Baaghi TV

Category: شوبز

  • بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔


    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    وزارت ثقافت نے بنگلا دیش کی مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مرکزی بینک نے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ دینے سے انکار کرتے ہوئےبتایا کہ پہلے ہی ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اس لیے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ فراہم نہیں کر سکتے۔

    منتظمین نورا فتیحی کو ڈالرز میں معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈانسر کو کتنی رقم دی جانی تھی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبر تک ذخائر کم ہوکر 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اور وہاں کی حکومت نے قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔

  • سیف علی خان کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور ؟

    سیف علی خان کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور ؟

    بالی وڈ اداکار سیف علی خان جو انٹرویوز بھی کم کم دیتے ہیں وہ سوشل میڈیا پر بھی کم ہی دکھائی دیتے ہیں . انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ کیوں ہیں سوشل میڈیا سے دور. سیف علی خان نے کہا کہ میں‌ نے بہت کوشش کی کہ میں سوشل میڈیا پر رہوں لیکن مجھے میرے نام کا کوئی ہینڈل نہیں مل سکا میرے نام کے اتنے ہینڈلز موجود ہیں کہ کیا بتائوں . دوسرا یہ کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں آپ کو جھوٹ بہت زیادہ بولنا پڑتا ہے ، اور خاص کر ایسا جھوٹ کہ جس میں کسی کی جھوٹی تعریف کرنی پڑے میں یہ سب نہیں کر سکتا یہ میرا مزاج ہی نہیں ہے. اس

    لئے میں سوشل میڈیا سے دور رہتا ہوں . مجھے لگتا ہے کہ میں جو ہوں جہاں ہوں بالکل ٹھیک ہوں. سیف علی خان نے کہا کہ مجھے ویسے بھی سوشل میڈیا کے مزاج کی سمجھ ہی نہیں آتی اس لئے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس سے دور ہی رہنا چاہیے. یوں سیف علی خان نے بتا دیا کہ وہ سوشل میڈیا سے آخر دور کیوں رہتے ہیں. یاد رہے کہ سیف علی خان کی حال ہی میں فلم کرم ویدھیا ریلیز ہوئی ہے یہ فلم باکس آفس پر خاص کمال نہیں دکھا سکی اس فلم میں سیف کے ساتھ ہرتیک روشن بھی دکھائی دئیے ہیں.

  • عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس سال بالی وڈ کی ایسی جوڑی رہی ہیں جو سب سے زیادہ خبروں میں رہے ہیں. پہلے ان کی شادی اور پھر بعد میں بچے کی پیدائش خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے. عالیہ بھٹ کے گھر ننھے مہمان کی آمد دسمبر کے پہلے ہفتے یا نومبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے. بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گی اس دوران وہ چھوٹے موٹے پراجیکٹس تو کرتی رہیں گی لیکن بھرپور انداز میں کام ایک سال کے بعد ہی کریں گی. کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک سال کا وقفہ لیکر اپنے بچے پر توجہ دیں گی.

    دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ وہ جب دوبارہ کام شروع کریں گی تو سب سے پہلے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی مکمل کروائیں گی.اگر ہم رنبیر کپور کےانٹرویوز دیکھیں تو وہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے اگر رہنا پڑا تو میں رہوں گا لیکن عالیہ اپنے کام پر کمپرومائز نہیں کریگی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کاحال ہی میں بے بی شاور کیا گیا ہے جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. عالیہ اور رنبیر دونوں کی فیملیاں آنے والے ننھے مہمان کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں.

  • دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی باکس آفس پر شاندار کارکردگی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے چھ دن ہو گئے ہیں لیکن اس کا کریز ہے کہ ہر لمحہ بڑھتا ہی جا رہا ہے. پاکستان میں‌فلم جہاں جہاں بھی لگی ہے بہت اچھا بزنس کررہی ہے. شائقین کی بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں میں آرہی ہے. جوان بوڑے بچے ہر کوئی فلم کو دیکھ رہا ہے. پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک مں فلم ریلیز کی گئی ہے اور جہاں بھی ریلیز کی گئی ہے وہاں شاندار بزنس کررہی ہے. دالیجنڈ آف مولا جٹ نے اپنی ریلیز کے بعد صرف 3 دنوں میں 5 ممالک سے مجموعی طور پر 19 کروڑ روپےکا بزنس کیا۔کہا جا رہا ہےکہ فلم نے برطانیہ ، کینڈا اور

    امریکہ سیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے. پاکستان ہو یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں جہاں بھی فلم لگی ہے فلمی شائقین ٹکٹس کی عدم دستیابی کی شکایت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. باہر کے ملکوں میں بڑی تعداد میں انڈینز اس فلم کو دیکھ رہے ہیں خصوصی طور پر سکھ برادری دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو بہت پسند کررہی ہے. یاد رہے کہ فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے مولا جٹ اور نوری نت کے کردار ادا کئے ہیں،. جبکہ ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے دارو نتنی اور مکھو کا کردار کیا ہے.

  • ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    بالی وڈ اداکار ارجن کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے حوالے سے وہ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس دیتے رہتے ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی اس میں انہوں نے اپنے چچا سنجے کپور کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے بچپن میں میرے ہر مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا.انہوں نے اس وڈیو میں بتایا کہ ان کے چچا ان کے لئے کتنی اہیت کے حامل ہیں. چچا آپ وہ شخص ہیں جو میرے ہر مشکل وقت میں‌میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں. آپ صرف میرے چچا ہی نہیں میرے دوست ہو. مجھے یاد ہے کہ آپ نے

    مجھے میرا پہلا ڈرنک پلایا اور مجھے باہر جانے اور پارٹی کرنے پر مجبور کیا.میں دل کی گہرائیوں کی سے آپکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں. انہوں نے وعدہ کیا کہ ممبئی واپس آنے پر آپ کو ایک سرپرائز دوں گا۔میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں. ارجن کی اس وڈیو کا جواب دیتے ہوئے سنجے کپور نے یوں تبصرہ کیا "لو یو ارجن تم بہت پیارے ہو ، کل رات تم کو بہت یاد کیامیری سالگرہ کی پارٹی کا جشن تمہارے بغیر ادھورا تھا۔ یاد رہے کہ ارجن کپور آخری بار موہت سوری کی فلم ” ایک ولن کی واپسی ” میں نظر آئے تھے.

  • سیلاب زدگان کے لۓ جمع کیے گۓ 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ جواد احمد کا عمران خان سے سوال

    سیلاب زدگان کے لۓ جمع کیے گۓ 13 ارب روپے کہاں ہیں؟ جواد احمد کا عمران خان سے سوال

    برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے سوال کر ڈالا ہے انہوں نے پوچھا ہے کہ کہاں ہیں‌وہ تیراں ارب روپے جو سیلاب زدگان کے نام پر جمع کئے تھے اور اس کی اتنی تشہیر کی گئی تھی کہ ہم نے تیراں ارب روپے جمع کئے ہیں اور اتنے پیسے عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں جمع کر سکتا. عمران خان بتائے نا کہاں ہے وہ سارا پیسہ؟ کس گائوں یا شہر پر انہوں نے یہ پیسہ لگایا اور سیلاب زدگان کی مدد کی . سیلاب زدگان کے نام پر پیسہ اکٹھا کرنے کے بعد عمران خان اپنی انتخابی مہم چلاتے رہے شہر شہر جلسے کرتے رہے کیا یہ جلسے ہمارے اور پاکستانیوں کے پیسوں سے کئے ہیں؟ نہیں اگر تو پھر سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھا کئے جانے والا پیسہ کہاں ہے؟‌ثانیہ نشترنے بھی

    بہت تصویریں کھچوائی اور تشہر کی کہ تیراں ارب روپے سیلاب زدگان کےلئے جمع کئے ہیں بتائیں تو سہی کہ کہاں یہ پیسہ خرچ ہوا کیونکہ انکو تو پتہ بھی نہیں ہے کہ سیلاب نے در حقیقت کتنی تباہی مچائی ہے یا لوگ کس حال میں ہیں یہ تو اپنے جلسوں میں مصروف رہے ہیں. جواد احمد نے کہا کہ لوگ سوال کریں عمران خان سے ان تیراں ارب روپوں کا حساب مانگیں سب کا احتسبا ہونا چاہیے اور اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے یہ ضروری ہے. میں نے کسی زمانے میں‌شوکت خانم کے لئے بہت کام کیا چندہ اکٹھا کیا اس وقت مجھے لگتا تھا کہ یہ جینوئن آدمی ہے لیکن اب میں اس پر اعتبار نہیں کرتا یہ بتائے کہ اس نے تیراں ارب جو سیلاب زدگان کے نام پر اکٹھے کئے تھے وہ کہاں‌ہیں؟

  • دیپیکا نے بتا دیا کہ وہ بچپن میں‌ کیسی تھیں

    دیپیکا نے بتا دیا کہ وہ بچپن میں‌ کیسی تھیں

    دیپیکا پڈوکون بالی وڈ کی انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے2007 میں ریلیز ہونے والی فلم اوم شانتی اوم سے ہندی سنیما میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. دیپیکا نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے بل پر کم ہی عرصے میں شائقین کے دلوں میں جگہ بنا لی . انہوں نے یہ جوانی ہے دیوانی، رام لیلا ، چنئی ایکسپریس، فائنڈنگ فینی، باجی راؤ مستانی، پدماوت ویدگر فلموں میں اداکاری کرکے ناقدین اور شائقین کے دل جیت لئے. دیپیکا اکثر اپنی ذات اور شخصیت کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں.حال ہی میں انہوں نے بتایا ہےکہ وہ بچپن میں‌کیسی تھیں. انہوں نے بتایا کہ وہ ایک شرمیلی بچی تھیں، انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے کس طرح سےچھوٹی عمر میں ہی اداکار بننے کاخواب دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان

    بچوں میں سے نہیں ہیں جنہوں نے آئینے کے سامنے اداکاری کی مشق کی بلکہ وہ انتہائی شرمیلی اور خوددار تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب میں اپنے والدین کے ساتھ تھیٹر جاتی تھی تو میں محسوس کرتی تھی کہ ایک دن میں اس جگہ پر ضرور ہوں گی. یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی ، فلم پٹھان کے ٹیزرز نے شائقین کے دل جیت لئےہیں دیکھنا یہ ہے کہ دیپیکا اور شاہ رخ کی یہ فلم باکس آفس پر کیا رنگ جماتی ہے.

  • وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں کترینہ کیف

    وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں کترینہ کیف

    کترینہ کیف اور وکی کوشل بالی وڈ کی سب سے خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ دونوں ہمیشہ اپنے مداحوں کو ایک دوسرے پر پیار جتاتے ہوئے نظر آتے ہیں. حال ہی میں اس خوبصورت جوڑے نے اپنا پہلا کروا چوتھ منایا اور ایک انٹرویو میں کترینہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وکی کے لئے روزہ رکھا تھا . کترینہ کیف جو کہ آج اپنی فلم ” فون بھوت ” کی تشہیر میں مصروف ہیں وہ اس فلم کی تشہیر کے لئے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑ رہیں، اس فلم میں ان کے ساتھ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وہ مختلف جگہوں پر جا رہی ہیں اور ہر جگہ میڈیا ان سے کچھ نہ کچھ سوالات کرتا دکھائی دے رہا ہے.کترینہ سے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک سوال ہوا تو

    اس کے جواب میں‌انہوں نے ایک خوبصورت بات بتائی اور کہا کہ ’’وکی کوشل مجھے اپنا گھبراہٹ کا بٹن کہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے سے الگ رائے رکھتے ہیں لیکن کوشش کررہے ہیں ایک دوسرے کی پسند نہ پسند کے مطابق بن جائیں. یاد رہے کہ فلم فون بھوت 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم کامیڈی اور ہارر ہے . فلم کے میوزک کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے. شائقین کترینہ کو دیکھنے کےلئے خاصے پرجوش ہیں.

  • عاطف اسلم  اور انکی اہلیہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت

    عاطف اسلم اور انکی اہلیہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت

    عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے ان گلوکاروں میں ہوتا ہے جن کی آواز کا جادو بالی وڈ فنکاروں اور میوزیشنز کے سر چڑھ کر بولتا ہے. عاطف اسلم اپنی آواز بالی وڈ کے نامور ستاروں کو دے چکے ہیں. لیکن پچھلے کچھ عرصےسے بالی وڈ میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی اینٹری بند ہے. لیکن اس کے باوجود پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لوگوں اور بالی وڈ سٹارز کے آپسی تعلق اور دوستی میں بالکل بھی فرق نہیں آیا. اس کی واضح مثال عاطف اسلم اور ان کی اہلیہ سارا بھروانہ کی بھارتی اداکار سنجے کپور کی سالگرہ میں شرکت ہے. انیل کپور کے بھائی سنجے کپور نے دبئی میں اپنی سالگرہ کی ایک پارٹی رکھی اس میں انہوں نے بھارت اور پاکستان کے ہر دلعزیز گلوکار عاطف اسلم اور ان کی

    اہلیہ کو مدعو کیا. دونوں نے اس پارٹی میں شرکت کرکے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دئیے. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ عاطف اسلم اور سارا بھروانہ چکنی پانڈے، سنجے کپور ، کترینہ کیف اور انیل کپور و دیگر کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اس تقریب میں بالی وڈ سے اور بہت سارے ستاروں نے بھی شرکت کی . شائقین کی جانب سے ان تصاویر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے.

  • مدیحہ شاہ کی فلم رنگ عشقے دا 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی

    مدیحہ شاہ کی فلم رنگ عشقے دا 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی ریلیز کے بعد پنجابی فلموں کو ایک سہارا ملا ہے، پنجابی فلموں کے شائقین کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کو اب ایک اور پنجابی فلم دیکھنے کو ملے گی جس کو پرویز کلیم نے ڈائریکٹ اور کاشف ریاض نے پرڈیوس کیا ہے. 23 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ” رنگ عشقے دا ” کی کاسٹ میں مدیحہ شاہ ، علی عباس سید، آمنہ راہی ، رازیا خان ، نغمہ بیگم ، اچھی کان ، وسیم علی ، وہاج خان ، سعید سیکی، حسن عباس ، طاہر نوشاد ، شمع ، ہانی بلوچ ، جنت علی اور افتخار ٹھاکر کے نام قابل زکر ہیں . فلم کا میوزک ذوالفقار علی نے دیا ہے

    جبکہ گیت ڈاکٹر خاقان حیدر غازی ، مشتاق علوی اور علی عباس سید نے لکھے ہیں. فلم کے حوالے سے پرویز کلیم کا کہنا ہےکہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر بہت محنت کی ہے اور شائقین ان کی فلم کو پسند کریں گے. پرویز کلیم کا یہ بھی دعوی ہے کہ رنگ عشقے دا کی کہانی مختلف ہے اور مدیحہ شاہ کے ساتھ ایک عرصے کے بعد کام کرکے بہت مزہ آیا ہے. فلم کا میوزک بھی شائقین کی پسند کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے یقینا شائقین کو میوزک بھی بہت پسند آئیگا.