Baaghi TV

Category: شوبز

  • معروف اینکر مشعل بخاری کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں

    معروف اینکر مشعل بخاری کینسر سے جنگ لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئیں

    معروف نیوز اینکر مشعل بخاری اس دنیا میں نہیں‌رہیں، وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی جنگ ہار گئیں، مشعل نے کئی نیوز چینلز پر نیوز کاسٹر اور بعدازاں ہوسٹ بھی کام کیا. مشعل ایک عرصے سے کنیسرسے جنگ لڑ رہیں تھیں. مشعل کے ایک کولیگ صبیح الا حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مشعل کی زندگی کے آخری تین سال بہت ہی تکلیف دہ تھے انہوں نے بے حد تکلیف اٹھائی لیکن کینسر جیت گیا. مشعل بخاری کے انتقال کی خبر سننے کے بعد ان کے کولیگز اور سینئر جونیرز سب خاصی تکلیف میں ہیں‌. کہا جا رہا ہےکہ مشعل کو گلے کا کینسر تھا. مشعل بخاری کی وفات پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے افسوس کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے دلجمعی سے کام کیا ، وزیراعلی پنجاب نے مشعل کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ خدا لواحقین کو صبر جمیل دے۔

    مشعل بخاری کے ھوالے سے جو اس وقت سوشل میڈیا پر خبریں سرکولیٹ‌کررہی ہیں ان کے مطابق انہیں‌گلے کا کیسنر تھا. انہوں نے اایکسپریس ٹی وی پر کام کے دوران بہت زیادہ شہرت حاصل کی. ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ مشعل بہت ہی لگن کے ساتھ کام کیا کرتی تھیں‌.

  • منشا پاشا مہوش ، کبری ، سجل ،ماہرہ کی حمایت میں‌

    منشا پاشا مہوش ، کبری ، سجل ،ماہرہ کی حمایت میں‌

    اس وقت میجر عادل راجہ کی گھٹیا مہم زوروں سے جاری ہے جس کی وجہ سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ہر کوئی عادل راجہ کو اس حد تک گر جانے پر اخلاقیات کا درس دے رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ اخلاقیات کا درس ان پر اثر کرتا ہے جن میں تھوڑی سی بھی شرم یا غیرت کا مادہ ہو، عادل راجہ جیسا گندا اور غلیظ‌ کردار یہی کچھ کر سکتا ہے جو وہ پچھلے دو دن سے کررہا ہے. ماہرہ خان ، مہوش حیات ، سجل علی اور ماہرہ خان پر بے بنیاد الزامات سامنے آنے پر شوبز انڈسٹری کے لوگ ان کے حق میں کھڑے ہو گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عادل راجہ اور ان کو سپورٹ کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے. منشا پاشا اور زنیرہ انعام خان نے اپنی ساتھی اداکارائوں پر گھٹیا الزامات لگانے والوں‌کو

    لیا ہے آڑھے ہاتھوں اور کہا ہے کہ عورت سافٹ ٹارگٹ ہے جس کی وجہ سے بزدلوں کی طرح اس پر وار کیا جاتا ہےاور الزامات لگائے جاتے ہیں. دوسری طرف زنیرہ انعام کا کہنا ہے کہ ہماری اداکارائوں‌ پر گھٹیا الزامات لگا کر ثابت کیا کیا جا رہا ہےکہ ہمارے جنرلز گندے ہیں ، شوبز انڈسٹری کی خواتین گندی ہیں؟‌ بے بنیاد الزامات لگانے والوں‌کو شرم آنی چاہیے.

  • ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جو اپنے مارننگ شو کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں، وہ اپنے شوز میں روٹین سے ہٹ کر مہمانوں‌ کو مدعو کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا رہتا ہے. ندا یاسر اس حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف انہی کو بلاتی ہیں جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. تاہم اب انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شو پر بہت ساری ایسی سلیبرٹیز آتی ہیں جنہوں نے خفیہ شادیاں‌کر رکھی ہوتی ہیں وہ میرے شو پر آتے ساتھ ہی آف کیمرہ مجھے بتا دیتے ہیں‌کہ ہم نے نکاح کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس نکاح‌ کی خبر کو پبلک کے ساتھ شئیر نہیں کیا لہذا آپ اس حوالے سے کسی قسم کا سوال مت کیجیے گا. ندا یاسر نے کہا کہ میں بہت سارے ایسے فنکاروں کو جانتی ہوں‌جنہوں نے نکاح کر

    رکھا ہے اور دنیا کے سامنے آبھی تک نہیں‌لیکر آئے ، لیکن اخلاقیات کا تقاضا یہی ہے کہ میں کبھی اس پر بات نہ کروں‌کہ کس نے کس کے ساتھ نکاح کیا . ندا یاسر کے ایسے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تکے لگائے جارہے ہیں کہ کس اداکار نے کس سے نکاح کر رکھا ہو گا . یاد رہے کہ ہماری بہت ساری ایسی جوڑیاں ہیں جنہوں نے نکاح کیا اور کافی عرصے کے بعد اس منظر عام پر لیکر آئے صائمہ اور سید نور کا نکاح اسکی مثال ہے.

  • عادل راجہ تحریک انصاف کی ایما پر اداکارائوں کے خلاف گندی مہم چلا رہا ہے جواد احمد

    عادل راجہ تحریک انصاف کی ایما پر اداکارائوں کے خلاف گندی مہم چلا رہا ہے جواد احمد

    برابری پارٹی کےچئیرمین جناب جواد احمد نے کہا ہے کہ عادل راجہ جیسے گھٹیا کردار پی ٹی آئی کی ایما پر پاکستان کی نمائندہ فنکارائوں‌ کے خلاف مہم چلا رہا ہے. یہ بس یہ چاہتا ہےکہ اس کی جو گھٹیا آڈیوز نکل رہی ہیں اس سے لوگوں کی توجہ ہٹے اور دوسرے لوگوں‌کو برا بھلا کہا جائے. جواداحمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اکائونٹس سے مہوش حیات ، کبری خان ، سجل علی اور ماہرہ خان کی تصاویر لگا کر ان کو گندا کر رہے ہیں . ان چاروں اداکارائوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور فلموں کو چلانے کی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہیں. عمران خان ایک گندا آدمی ہے جو عورتوں‌کی عزت نہیں‌کرتا اس کے سپورٹرز بھی خواتین کی عزت نہیں‌کرتے یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کی بڑی اداکارائوں کی

    عزتیں اچھالی جا رہیں ہیں اور یہ سب عمران خان اور پی ٹی آئی کی ایما پر کیا جا رہا ہے. میرے جیسا آدمی جو ان باتوں میں‌نہیں‌پڑتا مجھے بھی اس معاملے میں‌بولنا پڑا ہے میں‌سخت الفاظ میں اس ساری گندی مہم کی مذمت کرتا ہوں. میں شوبز کے لوگوں کو کافی عرصے سے سمجھا رہا ہوں کہ نہ کریں اس گندے آدمی کو سپورٹ ، اب بھی وقت ہے سنبھل جائیں تحریک انصاف والے، گند کے اس کھیل کو کھیلنا بند کریں.

  • کیا تارا ستیرا اور آدر جین کے درمیان دوستی ختم ؟

    کیا تارا ستیرا اور آدر جین کے درمیان دوستی ختم ؟

    بالی وڈ‌ اداکار تارا ستاریہ اور آدر جین، جو کچھ سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے جا رہے تھے کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان دوستی سے آگے کا رشتہ ہے . لیکن اب تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ اب ان دونوں‌نے ایک دوسرے سے اچھے ماحول میں الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے . اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپنے درمیان تعلقات کو ختم کر دیا ہے اور صرف دوستی برقرار رکھیں گے۔ تارا اور آدر 2018 میں ایک پارٹی میں ایک دوسرے سے ملے تھے اور 2019 میں امیتابھ بچن کی دیوالی کی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے تعلقات کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ اس کے بعد یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں منانے بھی کئی بار بیرون ملک جاتے رہے اس دوران کی تصاویر خاصی چرچا میں رہیں

    . تارا ستیرا نےاگست 2020 میں اپنے انستاگرام اکائونٹ پر آدر جین کے لئے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد کچھ یوں دی ، پوسٹ‌ میں‌ لکھا کہ ”میرے پسندیدہ شخص آدر جین کو سالگرہ کی مبارک ہو. تاہم اب ان کے درمیان پیار محبت ختم ہو چکا ہے اور شاید اب یہ کہیں ایک دوسرے سے ملیں گے تو ہائی ہیلو ہی کریں گے. یاد رہے کہ ان دونوں کی دوستی کے تعلق کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ شاید یہ دونوں ایک دوسرے شادی کر لیں گے لیکن افسوس ایسا نہ ہو سکا.

  • اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    اس سال ٹاپ ٹونٹی ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلموں کی فہرست

    2022 تو بالی وڈ فنکاروں‌کے لئے بہت اچھا نہیں رہا ، کیونکہ جو بھی فلمیں گزشتہ برس ریلیزہوئیں انہیں شائقین نے رد کر دیا اور کچھ فلمیں تو باقاعدہ طور پر بائیکاٹ ٹرینڈ‌ کی نذر ہوئیں. یہاں تک کہ عامر خان اور اکشے کمار جیسے ہیروز کی فلمیں بھی باکس آفس پر بری طرح سے ناکام رہیں تاہم امید کی جا رہی ہے کہ اس سال ریلیز ہونے والی فلمیں شائقین کو سینما گھروں تک کھینچ لانے میں‌کامیاب ہوں گی. یہاں ہم آپ کے ساتھ 20 ایسی فلموں کے نام شئیر کررہے ہیں جو اس سال ریلیز ہوں گی. کتے ، پٹھان ،شہزادہ ، سیلفی ، مسٹر چیٹرجی ورسز ناروے، تو جھوٹی میں مکار ، بھولا ، باوال ، کسی کا بھائی کسی کی جان ، روکی اور رانی کی پریم کہانی ، جوان ، آدی پرش ، ڈریم گرل ٹو ، ستیا پریم کی کتھا ، یودھا ، اینیمل ،

    ٹائیگر تھری ، سیم بہادر ، بڑے میاں چھوٹے میاں ، ڈٍونکی کے نام شامل ہیں. شاہ رخ خان کی تین فلمیں ریلیز ہوں گی دوسری طرف کارتک آریان کی بھی شہزادے ریلیز ہو گی دیکھنا یہ ہے کہ کارتک اس سال بھی تمام ہیروز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں یا سلمان خان اور شاہ رخ خان کی فلمیں ان کی شہزادے کو ٹکر دیں گی.

  • دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی مہنگی ترین فلم ہو گی شایان فاروقی

    دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی مہنگی ترین فلم ہو گی شایان فاروقی

    آج کل دا گریٹ‌گاما کے بہت چرچے ہیں کہا جا رہا ہے کہ اس فلم کو معروف رائٹر ناصر ادیب لکھ رہے ہیں اور ناصر ادیب اسکی تصدیق بھی کر چکے ہیں. اس فلم کے پرڈیوسر شایان فاروقی ہیٰں انہوں‌ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دا گریٹ گاما پاکستانی سینما کی تاریخ کی مہنگی تریب فلم ہو گی .میں سکرپٹ ناصر ادیب سے لکھوا رہا ہوں کوشش یہی ہے کہ کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے. شایان فاروقی نے کہا کہ اسی سال میری فلم منی بیگ گارنٹی بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں فواد خان ، وسیم اکرم جیسے سٹارز دکھائی دیں گے. مجھے امید ہے کہ منی بیگ

    گارنٹی کے ساتھ دا گریٹ گاما بھی شائقین کو پسند آئیگی. یاد رہے کہ دا گریٹ گاما کی کاسٹ کے بارے میں میڈیا کو نہیں‌بتایا گیا اور نہ ہی یہ ابھی تک بتایا گیا ہے کہ دا گریٹ گاما کو کون ڈائریکٹ کرے گا. ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ دا گریٹ گاما ایسی فلم ہو گی کہ لوگ باقی فلموں کو بھول جائیں گے اور میں دعوی سے کہتا ہو‌ں کہ یہ فلم نہ صرف پاکستان کی ابھی تک کی سب سے بڑی بجٹ سے بننے والی فلم ہو گی بلکہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی ثابت ہو گی .

  • عمران اشرف نے اپنی طلاق پر کی بات

    عمران اشرف نے اپنی طلاق پر کی بات

    اداکارعمران اشرف جنہوں نے ابھی تک اپنی طلاق کے حوالے سے کھل کر بات نہیں کی تھی لیکن انہوں نے اپنے ھالیہ انٹرویو میں اس پر کھل کر کی ہے بات. انہوں نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد میری اور میرے بیٹے کی زندگی مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے. میں اور میری اہلیہ کرن اشفاق اپنے بچے کی بہترین پرورش کے لئے کوشش کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنے بیٹے کی بہترین پرورش ہی اب میری زندگی کا واحد مقصد ہے . میں کوئی بھی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ جس سے میری اور میرے بچے کی زندگی پر منفی اثر پڑے . میں نے یقینا کہا تھا کہ ہم تباہی کے

    مرحلے سے گزررہے ہیں لیکن ہماری زندگی میں کوئی بھی منفی بات نہیں ہے ہم دونوں اپنے بچے روحام کی اچھی تعلیم تربیت کی پلاننگ کررہے ہیں. عمران اشرف نے کہا کہ میں اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہوں آپ سب سے درخواست ہے کہ ہمارے لئے دعا کیجیے. یاد رہےکہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی چار سال قبل ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا ہے ان دونوں کی طلاق کی وجوہات کیا ہیں یہ آج تک سامنے نہیں آسکیں .تاہم دونوں میاں بیوی کی طرف سے کبھی بھی طلاق کی وجوہات پر بات نہیں کی گئی.

  • ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    ماڈلز اور اداکارائوں کے حق میں اور میجرعادل راجہ کے خلاف ٹویٹر ٹرینڈ

    آرمی کے ریٹائرڈ میجرعادل راجہ کو اس وقت ٹویٹر پر شدید تنقید کا سامنا ہے. صارفین کا کہنا ہے کہ عادل راجہ نے اداکارائوں کے خلاف اخلاق سے گرا بیان دیکر اپنا آپ ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کس قدر گھٹیا انسان ہیں. دوسری طرف بہت سارے سوشل میڈیا صارفین مہوش حیات ، سجل علی ، کبری خان اور ماہرہ خان کے حق میں ٹویٹس کررہے ہیں اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں. عادل راجہ نے ایک روز قبل ایک گھٹیا اور اپنی طرف سے ایک مبہم بیان دینے کی کوشش کی جس میں انہوں نے کہا ہےکہ چند ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایسی آئی کے سیف ہائوسسز میں قیام کرتی تھیں ان کی نازیبا وڈیوز بھی آرمی کے کچھ نامور لوگوں کے پاس ہیں، انہوں نے ماڈلز کے نام لینے کی بجائے اے ایس ، ایم کے ، کے کے

    اور ایم ایچ جیسے مخفف لئے. ان کے اس بیان کے بعد عادل راجہ کو آڑھے ہاتھوں لیا گیا . کبری‌ خان نے عادل راجہ کو خوب سناتے ہوئے تین دن کا وقت دیدیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ٹرینڈز اور شوبز انڈسٹری کی طرف سے شدید غم و غصہ دیکھ کر عادل راجہ نے یوٹرن لینے کی کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں اور بھی ماڈلز اور اداکارائیں ہیں جن کے نام ان مخفف سے شروع ہوتے ہٰیں جو میں نے لئے ہیں. یوں عادل راجہ اس قسم کے بیانات دیکر اب راہ فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ معاملہ اب اتنا سیدھا نہیں رہا کہ عادل راجہ حیلے بہانے کر کے نکل جائیں.

  • کبری خان نے عادل راجہ کو دھمکی لگا دی

    کبری خان نے عادل راجہ کو دھمکی لگا دی

    سابق آرمی مین عادل راجہ نے ایک بیان میں‌ کہا ہے کہ پاکستان کی ٹاپ ماڈلز اور اداکارائیں آئی ایس آئی کے سیف ہائوسز میں‌جا کر ٹھہرتی تھیں اور ان کے تعلقات نامور آرمی کے لوگوں کے ساتھ تھے انہوں نے اداکارائوں کے نام کے پہلے حروف بتائے لیکن پورانام نہ لیا ، انہوں نے جو ناموں کے پہلے پہلے حروف بتائے ان کے مطابق سجل علی ، کبری خان ، ماہرہ خان اور مہوش حیات کے نام بنتے ہیں. تاہم یہ چیز کنفرم نہیں ہے کہ انہی کے نام لئے گئے ہیں لیکن جو عادل راجہ کی طرف ناموں کے پہلے پہلے سپیلنگز بتائتے گئے ہیں ان سے یہی نام بن رہے ہیں. اس ھوالے سے

    کبری خان کا سوشل میڈیا پر ایک بیان سرکولیٹ کررہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں‌ زیادہ تر خاموش رہتی ہوں لیکن اگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھ پہ کوئی انگلی اٹھائے گا تو میں خاموش بیٹھوں گی بہت ہو گیا ، اب عادل راجہ نے جو الزمات لگائے ہیں ان کے ثبوت پیش کریں اور اس کے لئے میں ان کو تین دن دے رہی ہوں، اس کے بعد میں ان پر ہتک عزت کا دعوی کروں گی، میں پیچھے نہیں ہٹوں گی کیونکہ میں‌سچ پہ ہوں اور حق پہ ہوں، میں‌ کسی کے باپ سے بھی نہیں‌ڈرتی.