Baaghi TV

Category: شوبز

  • پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،فاطمہ سہیل

    پاکستانی اداکار وگلوکارمحسن عباس حیدرکی بیوی فاطمہ سہیل کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے-

    گزشتہ روز پولیس نے تشدد کے الزام میں اداکارہ محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل کی درخواست پر لاہور کے تھانہ ڈیفس سی میں محسن عباس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا،تاہم تفتیشی ٹیم نے ملزم محسن عباس کو تاحال گرفتار نہیں کیا اور محسن نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں کروائی-

    محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل اور برسٹر احتشام کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے،مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کرنا چاہیےتھا –

  • دنیا ٹی وی نے محسن عباس حیدر کو "مذاق رات” سے نکال دیا

    دنیا ٹی وی نے محسن عباس حیدر کو "مذاق رات” سے نکال دیا

    اداکار محسن عباس کا اہلیہ پر مبینہ تشدد کا دنیا کے سامنے آ جانے کے بعد دنیا ٹی وی نے انہیں شو "مذاق رات” سے ہٹا دیا.

    محسن کی اہلیہ نے جب تصاویر وائرل کی تو ان کے الزامات جٹھلانے کے لیے محسن عباس نے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر پریس کانفرنس کی اور کچھ سکرین شارٹس بھی وائرل کیے. اس کے جواب میں ان کی اہلیہ نے بھی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ان کے تمام دعوے مسترد کر دیے.

    محسن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ 2018 کے ہیں، یہ تصاویر سیڑھیوں کے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں لیکن ان کی اہلیہ نے بتایا کہ محسن جھوٹ بول رہے ہیں، محسن معمول میں مجھ پہ تشدد کیا کرتے تھے. ان کی گواہی میں مرزا گوہر رشید بھی بول پڑے کہ جب فاطمہ کو محسن نے گزشتہ برس مارا تھا تو میری دوست ان کو ہسپتال لے کر گئی تھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن عباس حیدر کے تمام دعوے جھوٹے ہیں. انہوں نے قرآن پاک جیسی مقدس کتاب پر ہاتھ رکھ کر سارے دعوے کیے تھے. جس کے نتیجے میں دنیا ٹی وی نے ان کو اپنے مقبول شو "مذاق رات” سے ہٹا دیا ہے.

  • سلمان خان اپنی فلم ’’انشااللہ‘‘ کے لیے وزن کم کریں گے

    سلمان خان اپنی فلم ’’انشااللہ‘‘ کے لیے وزن کم کریں گے

    ممبئی:  سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشااللہ‘‘ کے لیے اپنا وزن کم کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سلمان خان ’’دبنگ3‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لینے کے بعد سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشا اللہ‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ سلمان خان نے ’دبنگ3‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا لیکن ان کی اگلی فلم ’’انشااللہ‘‘ کے لیے ان کو وزن کم کرنا ہوگا۔

    سلمان خان کو مختلف کردار ادا کرنے کے لیے اپنی فلموں میں اپنا وزن بڑھانا اور کم کرنا پڑتا ہے. اس سے قبل ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم’’سلطان‘‘ کے لیے  بھی انہوں نے اپنا وزن 8 کلو کم کیا تھا۔ وزن میں کمی کے لیے فٹنس سیشن کے علاوہ سلمان خان اسکرین پر چست نظر آنے کے لیے اچھی ڈائٹ بھی فالو کریں گے۔

    دوسری جانب سلمان خان اور عالیہ کے مداح دونوں کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کے لیے انتظار میں ہیں۔ فلم ’’انشااللہ‘‘ میں سلمان خان ایک بزنس مین کا کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی عمر 40 سال ہے جب کہ ان کے مقابل عالیہ بھٹ 20 سالہ لڑکی کا کردار ادا کریں گی۔ فلم اگلے برس عید پر ریلیز کی جائے گی۔

  • عامر خان کا بابری مسجد پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بابری مسجد پر فلم بنانے کا اعلان

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بابری مسجد کی شہادت پر فلم ’لعل سنگھ چڈھا‘ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی اگلی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری آنے والی فلم کا نام ’لعل سنگھ چڈھا‘ ہے جوکہ امریکن فلم ’فارسٹ گمپ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جائے گی، فلم کو عامر خان اور ویاکوم 18 کی پروڈکشن میں بنائی جائے گی جب کہ فلم میں ایڈوت چندن ہدایت کاری کے فرائض انجام دیں گے۔

    فلم ریلئیٹی کی بنیاد پر بنائی جا رہی ہے اور اس میں تاریخی حوالہ دکھایا جائے گا کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر بھارت کے مودی سرکار کی حکومت میں ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے جب کہ  دنیا دیکھے گی کہ گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا۔

    یاد رہے کہ فلم ’ لعل سنگھ چڈھا‘ میں عامر خان ایک سکھ کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مد مقابل کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم سال 2020ء کے دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

  • عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    عامر خان کا بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پر فلم بنانے کا اعلان

    بالی ووڈ کے سپراسٹارعامر خان نے بھارتی سیاست اور بابری مسجد کی شہادت پرفلم ”لعل سنگھ چڈھا”بنانے کا اعلان کر دیا-

    عامر خان نے اپنی سالگرہ پر اپنی نئی فلم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ میری آنے والی فلم ”لعل سنگھ چڈھا”ہے جو کہ امریکن فلم”فار سٹ گمپ”سے متاثر ہو کر بنائی جا رہی ہے،اسے میری اور ویا کوم18 کی پروڈکشن میں بنایا جا رہا ہےفلم میں ایڈوت چندن ہدایت کار کے فرائض انجام دیں گے-

    ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ یہ محض ایک فلم نہیں بلکہ ایک تاریخی حوالہ ثابت ہو گی کیوں کہ اس فلم میں شہید بابری مسجد سے لے کر مودی سرکار میں‌ہونے والے اقدام دکھائے جائیں گے دنیا دیکھے گی گزشتہ چند سال میں بھارت میں کیا ہوا-

    تاریخی واقعے پر بننے والی اس فلم میں عامر خان ویژول افیکٹ کے ساتھ ماضی کی کئی سیاسی اور تاریخی شخصیات سے بھی ملے گے، فلم میں عامر خان سکھ کا کردار ادا کریں‌گے-

    فلم”لعل سنگھ چڈھا”عامر خان کے مدمقابل کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں گی.فلم 2020 کے دسمبر ریلیز کی جائے گی-

  • ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    ماہرہ خان مادھوری ڈکشٹ سے موازنہ کر نے پر مداحوں کی شکر گزار

    پاکستان کی سپراسٹار ماہرہ خان نے بالی ووڈ کی سپر اسٹارما دھوری ڈکشٹ سے موازنہ کیے جانے پرمداحوں کا شکر گزار ہوتے ہوئے کہا کہ ان کا اور مادھوری کا کوئی مقابلہ نہیں –

    اداکارہ ماہرہ خان فلم”سپراسٹار کے گانے ”نوری”پربہترین رقص کر کے ہر جانب سے داد وصول کر رہی ہیں اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک4 لاکھ سے زائد باردیکھا جاچکا ہے.گانے میں ماہرہ خان خبصورت تو لگ رہی ہیں‌لیکن ان کا ڈانس دیکھنےلائق ہے-

    ٹوئٹرپرحسن چوہدری نامی صارف نے ماہرہ خان کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ کون ہیں ؟ماہرہ خان اس گانے میں غیرمعمولی نظرآئی ہیں.اس ٹوئٹ کے جواب میں ماہرہ خان نے لکھا دیوی جی(مادھوری ڈکشٹ)کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں پھر بھی آپ کا شکریہ-

  • سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    سابقہ شوہر سے علیحدگی پر افسوس ہے،جویریہ عباسی

    پاکستان کی ٹی وی اداکارہ جویر یہ عباسی نے کہا ہے کہ انہیں اپنا گھر نہ بسنے کا افسوس ہے-

    اپنی زندگی کے بارے میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے سابق شوہر شمعون عباسی سے علیحدگی پر بے حد فسوس ہے اور یہ بات ہمیشہ ان کیلئے تکلیف کا باعث رہے گی-

    جب شمعون عباسی کی شخصیت کے بارے میں پوچھا گیا تو اس سوال کے جواب میں جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور سب سے بڑی با ت یہ ہے کہ وہ میری بیٹی انزیلہ کے والد ہیں. علیحدگی کی وجوہات کے سوال پر جویریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان دونوں کی زندگی کے مقاصد الگ الگ تھے جس وجہ سے ان دونوں نے علیحدگی مناسب سمجھی-

  • شہرت کا قا ئل نہیں ہوں،علی ظفر

    شہرت کا قا ئل نہیں ہوں،علی ظفر

    شہرت کا قائل نہیں ہوں دنیا میں ایک مہمان کی طرح رہا ہوں –

    ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ16 سال کی عمر سے کام شروع کر دیا تھا والدین نے ہمیشہ مجھے مثبت رہنے کی تلقین کی.انہوں نے کہا کہ جب میں چھوٹا تھا تو یہی سوچتا تھا کہ مجھے اپنی فیملی کیلئے کچھ کرنا ہے اور پہلی نو کری کا معاوضہ 1500روپےملا-

    علی ظفر کا مزید کہنا تھاکہ وہ ایک فائیوسٹار ہوٹل میں لوگوں کی تصاوہر بنایا کرتے تھے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا وہ شہرت کے قائل نہیں ہیں وہ اس دنیا میں ہمیشہ ایک مہمان کی طرح رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والدین ہمیشہ ان کو مثبت رہنے کی تلقین کرتے تھے-

  • گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کرتے ہیں.اسپیشل رپورٹ

    گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کرتے ہیں.اسپیشل رپورٹ

    انٹر نیٹ پر آپ کیا دیکھ رہے ہیں گوگل اور فیس بک incognito mode پر بھی آپ کی جاسوسی کررہے ہوتےہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ : یونیورسٹی آف پین سلوانیا کی تازہ ترین سٹدی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گل اور فیس بک آپ کے برؤزر سے آپ کا تمام ڈیٹا آسانی سے جان سکتا ہے. یہ جاسوسی ٹیک جینٹس کرتےہیں جو آپ پر ہر وقت نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں.یہ جاسوسی تب بھی ہوتی ہے

    جب آپ incognito mode پر بھی براؤزر استعمال کر ہےہوتے ہیں. خصوصا جب فحش سائٹس وزٹ کی جاتی ہیں تب گوگل فیس بک اور oracle( پوشیدہ ) بھی آپ کی ٹریفک پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں. اس سلسلے میں اگر یہ یہ خوف ہے کہ کہیں کوئی ٹروجن یا وائرس آپ کے سسٹم کو متاثر کر سکتے ہیں تو ایک فکر مندی یہ بھی ہو کہ "کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے” کے مصداق ٹیک جینٹس اور اوریکل فیس بک بھی آپ کی پرائویسی میں حائل ہو سکتےہیں.

  • بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    بھارتی کامیڈین اسٹیج پر”لائیوپرفارمنس کے دوران ہلاک

    دبئی :36 سالہ بھارتی مزاحیہ اداکارمنجوناتھ نا ئیڈوبراہ راست پرفارمنس کے دوران حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جہان فانی سے کوچ کرگئے جبکہ شائقین اداکار کے دم نکلنے کو اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے-

    عرب میڈیا کے مطابق بھارتی مزاحیہ اداکار منجوناتھ نائیڈو کئی برس سے دبئی میں مقیم تھے اور مزاحیہ کردار باعث کافی شہرت رکھتے تھے براہ راست پروگرام کے دوران حرکت قلب بند ہونے باعث اسٹیج پر گر کردم توڑ گئے-

    منجو ناتھ نائیڈوکی پرفارمنس آخری حصے میں تھی اپنی پرفارمنس کے دوران اچانک اسٹیج پر رکھی بینچ پر بیٹھ گئے اور پھر فوراََ اسٹیج پر اوندھے منہ گر گئے،سانسیس اکھڑرہی تھیں اور پھر جسم بے حرکت ہوگیا،اس سارے عمل کو شا ئقین اسکرپٹ کا حصہ سمجھتے رہے اور تالیاں بجا کر اداکاری کی داد دیتے رہے-