Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    شاہ رخ خان کی اوم شانتی اوم ایکبار پھر سینما گھروں میں

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے پرستار پوری دنیا میں‌پائے جاتے ہیں. مداح ان کو ہر روپ میں پسند کرتے ہیں . شاہ رخ خان نے اپنے کیرئیر میں‌منفی اور مثبت ہر طرح کے کردار کئے ان کے مداحوں نے ان کو ہمیشہ ہی بہت پذیرائی دی. شاہ رخ خان نے جہاں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا وہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ بھی فلم اوم شانتی اوم میں کام کیا. اس فلم سے دیپیکا پڈوکون نے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کیا. فلم سپر ہٹ ہوئی . اس فلم کو کئی برس کے بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے . گزشتہ روز اوم شانتی اوم کو بھارت کے بہت سارے شہروں

    میں ریلیز کیا گیا شائقین نے بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کیا. شاہ رخ خان کی اس فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا بنیادی آئیڈیا شاہ رخ خان کے بڑے فین کلب ایس آر کے یونیورس کا تھا. یوں‌ گزشتہ روز ایک بار پھر اوم شاانتی اوم سینما گھروں میں ریلیز کی گئی . یاد رہے کہ اوم شانتی اوم 2007 میں پہلی بار ریلیز ہوئی تھی . 15 سال کے بعد فلم دوبارہ سینما گھروں کی زینت بنی. شاہ رخ خان نے اس فلم کے بعد بھی چنئی ایکسپریس جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے. دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی آن سکرین جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے.

  • ہمارا دور بھی اچھا تھا آج کا دور بھی اچھا ہے نغمہ بیگم

    ہمارا دور بھی اچھا تھا آج کا دور بھی اچھا ہے نغمہ بیگم

    سینئر اداکارہ نغمہ بیگم نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں بھی اچھی فلمیں بنتی تھیں آج بھی اچھی فلمیں بن رہی ہیں، ہمارا دور بھی اچھا تھا اور آج کا دور بھی اچھا ہے . نغمہ بیگم نے کہا کہ میں ماضی میں‌جینے والی خاتون نہیں ہوں میں حال پر یقین رکھتی ہوں اور میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے کل بھی اچھے سے جیا اور آج بھی اچھے سے جی رہی ہوں. نغمہ بیگم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کو عروج پر دیکھا ہے جب فلمیں نہیں‌بن رہی تھیں تب دل دُکھتا تھا لیکن آج دل بہت خوش ہوتا ہے یہ دیکھ کر کہ فلم انڈسٹری پھل پھول رہی

    ہے. مولا جٹ جیسی فلموں کو دیکھ کر یقینا سر فخر سے بلند ہوتا ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے پرانی مولا جٹ سے بھی زیادہ بزنس ہے جو کہ بہت ہی اچھی بات ہے، بلال لاشاری نے کمال ڈائریکشن کی ہے. نغمہ بیگم نے کہا کہ وحید مراد ندیم محمد علی سب کے ساتھ کام کیا سب ہی بہت اچھے ہیرو تھے. ہمارے میں ہیروئینز میں اچھے سے اچھا کام کرنے کا مقابلہ ہوتا تھا کبھی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے لئے سازشیں نہیں‌رچی تھیں‌. ہر ہیروئین کے پاس بہت زیادہ کام ہوتا تھا، ہر آرٹسٹ بے حد مٍصروف ہوتا تھا.

  • اچھے سکرپٹ کی منتظر ہوں  جاناں ملک

    اچھے سکرپٹ کی منتظر ہوں جاناں ملک

    اداکارہ جاناں ملک جنہوں‌ نے کم عرصے میں اپنا نام بنایا انہوں نے حال ہی میں پنجابی فلم رنگ عشق دا کے ٹریلر لانچ میں‌شرکت کی. وہاں انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں‌آج یہاں‌اپنے دوست اپنے بھائی علی عباس جو کہ فلم کے ہیرو ہیں کا حوصلہ بڑھانے کےلئے آئی ہوں. جاناں ملک نے کہا کہ میں اب شیف بن چکی ہوں، کھانا بنانا اور اس طرح کے تجربے کرنا میرا بہت پرانا شوق تھا. جب اداکاری سے کچھ وقفہ لیا تو پھر میں‌نے یہ کام شروع کیا اور مجھے بہت اچھا ریسپانس بھی ملا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اداکاری سے

    بالکل دور نہیں ہوئی آج بھی اگر مجھے کوئی اچھا سکرپٹ ملے گا تو میں ضرور کام کروں گی. انہوں نے مزید کہا کہ جو فلمیں بھی ریلیز ہورہی ہیں میں ساری دیکھ رہی ہوں. مولا جٹ حال ہی میں‌ دیکھی ہے بہت اچھی لگی. خوشی ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں اتنا اچھا کام ہو رہا ہے. مولا جٹ نے دراصل ہم سب کو حوصلہ دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی کردار کا انتخاب سکرپٹ میں اسکی اہمیت کے حساب سے کرتی ہوں. میں‌نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے بے حد مطمئن ہوں اور مزید بھی جب جب اچھا کام ملا کرتی رہوں گی.

  • پنجابی فلم رنگ عشق دا کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    پنجابی فلم رنگ عشق دا کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    سینئر ڈائریکٹر محمد پرویز کلیم اور پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف ریاض کی میگا بجٹ کی پنجابی فلم رنگ عشقِ دا کا آج ٹریلر لان کر دیا گیا ہے. تقریب میں فلم کی کاسٹ ہیرو علی عباس،مدیحہ شاہ،سید سیکی ،حسن عباس ،آمنہ راہی،زاریا خان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی. اداکارہ مدیحہ شاہ نے ایک عرصے کے بعد کسی شوبز کی تقریب میں شرکت کی .وہ عموما کسی بھی تقریب میں کم ہی دکھائی دیتی ہیں. اس تقریب میں جاناں ملک نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی. ڈائریکٹر الطاف حسین ایک عرصے کے بعد کسی تقریب میں دکھائی دئیے. فلم کے

    ہیرو علی عباس نے کہا کہ ہم نے ایک اچھی فلم بنائی ہے اس کی کہانی ایسی ہے کہ ہر کوئی اس سے خود کو ریلیٹ کر سکے گا اور اس کا میوزک بھی بہت اچھا ہے خوبصورت گانوں سے شائقین یقینا محظوظ‌ ہوں گے. سینئر اداکارہ نغمہ بیگم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے یہ دیکھ کر کہ نئے بچے اچھا کام کررہے ہیں. مجھے جب جب اچھا کام ملے گا میں کرتی رہوں گی. انہوں نے کہا کہ ایک بار کا فنکار ہمیشہ کا فنکار ہوتا ہے . میں آج بھی کام کرکے اچھا محسوس کرتی ہوں. سعید سہکی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اچھا کام کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم ضرور پسند آئیگی.

  • سکرپٹ اچھا ملا تو ڈرامے کروں گی مدیحہ شاہ

    سکرپٹ اچھا ملا تو ڈرامے کروں گی مدیحہ شاہ

    سینئر اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں ڈراموں سے دور نہیں ہوئی بس اٹھاراں برس پہلے سٹیج چھوڑ‌دیا تھا اور جب چھوڑا تو سوچ لیا تھا کہ سٹیج پر دوبارہ کام نہیں کرنا. مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں نے حال ہی میں‌فلم کی ہے جس کا نام ہے رنگ عشقے دا. مدیحہ شاہ نے کہا کہ میرا اس میں‌ کردار بہت اچھا ہے اور اس طرح کا کردار مجھے کافی عرصے کے بعد آفر ہوا. انہوں نے کہا کہ میری خاصی مصروفیت ہوتی ہے لیکن رنگ عشقے دا میں میرا کردار کافی مضبوط تھا اسلئے میں‌نے وقت نکالا. مجھے بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں. مدیحہ شاہ نے مزید کہا کہ آج کل کی نوجوان نسل کافی ٹیلینٹڈ ہے رنگ عشقے دا میں نئے لڑکے

    لڑکیاں‌ہیں‌ سب کے ساتھ مجھے کام کرکے بہت مزاہ آیا کیونکہ سب نے بہت اچھا کام کیا. مدیحہ شاہ نے کہا کہ یہ وقت سینما انڈسٹری کے لئے بہت اچھا ہے. اب ہر طرح کی فلم بن رہی ہے ہر طرح کے موضوع کو فلموں میں‌زیر بحث لایا جارہا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ میں کرداروں کے انتخاب کے معاملے میں بہت چوزی ہوں اور میں شروع سے ہی ایسی ہوں. میں‌نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دی.

  • کترینہ کیف ہو گئیں خفا کیمرہ مینوں سے لیکن کیوں؟‌

    کترینہ کیف ہو گئیں خفا کیمرہ مینوں سے لیکن کیوں؟‌

    بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے جن کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے انہوں نے کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ، کترینہ کیف کے کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں. کترینہ اس وقت زیادہ خبروں میں آئیں جب ان کا نام سلمان خان کے ساتھ جڑا. اداکارہ نے گزشتہ برس اپنی محبت وکی کوشل کے ساتھ شادی کی اور اب وہ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کررہی ہیں. اداکارہ کو کم ہی غصے میں دیکھا جاتا ہے لیکن اب کی بار وہ آگئیں ہیں غصے میں . جی ہاں کترینہ کیف برس پڑیں کیمرہ مین پر. اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف گزشتہ شب ایکسرسائز کرنے کے لئے اپنے جم پہنچیں ،. جم پہنچنے پر ان کی گاڑی رکی ، وہ گاڑی سے باہر نکلنے لگیں تو ان کو لگا کہ کیمرے ان پر فوکس کئے ہوئے ہیں تو

    انہوں نے ایک دم گاڑی کا دروازہ بند کر لیا اس کے بعد وہ گاڑی سے اتریں اور کیمرہ مین سے کہا کہ کیمرہ نیچے کرو جب انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ نے کیمرہ نیچے نہیں کیا تو وہ برس پڑیں اور بولیں جم میں ہم ایکسرسائز کرنے کےلئے آتے ہیں آپ اپنے کیمروں کا رخ ہماری طرف نہ کیا کریں . یوں کتریبہ کیف کو غصہ میں‌دیکھ کر کیمرہ مین نے معذرت کر لی .

  • سحر خان اور فیصل قریشی پہلی بار ایک ساتھ

    سحر خان اور فیصل قریشی پہلی بار ایک ساتھ

    چھوٹی سکرین کی اداکارہ سحر خان جو کہ سینئر اداکار فیصل قریشی کے ساتھ سکرین شئیر کررہی ہیں انہوں نے فیصل قریشی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل نہایت ہی سنجیدہ آرٹسٹ ہیں ان کے ساتھ کام کرکے بالکل بھی نہیں لگا کہ میں کسی سیئنر اداکار کے ساتھ کام کررہی ہوں. انہوں نے کہا کہ شائقین کو دیکھ کر بالکل بھی ہم دونوں کی عمر کا احساس نہیں ہو گا. انہوں نے کہ حالانکہ ہم دونوں کی عمر اور تجربے میں خاصا فرق ہے لیکن ان کے دوستانہ رویے نے ایسا احساس ہونے بھی نہیں دیا . انہوں نے کہا کہ فیصل قریشی کے ڈرامے دیکھ دیکھ کر

    بڑی ہوئی ہوں لہذا ان کے ساتھ کام کرنا کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے. سحر خان نے کہا کہ میں ہمیشہ کوئی بھی پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے یہ دیکھتی ہوں کہ سکرپٹ کیسا ہے اور میرا کردار کیسا ہے اس کے بعد میں جو دیکھتی ہوں وہ یہ ہے کہ کون کون اس کاسٹ کا حصہ ہے. انہوں نے کہا کہ میں پسند کی شادی کے حق میں ہوں . سحر خان نے اپنےحالیہ انٹرویو میں مزید کہا کہ چاہے شادی پسند کی ہو یا ارینج میرج اس کا چلنا نہ چلنا سب قسمت کی باتیں ہیں جن پر انسان کا بالکل بھی اختیار نہیں ہے.

  • طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

    طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

    سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جنہوں نے سٹیج پر نئے تجربات کئے . وہ پاکستان کے واحد وہ سٹیج اداکار ہیں جنہوں پنجاب بھر کے تھیٹرز میں کام کیا . طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ، ایک روز ڈرامہ کرتے ہوئے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی تو ان کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا اور وہاں ان کی طبیعت مزید بگڑی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا. طارق ٹیڈی کی طبعیت سنبھلنے کی بجائے دن بہ دن بگڑتی جا رہی تھی ان کے ساتھی ان کی صحیتابی کی دعائیں کرنے کےلئے مداحوں سے اپیل کررہے تھے. طارق ٹیڈی خود کہتے رہے ہیں کہ مجھے کام کا جنون ہے اور میں نے زندگی کے کئی سال دن رات کام کیا وہ آج اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں. طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں

    بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔طارق ٹیڈی کے علاج کا بیڑا پنجاب حکومت نے وزیر اعلی پرویز الہی کے حکم پر اٹھایا تھا . ان کو ہر طرح کی ٹریٹمنٹ دی جا رہی تھی اور خرچ پنجاب حکومت برداشت کررہی تھی لیکن طارق ٹیڈی کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی. طارق نے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے.

  • ہیرا پھیری 3  کارتک آریان اکشے کمار کا کردار نہیں کریں گے سنیل شیٹی

    ہیرا پھیری 3 کارتک آریان اکشے کمار کا کردار نہیں کریں گے سنیل شیٹی

    فلم ہیرا پھیری مشہور زمانہ ہے اس میں اکشے کمار ، سنیل شیٹی اور پاریش راول نے کمال اداکاری کی . فلم کا سکرپٹ اس قدر جاندار تھا کہ لوگ آج بھی اس فلم اور ان تینوں کی اداکاری اور کمال ڈائریکشن کو پسند کرتے ہیں. فلم ہیرا پھیری تھری بننے جا رہی ہے اس میں کام کرنے کےلئے اکشے کمار کو آفر دی گئی لیکن انہوں نے منع کر دیا وہ اس فلم کے سکرپٹ سے مطمئن نہیں ہوئے تھے . جبکہ سنیل شیٹی اور پاریش روال ہیرا پھیری تھری میں کام کررہے ہیں . پاریش روال نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اکشے کمار کا کردار کارتک آریان کررہے ہیں ان کے اس کے بیان کے بعد کافی خبریں آئیں اور کارتک اور اکشے کمار کو ڈسکس کیا جانے لگا . لیکن سنیل شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ

    کارتک آریان اکشے کمار کا کردار راجو کررہے ہیں ، کارتک کے لئے ایک نیا کردار تخلیق کیا گیا ہے. اس کردار کو ہیرا پھیری تھری کے لئے سپیشل تخلیق کیا گیا ہے. سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ ہیرا پھیری تھری شائقین کو یقینا پسند آئیگی اور بہت سال کے بعد پاریش راول کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آرہا ہے . اکشے کمار اپنی مرضی کے مالک ہیں اگر ان کو لگتا ہے کہ ان کو یہ فلم نہیں‌کرنی چاہیے تو ہمیں ان کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے.

  • نورا فتحی کا افئیر کس شخصیت کے ساتھ ہے؟

    نورا فتحی کا افئیر کس شخصیت کے ساتھ ہے؟

    مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ فتحی بالی وڈ میں بہت مقبول ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے اپنے فلمی کیرئیرکا آغاز کیا. انہوں نے تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی۔ فورا فتحی نے بگ باس 9 میں حصہ لیا اور یہاں سے انہوں نے بے انتہا شہرت حاصل کی، بگ باس کے بعد انہیں گھر گھر پذیرائی ملی. نورا فتحی کا گانا دلبر سے انہوں نے جو شہرت سمیٹی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے. دلبر گرل اکثر ڈانس مقابلے کے شوز کو جج کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں . نورا فتحی کے بارے

    میں کہا جا رہا ہے کہ وہ گزشتہ دو برس سے بھوشن کمار کے ساتھ دوستی کے تعلق میں ہیں . بھوشن کمار کی اہلیہ ان دونوں کی دوستی اور بے تکلفی سے آگاہی رکھتی ہیں تاہم انہیں‌کوئی اعتراض نہیں ہے. کہا جا رہا ہے کہ نورا اور بھوشن دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں. لیکن نورا نے آج تک بھوشن کمار کے ساتھ اپنے تعلق کو پبلکلی اون نہیں‌ کیا. نورا فتحی اپنے ملبوسات اور ڈانس پرفارمنسز کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں. نورا نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہیں نورا سوشل میڈیا سینشینل بھی کہلائی جاتی ہیں.