Baaghi TV

Category: شوبز

  • سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سید نور کے بیٹے شاہ زل نور کے انکی سوتیلی ماں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں؟‌

    سب جانتے ہیں کہ سید نور کی فلمسٹار صائمہ کے ساتھ دوسری شادی ہے اور ان کے جو بچے ہیں وہ معروف صحافی مرحومہ رخسانہ نور سے ہیں۔ حال ہی میں ایک تقریب میں سید نور اور ان کے بیٹے شاہ زل نور تشریف لائے وہاں ان سے خصوصی انٹرویو کیا گیا اور انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی سوتیلی ماں صائمہ کے ساتھ بہت زیادہ دوستی ہے ۔ پہلے ان کے ساتھ دوستی والا معاملہ نہیں تھا لیکن میری ماں کے انتقال کے بعد جس طرح سے انہوں نے مجھے بلکہ ہم سب کو سنبھالا وہ قابل ستائش ہے۔ میں کبھی کسی کے سامنے نہیں رویا لیکن ماں کی یاد

    آئے تو صائمہ جی کے سامنے رو لیتا ہوں۔ وہ میری بہترین دوست بن چکی ہیں وہ ہمارا بہت زیادہ خیال رکھتی ہیں۔ شاہ زل نور نے کہا کہ مجھے اداکاری کا نہیں ڈائریکشن کا شوق ہے اور وہ میں اپنے والد سے سیکھ رہا ہوں جیسے ہی مجھے کام کی رموزواوقاف سمجھ آگئے میں باقاعدہ اس فیلڈ میں آجاﺅں گا۔ میں ابھی سیکھنے کے عمل میں ہوں گو کہ میں فلم میکنگ امریکہ سے پڑھ کر آیا ہوں لیکن عملی طور پر کام کرکے سیکھنا چاہتا ہوں پھر ہی کوئی فلم بنانا چاہتا ہوں۔ اس حوالے سے سید نور کہتےہیں کہ شاہ زل جب تک مکمل طور پر کام نہ سیکھ لے تب تک یہ فلم نہیں بنائے گا.

  • سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نورکوکونسی تین ہیروئنز پسند ہیں سن کر رہ جائیں آپ حیران

    سید نور جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بے شمار اردو اور پنجابی سپر ہٹ فلمیں دیں ۔ انہوں نے نوے کی دہائی میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا کئی ہیروئنز کو متعارف بھی کروایا ۔ پھر جب انہوں نے اپنی اردو فلم گھونگھٹ میں فلمسٹار صائمہ کو لیا تو پھر انکی ہر فلم میں صائمہ ہی نظر آئیں ۔ یہاں تک کہ سید نور نے صائمہ سے شادی کر لی کئی سال تک یہ شادی خفیہ رکھی لیکن آخر کار شادی کا اعلان کرنا پڑا۔ سید نور اور صائمہ ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں سید نور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پسند کی جو تین ہیروئنز ہیں ان میں پہلے نمبر پر ہیں صائمہ جی دوسرے نمبر پر بھی صائمہ جی ہیں تیسرے نمبر پر بھی

    صائمہ جی ہیں۔ سید نور نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ہے کوئی صائمہ جیسی ہیروئین نہیں۔ سید نور نے کہا کہ صائمہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں ، اب تو میرے بچے بھی اس سے بہت مانوس ہیں۔ سید نور نے مزیدکہا کہ ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں اچھی کوشش ہے بس یہ جاری رہنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سید نور نے صائمہ کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کیا جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ان پر اعتراضات بھی رہے کہ یہ صائمہ کے علاوہ کسی ہیروئین کے ساتھ کام نہیں‌ کرتے.

  • سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی ملا تو فواد اور ماہرہ کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا سید نور

    سید نور جو کہ نئے کام کرنے والوں کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے ہی مجھے اچھا سکرپٹ ملا میں نئے فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ ماہرہ خان اور فواد خان بہت اچھا کام کررہے ہیں اور عوام انہیں پسند بھی کرتی ہے میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں میں کسی اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں جیسے میرے پاس اچھا سکرپٹ آیا میں ان کے پاس حاضر ہوجاﺅں گا۔ یہ دونوں ہمارے ملک کے بڑے سٹار ز ہیں عوام ان کو پسند کرتی

    ہے۔ انہوں نے ابھی تک جتنا بھی کام کیا معیاری ہے اور سب سے بڑی اور اہم بات یہ ہے کہ عوام انہیں پسند کرتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ میں اس چکر میں نہیں پڑتا کہ فلمیں ڈرامہ لگتی ہیں یا نہیں ، جس فلم کو عوام پسند کرے وہ سپر ہٹ ہے بس اس پہ دوسری کوئی بات نہیں ہونی چاہیے۔ وقت بدل چکا ہے ہمیں لوگوں کے مزاج کے مطابق کام کرنا ہو گا۔ ہم نے اپنے دور کے حساب سے بہترین کام کیا اب جو وقت کے تقاضے ہیں ان کے مطابق کام کریں گے اس میں کوئی حرج بھی نہیں ہے۔

  • بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    ڈرامہ کوئین راکھی ساونت جن کو ہر وقت پریس نے گھیرا ہوتا ہے وہ جہاں بھی جاتی ہیں ان کو پریس گھیر کر بیٹھ جاتا ہے اور ان سے سوالات کرتا ہے۔ حال ہی میں جب راکھی ساونت کسی جگہ پر تھیں تو میڈیا نے ان کو آن گھیرا اور ان سے سوال کیا بگ باس اور ساجد خان کے حوالے سے ، راکھی ساونت نے کہا کہ میں بگ باس کی سب سے بڑی فین ہوں اور میرا دل کرتا ہے کہ میں بھی بگ باس میں جاﺅں گو کہ پہلے بھی کئی بار جا چکی ہیں۔ راکھی نے مزید کہا کہ اس بار بگ باس میں کوئی بھی لڑکا خوبصورت نہیں ہے میرے عاد ل کو بگ باس میں جانا چاہیے ، میرا یقین ہے کہ جیسے ہی عادل بگ باس میں جائیگا سب لڑکیاں یو ٹرن لیں گے اور عادل کو دیکھ کر کہیں گی اُو لالہ یہ کون

    آگیا ہے۔ اور اگر کسی لڑکی نے عادل پر ڈورے ڈالے تو میں اسکا سر پھوڑ دوں گی۔ ساجد خان کے سوال پر بولیں کہ میں ان کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی میں یہ بھی نہیں جانتی کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے مجھے تو بس یہ پتہ ہے کہ اگر ساجد پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی لڑکیوں کو وہ فلم میں کام دے دیتے تو یہ سب الزامات ان پر نہ لگتے۔ ہمیشہ محنت سے کام کرنا چاہیے کسی پر اپنی ناکامی کا الزام نہیں دھرنا چاہیے ۔ میں پچھلے پندراں سال سے انڈسٹری میں ہوں اور کام کررہی ہوں محنت کررہی ہوں کبھی کسی پر الزام نہیں لگایا۔ ساجد خان کو پورا حق ہے بگ باس میں رہنے کا۔

  • مسٹر تھور پاکستان کے لئے آڈیشنز ، جیتنے والے کو انٹرنیشنل شوٹ اور ویب سیریز ملے گی شہروز سبزواری

    مسٹر تھور پاکستان کے لئے آڈیشنز ، جیتنے والے کو انٹرنیشنل شوٹ اور ویب سیریز ملے گی شہروز سبزواری

    حال ہی میں اداکار شہروز سبزواری نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی ہے اس میں انہوں نے ایک بہت ہی اہم اعلان کیا ہے اور وہ اعلان ہے مسٹر تھور پاکستان کا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر تھور پاکستان کے آڈیشنز پاکستان کے چار شہروں میں کئے جائیں گے لاہور کراچی اسلام آبا اور پشاور۔ ان چاروں شہروں میں سے چار چار لوگ سلیکٹ ہوں گے ٹوٹل سولہ سلیکشنز کی جائیںگی۔ ان سولہ کا مقابلہ کروایا جائیگا اور جو تین ونرز ہوں گے ان کو ایک انٹرنیشنل ویب سیریز اور ایک انٹرنیشنل شوٹ دیا جائیگا۔ شہروزسبزواری نے کہا کہ آپ سب تیار رہیں آپ کے شہر میں آڈیشنز کے لئے بہت جلد ٹیمیں پہنچ رہی ہیں، آڈیشنز کے لئے کم سے کم عمر پندراں سال اور قد پانچ فٹ آٹھ انچ

    ہونا چاہیے۔ شہروز سبزواری نے اس سے زیادہ اس پراجیکٹ کے بارے میں تفصلات نہیں بتائیں۔ یاد رہے کہ تھور ہالی وڈ کی فلم ہیں جس کی مختلف سیریز آچکی ہیں ، اس فلم کو ہالی وڈ سمیت پوری دنیا میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ، شاید اس فلم کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مسٹر تھار پاکستان کا آئیڈیا بنایا گیا ہے۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ مسٹر تھور پاکستان آئیڈیا کیسا رہتا ہے اور اس آئیڈیا کو لوگ کتنا پسند کرتے ہیں ۔

  • دیپیکا پاڈوکون  اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں

    دیپیکا پاڈکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی بالی وڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے ، دونوں نے محبت کی شادی کی اور بے حد خوش ہیں. لیکن کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کی خبریں چل رہی ہیں ، ان خبروں کو منظم طریقے سے پھیلایا گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ رنویر اور دیپیکا پاڈکون دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ان کے درمیان تلخی اور علیحدگی کی خبریں غلط ہیں. کیونکہ حال ہی میں رنویر سنگھ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون نے پیار بھرا کمنٹ کیا. اس کے بعد رنویر سنگھ نے انہیں پیار بھرے ایموجی بھیجے، ان دونوں کے اس طرح سے ایکدوسرے کے لئے پیار کے اظہار نے مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیا اور ساتھ ہی تمام ایسی

    خبریں دم توڑ گئیں جن کے مطابق ان دونوں کی علیحدگی ہو چکی ہے اس سے پہلے دیکھیں تو چند دن پہلے رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کااظہار بھی کیا انہوں نے کہا کہ میں‌چاہتا ہوں کہ دیپیکا کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے. یاد رہےکہ رنویر سنگھ ابھی عریاں فوٹو شوٹ کیس سے بری نہیں ہوئے انہیں ابھی قانونی معالات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے لیکن دیپیکا اس معاملے میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں.

  • ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    ملالہ یوسفزئی فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور پرڈیوسر شامل

    پاکستانی فلم میکر سرمد سلطان کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو فلم جوائے لینڈ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹو پرڈیوسر شامل کیا گیا ہے. اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں۔اس خبر کو سن کر ملالہ اور فلم جوائے لینڈ کے منتظر شائقین خاصے خوش ہیں. فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد گیا گیا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ حتمی سلیکش میں فلم آسکر کے لئے نامزد

    ہوتی یا نہیں‌. فلم جوائے لینڈ کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کر چکی ہے یہ کوئی بھی پہلی پاکستانی فلم ہے جسے اتنے بڑے فلمی میلے میں ایوارڈز سے نوازا گیا ہے. فلم کےلئے تقریب میں موجود ہر فرد نے اپنی سیٹوں سے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں. سرمد کھوسٹ اس فلم کے پرڈیوسر ہیں جبکہ ہدایتکار صائم صادق ہیں. فلم کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔فلم پاکستان میں بھی ریلیز کیا جا رہی ہے.

  • سلمان خان عدنان صدیقی کے نقال بن گئے

    سلمان خان عدنان صدیقی کے نقال بن گئے

    پاکستان کے نجی چینل پر چلنے والا ایک رئیلٹی شو جس کا نام تماشا گھر تھا وہ اختتام پذیر ہوا ہے اس شو کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی نے کی. عدنان صدیقی کی میزبانی کے اس انداز نے شائقین کو خوب محظوظ کیا. اس شو میں میزبان عدنان صدیقی گھر کے اندر جاتے اور پارٹیسپینٹس کو کھانا کھلانے کے علاوہ ان کے مسائل سن کر ان کو حل بھی کرتے تھے. اب جبکہ بگ باس 16 شروع ہو چکا ہے اس میں عدنان صدیقی کے گھر کے اندر آنے جانے پارٹیسیپینٹس کے مسائل سننے کے انداز کو اپنایا گیا ہے. سلمان خان بالکل عدنان صدیقی کی طرح گھر میں گئے وہاں پارٹیسپینٹس سے بات چیت کی اور ان کے مسائل بھی سنے. یہ قسط آن ائیر جانے کے بعد سوشل میڈیا نے طرح طرح کے تبصرے کئے گئے اور کہا کہ بگ باس نے پاکستانی

    شو تماشا گھر کے اس سیگمنٹ کو کاپی کیا ہے اور سلمان خان نے عدنان صدیقی کا انداز اپنایا ہے. یہاں تک کہ عدنان صدیقی نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر لکھا کہ میں صرف یہ کہوں گا کہ میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں. عدنان صدیقی کے فینز اس چیز کو عدنان صدیقی کی جیت کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ تماشا گھر کو انڈیا میں اتنے غور سے دیکھا گیا کہ ایک پورا سیگمنٹ ہی چرا لیا.

  • دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو جائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو جائیگی عمارہ حکمت

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ جس کی ایڈوانس بکنگ کامیابی سے جاری ہے اس فلم کو دیکھنے کےلئے شائقین خاصے بےتاب ہیں. فلم کی پرموشنز کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے. پاکستان ہو یا بھارت یا دنیا کے دیگر ممالک جہاں یہ فلم ریلیز ہو رہی ہے وہاں پر دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے ہی چرچے ہیں. اس فلم میں ایک ساتھ کافی سٹارز دیکھنے کو مل رہے ہیں. کوئی فواد خان کا پرستار ہے تو کوئی ماہرہ اور حمزہ علی عباسی کا. اس فلم کے حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے اس کے مطابق دا لیجنڈ‌آف مولاجٹ کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دے دی جائیگی . فلم کی ایگزیکٹیو پرڈیوسر عمارہ حکمت نے یہ اعلان کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے

    ہیں اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کی پہلے دن کی کمائی سیلاب زدگان کو دی جائیگی. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ جس طرح‌سے عموما فلموں کی پرموشنز ہوتی ہیں ہم نے اس طرح سے فلم کی پرموشن نہیں کی کیونکہ ہم غم کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہنا چاہتے ہیں. عمارہ حکمت کے اس اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ عمارہ حکمت کی جانب سے اس قسم کا اعلان قابل ستائش ہے.

  • نینا گپتا نے ارون بالی کے ساتھ  پرمپارا کی شوٹنگ کی تصویر شئیر کرکے غم کا اظہار کیا

    نینا گپتا نے ارون بالی کے ساتھ پرمپارا کی شوٹنگ کی تصویر شئیر کرکے غم کا اظہار کیا

    آج صبح سینئر اداکار ارون بالی ممبئی کے مضافاتی علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ان کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر اداکار کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ اداکار کے مداحوں، دوستوں اور ساتھی اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پر ارون بالی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ اداکار کو حال ہی میں عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور امیتابھ بچن کی الوداع میں دیکھا گیا تھا۔ارون کے انتقال پر اداکارہ نینا گپتا نےارون کو ان کے ساتھ ٹی وی سیریز پرمپارا کے سیٹ سے ایک پرانی تصویر پوسٹ کرکے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔نینا گپتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ارون بالی کے ساتھ کئی سال پہلے کی ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر کے کیپشن میں نینا نے انکشاف کیا کہ یہ تصویر 1993

    میں نشر ہونے والے ایک مشہور سیریل پرمپارا کی شوٹنگ کے پہلے دن کی ہے۔ شو میں انیل دھون، موہن بھنڈاری، رچا، فردوس داڈی، اشونی بھاوے، اور پربھا سنہا نے بھی اداکاری کی تھی۔ . تصویر میں ارون بالی کو نارنجی رنگ کے لباس میں دکھایا گیا ہے جبکہ نینا گپتا کو ان کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر شئیر کرتے ہوئے نینا گپتا نے لکھا کہ” وہ پرمپارا کے برسوں بعد، الوداع کے لیے ان کے ساتھ دوبارہ شوٹنگ کرنے پر خوش ہیں۔ "الوداع #ArunBali میرا ارون بالی کے ساتھ برسوں پہلے پرمپارہ سیریز کی شوٹنگ کا پہلا دن تھا۔ بہت خوشی ہوئی کہ ہمیں حال ہی میں الوداع کے لیے شوٹنگ کرنے کا موقع ملا” . یاد رہے ہ ارون بالی نے 1989 میں ‘دوسرا کیول’ سے اپنے ٹی وی کیرئیر کا آغاز کیا اس کے بعد انہوں نے فلموں میں بھی لازوال کردار نبھائے.