Baaghi TV

Category: شوبز

  • دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    دا لیجنڈ‌ آف مولا جٹ کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

    ”دا لیجنڈ آف مولا جٹ” ایک ایسی فلم ہے جس کا کافی عرصہ سے بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم کی ریلیز پہلے کورونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہی ہے. لیکن آخر کار ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہو ہی گیا. فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے. فلم کی ریلیز میں اب چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور فلم کی پرموشنز بھی جاری ہیں لوگوں کی دلچپسی اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے. فلم کی ایڈوانس بکنگ یکم اکتوبر سے شروع کی جا رہی ہے. شائقین کا اس فلم کو دیکھنے کے حوالے سے جوش و خروش دیدنی ہے. فلم کا بے

    چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان ڈرامہ سیریل ہمسفر کے بعد اب اس فلم میں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں. فواد خان کی بطور ہیرو یہ پہلی پاکستانی فلم ہے. اہم چیز یہ ہے کہ شائقین فواد خان ، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پنجابی بولتے ہوئے دیکھنے کے لئے پرجوش ہیں. فلم کے ڈسٹری بیوٹرز بھی کافی خوش ہیں ان کہنا ہےکہ کئی برسوں کے بعد کوئی ایسی فلم سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے جس کا اتنی شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے.

  • کیا شان شاہد مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی پر ہیں خوش ؟

    کیا شان شاہد مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی پر ہیں خوش ؟

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ حال ہی میں لندن میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے بدتمیزی کی. انہیں گالیاں دیں ان کو برا بھلا کہا چور چور کے نعرے لگائے. مریم ارونگزیب نے خاموشی سے ان کی باتیں سنیں اور کچھ نہ کہا. پی ٹی آئی کے سپورٹرز کے اس رویے پر پوری پاکستانی قوم ہے شرمندہ لیکن شان شاہد نہیں ہیں شرمندہ کیونکہ انکی ٹویٹر پوسٹ تو کم از کم یہی کہہ رہی ہے. لالی وڈ اداکار شان شاہد نے ایک پوسٹ کی اور اس میں مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والی ہراسانی کے حوالے سے لکھا کہ جب آپ کسی کے ووٹ کے حق کو چھین لیتے ہیں اس پر ڈاکہ ڈالتے ہیں اور پھر سوچتے ہیں کہ یہی لوگ جن کے ساتھ آپ نے زیادتی کی ہے یہ سیاستدانوں اور گورنمنٹ کی عزت کریں تو یہ ممکن

     

     

     

     

    نہیں انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ” عزت کمائی جاتی ہے دی نہیں جاتی ” شان نے پوسٹ میں آئی سٹینڈ ود اورسیز پاکستانیز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. شان شاہد کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد ان کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ سیاست اور پسند نہ پسند کو ایک طرف رکھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ مریم اورنگزیب ہوں یا کوئی بھی عورت ، ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک وہ بھی راہ چلتے یہ نہیں ہونا چاہیے اور نفرت کے اس سلسلے کو کہیں تھم جانا چاہیے.

  • کیا عثمان مختار ہیں مزاحمت کے موڈ میں ؟‌

    کیا عثمان مختار ہیں مزاحمت کے موڈ میں ؟‌

    ٹی وی کے نامور اداکار عثمان مختار ہیں کیا مزاحمت کے موڈ میں؟‌ عثمان مختار کا کہنا ہےکہ ان کے پاس بہت سارے سکرپٹس آئے ہیں کچھ پڑھے ہیں اور کچھ پڑھ رہے ہیں لیکن ابھی تک ان کو سمجھ نہیں آئی اس لئے کسی بھی سکرپٹ کے لئے حامی نہیں بھری. عثمان مختار نے مزید کہا کہ ساری کہانیاں ایک جیسی لگ رہی ہیں جو بن رہی ہیں اور جو مجھے آفر ہو رہی ہیں ہر کہانی میں مار کٹائی ہر کہانی میں عورت کو کمزور دکھایا جا رہا ہے اس پر تشدد کیا جا رہا ہے ایسی چیزوں سے ڈرامہ باہر نکل ہی نہیں رہا. اسلئے میں کسی بھی سکرپٹ کو اوکے نہیں کررہا. ان سے

    جب سوال ہوا کہ کیا آپ مزاحمت نہیں کرتے جب آپ کو ایسے سکرپٹ دئیے جاتے ہیں تو عثمان نے کہا کہ میں بالکل مزاحمت کر رہا ہوں اسی لئے تو میں آپ کو سکرین پر نظر نہیں آ رہا ہوں . عثمان مختار نے مزید یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں نے کوئی سٹینڈرڈ سیٹ کر رکھا ہے بس کہانی اچھی ہو گی تو یقینا میں کروں گا اور آرٹسٹ نے کرنا کیا ہوتا ہے. یاد رہے کہ عثمان مختار آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں‌نظر آئے تھے .اس میں ان کے ساتھ ماہرہ خان اور کبری خان تھیں ڈرامے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی.

  • رابی پیرزادہ نے دکھایا سڑکوں پہ گند ڈالنے والوں  کو آئینہ

    رابی پیرزادہ نے دکھایا سڑکوں پہ گند ڈالنے والوں کو آئینہ

    ”رابی پیرزادہ” جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں وہ کوئی نہ کوئی ایسی پوسٹ لگاتی رہتی ہیں جس کو پڑھ کر یقینا انسان سوچتا ضرور ہے کہ ہاں جو لکھا گیا ہے وہ ٹھیک ہے ایسا ہونا چاہیے. رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ٹویٹر پر ایک پوسٹ شئیر کی اس میں انہوں نے ایک تصویر بھی لگائی اس تصویر میں وہ جھاڑو پکڑ کر بیٹھی ہوئی ہیں . اس تصویر کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا ہے کہ اگر صفائی کرنے والے چُوڑے ہیں تو پھر گند پھیلانے والے کون ہوئے؟‌ صرف پیسے نہیں جمع داروں کی عزت بھی کریں ، انکی وجہ سے ہم صاف ہوا میں سانس لیتے ہیں. یوں رابی

    پیرزادہ کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے صارفین نے کمنٹس کئےاور اس بات سے اتفاق کیا کہ ہاں صاف ستھرائی تو ہونی چاہیے اپنے ملک کو صاف رکھنا چاہیے لیکن جو اس ملک کو صاف رکھتے ہیں ہمیں صاف ماحول دیتے ہیں کہ ہم سڑکوں پر چل ٔپھر سکتے ہیں انکی عزت کی جائے. یاد رہے کہ رابی پیرزادہ ایک عرصہ تک شوبز کا حصہ رہیں لیکن اس کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر اپنی باقی کی زندگی دین اسلام کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کر لیا. رابی پیرزادہ کیلی گرافی بھی کرتی ہیں اور ان کی کیلی گرافی کی پینٹنگز خاصی خوبصورت ہوتی ہیں، رابی پیرزادہ ان پینٹنگز کو فروخت کر کے غریبوں کی مدد کرتی ہیں.

  • لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے بعد امر خان نے ہمت نہیں ہاری اب وہ ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک میں نظر آئیں گے

    مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے بالی وڈ اداکار عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم لال سنگھ چڈھا تو باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہ کر سکی ، عامر خان ایک صدمے کی حالت میں ضرور رہے ہیں، اس فلم سے عامر خان کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور کو بھی کافی توقعات وابستہ تھیں. لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ہندی میں ری میک تھی . فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی اس کے بعد عامر خان نے لیا مختصر وقفہ اور پہنچے امریکہ .تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ عامر خان جلد ہی ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام شروع کرنے والے ہیں. ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر اس بار ہسپانوی فلم کیمپیونز کے ریمیک پر کام کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری 2023 میں شروع ہوگی اور اس کی

    ڈائریکشن آر ایس پرسنا کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور شنکر، احسان، لوائے موسیقی ترتیب دیں گے۔یاد رہے کہ کیمپیونس ایک کامیڈی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری جیویر فیسر نے کی ہے۔ یہ فلم 2018 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں جیویر گوٹیریز، جوآن مارگلو، ایتھینا ماٹا، لوئیسا گاواسا، ڈینیئل فریئر اور اٹزیار کاسترو نے اداکاری کی تھی۔ہسپانوی فلم مبینہ طور پر ایک متکبر، شرابی کوچ کی زندگی کی پیروی کرتی ہے، جو ذہنی طور پر معذور افراد کی ایک ٹیم کو تربیت دیتا ہے۔

  • دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    دیپیکا پڈوکون ہسپتال پہنچ گئیں۔

    معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جن کے پوری دنیا میں مداح پائے جاتے ہیں ورسٹائل یہ اداکارہ ہسپتال،پہنچ گئیں جی ہاں اداکارہ کو گزشتہ رات ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا.جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق دیپیکا پاڈوکون کو بے چینی کی شکایت کی تھی اور انہیں کافی مشکل صورتحال کا سامنا تھا اسی وجہ سے انہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیارپورٹس کے مطابق دیپیکا اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل اداکارہ کے دل کی دھڑکن میں اضافہ ہوا تھا اس وقت وہ حیدرآباد میں شوٹنگ کر رہی تھیں ، انہیں تب کامینی ہسپتال میں آدھے دن کے لیے ہیلتھ چیک اپ کے لیے داخل کیا گیا تھا۔

    دیپیکا پڈوکون اب فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں گی اس میں جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں ہیں۔ سدھارتھ آنند کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اسے ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔ پٹھان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون فلم فائٹر میں ریتک روشن کے مقابلے میں نظر آئیں گی.دیپیکا پڈوکون آخری بار گہرائیاں میں اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیری کاروا کے ساتھ نظر آئی تھیںاس فلم کی ہدایت کاری شکن بترا نے کی تھی۔

  • انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    انیل کپور نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو مبارکباد دی سالگرہ کی

    بالی وڈ اداکارہ انیل کپور نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی ہے. جس میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. انیل کپور اس وڈیو میں شیروانی زیب تن کئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور شیروانی غالبا پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی ہے. کیونکہ انیل کپور اس وڈیو میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا شکریہ ادا کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ محسن بھائی آداب ، آپ کو جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد ، میں نے آپ کے تیار کردہ کپڑے پہنے بہت اچھے اور عمدہ ہیں امید ہے کہ بہت جلد آپ کے ساتھ ملاقات ہوگی. انیل کپور نے وڈیو کے آخر میں محسن نوید رانجھا کو دعائیں دیں . یاد رہے کہ محسن نوید رانجھا پاکستانی فیشن

     

     

     

    محسن نوید رانجھا بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ

     

     

     

     

    ڈیزائنر ہیں اور ان کے کام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان کے تیار کردہ جوڑے بالی وڈ کے فنکار بھی شوق سے زیب تن کرتے ہیں . کچھ عرصہ قبل محسن نوید رانجھا کے تیار کردہ کپڑے سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے بھی زیب تن کئے تھے. محسن نوید رانجھا کے کام کو عالمی سطح پر پذیرائی اس وقت ملی جب پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ٹین فرانس برٹش فیشن ایوارڈز 2021 میں ان کا تیارکردہ لباس پہنا تھا۔اس کے علاوہ ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی کاسٹ نے کانز فلمی میلے میں محسن رانجھا کے تیار کردہ ملبوسات پہن کر کانز کے ریڈ کارپٹ پر واک کی تھی۔

  • فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    فلک شبیر اور سارا خان نے اپنے ولیمہ کا کھانا کس کو کھلایا؟ سن کر رہ جائیں آپ حیران

    چھوٹی سکرین کی خوبصورت اداکارہ سارا خان اور فلک شبیر نے اپنی شادی کی ایکدم خبر بریک کی. ان کی شادی کی تقریبات کافی سادے طریقے سے ادا کی گئیں تھیں. فلک شبیر نے سارا خان کو پرپوز کیا اور سارا خان نے انہیں اپنے والدین سے رابطہ کرنے کے لئے کہہ دیا جس کے بعد فلک نے جھٹ منگنی پٹ بیاہ والی بات کی سارا کے والدین سے ملے اور شادی طے پا گئی. شادی کی تقریبات کو نہایت ہی سادہ رکھا گیا. سارا خان نے فیشن ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا تھا. سارا اپنی شادی کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت لگ رہی تھی. فلک شبیر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ولیمے میں کن لوگوں‌ن ے شرکت کی . اول تو ان کی شادی کی تقریبات میں صرف ان کی فیملی کے ممبران اور قریبی چند

    ایک دوستوں نے شرکت کی تھی. لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے اپنی شادی کا کھانا بھوکوں کو کھلایا تھا اور ان لوگوں‌ کو کھلایا تھا جو کافی دن سے بھوکے تھے. فلک شبیر نے یہ انکشاف کسی صارف کے سوال پر کیا کسی نے فلک سے پوچھا کہ آپ نے اپنے ولیمہ کی تصاویر کیوں شئیر نہیں کیں تو انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو کھانا کھلایا جو پیٹ بھر نہیں کھاتے اور اس موقع پر نہ ہماری تصاویر بنی تھیں اور نہ ہی کوئی وڈیوز ہیں اس لئے ولیمہ کی تصاویر شئیر نہیں کیں.

  • اور جب عمران اشرف نے شاہ رخ کی نقل اتار کر 500 روپے کمائے

    اور جب عمران اشرف نے شاہ رخ کی نقل اتار کر 500 روپے کمائے

    باصلاحیت اداکار عمران اشرف کا حال ہی میں فیشن آئی کون فریحہ الطاف نے انٹرویو کیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے پہلی بار کتنے پیسے کمائے اور ان کا کیا کیا. انسٹاگرام پر ایک وڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ میں ایک شرارتی بچہ تھا اور شرارتی بچہ سب کو نظر آجاتا ہے. ایک بار کہیں چلا گیا وہاں مجھے کہا گیا کہ شاہ رخ خان کی نقل اتار کر دکھائو میں نے ان کی نقل اتار دی اس وقت ان کی فلم آئی تھی انجام ، اس میں ان کا ایک ڈائیلاگ تھا ”میری شیوانی کو مار دیا” میں نے وہ بھی بولا تو سب کو بہت پسند آیا . میں تیسری چوتھی

    جماعت میں اس وقت پڑھ رہا تھا مجھے نقل اتارنے پر پانچ سو روپے دئیے گئے. اس زمانے میں پانچ سو روپے بہت زیادہ ہوا کرتے تھے، پانچ سو روپے لیکر میری تو خوشی کی کوئی اتنہا نہ تھی. میں نے ان پیسوں سے فرائز کھائے اور ساڑھے تین سو روپے بچ گئے وہ امی کو جا کر دے دئیے میری امی کی آنکھوں میں آنسو آگئے انہوں نے پوچھا کہ یہ پیسے کہاں سے لائے ہو، اس پر فریحہ الطاف نے کہا کہ دارصل وہ آپ کی پہلی کمائی تھی جس کو پکڑ کر آپ کی والدہ آبدیدہ ہو گئیں.

  • حرامانی نے سیلاب دزگان کے لئے دو ملین ڈالرز جمع کر لئے، نادیہ افغان کی شاباش

    حرامانی نے سیلاب دزگان کے لئے دو ملین ڈالرز جمع کر لئے، نادیہ افغان کی شاباش

    ملک سیلاب کے دور سے گزر رہا ہے آدھا پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور سیکنڑوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں. ایسے میں ہر کوئی اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کی مدد کررہا ہے. فنکار بھی اس میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں، وہ بھی فنڈز جمع کررہے ہیں تاکہ سیلاب زدگان کی مدد ہو سکے. حرامانی بھی ایسی ہی فنکارہ ہیں جو بیرون ملک شوز کرکے فنڈ اکٹھے کررہی ہیں. تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ حرامانی نے انڈس ہستپال کے پلیٹ فارم سے بیرون ملک میں شوز کرکے سیلاب زدگان کے لئے 2 ملین ڈالرز اکٹھے کر لئے ہیں.ایسے میں اداکارہ نادیہ افغان نے ان کو دی ہے شاباش اور کہا ہے کہ مجھے تم پر فخر ہے تمہاری بونگیاں تو سب بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں ، پر دل سے تم ایک اچھی اور سادہ انسان ہو اور یہ بہت کم لوگوں

    کو پتہ ہے . یہ کوئی آسان کام نہیں‌ ہے جو تم نے کیا ہے اللہ تم کو اس کا اجر دے امین . یوں نادیہ افغان نے حرامانی کی حوصلہ افزائی کی. دوسری طرف حرامانی کا کہنا ہے کہ میں ہر حد تک جا کر سیلاب زدگان کی مدد کروں گی . حرامانی کے مداح ان کو اس کاوش پر کافی سراہ رہے ہیں اور شاباش دے رہے ہیں . حرا کے ساتھ اس نیک کام میں ان کے شوہر مانی بھی شریک ہیں.