Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    شاہ رخ خان کو فلم پٹھان کا نام تبدیل کرنے کی دھمکی

    بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ریلیز سے قبل تنازعات کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم پٹھان کے ریلیز ہونے والے پہلے گانے کو بھی سخت تنقیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس گانے میں دیپکا پڈوکون زعفرانی رنگ کا لباس پہنے ڈانس کرتی نظر آئیں ۔ جس پرہندو انتہا پسند فلم اور فلم کے اداکاروں پر سخت تنقید کررہے ہیں ۔اور وہ اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ہندو انتہا پسندوں کے بعد اب مسلمان علماء بھی اس فلم پر تنقید کر ہے ہیں۔مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر سید انیس علی نے کہا ہے کہ اس فلم نے مسلمانوں کے بھی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔سید انیس علی مزید کہتے ہیں کہ اس فلم کا نام تبدیل کیا جائے۔فلم میں نہ صرف پٹھان

    برادری کوبلکہ پوری مسلم کمیونٹی کو بدنا م کیا گیا ہے۔اگر فلم کانام تبدیل نہ کیا تو ہم مدھیہ پردیش میں اس فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اس فلم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ یاد رہے کہ فلم کا جو گانا ریلیز کیا گیا ہے اس میں دیپیکا نہایت مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں. دیپکا کا مختصر لباس زیادہ تنقید کی زد میں ہے. دیگر حوالوں سے بھی فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے بچ جائیگی گا یا اس کاحال بھی لال سنگھ چڈھا جیسا ہی ہو گا .

  • بھارت میں بنے گی فلم جس نے لاہور نہیں‌ دیکھا

    بھارت میں بنے گی فلم جس نے لاہور نہیں‌ دیکھا

    بالی وڈ اداکار سنی دیول اور انیل کپور دونوں ہی ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں دونوں کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں. ان کا شمار بالی وڈ کے ان سٹارز میں ہوتا ہے جنہوں نے عوام سے بے حد محبت پائی. ہدایتکار راجکمار سنتوشی نے فلم جس نے لاہور نہیں دیکھا بنانے کا اعلان کیا ، اعلان کے بعدانہوں نے انیل کپور کو سائن کیا انیل کپور کے مداح ان کو جس نے لاہور نہیں دیکھا میں‌دیکھنے کےلئے منتظر تھے کہ اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ انیل کپور کی جگہ اس فلم میں سنی دیول کام کریں گے. یوں انیل کپور کو ری پلیس کرکے ان کی جگہ سنی دیول کو دے دی گئی ہے . راجکمار سنوشی ماضی میں بھی ایک ساتھ کئی سپر ہٹ فلموں میں‌کام کر چکے ہیں. ان دونوں

    نے گھائل ، گھاتک اور دامنی جیسی فلموں میں‌کام کرکے شائقین کے دل جیتے کہا جا رہا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا ایک منفرد اور الگ فلم ہو گی اور ایک بار پھر سنی دیول اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کا دل جیت لیں گے. اس پراجیکٹ کے ھوالے سے ابھی تک اتنی ہی معلومات سامنے آئی ہیں‌ہیروئین اور دیگر کاسٹ میں کون ہو گا ایسی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں.

  • امیتابھ بچن نے کردی شاہ رخ خان کی تعریف

    امیتابھ بچن نے کردی شاہ رخ خان کی تعریف

    بالی وڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اداکار امیتابھ بچن پوری دنیا میں ایک بڑی تعداد میں‌ فین فالونگ رکھتے ہیں. امیتابھ بچن گو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں لیکن وہ خاصی اھیتاط کے ساتھ بات کرتے ہیں حال ہی میں امیتابھ بچن نے ایک تقریب میں شرکت کی اس میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے، چونکہ شاہ رخ خآن کی فلم پٹھان اگلے سال ریلیز ہونے والی ہے تو مختلف حوالوں سے فلم کو بائیکاٹ ٹرینڈ کا سامنا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے. آزادی رائے سب کا حق ہے اور شاہ رخ خان نے ہمیشہ ہی بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے. میں ان کے کام کے جذبے اور ان کی لگن کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے

    ہندوستانی عوام کو بہترین فلمیں دی ہیں. ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ بائیکاٹ کے ٹرینڈز کی ھوصلہ شکنی ہونی چاہیے. میں دیکھ رہا ہوں کہ آج کل آزاری اور رائے شہری آزادی پر کافی سوالات اٹھ رہے ہیں ہر کسی کوبولنے اور اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے اس پر کوئی دو رائے نہ ہے نہ ہی ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان اسی چیز سے جڑا ہے کہ ہر کسی کو اسکی مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے اسکو بولنے کی آزادی دی جائے.

  • لیاری سے متعلق غلط تاثر رکھنے والوں کے لئے کیفی خلیل کا پیغام

    لیاری سے متعلق غلط تاثر رکھنے والوں کے لئے کیفی خلیل کا پیغام

    کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانےکنایاری جس کے بول لیاری کے رہائشی گلوکار کیفی خلیل اور گلوکارہ ایوا بی نے لکھے تھے اور اس گانے کو بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ مل کر گایا تھا ، اس گیت نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. کیفی خیل کے گیت کہانی سنو کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی. کیفی خلیل لیاری میں رہتے ہیں اور لیاری کے حوالے سے اکثر کہا جاتا ہے کہ یہ بہت ہی خطرناک علاقہ ہے. کیفی خلیل نے اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی جگہ غلط نہیں ہوتی نہ ہی خطرناک

    ہوتی ہے بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں جگہ کیسے خطرناک ہو سکتی ہے بھلا.؟ انہوں‌نے کہا کہ لیاری کے لوگ بہت زندہ دل ہیں یہاں کھیلوں اور میوزک کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے میں لیاری میں‌جہاں رہتا ہوں وہ نہایت ہی پرامن ہے اور لوگ یہاں پر ہر کام آزادی سے کرتے ہیں. یہ تاثر بالکل غلط ہے کہ لیاری خطرناک ہے . ہم سب جو بھی یہاں رہتے ہیں‌کہ اپنی زندگی پرسکون طریقے سے گزار رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ لیاری ایک خوبصورت اور پرامن جگہ ہے اس لئے اس کے بارے میں جو غلط تاثر بنا رکھا ہے اسکو تبدیل کیجیے.

  • ہنری کیول اب سیریز سپر مین میں سپر ہیرو کا کردارنہیں کریں گے

    ہنری کیول اب سیریز سپر مین میں سپر ہیرو کا کردارنہیں کریں گے

    ہنری کیول کے پرستاروں کے لئے نہایت ہی افسوسناک خبر ہے کہ اب ان کے پسندیدہ ہیرو سپر مین میں سپر ہیرو کے کردار میں کبھی بھی دوبارہ نظر نہیں آئیں گے. اس بات کا اعلان خودانہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کیا ہے انہوں‌نے اپنے مداحوں سے کہا کہ اب میں آپ کو سپر ہیرو کے کردار میں نظر نہیں آئوں گا، اس سلسلے میں میری ملاقات جمیز گن اور پیٹر صفران سے ہوئی ہے اور اس ملاقات کے بعد طے پایا ہے کہ میں اس سیریز میں کام نہیں‌کروں گا، میں جانتا ہوں کہ میرے مداح میری اس خبر کو سن کر خوش نہیں ہوں گے لیکن زندگی میں بہت سارے

    فیصلے بھاری دل کے ساتھ کرنے پڑتے ہیں اور مجھے بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے. ہنری کیول نے جمیز گن اور پیٹر صفران کے لئے نیک خواہشات کااظہار بھی کیا اور کہاکہ میری دعا ہے کہ ان کو کامیابیاں ملتی رہیں . میرے مداحوں کو میں نے خوشخبری دی تھی کہ میں سپرمین میں سپر ہیرو کے کردار میں ایک بار پھر سے نظر آئوں گا لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا میں جانتا ہوں کہ میرے مداح افسردہ ہوں گے لیکن میں‌پھر سے ان کو کسی اور فلم میں ضرور نظر آئوں گا. ہنری کیول کی اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی.

  • ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان آج رنگ ہے میں ایک ساتھ

    اداکار اور پرڈیوسر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آپس میں کافی دوستی ہے ان دونوں کو شائقین ایک ساتھ کافی پسند بھی کرتے ہیں‌لیکن یہ دونوں آج تک صرف ایک پراجیکٹ میں ہی ایک ساتھ نظر آسکے ہیں. اور اس پراجیکٹ کا نام پے بن روئے . اس فلم میں ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کے ساتھ سکرین شئیر کی تھی ،بن روئے کو ریلیز ہوئے بھی چھ سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کے بعد ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر نہیں آئے. ان کے مداح ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں‌. تاہم ان دونوں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ہمایوں اور ماہرہ ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دیں گے. کہا جا رہا ہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ہدایتکار ندیم بیگ کی فلم آج

    رنگ ہے میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. کہانی زنجبیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔ ہمایوں سعید کے ماضی میں ثمینہ پیرزادہ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے مطابق آج رنگ ہے، کی کہانی بھارتی فلم رام لیلا کی طرز پر ہوگی جس کا پس منظر جاگیردارانہ نظام کی پیروی کرے گا۔اس پراجیکٹ سے جڑی دیگر تفصیلات ابھی تک شئیر نہیں‌کی گئیں نہ ہمایوں اور ماہرہ خان نے اس فلم کے حوالے سے ابھی تک کھل کر بات کی ہے لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں ایک ساتھ جلد ہی دکھائی دے رہے ہیں.

  • میرے فوٹو شوٹ کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے ایمل خان

    میرے فوٹو شوٹ کو غلط طریقے سے دکھایا گیا ہے ایمل خان

    معروف ماڈل ایمل خان جنہوں نے حال ہی میں ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے عموما ایسے بولڈ‌فوٹو شوٹ ہمارے ہاں نہیں کئے جاتے اور میل ماڈلز تو بالکل بھی ایسے شوٹس نہیں کرتے. تاہم ایمل خان نے حال ہی میں ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا ہے اس شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، اور ایمل خان بنے ہوئے ہیں تنقید کا نشانہ. اس ھوالے سے ایمل خان کا کہنا ہے کہ میرے فوٹو شوٹ کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے . فوٹوگرافر کو چاہیے تھا کہ وہ اس شوٹ کا کیپشن دیکر لوگوں کو سمجھاتے کہ انہوں نے آخر اس شوٹ میں دکھایا کیا ہے. ایمل خآن نے کہا کہ ہم نے اس شوٹ میں آرٹ دکھانے کی کوشش کی ہے جس کو غلط رنگ دیا جارہا ہے . پوری دنیا میں آرٹ کو

    مختلف زاویوں سے دکھایا جاتا ہے. اور ہم نے کوئی پبلسٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا نہیں کیا. ایمل خان نے کہا کہ مجھے کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے کہ میں‌نے یہ فوٹو شوٹ کروایا ہے. میں کام کو کام کی طرح لیتا ہوں. پاکستان میں ہمارا کلچر ایسا نہیں ہے بالکل ٹھیک ہے لیکن آرٹ کے لئے کسی قسم کے بیرئیر نہیں‌ہوتے ، ہم نے ایک اچھی کوشش کی ہے جس کو غلط نظر سے دیکھا جا رہا ہے شاید اس میں غلطی فوٹوگرافر کی ہے جس نے تصویر جاری کرتے ہوئے کیپشن دیکر لوگوں کو سمجھایا نہیں.

  • صدف کنول کی چار سال کے بعد فیشن شوز میں واپسی

    صدف کنول کی چار سال کے بعد فیشن شوز میں واپسی

    معروف ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے چار سال کے بعد فیشن شوزمیں واپسی کی ہے. لاہور میں ہونے والے تین روزہ فیشن شو میں صدف کنول نے اینٹری دی. آخری بار انہوں نے کوئی بھی فیشن پراجیکٹ چار سال قبل کیا تھا. صدف نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں. صدف کنول نے کہا کہ چار سال کے بعد ریمپ پر واپسی بہت اچھی لگی ہے . مجھے بہت مزا آیا لوگوں کا ریسپانس بہت اچھا تھا ، میں جب بھی ریمپ پر آئی ہوں مجھے لوگوں کا پیار ہی ملا ہے. اور ماڈلنگ میرا جنون ہے ،کورونا اور پھر شادی ، بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے زرا کام روک دیا تھا لیکن اب پھر سے شروع کر دیا ہے. صدف کنول نے کہا کہ میں اپنی زندگی کوخوبصورت طریقے سے انجوائے کررہی ہوں ، مجھے

    خدا نے بہت خوبصورت بیٹی عطا کی ہے اور میں بہت خوش ہوں. انہوں‌نے کہا کہ میں‌ایک ذمہ دار ماں ہوں. صدف کنول نے کہا کہ اچھی زندگی گزارنے کا راز ہے صرف خوش رہنے میں ، ہر حال میں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں ، چھوٹی سی زندگی ہے کیا پتہ پھر کل ہو نا ہو. صدف کنول نے کہا کہ اداکاری کی آفرز بھی آ رہی ہیٰں لیکن ابھی میری مصروفیت میری بیٹی کے ساتھ بہت زیادہ ہے لہذا دیکھ کر سوچ سمجھ کر ہی کوئی بھی پراجیکٹ سائن کروں گی.

  • برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    برائیڈل کٹیور ویک کے پہلے روز 9 ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن متعارف کروائی

    لاہور میں ہونے والے سہہ روزہ برائیڈل کٹیور ویک کا گزشتہ روز آغاز ہوا. فیشن شو میں پہلے روز نو فیشن ڈیزائنرز نے اپنی اپنی کلیکشن متعارف کروائی. جن میں فہد حسین ، حارث شکیل ، دیپک اینڈ فہد ، شعیب اسماعیل ، علی حیدر ، کنول ملک ، منیب نواز ، ریما احسن اور ذونیا انور کے نام شامل ہیں. جو سلیبرٹیز ان ڈیزائنرز کے شوز کی شوسٹاپر بنیں ان میں ،حریم فاروق ، سرمد سلطان کھوسٹ‌، صبور علی اور علی انصاری ، محسن اور منال خان ، آئزہ خان اور دیگر کے نام شامل ہیں. اس بار ریمپ پرایک چیز مختلف کی گئی ، گلوکاروں کو بلوا کر ان سے ریمپ

    واک کے دوران پرفارمنس کروائی گی ، سحر گل اور کیو بی کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا. سرمد سلطان کھوسٹ نے ڈیزائنر منیب نواز کےلئے ریمپ پر واک کی اور یہ پہلا موقع رہا کہ جب سرمد کسی ڈیزائنر کے شوسٹاپر بنے. گزشتہ چند برسوں کی طرح اس بار بھی ماڈلز میں نئے چہرے دیکھنے کو نہ ملے ، گیتی آراء ، مہرین سید ، آمنہ بابر و دیگر ریمپ پر اپنی جلوے ضرور بکھیرتی رہیں لیکن نیا چہرہ کوئی بھی نظر نہ آسکا. یہ فیشن شو ہم ٹی وی نے آرگنائز کیا تھا اور سلطانہ صدیقی اس موقع پر کراچی سے خاص طور پر لاہور تشریف لائیں. شوکے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے گئے.

  • وینا ملک اب  ٹی وی شو کی میزبانی کے لئے لاہور میں رہیں گی

    وینا ملک اب ٹی وی شو کی میزبانی کے لئے لاہور میں رہیں گی

    اداکارہ وینا ملک جو انتہائی باصلاحیت ہیں لیکن انہوں نے اپنی انرجی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں لگانے کی بجائے سکینڈلز پر لگائی. وینا ملک کام کے سلسلے میں ایک لمبے عرصے سے کراچی میں‌موجود تھیں لیکن حال ہی میں انہوں نے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے اور فیصلہ بھی انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر ہوسٹنگ کی نوکری ملنے کے بعد کیا ہے.ایک وقت ایسا بھی آیا کہ اداکارہ نے شوبز چھوڑنے کا ہی اعلان کر دیا لیکن بہت جلد وہ شوبز کی رنگینیوں میں واپس لوٹ‌آئیں. وینا ملک نہ تو فلموں‌میں‌کام کررہی ہیں اور نہ ہی ڈراموں میں، وہ صرف میزبانی کے

    فرائض سرانجام دیتی ہیں. یہی وجہ ہے کہ وہ میزبانی کے پراجیکٹس کے انتظار میں بیٹھی رہتی ہیں جیسےہی ان کو کوئی پراجیکٹ ملتا ہے تووہ سرگرم ہوجاتی ہیں اور اپنے مداحوں کو نظر بھی آتی ہیں. وینا ملک ٹویٹر پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں عمران خان کی سپورٹ میں‌انہوں نے خود کو بہت زیادہ متنازعہ کر لیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کے پرستاروں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے. انہیں ان کے ٹویٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں لوگوں‌کی تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وینا ملک لاہور سے ایک نجی چینل سے بہت جلد ایک پروگرام کو ہوسٹ کرتی ہوئی دکھائی دیں گی .