اسلام آباد (اے پی پی)پاکستانی ا داکارہ مہوش حیات نے ورزش کی وڈیو شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ورزش کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں امی ہمیں غصے میں کہتی تھیں کہ الٹا لٹک دوں گی اوراب ہم نے اس کو بطور ورزش اپنا لیا ہے۔
Category: شوبز
-

سدھارتھ ملہوترا نے ایسا کیا کہا کہ کرینہ کپور خوش ہو گئی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی اہلیہ ملنے پر خوش قسمت قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اور پرینیتی چوپڑا اپنی فلم’’جبریا جوڑی‘‘کی پروموشن کے سلسلے میں ریلئیٹی شو’’ڈانس انڈیا ڈانس ‘‘ میں پہنچے، جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور ان کی خوبصورت بیوی کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شو کے دوران سدھارتھ ملہوترا نے بتایا کہ مجھے سیف علی خان بہت پسند ہیں اور میں ان کا مداح ہوں. میں اپنی زندگی میں اکثر کوشش کرتا یوں کہ ان سے کچھ سیکھ سکوں. اس دوران سدھارتھ نے سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیف علی خان بہت خوش نصیب ہیں کہ ان کی شادی کرینہ سے ہوئی ہے۔

اس بات پر کرینہ نے سدھارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی بہت ٹیلینٹڈ ہیں اور مستقبل میں اچھا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.
واضح رہے کہ بھارت کے نمبر 1 ریلئیٹی شو ’’ڈانس انڈیا ڈانس‘‘سیزن 7 میں رفتار, مارٹس کے ساتھ کرینہ کپور جج ہیں۔ کرینہ کپور پہلی بار کسی ریلئیلٹی شو میں شرکت کر رہی ہیں اور ان کے مداح ان کو جج دیکھ کر بہت خوش ہیں. دوسری جانب سدھارتھ اور پرینیتی کی فلم "جبریا جوڑی” اگلے ماہ 2 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

-

ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک جاری
اسلام آباد۔ 20جولائی (اے پی پی) پاکستانی اداکارہ مینال خان اور فیضان خواجہ کے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فہیم برنی کی ہدایت کاری میں بننے والی نئے ڈرامہ سیریل ”قسمت“ کا ٹائٹل سانگ گلوکار ارشمن خان نے گایا جبکہ اس کے بول بھی ارشمن نے ہی لکھے ہیں۔ ڈرامے میں مینال خان اور فیضان خواجہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور دیگر کاسٹ میں کامران جیلانی، شرمین علی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈرامہ سیریل نجی ٹی وی پر جلد آن ایئر کیا جائے گا۔
-

سیف علی خان خوش قسمت انسان ہیں ،سدھارتھ ملہوترا
نامور بالی ووڈ اداکار سد ھارتھ ملہوترا نے بالی وود کے نواب سیف علی خان کو کرینہ کپور جیسی بیوی ملنے پرخوش قسمت قرار دےدیا.
حال ہی میں سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی اپنی نئی فلم ”جبریا جوڑی” کی تشہیرکے سلسلے میں ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس” میں پہنچے جہاں انہوں نے بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں اپنے خیال کا اظہار کیا-
سدھارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان خوش قسمت ہیں کہ کرینہ کپور ان کی بیوی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ خود سیف علی خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور ان سے بہت سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں اس کے علاہ سدھارتھ نے سیف اور کرینہ کی جوڑی کی تعریف بھی کی.
واضع رہے کہ ریئلیٹی شو ”ڈانس انڈیا ڈانس ” سیزن 7 کی جج کرینہ کپور ہیں .اور دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا اور پر ینیتی کی نئی فلم ”جبریا جوڑی ”کا شا ئقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں فلم اگلے ماہ2 اگست کو ریلیز کی جائے گی.- -

ارباز خان نے ملا ئکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتا دی ..
نامور بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے ملائکہ اروڑا کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ کام ہم سے ایسے ہوئے جو ہمیں نہیںکرنے چاہیے تھے جس کے بعد ہم نے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا –
نامور بالی ووڈ اداکارارباز خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کئی سال ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور بہت سے ایسے خوشگوار لمحات ہیں جو اچھی یادوں کی طرح آج بھی ہمیںیاد ہیں اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم ایک بچے کے والدین ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی ایک دسرے کی عزت کرتے ہیں –
ارباز خان کا کہنا تھا کہ ہمارے رشتے میں کچھ کام ایسے ہوگئے تھے جو ہمیں نہیں کرنے چاہیے تھے تو اس کے حل کیلئے ہم نے ایک دوسرے سے علیحدہ ہونا ہی بہتر سمجھا. اس کا ہرگز مطلب یہ نہیںہے کہ ہم ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے-
طلاق کے بعد دونوںاداکار ان دنوں اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں.ملائکہ اروڑا ان دنوںمیں ارجن کپور کے ساتھ نظرآتیںہیں اور دونوں کا شادی کا بھی ارادہ ہے .ارباز خان نے اپنے لیے ایک طالوی ماڈل جارجیا انڈریانہ کا انتخاب کیا ہے — -

ممبئی :کنگنا اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن گئے
ممبئی: کنگنا رناوت اورمیڈیا کی لڑائی میں اکشے کمار ثالث بن کر میدان میں آگئےہیں.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کنگنا رناوت اور میڈیا نمائندگان کے درمیان ہونے والے تنازع پراکشے کمار نے ایک کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا اور اداکار کے درمیان بہت گہرا رشتہ ہوتا ہے، یہ رشتہ میاں بیوی جیسا ہوتا ہے جہاں تھوڑی بہت نوک جھونک بھی ہوتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان غلط فہمیوں کو باہمی تعاون سے جلد ختم ہو جانا چاہئے کیوں کہ ہمیں آپ لوگوں کی ضرورت ہے وہ اس لئے کہ جو باتیں ہم دوسروں تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ میڈیا کے ذریعے ہی پہنچائی جاتی ہے اور اسی طرح میڈیا کو ہماری ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ فلم ’ جج مینٹل ہے کیا‘ کی تشہیر کے حوالے سے پریس کانفرنس میں فلم کی اداکارہ کنگنا رناوت اور ایک صحافی کے درمیان تکرار ہو گئی تھی جس کے بعد میڈیا کے ایک گروپ اور کنگنا رناوت نے ایک دوسرے پر لفظی گولا باری شروع کردی تھی -

"جنون” کے مداح ہو جائیں تیار
پاکستان کا مقبول بینڈ "جنون” 26 اگست کو انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے.
شاہد خان آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جنون کے مداح تیار ہو جائیں کیونکہ پاکستسنیوں کا پسندیدہ بینڈ "جنون” انگلینڈ میں پرفارم کرنے جا رہا ہے. شائیقین جلدی سے اپنے ٹکٹس بک کر لیں.
واضح رہے شاہد خان آفریدی بھی اس ایونٹ میں خصوصی شرکت کریں گے اور اپنی فاؤنڈیشن کو بھی پروموٹ کرنے جا رہے ہیں. انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ جنون کی پرفارمنس دیکھنے کے ساتھ ان کی فاؤنڈیشن کو بھی سپورٹ کریں.
https://www.instagram.com/p/B0FFKfIgzy7/?igshid=ow1r6md2inpb
-

ٹام کروزمداحوں کو ایک اور سرپرائز دینے کو تیار..
ہالی ووڈسپراسٹار ٹام کروز کی نئی فلم ”ٹاپ گن ،میورک”کا پہلا ٹریلرریلیزکردیا گیا-
ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ”ٹاپ گن ،میورک میں امریکی نیوی کے پا ئلٹ کے روپ جلوے دکھائیں گے.فلم کا پہلا ٹریلرریلیز ہوتے ہی شائقین میں مقبول.یاد رہے کہ اس سلسلے کی پہلی فلم 1986میں ریلیز ہوئی تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا .
سپراسٹار کی فلم کے ٹریلرنے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی اور شائقین فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں .ایکشن سے بھرپور فلم اگلے سال جون میں ریلیز کی جائے گی –
-

ڈزنی اسٹوڈیوکی نئی فلم’’دی لائن کنگ‘‘آج ریلیز کی جائے گی
نیویارک:امریکی فلم انڈسٹری میںنئی فلم کا اضافہ ،ڈزنی اسٹوڈیوز کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ ایڈونچر فلم دی لائن کنگ آج ریلیز کی جا رہی ہے۔1994 میں ریلیز ہونیوالی بلاک بسٹر فلم دی لائن کنگ ایک بار پھر سے سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے،ہدایتکارجان فیوریو کی اس دلچسپ فلم کی کہانی افریقہ کے سمبھا نامی ایک ایسے ننھے شیر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا پرائیڈ واپس لینے کے لئے مستقبل میں جنگل میں ہونے والی بغاوت کو نہ صرف کچلے گا بلکہ دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جنگل کے بادشاہ کی حیثیت سے انتظام سنبھال لے گا۔
کیرن گلکرسٹ، جیفرے سلور اور جان فیوریو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ کرداروں کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار سیٹ روجن، بیونسے، جیمز ایرل ، ڈونلڈ گلور، بلی ایچنر اور ایلفرے ووڈلڈ سمیت کئی فنکاروں کی آوازوں میں ر یکارڈ کروائے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ڈزنی اسٹوڈیوکئی کامیاب فلمیںمتعارف کروا چکا ہے جس کی پوری دنیا میں شہرت پائی تھی
-

جویریہ عباسی کی عاطف اسلم اور ماہرہ خان پر تنقید…
پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی ناموراداکارہ جویریہ عباسی نے عاطف اسلم اور ماہرہ خان پر تنقید کے سارے ریکارڈ توڑدیے .جوہریہ عباسی نے حال ہی ایک ٹی وی شو میں مختلف شوبز ستاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا.
جوہریہ عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میںسوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہ سعدیہ امام کو اپنی جانی دشمن سمجھتی ہیں لیکن اس کی وجہ بتانے سے انہوں نے گریزکیا .ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فیصل قریشی سب سے بہتر اداکار اور مہوش حیات بہترہن اداکارہ ہیں .
بے سرے گلوکار کے سوال میں جوہریہ عباسی کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک عاطف اسلم ایک بے سرے گلوکار ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرہ خان ایک خوبصورت عورت ہیںلیکن مجھے سمجھ نہیں آتی کہ وہ فلموں میں کیا کر رہی ہیں.عدنان صدیقی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پرُکشش انسان ہیں لیکن ایک اچھے اداکارنہیں-
