Baaghi TV

Category: شوبز

  • گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    گلشن گرور نے جب سلمان خان کو اپنا ایک راز بتایا تو انہوں نے کیا کیا؟

    نوے کی دہائی میں بالی وڈ فلموں میں ولن کے کردار میں خوب پذیرائی حاصل کرنے والے گلشن گرور کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ انہیں مہنگی گھڑیاں پہننے کا بہت شوق تھا لیکن ان کے پاس مہنگی گھڑیاں خریدنے کےلئے پیسے نہیں ہوتے تھے لہذا انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے کسی ایک مہنگے برینڈ کی نقلی گھڑی لیکر پہن لی اب جو بھی ان کے بازو میں وہ گھڑی دیکھتا وہ بہت امپریس ہوتا. گلشن بتاتے ہیں کہ انہوں نے صرف سلمان خان کو بتایا کہ میں نے نقلی گھڑی پہنی ہوئی ہے. جو کہ ایک غلطی بن گئی کیونکہ میں جہاں بھی جاتا اگر وہاں سلمان موجود ہوتا تو وہ مجھ سے سے سب کے سامنے ضرور پوچھتا کہ گلشن وقت کیا ہوا ہے گلشن

    گرور نے مزید کہا کہ سلمان خان نے یہ سب اتنی بار کیا کہ میں زچ ہو گیا اور ایک دن ہم جب کسی جگہ تھے وہاں اس نے مجھ سے پوچھا وقت کیا ہوا ہے تو میں نے اسکو غصے سے بولا کہ اگر ٹائم پوچھنے کا اتنا ہی شوق ہے تو تم اپنی گھڑی کیوں نہیں خرید لیتے. گلشن گرور کہتے ہیں‌کہ اس طرح سے میں سلمان کو اپنا راز بتا کر پھنس گیا. یاد رہے کہ گلشن نے یہ انٹرویو کپل شرما کو کپل شرما شو کے لئے دیا.

  • شیزان خان نے تنیشا کو آن سیٹ تھپٹر مارا والدہ

    شیزان خان نے تنیشا کو آن سیٹ تھپٹر مارا والدہ

    ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ تنیشا کی خودکشی نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے ، اس کی خود کشی کے بعد اسکی والدہ کی طرف سے مسلسل بیانات آرہے ہیں ، انہوں نے یہ کہہ کر کہ شیزان نے میری بیٹی کو دھوکہ دیا اسلئے اس نے خودکشی کی ، شیزان کو گرفتار کر وا دیا ،پولیس شیزان خان سے پوچھ گچھ کررہی ہے. تاہم تنیشا کی والدہ ہر روز ایک نیا بیان دیتی ہیں. اب انہوں نے کہا کہ شیزان خان نے ڈرامہ علی بابا داستان کابل کے سیٹ پر تنیشا کو تھپڑ مارا کیونکہ تنیشا جان چکی تھی کہ شیزان اسکو دھوکہ دے رہا تھا. اور شیزان کو یہ بات پسند نہیں آرہی تھی کہ تنیشا کو یہ

    سب معلوم پڑ گیا ہے. دوسری طرف شیزان خان پولیس کی حراست میں بیان دے چکا ہے کہ اسکا کسی لڑکی سے کوئی تعلق نہیں تھا بس مذہب ایک نہ ہونے کی وجہ سے شادی نہیں کر سکتا اسلئے میں نے تنیشا سے علیحدگی اختیار کر لی . اب دیکھنا یہ ہے کہ تنیشا کی والدہ کے الزامات کس حد تک سچ ثابت ہوتے ہیںٰ اور شیزان خان والا معاملہ کس طرح‌ سے انجام کو پہنچتا ہے . یاد رہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں تنیشا نے ڈرامے کے سیٹ پر خود کشی کر لی تھی.

  • شارٹ کٹ اور رنگ عشقے دا اس سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلمیں

    شارٹ کٹ اور رنگ عشقے دا اس سال کی ریلیز ہونے والی پہلی فلمیں

    نیا سال شروع ہو چکا ہے اور اس سال کے پہلے مہینے یعنی جنوری میں جو فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اس میں شاٹ کٹ اور رنگ عشقے دا کا نام قابل زکر ہے. شاٹ کٹ کی ریلیز مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہی ہے ، اس فلم کو گزشتہ برس عید الاضحی پر ریلیز کئے جانے کا پلان تھا لیکن نہ ہو سکی اور اب یہ فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے. اس فلم کو ابو علیحہ نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کاسٹ میں ثناء فخر ، نسیم وکی ، جگن کاظم ، گوہر رشید و دیگر شامل ہیں. شاٹ کٹ ایک پنجابی فلم ہے. رنگ عشقے دا کو معروف رائٹر پرویز کلیم نے ڈائریکٹ کیا ہے یہ ایک میوزیکل اور کامیڈی فلم ہے ، کاسٹ میں فریش سٹار علی عباس سید، آمنہ راہی اور زاریہ خان شامل ہیں جبکہ لالی وڈ کی سینئر فنکارائیں مدیحہ شاہ، نغمہ بیگم اور

    کامیڈین افتخار ٹھاکر و دیگر شامل ہیں. دونوں فلمیں باکس آفس پر کتنی کامیابی ھاصل کرتی ہیں یہ چیز دیکھنے والی ہے. دونوں فلموں کی پرموشنز بالکل نہیں کی جا رہیںٰ ، شاٹ کٹ کی تو پوری ٹیم ہی خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے فلم کی ریلیز سر پر ہے اور نہ انٹرویوز دئے جا رہے ہیں اور نہ ہی اس ھوالے سے سوشل میڈیا پر کوئی تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے.

  • مسرت  مصباح کو کس سنے دھمکیاں دیں اور کیوں ؟‌

    مسرت مصباح کو کس سنے دھمکیاں دیں اور کیوں ؟‌

    معروف بیوٹیشن مسرت مصباح نے اپنے ٰایک انٹرویو میں زکر کیا ہے کہ کیسے ان کو کام کے دوران دھمکیوں کا سامنا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے تو پہچان نہیں‌ہوتی تھی کہ میرے سیلون میں آنے والی خاتون کون ہے کس کی بیوی یا بہن بیٹی ہے. لیکن اس کے باوجود میں نے ہمیشہ ان کا اچھے سے کام کروایا ایک بار ایسا ہوا کہ میرے پاس ایک خاتون آئیں تو سروسز لینے کے بعد پیسے دینے کی باری آئی تو کہنے لگی مجھے فری سروسز چاہیں پیسے نہیں دوں گی تو میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں ڈسکائونٹ دے دیتی ہوں لیکن فری نہیں ہو سکتا ایسا ہوا کہ پیسے تو وہ دے گئی ، پیسے ایسے دئیے جیسے کسی کے منہ پہ مارتے ہیں اور جاتی بار کہہ گئی کہ تمہیں پتہ نہیں میں کون ہوں . بس پھر اس کے بعد

    مشکلات کا سامنا رہا کبھی فون کٹ جاتا کبھی بجلی کٹ جاتی کبھی ٹیکس کے نوٹسسز آتے . اس سب سے بہت پریشان رہی لیکن میں نے یہ سیکھا کہ اب جو بھی آئے گا سیلون میں پہلے میں پوچھوں گی آپ کون ہیں ، کہاں سے آئی ہیں اس حساب سے زرا پروٹول زیادہ کر دیا کروں گی اب ایسا ہی کرت ہوں . اب کسی جگہ جانا ہو کسی کا عوت نامہ ہو تو میں ایسی چیزوں کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے لگ گئی ہوں تاکہ کل کو میرے لئے مسئلہ نہ بنے . لیکن یہ بات ہے کہ مجھے دھمکیوں کا سامنا رہا ہے.

  • رخسانہ نور کے بعد صائمہ کے کندھوں‌ پر بہت ساری ذمہ داریاں آن پڑیں

    رخسانہ نور کے بعد صائمہ کے کندھوں‌ پر بہت ساری ذمہ داریاں آن پڑیں

    معروف ڈائریکٹر سید نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کہا ہے کہ رخسانہ نور جو کہ میری پہلی اہلیہ تھیں ان کے انتقال کے بعد میری دوسری اہلیہ صائمہ کے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داریاں آ گئیں . میرے سمیت میرے بچوں‌کا خیال رکھنا میرا گھر چلانا یہ سب صائمہ کو کرنا پڑا اور اس نے ایک بہت اچھی بیوی کا کردار نبھایا ہے اور بہت اچھے سے نبھایا ہے وہ شوٹنگ کررہی ہو یا واپس آرہی ہو اسکو میرے اور بچوں کا خیال رہتا ہے. میرے بچے اس سے بہت پیار کرتے ہیں ، میری بیٹیاں اب صائمہ کو اور صائمہ ان سے بہت پیار کرتی ہے . میرا بیٹا شازل اس سے ہہت پیار کرتا ہے اس نے اسکو بولا میں آپ کا ایک انسٹاگرام پیج بناوں گا وہ ڈیلی صائمہ کی تصاویر لیکر اس پیج پر لگاتا ہے صائمہ کبھی اسکو منع نہیں‌کرتی. ان سب کا آپسی پیار دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ

    صائمہ انٹرویو نہیں دیتی میں‌نے بہت منانے کی کوشش کی ، اس کو کہا کہ میں تمہارا انٹرویو ایسے کرتا ہوں جیسے کوئی فلم ہے لیکن وہ نہیں‌مانی ایک بار اسکو بولا میرے کسی دوست کو انٹرویو دیدو ، تو اس نے کہا کہ میں دے دیتی ہوںا انٹرویو لیکن اس کے بعد جو لوگ آئیں گے یہ کہہ کر کہ اسکو انٹرویو دیا مجھے بھی دو تو کیا روک پائیں گے ان سب کو ؟ سید نور نے کہا کہ انٹرویو دینے کے حوالے سے ہماری بہت لڑائیاں ہوئیں کئی کئی دن ایک دوسرے کو نہیں بلایا لیکن وہ نہیں‌مانتی میں کیا کر سکتا ہوں.

  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی شادی اسی برس فروری میں ہو گی

    کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ کی شادی اسی برس فروری میں ہو گی

    بالی وڈ میں‌ آج کل جن اداکاروں کی دوستی کے چرچے ہیں ان میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کا نام قابل زکر ہے. یہ دونوں ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں دونوں کی دوستی کو دیکھتے ہوئے کافی عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں شادی کررہے ہیں اور ان کی دوستی شادی کے رشتے میں بدلنے جا رہی ہے. جی ہاں‌سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کرنے والے ہیں . کہا جا رہا ہے کہ ان کی شادی 26 فروری کو راجھستھان میں انجام پائیگی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوں گے. شادی میں ہندوستانی رواج کے مطابق رسمیں ہوں گی اور اس ھوالے سے دونوں فیملیوں کی طرف سے تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ شادی کا وینیو کہیں اور

    رکھنا چاہتے تھے لیکن فیملیز کی وجہ سے وینیو راجھستھان میں رکھا گیا ہے. کیارا کس فیشن ڈیزائنر کا جوڑا زیب تن کریں گی اس ھوالے سے کہا جا رہا ہے کہ وہ منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنیں گی.کیونکہ کیارا اور سدھارتھ کچھ رو پہلے منیش ملہوترا کے گھر سے نکل رہے تھے جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں‌کہ اداکارہ منیش کا تیار کردہ جوڑ پہنیں گی.

  • 2022 صرف میرے لئے نہیں پوری انڈسٹری کے لئے بڑا سال تھا فواد خان کا سی این این کو انٹرویو

    2022 صرف میرے لئے نہیں پوری انڈسٹری کے لئے بڑا سال تھا فواد خان کا سی این این کو انٹرویو

    اداکار فواد خآن جن کی فین فالونگ اب تو پوری دنیا میں پائی جاتی ہے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ان کو ایسے سٹارز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے جنہوں نے سینما کی ایسی تاریخ رقم کی ہے جس پر ہمیشہ سب کو فخر ہی رہے گا. حال ہی میں فواد خان نے سی این این کو انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌ نے بتایا کہ وہ کیسے نیو ائیر منائیں گے. انہوں نے کہا کہ میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ نیو ائیر منائوں گا.انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2022 صرف میرے لئے نہیں بلکہ ہماری پوری فلم انڈسٹری کے لئے بہت اچھا سال رہا اس سال میں فلموں میں بہت اچھا بزنس کیا ، ہماری فلموں کا جو سیٹ اپ ہے میں اسکا چھوٹا سا حصہ ہوں. میری دعا ہے کہ یہ سلسلہ یونہی چلتا رہے . مس

    ماورل کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہےکہ ہم تاریخ کو یاد رکھیں اور یاد رکھیں‌کہ ہم کہاں سے آئے ہیں. انڈیا اور پاکستان کی تقسیم بیسیویں صدی کی سب سے بڑی ڈویلپمنٹ تھی ، اس دوران بہت سارے لوگوں نے اپنی جانیں دیں ، ہجرت یقینا ایک تکلیف دہ پراسس تھا جس کو دکھانا اور اس کاھصہ بننا قابل فخر بات ہے.

  • یاسر حسین کو کیوں ایسا لگتا نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟

    یاسر حسین کو کیوں ایسا لگتا نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے؟

    اداکار و میزبان اور لکھاری یاسر حسین اپنے نامناسب بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں دوسری طرف ان کی اہلیہ اقراء عزیز اتنا ہی سوچ سمجھ کر بولتی ہیں کبھی انہوں نے ایسا بیان نہیں دیا کہ جس کے بعد انہیں ٹرول کیا جائے. لیکن یاسر حسین باز نہیں آتے. حال ہی میں ان کو پروگرام ہنسا منع ہے میں بطور مہمان مدعو کیا گیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے. یاسر حسین نے کہا کہ جی میں نے بالکل کہا ہے کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے، وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری نعمان اعجاز سے بہت زیادہ دوستی ہے ، ہمارا آپس میں کافی ہنسی مذاق بھی ہے ، ایک دن میری ان سے بات ہو رہی تھی تو میں نے ان سے کہا کہ میں شوز میں جاتا ہوںٕ

    تو مختلف سوال پوچھے جاتے ہیں جواب نہ دینے پرکبھی مرچیں کھانی پڑتی ہیں اور کبھی تیل پینا پڑتا ہے تو مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیا کروں ، ایک سوال تو بہت زیادہ پوچھا جاتا ہے کہ کس کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے تو میں کسی کا بھی نام لوں گا تو یقینا وہ ناراض ہو جائیگا تو بندہ کرے تو کیا کرے ، تو نعمان اعجاز نے کہا کہ یار تم میرا نام لے دیا کرو میں مائنڈ نہیں‌کروں گا ، اسلئے میں نے کہا کہ نعمان اعجاز کو ایکٹنگ چھوڑ دینی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ نعمان اعجاز سے پاکستان میں کوئی دوسرا بڑا اداکار نہیں ہے.

  • عاطف اسلم نے کی اپنے بیٹے کو ایک نصیحت

    عاطف اسلم نے کی اپنے بیٹے کو ایک نصیحت

    گلوکار اور اداکار عاطف اسلم جن کے مداح پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. انہوں گزشتہ برس ڈراموں کی دنیا میں بھی قدم رکھا ان کی اداکاری کو بے ھد سراہا گیا. عاطف اسلم کے بیٹے کی حال ہی میں برتھ ڈے تھی انہوں نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے پیارے بیٹے آپکو سالگرہ کی مبارکباد. آپ ایک مضبوط بوائے بن رہے ہو ماشاءاللہ . یاد رکھنا کہ کبھی بھی کسی کا دل نہ دکھانا ایسا نہیں کرو گے تو یقینا آپ کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہو گا. دوسرا یہ کہ کبھی کسی کو کسی پر ترجیح نہ دینا اور عورت کی ہمیشہ بہت زیادہ عزت کرنا اور اپنی ماں کو بالکل

    بھی تنگ نہ کرو. عاطف اسلم نے اس خوبصورت پیغام کے ساتھ اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی. عاطف اسلم کی اس پوسٹ کے بعد ان کی سوچ کو بہت زیادہ سراہا گیا اور ان کے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دی. یاد رہےکہ عاطف اسلم نے سارا بھروانہ سے شادی کی اور دونوں ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں. عاطف کو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے اور بھارت کے نامور میوزیشنز ان کے ساتھ کام کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں .

  • عمرزیادہ  کے طعنے دینے والوں کو سنا دیں مشی خآن نے کھری کھری

    عمرزیادہ کے طعنے دینے والوں کو سنا دیں مشی خآن نے کھری کھری

    اداکارہ مشی خان جو کا فی عرصے سے اداکاری سے دور ہیں، لیک سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ سیاسی سے لیکر سماجی مسائل پر بات کرتی ہوئی نظر آتی ہیں. مشی خان کافی بولڈ ہیں اور جو کہنا چاہتی ہیں ڈنکے کی چوٹ پر کہتی ہیں. حال ہی میں مشی خان نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ کافی غصے میں نظر آرہی ہیں. انہوں نے اس وڈیو پیغام میں ان لوگوں‌کو شرم دلانے کی کوشش کی ہے جو ہر کسی کو ان کی بڑھتی ہوئی عمر کے طعنے دیتے ہیں. مشی خان نے اس وڈیو میں کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہی ہوتی ہوں کہ میرے کولیگز وغیرہ اپنی کوئی پکچر پوسٹ کردیں یا اپنی سالگرہ منا رہے ہوں تو ان پر تنقید کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اپنی عمر دیکھو اور حرکتیں دیکھو ،

    تمہارے تو پائوں قبر میں‌لٹک رہے ہیں‌، اس عمر میں اللہ اللہ کرو ، تو میں ایسی باتیں کرنے والوں سے کہنا چاہتی ہوں‌کہ اللہ اللہ کرنا تو پیدا ہونے سے شروع ہو کر تب تک جاری رہتا ہے جب تک انسان اس دنیا سے رخصت نہ ہوجائے. صرف عمر بڑھنے پہ ہی اللہ اللہ نہیں کرنا ہوتا. اور مطلب کیا ہے کہ اگر کسی کی عمر تھوڑی سی بھی زیادہ ہو گئی ہے تو وہ اپنی سالگرہ نہ منائے ، اپنی تصاویر کیوں نہ بنوائے اور پوسٹ کرے. ایسی باتیں‌کرنے والے خود بھی تو سوشل میڈیا پر ہی بیٹھے رہتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں . آپ کونسا ڈریکولا کی فیملی سے ہیں جنہوں نے کبھی بوڑھے ہونا ہی نہیں ہے.