Baaghi TV

Category: شوبز

  • اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم

    اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم

    کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ حنا بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پربرہم ہوگئیں۔

    اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے اور میں جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں، آج کے دن ہمیں پاکستانی کی کامیابی و ترقی پر خوشیاں منانی چاہئیں اور میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ ائیرپورٹ کے کسی بھی واش روم میں پانی نہیں ہے۔

    حنا بیات نے کہا کہ ہمارے ائیرپورٹس اور اداروں کا یہ حال کیوں ہوگیا ہے؟ کوئی اس چیز کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے کہ یہ غلطیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہےنئے نئے پروجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پُرانے پروجیکٹس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی مہیا نہیں ہورہا، بہت افسوس کا مقام ہے۔

  • ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کو لندن میں فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا، ویڈیو وائرل

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی آنے والی فلم "لو گرو” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو کہ 6 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    لندن میں تشہیری مہم کے دوران سوشل میڈیا پر ماہرہ اور ہمایوں کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ماہرہ خان کو ایک ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا، جس میں کچھ نوجوانوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق، دونوں فنکار ایک بگھی (گھوڑا گاڑی) میں سوار ہو کر تقریب میں پہنچے، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا، تصاویر بنوائیں اور فلم کے حوالے سے بات چیت کی۔ تاہم، کچھ افراد نے ماہرہ خان کی موجودگی پر غیر مناسب رویہ اختیار کیا، جس کے باعث صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

    چند مداحوں نے یہ مناظر موبائل فونز پر ریکارڈ کیے، جس کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ خوش قسمتی سے ماہرہ کے ساتھیوں نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے انہیں بحفاظت ہجوم سے نکالا۔اب تک ماہرہ خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس واقعے پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان حالیہ دنوں میں ذہنی صحت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کر چکی ہیں، انہوں نے ڈپریشن کو ایک بیماری قرار دیتے ہوئے کھل کر بات کی، جس پر ان کی کافی پذیرائی ہوئی۔

    کراچی میں پانی اور بجلی کی بندش پر شہریوں کا شدید احتجاج، اہم سڑکیں بند

    پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں،9 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے

  • نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

    امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔

    فلم ’لوو گرو‘ کا ٹریلر نیویارک کے مشہور ٹائمز اسکوائر پر پیش کیا گیا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم کو اس اسکرین کی زینت بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہےاس رومانوی مزاحیہ فلم کے ٹریلر کی نمائش کے موقع پر دونوں سپر اسٹارز بھی موجود تھے، انہوں نے مداحوں سے ملاقات کی، تصاویر بنوائیں اور اس یادگار لمحے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    فلم کا ٹریلر ٹائمز اسکوائر پر موجود افراد کی توجہ کا مرکز بنا رہا ’لوو گرو‘ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو کئی لڑکیوں کے دل جیتنے کے بعد حقیقی محبت کو سمجھتا ہے، اور کہانی میں نیا موڑ اس وقت آتا ہے جب ماہرہ خان کے والد، جاوید شیخ، اُسے ایک بڑی ذمہ داری سونپتے ہیں، یہ فلم عید الاضحیٰ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی-

    44 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ

    فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے جہاں ماہرہ خان کو ایک خوبصورت، بولڈ اور فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والی لڑکی کے طور پر پیش کیا گیا ہےاس کے برعکس ہمایوں سعید کو لندن میں مختلف لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسانے والے پلے بوائے کے کردار میں دکھایا گیا ہے ‘لو گُرو‘ کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے اس کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے سرانجام دیے ہیں اور اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے،یہ فلم اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہے جس میں رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون اور پنجابی تڑکے والا مزاح بھی شامل ہوگا۔

    سات دن سے لاپتہ گجرات کے 4سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے موت کی تصدیق

  • شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گرفتار

    ڈھاکہ: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں ان کی گرفتاری گزشتہ برس جولائی میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کے سنگین الزام میں لائی گئی۔

    ڈھاکہ ایئرپورٹ کی امیگریشن یونٹ کے ذرائع نے بتایا کہ نصرت فاریہ کے خلاف ایک گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں امیگریشن چیک پوائنٹ پر حراست میں لیا گیا نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر پولیس شفیق الاسلام نے تصدیق کی کہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن لایا گیا ہے، بعد میں نصرت کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن ڈیٹیکٹیو برانچ کے دفتر منتقل کیا گیا۔

    نصرف فاریہ نے ریڈیو جوکی اور پریزینٹر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغازکیا تھا، 2015 میں انھوں نے فلموں میں اداکاری شروع کی، نصرت نے بنگلہ دیش اور بھارت میں کام کیا، اداکاری کے علاوہ وہ ماڈلنگ اور میزبانی میں بھی سرگرم ہیں –

    31 سالہ بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ بنگلہ دیش اور بھارت کی مشترکہ فلم ’’مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن‘‘ میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں یہ فلم بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بنائی گئی تھی اور اس کی ہدایت کاری بھارتی فلم ساز شیام بینیگل نے کی تھی۔

  • آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

    آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل

    بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر کے پاکستان مخالف نامناسب بیان پر پاکستانی معروف شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران ایسا بیان دیا جس نے پاکستانی عوام اور شوبز اور سیاسی شخصیات کو شدید مشتعل کردیا ہے،پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔

    ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں، ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا جاؤں، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔

    جاوید اختر کے اس بیان پر وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجائیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جہنم کے ہی حقدار ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ ژالے سرحدی نے جاوید اختر کے الفاظ کو نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں انہوں نے زور دیا کہ معروف شخصیات کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت انہیں خیال رکھنا چاہیے۔

    اداکارہ مشی خان نے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی وہیں کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔

    عمران عباس نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے۔

    واضح رہے کہ جاوید اختر ماضی میں بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ لاہور کے ایک ادبی میلے میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن واپسی پر انہوں نے ممبئی میں بیٹھ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔

  • فرانسیسی اداکار جنسی ہراسانی کا مجرم قرار،18 ماہ  سزا

    فرانسیسی اداکار جنسی ہراسانی کا مجرم قرار،18 ماہ سزا

    فرانسیسی عدالت نے معروف اداکار جیرار دیپارڈیو کو دو خواتین کو جنسی ہراسانی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 18 ماہ کی معطل قید کی سزا سنا دی ہے۔

    عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، 76 سالہ اداکار کو عدالت نے یہ سزا اس بنیاد پر دی کہ انہوں نے نہ تو ندامت کا اظہار کیا اور نہ ہی متاثرہ خواتین سے معافی مانگی۔ عدالت نے انہیں ہدایت دی کہ وہ ہر خاتون کو 1100 ڈالر ہرجانے کی رقم بھی ادا کریں۔عدالت نے مزید حکم دیا کہ دیپارڈیو کو جنسی مجرم کے طور پر رجسٹر کیا جائے اور ان کی عدالتی نگرانی بھی کی جائے۔ فیصلہ سنائے جانے کے وقت اداکار عدالت میں موجود نہیں تھے، تاہم ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔

    یہ فیصلہ کانز فلم فیسٹیول 2025 کے آغاز کے موقع پر سامنے آیا، جہاں دیپارڈیو کو 1990 میں بہترین اداکار کا اعزاز مل چکا ہے۔ طویل عرصے تک فرانسیسی سینما کا بڑا نام سمجھے جانے والے دیپارڈیو پر می ٹو تحریک کے دوران 20 سے زائد خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

    موجودہ مقدمہ 2021 میں فلم "Les Volets Verts” کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعات پر مبنی تھا، جس میں ایک 54 سالہ سیٹ ڈریسر اور 34 سالہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر متاثرہ خواتین کے طور پر سامنے آئیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں خواتین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ایک کٹھن دور کے اختتام پر خود کو قدرے محفوظ اور مطمئن محسوس کر رہی ہیں۔

    کراچی میں لرزہ خیز واردات: بیٹوں نے باپ کو کمانے کا کہنے پر قتل کر دیا

    دوبارہ جارحیت ہوئی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا،خواجہ آصف

    جیل حکام کی بانی پی ٹی آئی کی اضافی سہولیات پر اعتراض، نظرثانی کی اپیل

    آپریشن بنیان مرصوص،تباہ شدہ بھارتی طیاروں کی تعداد سات ہو گئی

  • چاہت فتح کی خوشبو کیساتھ  نازیبا ویڈیو وائرل

    چاہت فتح کی خوشبو کیساتھ نازیبا ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے متنازع مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان ایک بار پھر خبروں میں ہیں-

    مشہور اسٹیج اداکارہ خوشبو کے ساتھ ان کے رقص کی ویڈیو کو غیراخلاقی اور نامناسب قرار دیا جا رہا ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چاہت فتح علی خان خوشبو کے ساتھ اپنے وائرل گانے بدو بدی پر رقص کر رہے ہیں خوشبو شروع میں پُرجوش دکھائی دیں، لیکن جیسے ہی چاہت فتح نے نازیبا انداز میں قریب آنے کی کوشش کی، تو خوشبو نے خود کو سنبھالا اور فاصلہ قائم رکھتے ہوئے پرفارمنس مکمل کی۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ پہلی بار خوشبو کو کسی سے خوفزدہ دیکھا ہے، یہ شخص خود کو فنکار کہتا ہے؟ یہ خود ایک مذاق بن چکا ہے، یہ دن بہ دن زہریلا ہوتا جا رہا ہے۔

    چاہت فتح علی خان نے 2024ء میں اپنے گانے بدو بدی سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی، جسے بعد میں کاپی رائٹ خلاف ورزی کے باعث یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا اس کے بعد انہوں نے مسلسل متنازع اور غیر سنجیدہ مواد اپلوڈ کرنا شروع کیا، جس میں اکثر خواتین فنکاروں کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات شامل تھیں۔

  • پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا،سلمان خان

    بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔

    اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان کے کنٹرول میں نہیں، لہٰذا کسی واقعے کے فوراً بعد ایک دوسرے پر الزام لگانا مناسب نہیں۔

    سلمان نے کہا کہ بھارت کو بھی دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے دونوں ممالک کو چاہیے کہ مل کر اس خطرے کا خاتمہ کریں اسلام کسی صورت دہشتگردی کی تعلیم نہیں دیتا، نہ قرآن اور نہ ہی احادیث میں کسی بے گناہ کو قتل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جنگ کے بعد دونوں ممالک سیز فائر پر رضامند ہوگئے ہیں سلمان خان نے سیز فائر پر ایک شکرگزاری کا پیغام بھی شیئر کیا تھا، جسے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا البتہ حالیہ جنگ کے دوران سلمان خان نے پاکستان مخالف کوئی ردعمل نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی جس پر بھارت میں انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

  • تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا،مشی خان کا کنگنا رناوت کو چیلنج

    تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا،مشی خان کا کنگنا رناوت کو چیلنج

    پاکستانی اداکارہ مشی خان نے بالی وڈ اداکارہ و سیاست دان کنگنا رناوت کو پاکستان اور عوام کیخلاف بولنے پر کھری کھری سنا دیں۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران کنگنا رناوت نے پاکستان اور پاکستانی عوام کیخلاف برے الفاظ استعمال کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر اداکارہ مشی خان نے مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا رناوت تمہیں پاکستا ن کا جواب(آپریشن بنیان مرصوص) کیسا لگا، مزہ آیا، پاکستان اور اس کی عوام کیلئے برا کہنا تمہیں مہنگا پڑ گیا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ آئندہ بولنے سے پہلے سوچا کرو، اپنے ملک اور عوام کے دفاع کیلئے ہم موجود ہیں، تم خود کیا ہو اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھو، ایسا کرتے ہیں میچز کی طرح مڈل گراؤنڈ چیلنج رکھ لیتے ہیں، میرا چیلنج ہے تمھارے لیے میرا ایک ہی مکا کافی ہوگا۔

    دیں اثنا پر پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کنگنا کو آڑے ہاتھوں لیا حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کنگنا کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں بلکل صحیح لات ماری ہے ہریتھک نے، تمھارے پاس کوئی کام نہیں ہے، پاکستان سے تمہیں گالیاں پڑتی ہیں اور بھارت بھی تمہیں صحیح سائیڈ پر رکھتا ہے کنگنا رونا نہیں کیوں کہ ہماری پاک فوج نے بھرپور جواب دیا ہے۔

  • پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت  کا دو ٹوک جواب

    پاکستانی جھنڈے پر تنقید کرنے والوں کو بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا دو ٹوک جواب

    بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنے جسم پر پاکستان کا جھنڈا لگانے پر کی جانے والی تنقید کا دوٹوک جواب دیا ہے۔

    انہوں نے بھارتی میڈیا اور عوام سے چار بنیادی سوالات پوچھے اور کہا کہ اگر ان سوالات کا جواب دے دیا جائے تو وہ واضح کریں گی کہ انہوں نے پاکستان کا جھنڈا کیوں لگایا۔ویڈیو کے آغاز میں خاتون نے کہا کہ ہر پاکستانی برا نہیں ہوتا، ہر مسلمان برا نہیں ہوتا۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بغیر دعوت کے پاکستان جا سکتے ہیں، ثانیہ مرزا جیسی مشہور کھلاڑی پاکستان میں شادی کر سکتی ہیں، اور متعدد بھارتی صدور، فنکار اور کاروباری شخصیات پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں، تو ان کے ایک جھنڈا لگانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہے؟

    انہوں نے کہا”پلوامہ حملے کو کیسے بھول جاؤں؟ جس ملک میں چڑیا تک نہیں آ سکتی، وہاں اتنا بارود کہاں سے آ گیا؟ ہمارے جوان کیسے شہید ہوئے؟ یہ سب سوال ہیں جن کا جواب دیا جانا چاہیے۔راکھی ساونت نے پلوامہ حملے کی حقیقت پر بھی سوالات اٹھائے اور دعویٰ کیا کہ یہ سب ایک "منصوبہ بندی” کے تحت ہوا تاکہ مخصوص بیانیے کو فروغ دیا جا سکے۔اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دہشتگردی کے خلاف ہوں۔ مجھ پر ٹرولنگ بند کریں، کیونکہ مجھے اپنے بھارت سے محبت ہے اور میں ایک سچی ہندوستانی ہوں۔

    ویڈیو کے آخر میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب میرے سوالوں کے جواب مل جائیں گے، تب میں بتاؤں گی کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا کیوں لگایا۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں بعض لوگ خاتون کے سوالات کو "جرات مندانہ” قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

    بھارت کا سرینگر ایئرپورٹ کے قریب 10 دھماکوں کا دعوی

    پاکستان ایئر فورس نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے شواہد پیش کر دیے

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3,647 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ

    وزیراعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش

    بھارتی فوجی حکام کی پریس بریفنگ بے نتیجہ، پاکستان پر روایتی الزامات دہرا دیے