Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان کی زندگی کے چھ سبق

    شاہ رخ خان کی زندگی کے چھ سبق

    بالی ووڈ کنگ اور سپر سٹار شاہ رخ خان سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیوانٹر ویو میں اپنی زندگی کے چھ سبق بتاتےدکھائی دے رہے ہیں
    شاہ رخ خاں کے مطابق زندگی کے چھ سبق:

    1: اگرتم مجھے بھیڑیوں کے آگے پھینکو گے تو میں اس جھنڈ کی سربراہی کرتے ہوئے واپس لوٹوں گا

    2:کسی بھی کام میں ناکامی کا علاج زیادہ کام کرنا ہے اور کسی بھی کام میں کامیابی کا علاج بھی زیادہ کام کرنا ہی ہے

    3: ہر ناکامی آپ کو آگے بڑھنے کے لئے بڑھاوا دیتی ہے کسی بھی ناکامی کو بھولنا نہیں چاہئے بلکہ اس کو طاقت بنا کر اس سے بہتر اور اچھا کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اگر آپ ناکامی سے بہت زیادہ نفرت کرتے ہیں تو آپ کبھی بھی ناکام نہیں ہوں گے

    4:یہ دو الفاط جو میں اپنے کیرئیر کے اختتام پر بالکل نہیں کہنا چاہوں گا سوری اور تھینک یو

    5: میں اپنا سٹارڈوم ٹکسیڈو کی طرح نہیں پہنتا بلکہ اسے ٹی شرٹ کی طرح پہنتا ہوں اور یہ کہ یہ کس طرح ہو نا چاہیئے اگر آپ اصلی سٹار ہیں تو اسے آپ کو محض نرم مزاج عام جینٹل مین اور کول رہنے کی بجائے کسی بھی دوسرے طریقے سے اس کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے

    6: ایمان اور یقین میں فرق ہے میرا ایمان ہے درحقیقت یقین پر سوال کیا جا سکتا ہے جسے ثابت کرنا پڑے گا جیسے کہ ریاضی کے مسئلے میں دیا جاتا ہے لیکن جو ایمان جیسا کہ ہم اللہ پر رکھتے ہیں اور بھگوان پر رکھتے ہیں اور ایمان کو جھٹلایا نہیں جا سکتا

  • ترکی ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روکنے کا انکشاف

    ترکی ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ روکنے کا انکشاف

    گزشتہ سال دسمبر 2019 میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ’دیریلیش ارطغرل‘ کی اردو ڈبنگ کا آغاز کردیا

    بتایا گیا تھا کہ پی ٹی وی نے معروف ڈرامے دیریلیش ارطغرل کے اردو ترجمے کے بعد اعلیٰ مہارتی ٹیم کے ساتھ اس کی ڈبنگ شروع کردی اور جلد ہی اس کی ڈبنگ کا کام مکمل کرکے اسےپی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا

    جبکہ رپورٹس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ’دیریلیش ارطغرل‘ کو کب تک پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا لیکن خیال کیا جا رہا تھا کہ 2020 کے وسط تک ڈرامے کو نشر کردیا جائے گا

    اب خبر سامنے آئی ہے کہ مبینہ طور پر پی ٹی وی نے ترکش ڈرامے کی اردو ڈبنگ کا کام روک دیا جبکہ ڈبنگ روکنے کی خبر پر مداح مایوس ہو گئے ہیں

    مہوش حیات کی ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھر پٔور مذمت


    اس خبر کاا نکشاف ریڈیو پاکستان کی براڈکاسٹر اور ’دیریلیش ارطغرل‘ کی اردو ڈبنگ کی ٹیم میں شامل وائس اوور آرٹسٹ دیا رحمٰن نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کیا کہ ترکش ڈرامے کی اردو ڈبنگ کا کام روک دیا گیا ہے

    دیا رحمٰن کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کے سوالوں پر ویڈیو میں جوابات دینے کا سوچا اور وہ سب کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ ’دیریلیش ارطغرل‘ کی ڈبنگ روک دی گئی ہے

    دیا رحمن کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ ڈرامے کی ڈبنگ کس لیے اور کیوں روکی گئی ہے تاہم ان کا ذاتی خیال ہے کہ شاید اب ڈرامے کی ڈبنگ کوئی نجی چینل کرے گا

    دیا رحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دوسرے افراد کے ساتھ مل کر ’دیریلیش ارطغرل‘ کی 6 قسطوں کی ڈبنگ پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر میں مکمل کرلی تھی تاہم پھر اچانک پی ٹی وی انتظامیہ نے اس کی ڈبنگ روک دی

    جبکہ دوسری جانب پی ٹی وی نیوز کی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری ٹی وی کے ترجمان نے ترکش ڈرامے کی ڈبنگ کو روکے جانے کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈرامے کی ڈبنگ جاری ہے اور جلد ہی ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا لیکن اس کے جواب میں دیا رحمن نے ایک بار پھر کمنٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ ڈرامہ 2020 میں بھی پی ٹی وی پر نشر نہیں ہوگا

  • شادی کے سوال پر اداکارہ میرا سیخ پا

    شادی کے سوال پر اداکارہ میرا سیخ پا

    شادی کے سوال پر اداکارہ میرا سیخ پا

    باربار شادی کے بارے میں سوال۔ہوچھے جانے پر اداکارہ میرا نے برہمی کا اظہار کر دیا
    شادی کسی کابھی نجی معاملہ ہے نہ جانے لوگ حد سے زیادہ دلچسپی کیوں لیتے ہیں :اداکارہ

    لاہور: اداکارہ ریشم کی طرح اب اداکارہ۔میرا بھی شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں وہ شادی کے بارے میں بار بار سوال۔کیے جانے پر غصے میں آگئیں

    ان کا کہنا تھا کہ لوگ دوسروں کی۔نجی زندگی میں اتنی کیوں دلچسپی لیتے ہیں دوسروں کی نجی زندگی سے کیا نکالنا چاہتے ہیں اداکارہ نے ایک۔انٹرویو میں کہا کہ۔شادی کرنا کسی کا بھی نجی معاملہ ہے لیکن نا جانے کیوں لوگ اس میں حد سے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں

    نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ لوگ اداکاراوں کی شادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا دوسروں کی۔نجی زندگی میں مداخلت کا ہمارے ہاں۔رواج عام۔ہوتا جا رہا ہے جو کسی طرح بھی قابل۔ستائش نہیں

    واضح رہے کچھ دن قبل اداکارہ۔ریشم نے بھی شادی پر پوچھے گئے سوال پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا

  • عائزہ خان  کو کئی نئے پروجیکٹس کی پیشکش

    عائزہ خان کو کئی نئے پروجیکٹس کی پیشکش

    عائزہ خان کو کئی نئے پروجیکٹس کی آفرز مل گئیں

    مقبولیت کا ہر گزیہ مطلب نہیں کہ معیار کو چھوڑ کر کام کے پیچھے بھاگوں: اداکارہ

    لاہور: ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں مہوش کا کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ عائزہ خان کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اس ڈرامے میں انہوں نے مہوش کا کردار بخوبی نبھایا ہے

    میرے پاس تم۔ہو کی۔آنے والی ہر نئی۔قسط کے بعد اداکارہ کی شہرت اور مقبولیت بڑھ رہی ہے اب ڈرامے کی زبردست کامیابی کےبعد ان کے پاس کئی ڈراموں کے پراجیکٹس کی آفرز موجود ہیں

    ذرائع کے مطابق اداکارہ اسوقت میرے پاس تم۔ہو کے علاوہ ایک نئے ڈرامے تھوڑا سا حق میں کام۔کر رہی ہیں عائزہ خان کا کہنا ہے کہ مقبولیت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ میں معیار کو چھوڑ کر تعداد کے پیچھے بھاگوں ان کا کہنا تھا کہ وہ۔معیاری سکرپٹ کو ہی ترجیح دیں گی نہ کہ تعداد کو

  • ادویات بجلی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے ہر فنکاروں کا احتجاج

    ادویات بجلی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے ہر فنکاروں کا احتجاج

    ادویات بجلی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے ہر فنکاروں کا احتجاج
    عوام کو حکومت سے بہت امیدیں وابستہ لیکن مہنگائی نے جینا محال کر دیا:فنکار
    حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے:شان سید نور میگھا و دیگر

    لاہور:فنکاروں نے پٹرول گیس بجلی اور ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافے کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے ظالموں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت نہ کر سکے عوام کو عمران خان اور ان کی حکومت سے بہت امیدیں وا بستہ ہیں لیکن مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عام انسان کا جینا محال ہو رہا ہے اورعوام مہنگائی کی چکی میں پس۔رہی ہے وزیراعظم عمران کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکیں معمرانا حسن عسکری شان سیدنور حنا ملک انعام۔خان صائمہ نور میگھا ماہ نور ظفر اقبال حنا ملک انعام خان نادیہ علی شین دردانہ رحمن طالب حسین راجو سمراٹ اور دیگر نے پٹرول بجلی گیس اور ادویات مہنگی کرنے کو غریب عوام پر ظلم قرار دیتے ہوئے بھر پور احتجاج کیا ہے

  • جسٹن بیبر کا گانا 4 سال بعد ریلیز

    جسٹن بیبر کا گانا 4 سال بعد ریلیز

    معروف کینیڈین نژاد امریکی پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے 4 سال بعد اپنا پہلا گانا ریلیز کردیا گزشتہ 4 سال سے جسٹن بیبر نے کوئی بھی نیا گانا ریلیز نہیں کیا تھا اور ان کی جانب سے گانا ریلیز نہ کیے جانے کی وجہ سے ان کے مداح مایوس تھے

    جسٹن بیبر کی جانب سے میوزک سے دوری کی وجہ سے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے، تاہم گلوکار وقتا بوقتا جلد میوزک کی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے رہے جس وجہ سے گلوکار نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ وہ ذہنی مسائل اور صحت کا بھی شکار رہے جس وجہ سے وہ موسیقی کی دنیا سے تقریبا دور تھے اور انہوں نے گرل فرینڈ سیلینا گومز سے تعلقات ختم کرنے کے بعد خود کو سوشل میڈیا اور میوزک دنیا سے دور کر رکھا تھا بعد ازاں جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے منگنی کرکے سب کو حیران کردیا اور گزشتہ برس ہی انہوں نے ماڈل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا

    جسٹن بیبر نے پہلے ہی اعلان رکھا تھا کہ وہ 2020 میں اپنا پانچواں میوزک البم ریلیز کریں گے جسٹن بیبر کا آخری میوزک ایلبم ’پرپوز‘ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جب کہ ان کا آخری سنگل گانا بھی 2016 میں ریلیز ہوا تھا

    گلوکار کی جانب سے 4 سال بعد نیا گانا ’یمی‘ سال نو کے موقع پر 2 جنوری 2020 کو ریلیز کیا گیا اور ان کا گانا آتے ہی وائرل ہوگیا اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے

  • پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی

    پاکستانی فلم رہبرا کب مکمل ہوگی

    عائشہ عمر کے ساتھ کام کرنا اچھا تھا وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں :احسن خان

    پاکستان کے نامور اداکار احسن خان اور اداکارہ عائشہ عمر تقریباً 3 سالوں سے اپنی فلم ‘رہبرا’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اب آخر کار دونوں کی یہ فلم مکمل ہونے جارہی ہے اس فلم کے ڈائریکٹر ڈائریکٹر امین اقبال جبکہ پروڈیوسر سائرہ ہیں جو کہ امریکا سے تعلق رکھتی ہیں

    2017 میں ایک انٹرویو کے دوران دونوں اداکاروں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ فلم 95 فیصد مکمل ہوچکی ہے تاہم 5 فیصد کام جاری ہے اور اب لگتا ہے کہ یہ پانچ فیصد کام بھی وہ مکمل کر چکے ہیں

    اپنے ایک انٹرویو میں احسن خان کا کہنا تھا کہ فلم پر اب بہت تھوڑا کام باقی ہے صرف کچھ سینز کی شوٹنگ اور ایک گانے پر ہی کام رہ گیا ہے ہم دونوں اداکاروں کو اکٹھے تاریخ ملنا بھی کافی مشکل تھا اس لیے حال ہی میں ہم نے ارادہ کیا کے ساتھ بیٹھ کر کوئی حل نکالا جائے جبکہ پروڈیوسرز کے مطابق فلم رواں سال 2020 میں ریلیز ہوجائے گی

    اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایک رومانوی فلم ہے کچھ مزاحیہ سینز بھی موجود ہیں فلم میں راحت فتح علی خان کا بھی ایک گانا موجود ہے جو مجھے بےحد پسند ہے اس فلم کے گانے پاکستان کے کئی خوبصورت مقامات پر شوٹ کیے گئے ہیں

    واضح رہے ‘رہبرا’ کی ہدایات امین اقبال دے رہے ہیں جبکہ اس کی پروڈیوسر سائرہ ہیں جن کا تعلق امریکا سے ہے

  • مہوش حیات کی ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھر پٔور مذمت

    مہوش حیات کی ایران پر امریکی حملے کے خلاف بھر پٔور مذمت

    مہوش حیات امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی موت پر بول پڑیں
    یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے:مہوش حیات
    یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہی دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے:اداکارہ

    لاہور:پاکستان کی خوبرو اور پُرکشش اداکارہ مہوش حیات نے امریکی فضائی حملے میں ایرا نی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مارے جانے کی بھر پور مذمت کی ہے اور افسوس کا اظہار کیا ہے ٹوئٹر پر مہوش حیات نے اپنے پیغام پر لکھا کہ یقین نہیں ہو رہا کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہیں دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہوتا ہے جب آزاد ممالک کے رہنما عالمی قوانین اور حالات کی پرواہ کئے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ ایران اور امریکہ تک محدود نہیں رہے گا اللہ ہماری حفاظت کرے انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں ہیز ٹیگ سلیمانی بھی لکھا ہے

  • رواں سال میں ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی

    رواں سال میں ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی

    رواں سال میں جتنا ممکن ہو سکا زیادہ ٹک ٹاک استعمال کر کے فہد مصطفی کو مایوس کروں گی:ہانیہ عامر

    پاکستان کے نامور اداکار اور جیتو پاکستان شو کے میزبان فہد مصطفیٰ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدین کو پیغام دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک ایپ سے دور رکھیں کیوں کہ یہ ان کا وقت ضائع کررہی ہے جس کے بعد اداکار کو مداحوں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب مداحوں کے ساتھ ساتھ ساتھی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی فہد مصطفیٰ کا مذاق اڑادیا

    بعدازاں نئے سال کے موقع پر بھی فہد مصطفیٰ نے نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہی لکھا تھا کہ بھولنا نہیں سب کو ٹک ٹاک سے دور رہنا ہے

    انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ذریعے ہانیہ عامر نے چند ویڈیوز شیئر کیں جن میں وہ ٹک ٹاک کے خلاف بولنے پر فہد مصطفی کو جواب دیتی نظر آ رہی ہیں انہوں نے مداحوں کو نئے سال کا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ کہ میرے نئے سال کا منصوبہ ہے کہ میں ٹک ٹاک استعمال کرکے فہد مصطفیٰ کو مایوس کروں گی ہانیہ عامر نے کہا جتنا ہوسکا اتنا زیادہ ٹک ٹاک استعمال کروں گی اور کوشش کروں گی کہ اس سے کچھ تخلیق کرسکوں

    انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنا یوزرنیم بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اب تک صرف ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پیانو بجاتی نظر آئیں البتہ اداکارہ نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ جلد اور بھی ویڈیوز بناکر شیئر کریں گی جو مزاحیہ ہونے کے ساتھ ساتھ بے معنی بھی ہوں گی کیوں کہ آج کل ان کا صرف یہی کرنے کا مقصد اور اردہ ہے

    دوسری جانب فہد مصطفیٰ نے اب تک اس حوالے سے ہانیہ کو کوئی جواب نہیں دیا خیال رہے کہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ ایک ساتھ ‘نامعلوم افراد 2’ میں کام کرچکے ہیں

  • حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان

    حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان

    حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان
    ٹک ٹاک سٹا حریم شاہ کا کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلان شہریت کے لیے درخواست دے دی
    بہت سے کام نمٹانے ہیں پاکستان ہمارا ملک ہے وطن واپس ضرور آؤں گی: حریم شاہ

    لاہور: مشہور ٹک سٹا ر حریم شاہ جن کی آج کل۔سوشل۔میڈیا ویب سائٹس پر کافی متنازعہ اور تہلکہ خیز ویڈیو منظر عام پر آرہی ہیں اور بڑی تیزی سے وائرل۔ہو رہی ہیں اور ہر طرف زیر بحث ہیں حال ہی میں حریم شاہ نے پاکستان چھوڑ کر کینیڈا شفٹ ہونے کا اعلا ن کر دیا ہے اور کینیڈین شہریت کے لیے درخواست دے دی ہے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہو ئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ اور ان کی دوست صندل خٹک آذر بائجان کے دارالحکومت باکو میں موجود ہیں اور شہریت کے لئے درخواست دے دی ہے پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں بہت سے کام نمٹانے ہیں جس کے بعد وہ ضرور وطن واپس آئیں گی