Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام

    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت بھائی نے وصول کر لی، میڈیا پر غلط خبریں پھیلانے کا الزام

    کراچی میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی میت ان کے بھائی نوید اصغر نے وصول کر لی ہے۔

    نوید اصغرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش کی حوالگی سے متعلق تمام قانونی تقاضے مکمل کیے گئے ہیں، اور میت وصول نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔اداکارہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ اپنے والد کی اجازت سے کراچی آئے اور حمیرا کی میت وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل خاندان میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس سے والدین ذہنی دباؤ کا شکار تھے، ایسے میں میڈیا کی مسلسل کالز نے مزید پریشان کر دیا۔

    نوید اصغر نے واضح کیا کہ والدین کی جانب سے میت لینے سے انکار کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر تصدیق شدہ اطلاعات سے گریز کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بہن حمیرا اصغر آزاد طبیعت کی مالک تھیں اور اپنی مرضی سے کراچی منتقل ہوئی تھیں، گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال سے خاندان کے ساتھ ان کا رابطہ نہیں تھا۔ والدہ ان سے اکثر پوچھا کرتی تھیں کہ وہ کہاں اور کیسے رہ رہی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی تفصیلات نہیں بتائیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ جب حمیرا کا موبائل فون بند ہو گیا تو خاندان نے مختلف ذرائع سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر ناکام رہے۔ جب انتقال کی اطلاع ملی تو ہم سب شدید پریشان ہو گئے تھے، اور لاش کی حالت ایسی تھی کہ فوری تدفین ممکن نہ تھی۔نوید اصغر نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجائے اصل سوالات کرنے کے، میڈیا نے سنسنی پھیلائی اور جھوٹے بیانیے کو فروغ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور فرانزک رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    ایف بی آر کو اختیارات دینے کے خلاف بزنس کمیونٹی کا ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    حوثیوں کا بحری جنگ میں نیا حملہ: جنگ بندی مذاکرات مشکل میں،تحریر ، ناصر اسماعیل

    لورالائی کے قریب مسافروں کے اغواء کی اطلاع، فورسز کا سرچ آپریشن جاری

    استنبول: خاتون سیاح کو ہراساں کرنے پر آئس کریم فروش گرفتار، دکان سیل

    وزیراعظم سے علی بابا وفد کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات کی عالمی مانگ کا اعتراف

  • مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر  خاموشی توڑ دی

    مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر خاموشی توڑ دی

    اداکارہ مومنہ اقبال نے جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک انتہائی دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    مومنہ اقبال نے حال ہی میں ’سمتھنگ ہاٹ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے کیونکہ ایسا کردار کچھ بھی کہہ سکتا ہے اور کچھ بھی کر سکتا ہے، جو کہ نہایت دلچسپ اور چیلنجنگ ہوتا ہےہوہ منفی کرداروں کے اسکرپٹس شوق سے پڑھتی ہیں اور اسی وقت یہ بھی طے کر لیتی ہیں کہ جملوں کو کس انداز میں ادا کرنا ہے۔

    انٹرویو میں مومنہ اقبال نے اس جعلی ویڈیو کا بھی ذکر کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا، جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ آیا وہ مکمل طور پر لڑکی ہیں یا نہیں، یہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے انٹرویو کے ایک کلپ کو ایڈٹ کرکے جعلی انداز میں وائرل کی گئی تھی، جسے 45 ملین سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

    ویمن یونیورسٹی کی ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے کا الزام ،ڈپٹی کمشنر صوابی طلب

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کے پاس رپورٹرز کے فون آ رہے تھے اور وہ حیران تھیں کہ سب کو کیا جواب دیں اردگرد کے لوگ انہیں مشورہ دے رہے تھے کہ وہ وضاحت جاری کریں، لیکن انہوں نے سوچا کہ کیا ڈاکٹر کا نمبر دے دوں؟ یہ سب صورتحال بہت عجیب تھی÷اگر وہ واقعی ویسی ہوتیں تو قبول کر لیتیں، لیکن جب وہ ہیں ہی نہیں تو اس جھوٹ پر کیا ردعمل دیں؟ کسی لڑکی سے اس کے لڑکی ہونے کا ثبوت مانگنا ایک نہایت دردناک لمحہ ہوتا ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر دوسری بار گرفتار

  • سیف کا تاجر پر تشدد کیس،گواہ ملائیکہ اروڑا کے وارنٹ منسوخ

    سیف کا تاجر پر تشدد کیس،گواہ ملائیکہ اروڑا کے وارنٹ منسوخ

    ممبئی کی ایک عدالت نے اداکارہ ملائیکہ اروڑا کے خلاف جاری قابل ضمانت وارنٹ منسوخ کر دیا، جو کہ 2012 میں ہونے والے ایک ہوٹل جھگڑے کے مقدمے میں ثبوت پیش کرنے والی گواہ تھیں۔ یہ مقدمہ بالی وڈ اسٹار سیف علی خان سے متعلق ہے۔ وارنٹ اس وقت جاری کیا گیا تھا جب ملائیکہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    عدالت نے ملائیکہ کو گواہ کی حیثیت سے مقدمے سے خارج کر دیا کیونکہ استغاثہ نے کہا کہ اداکارہ ان کے کیس کی حمایت نہیں کر رہیں۔یہ مقدمہ 13 سال پرانا ہے جس میں سیف علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے ممبئی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ایک غیر ملکی تاجر پر حملہ کیا تھا۔ملائیکہ اروڑا اس گروپ کا حصہ تھیں جو اس رات سیف علی خان کے ساتھ ہوٹل میں کھانے کے لیے گئی تھیں۔ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو پیش آیا تھا۔اپریل میں عدالت نے ملائیکہ کے پیش نہ ہونے پر ان کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا تھا۔

    بدھ کو اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے چیف جسٹس میجسٹریٹ (ایسپلانڈ کورٹ) کے سامنے پیش ہو کر وارنٹ منسوخی کی درخواست دی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

    سیف علی خان اور دو دیگر افراد کو اس واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری ایک تاجر اقبال میر شرما کی شکایت پر ہوئی تھی۔ گرفتار تینوں کو بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔سیف علی خان کے ساتھ اس رات ان کی اداکارہ اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ، ملائیکہ اروڑا، ان کی بہن امرتا اروڑا اور کچھ مرد دوست بھی موجود تھے۔پولیس کے مطابق، جب تاجر اقبال میر شرما نے فلمی ستارے اور ان کے دوستوں کی شور شرابے کی شکایت کی تو سیف علی خان نے تاجر کو دھمکی دی اور ان کی ناک پر مکا مار،نہ صرف اقبال میر شرما، بلکہ ان کے سسر رمن پٹیل کو بھی سیف علی خان اور ان کے دوستوں کی جانب سے مارا گیا تھا۔سیف علی خان کا موقف ہے کہ تاجر نے ان خواتین پرتوہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور ان کی توہین کی، جس کی وجہ سے جھگڑا ہوا۔عدالت میں اس معاملے کی اگلی سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

  • حمیرا کی لاش چھ ماہ پرانی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ

    حمیرا کی لاش چھ ماہ پرانی تھی،ڈی آئی جی ساؤتھ

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہونے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اور اب تک سامنے آنے والی معلومات نے اس واقعے کو مزید پراسرار بنا دیا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، ابتدائی شواہد اور فارنزک جائزے سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ کی لاش تقریباً چھ ماہ پرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ میں موجود کھانے پینے کی اشیاء پر درج ایکسپائری تاریخ 2024 کی ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلیٹ کئی مہینوں سے بند پڑا تھا۔تحقیقات کے دوران اداکارہ کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا ہے، جس سے معلوم ہوا ہے کہ آخری پیغام اکتوبر 2024 میں بھیجا گیا تھا۔ اس آخری رابطے میں ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شامل ہے، جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی بجلی بھی طویل عرصے سے منقطع تھی، اور اداکارہ کا فلیٹ کے مالک سے آخری رابطہ بھی 2024 میں ہی ہوا تھا۔پولیس حکام کے مطابق، اداکارہ کے اہلخانہ آج لاش وصول کرنے کے لیے سرد خانے پہنچیں گے۔ اس موقع پر پولیس کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ مزید تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی حمیرا اصغر کی موت کے اسباب سے متعلق مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کے لیے لواحقین کا حکام سے رابطہ، تدفین کل متوقع

    اداکارہ حمیرا اصغر کی میت کے لیے لواحقین کا حکام سے رابطہ، تدفین کل متوقع

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے لواحقین نے بالآخر میت وصول کرنے کے لیے حکام سے رابطہ کر لیا ہے۔

    مرحومہ کے بہنوئی نے میت کی حوالگی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اداکارہ کے والد والدہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کے باعث پہلے میت لینے سے انکاری تھے۔بعدازاں والد کو اچانک انتقال کی خبر سن کر ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث صورتِ حال پیچیدہ ہو گئی۔اب اہلِ خانہ تیار ہو گئے ہیں اور مرحومہ کی میت کل وصول کر کے تدفین کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ناقابل شناخت حالت میں ملی تھی اور بری طرح ڈی کمپوز ہو چکی تھی۔ اسی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے سیمپل بھجوائے گئے ہیں تاکہ شناخت کی باقاعدہ تصدیق ہو سکے۔تاحال اداکارہ کی موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی اور پولیس تحقیقات جاری ہیں۔

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 108 فلسطینی شہید

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفکیشن جاری

    بھارت کی اپنی آبی سلامتی کو چین کی طرف سے خطرات لاحق

    ایران پر نئی امریکی پابندیاں، بینکنگ نیٹ ورک اور غیر ملکی کمپنیاں شامل

  • اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے گھر والوں کا انکار

    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے سے گھر والوں کا انکار

    کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی پہنچ کر ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد پولیس تحقیقات میں تیزی آ گئی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے بتایا کہ پولیس نے مالک مکان سے اداکارہ حمیرا کا نمبر حاصل کرکے سی ڈی آر نکالا اور متوفیہ کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا، مگر ان کی جانب سے کراچی آنے سے انکار کیا گیا۔

    ایس ایس پی مہزور علی نے بتایا کہ حمیرا کے والد نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ سے دو سال قبل اپنی بیٹی سے قطع تعلق کر چکے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ان کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ کراچی آئیں اور بیٹی کی لاش وصول کریں، لیکن والد نے اس حوالے سے کوئی تعاون نہیں کیا۔ اب پولیس دوبارہ رابطہ نہیں کر رہی، تاہم کوشش جاری ہے کہ گھر والے جلد از جلد کراچی پہنچیں تاکہ معاملے کی مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔

    پولیس کو اداکارہ حمیرا کے دو موبائل فونز بھی مل چکے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کی تفصیلات اور اس کے پس منظر کا پتہ چل سکے۔ ایس ایس پی مہزور علی نے بتایا کہ اگر پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک بات سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا اور موت کی وجوہات کا تعین اسی کے بعد ہو گا۔مہزور علی نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ حمیرا کے اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو، مگر اگر وہ اس سے انکار کرتے ہیں تو پولیس اپنی مدعیت میں بھی مقدمہ درج کر سکتی ہے۔

    ادھر شوبز انڈسٹری سے اب تک پولیس کو کسی قسم کا رابطہ موصول نہیں ہوا، اور پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ گھر سے آتے جاتے نہیں دیکھا۔ مزید یہ کہ حمیرا اصغر نے 2024 سے اپنے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کیا تھا، جس پر مکان مالک نے ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر رکھی تھی۔

  • 77 لاکھ کا فراڈ،اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابق ذاتی معاون گرفتار

    77 لاکھ کا فراڈ،اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابق ذاتی معاون گرفتار

    ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے سابق ذاتی معاون ودیکا پرکاش شیٹی کو 77 لاکھ روپے کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ودیکا پرکاش شیٹی (32 سال) پر عالیہ بھٹ کی پروڈکشن کمپنی "ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز پرائیویٹ لمیٹڈ” اور اداکارہ کے ذاتی اکاؤنٹس میں 76.9 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام ہے،پولیس کے مطابق یہ فراڈ مئی 2022 سے اگست 2024 کے درمیان کیا گیا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب عالیہ بھٹ کی والدہ اور اداکارہ-ڈائریکٹر سونی رضوان نے 23 جنوری کو جوہو پولیس میں شکایت درج کروائی۔ شکایت کے بعد پولیس نے فراڈ اور اعتماد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ودیکا شیٹی کی تلاش شروع کر دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ودیکا شیٹی نے 2021 سے 2024 تک عالیہ بھٹ کی ذاتی معاون کے طور پر کام کیا۔ اس دوران وہ اداکارہ کے مالی دستاویزات، ادائیگیوں اور شیڈول کی منصوبہ بندی کی ذمہ دار تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ودیکا نے جعلی بل تیار کیے، جن پر عالیہ بھٹ نے دستخط کیے، اور پھر ان بلوں کی مد میں رقم اپنے دوست کے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی، جو بعد میں ودیکا کو واپس بھیج دی جاتی تھی۔ودیکا نے جعلی بلوں کو مستند دکھانے کے لیے پیشہ ورانہ طریقے استعمال کیے۔ وہ عالیہ کو بتاتی تھی کہ یہ اخراجات ان کی سفری ضروریات، ملاقاتوں اور دیگر انتظامات کے لیے ہیں۔

    سونی رضوان کی شکایت کے بعد ودیکا شیٹی فرار ہو گئی اور اپنی جگہ بار بار بدلتی رہی۔ پولیس نے اسے راجستھان، پھر کرناٹک، پھر پونے اور آخر کار بنگلور میں تلاش کر کے گرفتار کیا۔ ودیکا کو جوہو پولیس نے ممبئی لانے کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا۔پولیس اب اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ دیگر ممکنہ مالی بے ضابطگیوں اور ملوث افراد کا پتہ چلایا جا سکے۔

  • کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون انتقال کر گئے

    کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون انتقال کر گئے

    وریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون، جنہیں مداح "جے ہیون” کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا۔

    تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کی،۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی نے ان کی موت کو مزید چونکا دینے والا بنا دیا ان کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    تنخواہ میں اضافہ،خواجہ آصف کی تنقید،ایاز صادق نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

    معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے : وزیراعظم

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • خوبصورتی کے لئے وٹامن ڈرپس کا استعمال کتنا  نقصان دہ،مشی خان کی ویڈیو وائرل

    خوبصورتی کے لئے وٹامن ڈرپس کا استعمال کتنا نقصان دہ،مشی خان کی ویڈیو وائرل

    اداکارہ و میزبان مشی خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے کاسمیٹک طریقہ علاج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا 2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں‘

    مشی خان نے حال ہی میں بھارتی اداکارہ شیفالی کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی، لیکن ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے جوان رہنے کیلئے انجیکشنز استعمال کیے تھے، جو ان کی صحت پر اثر انداز ہوئے۔

    اداکارہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے صرف خوبصورتی کے نام پر اپنے جسم پر تجربات نہ کریں آج کل لوگ (شوبز شخصیات) وٹامن ڈرپس اور گلوٹاتھیون جیسی کیمیکل ڈرپس کا سہارا لے رہے ہیں، جو طویل مدتی نقصان پہنچا سکتی ہیں، خوبصورتی کے لیے کورین گلاس اسکن یا سفید رنگ حاصل کرنے کی کوششیں ترک کریں اس کے بجائے متوازن غذا کھائیں اور ورزش کو معمول بنائیں،مشی خان نے شوبز شخصیات سمیت عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ قدرتی خوبصورتی کو اپنائیں اور مصنوعی طریقوں سے پرہیز کریں۔

    ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مشی کی بات سے اتفاق کیا جبکہ بعض نے شیفالی کی موت کو بیوٹی ٹریٹمنٹ کروانے والوں کیلئے ایک خوفناک مثال قرار دیا۔

  • کونسی مائیں  بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    کونسی مائیں بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔

    نادیہ جمیل نے ‘المعارد ویمین سوسائٹی’ کے ایک ایونٹ میں ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا،جن میں سے ایک یہ ہے کہ محبت کا ایک بہت خوبصورت چہرہ قربانی ہے، جیسے ماں خود بھوکی رہ لے لیکن بچوں کو پہلے کھلائے لیکن
    اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ ایک خوش، صحت مند اور خودمختار ماں ہی بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہے۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ ‘لیکن آج میں جب ایک 23 سال کے بیٹے کی ماں ہوں اور ساتھ ہی 4 سال کی بیٹی کی بھی ماں ہوں تو میں اپنی چھوٹی بیٹی کی پرورش کے دوران خود میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہوں اور اب میں ایک بہت مختلف ماں ہوں کیونکہ اب میں اپنی بھلائی، خیر کے بارے میں سوچتی ہوں۔’

    انہوں نے کہا کہ میری اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ میں ہی اگر نفسیاتی طور پر مضبوط نہیں ہوں، صحتمند، خوشحال نہیں ہوں تو میں ایک اچھی ماں بن ہی نہیں سکتی، میرے اچھی ماں بننے کیلئے ضروری ہے کہ میں بے تحاشہ مشکلات کو بے وجہ برداشت نہ کروں کیونکہ یہ مجھے ذہنی طور پر ختم کر دے گا، ہمیں اپنی حدود کا تعین کرنا سکھایا ہی نہیں جاتا کہ کس حد تک ہمیں قربانی دینی ہے اور کس حد کے بعد ہمیں اپنے لیے اسٹینڈ لینا ہے، اگر میرا بیٹا بھی مجھے سے بدتمیزی سے بات کرے تو مجھے اور اسے پتہ ہونا چاہئے کہ کس حد تک بدتمیزی قبول کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ صرف ماں ہونے کے کردار تک خود کو محدود نہ کرے بلکہ اپنی ذات، خواہشات، مشاغل اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی توجہ دے یہ سوچ اب اہمیت اختیار کر رہی ہے کہ ماں کا اپنے لیے وقت نکالنا نہ صرف اس کی اپنی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا مثبت اثر بچوں کی نشوونما اور گھریلو فضا پر بھی پڑتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ماں ہی مضبوط نسل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر نادیہ جمیل یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر صارفین انہیں سراہا رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کیلئے اولین ترجیح صرف اس کی اولاد ہی رہتی ہے چاہے زمانہ کتنا ہی بدل کیوں نہ جائے۔