ماضی میں مسیحی مذہب کی پیروکار اور مسیحیت پر تنقید سمیت اپنے متنازع جنسی رجحانات کے باعث خبروں کا حصہ رہنے والی آئرش گلوکارہ شینڈا او کونر نے گزشتہ برس اسلام قبول کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ،
شنیڈا او کونر نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام شہدا ڈیوٹ صداقت رکھا ہے، وہ اسلام کو ایک آفاقی مذہب قرار دیتی ہیں، اسلام قبول کرنے کے دس ماہ بعد انہوں نے دوبارہ موسیقی کی دنیا کا رخ کیا ہے لیکن اس مرتبہ وہ اسٹیج پر اسلامی لباس اور وضع قطع کے ساتھ رونما ہوئیں، گلوکارہ نے سر کو سرخ رنگ کے لباس سے مکمل ڈھانپ رکھا تھا اور سر پر حجاب بھی اوڑھ رکھا تھا،
Category: شوبز
-

اسلام قبول کرنے والی آئرش گلوکارہ کی سکرین پر واپسی
-

ہالی ووڈ فلم "جوکر” نے بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ٹوڈ فلپس کی کامک سٹوری فلم "جوکر” نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ اپنے نام کر لیا، 2018 کے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن ایوارڈ جیتنےوالی فلم دی شیپ آف واٹر تھی
فلم پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کو جیتنے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ آئندہ ہونے والے فلم فیسٹیول اور مقابلوں میں بھی جوکر نمایاں کامیابیاں سمیٹے گی، -

مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کےساتھ تصویر وائرل ، سب حیران و پریشان
کراچی:ایک طرف مہوش حیات اور پریانکا چوپڑا کے درمیان بیان بازی کی جنگ تو دوسری طرف اداکارا مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے سب کو حیران کر دیا، تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کے دوران مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر سے ملاقات ہوئی۔ مہوش حیات نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہم دونوں رافیال نڈال کو سپورٹ کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو متنازعہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا
-

سسپنس تھرلر فلم ’’دُرج‘‘ 18 اکتوبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی
لاہور: شمعون عباسی کی آدم خوری سے متعلق سسپنس تھرلر فلم’’دُرج‘‘18 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔فلم’’درج‘‘کی کہانی آدم خوری سے متعلق حقیقی واقعات کے گرد گھومتی ہے اور اس سے قبل اس طرح کی کہانی پر مشتمل فلم برصغیر میں کسی ڈائریکٹر نے پردہ سیمیں کی زینت نہیں بنائی۔”دُرج“ کے عنوان سے بنائی گئی فلم برصغیر میں آدم خورانسانوں سے متعلق کہانیوں اور معلومات کا احاطہ کرتی ہے
ذرائع کے مطابق اس فلم کے ڈائریکٹر شمعون عباسی اور پروڈکشن ٹیم نے فلم کو حقیقی روپ دینے کیلئے کئی مہینے ریسرچ کی اور کافی وقت دنیا سے الگ تھلگ غاروں میں رہنے والے انسانوں کے ساتھ گزارا تاکہ ان کے طرز زندگی کی پراسراریت کو صیحح روپ میں فلم بینوں کے سامنے پیش کیا جاسکے۔شام فلمز کے بینر تلے بنائی گئی اس فلم میں شمعون عباسی، شیری شاہ،مائرہ خان،ڈودی خان،نعمان جاوید، عذیر عباسی اور نعیم عباسی نے اہم کردار ادا کئے ہیں
-

9 ، 10 محرم الحرام کے احترام میں تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے
لاہور : نو اور دس محرم الحرام کے احترام میں تمام تھیٹرز اور سینما گھر بند رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق عاشورہ محرم کی مناسبت سے 9اور10محرم الحرام ( پیر اور منگل) کولاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام تھیٹرزاورسینما گھر بند رہیں گے اور دو روز تک کسی اسٹیج ڈرامہ اور فلم کاشوز پیش نہیں کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق سینما حکام نے محرم الحرام کے احترا م میں یہ فیصلہ کیا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان دنوں تمام متعلقہ فنکار، گلوکار ناچ گانے کی بجائے مجالس میں بیٹھ کر ثواب پائیںگے
-

بچوں پر جنسی تشدد ، ادا کاراحسن خان نےمہم چلانے کا اعلان کردیا
لاہور:پاکستان میں بچوںپر جنسی تشدد کے خلاف نئی تحریک کھڑی ہوگئی ، اطلاعات کے مطابق ناموراداکارو میزبان احسن خان بچوں پر جنسی تشدد کیخلاف مہم چلائیںگے۔ معروف فیشن ڈیزائنر فریحہ الطاف کی جانب سے بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے مہم چلانے کا اعلان کیا گیا جسکے لئے احسن خان کو بھی ذمہ داری سونپی گئی ہے
ذرائع کے مطابق احسن خان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ وہ ہر طبقے میں جاکر اس حوالے سے موبلائزیشن کریں گے ، احسن خان نے مزید کہا کہ وہ ہر فورم بچوں پرجنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھائیںگے ،جس کے لیےبہت جلد مہم لانچ کردی جائے گی
-

ایوارڈ ملنے کے ساتھ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے‘مہوش حیات
لاہور:پریانکا چوپڑا کو مزہ چکھانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ بہترین کام کرنے کے عوض ایوارڈ کا حقدار ٹھہرنے پر جو خوشی ہوتی ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کیساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے ،میرے خیال میں فنکار عام لوگوں کی نسبت زیادہ حساس ہوتے ہیں ۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میرے پاس جتنا بھی وقت ہو اس سے کسی نہ کسی طرح استفادہ کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی عادی ہوںکیونکہ اسکے بغیر آپ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچتا۔مہوش حیات نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی اداکاری میںمزیدنکھار لائوںکیونکہ میرے پرستارمجھ سے بہترین کام کی توقع رکھتے ہیں ۔
-

چاند نے بھارت کو ماموں بنادیا : وینا ملک کے بیان سے بھارتی شرمندہ ہوگئے
لاہور:بھارت کو جندران 2 کی بھرپور ناکامی کے بعد دنیا بھر سے جو تنقیدی پیغامات مل رہے ہیں ان سے بھارتی اب بڑے پریشان دکھائی دیتے ہیں، ایسے ہی پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ، فنکارہ اور میزبان و اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر پر مزاح ٹوئٹس کئے ہیں۔
اداکارہ نے بھارتی چاند مشن کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک توئٹ میں کہا کہ ’چندا نے بھارت کو ماموں بنادیا۔‘ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے کہا کہ بھارتیوں کو ٹوائلٹس کی زیادہ ضرورت ہے۔وینا ملک نے ایک مزاحیہ ٹوئٹ کی کہ چاند پر بھارتیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔وینا ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت میں یہ خبر بننے والی ہے کہ بھارتی مشن کی ناکامی میں پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔
-

ماڈل ایان علی کے پھرچرچے”ارتھ کوئیک "نے دھاک بٹھا دی
کراچی:معروف ماڈل اور گلوکار ایان علی بڑے عرصے بعد ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ہیں، زرداری اور ایان علی کے درمیان تعلقات کے بعد اب ایان علی کے نئے گانے ” ارتھ کوئیک ” کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہوا اور یوٹیوب پر اب تک 56 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔
بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے
کراچی سے ذرائع کے مطابق ماڈل و گلوکارہ ایان علی کے نئے گانے "ارتھ کوئیک” کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 56 لاکھ سے زائد افراد اس کو گانے کو دیکھ اور سن چکے ہیں ۔گانے کو ایپل آئی فون ٹیون ، گوگل پلے اور دیگر معروف میوزک ایپس سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے
-

کامیڈین امان اللہ کو دل کا دورہ، ہسپتال داخل، حالت تشویشناک
لاہور :کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا، اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی گئی۔ڈاکٹروں کے مطابق حالت تشویشناک ہے علاج جاری ہے دعاوں کی ضرورت ہے
امریکن لائسٹف کے طلبا نے سکول کو آگ لگا دیhttps://login.baaghitv.com/students-burnt-american-lyctuf-school-in-lahore/
ذرائع کے مطابق تھیٹر کے بے تاج بادشاہ کامیڈی کنگ امان اللہ خان جو پچھلے کئی روز سے شدید علیل ہیں، انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے، جہاں انہیں آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا۔
دوسری طرف کامیڈین امان اللہ خان کے اہل خانہ نے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے، امان اللہ خان اس سے قبل سرجیمیڈ ہسپتال میں داخل تھے اور انہیں چیسٹ انفیکشن ہوا تھا جبکہ اب دل کی تکلیف کے باعث ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے