Baaghi TV

Category: شوبز

  • علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

    کراچی: پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر قابلِ اعتراض لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر کے صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

    باغی ٹی وی: علیزے شاہ ماضی میں بھی ڈانس ویڈیوز اور لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی آئی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی بیلی ڈانس کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں انتہائی تنگ شرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو بھارتی ہپ ہاپ گلوکار حرکیرات سنگھا اور اسٹار بوائے ایکس کے گانے ڈونالی پر سیاہ کراپ ٹاپ میں ملبوس بیلی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی اداکارہ نقادوں کے نشانے پر آ گئیں،صارفین ویڈیو کے کمنٹس میں انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں بھارت کی عرفی جاوید جیسا قرار دیا، بہت سارے افراد نے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، ایک صارف کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ اس لڑکی نے پاکستان کے سوبر ڈراموں میں اداکاری کی ہے-

    ثانیہ نے شعیب کا نام گھر سے ہٹاکر کس کا نام لکھوایا؟

  • وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    وسیم اکرم کے بیٹے نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    کراچی: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بیٹے اکبر اکرم نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم تو اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اب ان کے بیٹے اکبر نے بھی ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے،وسیم اکرم جہاں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کمنٹری اور ٹی وی پر تجزیے کرتے دکھائی دیتے ہیں وہیں وہ مختلف اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

    سابق کرکٹر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ متعدد تصویروں پر مبنی پوسٹ شیئر کی ہےان تصاویر میں باپ اور بیٹے کو ماڈلز کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ،محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی جاری

    وسیم اکرم نے اس سے قبل کی گئی ایک پوسٹ کے کیپشن میں اعلان کیا کہ میرے بیٹے، جس شاندار انسان میں تم تبدیل ہوئے ہو اور جس سمت میں تم آگے بڑھ رہے ہو مجھے تم پر بے حد فخر ہے، 24 ویں سالگرہ کے موقع پر میں اپنے بیٹے کی پہلی ماڈلنگ جاب کی ایک تصویر چپکے سے شیئر کر رہا ہوں۔

    سویڈن: قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کا قتل، 5 گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    واضح رہے کہ وسیم اکرم کے اپنی پہلی اہلیہ ہما وسیم سے دو بیٹے تیمور وسیم اور اکبر وسیم ہیں، ہما وسیم کے 2009 میں انتقال کے بعد سا بق فاسٹ بولر نے آسٹریلوی شہری شنیرا سے شادی کی تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی آیلا ہے۔

  • 59 سالہ عامر خان ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار

    59 سالہ عامر خان ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کی زندگی میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، 59 سالہ عامر خان ایک مرتبہ پھر محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں اور یہ محبت ایک خاتون سے ہے جن کا تعلق بنگلور سے بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، عامر خان نے حال ہی میں اپنی نئی ساتھی کو اپنے پورے خاندان سے متعارف کروا دیا ہے۔ یہ ملاقات خوشگوار رہی اور خاندان کے افراد نے ان کو خوش آمدید کہا۔ تاہم، اس حوالے سے عامر خان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہ

    عامر خان کی ذاتی زندگی کی بات کی جائے تو ان کی پہلی شادی رینا دتہ سے 1986 میں ہوئی تھی، لیکن یہ رشتہ 2002 میں ختم ہو گیا۔ اس کے بعد، 2005 میں عامر خان نے فلم ساز کرن راؤ سے شادی کی، لیکن یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ قائم نہ رہ سکا اور 2021 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔عامر خان کی پہلی شادی سے دو بچے ہیں؛ بیٹا جنید خان جو کہ اداکار بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور بیٹی ایرا خان۔ دوسری شادی سے ان کا ایک بیٹا آزاد خان ہے۔

    عامر خان کی ذاتی زندگی ہمیشہ میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور اب تیسری بار محبت میں گرفتار ہونے کی خبریں یقیناََ ان کے مداحوں کے لئے ایک نیا چمکتا پہلو ہیں۔عامر خان کی ذاتی زندگی اور ان کے کیریئر پر نظر رکھنے والے اب یہ دیکھیں گے کہ یہ نیا رشتہ ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلیاں لے کر آتا ہے۔

    حکومتی نمائندوں کا پیکا قانون سازی پر جلد بازی کا اعتراف

    وزیراعلی پنجاب نے زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

  • ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    ڈائریکٹر کی بےہودہ گفتگو سن کر فلم سے انکار کیا تھا ، پریانکا چوپڑا کا انکشاف

    پہلے بالی ووڈ اور پھر ہالی ووڈ میں نام کمانے والی معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پیش آنے والے ایک پریشان کن واقعہ کا ذکر کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق فوربس پاور وومنز سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ اداکارہ نے ایک تکلیف دہ اور غیر انسانی تجربہ کا ذکر کیا، انکے مطابق وہ اس وقت فلم انڈسٹری میں نو وارد اور صرف 19 برس کی تھیں۔ انکے مطابق ایک فلم کی شوٹ کے موقع پر انکی ایک ہدایتکار سے پریشان کن مڈبھیڑ ہوئی۔میں نے ان سے کہا، کیا آپ میرے اسٹائلسٹ سے بات کرکے اسے بتائیں گے کہ آپ کپڑوں اور چیزوں کے معاملے میں کیا چاہتے ہیں۔ جس پر انہوں نے فون پر کسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اداکارہ کے زیر جامہ کو دیکھنے کےلیے سنیما آتے ہیں، تو جسم کے نچلے حصے کے کپڑے کافی مختصر ہونے چاہئیں تاکہ میں انکے اندرونی کپڑے دیکھ سکوں۔

    پریانکا کے مطابق ہدایتکار نے یہ جملے کئی بار ادا کیے۔ انکے مطابق یہ سن کر انکا دل ٹوٹ گیا تھا اور گھر جا کر میں نے اپنی والدہ سے کہا میں اس شخص کو دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتی، جس کے بعد میں نے انکے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

    سعودی عرب پاکستان سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقاما ت میں شامل

    اسرائیلی کمپنی کی اہم افراد کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش

    امریکی طیارہ حادثہ،چند لمحے قبل کیا ہوا، اہم انکشاف،مرنے والوں میں پاکستانی شامل

    صارم زیادتی قتل کیس، پولیس کی فلیٹس میں دوبارہ تلاشی

    واشنگٹن فضائی حادثہ،ہوابازی کے حفاظتی معیار کا جائزہ لیا جائے گا، وائیٹ ہاؤس

  • سیف علی خان کیس،فنگر پرنٹ نہ ملے تو ممبئی پولیس نے اٹھایا اگلا قدم

    سیف علی خان کیس،فنگر پرنٹ نہ ملے تو ممبئی پولیس نے اٹھایا اگلا قدم

    ممبئی: اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے مقدمے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جب چہرے کی شناخت (فیشل ریکگنیشن) ٹیکنالوجی نے یہ تصدیق کی کہ ملزم محمد شریف الاسلام وہی شخص ہے جو جرم کے منظر سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آ رہا ہے، پولیس نے آج اس کی تصدیق کی۔

    شریف الاسلام پر الزام ہے کہ اس نے 16 جنوری کی صبح بندرا کے ایک بلند عمارت کی 12ویں منزل پر سیف علی خان کے گھر میں چوری کرنے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کی۔سیف علی خان نے جب اس کا مقابلہ کیا تو ملزم نے اداکار پر چھ بار چاقو سے حملہ کیا اور فرار ہو گیا۔سیف علی خان کو فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ایمرجنسی سرجری کی۔ پانچ دن اسپتال میں گزارنے کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا اور بیڈ ریسٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    پولیس کے مطابق ملزم شریف الاسلام، جو بنگلہ دیش کا شہری ہے، 19 جنوری کو تھانے شہر سے گرفتار کیا گیا۔شریف الاسلام کے والد محمد روح الامین نے اپنے بیٹے کی بنگلہ دیش نیشنلزم پارٹی (بی این پی) سے وابستگی کی تصدیق کی اور دعویٰ کیا کہ وہ سیاسی انتقام سے بچنے کے لیے اپنے ملک سے فرار ہو گیا تھا۔ایک ٹیلیفونک گفتگو میں، ملزم کے والد نے انکار کیا کہ ممبئی میں گرفتار شخص ان کا بیٹا ہے، حالانکہ پولیس نے بنگلہ دیشی حکومتی دستاویزات بھی برآمد کیں جن میں شریف الاسلام کی شہریت کی تصدیق ہوتی ہے۔ امین نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے پر بنگلہ دیش میں "جھوٹے مقدمات” چلائے گئے تھے اور وہ ہندوستان صرف کام کی تلاش میں آیا تھا۔روح الامین نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی جھوٹا قرار دیا، اور کہا کہ فوٹیج میں جو شخص نظر آ رہا ہے، اس کا چہرہ ان کے بیٹے شریف الاسلام سے مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ اس کا چہرہ زیادہ موٹا اور اس کے بال چھوٹے تھے، جبکہ فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کے بال لمبے تھے۔

    ممبئی کی عدالت نے کل پولیس کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے شریف الاسلام کی مزید حراست کی اجازت نہیں دی۔ بندرا میجسٹریٹ کی عدالت نے کہا کہ پولیس نے مزید وجوہات پیش نہیں کیں جن کی بنیاد پر شریف الاسلام کو مزید حراست میں رکھا جائے۔ تاہم عدالت نے کہا کہ اگر کوئی نئی معلومات سامنے آتی ہیں تو پولیس دوبارہ حراست کی درخواست کر سکتی ہے۔

    پچھلے ہفتے ایک نیا موڑ آیا جب فنگر پرنٹ تجزیے میں شریف الاسلام کے فنگر پرنٹس کو سیف علی خان کے گھر سے ملنے والے پرنٹس سے نہ ملے، ممبئی پولیس نے 19 فنگر پرنٹس کو سی آئی ڈی کو بھیجا تھا، لیکن سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹ بیورو کے مطابق سیف علی خان کے گھر سے لئے گئے فنگر پرنٹ ملزم شریف کے فنگر پرنٹ سے مطابقت نہیں رکھتے،اس کے باوجود پولیس نے دیگر فرانزک تجزیے جاری رکھے ہیں۔ ملزم کے لباس، چاقو، گمچھا اور بیگ کو فارنسک کیمیکل تجزیے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

    اس دوران ایک اور تنازعہ بھی سامنے آیا جس میں آکاش نام کے 31 سالہ شخص کو غلط طور پر گرفتار کر لیا گیا تھا۔ آکاش کا کہنا ہے کہ اس نے اس بدقسمتی کی وجہ سے اپنی نوکری کھو دی اور اس کی شادی بھی اسی وجہ سے ٹوٹ گئی "میری تصویر کیوں وائرل کی گئی؟ میں انصاف چاہتا ہوں”،آکاش کے والد، کلیش کنوجیا نے پولیس کی کارروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا، ” اس غلطی نے میرے بیٹے کی زندگی تباہ کر دی۔ اب وہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کام پر دھیان نہیں دے پا رہا اور مایوسی کا شکار ہو گیا ہے۔”

    ممبئی پولیس نے اپنی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لینا معمول کی کارروائی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے پاس شریف الاسلام کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں، اور چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ وہی شخص ہے جو سیف علی خان کے عمارت میں داخل اور باہر نکلتے ہوئے سی سی ٹی وی میں نظر آ رہا ہے۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور وہ اس بات کی تلاش میں ہیں کہ کس نے شریف الاسلام کو بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے میں مدد فراہم کی اور اس کی رہائش کی سہولت فراہم کی۔

    میڈیاہمارے گھر سے دور رہے، بچوں کی تصاویر نہ لیں،سیف،کرینہ کپور

    سیف علی خان کیس،نئی ویڈیولیک،کرینہ کپور کہاں تھیں،سیف کے جسم پر نشان

    سیف علی ٰخان حملہ کیس،پولیس نے "خاتون” کو بھی کیا گرفتار

    سیف علی خان نکلے سخت سیکوٹی میں گھر سے باہر

    سیف علی خان کے علاج کیلئے25 لاکھ ، میڈیکل کلیم کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے

  • سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا   زخمی

    سلمان خان کی منہ بولی بہن شویتا روہیرا زخمی

    بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی منہ بولی بہن، شویتا روہیرا، ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔

    شویتا روہیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس حادثے سے متعلق تفصیلات اور اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ اسپتال کے بستر پر نظر آ رہی ہیں۔شویتا روہیرا نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، "زندگی حیران کن واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ ایک لمحے آپ ‘کل ہو نہ ہو’ گنگنا رہے ہوتے ہیں، اور اگلے ہی لمحے زندگی آپ کو ایک موٹر سائیکل بھیج دیتی ہے۔ میں نے خود کو چلنے کی بجائے اڑتے ہوئے پایا۔” انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ان کی کوئی غلطی نہیں تھی اور انہوں نے اس دوران خود کو شدید درد اور تکلیف میں پایا۔شویتا نے اپنی حالت کے بارے میں مزید لکھا، "ٹوٹی ہوئی ہڈیاں، زخم اور کئی گھنٹے بستر پر لیٹنا میری فہرست میں شامل نہیں تھا، مگر شاید قسمت نے چاہا کہ مجھے صبر کرنے کی ضرورت ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ کبھی کبھار زندگی ہمیں دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے ہمیں توڑ دیتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، شویتا روہیرا کا سلمان خان کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور وہ ان کی منہ بولی بہن ہیں۔شویتا روہیرا کی شادی 2014 کے آخر میں بالی وڈ اداکار پلکت سمراٹ سے ہوئی تھی، تاہم ایک سال بعد ہی دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد پلکت سمراٹ نے گزشتہ سال اداکارہ کریتی کھربنڈا سے شادی کر لی تھی۔شویتا روہیرا کے حادثے کے بعد ان کے دوست اور مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

    واشنگٹن فضائی حادثہ،بھارتی نژاد خاتون،دولہا پائلٹ،سکیٹنگ چیمپئنز سمیت دیگر ہلاک

    کراچی جانے والی ٹرین شاہدرہ میں حادثے کا شکار

  • پاکستانی نوجوان نے راکھی ساونت کا دل توڑ دیا،شادی سے انکار

    پاکستانی نوجوان نے راکھی ساونت کا دل توڑ دیا،شادی سے انکار

    پاکستان آ کر اپنے نئے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور حلوہ پوڑی کھانے کی خواہش رکھنے والی بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ پاکستانی نوجوان اداکار اور بزنس مین دودی خان نے راکھی کو شادی کے لئے پرپوز کرنے کے بعد اچانک انکار کر دیا ہے۔

    دودی خان نے جمعرات کی رات اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی نہیں کریں گے۔ دودی خان نے اس ویڈیو میں کہا کہ کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر انہوں نے راکھی ساونت کو پرپوز کیا تھا، کیونکہ وہ انہیں اچھی طرح جانتے ہیں اور ان کی شخصیت بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راکھی نے زندگی میں بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے، ان کے والدین کا انتقال ہو چکا ہے، اور انہوں نے اسلام قبول کیا، عمرہ کیا اور اپنا نام فاطمہ رکھ لیا۔ دودی خان نے راکھی کی زندگی کے ان تمام پہلوؤں کی تعریف کی، جس کی وجہ سے انہیں پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم، دودی خان نے اس ویڈیو میں بتایا کہ انہیں اس فیصلے کے بعد بہت سارے منفی پیغامات اور ویڈیوز موصول ہوئے، جس کے باعث وہ اس بات کا بوجھ نہیں اٹھا پائے۔ انہوں نے کہا کہ راکھی ان کی بہت اچھی دوست ہیں اور وہ ہمیشہ رہیں گی، مگر وہ ان سے شادی نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ راکھی کی شادی اپنے کسی بھائی سے کروا دیں گے اور وہ پاکستان کی بہو بنیں گی۔

    راکھی ساونت نے دودی خان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس میں آنسو بھری آنکھوں اور ٹوٹے دل والے ایموجیز چھوڑے، جو ان کی مایوسی اور دل شکنی کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان کے مداحوں نے بھی اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیا اور سوال کیا کہ دودی خان نے راکھی کے جذبات کو کیوں ٹھیس پہنچائی۔ ایک مداح نے کہا کہ دودی خان کو پہلے سوچنا چاہیے تھا اور دوسروں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے، اور ان دونوں کو میڈیا کی پرواہ کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔

    راکھی ساونت کی شادی پہلے عادل خان درانی سے ہوئی تھی، مگر 2023 میں دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے راکھی نے رتیش راج سنگھ سے بھی شادی کی تھی اور دونوں بگ باس 15 میں شریک ہوئے تھے، مگر فروری 2022 میں ان کا رشتہ بھی ختم ہو گیا تھا۔

    پاکستانی لڑکے سے شادی کیلیے کراچی آئی امریکی خاتون کی واپسی کے لئے شرط

    واشنگٹن فضائی حادثہ،پاکستانی خاتون بھی جاں بحق

  • محسن عباس حیدر کا  سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    محسن عباس حیدر کا سیٹ پر نشہ کرکے آنیوالے مرد و خواتین پرپابندی لگانے کا مطالبہ

    لاہور: پاکستانی اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے سیٹ پر نشہ کر کے آنے والے تمام اداکاروں پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک بار پھر شوبز انڈسٹری میں نشے کے کلچر پر روشنی ڈالی، محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر شوبز شخصیات مختلف قسم کے نشے کر کے آتی ہیں۔

    اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سیٹ پر چرس، شراب یا کسی بھی قسم کا نشہ کر کے آنے والے ایکٹر ،ایکٹریس اور ڈائریکٹرز پر پابندی لگانی چاہیے۔

    showbiz

    محسن عباس کے حالیہ بیان کے بعد ایک بار پھر انڈسٹری میں نشے کے کلچر کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے، یہ معاملے ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب چند روز قبل نامور پاکستانی اداکار معمر رانا کی ایک متنازع ویڈیو سامنے آئی تھی۔

    ایف بی آر افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

    گورنر پنجاب نے 12 بلوں کی منظوری دے دی

    پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں، رہنما خالدمقبول صدیقی

  • کرن جوہر نے  ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی

    کرن جوہر نے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے فلمی ڈیبیو کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی: ابراہیم علی خان کے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کافی خبریں سرگرم تھیں جن کی تصدیق بلآخر کرن جوہر نے کردی، کرن جوہر نے یہ تصدیق سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کے ذریعے کی جس میں انہوں نے امریتا سنگھ اور سیف علی خان سے اپنے تعلقات کے حوالے سے بھی بتایا۔

    کرن جوہر نے انسٹاگرام پر ابراہیم کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے امرتا سنگھ سے اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا، جو انہوں نے 12 سال کی عمر میں کی تھی، کرن نے امرتا کے حسن، انداز اور کیمرے پر گرفت کو سراہا اور ان کے ساتھ ایک یادگار چائنیز ڈنر اور جیمز بانڈ فلم دیکھنے کا بھی ذکر کیا۔

    سیف علی خان سے پہلی ملاقات کے بارے میں مداحوں کو بتاتے ہوئے کرن نے کہا کہ جو خصوصیات سیف میں ہیں وہی خوبیاں ابراہیم میں بھی نظر آتی ہیں انہوں نے اس خاندان کے ساتھ اپنی 40 سالہ وابستگی پر فخر اور اس خاندان سے محبت کا اظہار کیا۔

    ہدایت کار نے ابراہیم کے حوالے سے کہا کہ فلمیں ان کے خون میں موجود ہیں، ان کی جینز میں ہیں اور یہ ان کا جوش ہے تاہم کرن جوہر نے فلم کے حوالے سے کچھ خاص ذکر نہیں کیا اور صرف ابراہیم کی تعریف کرتے ہوئے ان کے ٹیلنٹ کو سراہا۔

    کرن جوہر کی اس پوسٹ پر معروف اسٹارز کی جانب سے ابراہیم کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ سیف علی خان کے مداح بھی بیٹے کی فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق ابراہیم اپنی پہلی فلم ’سرزمین‘ میں جلوہ گر ہوں گے جو دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے،فلم ’سرزمین‘ میں کاجول اور ساؤتھ انڈین اداکار پرتھوی راج سوکمارن بھی شامل ہوں گے ابراہیم نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کیا تھا۔

  • بھارتی کرکٹر محمد سراج  اور  اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے

    بھارتی کرکٹر محمد سراج اور اداکارہ ماہرہ شرما کی دوستی کے چرچے

    بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج کے بگ باس 13 کی فائنلسٹ ماہرہ شرما کو ڈیٹ کرنے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے اور کرکٹر محمد سراج کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ سراج آشا بھوسلے کی پوتی کو ڈیٹ کررہے ہیں جس کے بعد ناصرف سراج بلکہ زنئی کی جانب سے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تردید کی گئی اور کرکٹر کو اپنا بھائی قرار دیا گیا، جس کے بعد سراج اور زنئی کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں دم توڑ گئی تھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سراج ایک بار پھر خبروں کی زینت بن چکے ہیں لیکن اس بار ان کا نام ماہرہ شرما سے جوڑا جارہا ہے جو نہ صرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 کی فائنلسٹ رہ چکی ہیں۔

    شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے پھول نہیں،لگائی گئی سگریٹ نوشی پر پابندی

    ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ محمد سراج اداکارہ ماہرہ شرما کے ساتھ رومانوی تعلقات میں ہیں، ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو بہتر طور پر جاننے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اب تک نہ ہی محمد سراج اور نہ ہی ماہرہ شرما کی جانب سے اپنے تعلق کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے، دونوں کے درمیان دوستی کی خبریں نومبر 2024 میں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    ان خبروں کے سامنے آنے سے قبل ماہرہ شرما ساتھی اداکار پارس چھابڑا کے ساتھ تعلقات میں تھیں دونوں کی ملاقات بگ باس 13 کے گھر میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کی دوستی 2023 میں اختتام کو پہنچ گئی تھی جب ماہرہ شرما نے پارس کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا تھا، بعدازاں پارس نے تصدیق کی تھی کہ ان میں بریک اپ ہوگیا ہے۔

    سدھو نے 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کیسےکم کیا؟

    واضح رہے کہ ماہرہ شرما بھارت کی ایک مشہور فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں، وہ کئی ٹی وی اور فلمی پروجیکٹس میں نظر آ چکی ہیں، جن میں "ناگن 3″، "رادوا ریٹرنز” اور ٹی وی ریئلٹی شو "بگ باس 13” شامل ہیں۔

    جبکہ محمد سراج بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہیں، وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرتے ہیں اور حیدرآباد کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔

    شوبز میں آنے پر مجھے سب سے پہلا برا اپنی بیٹی کی پیدائش پر لگا،امبرخان