Baaghi TV

Category: شوبز

  • آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    آئزہ خان بنیں تنقید کا نشانہ

    چھوٹی سکرین کی بڑی اداکارہ آئزہ خان جو کہ انسٹاگرام پر فالورز کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں. وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں. ہر وقت اپنی تصاویر لگاتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک تصویر لگائی جسے جہاں بہت سارے فالورز نے پسند کیا وہیں بہت سارے لوگوں نے تنقید بھی کی .آئزہ خان نے جو تصویر لگائی اسکو دیکھ کر بہت سارے ناقدین نے کہا کہ آپ تو سپائڈر مین کی بہن لگ رہی ہیں تاہم آئزہ خان کی جانب سے اس قسم کے کمنٹس پر کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا. آئزہ خان سوشل میڈیا پر متحرک ضرور ہیں اپنی تصاویر بھی شئیر کرتی رہتی ہیں لیکن وہ ناپسندیدہ کمنٹس کرنے والوں‌کو بہت کم جواب دیتی ہیں. یاد رہے کہ آئزہ

    خان کا ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو اختتام پذیر ہوئی بھی تین سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن ڈرامے کا سحر تاحال برقرار ہے اور اب اس ڈرامے کو کتابی شکل دئیے جانے کا خلیل الرحمان قمر اعلان بھی کرچکے ہیں. آئزہ خان نے ابھی تک کسی فلم میں کام نہیں کیا ان کا کہنا ہے کہ اگر مجھے میرے مزاج کے مطابق کو ئی سکرپٹ ملا تو ضرور فلم کروں گی. اب آئزہ کس قسم کی فلمیں سائن کرتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.

  • مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    مجھے نہیں یاد کہ میری پہلی تنخواہ کتنی تھی جیا بچن

    بھارتی اداکارہ جیا بچن وہ ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے ہندی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے باکس آفس پر کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں زنجیر، گڈی، ابھیمان وغیرہ شامل ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تجربہ کار اداکارہ نے کس عمر میں کمانا شروع کیا اور انہیں کتنا معاوضہ ملا؟ جیا نے اپنی پوتی نویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو میں بتائیں کچھ اندر کی باتیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ نویا نویلی نندا کا پوڈ کاسٹ واٹ دی ہیل نویا بہت کامیاب جا رہا ہے ، شو میں ان کی نانی جیا بچن اور والدہ شویتا بچن دونوں نظر آتی ہیں اور مختلف موضوعات پر بات کرتی ہیں۔ اس میں جیا بچن نے کہا کہ مجھے پہلی تنخواہ 13 سال کی عمر میں ملی تھی

    اور مجھے یہ بھی نہیں یاد کہ یہ کتنی تھی۔ یاد رہے کہ جیا بچن اپنے حالیہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ اگر میری نواسی شادی کے بغیر بھی بچہ پیدا کرلے تو مجھے اعتراض نہیں ہو گا اس کو لیکر کافی تنقید کی زد میں رہی ہیں۔ اس بیان پر جیا کی طرف سے کوئی ایسا بیان بعد میں سامنے نہیں آیا جس پر وہ شرمندگی کا اظہار کریں ۔جیا اور امیتابھ بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں جیا کی گاڈ مدر کے گھر میں ہوئی یہ جوڑا 2023 میں اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منائے گا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    رشی کپور آج بہت خوش ہو رہے ہوں گے رندھیر کپور

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ جوڑے نے رواں سال اپریل میں شادی کی.رندھیر کپور جو کہ رشی کپور کے بڑے بھائی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی رشی کپور جن کا اپریل 2020 میں انتقال ہو گیا تھا انہیں جنت میں‌بہت زیادہ خوش ہونا چاہیے. انہوں نے کہاعالیہ اور رنبیر ہمارے لیے بے پناہ خوشیاں لے کر آئے ہیں۔ وہ ہمارے بچے ہیں اور ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں۔ میں بہت خوش ہوں کہ خدا نے انہیں ایک بیٹی سے نوازا ہے۔ رنبیر اور عالیہ کو میرا پیار اور آشیرواد۔ یاد رہے کہ عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کو شیئر کیا.انکی پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد اس خوبصورت

    جوڑے کے مداحوں اور دوستوں نے محبت کی بارش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں اور آپکی بیٹی آپ کے لئے خوشیوں کی وجہ بنی رہے. رنیبر کپور اس موقع پر ہیں بہت خوش، ان کی خوشی بھی سنبھالی نہیں‌جارہی رنبیر جو کہ عالیہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں‌نے اپنی اہلیہ کو اپنے لئے خوش بختی کہہ دیا ہے. یاد رہے کہ رشی کپور جو کہ رنبیر کپور کے والد ہیں انکی خواہش تھی کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی ہو اور وہ ان کے بچے دیکھیں لیکن یہ سب دیکھنا شاید ان کے نصیب میں‌ نہ تھا.

  • انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    انوشکا شرما ،دیپیکا پڈوکون سمیت دیگر بالی وڈ سٹارز کی عالیہ اور رنبیر کو مبارکباد

    عالیہ اور رنبیر کے گھر بیٹی کی ولادت کے بعد جہاں کپور اور بھٹ فیملی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی وہیں بالی وڈ کے سٹارز بھی اس خوشی پر بہت خوش ہیں۔ اکشے کمار نے کہا کہ مبارک ہو رنبیر، بیٹی کی پیدائش سے بڑی خوشی دنیا میں کوئی نہیں۔ آپ سب کو مبارک ہو۔ سونم کپور نے لکھا کہ مبارک ہو پیاری لڑکی، اپنی شہزادی کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی۔ شویتا بچن نے تبصرہ کیا آپ دونوں کو مبارک ہو ہمیشہ خوشی اور صحت۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھاوالدین کو بہت بہت مبارک ہو اور بچی کو ڈھیروں پیار اور دعائیں۔ دیپیکا پڈوکون نے لکھامبارک ہو۔ پریانکا چوپڑانے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھامبارک ہو عالیہ اور رنبیر ولداین کے کلب

    میں خوش آمدید! چھوٹی کے لیے ڈھیروں پیار اور برکتیں۔ کترینہ کیف نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔ کرن جوہر، جو رنبیر اور عالیہ کے قریبی ہیں نے نئے والدین کے لیے ایک میٹھا نوٹ لکھا اور اپنے آپ کو’فخر نانا’ کہا کاجول نے لکھا دنیا میں خوش آمدید پیاری لڑکی میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، کریتی سینن، نیہا دھوپیا، ایشان کھٹر، مادھوری ڈکشٹ، ریا کپور، مونی رائے اور دیگر جیسی مشہور شخصیات کو بھی جوڑے کو پیار اور نیک خواہشات بھیجیں ۔

  • نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    نانا بننے پر مہیش بھٹ نے کیا خوشی کا اظہار

    پانچ سال تک دوستی کے رشتے میں رہنے کے بعد عالیہ اور رنبیر نے اس سال 14 اپریل کو ممبئی میں واقع اپنے گھر میں قریبی خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی ۔ دونوں اب بن چکے ہیں ایک بہت ہی پیاری بچی کے والدین۔ کپور اور بھٹ فیملی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں ہے۔ مہیش بھٹ جو کہ عالیہ کے والد ہیں وہ اپنی نواسی کا استقبال کرنے پہنچے ہسپتال ۔ مہیش بھٹ نے اس موقع پر کہا کہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے کا انتظار۔ زندگی کا ایک تازہ چمکتا ہوا قطرہ۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مہیش بھٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے، اس سے پہلے

    بھی جب عالیہ بھٹ نے اپنی پریگنینسی کے بارے میں سب کو آگاہی دی تھی اس وقت فلمساز نے ایک پوسٹ کرکے کہا تھا کہ آہ میرے بچے کے ہاں بچہ ہونے والا ہے، میں رنبیر اور عالیہ کے لیے بہت خوش ہیں ، ہماری فیملی بڑھے گی اور اب مجھے اپنی زندگی کے سب سے اہم کردار کے لیے تیاری کرنی ہے اور وہ کردا ر ہے نانا کا۔ یاد رہے کہ عالیہ اور نبیر کپور نے محبت کی شادی کی ۔ دونوں پہلی بار ایک ساتھ بڑی سکرین پر براہمسٹرا میں دیکھے گئے جو کہ سپر ہٹ ہوئی ۔ عالیہ اور رنبیر نے اس سے قبل کبھی ایک دوسرے کے ساتھ سکرین شئیر نہیں کی۔

  • رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی ولادت ، کپور فیملی خوشی سے نہال

    عالیہ بھٹ جن کے گھر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے انہوں یہ خوشخبری بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے شئیر کی انہوں نے لکھا کہ ہماری زندگی کی یہ سب سے زیادہ اچھی خبر ہے جو میں آپ کو کو سنانے جا رہی ہوں۔عالیہ بھٹ کی ساس نیتو کپور نے اسی نوٹ کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ‘برکت’۔ رنبیر کی ردھیما کپور نے کہانی پر اپنا ردعمل پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نوٹ بھی شیئر کیا۔ اس نے لکھا، اُف آج سب سے زیادہ خوشی کی خبر۔ سب سے پیاری بچی کے لیے قابل فخر والدین۔” سونی رازدان نے

    نوٹ شیئر کیا اور لکھا، "اوہ مبارک، اس خوبصورت تحفے کے لئے خدا کا شکر ۔ آپ سب کی محبت کا شکریہ۔ کرینہ کپور خان نے عالیہ کی پوسٹ پر ایک دلکش تبصرہ چھوڑا جس میں لکھا تھا، اف مائی منی عالیہ.میں اس سے ملنے کےلئے بے چین ہوں۔ شویتا بچن نے بھی تبصرہ کیا، آپ دونوں کو مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو۔ عالیہ کی بہن شاہین بھٹ نے اپنی بھانجی کے لیے ایک پیارا نوٹ پوسٹ کیا۔ اس کی پوسٹ میں بھی خوشی کا اظہار کیا ۔یوں دونوں طرف کی فیملی کے لوگ ننھی پری کی آمد پر ہیں خوشی سے نہال۔

  • آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    آغا علی کے گانے کی لاہور میں شوٹنگ

    اداکار آغا علی جو کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی جنون رکھتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک گانا گایا ہے اسکو ڈائریکٹ بھی خود ہی کررہے ہیں. لاہور میں دون دن سےاس گانے کی شوٹنگ جاری تھی جو کہ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی. گانے کی وڈیو میں آغا علی کے ساتھ مہروانساءاقبال ہیں. باری سٹوڈیو میں گانے کی شوٹنگ کی گئی. گانے کی شوٹنگ میں آغا علی کے ساتھ ان کے بڑے بھائی علی سکندر تھے ان کا کہنا ہے کہ یہ گانا ایک رومینٹک نمبر ہے وڈیو بھی خاصی دلچپسپ ہے لوگ اسکو ضرور پسند کریںگے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ہم ایسا میوزک

    ترتیب دیں جو آج کی نوجوان نسل پسند کرتی ہے جبکہ آغا علی کا کہنا ہے کہ میں نے دل سے گایا ہے مجھے یقین ہے کہ مداح اسکو بہت پسند کریں گے۔ یاد رہے کہ آغا علی جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں ہی ہیں وہ ڈرامہ سیریل حاصل لا حاصل کی شوٹنگ کررہے ہیں اس میں ان کے ساتھ منشا پاشا اور عباس اشرف ہیں. یاد رہے کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے شادی کی دونوں خاصے خوش ہیں. آغا علی کہتے ہیں کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گائیگی بھی میرا جنون ہے. اس لئے جب بھی موقع ملتاہے اپنے اس شوق کو پورا کر لیتا ہوں۔

  • عمران خان ہمارا ببر شیر ہے اماں لبنی فریاد

    عمران خان ہمارا ببر شیر ہے اماں لبنی فریاد

    ٹی وی ڈراموں کی ناقد اماں نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارا ببر شیر ہے. کروڑوں مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی دعائیں اس کے ساتھ ہیں ، مجھے سب سے زیادہ تکلیف اس دو ٹکے کے بندر کو دیکھ کر ہو رہی ہے،گولی سے زیادہ توپ کا کام اس چونی کے بندے کا ہے یہ ، یہ عمران خان پاکستان کی شان پر گولی چلائے (او نکھتے او او تسی عوام نوں پاگل سمجھدے او) ، باز دا شکار تے مکھی کریگی . یاد رہے کہ دو دن قبل عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کا ایک واقعہ رونما ہوا جس کے نتیجے میں فیصل جاوید خان اور عمران خان کو گولیاں لگیں اب گولیاں جس طرح سے اور جس انداز سے لگی ہیں وہ قابل تشویش ہے کیونکہ عمران خان جس پوزیشن میں بیٹھے ہوئے تھے اس میں ایک

    الگ اینگل سے گولی لگنے پر کافی سوالات اٹھ رہے ہیں. جبکہ اماں لبنا فریاد کافی پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اس قوم کی آخری امید ہے اس پر حملہ نہیں ہونا چاہیے اماں لبنی فریاد کے ساتھ دیگر شوبز ستارے بھی عمران خان کے حق میں بات کررہے ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی جتا رہے ہیں. عمران خان کو گولی لگنے کی تاحا ل ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی.

  • فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات پیش کریں عدالت کا حکم

    کراچی کی فیملی کورٹ نے اداکار فیروز خان اپنی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے ، فیروز خان نے وکیل عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ فیروز بیس ہزار ماہانہ بچوں کے اخراجات دیں گے۔ تاہم عدالت نے فیروز خان کو حکم دیا ہے وہ اپنی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔ دوسری طرف علیزے سلطان کے وکیل نے عدالت سے کہا ہے کہ بچوں کے لئے الگ گھر کا بندوبست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر ان سے ملنا چاہتے ہیں تو مل سکتے ہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کی فیملی کورٹ میں فیروز خان کی بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج سے متعلق

    تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کی۔یاد رہے کہ فیروز خان اس وقت بری طرح مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ ان کا اپنی اہلیہ پر بری طرح سے تشدد کرنے کا عمل ثبوتوں کے ساتھ سامنے آچکا ہے۔ جبکہ فیرو ز خان ان ثبوتوں کو ماننے سے انکاری ہیں عدالت علیزے کی طرف سے پیش گئے ثبوتوں پر کیا فیصلہ دیتی ہے یہ دیکھنا ابھی باقی ہے۔ لیکن فیروز خان کا شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا حصہ بائیکاٹ کر چکی ہے۔

  • ڈرامہ سیریل قلندر میں شادی کی تقریب کے سینز شوٹ کئے گئے

    ڈرامہ سیریل قلندر میں شادی کی تقریب کے سینز شوٹ کئے گئے

    ڈرامہ سیریل قلندر جو کہ آن ائیر جا چکا ہے اس ڈرامے کی شوٹنگ مسلسل لاہور میں چل رہی ہے۔ ڈرامے کی شوٹنگ لاہور کے مختلف علاقوں میں کی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز اس ڈرامے میں شادی کی ایک تقریب کی شوٹنگ کی گئی جس میں ساری کاسٹ موجود تھی۔ سینئر اداکارہ اسماءعباس نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شوٹنگ کی ایک تصویر بھی جاری کی۔ ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں منیب بٹ ، کومل میر ، علی عباس ، اسماءعباس ، علی طاہر ، کنزہ ملک ، احمد عباس ، محمد افضل خواجہ ، عثمان چوہدری ، نعیمہ خان ، فجر خان اور کاشف محمود و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی کہانی ثمرہ بخاری نے لکھی ہے جبکہ ڈرامے کا او ایس ٹی صابر ظفر نے لکھا اور اسکی کمپوزیشن

    شانی ارشد کی ہے اور گایا راحت فتح علی خان نے ہے۔ڈرامے کے پرڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قرشی ہیں اور ڈائریکٹر صائمہ وسیم ہیں۔ کہانی سوشل ایشو ہے اور اس میں بنتے بگڑتے رشتوں اور نوجوان نسل کی ترجیحات کیا ہوتی ہے وہ دکھایا گیا ہے۔ ڈرامے کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جا رہا ہے۔ منیب بٹ اس میں ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں جو پیسے کی خاطر ایک امیر لڑکی سے شادی کرتا ہے۔ کہانی جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے ڈرامہ شائقین کی دلچپسی مزید بڑھی جا رہی ہے۔