Baaghi TV

Category: شوبز

  • پورے ملک کا ایک سینسربورڈ بنایا جائے،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن

    پورے ملک کا ایک سینسربورڈ بنایا جائے،پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن

    لاہور:پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن نے پورے ملک میں صرف ایک فلم سینسربورڈ بنانےکامطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کےمطابق پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کےچئیرمین چوہدری ذوالفقارعلی مانا نےمرکزی فلم سینسربورڈ کےچئیرمین محمد طاہرحسن کےاعزازمیں ظہرانہ دیا۔

    اس موقع پرچئیرمین پی ایف پی اے ذوالفقارعلی مانا نےمعززمہمان کوفلم انڈسٹری کولاحق مسائل سےآگاہ کیا۔انہوں نےبتایا کہ فلم پروڈیوسرز کو اس وقت شدید مالی اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ فلم سینسر کا عمل تین مختلف مقامات پر پھیلا ہوا ہے جن میں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد شامل ہے، فلم سینسر کے عمل کو مرکزی حیثیت دی جائے جیسا کہ ماضی میں کیا جاتا تھا۔

    ذوالفقارعلی مانانےکہاکہ مرکزی فلم بورڈ میں فلم کےپروڈیوسرز،رائیٹرزاورڈائریکٹرزکوبھی شامل کیاجائےتاکہ ان کانقطہ نظرمیں سامنے آسکے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں دستیاب ایک ہال جس میں پروجیکٹر کی سہولت دستیاب ہے، اسے فلم سینسر کے لئے مختص کیا جائے تاکہ فلم پروڈیوسر سے مالی بوجھ کم کیا جاسکے۔

    مرکزی فلم سینسر بورڈ کے چئیر مین اور ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے پی ایف پی اے کی جانب سے پیش کردہ مسائل اور ان کے حل کی تجاویز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ظہرانے میں فیصل مدنی،میاں امجد فرزند،صفدر ملک،عزیز جہانگیری،شیخ اکرم ،خالد علی،رانا نعیم اور شہزاد رفیق نے شرکت کی۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

     

     

  • ارمینہ رانا خان نے ماں بننے کی خبر شئیر کر دی

    ارمینہ رانا خان نے ماں بننے کی خبر شئیر کر دی

    اداکارہ ارمینہ رانا خان نے ماں بننے کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود شئیر کردی ہے . انہوں نے حال ہی میں ایک شوٹ کروایا ہے اس شوٹ کی تصویر لگا کر انہوں نے لکھاکہ میں اور میرا شوہر اپنے پہلے بچے کی آمد پر بہت خوش ہیں. ارمینہ نے لکھا کہ میں بہت خوش ہوں اللہ تعالی مجھے یہ خوشی دینے جا رہا ہے. ارمینہ رانا خان نے یہ خبر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے ان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع کیا. مداحوں کے ساتھ ساتھ ان کے قریبی دوستوں نے بھی ارمینہ رانا خان کو مبارکباد دی. مداحوں کی بڑی تعداد نے لکھا کہ ارمینہ رانا کی زندگی کی یقینا یہ سب سے بڑی خوشی ہے. ہاد رہے کہ ارمینہ رانا خان نے ڈراموں‌کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہے. ارمینہ

    رانا خان نے مثبت کے ساتھ منفی کردار بھی ادا کئے ہیں انہیں شائقین نے ان کے ہر کردار میں‌سراہا ہے. ارمینہ رانا خان نے فلم بن روئے میں‌ہمایوں‌سعید کے مقابلے میں اداکاری کرکے شائقین کی داد سمیٹی تھی. ارمینہ کم مگر معیاری کم کرتی ہیں. ارمینہ رانا خان لندن میں‌رہتی ہیں لیکن کام کرلئے وہ پاکستان جاتی آتی رہتی ہیں .ارمینہ کافی عرصے سے کسی ڈرامے میں‌ نظر نہیں آرہیں امید ہے کہ جلد ہی وہ کسی پراجیکٹ میں دکھائی دیں گی .

  • سیاستدان کا کردار کرنے کےلئے وزن بڑھایا میکال زوالفقار

    سیاستدان کا کردار کرنے کےلئے وزن بڑھایا میکال زوالفقار

    لاہور میں بننے والی ویب سیریز منڈی میں میکال ذوالفقار ایک سیاستدان کا کردار ادا کررہے ہیں . میکال اس قسم کے کردار میں پہلے کبھی بھی دکھائی نہیں دئیے. میکال ذوالفقار اس حوالے سے کہتے ہیں کہ صبا قمر جیسا کہ کہتی ہیں کہ ان کی زندگی کا یہ بہترین کردار ہے جو وہ منڈی میں ادا کررہی ہیں میں بھی کچھ یوں ہی کہوں گا. بہت ہی اہم کردار ادا کررہا ہوں . اس کردار کو کرنے کےلئے مجھے وزن بڑھانا پڑا. منڈی ویب سیریز میں ہر کردار روٹین سے ہٹ کر ہے. ہر آرٹسٹ اپنی پوری جان لگا رہا ہے .مجھے امید یے کہ ہم ایک یادگار چیز تیار کررہے ہیں. میکال نے

    کہا کہ صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی یادگار رہاہے. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے کہ صبا قمر کسی سیاستدان خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں اس کہانی میں کوئی بھی کردار حقیقی نہیں ہے. یہ ایک فکشن ہے اور بس جو معاشرے میں ہورہا ہے اسی کو دکھانے کی کوشش کی ہے. میکال نے کہا کہ منڈی ویب سیریز آدھی سے زیادہ شوٹ ہو چکی ہے. میکال نے کہا کہ ہم بہت جلد ایک نیا پراجیکٹ کرنے جا رہے ہیں جس کے لئے ہماری بات چیت چل رہی ہے وہ پراجیکٹ بھی روٹین سے ہٹ کر ہو گا .

  • فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ،پاکستانی فنکار تنقید کی زد میں

    فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ ،پاکستانی فنکار تنقید کی زد میں

    فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں پاکستان کے فنکاروں نے بھی شرکت کی انہیں اہم ایوارڈز سے نوازا گیا. اس موقع پر فہد مصطفی نے گوندا اور رنویر سنگھ کی بے انتہا تعریف کی اور کہا کہ گوندا جی میں نے تو اداکاری آپ کو دیکھ کر ہی سیکھی ہے . اسی طرح سے رنویر سنگھ کی بھی بہت تعریف کی . ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ سٹیج پر گوندا اور رنویر سنگھ کا کوئی پرستار کھڑا ہے. کہیں سے بھی ایسا محسوس نہیں‌ہو رہا تھا کہ یہ پاکستان کا کوئی سٹار ہے. فہد مصطفی کو سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہو

    رہا تھا کہ جیسے فہد مصطفی ہالی وڈ فنکاروں کا کوئی دیوانہ وار مداح ہے. سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ پلیٹ فارم تھا جہاں پاکستان کی فلموں کو پرموٹ کیا جا سکتا تھا. لیکن ہمایوں سعید ، فہد مصطفی اور سجل علی نے پاکستانی فلموں کو پرموٹ کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوایا. سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید نے بھی اس سٹیج پر کھڑے ہو کر انڈیا جانے کی خواہش کی . یاد رہےکہ فلم فئیر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ میں‌ فہد مصطفی ، سجل علی اور ہمایوں سعید کو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا ،

  • ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری

    ویب سیریز منڈی کی لاہور میں شوٹنگ جاری ہے. آج لاہور میں‌ اس ویب سیریز کی شوٹنگ مین‌ شہر میں‌ ہوئی . سیٹ پر عثمان پیرزادہ ، میکال ذاولفقار ،وہاج علی اور عینی جعفری تھیں . عثمان پیرزادہ اس ویب سیریز میں ایک سیاستدان کا کردار کررہے ہیں.آج جو سین شوٹ ہوئے اس میں عثمان پیرزادہ کو پولیس کی حراست میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ہتھکڑی پہنے ہوئے نیب عدالت سے باہر نکل رہے ہوتے ہیں. عینی جفعری نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے . اس موقع پر وہاج علی اور میکال ذاولفقار نے بھی اپنے سینز ریکارڈ‌کروائے .صبا قمر کا سیٹ پر کام نہیں‌تھا.ویب سیریز کا پینسٹھ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے. ڈرامہ اب تک قصور ،لاہور اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں

    شوٹ ہو رہا ہے. یہ اپنی نوعیت کی پاکستان میں‌بننے والی پہلی ویب سیریز ہے جس پر کافی پیسہ لگایا گیا ہے. یہ بڑے بجٹ کی ویب سیریز ہے .آج سے پہلے کبھی بھی اس بجٹ کی ویب سیریز کم از کم پاکستان میں تیار نہیں‌ہوئی. اس میں‌جس قسم کے ڈائیلاگز بھی بولے گئے ہیں وہ پہلے کبھی ہمارے ڈرامہ آرٹسٹوں کے منہ سے نہیں سنیں گئے ہوں گے. منڈی میں‌صبا قمر ، میکال ذاولفقار ، وہاج علی ، عثمان پیرزادہ و دیگر شامل ہیں. شائقین اس ویب سیریز کو دیکھنے کےلئے بے تاب ہیں .

  • جوائے لینڈ کو بین کئے جانا افسوسناک تھا عثمان پیرزادہ

    جوائے لینڈ کو بین کئے جانا افسوسناک تھا عثمان پیرزادہ

    سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ فلم جوائے لینڈ‌ کو بین کئے جانا بہت ہی افسوسناک ہے. مجھے تو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ٹرانسجینڈر ہماری سوسائٹی کا حصہ نہیں ہیں؟ آپ اس سے انکار کرکے صرف اپنے آپ کو ہی تسلی دے سکتے ہیں. میں نے یہ فلم ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں دیکھی تھی اور دس منٹ تک اس فلم کو وہاں شائقین نے سٹینڈینگ اویشن دیا تھا جو کہ پاکستانیوں کے لئے یقینا قابل فخر تھا. انہوں نے مزید کہا کہ کانز فلمی میلہ دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ ہے یہاں کسی فلم کا ایوارڈ جیتنا آسان کام نہیں ہے یہاں بھی جوائے لینڈ‌کو

    بہت سراہا گیا لیکن پاکستان میں اس فلم کی ھوصلہ شکنی کی گئی جو کہ بہت ہی غلط بات ہے. ہم سب کو ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ میں نے منڈی میں‌سیاستدان کا کردار کیا ہے لیکن حقیقی زندگی میں‌میرا سیاست سے نہ کوئی تعلق ہے نہ ہی مجھے اس میں کوئی دلچپسی ہے. میں کسی سیاستدان کو پسند نہیں کرتا لیکن ہر کسی کی سیاسی رائے اور پسند نہ پسند کا احترام کرتا ہوں. میری اہلیہ ثمینہ پیرزادہ کی اپنی پسند ہے وہ اگر عمران خان کو سپورٹ کرتی ہیں تو ٹھیک ہے ان کی مرضی میں ان کو منع نہیں کرتا نہ ہی مجھے کرنا چاہیے.

  • شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    شاہ رخ خان کے گھر منت کی تختی تبدیل

    بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان پوری دنیا میں بڑی تعداد میں‌مداح رکھتے ہیں . ہر سال ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح ان کے گھر ان کی ایک جھلک دیکھنے کےلئے جمع ہوتے ہیں. حال ہی میں ان کے مداحوں نے دیکھا ہے کہ ان کے گھر کے باہر کی تختی تبدیل کر دی گئی ہے. گھر کے مرکزی دروازے پر نئی اور شاندار نیم پلیٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مداح اس تختی کے ساتھ تصاویر لیکر سوشل میڈیا پر لگا رہے ہیں. تاہم اب گوری خان نے مرکزی دروازے پر منّت کے نام کی تختی کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور اس نئے ڈیزائن کی تختی کی اہمیت کو بھی بیان کیا ہے .گوری خان جو کہ ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں ان کے بارے میں گمان کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شاید یہ نئی نیم

    پلیٹ‌بنائی ہے اس کی ڈیزائننگ انہوں نے خود کی ہے. منت 6 منزلہ حویلی نما گھر ہے جو کہ باندرہ ممبئی میں واقع ہے. یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان تین فلموں میں نظر آرہے ہیں ان میں پٹھان ،. جوان اور ڈنکی شامل ہے. شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی ان تینوں فلموں میں ان کی اداکاری شائقین کو بہت پسند آئیگی. شاہ رخ خان چار سال کے بعد کسی فلم میں نظر آرہے ہیں ان کے مداح ان کی فلموں کی ریلیز کے لئے شدت سے انتظار کررہے ہیں.

  • طلاق شدہ عورت یا سنگل پیرنٹ کو حقیر سمجھا جاتا ہے ملائکہ اروڑہ

    طلاق شدہ عورت یا سنگل پیرنٹ کو حقیر سمجھا جاتا ہے ملائکہ اروڑہ

    بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ جو کہ فیشن آئیکون ہیں وہ اپنے فیشن اور افئیرز کی وجہ سے کافی چرچا میں‌ رہتی ہیں. انہوں نے ارباز خان کے ساتھ 1998 میں شادی کی اور 2017 میں ان کی طلاق ہو گئی.اپنے حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑہ نے کہا ہے کہ مجھے بہت زیادہ ٹرول کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی طلاق یافتہ خواتین اور سنگل پیرنٹ کو درحقیقت حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس رویے کو تبدیل کئے جانے کی ضرورت ہے . انہوں نے کہا کہ میں بہت مضبوط اعصاب رکھتی ہوں. مجھے کوئی ایک گھونسا مارے تو میں اس کو واپس پوری طاقت کے ساتھ

    گھونسا مارتی ہوں اور ایسا گھونسا مارتی ہوں کہ اگلہ جلدی صحتیاب بھی نہیں ہو سکتا. میں ہر بات صاف صاف اور منہ پہ کہتی ہوں اور میرے خیال سے سب عورتوں کو ایسا کرنا چاہیے انہیں جو ٹھیک لگتا ہے انہیں کہنا چاہیے اور جو کرنا چاہتی ہیں ویسا ہی کریں اپنے حقوق کے لئے اور خود کےلئے اٹھ کھڑی ہوں. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ٹرو ل کیا جاتا ہے اور انکی طلاق اور ارجن کپور کے ساتھ ان کے رشتے پر بہت زیادہ بات کی جاتی ہے. ملائکہ اروڑہ بہت جلد ویب سیریز موونگ ان ود ملائکہ کے ساتھ OTT کی دنیا میں‌قدم رکھیں گی.

  • ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا  کہ وہ پریگنینٹ ہیں

    ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں

    نینا گپتا بالی وڈ کی ایک معروف اداکارہ ہیں۔انہوں نے اپنے ہر پراجیکٹ کے ساتھ ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں. اداکارہ کی حال ہی میں‌ریلیز ہونے والی فلم اونچائی نے اچھا بزنس کیا ہے اور نینا کا اس میں‌کردار بھی کافی سراہا جا رہا ہے. نینا گپتا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹ کھلاڑی ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات کی اور کہا کہ میں‌ جب ویون رچرڈ سے حاملہ ہوئی تو اس وقت وہ کسی اور سے شادی کر چکے تھے ، میں نے انہیں جب یہ خبر دی تو انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے تم اس کے ساتھ آگے بڑھو ، اداکارہ نے کہا کہ میرے والد پہلے اس چیز کے بہت خلاف تھے لیکن بعد میں وہ میرے اور میری بچی کے سب سے بڑے حامی بن گئے.

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ویون رچرڈ سے میں نے کہا کہ اگر آپ یہ بچہ نہیں چاہتے تو میں اس سلسلے کو ختم کر دوں گی تو انہوں نے کہا کہ نہیں‌نہیں تم اس بچے کو دنیا میں لیکر آئو. مجھے اس وقت سب نے کہا کہ تم اکیلی کیسے اسکو پالو گی یہ سب آسان نہیں ہے نہ ہی تم ویوین سے شادی کر سکتی ہے وہ پہلے سے شادی شدہ بھی ہے. تو میں نے کسی کی نہ سنی اور بچہ دنیا میں لیکر آئی . جوانی بس ایسی ہی ہوتی ہے اس میں کوئی بھی اپنے سے بڑے کی بات نہیں سنتا بس وہ جو کرنا چاہتا ہے کرتا ہے.

  • کارتک آریان کی ٹاپ 5 سپر ہٹ فلمیں

    کارتک آریان کی ٹاپ 5 سپر ہٹ فلمیں

    گزشتہ روز کارتک آریان کی برتھ ڈے تھی ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کو دیں مبارکبادیں. کارتک آریان بالی وڈ کے وہ فنکار ہیں جنہوں نے کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے. کارتک آریان کی سالگرہ کے موقع ہم آپ کو ان کی 5 سپر ہٹ فلمیں یاد کروارہے ہیں. پہلے نمبر پر ہے بھول بھلیاں ٹو یہ فلم 2007 کی فلم بھول بھولیا کا سیکوئل ہے یہ ایک کامیڈی ہارر فلم ہے جس میں کارتک آریان نے بہترین اداکاری کی ہے، ان کی اس فلم کو شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین نے بھی بے حد سراہا، انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تبو اور کیارا ایڈوانی بھی ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہے فلم دھماکا، یہ کارتک آریان کی بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ نیٹ فلکس پر 2021 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم رام مادھوانی

    نے لکھی اور انہوں نے ہی اس ہدایت کاری بھی کی. تیسرے نمبر پر ہے فلم سونو کے ٹیٹو کی سویٹی، کارتک آریان کے ساتھ اس فلم میں سنی سنگھ، اور نصرت بھروچا نے کام کیا اور یہ ایک بلاک بسٹر تھی اور 2018 میں اس فلم نے کمال بزنس کیا تھا . چوتھے نمبر پر ہے فلم لوکا چھپی.اس فلم میں کارتک نے گڈو کا کردار کیا تھا اس فلم نے بھی باکس آفس پر دھوم مچائی اور کارتک کی اداکاری کو بہت سراہا گیا. پانچویںنمبر پے فلم پیار کا پنچنامہ، یہ کارتک کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے ، یہ فلم ان کو لائم لائٹ میں‌لائی.