Baaghi TV

Category: شوبز

  • میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    میکال ذاوالفقار اور کبری خان ایکبار پھر ایک ساتھ

    اداکار میکال ذوالفقار جب بھی سکرین پر آتے ہیں کچھ الگ اور منفرد پراجیکٹ کے ساتھ آتے ہیں. میکال ذواالفقار کی جوڑی ویسے تو صبا قمر و دیگر کے ساتھ بہت زیادہ پسند کی جا تی ہے لیکن کبری خان کےساتھ ان کی جوڑی کو بہت زیادہ سراہا جا تا ہے . دونوں کو ڈرامہ سیریل "سنگ مرمر”کے علاوہ”الف اللہ اور انسان” میں بہت سراہا گیا. شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی بےتاب رہتے ہیں. ان دو ڈراموں‌کے بعد ان دونوں‌کو ایک ساتھ دیکھنے کا شائقین کو موقع میسر نہیں آیا لیکن اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ہیں کیونکہ میکال اور کبری خان ایک ساتھ بہت جلد ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گے اس پراجیکٹ کا نام تاحال منظر عام پر نہیں آیا لیکن بتایا جا رہا ہے کہ اس پراجیکٹ کی شوٹنگ

    لاہور میں ہوئی ہے اور یہاں سے شوٹنگ ختم کرکے اب نیا سپیل جنڈیالہ شیر خان میں مشہور صوفی شاعر وارث شاہ کے مزار پر مکمل کیا جائے گا۔ میکال ذولفقار اس میں ایک الگ گیٹ میں نظر آئیں گے ، انہوں نے اسی گیٹ اپ میں دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کے پریمئیر میں بھی شرکت کی . یاد رہے کہ میکال کا ڈرامہ سیرل فراڈ آج کل آن ائیر ہے اس ڈرامے میں ان کی اور صبا قمر کی جوڑی کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان کی اداکاری کو بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے.

  • بھارتی ویب سیریز ہش ہش میں میشا شفیع کا گانے نے بھارتی شائقین کے دل جیت لئے

    بھارتی ویب سیریز ہش ہش میں میشا شفیع کا گانے نے بھارتی شائقین کے دل جیت لئے

    پاکستانی گلوکاروں کو دنیا بھر میں جہاں جہاں اردو پنجابی سمجھی اور بولی جاتی ہے وہاں پسند کیا جاتا ہے. پاکستان کے باصلاحیت گلوکاروں میں میشا شفیع کا نام بھی قابل زکر ہے. میشا نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائونگا میں ایک گانا گایا جسے بہت پسند کیا گیا. لیکن اب ھال ہی میں ان کا گانا”میرے مہرو” بھارتی ویب سیریز ہش ہش میں شامل کیا گیا ہے. اس ویب سیریز کی ہدایتکارہ تنوجا چندرا نے اس گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے گلوکارہ کا بے حد شکریہ ادا کیا اور کہاکہ میشا نے یہ گانا بہت اچھے انداز میں گایا ہے. تنوجا چندرا کی تعریفوں کے بعد گلوکارہ میشا شفیع نے بھی اپنے انسٹاگرام پر سٹوری شئیر کرکے ہدایتکارہ کا شکریہ ادا کیا .میشا شفیع کا گانا ’میرے مہرو‘

    کواداکارہ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، عائشہ جھلکا، کرشمہ تنا اور دیگر اداکاراؤں پر فلمایا گیا ہے۔اس گانے کو شاعر سمیر راحت نے لکھا ہے جبکہ اس کی موسیقی ارجیت دتا نے دی ہے. یاد رہے کہ اس ویب سیریز میں بہت برسوں کے ساتھ جوہی چاولہ، سوہا علی خان، عائشہ جھلکا، کرشمہ تنا کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع میسر آیا ہے. ویب سیریز کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے، عائشہ جھلکا کو اس ویب سیریز سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بہت برسوں کے بعد کام کیا ہے.

  • دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں 19 اکتوبر کو الحمراء میں تقریب کا اہتمام کیا جائیگا

    دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں 19 اکتوبر کو الحمراء میں تقریب کا اہتمام کیا جائیگا

    معروف کمپیئر پروفیسر دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی یاد میں 19 اکتوبر بروز بدھ کو الحمرا میں شام پانچ بجے ایک تقریب منعقد کی جائیگی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات دلدار پرویز بھٹی مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالیں گی۔ سیکریٹری جنرل دلدار لورز فورم میاں فراز نے بتایا کہ اس بار تقریب میں محفل موسیقی بھی ہو گی جس میں نامور آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔جو گلوکارہ پرفارم کریں گے ان میں راگنی ،مون پرویز،گلوکار نعیم فریدی، ناصر بیراج اور خالد ہاشمی کے نام قابل زکر ہیں۔ تقریب کی کمپئرنگ کے فرائض سعید سہکی اور ڈاکٹر ذویا قاضی سرانجام دیں گے ۔یاد رہے کہ دلدار پرویز بھٹی ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار ہونے کے ساتھ ساتھ ٹی وی اور ریڈیو کے

    کمپئیر بھی تھے ان کا فی البدیع بولنا شائقین کو بہت بھاتا تھا. انہیں بہت ساری زبانوں پر عبور حاصل تھا. پاکستان ٹیلی ویژن کو کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ میلہ، یادش بخیر اور پنجند جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔دلدار پرویز بھٹی پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر جواں فکر کے نام سے بھی پروگرام پیش کیا اور اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے، وفات کے وقت وہ چلڈرن لائبریری لاہور میں پراجیکٹ ڈائریکٹر تھے.دلدار پرویز بھٹی بلا کے ذہین تھے یہی وجہ ہے کہ آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے.

  • عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق، بچہ دونوں کی ترجیحات میں رہے گا

    عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق، بچہ دونوں کی ترجیحات میں رہے گا

    تیزی سے شہرت سمیٹنے والے اداکار عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کرن اشفاق کے درمیان کافی عرصے سے طلاق کی خبریں گردش کررہی تھیں لیکن دونوں جانب سے اس قسم کی خبروں کی نہ تصدیق ہو رہی تھی نہ ہی تردید. تاہم عمران اشرف کی اہلیہ کرن اشفاق نے چند ہفتے پہلے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے عمران اشرف کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دیں تھیں اور اپنے نام کے ساتھ سے شوہر کا نام بھی ہٹا دیا تھا، اور اس قسم کے سٹیٹس شئیر کئے تھے جس سے ان دونوں کے رشتے کی خرابی واضح تھی. چونکہ عمران اور کرن دونوں نے باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا کہ ان کے راستے الگ ہو گئے ہیں یا تعلق میں خرابی چل رہی ہے اس لئے چند دن سوشل میڈیا پر اس قسم کی بحث جاری رہنے کے بعد لوگوں نے خاموشی اختیار

    کر لی. لیکن اب عمران اشرف اور کرن اشفاق نے اپنے درمیان طلاق کی صورت میں علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے. دونوں کا کہنا ہے کہ ہم بھاری دل سے یہ اعلان کررہے ہیں لیکن ہم نے باعزت طریقے سے اپنے راستے الگ کر لئے ہیں تاہم ہمارا بچہ ہماری ترجیحات میں رہے گا ہم اس کے لئے بہترین والدین بن کر رہیں گے. ہم اپنے مداحوں اور میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے. یوں عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کے رشتے کے اختتام کی تصدیق خود ان دونوں نے آخر کار کر دی ہے. یاد رہے کہ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی.

  • میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    میرا بیٹا باپ اور دادا کا نام روشن کریگا ارباز خان

    پاکستانی اداکار ارباز خان اپنے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں اینٹری پر بہت خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں نے اپنے بیٹے پر بالکل بھی دبائو نہیں‌ڈالا کہ وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ بنے . شوبز انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ مکمل طور پر میرے بیٹے کا ہے. میں یہ محسوس تو کررہا تھا کہ میرا بیٹا اداکاری میں آئیگا لیکن میں نے یہ سوال اس سے نہیں‌کیا تھا جب تک کہ اس نے خود اس خواہش کا اظہار نہیں‌کر دیا تھا. ارباز خان نے کہا کہ میں اپنی بیوی کی نسبت بچوں‌پر زیادہ سختی کرتا ہوں‌. سختی زیادہ پڑھائی کے معاملات میں‌کرتا ہوں‌. ہمارے ماں‌باپ نے ہمیں‌پڑھایا لکھایا تھا تو میری بھی کوشش ہے کہ میرے بچے پہلے پڑھیں لکھیں اس کے بعد یہ کسی بھی کیرئیر کو

    اپنائیں. پڑھائی لکھائی آج کے زمانے کی بہت بڑی دولت ہے. ارباز خان نے کہا کہ میرے باپ نے بھی مجھے کہا تھا کہ میری عزت کا خیال رکھنا اور اپنے دم پر اپنا نام بنانا میں اپنے بیٹوں کو بھی یہ ہی کہوں گا کہ اپنے دم پر اپنا نام بنائیں اور میری اور اپنے دادا کی عزت کا خیال رکھیں. ایک سوال کے جواب میں ارباز خان نے کہا کہ میری اہلیہ خوشبو بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹا شوبز انڈسٹری کاحصہ بن گیا ہے. وہ آج اس خوشی میں ضرور شامل ہوتیں لیکن وہ کام کی غرض سے شہر سے باہر ہیں.

  • ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    ارباز خان کے بیٹے آریان خان کی شوبز انڈسٹری میں ایںٹری

    نوے کی داہئی کے سپر ہٹ اداکار اور سینئر اداکار آصف خان کے بیٹے ارباز خان کے بیٹے نے باقاعدہ شوبز انڈسٹری میں اینٹری دیدی ہے. ارباز کے بیٹے آریان خان نے ڈرامہ سیریل رشتے ناطے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے. آریان اس ڈرامے میں ارباز خان کے بیٹے کا ہی کردار ادا کررہے ہیں. ڈرامے کو کے رحمان نے لکھا ہے جبکہ ڈائریکٹر دلاور ملک ہیں. کاسٹ میں سنگیتا بیگم ، کامران مجاہد ، مہرین شاہ ، صائمہ سلیم، نور الحسن ، ارم انصاری ، شیراز سکندر ، مومنہ قدوس ، اعجاز، علی انجم، زارا حیات خان و دیگر کے نام شامل ہیں. آج لاہور میں اس ڈرامے کی پریس کانفرنس ڈرامے کے سیٹ پر ہی کی گئی. ارباز خان نے کہا کہ مجھے جب جب کوئی اچھا کردار ملتا ہے

    میں کرتا ہوں.اس ڈرامے کی کہانی روٹین کے ڈراموں‌ سے ہٹ کر ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرا بیٹا بنا بنایا ایکٹر ہے ہم تو پھر بھی شروع میں‌کنفیوژ ہوجاتے تھے لیکن میرا بیٹا کنفیوژنہیں ہوتا کافی پر اعتماد ہے. ڈرامے کے ڈائریکٹر دلاور ملک کا کہنا ہےکہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ فیملی ڈرامہ بنائوں اور رشتے ناطے مکمل طور پر ایک فیملی ڈرامہ ہے اور ارباز خان نے اس ڈرامے کےلئے ہاں کی اسکے لئے میں ان کا شکرگزار ہوں.

  • مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    مولاجٹ چوالیس سال کے بعد ایکبار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی

    1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ فلم کے پرڈیوسر محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ فلم کو ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کریں گے محمد سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سرور بھٹی کا کہنا ہے کہ وہ چند ہفتوں میں فلم ریلیز کر دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ باقاعدہ اس فلم کا پریمئیر بھی کریں گے اور پریمئیر میں وہ فلم انڈسٹری کے علاوہ پاکستان کی اہم شخصیات کو مدعو کریںگے۔ سرور بھٹی کہتے ہیں کہ میں عام فلموں کی طرح اس فلم کی سکریننگ کسی سینما گھرمیں نہیں کروں گا۔ سرور بھٹی نے مزید کہا کہ میری فلم نے اُس وقت بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا آج بھی کریگی لیکن میرا مقصد

    یہ نہیں ہے کہ میں فلم سے پیسہ کماﺅں میرا مقصد یہ ہے کہ جنہوں نے میری فلم نہیں دیکھی وہ ایکبار ضرور دیکھیں ۔ میری فلم کے سٹارز بعد میں انڈسٹری کیا پاکستان کے سٹارز بنے ان کا نام اس فلم کی وجہ سے آج بھی زندہ ہے سلطان راہی اور مصطفی قریشی نے بہت ساری فلموں میں کام کیا لیکن جو شہرت انہیں مولا جٹ اور نوری نت کے کردار نے دی وہ اپنی مثال آ پ ہے۔

  • مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    مولا جٹ کے خالق محمد سرور بھٹی کو دا لیجنڈ آف مولا جٹ کیسی لگی ؟

    محمد سرور بھٹی جنہوں نے مولا جٹ پرڈیوس کی تھی انہیں خاص طور پر دا لیجنڈ آف مولاجٹ کے پریمئیر پر بلایا گیا تھا انہوں نے فلم دیکھنے بعد کہا ہے کہ فلم کی سینماٹوگرافی اور ساﺅنڈ شاندار ہے اس پر بلال لاشاری نے بے انتہا محنت کی ہے لیکن ہے فلم کا سبجیکٹ کا ناصر ادیب نے بیڑا غرق کر دیا ہے۔ یا تو ناصر ادیب لکھ نہیں سکا یا اس نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے ۔ فلم میں مولا جٹ کو شرابی دکھایا گیا ہے اصل مولا جٹ میں تو ایسا نہیں تھا اور کوئی شرابی کسی فلم کا ہیرو کیسے ہو سکتا ہے؟ فلم میں حد درجہ خونریزی دکھائی گئی ہے۔ نتوں کو آبرو ریزی

    کرنے اور قتل کرنے والے دکھایا گیا ہے میں نے تو یہ سب نہیں دکھایا تھا۔ فواد خان ہو ماہر ہ، حمزہ عباسی ہوں یا حمائمہ ملک سب اچھے فنکار ہیں تبہی تو فلم میں کاسٹ کئے گئے۔ لیکن اچھے فنکاروں سے کام لینے والا بھی تو کوئی ہونا چاہیے نا؟ان سے جتنا اور جیسا کام لیا گیا ہے انہوں نے سے اس حساب سے بہت اچھا کیا ہے۔ اگر مجھے موقع ملا اور ان سب فنکاروں نے اگر رضامندی ظاہر کی تو میں ان کے ساتھ کام کرو گا اور ان سے وہ کام لوں گا کہ جس کو سال ہا سال یاد رکھا جائیگااور یہ سب زمانے کے استاد بن جائیں گے۔

  • مولا جٹ کا پانچ دن میں دس کروڑ کا بزنس

    مولا جٹ کا پانچ دن میں دس کروڑ کا بزنس

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو ریلیز ہوئے پانچ دن ہو ئے ہیں اور ان پانچ دنوں میں ابھی تک فلم نے دس کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ شائقین کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کا رخ کررہی ہے اور جوق در جوق فیملیاں سینما گھروں میں آرہی ہیں۔ فلم کافی سینما گھروں میں نہیں لگی جن میں سنے پیک، سنے سٹار ، بحریہ ٹاﺅن اور نیوپلیکس کے نام شامل ہیں ۔ باہر کے ملکوں میں جہاں جہاں فلم ریلیز ہوئی ہے اچھا بزنس کررہی ہے امید کی جا رہی ہے کہ فلم جتنے بجٹ میں بنی ہے وہ شاید پورا کر جائیگی لیکن اگر پاکستان میں تمام سینما گھروں میں لگتی تو

    شایدفلم پاکستان سے ہی بہت زیادہ پیسہ کما جاتی۔ فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی دی جا رہی ہے لیکن بہت سارے لوگوں کو انکے گھر کے قریبی سینما گھروں میں فلم دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے جس کی وجہ سے مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ فلم تیراں اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک میں ریلیز ہوئی تب سے لیکر ابھی تک فلم کی کامیابی سے نمائش جاری ہے۔فلم کی پرڈیوسر اور ڈائریکٹر شائقین کا جوش بڑھانے کے لئے رات گئے سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں ۔ فلم جن سینما گھروں میں لگی ہے وہاں آخری شو رات دو بجے تک چل رہا ہے۔

  • مولا جٹ میں شائقین کس کے کردار کے ہوئے ہیں دیوانے؟

    مولا جٹ میں شائقین کس کے کردار کے ہوئے ہیں دیوانے؟

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی پہلی ایسی فلم ہے جو پچاس کروڑ کے بجٹ سے تیار ہوئی ہے اس فلم میں سپیشل ایفیکٹس کا استعمال کیا گیا ہے جسے شائقین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔ فلم میں ماہرہ خان ، حمائمہ ملک ، حمزہ علی عباسی ، گوہر رشید اور فارس شفیع نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ شائقین نے حمزہ علی عباسی کی اداکاری کو بہت سراہا ہے ۔ حمزہ علی عباسی کے بعد دارو نتنی کا کردار کرنے والی حمائمہ ملک کی اداکاری کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔ گوہر رشید

    اور فارس شفیع کی اداکاری کو بھی بہت سراہا جا رہا ہے۔ فلم دیکھ کر جو بھی سینما گھر سے باہر نکل رہا ہے وہ فلم کے تمام کردروں کی جم کر تعریف کررہا ہے لیکن فلم میں جس کی اداکاری کو ابھی تک سب سے زیادہ سراہا گیا ہے ان میں حمزہ علی عباسی کا نام ٹاپ پر ہے۔فواد خان کی فین فالونگ چونکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ ہے اس لئے بھارتی شائقین بھی فلم دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں ۔سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین بھی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیکھنے کی خواہش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔