Baaghi TV

Category: شوبز

  • لکس سٹائل ایوارڈز کا لاہور میں انعقاد ، سٹارز کی شرکت

    لکس سٹائل ایوارڈز کا لاہور میں انعقاد ، سٹارز کی شرکت

    22 ویں لکس سٹائل ایوارڈ کا گزشتہ شب لاہور میں انعقاد کیا گیا. ریڈ‌کارپٹ پر نامور شوبز شخصیات دکھائی دیں. امر خان ، عمران اعجاز ، یوسف صلاح الدین ، ریمبو ، صاحبہ ، صبور علی ، علی انصاری ، نومی انصاری ، فہد حسین ڈیزائنر ، علی ذیشان ڈیزائنر ، در فشاں ، مومن ثاقب ، انجمن ، سنگیتا ، سید نور و دیگر نے شرکت کی. اس بار ایوارڈز میں انجمن کو لائف ٹائم اچیومنٹ‌ ایوارڈ دیا گیا. عروہ حسین سمیت دیگر نے پرفارمنس دیں. عمائمہ ملک لال رنگ کے جوڑے میں نہایت دلکش لگ رہیں تھیں. سلطانہ صدیقی نے خصوصی طور پر ریڈ کارپٹ‌پر شرکت کی اور میڈیا کے ساتھ گفتگو کی . لکس سٹائل ایوارڈز میں ہم ٹی وی کی بھی اس بار شراکت داری تھی . کراچی سے

    ایک بڑی ٹیم ان ایوارڈز کو کوریج کے لئے لاہور لائی گئی. ایوارڈز میں مومن منشی سمیت دیگر انفلیواینسرز نے بھی شرکت کی. رابعہ مغنی بھی ریڈ کارپٹ‌ پر موجود تھیں. فہد مصطفی تقریب میں موجود ضرور تھے لیکن انہوں نے ریڈ‌کارپٹ پر میڈیا کے سامنے حاضری نہیں دی. فہد مصطفی تقریب میں میڈیا کو نظر انداز کرتے ہوئے دکھائی دئیے. شاید ان کے ذہن میں‌تھا کہ اگر انہوں‌نے میڈیا سے بات کی تو وہ گوندا کی تعریف کرنے کے ھوالے سے ہونے والی تنقید پر سوال کریں گے.

  • علیحدگی کی افواہیں: ثانیہ نےبیٹے اور بھانجی کیساتھ نئی تصویر جاری کردی

    علیحدگی کی افواہیں: ثانیہ نےبیٹے اور بھانجی کیساتھ نئی تصویر جاری کردی

    نئی دہلی :ان دنوں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔گزشتہ دنوں خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    جہاں ان کے مداح سچائی جاننے کا انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس جوڑے نے اب تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر پوسٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔

    جمعرات کو بھی ثانیہ نے بیٹے ازہان اور بھانجی دعا کے ہمراہ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔تصویر میں ازہان اور دعا کو ثانیہ کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران ثانیہ بھی خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔دعا ثانیہ مرزا کی بہن انم کی بیٹی ہے جو رواں سال اگست میں پیدا ہوئی۔

    واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو ثانیہ مرزا نے سوشل میڈيا پر بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر منتقل ہوگئی ہیں جبکہ انہوں نے نئے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

    گزشتہ دنوں شعیب ملک کی جانب سے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی گئی لیکن ثانیہ مرزا نے کوئی جواب نہ دیا، تھینک یو کہنا تو دور کی بات، پیغام کو لائیک بھی نہیں کیا۔

    حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کیلئے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔یاد رہے کہ دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک 4 سالہ بیٹا ہے۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

  • ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    ٹونی رشید کے انتقال پر ریشم رو پڑیں

    معروف فیشن جرنلسٹ ، فلمی ناقد ، فوٹو گرافر ، اداکار ٹونی رشید گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال کر گئے تھے ،ساری شوبز انڈسٹری اس وقت غم اور دکھ کی کیفیت میں ڈوبی ہوئی ہے، حال ہی میں ریشم نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں وہ سر پر دوپٹہ لئے ہوئے ہیں اور رو رہی ہیں، روتے ہوئے کہہ رہی ہیں ٹونی میرا دوست میرا بھائی تھا بھائیوں سے بڑھ کر تھا . وہ لوگوں کو ہنساتے تھے ، اداس چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے تھے . انہوں نے فن کی بہت خدمت کی . وہ ہر وقت ہنستے رہتے تھے. ابھی کل ہی میری ان سے بہت لمبی بات

    ہوئی ، وہ میرا کوئی پرانا کلپ دیکھ رہے تھے جو وائرل ہو ہو رہا تھا تو انہوں نے مجھے وہ کلپ سینڈ کرکے وائس نوٹ بھیجا اور پھر کال کی. ہماری بہت لمبی بات ہوئی . ان کے انتقال کا سن کر میں بہت رنجیدہ ہوں. میں آپ سب سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے بھائی کی مغفرت کے لئے دعا کریں . اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے. یاد رہے کہ ٹونی رشید کا ریشم کے ساتھ بہت پیار محبت تھا ٹونی اور ریشم اکثر ایک دوسرے کی تقریبات میں نظر بھی آتے تھے ان دونو‌ں نے مل کر بہت کام بھی کیا ہوا ہے.

  • دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    دبئی میں مقیم پاکستانی جرنلسٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی دھلائی کر دی

    جرنلسٹ”فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ” تنقید ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر بڑھتی ہی جا رہی ہے. حال ہی میں‌دبئی میں مقیم پاکستانی جرنسلٹ صادق سلیم نے پاکستانی فنکاروں کی جم کر دھلائی کر دی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو دوسرے ملکوں کے سٹیج پر بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ، اور اپنی وننگ سپیچ سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے . اگر انہیں کوئی بلا کر کسی ایوارڈ سے نوازتا ہے تو ان کی اداکار اور ان کے ٹیلینٹ کی وجہ سے ایسا کیا جاتا ہے تو پھر کیوں یہ لوگ کسی دوسرے ملک کے سٹیج پر کسی دوسرے ملک کے فنکاروں کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیں اور ان کی تعریفوں‌کے پل اس طرح باندھیں کہ سننے والوں کو پاکستانی چھوٹا اور دوسرے ملک کا فنکار بڑا نظر آنے لگے. صادق سلیم کا اشارہ واضح

    طور پر فہد مصطفی کی طرف تھا کیونکہ انہوں نے فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں بالی وڈ اداکارہ رنویر سنگھ اور گوندا کی تعریف ایک مداح بن کر کی جس کو پاکستان میں‌خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور فہد مصطفی کا اس طر ح سے کرنے کے عمل کو ناپسندیدگی کی نگاہ کے ساتھ دیکھنے کے لئے علاوہ کہا جا رہا ہے کہ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ایک فین ہے اور گوندا اور رنویر ایک سٹار ہیں . سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے یہ کہا کہ پاکستانی فنکاروں‌کو اپنے ملک کی فلموں‌کی بات کرنی چاہیے تاکہ دوسرے سنیں اور انہیں پتہ چلے کہ پاکستان میں کیسا کام ہو رہا ہے.

  • آج لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی

    آج لاہور میں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائیگی

    22 ویں لکس سٹائل ایوارڈز کی شاندار تقریب آج لاہور میں منعقد ہونے جا رہی ہے . تقریب میں جہاں‌مختلف نامزدگیاں رکھی گئیں ہیں وہیں پر آج سینئر اداکارہ انجمن کو بھی ایوارڈ دیا جا رہا ہے. لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کے انتظامات بڑے پیمانے پر کئے جاتے ہیں.انٹرٹینمنٹ ،میڈیا انڈسٹری ، فیشن، میوزک ، ٹی وی کے شعبہ جات میں موجود بہترین ٹیلنٹ کے حامل آرٹسٹوں کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے. ایوارڈ دینے کے عمل میں عوامی ووٹوں کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے. لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کو بڑے پیمانے پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ٹی وی پر دیکھتی اور سراہتی ہے. یہ اپنی نوعیت کے منفرد ایوارڈ ہوتے ہیں جو خالصتا ٹیلنٹ کو پرموٹ کرنے کےلئے دئیے جاتے ہیں‌.

    یاد رہے کہ دوسری طرف ان ایوارڈز کے فئیر ہونے پر بھی انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، بہت سارے فنکاروں کو شکایت ہے کہ یہ ایوارڈز فئیر نہیں‌ہوتے دوستی یاریوں کی بنا پر ایوارڈز دئیے جاتے ہیں. وسیم عباس کے بیٹے علی عباس گزشتہ برس ایک انٹرویو میں لکس سٹائل ایوارڈز پر کھل کر برسے اور کہا کہ میں ان کو ایوارڈ ہی نہیں مانتا میں ان کو سفارشی ایوارڈ کہوں گا. اسی طرح سے عفت رحیم نے بھی ایک بار لکس سٹائل ایوارڈ کے فئیر ہونے پر انگلیاں اٹھائیں تھیں.

  • ٹونی رشید کے انتقال پر انجمن افسردہ

    ٹونی رشید کے انتقال پر انجمن افسردہ

    معروف فیشن جرنلسٹ ، فلمی نقاد ، فوٹو گرافر ، فیشن آئی کون ٹونی رشید کے انتقال کی خبر نہایت ہی افسوسناک ہے اور ان کے انتقال نے شوبز انڈسٹری کا زبردست دھچکا لگایا ہے. ہر آنکھ پرنم ہے اور ہر دل اداس ہے. سینئر اداکارہ انجمن نے ٹونی رشید کے انتقال پر کہا ہے کہ میں انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کرنا چاہتی ہوں میرے الفاظ میرا ساتھ نہیں دے رہے کہ ٹونی نوید رشید اب ہمارے درمیان نہیں رہے گو کہ آج مجھے بہت بڑے اعزاز لکس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے میرے لئے آج فکروغم کا سا سماں ہے میرے بہت ہی پیارے دوست جنھیں میں کبھی بھلا نہ سکوں گی. اللہ پاک اُنھیں جنت میں اعلی مقام عطا کرے. آمین . ان کے ساتھ گزرے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے. مجھے تو ابھی تک یقین ہی نہیں

    آرہا کہ ٹونی رشید ہم میں نہیں‌رہے. وہ نہایت ہی صاف گو تھے اور ان کی شوبز انڈسٹری کے لئے بہت زیادہ خدمات تھیں. وہ صرف باتیں نہیں‌کرتے تھے عملی طور پر کام کرکے دکھاتے تھے.
    تُم نہیں ہو تو عجب عالمِ تاریکی ہے
    صبح ہوتی ہی نہیں رات لیئے بیٹھے ہیں.
    یاد رہے کہ ٹونی رشید کا گزشتہ روز ہارٹ اٹیک آنے سے انتقال ہو گیا تھاان کا انتقال شوبز انڈسٹری کے لئے یقینا ایک بڑا نقصان ہے.

  • کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    کرن جوہر نے فون کرکے بلال لاشاری سے کیا کہا ؟

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ جو کہ دو سو کروڑ کے کلب میں شامل ہو گئی ہے اس خوشی پر ڈائریکٹر بلال لاشاری ہیں نہایت خوش. ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کہ ہم نے ایک اچھی چیز تیار کی ہے لیکن یہ اندازہ نہیں تھا کہ یہ کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کریگی . اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال لاشاری نے کہا کہ بھارتی فلمساز کرن جوہر نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کے بعد مجھے کال کی اور فلم کی بے حد تعریف کی انہوں‌نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کافی برس کے بعد کوئی ایسی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. بلال نے کہا کہ میں نے مولا جٹ پر بہت محنت

    کی بہت سال لگائے اب میں تھوڑا ریسٹ کرنا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے کوئی بھی پراجیکٹ نہیں‌کررہا . ابھی آرام کررہا ہوں اور کچھ عرصے کے بعد کسی نئے پراجیکٹ‌پر کام کروں گی. ہم سب بہت خوش ہیں اور میری دعا ہے کہ پاکستان میں‌بننے والی تمام فلمیں‌زبردست بزنس کریں. انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت اچھی فلم بن رہی ہیں ٹچ بٹن بھی ان میں سے ایک ہے . میں نے فلم دیکھی ہے بہت اچھی بنی ہے سب کی اداکاری بہت اچھی ہے میں فیملیز سے کہوں گا کہ ضرور سینما گھروں میں‌آکر فلم دیکھیں‌.

  • پرموشنز کے بعد فیروز خان ٹچ بٹن کے پریمئیر سے بھی غائب

    پرموشنز کے بعد فیروز خان ٹچ بٹن کے پریمئیر سے بھی غائب

    قاسم علی مرید اور عروہ حسین کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ٹچ بٹن کی گزشتہ کئی روز سے پرومشنز چل رہی تھیں ریلیز سے دو دن پہلے لاہور میں گزشتہ شب اسکا پریمئیر کیا گیا. اس پریمئیر میں‌فرحان سعید ، عروہ حسین اور ایمان علی و دیگر نے شرکت کی لیکن فیروز خان غائب دکھائی دئیے. توقع کی جا رہی تھی کہ فیروز خان پریمئیر میں شریک ہوں گے لیکن انہوں‌نے پریمئیر میں‌بھی شرکت نہ کی. کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی فلم کی کاسٹ‌ یا ٹیم ممبر سے بالکل بھی کوئی ناراضگی نہیں ہے لیکن وہ شاید اس لئے پرموشنز کے ساتھ ساتھ پریمئیر کا حصہ بنے کیونکہ انہیں معولم تھا کہ ان کو انکی سابقہ اہلیہ پر گھریلو تشدد جیسے الزامات کا سامنا ہے اس حوالے سے ان

    سے سوالات ہوںگے‌جن‌کا‌جواب‌وہ دینا نہیں چاہتے. دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ فیروز خان کی خود کی فلم تھی معاملہ جو بھی تھا فیروز خان کو کم از کم فلم کی پرموشن ضرور کرنی چاہیے تھی. یاد رہے کہ فیروز خان کو اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے یہ وہ الزامات ہیں جن کا ثبوت ان کی سابقہ اہلیہ عدالت کو دے چکی ہے. فیروز خان آج کل کسی بھی نہیں مل رہے شاید یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پرموشنز بھی نہیں‌کیں.

  • لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    لاہور میں ٹچ بٹن کا پریمئیر ستاروں کی شرکت

    گزشتہ شب لاہور میں فلم ٹچ بٹن کا پریمئیر کیا گیا. پریمئیر میں‌فلمسٹار میرا ، لیلی ، زویا ناصر ، ناصر ادیب ، آمنہ الفت ، علی بٹ‌ ، فاطمہ علی ، بلال لاشاری ، مسعود بٹ ، قاسم یار ٹوانہ ، چندہ وسیم ، ایمان علی ، عروہ‌حسین ، سونیا حسین ، ماورا حسین ، سہیل احمد ، فرحان سعید ، سمیع خان و دیگر نے شرکت کی. دو گھنٹے کا ریڈ‌کارپٹ کیا گیا اس کے بعد فلم دکھائی گئی ، فلم بیک وقت پانچ ہالز میں دکھائی گئی . شائقین نے فلم کی بے حد تعریف کی . عروہ حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ کافی نروس ہیں اور وہ عوام کی رائے کی منتظر ہیں. اسی طرح‌سے ایمان علی نے کہا

    کہ اچھی کہانی کی وجہ سے فلم سائن کی . فرحان سعید نے اس موقع پر کہا کہ یہ سال فلم انڈسٹری کے لئے کافی اچھا رہا امید ہے کہ ٹچ بٹن کے علاوہ جتنی بھی فلمیں‌سینما گھروں کی زنیت بنیں گی انکو کامیابی ملے گی. فلموں‌کی کامیابی سے ہی فلم انڈسٹری کا مستقبل جڑا ہے. یاد رہے کہ ٹچ بٹن فلم قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کی ہے پرڈیوسر عروہ حسین جبکہ لکھا فائزہ افتخار نے ہے . فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان مرکزی کاسٹ‌میں شامل ہیں.

  • شہزاد رائے کتنے برس کے ہیں؟ مداح کو اصل عمر بتا دی

    شہزاد رائے کتنے برس کے ہیں؟ مداح کو اصل عمر بتا دی

    گلوکار شہزاد رائے جو بڑے پیمانے پر سوشل ورک بھی کرتے ہیں . شہزاد رائے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے مداحوں کو ان کے سوالوں کا جواب دیتے رہتے ہیں. سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہنے کی وجہ سے ان کی نظر پڑ گئی ایک پوسٹ میں جس میں لکھا ہوا تھا کہ شہزاد رائے 1968 میں پیدا ہوئے اور آج بھی یہ فٹ اور جوان نظر آتے ہیں. اس پوسٹ پر شہزاد رائے آگئے کافی حیرت میں . انہوں نے ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں 1968 میں پیدا نہیں ہوا بلکہ میری تاریخ پیدائش 16 فروری 1976 ہے . شہزاد رائے

    نے اپنے مداح سے کہا کہ 16 فروری کو میری سالگرہ کی مبارکباد دینا نہ بھولیے گا. یوں شہزاد رائے نے اپنے حوالے سے کی گئی غلط پوسٹ کی درستگی کی . یاد رہے کہ شہزاد رائے نے گلوکاری کے ساتھ اداکار بھی کی انہوں‌ نے بہت کم اداکاری کے پراجیکٹس کئے تاہم وہ اپنے گانوں کی وڈیوز میں نظر آتے رہے،. شہزاد رائے سوشل ورک بھی کرتے ہیں. شہزاد رائے نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا . ان کے مقبول گانوں میں تیرا کنگنا جب کھنکے اور جاکو رکھ سائیاں مار سکے نہ کوئی شامل ہیں . شہزاد رائے نے پی ایس ایل کے لئے ایک اینتھم بھی گایا .