Baaghi TV

Category: شوبز

  • اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    اندسٹری میں ”ناں ”کہنے کیلئے مشہورہوں ،ماہرہ خان

    بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن منفرد اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں –

    ایک انٹرویومیں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ” کہنے کیلئے مشہورہیں‌ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ان سے نارض ہیں -ان کا مزید کہنا تھا کہان کو بہت سے پروجیکٹس کی پیشکش ہوئی لیکن وہ منفرد اور معیاری کا م کو ترجیح دیتی ہیں جس کے باعث وہ کافی لوگوں کو انکار بھی کر دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ انڈسٹری میں ”نہ”کہنے کیلئے مشہورہیں جس پر بہت سے لوگ ان سے ناراض ہیں –

    ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک کھلی کتاب نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں اپنی نجی زندگی پربات کرنا پسند ہے لہزاوہ صرف اپنی تک ہی محدود رہتی ہیں-

  • بالی ووڈ کے سلطان ایک اور کردار میں جلوا دکھانے کو تیار

    بالی ووڈ کے سلطان ایک اور کردار میں جلوا دکھانے کو تیار

    بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی فلم ”دبنگ 3”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ”بلبل میرج حال ”کےنام سے ایک نئی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی کہانی ایک شادی حال کے گرد گھومتی ہے-

    سلمان خان کی اگلی نئی فلم ”بلبل میرج حال”میں بھارتی شادی حالز کو بنیاد بناتے ہوئے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا-فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی حال کے مالک ہیں اور انہیں شادی حال کے کاروبار میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    .
    فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو دبنگ 3 کی ریلیز تک مکمل ہو جائے گا اور اسی داران کاسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا –

  • بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو6 مہینے قید کی سزا اور4 لاکھ64ہزارروپے جرمانہ

    بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو6 مہینے قید کی سزا اور4 لاکھ64ہزارروپے جرمانہ

    چیک بونس ہونے سے متعلق ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ممبئی کی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ کوئنا مترا کو 6 مہینے قید کی سزا سناتے ہو ئے کہا کہ وہ مقامی ماڈل پونم سیٹھی کو 4 لاکھ 64 ہزارروپے بھی اداکرہں جس میں3 لاکھ روپے اصل رقم جبکہ 1 لاکھ64 ہزار روپے اس رقم پرچھ سال کے دوران واجب الادا ہونے والے سود کی ہے-

    یہ مقدمہ ممبئی کی مقامی عدالت میں 2013 سے زیر سماعت تھا جس میں ماڈل پونم سیٹھی نے الزام لگایا کہ کوئنا مترا اس سے 22لاکھ روپے قرض لے چکی ہے اور قرضے کی قسط 3لاکھ روپے کوئنا نے چیک کی صورت میں ادا کی جو کے بونس ہوگیا.پونم نے عدالت سے درخواست کی کہ کوئنا کے خلا ف فراڈ کے جرم میں کاروائی کی جائے اور ان کی رقم واپس دلائی جائے-

    اس مقدمے میں کوئنا مترا کا کہنا تھا کہ پو نم کی مالی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ انہیں قرضہ دے سکے اور یہ کہ پونم نے ان کی دستخط شدہ چیک بک چوری کر لی تھی -طویل عرصہ تک کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے کوئنا مترا کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا.جس کے مطابق کو ئنا مترا نہ صرف سود سمیت اصل رقم واپس کرے گی بلکہ دھوکہ دہی کے جرم میں 6 ماہ تک جیل کی ہوا بھی کھائے گی-

  • افضل خان عرف ریمبو آج 50 برس کے ہو گئے ہیں

    افضل خان عرف ریمبو آج 50 برس کے ہو گئے ہیں

    (باغی ٹی وی ،شوبز) جان ریمبو عرف افضل خان 22جولائی 1969ء کو پیدا ہوئے اور آج اپنی 50ویں سالگرہ منائیں گے اس موقع پر باغی ٹی وی انہیں زندگی کے 50 برس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور ان کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کرتا ہے جان ریمبو نے 1991ء میں پاکستان ٹیلی وژن کی ڈرامہ سیریز ’’گیسٹ ہائوس‘‘ میں صفائی کرنے والے کا کردار اس خوبی سے ادا کیا کہ آہستہ آہستہ وہ اس سیریز کے سب سے مقبول اداکار بن گئے۔اسی سیریز کے دوران افضل خان عرف جان ریمبو کو معروف فلم ساز حاجی عبدالرشید نے اپنی فلم ’’ہیرو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس فلم کے ہدایت کار سعید رانا تھے جبکہ کہانی اور مکالمے بشیر نیاز نے تحریر کیے تھے۔ فلم ہیرو میں افضل خان کے مقابلے میں مرکزی کردار اداکارہ صاحبہ نے ادا کیا تھا جبکہ اس کے دیگر اداکاروں میں اظہار قاضی اور رنگیلا کے نام شامل تھے۔ افضل خان نے ہیرو کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بعدازاں انہوں نے اپنی فلم کی ہیروئن صاحبہ کے ساتھ شادی کرلی۔ اداکارہ صاحبہ مشہور فلمسٹار نشو کی بیٹی ہیں ان کی جوڑی آج بھی فلمی صنعت کی کامیاب جوڑی سمجھی جاتی ہے

  • اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    لاہور: اداکاروں اور ان کی بیویوں کے درمیان لڑائی جھگڑہ اب معمول بنتا جارہا ہے. کبھی وینا ملک تو کبھی ریما جیسی اداکاروں کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ ان پر خاوندوں نے تشدد کرکے زخمی کردیا ہے.

    دوسری طرف خواتین پر تشدد کے حوالے سے حکومتی اقدامات بھی نظر نہیں آرہے. حکومت کئی بار خواتین پر تشدد روکنے کے حوالے سے بیان داغ چکی ہے کہ ایسا بل لا رہے ہیں کہ کوئی مرد اپنی بیوی پر تشدد نہیں کرسکے گا .اس کے لیے ایک ایپلیکیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے.

    یاد رہے کہ محسن عباس کی طرف سے اہلیہ فاطمہ پر تشدد کی خبروں اور منظر عام پر تصویریں آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑی تنقید ہورہی ہے اور محسن عباس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے.

  • ” اج کالا جوڑا پایا کندی فرمائش تے "شہزادی میگھن مرکل نے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ بتا دی

    ” اج کالا جوڑا پایا کندی فرمائش تے "شہزادی میگھن مرکل نے عوامی تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے وجہ بتا دی

    لندن :کالے جوڑے نے برطانیہ کے شاہی محل میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڈ دیئے .کالا جوڑا پہنے میگھن مرکل نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہوں۔

    شاہی خاندان کے مطابق شاہی خاندان کی چھوٹی بہو نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ۔

    میگھن مرکل نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم دی لائن کنگ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا،خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں، میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کے کام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔یاد رہے کہ کالے جوڑے پہننے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ گفتگو اس وقت ہورہی ہے .

  • علی ظفر بھی ٹیکس کی حمایت میں میدان میں آگئے

    علی ظفر بھی ٹیکس کی حمایت میں میدان میں آگئے

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر نے ٹیکس ادائیگی کی حمایت بارے بچے کی وڈیو شیئر کی ہے۔ علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک بچے کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں بچہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ٹیکس لگانے کی حمایت میں بول رہا ہے۔ بچے کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے عوام کو ٹیکس دینا چاہیے۔

  • سنگیتا کی اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور پر تنقید

    سنگیتا کی اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور پر تنقید

    ہدایت کارہ سنگیتا نے آرٹس کونسل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ہیرو دانش تیمور نے فلم کو پیروں کی دھول سمجھ لیا لیکن اگر ان کی جگہ میں فلم میں شان کو لیتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا.

    سنگیتا کا کہنا تھا کہ دانش تیمور شوٹنگ کے دوران بتاتے رہے کہ ایسی فلم کررہا ہوں، ویسی فلم کررہا ہوں، اگر ان کی جگی میں فلم میں شان کو لیتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا. ہمارے سینما گھروں نے بھی شوز دینے میں بہت پریشان کیا ان کو پاکستانی نہیں انڈئین فلمز چاہیے.

    سنگیتا نے بتایا کی فلم کی کاسٹ میں دانش کے ساتھ متیرا اور عینی نمایاں ہیں. اور فلم میں راحت فتح علی خان بھی اپنی آواز کا جلوہ دکھائیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سنگیتا نے کہا کہ اپنی اگلی فلم میں شان اور صبا قمر کو لوں گی. اور فلم کی کہانی کے متعلق بتایا کہ فلم کی کہانی "میرا نام محبت ہے” سے ملتی جلتی ہوگی. اس کے علاوہ اپنی فلموں میں نئے لوگوں کو بھی موقع دیا کروں گی.

    سنگیتا نے بتایا کہ میں نے اپنے کریئر میں 80 سے زائد فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں اور اللہ نے بہت ساتھ دیا. امید ہے آگے بھی ساتھ دینے والی اللہ کی ذات ہے.

  • مجھے لاہور بہت یاد آتا ہے، اداکارہ شبنم

    مجھے لاہور بہت یاد آتا ہے، اداکارہ شبنم

    بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی اداکار شبنم کو رواں‌برس پاکستان کے لکس ایوارڈزمیں لا ئف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

    شبنم پاک وہند کی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے مسلسل 30 برس تک ہیروئن کا کردار ادا کیا.اپنے 40 سالہ فلمی کریئرمیں انہوں نے 200 کے قریب فلموں میں کام کیا اور اس دوران انہیں 13 مرتبہ نگاراور3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ بھی ملے.پاکستان میں شبنم اور ندیم کی جوڑی کو بہت پسند کیا جاتا تھا ان دونوں نے ایک ساتھ کئی یادگار فلموں میں‌کام کیا جن میں‌ بندش ،دیوانگی اور خوبصورت وغیرہ شامل ہیں-
    لائف ٹائم اچیو منٹ‌ایوارڈ ملنے پر شبنم کا کہنا تھا کہ میں‌بہت خوش ہو کہ مجھے یہ ایوارڈ میری زندگی میں ملا ان کا کہنا تھا کہ جو کام مجھے ملا اور جوکام میں نے کیا اس خوشی کو میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی.ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ یہ ایوارڈ مجھے میری زندگی میں ملا اگرمرنے کے بعد ملتا تو کچھ فا ئدہ نہ ہوتا.

    فلمی کریئر کے عروج پر پاکستان چھوڑجانے کے سوال پر شبنم کا کہنا تھا کہ میرے والد کو اٹیک ہوا تھا اس وجہ سے مجھے پاکستان چھوڑنا پڑا میں خوش قسمت ہوں کہ تین سال مجھے ان کی خدمت کا موقع ملا.
    شبنم کا پاکستان کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ مجھے لاہور بہت یاد آتا ہے لاہور کے لوگ بہت ہیار کرنے والے تھے یہ سب چیزیں مجھے بہت یاد آتی ہیں –

  • علیزے شاہ کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل

    علیزے شاہ کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے نیا برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کرا لیا ہے۔ علیزے شاہ ڈراموں کے بعد کپڑوں کی متعدد برانڈز کے لئے فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں جس کے بعد ان کا نیا فوٹو شوٹ برائیڈل ڈیزائنر خدیجہ بتول کے لئے کرایا ہے جس میں انہوں نے گلابی اور مختلف رنگوں پر مشتمل کپڑے پہنے ہوئے ہیں