Baaghi TV

Category: شوبز

  • اکشے کمار نے اپنی خاموشی توڑ دی اور بتا دیا کہ  وہ ہیرا پھیری 3 کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

    اکشے کمار نے اپنی خاموشی توڑ دی اور بتا دیا کہ وہ ہیرا پھیری 3 کا حصہ کیوں نہیں بنے؟

    جب سے خبر آئی ہے کہ ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمارکا کردار کارتک آریان کریں گے اور ان کے ساتھ پاریش راول اور سنیل شیٹی ہوں گے تب سے اکشے کمار ہیں خبروں میں‌، اور سوال ہو رہے ہیں‌کہ آخر اکشے کمار کیوں نہیں ہیں‌ ہیرا پھیری تھری میں . اکشے کمار نے اس پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرا پھیری کے ساتھ میری بہت ساری یادیں جڑی ہوئی ہیں.انہوں نے بتایا کہ ہیرا پھیری تھری کی انہیں پیشکش ہوئی تھی لیکن وہ اسکرپٹ سے مطمئن نہیں تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا .یاد رہے کہ ہہرا پھیری پہلی بار 2000 میں ریلیز ہوئی تھی اور

    اسے پریہ درشن نے ڈائریکٹ کیا تھا اور نیرج وورا نے لکھا تھا۔ اس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، پاریش راول، تبو، اوم پوری اور گلشن گروور نے اداکاری کی تھی۔ اس فلم کا پلاٹ دو کرایہ داروں، راجو اور شیام اور ایک مالک مکان بابو راؤ کے گرد گھومتا ہے، جنہیں پیسوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح سے اس فلم کا سیکوئل پھر ہیرا پھیری 2006 میں ریلیز ہوئی۔یاد رہے کہ مداح اکشے کمار کو ہیرا پھیری تھری میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں لیکن اکشے نے کنفرم کر دیا ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں‌بنیں گے کیونکہ وہ اس فلم کے سکرپٹ سے مطمئن نہیں ہیں‌.

  • بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بی پاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اس خوبصورت جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا . بی پاشا نے اپنی بیٹی کا نام دیوی رکھا ہے. جیسے ہی اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی تو انہیں مداحوں اور دوستوں ساتھیوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے. ان کی ساتھی اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ اس دنیا میں خوش آمدید ننھی پری آپ کے لئے بہت پیار اور محبت . میں آپ سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی. اداکارہ و گلوکارہ سوفی چوہدری نے لکھا کہ اب تک کی بہترین بہترین خبر، میں آپ دونوں کےلئے بہت خوش ہوں، خدا آپ کے اس ننھے فرشتے کو سلامت

    رکھے۔ تنیشا مکھرجی نے لکھا بہت بہت مبارک ہو، آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں. ٹی وی اداکارہ سوربھی جیوتی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔ بی پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کی اس تصویر میں انہیں نومولود کے پاؤں پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان دیا "مبارک”۔بی پاشا باسو نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو اپنے حمل کی اطلاع دی اور بیٹی کی پیدائش کی بھی اطلاع سوشل میڈیا پر دی.

  • عالیہ اوررنویر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کو آخرکار ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی

    عالیہ اوررنویر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کو آخرکار ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی

    عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ جلد ہی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں ایک ساتھ نظر آئیں گے.عالیہ اور رنویر گلی بوائے کے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ اس فلم کے ساتھ کرن جوہر بھی کئی برسوں کے بعد ڈائریکشن کے میدان میں دکھائی دیں گے . کرن جو ہر نے جس فلم کی آخری بار ڈائریکشن کی تھی وہ فلم تھی اے دل ہے مشکل یہ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی، اس میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ راکی اور رانی کی پریم کہانی جو پہلے فروری 2023 میں ریلیز ہونے والی تھی اب ملتوی کر دی گئی ہے اور اب اپریل 2023 میں ریلیز کی جائیگی۔یوں اس بار جو فلم کی ریلیز کی تاریخ طے کی گئی ہے ایسا کہا جا رہا ہے کہ یہ فائنل ہو گی اس کے بعد اسکو تبدیل نہیں‌کیا جائیگا . اس فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر

    عالیہ اور رنویر کی فلم کی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ فلم 28 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 7 سال بعد میرے لیے اپنے پہلے گھر یعنی سینما گھروں میں واپسی کا وقت آگیا ہے۔ مجھے اپنی 7ویں فلم کے سیٹ پر ایک نہیں بلکہ کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔انہوں‌نے کہا کہ اس فلم کی موسیقی دلوں کو موہ لینے والی ہے اورکہانی ایسی ہے کہ جو ہماری خاندانی روایات کی عکاسی کرتی ہے.کرن جوہر نے یہ بھی لکھا کہ پاپ کورن خرید کر بڑی سکرین پر دوستوں اور فیملی کے ساتھ بیٹھنے کا وقت آگیا ہے. یاد رہے کہ کرن جوہر کا دعوی ہے کہ جیا بچن اس فلم میں ایک نئے روپ میں نظر آئیں گی.

  • امیتابھ بچن ڈائریکٹر راکیش کمار کی آخری رسومات میں کیوں نہیں گئے؟

    امیتابھ بچن ڈائریکٹر راکیش کمار کی آخری رسومات میں کیوں نہیں گئے؟

    خون پسینہ، دو اور دو پانچ، مسٹر نٹور لال اور یارانہ میں اپنے کام کے لیے مشہور راکیش کمار کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد گزشتہ روزممبئی میں انتقال کر گئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق ان کی یاد میں ایک دعائیہ اجلاس آج اندھیری میں منعقد ہوگا۔ راکیش کمار کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ اب امیتابھ بچن جنہوں نے فلمساز کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر جذباتی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس جنازے میں جانے سے ہچکچا رہے ہیں۔امیتابھ نے لکھاراکیش شرما کا سکرین پلے اور ڈائریکشن اور ان کے ساتھ بیتے لمحے پل پل یاد آتے ہیں اور آئیں گے وہ خوش مزاج انسان تھے . وہ ایک انتہائی ملنسار اور مہربان انسان تھے، وہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی تکالیف سے باخبر رہتے تھے. میں ان کی

    آخری رسومات میں نہیں جا سکوں گا کیونکہ میں ایک غیر فعال راکیش نہیں دیکھ سکوں گا . میری ان کے ساتھ یادگار فلمیں ہیں جو ہمیشہ مجھے یاد رہیں گی انہوں نے جو کام کیا ہے وہ ہندی سینما کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا. یاد رہے کہ امیتابھ بچن ہمیں سورج برجاتیہ کی فلم اونچائی میں نظر آرہے ہیں اس کے بعد وہ دیپیکا پڈوکون اور پربھاس کے ساتھ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں پروجیکٹ K میں تیلگو سنیما میں اپنا آغاز کرنے والے ہیں۔ چینی کم اداکار کے پاس امریکی فلم دی انٹرن کا ہندی ریمیک بھی ہے جس میں دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کریں گی.

  • کینیڈین پاسپورٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی ہندوستانی سے کم ہوں اکشے کمار

    کینیڈین پاسپورٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی ہندوستانی سے کم ہوں اکشے کمار

    اکشے کمارجن کے پاس کینڈین پاسپورٹ بھی ہے اکثر وہ اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنتے ہیں . حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر اپنی کینیڈین شہریت کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ کینیڈین پاسپورٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں کسی ہندوستانی سے کم ہوں، میں بہت زیادہ ہندوستانی ہوں۔ مجھے پاسپورٹ ملنے کے بعد سے میں یہاں نو سال سے ہوں اور میں اس وجہ میں نہیں پڑنا چاہتا کہ کیوں یہ پاسپورٹ حاصل کیا. اکشے کمار نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کینیڈا کی شہریت حاصل کرنے کے بارے میں بھی بات کی تھی اور کہا تھا کہ انہوں‌نے ایک نیا کیریئر شروع کرنے کے لیے

    کینیڈا جانے کا ارادہ کیا جب مسلسل ان کی پندراں فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہوئی تھیں. اکشے کمار مسلسل کہتے آرے ہیں کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ میرے پاس کینڈین پاسپورٹ ہے . جب سے مجھے کینڈین ویزہ ملا ہے میں بھارت میں ہی ہوں یہیں رہتا ہوں یہیں‌کام کرتا ہوں ٹیکس ادا کرتا ہوں. یاد رہے کہ اکشے کمار کا شمار ان بھارتی اداکارائوں میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر لاتعداد سپر ہٹ فلمیں ہیں ایکشن ہیرو کے طور پر کیرئیر کا آغاز کیا اور بعد ازاں کامیڈی فلمیں بھی کیں ان کے مداحوں نے ان کو کامیڈی اور ایکشن دونوں طرح کی فلموں میں‌پسند کیا .

  • اکشے کمار کا بیٹا آرو کیا بننا چاہتا ہے؟

    اکشے کمار کا بیٹا آرو کیا بننا چاہتا ہے؟

    اکشے کمار نے گزشتہ شب ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2022 میں شرکت کی، اس تقریب کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے آراو کو اپنی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں اور انہیں فلموں کے بارے میں بھی بتانا چاہتے ہیں تاہم وہ فلمیں دیکھنے میں دلچپسی نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو فلموں میں‌ کام کرنے کا بھی شوق نہیں ہے. وہ صرف اپنا کام کرنا چاہتے ہیں اور پڑھنا چاہتے ہیں .انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میرا بیٹا آرو فیشن ڈیزائنر بننا چاہتا ہے. اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ میری اور ٹونکل کھنہ کی شادی 2001 میں ہوئی تھی اور 2002 میں آرو کی پیدائش ہوئی آرو ہمارے لئے کافی لکی ثابت ہوا. یاد رہے کہ اکشے کمار آخری

    بار ابھیشیک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی رام سیتو میں جیکولین فرنینڈس، نصرت بھروچا اور ستیہ دیو کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن رواں برس اگست میں‌ریلیز ہوئی تھی جو کہ بائیکاٹ ٹرینڈ کی وجہ سے فلاپ ہو گئی تھی.اکشے نے حال ہی میں اپنے مراٹھی ڈیبیو کا اعلان کیا .اس کے علاوہ اکشے کمارفلم سیلفی میں عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے. اداکار اکشےکمار آیوشمان کھرانہ اسٹارر این ایکشن ہیرو کا حصہ ہیں جو 2 دسمبر 2022 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں آیوشمان اور اکشے کمار پہلی بار ایکدوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں.

  • طلاق ہو میں نہیں‌چاہتا تھا ، مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرکے یہ کام کیا ہے حسن نعمان

    طلاق ہو میں نہیں‌چاہتا تھا ، مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرکے یہ کام کیا ہے حسن نعمان

    ماضی کی سینئر اداکارہ دیبا بیگم کی صاحبزادی مدیحہ رضوی نے دو دن قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے زریعے سب کو آگاہ کیا کہ ان کی اور ان کے شوہر حسن نعمان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ ان دونوں نے سوچ سمجھ کر عزت احترام سے کیا ہے. ہم ساتھ نہیں رک سکتے تھے سو راستے الگ کرنا پڑے. اداکارہ کی اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مدیحہ رضوی کے سابق شوہر حسن نعمان نے کہا ہے کہ میں نے مدیحہ کو طلاق نہیں دی میں نہیں‌چاہتا تھا کہ یہ طلاق ہو. میں اپنی بیٹیوں کی بہترین پرورش کے لئے ان کے ساتھ رہنا چاہتا تھا. میں نہیں چاہتا تھا کہ ہماری علیحدگی کے بعد میری بچیاں بغیر باپ کے زندگی گزاریں اور باپ اور ماں کو ایک ساتھ نہ دیکھ سکیں. مجھے اس وقت سب سے زیادہ اپنی بچیوں کی فکر ہو

    رہی ہے، وہ کیسے رہیں گی ان کی پرورش کیسے ہو گی.انہوں نے کہا کہ مدیحہ نے جس طرح‌سے طلاق لی ہے میں اس کی بطور مسلمان شدید مذمت کرتا ہوں کیونکہ میں نے ان کو طلاق دینے کی بات نہیں کی نہ میں چاہتا تھا کہ ایسا ہو. یاد رہے کہ مدیحہ رضوی اور حسن نعمان کی شادی 2013میں ہوئی تھی دونوں کی دو بیٹیاں ہیں تاہم اب دونوں میں طلاق ہو گئی ہے جس پر ان کے سابق شوہر خوش دکھائی نہیں دے رہے .

  • کیا ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی منگنی ہونے جا رہی ہے؟

    کیا ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ کی منگنی ہونے جا رہی ہے؟

    ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور بالی وڈ کے سب سے پیارے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ دونوں کی دوستی کچھ برس پہلے ہوئی اور اب کافی عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ملائکہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ‘میں نے ہاں کہا’۔ انہوں نے کچھ ریڈ ہارٹ ایموجیز بھی بنائے. تاہم انہوں نے اس پر اپنے بوائے فرینڈ ارجن کو ٹیگ نہیں کیا۔ تصویر میں وہ ایک سیاہ بغیر آستین والا ٹاپ پہنتے ہوئے اور کیمرے کے لیے اپنی خوش کن مسکراہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔ ملائکہ کے کیپشن نے انکے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کیا ان دونوں کی منگنی ہونے جا رہی ہے. اب ایسی کوئی بات ہے یا ملائکہ کی کوئی پروموشنل چال ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا. ملائکہ اور ارجن

    کی شادی کو لے کر کافی عرصے سے سوالات اٹھ رہے ہیں. کچھ عرصہ پہلے جب ملائکہ اروڑہ نے کرن جوہر کے شو میں شرکت کی تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی شادی کرنے کا نہیں سوچ رہی میری تمام تر توجہ اپنے کیرئیر پر ہے. دوسری طرف ارجن کہتے ہیں کہ میں ایک حقیقت پسند آدمی ہوں میں‌مالی طور پر مستحکم ہونا چاہتا ہوں. میں اگر خود خوش ہوں گا تو ساتھی کو خوش رکھ سکوں گا. واضح رہے کہ ملائکہ اروڑہ اور انکی بہن امریتا اروڑا ایک شو کرنے کےلئے اکٹھی ہوئی ہں . دوسری طرف ارجن آخری بار دیشا پٹانی، جان ابراہم اور تارا ستاریا کے ساتھ ایک ولن ریٹرنز میں نظر آئے تھے۔

  • دادی نیتو کپور اپنی بچی سے ملنے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے گھر پہنچیں

    دادی نیتو کپور اپنی بچی سے ملنے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے گھر پہنچیں

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی نوزائیدہ بچی کے ساتھ ہیں بہت خوش. بچی کی پیدائش کے فوراً بعد عالیہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ خبراپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ پوسٹ میں لکھا "اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر”:- عالیہ اور رنبیر کپور کے گھر بچی کی پیدائش کے بعد ان دونوں کی فیملیز خوشی سے نہال ہیں. جیسے ہی عالیہ ہسپتال سے گھر گئیں تو ان کی ساس نیتو کپور بھی گھر پہنچ گئیں اپنی پوتی کو بانہوں میں اٹھانے کےلئے . کہا جارہا ہےکہ گزشتہ دنوں جب میڈیا نے نیتو سے سوال کیا کہ عالیہ کی طبیعت کیسی ہے تو نیتو نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ بچی کا نام کیا ہو گا کچھ طے کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی نہیں. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ

    نے رواں سال 14 اپریل کو ممبئی میں اپنے گھر میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد جون میں عالیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حمل کا اعلان کیا۔تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا، ’’ہمارا بچہ .. جلد آرہا ہے۔‘‘ عالیہ اور رنبیر کی فلم براہمسٹرا نے اس سال بڑی کامیابی حاصل کی ہے رنبیر اب اگلی فلم لو رنجن میں شردھا کپور کے ساتھ اسکرین اسپیس شیئر کریں گے اور عالیہ جی لے زرا ، راکی اور رانی کی پریم کہانی میں‌نظر آئیں گی.

  • پریم واپس آئیگا ، سلمان خان نے سورج برجاتیا کے ساتھ نئی فلم کا اعلان کردیا

    پریم واپس آئیگا ، سلمان خان نے سورج برجاتیا کے ساتھ نئی فلم کا اعلان کردیا

    سلمان خان اور سورج برجاتیا نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا، فلمساز نے سلمان خان کو پریم بنا دیا . سلمان نے پہلی بار میں نے پیار کیا (1989) میں کام کیا فلم رومانوی تھی جس میں بھاگیہ شری نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔سلمان خان کو اس فلم کی کامیابی نے راتوں رات سپر سٹار بنا دیا . سلماں خان اور سورج برجاتیہ کی جوڑی نے ایک بار پھر ہم آپ کے ہیں کون (1994) ہم ساتھ ساتھ ہیں (1999)، اور پریم رتن دھن پایو میں کام کیا ہر بار انہیں مداحوں کی جانب سے سراہا گیا. شائقین ان دونوں کی جوڑی سے ایکبار پھر کسی سپر ہٹ فلم کا انتظار کررہے ہیں. سلمان خان کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ دونوں ایک ساتھ پھر سے کام کررہے ہیں. فلم اونچائی کی سکریننگ کے دوران سورج برجاتیہ اور

    سلمان خان نے تصدیق کہ ہم دونوں بہت جلد ایک نئے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں. سورج سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی آنے والی فلم میں سلمان کی پریم سیریز کے کرداروں کا نیا ورژن بنانے کے بارے میں سوچتے ہیں؟ اس پر فلم ساز نے کہا "پریم واپس آئے گا” فلم کا نام ہو گا پریم کی شادی . یاد رہے کہ سلمان خان کسی کا بھائی کسی کی جان میں جلوہ گر ہوں گے جو کہ 2023 کی عید ریلیز ہو گی.