Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروز اور شنیرا کی جنگ میں عمران اشرف پھنس گئے

    فیروز اور شنیرا کی جنگ میں عمران اشرف پھنس گئے

    اداکار فیروز خان جنہوں نے حال ہی میں اپنے بیٹے کے ساتھ ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی اس پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ آپ کی یہ حرکت بچے کی جان بھی لے سکتی ہے اسکو مشکل میں ڈال سکتی ہے. آپ کو ایک ذمہ دار باپ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے. اس پر فیروز خان نے ان سے کہا تھا کہ میں ڈرائیونگ کے معاملات آپ سے بہتر جانتا ہوں. شنیز اکرم اور فیروز خان کی یہ بحث سوشل میڈیا پر ابھی جاری ہی تھی کہ اداکار عمران اشرف نے اپنے بیٹے کے ساتھ ڈرائیو کے دوران لی گئی ایک تصویر شئیر کی. اس پر شنیرا نے کہا کہ اب لوگ آپ (فیروز خان) سے ہمدردی میں آپ کی نقل کر رہے ہیں، براہِ مہربانی تسلیم کیجیے کہ یہ غلط ہے یا کہیے کہ چھوٹے بچوں کی جان

    خطرے میں ہے. اس پر عمران اشرف آئے میدان میں اور کہاکہ بھابھی آپ مجھے غلط نہ سمجھیں اور میرا آپ کی اور فیروز خان کی بحث سے بالکل بھی کوئی تعلق واسطہ نہیں‌ہے میں اپنی زندگی کے برے ترین فیز سے گزر رہاہوں میں نے صرف اپنے بیٹے کی محبت میں تصویر لگائی ہے مجھے کسی بھی قسم کے تنازع اور بحث مباحثے سے دور رکھیں. آپ ہماری بھابھی ہیں ہمارے مسائل کو سمجھیں.

  • انسٹاگرام تو میری ساس بن چکا ہے عرفی جاوید

    انسٹاگرام تو میری ساس بن چکا ہے عرفی جاوید

    مختصر کپڑے پہننے کے باعث ہر دم تنازعات میں گھری عرفی جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسٹاگرام تو میری ساس بن چکا ہے جب بھی میں اس پر اپنی کوئی تصویر لگاتی ہوں تو مختلف لوگوں کے کمنٹس اور گندی گالیاں‌سننے کو ملتی ہیں. مجھے تو یہ سمجھ نہیں آتی کہ آخر کیوں مجھے اتنا ٹرول کیا جاتا ہے؟ کیا میں آپ لوگوں کی گھر والی ہوں ؟ عرفی جاوید نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے شاید سب مردوں سے شادی کر لی ہے ، جو ہر کسی کو میری اتنی فکر ہے کہ میں کیا پہن رہی ہوں کیا نہیں‌پہن رہی . عرفی جاوید نے کہا کہ بھئی میں ایک آزاد شہری ہوں آزاد ملک میں رہتی ہوں تو کیوں‌مجھ پر پابندیاں لگانا چاہتے ہو؟‌

    عرفی جاوید نے کہا ہے کہ شوبز میں بہت ساری لڑکیاں بولڈ کپڑے پہنتی ہیں ، صرف میرے ہی پچیھے کیوں پڑے ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں بچپن میں بہت شرمیلی تھی ابو سے جب پہلی بار کہا کہ فیشن ڈیزائنرز بننا ہے تو وہ بولے آرام سے بیٹھ جائو تمہیں درزی کیوں‌ بننا ہے بس ہائوس وائف بنو. انہوں نے کہا کہ میرے گھر والے میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھے لیکن میں‌نے اپنے خواب پورنے کےلئے سب سے ٹکر لی اور آج میں جس مقام پر ہوں بہت خوش ہوں.

  • آئمہ بیگ نے شادی کر لی ؟

    آئمہ بیگ نے شادی کر لی ؟

    گلوکارہ آئمہ بیگ جو پچھلے کچھ عرصہ میں کافی تنازعات کی زد میں رہی ہیں. ان کی منگنی جو کہ معروف ماڈل شہباز شگری سے ہوئی تھی وہ ختم ہو گئی ، آئمہ پریشان رہنے لگیں . اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میری شادی ہو چکی ہے اور میری شادی میرے میوزک کے ساتھ ہوئی ہے. میرے پاس ابھی وقت نہیں ہے کہ میں کسی اور پر توجہ دوں .، آئمہ بیگ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اس لئے میں فی الحال اس پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ میری شادی میرے میوزک سے ہو چکی ہے تو ایسے میں کوئی مرد میری زندگی میں آجائے تو میں اسکو بونس تصور کروں گی . آئمہ نے مزید کہا کہ میں نے تو بس یہی سیکھا ہے کہ انسان کو اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کبھی کسی کے

    ساتھ شئیر نہیں‌کرنے چاہیں مجھ سے یہ غلطی ہوئی ہے جس خمیازہ مجھے بھگتنا پڑا ہے. آئمہ بیگ نے کہا کہ میں خود کو خوش نصیب تصور کرتی ہوں کہ میرے مداح مجھے نہ صرف سننا چاہتے ہیں بلکہ میری زندگی سے جڑے معاملات کو بھی جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں . یاد رہے کہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں کیفی خلیل کے گیت کہانی سنو کو دوبارہ گایا اور ریلیز کیا ان کا گیت بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور آئمہ اس گانے کی کامیابی پر کافی خوش ہیں.

  • لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک ختم ہو گیا

    لاہور میں تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک ختم ہو گیا

    لاہور میں تین روزہ رنگا رنگ” برائیدیل کٹیور ویک “اختتام پزیر ہوگیا ہے ، تیسرے اور آخری روز کے پہلے شو کا آغاز شمشہ ہاشوانی کی خوبصورت کلیکشن ”جان ادا“ سے ہوا۔ ان کے بعد ” احسنز مینز وئیر “کی خوبصورت اور دیدہ زیب کلیکشن پیش کی گئی۔ ”آب رواں“ یعنی بہتے ہوئے پانی کے عنوان سے پیش کیا جانے والا یہ مجموعہ اپنے نام کا عکاس تھاجس کے بعدشیبا کپاڈیہ نے اپنا انتخاب بعنوان ”سرور“ پیش کیا۔اس کے بعد شکیلز کے ذیشان اور دانش کا انتخاب بعنوان جھل مل پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ہمایوں عالمگیر نے اپنا انتخاب‘دی ریڈکارپٹ لائن‘ پیش کیا جب کہ مہدی نے اپنا انتخاب ”آزادی“کے عنوان سے پیش کیا۔رضوان بیگ نے اپنا انتخاب بعنوان” جشن “پیش کیا۔تیسرے اور آخری روز جو سلیبرٹیز

    شوسٹاپر بنیں ان میں شہروز سبزواری، رابعہ بٹ، صحیفہ جبار، تابش ہاشمی،کیف خلیل،مہرین سید، ثنا جاوید ، رابعہ بٹ کا نام شامل ہے ۔ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے شمسہ ہاشوانی کیلئے ریمپ پر واک کی ، جیسے یہ دونوں ریمپ پرآئے تو ہال میں بیٹھے لوگوں نے زور دار تالیاں بجائیں اور ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا ۔ اہم بات یہ ہے کہ تابش ہاشمی اور عمر عالم بھی شوسٹاپر بنے ان دونوں نے ہمایوں عالمگیر مینز وئیر کے لئے ریمپ پر واک کی ۔یوں خوبصورتی اور رنگ سمیٹے برائیڈل کٹیور ویک ختم ہو گیا.

  • درفشاں میشا شفیع کے حق میں بول پڑیں

    درفشاں میشا شفیع کے حق میں بول پڑیں

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ درفشاں جنہوں نے مختصر عرصے میں ہی اپنی جگہ اور نام مقام بنا لیا ہے ، آج ان کا شمار ٹی وی کی بہترین اداکارائوں میں ہوتا ہے. درفشاں سلیم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ جب سے میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائی ہے مرد ڈرنے لگے ہیں ان کے اس عمل کی وجہ سے بہت ساری خواتین کو حوصلہ ملا ہے. انہوں نے کہاکہ مجھے دو سال سے زائد کا عرصہ ہو چلا ہے شوبز انڈسٹری میں لیکن مجھے آج تک کبھی بھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا. شوبز انڈسٹری خواتین کے لئے ایک محفوظ جگہ ہے. اور میں سمجھتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں بغیر ڈر اور خوف کے شوبز انڈسٹری میں آنا چاہیے. درفشاں سلیم نے کہا کہ میشا شفیع جب سے عورتوں کی

    آواز بنی ہیں خواتین کی ایک بڑی تعداد محفوظ ہو گئی ہے اور مرد حضرات خواتین سے فاصلہ رکھتے ہیں اور ان کو کچھ بھی کہنے سے ڈرتے ہیں. یاد رہے کہ درفشاں سلیم کا حال ہی میں ڈرامہ کیسی تیری خود غرضی اختتام پذیر ہوا ہے. اس میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا اس ڈرامے میں ان کے ساتھ دانش تیمور نے مرکزی کردار ادا کیا . درفشاں سلیم کہتی ہیں کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں .

  • سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    سارا علی خان کے بعد جھانوی کپور بھی محسن نوید رانجھا کی مداح بن گئیں

    پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی بالی وڈ میں مقبولیت بڑھتی ہی جا رہی ہے. ان کے تیار کردہ کپڑے بالی وڈ‌ سٹارز پہن کر نہ صرف خوشی محسوس کرتے ہیں بلکہ ڈیزائنر کی تعریف بھی کرتے ہیں. حال ہی میں محسن نوید رانجھا نے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کے ساتھ ایک شوٹ کیا ہے اس شوٹ کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں. جھانوی کپور نے کھل کر کی ہے تعریف محسن نوید رانجھا کی انہوں نے کہا کہ محسن کے تیارہ کردہ کپڑے بہت ہی خوبصورت ہیں میں نے اس سے پہلے کبھی بھی اتنے خوبصورت کپڑے نہیں‌ پہنے نہ ہی اتنا

    خوبصورت شوٹ کروایا ہے.یاد رہے کہ جھانوی کپور سے پہلے محسن نوید رانجھا نے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان کے ساتھ بھی شوٹ کیا . سارا علی خان نے بھی پاکستانی ڈیزائنر کی جم کر تعریف کی . سارا اور جھانوی کپور دونوں فرینڈز ہیں . محسن نوید رانجھا نے انیل کپور کو بھی اپنی تیار کردہ شیروانی تحفے کے طور پر بھیجی تھی جسے پہن کر انہوں نے ایک وڈیو بنائی اور پاکستانی ڈیزائنر کے فن کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا . یوں پاکستانی فیشن ڈیزائنر بالی وڈ کی نامور سلیبرٹیز کے فیورٹ‌بنتے جا رہے ہیں .

  • حوصلہ تورنے والے رشتہ دار اب مجھ سے سلیفیاں مانگتے ہیں ایمن سلیم

    حوصلہ تورنے والے رشتہ دار اب مجھ سے سلیفیاں مانگتے ہیں ایمن سلیم

    معروف کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ایمن سلیم جنہوں نے حال ہی میں‌اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز کیا ہے ان کوشوبز میں آتے ہی بڑے پراجیکٹس ملے ہیں جس کے بعدان کے نام کا ڈنکہ بج رہا ہے. ایمن سلیم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے جو رشتہ دار میرے شوبز میں آنے کے خلاف تھے اب وہی میرے آگے پیچھے پھرتے ہیں اور مجھ سے ریکویسٹ کرتے ہیں کہ میں ان کے ساتھ ایک سیلفی بنوا لوں. اداکارہ نے کہا کہ میرے ماں باپ کی خواہش تھی کہ میں اچھا پڑھ لکھ جائوں میں نے امریکہ سے تعلیم مکمل کی اس کے بعد دبئی

    میں‌ملازمت کی. میں‌نے جب شوبز میں قدم رکھا تو میں نے ٹھان لیا تھا کہ کچھ کرکے دکھانا ہے خصوصی طور پر ان کو جو میرے شوبز میں آنے پر تنقید کرتے ہیں. ایمن نے کہا کہ دن رات باتیں کرنے والے اب جب مجھ سے سیلفی مانگتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن یہ ضرور ہے کہ کسی کے شوق کے آڑے نہیں آنا چاہیے . میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اللہ نے بہت شہرت دی ہے اور مسلسل میری شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے. میرے پاس بہت اچھے پراجیکٹس ہیں یقینا جب وہ آن ائیر جائیں گے شائقین پسند کریں گے.

  • فاطمہ آفندی نے انیس بزمی کی فلم کیوں ٹھکرائی؟

    فاطمہ آفندی نے انیس بزمی کی فلم کیوں ٹھکرائی؟

    معروف اداکارہ فاطمہ آفندی جو ڈراموں میں کام کرتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو بالی وڈ سے انیس بزمی نے کال کی اور فلم میں کام کرنے کی آفر کی تو انہوں نے آفر کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا تھا کیونکہ وہ کم لباس نہیں‌پہن سکتیں . فاطمہ آفندی نے کہا کہ میں نے انیس بزمی کو کھل کر کہا کہ میں نے اپنی کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں ان سے باہر نکل کر بالکل بھی کام نہیں کر سکتی . انہوں نے کہا میں اپنی سکن دکھانے کی بالکل بھی قائل نہیں ہوں یہی وجہ ہے کہ اج تک کسی بولڈ پراجیکٹ میں کام نہیں کیا. انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر میں شرمیلی طبیعت کی مالک ہوں میں تو شاید شوبز میں آتی ہی نا اگر میری والدہ میری حوصلہ

    افزائی نہ کرتیں انہوں نے مجھے ماڈلنگ کرنے کے لئے رضا مند کیا اس کے بعد مجھ میں ایک اعتماد نے جنم لیا اور میں نے اداکاری کرنی شروع کر دی لیکن اداکاری میں بھی میں نے اپنا ایک دائرہ بنا رکھا ہے اس سے باہر نکل کر کام نہیں‌کر سکتی چاہے جتنی مرضی بڑی آفر ہی کیوں نہ ہو. فاطمہ آفندی نے کہا کہ میرا حال ہی میں ڈرامہ بیٹیاں چل رہا ہے جو کو بہت پذیرائی مل رہی ہے اس کے لئے میں اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں .

  • فیروز خان کا شنیرا اکرم کو کرارہ جواب

    فیروز خان کا شنیرا اکرم کو کرارہ جواب

    اداکار فیروز خان جو اپنے تلخ رویے اور بدتمیزی کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں‌ نے وسیم اکرم کی اہلیہ کی نصیحت کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ان کو دیا ہے کرارہ جواب. دو روز قبل شنیرا اکرم نے فیروز خان سے کہا کہ بچے کو گود میں لیکر کبھی ڈرائیو نہیں کرنے چاہیے آپ نے اس عمل سے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالا ہے جو کہ بالکل بھی مناسب نہیں ہے . اس کے جواب میں فیروز خان نے اپنے اکائونٹ پر ایک رشین فائٹر کی وڈیو شیئر کی جو ایک ریچھ سے فائٹ کررہا ہےاور کیپشن میں شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے اس فائٹر نے آپ کی یا

    اپنے والد کی بات نہیں سنی ورنہ اس کا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا۔فیروز خان نے یہ بھی کہا کہ میں ڈرائیونگ اور سیفٹی کے معاملات کو آپ سے بہتر سمجھتا ہوں، اور میں پروفیشل کار ریسنگ کا دو سال سے حصہ ہوں۔شنیرا اکرم نے جواب میں لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ آپ نے ایسی وڈیوز کیا سمجھانے کے لئے شئیر کی ہیں. یوں دونوں کی نوک جھونک کا سلسلہ چل رہا ہے . دوسری طرف فیروز خان کے ناقدین کا کہنا ہےکہ جو آدمی اپنی بیوی پر ظلم کر سکتا ہے اسکو کسی کی نصیحت کیا سمجھ میں آئیگی .

  • دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    دیپیکا نے تنقید کو ہوا میں اڑا دیا اور قطر روانہ ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کاحال ہی میں گانا ہمیں تو لوٹ لیا عشق والوں نے ریلیز ہوا ہے. اس گانے کی ریلیز کے بعد وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں. اس گانے پر شدید تنقید کے بعد ابھی تک شاہ رخ خان اور دیپیکا کا کوئی بیان سامنے نہیں‌آیا. اب اطلاعات ہیں کہ دیپیکا ممبئی سے قطر روانہ ہو گئی ہیں. دیپیکا پڈوکون ممبئی ائیر پورٹ پر بہت زیادہ پر اعمتاد دکھائی دیں. دوسری طرف فلم پٹھان کی ریلیز بھی خطرے میں نظر آرہی ہے کیونکہ اس فلم کا گانا اور نام تبدیل کئے جانے کی ڈیمانڈ کی جا رہی ہے.یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے

    زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔یوں شاہ رخ خان آگئے ہیں شدید پریشانی کی زد میں.