Baaghi TV

Category: شوبز

  • غیرضروری سینسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے،جوائے لینڈ پر پابندی عدالت کا بڑا فیصلہ

    غیرضروری سینسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے،جوائے لینڈ پر پابندی عدالت کا بڑا فیصلہ

    فلم جوائے لینڈ کی ریلیز کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

    سندھ ہائی کورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد درخواست مسترد کر دی،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ غیر ضروری سینسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے ،غیر ضروری سینسر شپ معاشرے کی تخلیقی صلاحیتوں کو روکتا ہے سینسر بورڈ یا متعلقہ ادارہ ہی فلم پر پابندی کا اختیار رکھتا ہے اور اسی نے ضابطے کے مطابق فلم کا جائزہ لے کر نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا،ایک فرد کی وجہ سے کسی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ہرشہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے ہائیکورٹ کو اختیار نہیں کہ فلم ساز کی آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرے

    بین جوائے لینڈ مہم پر اعتراض اور جواب :از طہ منیب

    پاکستان میں پابندی کے بعد فلم جوائے لینڈ کیا آسکر کی نامزدگی کےلئے بھی نااہل ہو جائیگی؟

    درخواست گزار نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فلم جوائے لینڈ ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کیلئے بنائی گئی ہے جس کی اسلام اجازت نہیں دیتا آزادی اظہار رائے سے متعلق آئین کا آرٹیکل 19-A واضح ہے ۔ آزادی اظہار رائے کی بھی حدود اور قیود ہیں اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی فلم جوائے لینڈ کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل اور مفتی تقی عثمانی کے بیانات بھی آئے ہیں۔ فلم کے ذریعے ٹرانسجینڈرز کیلئے ہمدردی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے

     شرمین عبید چنائے کا کہنا ہے کہ یہ فلم آسکر ضرور جیتے گی

    جوائے لینڈ پر پابندی کی درخواست سندھ ہائی کورٹ‌نے مسترد کر دی

    عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں متنازع فلم جوائے لینڈ کی پاکستان میں نمائش کے خلاف درخواست دائر 

    جوائے لینڈ کا بین کیا جانا قابل افسوس ہے ملالہ یوسفزئی

    مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کے بعض حصے حذف کر نے کے بعد نمائش کی اجازت دے دی۔

  • ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ماہرہ خان اور ہرتیک روشن کی ملاقات ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ ماہرہ خان جنہوں نے جب سے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں کام کیا ہے ان کو دنیا بھر میں کافی شہرت ملی ہے. ان کے پرستار دنیا بھر میں پائے جاتے ہیں . اسی طرح سے بالی وڈ اداکار ہرتیک روشن بھی ہر دلعزیز ہیں ان کو دیکھنے کےلئے ان کے پرستار ہر وقت بےتاب رہتے ہیں. پاکستان میں بھی ان کے بہت زیادہ پرستار پائے جاتے ہیں. دونوں کی حال ہی میں‌ملاقات سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنینشل فلم فیسٹیول میں‌ہوئی ہے. دونوں کی ملاقات کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں اور ان کو ایک ساتھ بیٹھے دیکھ کر ان کے مداح کافی خوش ہیں. سوشل میڈیا پر ان دونوں‌سٹارز کی ملاقات کے بہت زیادہ چرچے ہیں اور ہر کوئی ان دونوں کے بارے میں‌بات کررہا ہے. جیسے ہی ان کی ملاقات کی تصاویر

    انٹرنیٹ پر جاری ہوئیں سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کرنے شروع کر دئیے . زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین‌کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ یہ اداکار ایک ساتھ کسی فلم میں‌نظر آئیں . اب دیکھنا یہ ہے ہ یہ دونوں سٹارز ایک ساتھ کب اپنے مداحوں کو دکھائی دیں‌گے ، مستقبل قریب میں ایسا ہوتا ہوا دکھائی تو نہیں دیتا کیونکہ دونوں ملکوں کے فنکار ایک ساتھ کام نہ کرنے پر مجبور ہیں .

  • عمران اشرف بھولا بن گئے لیکن کس کے کہنے پر

    عمران اشرف بھولا بن گئے لیکن کس کے کہنے پر

    اداکار عمران اشرف جنہوں نے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی میں بھولے کا کردار ادا کیا تھا اس کردار نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا . عمران اشرف کو اس کردار کی کامیابی کے بعد بڑے بڑے پراجیکٹس بھی ملے. عمران اشرف کی رواں برس فلم دم مستم ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر تسلی بخش بزنس نہیں کیا لیکن ان کی فین فالونگ میں کمی نہیں‌آئی. عمران اشرف کا بھولا کا کردار شائقین کے ذہنوں پر نقش ہو چکا ہے ، عمران جب بھی سامنے آتے ہیں تو ان کے پرستار ان کو بھولا کے کردار کے ڈائیلاگ بولنے کو کہتے ہیں. حال ہی میں ایک وڈیو میں عمران اشرف دو پولیس والوں کے ساتھ

    دکھائی دئیے، عمران اشرف اس وڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ دو نوجوان پولیس والے ہیں جو مجھ سے فرمائش کررہے ہیں کہ میں ان کو اپنے بھولے کے کردار کے ڈائیلاگز سنائوں . یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ سرکولیٹ ہو رہی ہے ، عمران اشرف اپنے پولیس والے مداحوں کو بھولے کے کردار کے ڈائیلاگز سناتے ہیں اور وہ دونوں‌ پولیس والے خوش ہوجاتے ہیں اور عمران اشرف ان کے خوش ہونے پر خوش ہوجاتے ہیں. یاد رہے کہ عمران اشرف کا ڈرامہ سیریل رقص بسمل میں کردار موسی بھی لوگوں نے بہت پسند کیا .

  • صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    صبا فیصل کا بیٹا سلمان بھی خاموش نہ رہا

    سینئر اداکارہ صبا فیصل جنہوں نے جی بھر کے غصہ نکالا اپنی بہو اور بیٹے پر . انہوں نے دو روز قبل ایک وڈیو بنا کر جاری کی اور اس میں اپنی بہو کو گھر توڑنے والی لڑکی کہا اور ساتھ ہی ان دونوں کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کر دیا. اس کے جواب میں ان کی بہو نیہا نے بھی ایک وڈیو بنا کر جاری کی جس میں انہوں نے اپنی ساس صبا فیصل کی طرح ان پر الزامات نہیں لگائے ، بلکہ صرف اتنا کہا کہ حرام کا کھانے والوں سے ساتھ اپنا موازنہ نہ کریں . اب اس کے بعد نیہا کے شوہر اور صبا فیصل کے بیٹے سلمان بھی آگئے ہیں میدان میں انہو ں نے کہا کہ میری بیوی میرے بچے کی ماں‌ہے اس کی عزت کرنا سب پر فرض ہے. اور میری ماں جس طرح سے میری ہے میری اہلیہ بھی میرے بچے کی ماں ہے اور ان دونوں

    کے حوالے سے طرح طرح‌کی غلیظ باتیں کی جا رہی ہیں جو میں برداشت نہیں کر سکتا یہ باتیں اب بند ہونی چاہیں. صبا فیصل کے بیٹے سلمان نے اپنی ماں‌کی طرح بالکل بھی الزامات نہیں لگائے اور یہ نہیں‌کہا کہ میری ماں کا سلوک میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں یا میرے بہن بھائیوں کا سلوک بھی میری اہلیہ کے ساتھ اچھا نہیں‌. بلکہ ان کی پوسٹ‌سے تو یہ ظاہر ہواکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کی باتیں باہر کرنا پسند نہیں‌کرتے اور جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ اس سے کافی ڈسٹربڈ ہیں.

  • کاجول نے شاہ رخ خان کی سب سے بڑی خوبی بتا دی

    کاجول نے شاہ رخ خان کی سب سے بڑی خوبی بتا دی

    بالی وڈ‌ اداکار شاہ رخ خان اور کاجول کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے دونوں نے پہلی بار ایکساتھ فلم بازیگر میں کام کیا . کرن ارجن ، دل والے دلہنیا لے جائیں گے ، کبھی خوشی کبھی غم اور کچھ کچھ ہوتا جیسی فلموں میں‌کام کیا . کاجول شاہ رخ خان کی قریبی دوست ہیں اور ان کی بہت بڑی مداح بھی ہیں . کاجول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں بہت زیادہ محنت کی ، میرے شوہر اجے دیوگن نے بھی بہت محنت کی لیکن میرے شوہر کی محنت شاید نظر آتی رہی لیکن شاہ رخ خان نے جتنی محنت کی وہ نظر نہیں آتی . شاہ رخ خان آج جس مقام پر بھی ہیں وہ انہوں نے بہت محنت کے بعد حاصل کیا. شاہ رخ خان جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں بڑھ کر اداکار ہیں‌. میں گواہ ہوں کہ

    انہوں نے اپنے کیرئیر میں سر توڑ کوشش کی محنت کی اور پھر جا کر ان کو کام ملا اور جب کام ملا تو انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا . یاد رہےکہ کاجول کی جوڑی اجے کی بجائے شاہ رخ خان کے ساتھ مشہور ہوئی . آج بھی شائقین کاجول اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ دیکھنےکےلئے بےتاب ہیں .

  • کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    کالی رنگت کی وجہ سے پریانکا چوپڑا کس طرح سے مشکلات کا رہیں شکار

    بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میری رنگ سانولی ہے اس وجہ سے میں‌بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہوں. مجھے کالی بلی کہہ کر پکارا جاتا تھا میری بے عزتی کی جاتی تھی کہ میں‌کالی ہوں. میں کبھی ایسے القابات سے گھبرائی نہیں تھی لیکن سوچتی ضرور تھی برطانوی راج کو ختم ہوئے کئی دہائیاں ہو چکی ہیں لیکن اب بھی گوری رنگت کو ہی سب سے بڑا مانا جاتا ہے ، پریانکا نے کہا کہ میری رنگت کی وجہ سے کوئی بھی میری صلاحیتوں کو ماننے کے لئے تیار نہ تھا. لیکن میں نے بھی ہمت نہ ہاری اور میں لگی رہی اور جو کام ملا وہ کیا اور ایک وقت آیا کہ میری صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا . میرے کام نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے . انہوں نے کہا کہ

    آج بھی سوچتی ہوں اور پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو محسوس کرتی ہوں کہ اپنی سانولی رنگت کی وجہ سے مجھے اپنے دیگر ساتھیوں‌کی نسبت زیادہ محنت کرنی پڑتی تھی . انہوں نے کہا کہ کالی رنگت جس کی بھی ہو اس کی صلاحیتوں‌کو صرف اس کی رنگت کی وجہ سے نظر انداز کر دیا جاتا ہے.

  • ڈراموں میں ساس بننے والی فضیلہ حقیقت میں ساس بن گئیں

    ڈراموں میں ساس بننے والی فضیلہ حقیقت میں ساس بن گئیں

    اداکارہ فضیلہ قاضی اور اداکار قیصر خان کے دو بیٹے ہیں حال ہی میں ان کے ایک بیٹے احمد خان نظامانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور فضیلہ قاضی نے اپنے بیٹے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خود جاری کی ہیں . فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں. فضیلہ قاضی اور قیصر خان کو ان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں مل رہی ہیں . فضیلہ قاضی کافی عرصہ سے ٹی وی ڈراموں میں کم کم نظر آتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب تو کرداروں کے لئے کسی ایکٹر کا انتخاب میرٹ پر نہیں کیا جاتا بلکہ یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون دستیاب ہے ،دوسری طرف قیصر خان اپنی وکالت میں خاصے مصروف ہیں اس لئے وہ بھی ٹی وی ڈراموں میں نظر نہیں آتے .

    یاد رہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ ڈرامے ہیں. ان دونوں کے دونوں بیٹوں نے اداکاری کی دنیا میں‌قدم نہیں‌رکھا دونوں اپنے والد کے ساتھ وکالت کرتے ہیں .

  • فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر متحرک ہو گئے

    فیروز خان اپنے یوٹیوب چینل پر متحرک ہو گئے

    اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات میں گھرے اور شدید تنقید کی زد میں آئے اداکار فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اور یہ چینل انہوں نے جب بنایا اس کا اعلان بھی کیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ اس چینل پر مسلسل نظر اتے رہیں گے. اب فیروز خان اپنے یوٹوب چینل پر متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلا میوزک ٹریک اس پر شئیر کیا ہے. انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنا وی لاگ بہت جلد شئیر کریں گے،. فیروز خان کے مداح اس اعلان سے کافی خوش ہیں دوسرے طرف فیروز خان پر شدید تنقید بھی ہورہی ہے کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اب آپ کو کام تو ملنا نہیں ہے یہی کچھ کریں گے اور جو بھی کرتے رہیں ، ہم آپ کو دیکھنے میں دلچپسی نہیں رکھتے. اطلاعات کے مطابق فیروز خان یوٹیوب چینل

    پر اس لئے بھی زیادہ متحرک ہو رہے ہیں تاکہ وہ شوبز کی دنیا میں زندہ رہیں اور لوگوں کو نظر آتے رہیں کیونکہ جب سے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگے ہیں ان کے ہاتھ سے بہت سارے پراجیکٹس چلے گئے ہیں. نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ بہت ساری ہیروئنز نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے.

  • عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں

    عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں

    گزشتہ دنوں معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ خبر شئیر کی کہ وہ بہت جلد ترکیہ کے ڈرامے میں نظر آئیں گی. عتیقہ اوڈھو کے بعد اب توثیق حیدر بھی ترکیہ کے ڈرامے میں نظر آئیں گے .انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پر شئیر کی. توثیق حیدر نے لکھا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہو چکی ہے اور میرا کردار بہت اہم ہے میرے مداح میرے اس نئے تجربے کو یقینا سراہیں گے. یہ وہی ڈرامہ ہے جس میں‌عتیقہ اوڈھو بھی نظر آئیں گے ، توثیق حیدر نے کہا کہ عتقیہ اوڈھو کے ساتھ کام

    کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے. توثیق حیدر کی اس پوسٹ کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی ملی اور ان کے مداحوں نے ان کو مبارکبادیں دیں . یاد رہے کہ ترکیہ کے ڈرامے پاکستان میں بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں . اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے فنکار جو کہ ترکیہ کے ڈراموں میں کام کررہے ہیں ان کو وہاں‌کتنی پذیرائی ملتی ہے. پاکستانی ترکی فنکاروں کے بہت بڑے مداح بھی ہیں اور ہر دم انہیں دیکھنے کے لئے بےتاب رہتے ہیں. ترکیہ کے کئی ڈرامے پاکستان میں ڈب ہو کر ٹی وی چینلز پر لگ چکے ہیں .

  • ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    ایک اور اعزاز مولا جٹ کے نام

    دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے. کورونا کے بعد ابھی تک جتنی بھی ایشیاء میں‌فلمیں‌ریلیز ہوئی ہیں مولا جٹ ان میں ایسی فلم ہے جس نے سب سے زیادہ بزنس کیا ہے. اس فلم کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں‌پسند کیا جا رہا ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جی ہاں انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے سرچ انجن پر 2022 میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مواد کی فہرست جاری کردی۔ گوگل کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو صارفین نے سب سے زیادہ سرچ کیا جبکہ دوسرے نمبر پر معروف ڈرامہ مس مارول رہا۔یوں‌دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک اور کامیابی اپنے نام کر

    لی ہے حالانکہ مس مارول کو پوری دنیا میں بہت پذیرائی ملی لیکن انٹرنیٹ پر اس سے بھی زیادہ دھوم دا لیجنڈ آف مولاجٹ کی رہی ہے.یاد رہے کہ اس فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان فلم انڈسڑی خصوصی طور پر پنجابی فلموں کو ایک نئی زندگی ملی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی کامیابی سے کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے.