متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے حالیہ سیزن کو جیتنے والی بھارتی اداکارہ شلپا شندے نے کہا ہے کہ اگر بھارتی حکومت مجھے پاکستان جانے کاویزہ دیتی ہے تو میں ضرور جاؤں گی اور پرفارم کروں گی،
شلپا شندے نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے انہیں پاکستان جا کر کام کرنے سے کوئی پرابلم نہیں ہے ، فنکار کسی سرحد کا قید نہیں ہوتا ، فنکاروں پر پرفارمنس کی وجہ سے پابندیاں لگانے والی تنظیموں اور لوگوں کو شرم آنی چاہیے کہ انہوں نے فنکاروں کا روزگار کم کیا
Category: شوبز
-

بھارتی اداکارہ پاکستان میں پرفارم کرنے کو بے قرار
-

ًّمعروف کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ
باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق معروف کامیڈین امان اللہ خان کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں ڈاکٹر ہسپتال لاہور کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، امان اللہ خان کے خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے علاج شروع کردیا ہے لیکن پرستاروں سے دعاؤں کی اپیل ہے یادرہے امان اللہ خان عارضہ سانس میں کافی عرصے سے مبتلا ہیں اور وہ ان دنوں شدید تکلیف کا شکار تھے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا
-

ڈرامہ ‘چیخ’ میں ولن بننا کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا، بلال عباس
لاہور : اداکاراپنے ہی کرداروں کے تجزیہ نگار بننے لگے گئے ، فلموں ، ڈراموں میں اداکرنےوالے کردار کیسے رہے ان پر کھل کر تبصرے اور تجزیئے کرنے لگے ، ایسے ہی معروف اداکار بلال عباس کہتے ہیں کہ ڈرامہ ” چیخ ” میں ولن بننا کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا ،
فلمی دنیا کے ذرائع نے کا کہنا ہے کہ بلال عباس کا ڈراما ‘چیخ’ بھی حال ہی میں اپنے اختتام کو پہنچا، جو کامیاب بھی ثابت ہوا۔اس ڈرامے میں انہوں نے وجیح نامی ولن کا کردار نبھایا تھا، جس نے کئی قتل کیے لیکن اس پر اسے کسی قسم کی شرمندگی نہیں تھی۔اس ڈرامے کی کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی اداکاری کو خوب سراہا گیا لیکن سب سے زیادہ مقبول ڈرامے کے 2 کردار ہوئے، جو بلال عباس اور صبا قمر کے کردار تھے۔
دوسری طرف فلمی دنیا سے وابستہ شخصیات کا کہنا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں ولن کا کردار نبھانا یقیناً کسی بھی ہیرو کے لیے بڑے چیلنج سے کم نہیں ۔ یہاں یہ بات بھی قابل غور رہنی چاہیےکہ نامور پاکستانی اداکار بلال عباس اپنے متعدد پروجیکٹس کی کامیابی کے بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بہترین اداکاروں میں سے ایک بنتے جارہے ہیں۔
-

سچ پوچھیں تو یہ حقیقت ہے کہ عابد علی جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔ مرحوم کے بارے میں کس نے بہت بڑی بات کہہ دی
لاہور: ادکارعابد علی کےجانے کے بعد دوستوں کی طرف سے خراج عقیدت پیش کی جانے لگی ، اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد نے پاکستانی لیجنڈ اداکار عابد علی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد علی جیسا فنکار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق رضامراد نے کہا عابد علی نے جس طرح پاکستانی ڈرامے میں حقیقت کے رنگ بھرے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ بطور فنکار میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ کسی بھی کردار کو اپنا بنانا انتہائی مشکل کام ہے لیکن جس طرح سے انہوں نے ان گنت ڈراموں میں یادگار کردارنبھائے، ان کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق رضامراد کامزید کہنا تھا کہ عابد علی کا فنی قد بڑا اور میرے الفاظ چھوٹے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج فن کا ایک روشن ستارہ ماند پڑ گیا۔ وہ آج ہم میں نہیں رہے لیکن ان کا کام ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ عابد علی کو اپنے جواہر رحمت میں جگہ دیں۔ آمین
-

اداکار عابد علی کی موت سے خاندان تقسیم ہوگیا ، ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع ہوگئی
کراچی: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کسی کی وفات کے بعد یہ دعا فرما یا کرتے تھے کہہ اے اللہ مرنے والے کے بعد خاندان والوں کو آزمائش میں مبتلا نہ کرنا ان کو فتنوں سے محفوظ رکھا ،ایسے ہی پاکستان کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ روز اپنے تمام چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کراس دنیا سے کوچ کرگئے تاہم ان کی بیٹی راحمہ علی نے اپنی سوتیلی والدہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کے والد کی میت بغیر کسی کو بتائے اپنے ساتھ لے گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار عابد علی گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تاہم جہاں عابد علی کی موت کی خبرسامنے آئی وہیں ان کے اہلخانہ کے درمیان گھریلو ناچاقیاں بھی منظر عام پر آنا شروع ہوگئیں۔
https://www.facebook.com/watch/?ref=external&v=2547567708863216
مرحوم ادکارعابد علی کی چھوٹی بیٹی راحمہ علی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ روتے ہوئے بتارہی ہیں کہ وہ ان کی والدہ، ان کی بہنیں اور ان کے دیگر رشتے دار اسپتال میں موجود ہیں لیکن انہیں یہاں آکر پتہ چلا کہ ان کے والد کی دوسری بیوی اوران کی سوتیلی والدہ رابعہ نورین ان کے والد کی میت بغیر کسی کو بتائے لے گئیں۔
یاد رہے کہ عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں۔ ان کی پہلی بیوی کا نام حمیرا علی ہے جس سے ان کی تین بیٹیاں ایمان، راحمہ اورمریم علی ہیں۔ جب کہ عابد علی نے اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی تھی۔
-

ٹک ٹاک کا کمال ، پاکستانی ماڈل کو جاپان سے آفر
فیصل آباد : ٹک ٹاک کا کمال پاکستانی ماڈل کو جاپان کی آفر نے حیران کردیا ، ٹک ٹاک پر پچیس لاکھ سے زیادہ فالوورز اور دو کروڑ سے زائد لائک حاصل کرنے والی پاکستانی لڑکی جنت مرزا کو جاپان کی اشتہار بنانے والی کمپنیوں سے ماڈلنگ کی آفر ہوئی ہے۔پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو ملک نمبرون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس ماڈل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جنت مرزا فیصل آباد میں آرٹس کالج کی طالبہ تھیں اور حال ہی میں تعلیمی مقاصد کے لیے جاپان منتقل ہوئی ہیں۔انہوں نے ماڈلنگ سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ اختیار کرنا چاہیں گی۔پاکستانی لڑکی نے ٹک ٹاک پر 224 ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جن کی اکثریت کو ایک لاکھ سے دس لاکھ کے قریب لائکس ملے۔
-

معروف اداکار عابد علی وفات پا گئے
معروف اداکارعابد علی وفات پا گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد کراچی میں بحریہ ٹاؤن کی مسجد میں ادا کی جائے گی،
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق عابد علی کی اہلیہ رابعہ عابد نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کر دی ہے، اداکار عابد علی پچھلے کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور ان کی حالت انتہائی سیریس تھی، عابد علی کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا تھا، ان کی وفات پر ملک بھر میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے،
واضح رہے کہ عابد علی کا شمار پاکستان کے لیجنڈ اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے ’’وارث‘‘، ’’دیار دل‘‘، ’’مہندی‘‘، ’’بیٹیاں‘‘، ’’صنم‘‘، ’’رخصتی‘‘ اور’’دشت‘‘ جیسے مقبول ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں۔
-

ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے کردار کے لئے وزن بڑھایا، ہمایوں سعید کا انکشاف
اسلام آباد : ہمایوں سعید نے تو حد ہی کردی ، ایک ڈرامے کی خاطر اپنا وزن بڑھا لیا ، اطلاعات کے مطابق اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“ کے لئے وزن بڑھایا۔ ہمایوں سعید نے انسٹا گرام میں اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں کردار کے لئے اپنا وزن بڑھایا تاکہ وہ اپنے کردار کے مطابق نظر آئیں۔
ذرائع کے مطابق ایک سوال پرہمایوں سعید کا کہنا تھا ہدایتکار اور اداکار ندیم بیگ کے کہنے پر انہوں نے اپنا وزن بڑ ھایا ۔ ایک صارف کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا ہینڈ سم لگنے سے زیادہ کردار کے مطابق نظر آنا ضروری تھا ۔یاد رہے ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو“ میں ہماےوں سعید اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ، جس میں ان دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جارہا ہے۔
-

عائشہ ملک نے پریانکاچوپڑا کو کھری کھری سنادیں
نیویارک : عائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی انتہا پسند ادکارہ کو کھری کھری سنا دیں،پاکستانی نژاد امریکی بلاگرعائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور اقوام متحدہ میں خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا کوتنقید کا نشانہ بنادیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی نژاد عائشہ ملک نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر پریانکا چوپڑا کی تقریب سے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی اہمیت پر بیان دیا۔
I totally agree with you. Now let them speak truth to power without snatching the mic away from them. https://t.co/CrZfsfREft
— Ayesha Malik (@Spishaa) September 3, 2019
عائشہ ملک نے ٹویٹ میں اپنے ردعمل میں لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔اب ان کو مائیک چھینے بغیر اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے۔‘
عائشہ ملک نے خواتین کے حقوق سے متعلق پریانکاچوپڑا کے بیان پر اپنا ٹویٹ گذشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے رد عمل میں دیا ۔ذرائع کے مطابق جب عائشہ ملک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے رواں برس فروری میں ٹویٹ کے ذریعے بھارتی فوج کی حمایت کی اور مبینہ طور پر وہ دونوں ممالک میں نیوکلیئر جنگ کی خواہاں ہیں؟
پاکستانی نژاد خاتون نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسیف‘ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں، انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں اور پھر پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان کی دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کی بات سے ناراض ہوئے ہیں۔
Priyanka Chopra tweeted during a time when we were this 👌🏽 close to sending nukes to one another. Instead of advocating for peace she tweeted in support of the Indian army pic.twitter.com/LhbMkOW59v
— Ayesha Malik (@Spishaa) August 11, 2019
ٹویٹر پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ملک کا سوال ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ تقریب کے منتظمین میں شامل ایک اہلکار ان سے مائیک چھین لیتے ہیں اور اسی دوان پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔
یاد رہے کہ فروری میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑاایک ٹویٹ پر کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘جے ہنذ’۔ اس پر انھیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
-

منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی "کہے دل جدھر” دل کو مسحور کردے گی
کراچی : نئی فلم "کہے دل جدھر” اپنی رومانوی انداز کے جھنڈنے گاڈنے کے قریب ، اطلاعات کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا جلد ہی اداکار جنید خان کے ساتھ فلم ڈیبیو کرتی دکھائی دیں گی، جو دونوں کی نہ صرف رومانوی کہانی پر مبنی ہوگی بلکہ شائقین کو ایک منفرد کہانی بھی دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے فلم کی کہانی پر مکمل بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’کہے دل جدھر‘ ایک منفرد فلم ہوگی اور انہوں نے آج تک ایسی فلم نہیں دیکھی اور نہ ہی اس طرح کا کوئی کام کیا ہے۔ گلوکارہ منشا پاشا نے کہا ہے کہ وہ ’لال کبوتر‘ ہیرو جنید خان کے ساتھ آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ منشا پاشا کے مطابق ’کہے دل جدھر‘ ایک کمرشل فلم ہوگی جو ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ فلم جنید خان کی پہلی فلم ’لال کبوتر‘ سے مختلف ہے۔اداکارہ و گلوکارہ کے مطابق اس وقت فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس میں اداکاری کرنے سمیت ساتھی ہیرو جنید خان کے ساتھ آئٹم سانگ پر پرفارمنس بھی کرتی دکھائی دیں گی۔