Baaghi TV

Category: شوبز

  • بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    بھارتی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا حرامانی

    حرا مانی آجکل رہتی ہیں خبروں میں .وہ مانی کی اہلیہ ہیں اور اداکاری شادی کے بعد شروع کی . حرامانی نے میرے پاس تم میں ٹیچر کا کردار ادا کرکے بہت زیادہ داد سمیٹی.حرا مانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے یہ نہیں دیکھا کہ میرے کریڈٹ پر کتنے ڈراموں کی تعداد بن رہی ہے بلکہ یہ دیکھتی ہوں کہ جو کام آفر ہو رہا ہے وہ معیاری ہے یا نہیں‌. حرا مانی نے کہا کہ مجھے بھارت سے ایک فلم کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض اعتراضات کی بنیاد پر فلم کی پیشکش ٹھکرا دی . اگر میں چاہتی تو کر

    سکتی تھی لیکن میں نے خود کے لئے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں اس لئے ان حدود سے باہر نکل کر کام نہیں‌ کر سکتی . حرامانی نے یہ بھی کہا کہ ویسے تو میری آن سکرین جوڑی کافی ہیروز کے ساتھ سراہی گئی لیکن جنید خان کے ساتھ میری جوڑی کو بہت پذیرائی ملی ایسی پذیرائی جیسی ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی کو ملی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس سے میں خوش اور مطمن ہوں .میری یہی کوشش ہے کہ ایسا کام کروں ایسے کردار کروں کہ جو لوگوں کو یاد رہ جائیں .

  • ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے

    ارجن رامپال 50 سال کے ہو گئے ہیں وہ ایک ہندوستانی اداکار، ماڈل، فلم پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن کی مشہور شخصیت ہیں جو ہندی اور چند تیلگو فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز راجیو رائے کی رومانوی فلم پیار عشق اور محبت (2001) سے کیا ارجن رامپال ابھی تک چالیس سے زائد سے فلموں میں‌کام کر چکے ہیں. انکو انکی خدمات کے اعتراف میں متعدد مرتبہ ایوارڈز بھی مل چکے ہیں. ارجن نے فلموں میں رومانوی کردار ادا کئے ہیں. دیوانہ پن ، دل ہے تمہارا، دل کا رشتہ ، وعدہ اور ، ایکشن فلمیں آسمبھو اور ڈی-ڈے شامل ہیں۔ انہوں نے فلم آنکھیں میں امیتابھ بچن اور اکشے کمار کے مقابلے میں کام کیا اس میں انہوں نے ایک اندھے کا کردار ادا کیا جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا. ارجن رامپال نے اپنے کیرئیر کا

    آغاز بطور ماڈ ل کیا تھا ان کا شمار ہندوستان کے سپر اور ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے. ان کے ریکارڈ پر ٹاپ ہندوستانی ماڈل اور ایکٹریسز کے ساتھ شوٹس ہیں جو انہوں نے نوے کی دہائی میں کروائے . ان کا ایک شوٹ نوے کی دہائی میں ایشوریا رائے کے ساتھ ہوا جو آج تک مشہور ہے. ارجن رامپال کم مگر معیاری کام کو ترجیح دیتے ہیں. انہوں نے مینشا کوئرالہ ، ایشوریا رائے ، پریتی زنٹا و دیگر ہیروئنز کے ساتھ کام کیا.

  • آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    آئیڈیا نہیں‌تھا دا لیجنڈ آف مولا جٹ اتنی بڑی ہٹ ہوجائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس نے اپنی کامیابی کے جھنڈے پاکستان سے باہر بھی گاڑھے ہیں یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ کورونا کے بعد ہندوستان اور پاکستان کی دو سو کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی ہے. فلم مسلسل بزنس کررہی ہے اور شائقین کے دلوں پر راج کررہی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پرڈیوسر عمارہ حکمت ہیں عمارہ کی بطور پرڈیوسر یہ پہلی فلم ہے. حال ہی میں عمارہ حکمت نے کہا ہے کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری فلم نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ ہم نے اس فلم کو بنانے کےلئے کئی سال لگا دئیے اور خدا نے ہماری محنت رائگاں نہیں جانے دی اور کامیابی سے نوازا ہے. عمارہ حکمت نے کہا کہ بہت خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں ضرار اس کی مثال ہے.

    عمارہ حکت نے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق چلنا ہو گا . یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے دو سو کروڑ کما کر ایک بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے. دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ میں فواد خان نے مولا جٹ‌کا جبکہ حمزہ علی عباسی نے نوری نت کا کردار ادا کیا ہے. ماہرہ خان ، فارس شفیع اور عمائمہ ملک گوہر رشید نے بھی یادگار کردار ادا کئے.

  • والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

    والد کا انتقال ہوا تو جنازے کے پیسے بھی نہیں تھے سلیم خان نے مدد کی، ساجد خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور بگ باس کے امیدوار ساجد خان نے انکشاف کیا ہے کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو آخری رسومات کے انتظامات سلمان خان کے والد سلیم خان نے کیے۔

    بگ باس میں ایک لڑائی کے بعد جذباتی ہوکر بات کرتے ہوئے ساجد خان نے بتایا کہ میں ہمیشہ سے امیر نہیں تھا۔ ہدایتکار نے کہا ’14 سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا، شراب پینے کی وجہ سے ان کا جگر پھٹ گیا تھا، میری آنکھوں کے سامنے ان کی ناک اور منہ سے خون نکلتے دیکھا پھر وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے‘۔

    ساجد خان کا ساتھ دینے پر راکھی کو ملی سزا، شرلین چوپڑہ نے الزامات کی بھرمار کر دی

    ساجد خان نے بتایا ’میں روتا ہوا کبھی ایک رشتہ دار کے گھر جاتا، کبھی دوسرے، کیونکہ آخری رسومات ادا کرنے کے لیے میرے پاس پیسے نہیں تھے، ایک رشتہ دار کے ہاں گیا تو میں نے اپنے کانوں سے سُنا،انہوں نے اپنے ملازم سے کہا اسے کہو میں گھر پر نہیں ہوں‘۔ہدایتکارنے انکشاف کیا کہ ’اس وقت جنازے کے انتظامات سلمان کے والد سلیم انکل نے کیے اور جنازہ ہوجانے کے بعد انہوں نے میرے ہاتھ میں کچھ پیسے بھی دیے جن سے میں گھر کا راشن لے کر گیا اور بجلی کا بل ادا کیا‘۔

    سلمان خان نے جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنےوالےساجد خان کومنافق شخص قرار دیا

    یاد رہے کہ ساجد خان بگ باس میں بطورِ امیدوار شرکت کر رہے ہیں تاہم بھارت میں انہیں بگ باس کا حصہ بننے پر شدید تنقید کا سامنا ہے اورسب انہیں شو نے نکالنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کے ریمکس پر عدنان صدیقی برس پڑے

    قومی ترانے کا آج ک تک کسی نے ریمکس نہیں کیا لیکن حال ہی میں ایسا ہوا ہے. لاہور میں گزشتہ دنوں لکس سٹائل کی تقریب منعقد ہوئی اس میں قومی ترانے کا ریمکس پیش کیا گیا . ریمکس کو شہزاد رائے اور بلوچ فوک فنکار عبدالوہاب بگٹی نے گایا ہے. اس ریمکس پر ہیں عدنان صدیقی نہایت خفا ان کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں۔عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مجھے قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، سن کر مایوسی ہوئی ہے۔ عدنان صدیقی نے کہا کہ قومی ترانے کو شاندار موسیقی کے ساتھ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔انہوں نے سوال کر ڈالا کہ کیا پاکستانی آئین کسی کو

    تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو ریمکس کی صورت میں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی رائے غلط بھی ہو لیکن انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا۔یوں عدنان صدیقی کی سوشل مڈیا پوسٹ پر بہت سارے صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ قومی ترانے کا ریمیکس حوصلہ افزا نہیں ہے کم از کم نیشنل اینتھم کا ریمیکس نہیں کیاجانا چاہیے جن کا یہ آئیڈیا تھا ان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا کہ وہ کیا کررہے ہیں .

  • اب آئیگی انکی شامت جو امیتابھ بچن کانام آواز اور تصویر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کر یگا

    اب آئیگی انکی شامت جو امیتابھ بچن کانام آواز اور تصویر ان کی اجازت کے بغیر استعمال کر یگا

    بالی وڈ‌ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اب کوئی آواز اور ان نام ان کی اجازت کے بغیر استعمال نہیں کر سکے گا. اب امیتابھ بچن کے پاس رائٹس موجود ہیں جن کے تحت ان کی آواز ان کا نام ان کی اجازت کے بغیر کوئی بھی استعمال نہیں‌کر سکے گا . تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کو یہ شکایت ہے کہ ان کا نام اور ان کی آواز کئی کمپنیاں بغیر اجازت سے کافی برس سے استعمال کررہی ہیں اور اسی شکایت کو لیکر وہ پہنچ گئے عدالت .انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور یوں اپنی شکایت درج کروا دی . انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں اپنے حق میں تشہیر اور پرسنیلٹی رائٹس چاہیں. دہلی ہائی کورٹ نے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی طرف سے دائر درخواست پر انہیں عبوری راحت دے دی ہے. اب ان کا نام ان

    کی تصویر ان کی آواز بغیر اجازت کوئی نہیں استعمال کر سکے گا.جسٹس نوین چاولہ کی بنچ نے امیتابھ بچن کے نام، آواز کے استعمال پر پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ اس بات سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا کہ امیتابھ بچن ایک معروف شخصیت ہیں اور مختلف اشتہارات میں ان کا نام اور آواز بھی استعمال ہوتی ہے۔جسٹس چاولہ نے اتھارٹی اور ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ کو امیتابھ بچن کے نام، تصاویر کو فوری طور پر ہٹانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور انٹرنیٹ سروس والوں سے بھی کہا ہے کہ وہ ہ ان آن لائن لنکس کو ہٹا دیں جو امیتابھ بچن کے ذاتی حقوق پر ضرب لگا رہے ہیں.

  • فلموں کی حصہ بننے پروالدہ  والد  سے  زیادہ  حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    فلموں کی حصہ بننے پروالدہ والد سے زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی بہشت شان شاہد

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد کی بیٹی بہشت شان نے فلم ضرار کے پریمئیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیں . میں ان کی مداح ہوں ، میرے والد جتنے اچھے اداکار ہیں اتنے ہی اچھے والد بھی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ ابھی میں‌نے پلان نہیں کیا کہ میں فلموں میں کام کروں گی یا نہیں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میری اگر میں نے ارادہ کیا تو والد صاحب کہیں گے کہ اگر کام کرنا ہے تو پھر پراپر طریقے سے کرو لیکن ماما بہت زیادہ حوصلہ افزائی کریں گی . بہشت نے کہا کہ میں نے اپنے والد کی پنجابی فلمیں بھی دیکھ رکھی ہے مجھے ان کی سب فلمیں اچھی لگتی ہیں مجھے فخر ہے کہ میں شان شاہد کی بیٹی ہوں. ضرار ایک بہترین فلم ہے سب کو اسے

    ضرور دیکھنا چاہیے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں بہت سارے اچھے اداکار ہیں سب ہیروز باصلاحیت اور خوبصورت ہیں مجھے جس کے بھی ساتھ کام کرنے کا موقع ملا میں یقینا کروں گی اگر اداکاری میں‌آگئی تو. یاد رہے کہ بہشت شان شاہد کی بڑی بیٹی ہیں اور شوبز انڈسٹری میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اب وہ ڈائریکشن میں آتی ہیں یا اداکاری میں یہ تو آنے والا وقت بتائے گا .

  • بالی ووڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

    بالی ووڈ سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کر گئے

    پونے: بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکرم گزشتہ کئی دنوں سے پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

     

    شہید پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کا نامعلوم مقام سے وضاحتی ویڈیو بیان…

    قبل بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی ووڈ کی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔کچھ دن قبل وکرم گوکھلے کی اہلیہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں قومے میں جاچکے ہیں ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔

    علی ظفر کا خواجہ سراؤں کو بھی اسٹائل ایوارڈز دینے کا مطالبہ

     

     

     

    یاد رہے کہ چند دن پہلے وکرم گوکھلے کی موت کی خبریں پھیلائی گئی تھیں ، جس کی تردید کرتے ہوئے ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ کومہ میں چلے گئے ہیں اور انہیں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی:ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور نوجوان قتل

    چند دن قبل موت کی افواہوں پر اداکار کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وکرم گوکھلے 5 نومبر سے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں ان کے دل اور گردے ٹھیک طرح کام نہیں کر رہے۔

     

     

     

    وکرم گوکھلے نے امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہیں مشہورِزمانہ فلم ’اگنی پتھ‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ جیسی کئی فلموں میں اہم  کردار ادا کرتے دیکھا گیا۔

  • ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    ضرار میری طرف سے پاکستانیوں کو تحفہ ہے شان شاہد

    اداکار شان شاہد جن کی فلم ضرار گزشتہ روز ریلیز ہوئی ہے. گزشتہ روز ہی اس فلم کا لاہور میں پریمئیر بھی کیا گیا. پریمئیر میں‌شان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرار میری طرف سے پوری قوم کو ایک تحفہ ہے، میں نے اس فلم کو بہت محنت سے لکھا اور بنایا ہے. میرے ہر اداکار نے اس میں بہترین اداکارکی ہے. پاکستان میں اس وقت ایسی فلمیں بننے کی اشد ضرورت ہے . پاکستان اس وقت بہت سارے محاذوں سے لڑ رہا ہے اور اسکو اندورنی اور بیرونی طور پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے. شان شاہد نے کہا کہ کرن ملک کا انتخاب اس کردار کی مناسبت سے

    کیا گیا تھا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میری نہیں آپ لوگوں کی اپنی فلم ہے آئیں اور ضرور دیکھیں. شان نے مزید کہا کہ میں نے ایک اچھی فلم بنانے میں کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی اب آڈینز نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیسی ہے. شان نے مزید یہ بھی کہا ہےکہ میں بہت جلد ایک اور حساس موضوع پر فلم شروع کرنے جا رہاہوں اور وہ فلم بھی پاکستان سے محبت کرنے کا پیغام دیتی ہوئی نظر آئیگی . یاد رہے کہ فلم ضرار کو شان شاہد نے نہ صرف خود لکھا ہے بلکہ ڈائریکٹ بھی کیا ہے.

  • شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقا نے بریڈ پٹ کو چیلنج دیدیا، بولی میرے بھائی کا مقابلہ کرکے دکھائو

    شان شاہد کی بڑی بہن زرقاجنہوں نے حال ہی میں فلم ضرار کے پریمئیر میں شرکت کی انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی ایک بہترین اداکار ہے اور ضرار اس کی بڑی مثال ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے فنکاروں کو چیلنج دیتی ہوں آئیں اور میرے بھائی کا مقابلہ کر کے دکھائیں. میں ہالی وڈ کے ایکٹر بریڈ‌پٹ کو کھلا چیلینج دے رہی ہوں آئے اور میرے بھائی کے مقابلے میں آکر کام کرے. زرقا کے ساتھ فلمسٹار لیلی بھی موجود تھیں انہوں نے کہا کہ زرقا نے بالکل ٹھیک کہا ہے. شان کا مقابلہ پاکستان کیا ہالی بالی وڈ میں کوئی بھی نہیں کر سکتا .

    لیلی نے کہا کہ شان ہماری فلم انڈسٹری کا اثاثہ ہے. زرقا نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شان کو ان کے مداح اج تک پسند کرتے ہیں اور ان کی ہر فلم کو سراہتی ہیں. ضرار ایک ایسی فلم ہے جو جذبہ حب الوطنی کو ابھارتی ہے، انہوں نے کہا کہ آج میں اس موقع پر اپنی امی کو بہت مس کررہی ہوںوہ ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں. لیلی نے کہا کہ میں بہت جلد فلموں میں نظر آئوں گی . یاد رہے کہ زرقا شان کی بڑی بہن ہیں اور یہ آج کل ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں بہت جلد ان کا یہ پراجیکٹ‌ ریلیز ہونے جا رہا ہے.