Baaghi TV

Category: شوبز

  • جسٹن بیبر کی پاپارازی  سے بدسلوکی،مداحوں کی شدید تنقید

    جسٹن بیبر کی پاپارازی سے بدسلوکی،مداحوں کی شدید تنقید

    کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کیلئے آنے والے پاپارازی فوٹو گرافرز کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پ وائرل ہو گئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں معروف گلوکار جسٹن بیبر کو پاپارازی فوٹوگرافرز پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، 31 سالہ جسٹن بیبر جب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ساتھ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر گلوکار نے اس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے بدتمیزی سے جواب دیا، فوٹوگرافر سے بار بار کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

    بھارتی باکسنگ آئیکون میری کوم کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی؟

    جسٹن بیبر کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا جا رہا ہے ویڈیو دیکھ کر ان کے مداحوں سمیت صارفین حیران ہیں اور ان کی ذہنی صحت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار جسٹن اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں بے چینی کا شکار دکھائی دیئے تھےجسٹن بیبر کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گلوکار کی اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم کہ جسٹن ایسی عجیب حرکات کیوں کر رہے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ، چار افغان بھائیوں کی گمشدگی ،آئی جی اسلام آباد ،پنجاب طلب

  • ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی سیزن 2 میں سمرتی ایرانی کی واپسی

    ممبئی: بھارت کی معروف و مشہور ڈرامہ پروڈیوسر ایکتا کپور نے اپنے مشہور ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے دوسرے سیزن میں سمرتی ایرانی کی واپسی کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور نے اپنے کلٹ شو ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کی واپسی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

    بھارتی پروڈیوسر نے نہ صرف شو کی واپسی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا سیزن 150 اقساط پر مشتمل ہوگا اس کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے، ایکتا نے انکشاف کیا کہ جب اصل ٹی وی شو ختم ہوا تو 2000 ایپی سوڈ تک پہنچنے میں 150 ایپی سوڈ کم تھے۔

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    ایکتا کپور نے کہا کہ اس ریبوٹ میں ایک سیاست دان ہوگا، اس شو میں سمرتی ایرانی کی "تلسی ویرانی” کے طور پر واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے ایکتا نے کہا کہ ہم سیاست کو تفریح ​​میں لا رہے ہیں، یا یہ کہنا بہتر ہوگا، ایک سیاستدان کو انٹرٹینمنٹ میں لارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 جولائی 2000 کو شروع ہونے والا یہ ڈرامہ 6 نومبر 2008 کو اختتام پذیر ہوا تھا، اس میں سمریتی ایرانی (تُلسی) اور امر اوپادھیائے (مہیر) نے مرکزی کردار نبھائے تھے، اور ناظرین کی جانب سے اسے کافی پسند کیا گیاتھا-

    پی ایس ایل 10: غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کا سلسلہ جاری

    رپورٹس کے مطابق مریتی ایرانی جو بھارت میں سابق وفاقی وزیر برائے خواتین و اطفال ہیں، اپنے کردار میں دوبارہ نظر آنے کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں، ڈرامے کے مشہور تھیم سانگ کو بھی ازسرنو تیار کیا جا رہا ہے، اور اسے پرانے مقام پر ہی فلمایا جائے گا۔

  • کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر چیخ اٹھیں

    بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اور معروف اداکارہ کنگنا رناوت 1 لاکھ کا بجلی کا بل موصول ہونے پر حیران رہ گئیں اداکارہ نے ہماچل پردیش کی کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ڈالا-

    باغی ٹی وی : کنگنا رناوت نے منالی میں اپنے خالی گھر کے لیے ایک لاکھ روپے کا بجلی کا بل موصول ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیابھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق ہماچل پردیش میں کنگنا رناوت نےایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل 1 لاکھ روپے آیا ہے، میں جس میں رہتی بھی نہیں ہوں۔

    سیاسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ہ پورے ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی لہر اور زعفرانی رنگ چھایا ہوا ہے،لیکن ہماچل پردیش کی حالت دیکھنا تکلیف دہ ہے میرے منالی کے گھر کا بجلی کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے ہماچل پردیش کی حکومت نے اتنا بُرا حال کیا ہوا ہے، میں بل کو پڑھ کر شرمندہ ہوں، یہ کیا ہو رہا ہے؟ لیکن ہمارے پاس ایک موقع ہے، ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہے، ہمیں اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، ہمیں ان بھیڑیوں سے اپنے ملک کو بچانا ہے۔

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں، وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی قیادت میں حکومت نے 5 ستاروں والے ہوٹل سے وزیر اعلیٰ کے لیے بھیجے گئے سموسوں اور کیک کے غائب ہونے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا اس پر سوشل میڈیا پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، کیونکہ ریاست مالی بحران کا شکار تھی لیکن حکومت غیر ضروری تحقیقات میں مصروف تھی-

    عمران خان کیخلاف شہباز شریف کا ہتک عزت کیس، عدالت کا تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

  • 20 سال بعد "منت” چھوڑنا…شاہ رخ "دیوالیہ”ہو گئے

    20 سال بعد "منت” چھوڑنا…شاہ رخ "دیوالیہ”ہو گئے

    بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے 20 سال بعد پہلی مرتبہ اپنے مشہور بنگلے "منت” کو چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور ان کا خاندان ممبئی کے پوش علاقے میں واقع ’پوجا کاسا‘ اپارٹمنٹس میں منتقل ہو گئے ہیں۔شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے ممبئی کے معروف علاقے باندرہ میں واقع اپنے شاندار بنگلے "منت” میں مقیم تھے، تاہم مئی سے اس بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے کے باعث شاہ رخ خان اور ان کا خاندان عارضی طور پر قریبی عمارت میں منتقل ہو گئے ہیں۔اس تبدیلی کے بعد سے شاہ رخ خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں صحافی سدھارتھ کنن، نجومی گیتانجلی سکسینہ سے انٹرویو کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سدھارتھ نے گیتانجلی سے شاہ رخ خان کے بارے میں افواہوں کے متعلق سوال کیا، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان دیوالیہ ہو گئے ہیں۔

    نجومی گیتانجلی سکسینہ نے شاہ رخ خان کی تاریخ پیدائش کا تجزیہ کیا اور ان افواہوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اداکار کو اپنے کام کا جنون ہے، لیکن ان کے مطابق شاہ رخ خان مالی مسائل کا شکار ہیں، اور ممکنہ طور پر وہ قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ گیتانجلی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کارڈز کے مطابق شاہ رخ خان کو مالی مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دیوالیہ ہو گئے ہیں۔نجومی نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان ان مسائل سے نکلنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور وہ قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے جب شاہ رخ خان کو آگے بڑھ کر نئے راستوں پر گامزن ہونا چاہیے۔

    جب نجومی سے شاہ رخ خان کے مستقبل کے منصوبوں اور فلموں کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے پیش گوئی کی کہ شاہ رخ خان کی فلمیں اگست 2025 کے بعد بہتر کارکردگی دکھائیں گی، جب ان کی فلمیں ریلیز ہوں گی۔

    اس وقت شاہ رخ خان کے مداح اور انڈسٹری کے لوگ ان افواہوں پر تبصرے کر رہے ہیں، لیکن شاہ رخ خان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا ہے۔ ان کی زندگی کے اس نئے مرحلے میں کیا کچھ بدلے گا، اس کا پتہ تو وقت ہی بتائے گا، لیکن اس وقت وہ اپنے نئے مقام پر فیملی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا،ہماری انسانیت بھی چھین رہا ہے،سوارا بھاسکر

    ممبئی: بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں بچوں کی ہلاکتوں اور جنگی جرائم پر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں۔

    باغی ٹی وی : مسلم سیاسی رہنما سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی طویل اور جذباتی پوسٹ میں خاص طور پر النصر اسپتال پر بمباری میں ایک صحافی سمیت متعدد افراد کے زندہ جلنے کے واقعے پر سخت غصے اور افسوس کا اظہار کیا۔

    سوارا بھاسکر نے لکھا کہ اسرائیل صرف غزہ کو نہیں بلکہ ہمارے اندر موجود انسانیت کے احساس کو بھی ختم کر رہا ہے میں روز کوشش کرتی ہوں کہ اپنی اچھی سی سیلفی لوں، اپنی بیٹی کی معصوم تصاویر پوسٹ کروں، میک اپ کروں، آن لائن شاپنگ کروں لیکن یہ سب بھی مجھے غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک سکتا۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں امریکی وفد کی ملاقات

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں پر افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ میں ہر دن ایسے والدین کو دیکھتی ہوں جو اپنے مردہ بچے کو گود میں اٹھائے رو رہے ہوتے ہیں، ایسا بچہ جس کا سر تن سے جدا ہو چکا اور جسم کے ٹکڑے اسرائیل کی جانب سے کی گئی بمباری نے فضا میں اڑا دیئے جاتے ہیں، لوگ اپنے عزیزوں کے اعضا پلاسٹک بیگز میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ جلادیا گیا-

    سوارابھاسکر نے لکھا کہ ہم سب ایک نسل کشی دیکھ رہے ہیں، یہ بدترین جنگی جرائم اور غیر انسانی مظالم کو ہمارے فونز پر لائیو اسٹریم دکھایا جاتا ہے اور ہم کچھ بھی نہیں کرپارہے،ہم سب آہستہ آہستہ مر رہے ہیں، اسرائیل صرف غزہ کو تباہ نہیں کررہا اور فلسطین میں قتل وغارت گری نہیں کررہا بلکہ وہ ہماری انسانیت چھین رہا ہے، صرف سوشل میڈیا پر وقت گزارنا یا آن لائن خریداری کرنا انسانیت کو نہیں بچا سکتا۔

    چین،نرسنگ ہوم میں آگ،20 افراد ہلاک

    سوارا نے لکھا کہ یہ معمولی نہیں ہے، انسانوں یاکسی بھی جاندار کو زندہ جلانا معمول کی بات نہیں ہے، بچوں کا قتل اور اسپتالوں، اسکو لوں اور شہریوں پر بمباری بھی معمول کی بات نہیں، وہ جنگیں جو مغربی دنیا نے پیدا کیں جو ہتھیار انھوں نے بنائے اور نسل کشی، یہ سب معمولی نہیں ہے۔

    سوارا بھاسکر نے لوگوں کو اس ظلم ونانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ دنیا کے سب سے بھیانک جنگی جرائم دیکھ کر اپنی آنکھیں بند نہ کریں اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھائیں ۔

    ہم انصاف کے لئے کہاں رجوع کریں، بتایا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  • گووندا کی اہلیہ کا طلاق کی افواہوں پر ردعمل

    گووندا کی اہلیہ کا طلاق کی افواہوں پر ردعمل

    بالی وڈ کے مشہور اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان تعلقات کے بارے میں حالیہ دنوں میں گردش کرتی خبروں نے کافی توجہ حاصل کی۔ فروری 2025 سے یہ خبریں منظر عام پر آ رہی تھیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے اور انہوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ تاہم، اب سنیتا آہوجا نے ان تمام خبروں پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی کو تقریباً 38 سال ہو چکے ہیں اور دونوں کی محبت بھری ازدواجی زندگی بالی وڈ کے مشہور جوڑوں میں شمار ہوتی ہے۔ فروری سے شروع ہونے والی طلاق کی خبریں گووندا کے وکیل لتل بندل کی تصدیق کے بعد مزید زور پکڑ گئی تھیں۔ انہوں نے یہ کہا تھا کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، تاہم کچھ عرصہ بعد یہ بھی کہا گیا کہ گووندا اور سنیتا دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

    اب سنیتا آہوجا نے ان افواہوں کا سختی سے ردعمل دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بات پر یقین نہ کریں جب تک کہ گووندا یا خود وہ اس پر بات نہ کریں۔ سنیتا نے کہا، "لوگ بہت کچھ بولتے ہیں، لیکن آپ کسی بھی خبر پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ ہم خود کچھ نہ کہیں۔”

    سنیتا آہوجا کی یہ باتیں ان افواہوں کے حوالے سے ایک واضح پیغام ہیں کہ یہ صرف بے بنیاد قیاس آرائیاں ہیں، اور دونوں کے درمیان کوئی ایسی صورتحال نہیں ہے جس کی بنیاد پر ایسی خبریں پھیلائی جا رہی ہوں۔ سنیتا آہوجا کی اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اور گووندا اپنی شادی شدہ زندگی کو درپیش چیلنجز کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے تعلقات میں کوئی بڑی کشیدگی نہیں ہے۔

  • پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    پریانکا چوپڑا نے معروف فلم ساز ایس ایس راجا مولی کی ایک فلم میں کام کرنے کے 30 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا ساؤتھ انڈین فلموں کے کامیاب ترین ہدایت کار اور فلم ساز راجا مولی کی نئی فلم SSMB29 میں کام کر رہی ہیں۔ دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور نین تارا سے مہنگی ترین اداکارہ ہونے کا اعزاز چھین لینے والی اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ پریانکا چوپڑا ہیں۔اس فلم میں پریانکاچوپڑا کے مدمقابل ساؤتھ انڈین سپر اسٹار مہیش بابو ہیں اور یہ فلم بھارت کی سب سے مہنگی فلم ہوگی جس پر تقریباً ایک ارب بھارتی روپے لاگت آئے گی۔

    پریانکا چوپڑا اپنے شوہر کے ساتھ لاس اینجلس میں رہائش پذیر ہیں اور انھوں نے ایمیزون پرائم ویڈیو کی سیریز ’سیٹاڈل‘ کےلیے 41 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا تھا۔اداکارہ ماضی میں بھی بالی ووڈ میں کام کرچکی ہیں لیکن گزشتہ چار سال سے وہ انڈسٹری سے باہر تھیں اور آخری فلم میں راج کمار راؤ کے ساتھ کی تھی۔

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

  • اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے  پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    لاہور: پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس ان کے اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر جاری کیا گیا ہے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نادیہ حسین سے مختلف سوالات کرنے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہیں،پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر الزامات عائد کرنے پر دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سنگین جرم ہے-

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

  • ملائکہ اروڑا مشکل میں ، وارنٹ جاری

    ملائکہ اروڑا مشکل میں ، وارنٹ جاری

    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑا کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ وارنٹ ممبئی کی مجسٹریٹ عدالت نے اداکارہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث جاری کیے ہیں، جو 2012ء کے سیف علی خان ہوٹل حملہ کیس میں بطور گواہ پیش نہیں ہوئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، عدالت نے گزشتہ روز سیف علی خان کے خلاف 2012ء کے ہوٹل حملہ کیس میں ملائکہ اروڑا اور دیگر افراد کے خلاف مسلسل غیر حاضری پر قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت نے اس بات کا بھی نوٹس لیا ہے کہ ملائکہ اروڑا مسلسل کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کر رہیں اور اس حوالے سے رواں ماہ کے اختتام تک رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف 5 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو بھی ملائکہ اروڑا کے خلاف قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔ اس وقت عدالت نے اداکارہ کی بہن امریتا اروڑا اور ان کی دوست فرخ واڈیا کے خلاف بھی وارنٹ جاری کیے تھے، جن کی مالیت 5 ہزار روپے تھی۔کل کی سماعت میں سیف علی خان سمیت تمام ملزمان نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، اور وہ غیر حاضر رہے۔ اس کے باوجود عدالت نے ملائکہ اروڑا کے خلاف وارنٹس کو دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔اس کیس کی سماعت اور ملائکہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس میں مزید پیش رفت کی توقع ہے اور عدالت نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے مزید رپورٹ طلب کی ہے۔

  • امریکی اداکارہ  کا بغیر پتلون پوز، انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

    امریکی اداکارہ کا بغیر پتلون پوز، انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا

    امریکی اداکارہ،کم کارڈیشین ہمیشہ سے ہی اپنی منفرد اور متنازع فیشن سینس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے ایک بار پھر اپنی تصاویر سے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔

    44 سالہ ریئلٹی ٹیلی ویژن اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہلکے براؤن فر کورسیٹ میں پوز دے رہی ہیں، اور ان کے نیچے کوئی پتلون (یا انڈرویئر) نہیں ہے۔”فٹنگز،” کارڈیشین نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں،ان کی اس تصویر پر مداحوں نے مختلف تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے انہیں "ماں” اور "بدیوں کی گاڈ مدر” جیسے القابات سے نوازا۔کم کارڈیشین کی یہ تصویر ان کے مداحوں میں کافی مقبول ہوئی اور سوشل میڈیا پر اس پر خوب بحث ہوئی۔ کچھ لوگوں نے ان کے اس بولڈ انداز کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے اس پر تنقید کی۔

    کِم نے اپنی انسٹاگرام اسلائیڈ شو کے کیپشن میں لکھا "فٹنگز”،

    اس اسلائیڈ شو میں کِم نے مزید ایک مووالولا فُر جیکٹ بھی شیئر کی، جسے انہوں نے لوڈوویک ڈی سینٹ سینن کے لِیس اپ پینٹس کے ساتھ پہنا تھا، ساتھ ہی ایک اور فُر ٹاپر بھی تھا جو انہوں نے اپنی پسندیدہ بلیک بَلینسیگا پینٹلیگنگز (جو کہ 3,590 ڈالرز کی قیمت کی ہیں) کے ساتھ پہنا تھا۔اس تصویر میں، "اسکِمز” کی فاؤنڈر نے لندن میں واقع برانڈ مووالولا کو بھی ٹیگ کیا، جو مولاولا اوگُنلیس کی تخلیق ہے۔ مولاولا نے کِم کے سابق شوہر کانیے ویسٹ، 47، کے ساتھ بھی قریبی کام کیا ہے۔ جنوری 2024 میں، ویسٹ نے مولاولا کے ساتھ ایک سفید "ویٹ” ٹینک پر کام کیا تھا، جسے ان کی سابق بیوی بیانکا سینسوری، 30، نے انسٹاگرام پر ماڈل کیا تھا۔

    آسٹریلوی معمار نے بھی اسی مہینے میں فٹ ہونے والی ٹاپ کو پہنا، جسے اس نے سیاہ ہاٹ پینٹس کے ساتھ جوڑا تھا۔ اسی دوران، کِم اور کانیے کے 2022 میں طلاق کے دوران، یہ جوڑا، اپنی بیٹی نارتھ ویسٹ کے ساتھ، مووالولا کے کسٹم ڈیزائن کردہ لباس میں ملبوس تھا، جس میں کانیے نے نیون گرین ٹی کے اوپر پیٹنٹ چمڑے کا لباس پہنا تھا، جبکہ کِم نے ایک ٹیل ٹرنچ کوٹ اور بھورا کٹ آؤٹ ڈریس پہنا تھا، دونوں ہی چمکدار مواد میں تھے۔