Baaghi TV

Category: شوبز

  • عدالت کے باہر فیروز سے پرائیویسی لیک کرنے کا سوال،  اداکار خاموش رہا

    عدالت کے باہر فیروز سے پرائیویسی لیک کرنے کا سوال، اداکار خاموش رہا

    اداکار فیروز خان جنہوں نے چند روز قبل اپنے شوبز کے ساتھیوں کو نہ صرف لیگل نوٹس بھیجے بلکہ ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا ان کو یہ حرکت کرنے پر کافی زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ انہیں چاہیے کہ یہ اپنے شوبز کے ساتھیوں سے معافی مانگیں لیکن اداکار نے تاحال ایسا نہیں کیا. حال ہی میں فیروز خان نے عدالت میں بچوں کے ساتھ ملاقات کی اس موقع پر صحافیوں نے ان سے سوالات کئے جس پر وہ خاموش رہے. فیروز سے سوال ہوا کہ انہوں نے ساتھی فنکاروں کی پرائیویسی لیک کی اس پر انہیں کسی قسم کا شرمندگی ہے تو فیروز خان

    بالکل خاموش رہے ، ایک اور سوال ہوا کہ کیا آپ ایسا کرنے پر معافی مانگیں گے اس پر بھی وہ خاموش رہے ، یہاں تک کہ انہوں نے اس سوال کا جواب بھی نہ دیا کہ وہ بچوں کے ساتھ مل کر خوش ہیں؟ اس موقع پر علیزے سلطان بھی موجود تھیں ان سے جب پوچھا گیا کہ آپ ماڈلنگ شروع کرنے والی ہیں ؟انہوں نے جواب دیا کہ نہیں ، پھر ان سے سوال ہوا کہ کیا آپ ٹی وی ڈراموں میں آنے والی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ایسا بھی نہیں ہے یوں انکےشوبز میں آنے کی خبروں‌ کی تردید کے بعد ایسی ساری افواہیں دم توڑ گئئ ہیں.

  • شعیب اختر کے مداحوں کو جھٹکا

    شعیب اختر کے مداحوں کو جھٹکا

    معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم راولپنڈی ایکسپریس کو لیکر ان کے مداح کافی پرجوش تھے ، اس فلم میں شعیب اختر کا کردار کرنے والے عمیر جسوال نے پہلے فلم سے علیحدگی کا اعلان کیا اس کے بعد اب شعیب اختر نے خود کو فلم سے الگ کرلیا ہے. شعیب اختر نے اس ھوالے سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہوں نے کہا کہ مسلسل ایسی چیزیں چل رہی تھیں جو حل نہیں ہو رہیں تھیں اور میرے اور فلم میکرز کے درمیان جو معاہدہ ہوا تھا مسلسل اس کی خلاف ورزی ہو رہی تھی اس لئے میں نے خود کو اس فلم سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں تنبیہ کررہا ہوں فلم میکرز کو کہ میری زندگی پر نہ فلم بنائیں نہ ہی میرا نام استعمال کریں اگر ایسا ہوا تو میں سخت قسم کا

    لیگل ایکشن ان کے خلاف لوں گا. شعیب اختر نے مزید کہا کہ معاملات جب حل نہ ہو رہے ہوں تو پھر اچھے انداز میں الگ ہوجانا چاہیے اور میں نے بھی ایسا ہی کیا ہے. یاد رہے کہ عمیر جسوال نے بھی اسی قسم کی باتیں کہیں تھیں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے فلم سے الگ ہو رہا ہوں . یوں شعیب اختر کے مداحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ ان کے پسندیدہ کرکٹر کی زندگی پر اب فلم نہیں‌ بنے گی.

  • کیا عالیہ بھٹ دوسری بار حاملہ ہیں؟

    کیا عالیہ بھٹ دوسری بار حاملہ ہیں؟

    عالیہ اور رنبیر کا رومانس فلم برہمسٹرا کے سیٹ پر شروع ہوا گزشتہ برس اپریل میں اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں دونوں نے شادی کر لی۔ تین ماہ قبل ان کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی . اب یہ افواہیں اڑ رہی ہیں کہ اداکارہ ایک بار پھر حاملہ ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے دعوے کے مطابق اداکارہ ایک بار پھر حاملہ ہے اور یہ دعوی انہوں نے اس بنیاد پر کیا ہے کیونکہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی ایک میٹرنٹی کلیکشن لانچ کی ہے. عالیہ کے بارے میں یہ افواہیں گردش تو کررہی ہیں لیکن عالیہ اور رنبیر کپور نے ان افواہوں کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے. عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کی پرورش میں کافی مصروف ہیں لیکن انہوں نے جم جانا بھی شروع کر دیا ہے اور اپنے کام پر

    بھی توجہ دے رہی ہیں انہوں نے اس برس کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ بھی مکمل کروانی ہے. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ راکی اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ کے مقابلے میں نظر آئیں گی. عالیہ کی پہلی ہالی وڈ فلم ہارٹ آف سٹون کے ساتھ ونڈر ویمن گیل گیڈوٹ بھی اسی سال ریلیز ہونے والی ہے۔ جبکہ رنبیر کپور کی شردھا کپور کے ساتھ روم کام اس سال ریلیز ہوگی. جائے گی۔

  • شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اپنے مداح کو دیا ایک دلچپسپ جواب

    شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اپنے مداح کو دیا ایک دلچپسپ جواب

    شاہ رخ خان اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر #asksrk کا سیشن کرتے ہیں، پوری دنیا سے ان کے مداح ان سے رابطہ کرتے ہیں ان سے مختلف سوالات کرتے ہیں شاہ رخ خان کو جواب بھی دیتے ہیں. شاہ رخ خان نے گزشتہ روز #askrsk کا ایک سیشن رکھا ، مداحوں نے بہت سارے سوالات کئے وہیں ایک مداح نے ان کے گھر منت کے باہر کلک کی گئی ایک سیلفی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ ر‌خ خان میں آپ کے گھر کے باہر آپ کا انتظار کر رہا ہوں باہر کیوں نہیں آرہے . اس کو جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں اس وقت بہت زیادہ سستی محسوس کررہا ہوں اور

    بستر سے نکلنے کو دل نہیں کر رہا یار. اسک ایس آر کے ٹویٹر سیشن میں شاہ رخ‌خان نے بہت سارے مداحوں کے سوالوں کے جوابات مزاحیہ انداز میں دئیے. یاد رہے کہ شاہ رخ 25 جنوری کو اپنی فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔ فلم کی موسیقی پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکی ہے اور ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے. دیکھنا یہ ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد شائقین کیسا رد عمل دیتے ہیں.

  • روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا بالی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار

    روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا بالی وڈ ڈیبیو کے لیے تیار

    نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اداکارہ روینہ ٹنڈن کی ببیٹی راشا بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کےلئے تیار ہیں، اطلاعات یہ ہیں کہ فلمساز ابھیشیک کپور نے اداکار روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا کو اپنی نئی فلم کے لیے سائن کیا ہے۔ فلم اس موسم گرما میں فلور پر جانے والی ہے۔راشا کے ساتھ اس میں امان دیوگن بھی دکھائی دیں گے. اس وقت سب کی نظریں راشا کی بالی وڈ میں لانچ پر ہیں. ابھیشک کپور نے اس سے قبل بھی نیو کمرز کو بالی وڈ میں‌لانچ کیا. جن میں سوشانت سنگھ راجپوت، فرحان اختر، راجکمار راؤ، سارہ علی خان و دیگر کے نام شامل ہیں. کہا جا رہا ہے کہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا ایک بہترین اداکارہ ثابت ہوں گی کیونکہ انہوں نے جو آڈیشن دیا ہے اس نے ابھیشیک کپور کو حیران کر دیا. روینہ ٹنڈن اپنی بیٹی کا بالی

    وڈ میں ڈیبیو کو لیکر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ روینہ ٹنڈن کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں انہوں نے کامیڈی ایکشن رومینٹک ہر طرح کی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. ان کا نام بہت سارے ہیروز کے ساتھ جڑا لیکن اکشے کمار کے ساتھ ان کا نام کافی عرصہ تک جڑا رہا ان کی منگنی بھی ہوئی اور پھر ٹوٹ‌ گئی اس چیز نے روینہ ٹنڈن کو کافی ڈیرپیس رکھا لیکن جلد ہی انہوں نے خود کو سنبھال لیا اور فلموں پر توجہ دی.

  • اگر پٹھان نہ دیکھ سکا تو خود کشی کر لوں گا شاہ رخ خان کے مداح کی وڈیو وائرل

    اگر پٹھان نہ دیکھ سکا تو خود کشی کر لوں گا شاہ رخ خان کے مداح کی وڈیو وائرل

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی موویز کا کریز تیس سال کے بعد جوں کا توں ہے آج بھی شاہ رخ خان کی فلم سینما گھروں میں لگتی ہے تو شائقین دیوانہ دوار اسے دیکھنےکے لئے جاتے ہیں. فلم پٹھان جو کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کی ایڈوانس بکنگ حیران کر دینے والی ہے. شاہ رخ خان کے ویسے تو مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں لیکن بھارت سے تعلق رکھنے والے ان کے ایک مداح نے ایک وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی ہے اس میں وہ کہہ رہا ہے کہ اگر میں پٹھان مووی نہ دیکھ پایا تو میں خود کشی کر لوں گا. شاہ رخ خان سے ملنا میرا بہت بڑا خواب ہے اس سے ملاقات ہوجائے تو کیا ہی بات ہے لیکن میں‌ پٹھان فلم دیکھنا چاہتا ہوں میرے پاس پیسے نہیں‌ہیں ٹکٹ خریدنے کے خدا کے لئے

    کچھ کریں مجھے ٹکٹ ہی لے دیں، اس مداح نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یار شاہ رخ خان کچھ کرو مجھے ایک ٹکٹ ہی لے دو اور اگر ایسا نہ ہو سکا اور میں فلم نہ دیکھ سکا تو 25 جنوری کو خود کشی کر لوں گا. یاد رہے کہ پٹھان 25 جنوری کو بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں‌ریلیز ہونے جا رہی ہے اور مداح اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.

  • کے آر کے کے شاہ رخ خان پر چونکا دینے ولے الزامات

    کے آر کے کے شاہ رخ خان پر چونکا دینے ولے الزامات

    فلم پٹھان کی ریلیز قریب ہے شائقین اس فلم کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں. بے شرم رنگ تنازعہ کے باوجود شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی اس فلم کی ایڈوانس بکنگ قابل تعریف ہے اور حیران کر دینے والی ہے. کے آر کے جن کو بھارت میں خود ساختہ نقاد بھی کہا جاتا ہے انہوں نے شاہ رخ خان پر لگا دئیے ہیں چونکا دینے والے الزامات. کے آر کے نے ایک ٹویٹ کے زریعے دعوی کیا ہے کہ ون امیپریشن نامی کمپنی نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے پٹھان کی تشہیر کرنے کو کہا اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پرڈیوسرز تمام ناقدین کو متاثر کن ادائیگی کریں گے، انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے جب کہا کہ مجھے ایک کروڑ‌دیں تو انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک سے دو لاکھ روپے دے رہے ہیں. کے آر کے کی اس بات میں کتنی سچائی ہے اس ھوالے سے شاہ رخ خان اور انکی ٹیم کی طرف بالکل بھی تردید تاحال سامنے نہیں آئی.

    جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ فلم پٹھان پر انتہا پسند ہندو خاصی تنقید کررہے ہیں اور اسکی ریلیز پر پابندی لگ جائے اس کےلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں. انتہا پسندی کو دیکھتے ہوئے شاہ ر‌خ خان روایتی انداز میں‌فلم کی پرموشن نہیں کررہے. یاد رہے کہ اس فلم سے شاہ رخ خان چار سال کے بعد بڑی سکرین کا رخ کررہے ہیں. شائقین ان کو دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں. فلم کی ایڈوانس بکنگ دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ فلم سپر ہٹ ہے لیکن فلم دیکھنے کےلئے بعد شائقین کا رد عمل ہی بتا سکے گا کہ فلم سپر ہٹ ہے یا نہیں.

  • جاوید اختر نے بالی وڈ کے بائیکاٹ کے رجحان پر خاموشی توڑ دی

    جاوید اختر نے بالی وڈ کے بائیکاٹ کے رجحان پر خاموشی توڑ دی

    معروف شاعر، گیت نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اخترنے بائیکاٹ رجحان پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں لوگ فلموں کو پسند کرتے ہیں، کہانیاں سننا، کہانیاں سنانا ہمارے ڈی این اے میں ہے اور یہ صدیوں سے چلا آ رہا ہے۔ ہماری کہانیاں ہمارے گانے بے حد پسند کئے جاتے ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہماری فلمیں دنیا کے 35-36 ممالک میں ریلیز ہوتی ہیں۔ہمارے فلمسٹارز پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں۔آپ مصر یا جرمنی جائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ میں ہندوستانی ہوں، وہ فوراً پوچھتے ہیں کہ کیا آپ شاہ رخ خان کو جانتے ہیں؟ جاوید اختر نے کہا کہ بائیکاٹ ٹرینڈ اچھی بات نہیں ہے اور یہ ہماری فلموں کا گراف نیچے ہی لیجائے گا. جاوید اختر کے ساتھ اس موقع پر معروف مصنفہ اور دستاویزی

    فلم ساز نسرین مغنی کبیر بھی بیٹھی ہوئی تھیں انہوں نے جرمنی میں فلم ’’ویر زارا‘‘ کی ریلیز کے دوران کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ فلم کی خصوصی اسکریننگ تھی اور ٹام کروز اسی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں اسکریننگ ہوئی تھی۔ جب ہوٹل سے کسی نے کہا اوہ کیا یہ ہجوم ٹام کروز کے لئے ہے تو ہجوم نے چیخ کر کہا نہیں، ہم شاہ رخ خان کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے اندازہ لگائیں کہ باہر کے ملکوں میں ہندوستانی سنیما کے لیے لوگوں کی کس قدر محبت ہے.

  • نورا فتحی جیکولین فرنینڈس سے حسد کرتی تھی، سکیش چندر شیکھر کا دعویٰ

    نورا فتحی جیکولین فرنینڈس سے حسد کرتی تھی، سکیش چندر شیکھر کا دعویٰ

    حال ہی میں نورا فتحی نے ایک بیان میں انکشاف کیا کہ اگر وہ سکیش چنرا کی گرل فرینڈ بننے پر رضا مندی کا اظہار کر دیتیں تو سکیش انہیں ایک بڑا گھر اور پر تعیش طرز زندگی دیتا. تاہم اب سکیش نےنورا فتحی کے بارے میں کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ سکیش نے دعویٰ کیا ہے کہ نورا چاہتی تھی کہ وہ جیکولین کو چھوڑ دے اور دن میں 10 بار فون کرتی تھیں کہ میں ان پر توجہ دوں اور ان کو مختلف کاموں میں فیور کروں. اے این آئی کے مطابق سکیش چندر شیکھر کہا ہے کہ وہ سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کے ساتھ تعلقات میں تھے اور نورا جیکولین سے حسد کرتی تھیں۔ جب وہ جیکولین کو دیکھتی تھیں تو اچھا محسوس نہیں کرتی تھیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اسکی انہی حرکتوں کی وجہ سے میں نورا کو ٹالنے لگا لیکن وہ مجھے مسلسل پریشان کرتی رہتی تھی. سکیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نورا جیکولین کے خلاف ان کا برین واش کرتی

    تھی۔ سکیش نے یہ بھی کہا کہ نورا پنے کسی رشتہ دار کے لئے میوزک پروڈکشن قائم کرنے میں مجھ سے مدد مانگتی رہی. انہوں نے کہا کہ میرے بالی وڈ اداکارائوں کے ساتھ پروفیشنل تعلق تھا. یاد رہے کہ نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف سکیش کیس میں ان کا نام گھسیٹ کر انہیں بدنام کرنے کے الزام میں مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی۔ امکان ہے کہ دہلی کی ایک عدالت اس کیس کی سماعت 25 مارچ کو کرے گی۔ دوسری جانب جیکولین نے اپنے بیانات میں عدالت کو بتایا تھا کہ انہیں سکیش نے گمراہ کیا جس نے اس کے جذبات سے کھیلا اور اس کا کیریئر برباد کیا۔

  • میں محسن کے ساتھ ان کے ماحول میں ایڈجسٹ نہ ہو سکی رینا رائے

    میں محسن کے ساتھ ان کے ماحول میں ایڈجسٹ نہ ہو سکی رینا رائے

    بالی وڈ اداکارہ رینا رائے جنہوں نے فلموں میں‌ بے پناہ مقبولیت حاصل کی. رینا رائے نہ صرف خوبصورت تھیں بلکہ ان کا شمار اپنے دور کی سب سے زیادہ مقبول اداکارائوں میں ہوتا تھا. لیکن انہوں نے شادی کے لئے محسن حسن خان کا انتخاب کیا. محسن حسن خان پاکستان کے نامور کرکٹر تھے، ان کا بھی ان وقتوں میں بہت زیادہ عروج تھا. دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور شادی کر لی . یہ شادی 1983 میں ہوئی اور 1990 میں طلاق کی صورت میں ختم ہو گئی. دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے. طلاق کے بعد بیٹی جنت کو رینا رائے نے اپنے ساتھ ہی رکھا. اس ھوالے سے رینا رائے کہتی ہیں کہ محسن حسن خان ایک اچھے انسان تھے ، اچھے باپ بھی ہیں، انہوں نے ہمیشہ ہماری بیٹی کو باپ کی شفقت دی

    اور یہ احساس اس کے ساتھ رکھا کہ وہ ان کے باپ ہیں اور وہ دنیا میں اکیلی نہیں ہے. میں محسن کے ساتھ انہی کے ملک میں‌بھی منتقل ہو گئی تھی لیکن ان کا لائف سٹائل ایسا تھا کہ جس میں ، میں ایڈجسٹ نہ ہو سکی اور میں نے ان سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا. ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت ضرور کرتے تھے لیکن ہمارے لائف سٹائل کے علاوہ ہماری عادات ایکدوسرے سے نہیں ملتی تھیں. یوں رینا رائے نے بتایا کہ ان کی طلاق کی وجہ کیا رہی.