Baaghi TV

Category: شوبز

  • راکھی ساونت میڈیا کے سامنے کیوں روئیں؟

    راکھی ساونت میڈیا کے سامنے کیوں روئیں؟

    ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ڈرامہ کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے کو جیسے کوئی گناہ سمجھتی ہیں. حال ہی میں ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے فلیٹ سے باہر نکل رہی ہیں اور نہایت ہی افسردہ ہیں. میڈیا ان سے پوچھتا ہے کہ کیا ہوا؟ عادل آپ کے ساتھ فلرٹ کر رہا ہے تو ایسے میں راکھی ساونت رونا شروع کر دیتی ہیں اور کہتی ہیں کہ مجھے میرے بوائے فرینڈ عادل خان کی گرل فرینڈ نے کال کرکے کہا ہے کہ عادل میرے ساتھ فلرٹ‌کررہا ہے اور یہ سن کر میں کافی دکھی ہوں اور آج کا دن بہت پریشان کن ہے.یہ میرے ساتھ پہلی بار نہیں ہوا ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے. میں جینے کی کوشش کررہی ہوں مجھے جینے نہیں دیا جارہا . کیوں‌میرے ساتھ ہر بار ایسا ہوتا ہے. مجھے جینا ہے مجھے نہیں‌مرنا میں اپنی زندگی

    سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں. لیکن عادل کی گرل فرینڈ نے جو کچھ بھی کہا ہے میں اسے سن کر بہت پریشان ہوں.میڈیا نے جب ان سے سوال کیا کہ عادل ہیں کہاں‌تو بولیں بس وہ لفٹ سے میچے ہی آرہے ہیں، عادل خان جب آئے تو راکھی کو روتا دیکھ کر پوچھا کیا ہوا تو راکھی کہنے لگیں‌کہ تمہاری گرل فرینڈ نے کہا ہے کہ تم میرے ساتھ فلرٹ کررہے ہو تو عادل بولے تم اس لڑکی سے بات ہی کیوں‌کرتی ہو ، تمہارا شوہر بھی مجھے روزانہ تمہارے خلاف بیسیوں میسج بھیجتا ہے کیا میں‌لڑنا شروع کر دوں ؟دوسروں کی خاطر اپنا رشتہ خراب نہ کرو.میں تمہارے ساتھ ہوں.

  • ارجن رامپال کے بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل

    ارجن رامپال کے بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل

    ارجن رامپال کے بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل ہو گئے ہیں، ورسٹائل اس اداکار نے فلم پیار عشق اور محبت سے اپنے فلمی کیرئیر کا سفر 2001 میں شروع کیا.ارجن نے آنکھیں، دل ہے تمہارا، ہاؤس فل، راج نیتی جیسی دیگر سپر ہٹ فلموں‌میں کام کیا. فلم راک آن کے لیے انہیں نیشنل ایوارڈ بھی ملا.ارجن رامپال نے صرف مثبت ہی نہیں‌منفی کردار بھی کیا شاہ رخ‌خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم اوم شانتی میں انہوں‌نے منفی کردار کیا جسے بہت زیادہ سراہا گیا. اوم شانتی اوم سے لے کر را ون اور دھڑک تک، ارجن نے اپنے مداحوں کو متاثر کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوایا۔
    بالی وڈ انڈسٹری میں 21 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ارجن رامپال نے انسٹاگرام پر لکھا، میں اپنے پیارے بھائی اور دوست راجیو رائے کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں‌نے اُس وقت مجھ

    پہ اعتماد کیا میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا،مجھے نہیں‌معلوم کہ اگر انہوں‌نے یہ بریک نہ دیا ہوتا تو کیا ہوتا.
    اداکار نے پیار عشق اور محبت کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی.
    یاد رہے کہ اداکاری سے پہلے ارجن رامپال ماڈلنگ کی دنیا میں دھوم مچائے ہوئے تھے وہ سپر ماڈل کہلائے جاتے تھے ایشوریا رائے بچن اور ارجن رامپال کا ایک شوٹ بہت مشہور ہے جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی یہ شوٹ اُن وقتوں میں ہوا جب دونوں اداکاری میں ابھی نہیں‌ آئے تھے. ارجن رامپال نے بعد ازاں ایشورائے کے ساتھ فلم میں کام بھی کیا.

  • راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے اور انہیں ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیدیا

    راکھی ساونت نے سلمان خان کی باڈی گارڈ بننے اور انہیں ٹینشن نہ لینے کا مشورہ دیدیا

    راکھی ساونت جو کم ہی سنجیدہ دکھائی دیتی ہیں وہ ایسے بیانات دیتی ہیں کہ جن کی وجہ سے ان کی سنجیدگی پر سوالات اٹھ جاتے ہیں. راکھی ساونت نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ سلمان خان کی مداح بھی ہیں اور ان کو پسند بھی کرتی ہیں،انہوں نے ھال ہی میں ان کی باڈی گارڈ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.انہوں نے اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خوشی کی بات ہےکہ سلمان خان کو اپنے دفاع کے لئے اسلحہ رکھنے کی اجازت مل گئی ہے لیکن میں پھر بھی ان سے کہوں گی کہ ٹینشن نہ لیں میں آپ کے ساتھ ہوں. راکھی ساونت نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ان کا دبنگ خان کے ساتھ بہت اچھا

    تعلق ہے اور وہ ان کے اور ان کی سلامتی کے لئے دعا گو بھی ہیں. راکھی ساونت نے تو یہ تک بھی کہہ دیا کہ میں ان کی باڈی گارڈ اس لئے بننا چاہتی ہوں کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ ان کو کوئی اگر گولی مارنے آئے تو پہلے وہ گولی مجھے چھو کر گزرے.
    یاد رہے کہ راکھی ساونت خبروں میں رہنے کا ہنر بہت اچھے سے جانتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر اس معاملے میں میں کود پڑتی ہیں جو لائم لائٹ میں ہوتا ہے.

  • پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    پسوڑی گانے نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا پسوڑی جب سے ریلیز ہوا ہے تب سے ہر گزرتے ہفتے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کررہا ہے. علی سیٹھی کے اس گانے کی مقبولیت کا یہ عالم ہے دنیا کے بڑے بڑے فنکاروں نے اس گانے پر پرفارم کرکے وڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے شئیر کیں . بھارت میں کئی نامور گلوکاروں نے بھی اس گانے کو گایا اور وڈیوز بنا کر گانے کی تعریفوں کے پل باندھے. پسوڑی گانا رواں برس فروری میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن تب سے لیکر اب تک اس گانے کی مقبولیت میں‌کمی نہیں آئی.پسوڑی گانے نے اب تک کئی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے ہیں، کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے۔ اس گانے نے

    اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے کی 50 عالمی وائرل ویڈیوز کی مارچ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ٹاپ تھری میں بھی جگہ بنالی تھی۔ اسے ناصرف بھارت بلکہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، مشرق وسطی ممالک اور افریقہ میں بھی گایا گیا اور لوگوں نے اس پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنائیں۔ اس گانے کی مقبولیت پر علی سیٹھی خاصے ہیں خوش اسی خوشی میں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ایک وڈیو شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ پسوڑی گانے نے یوٹیوب پر 300 ملین ویوز کا ریکارڈ قائم کر لیا ہے.یاس رہے کہ علی سیٹھی کافی عرصے سے گلوکاری کررہے ہیں لیکن اس گانے نے ان کے کیرئیر کی ڈگر ہی بدل ڈالی.

  • جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں اکشے کمار

    جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل کھیلنے میں ہے اسکا مقابلہ نہیں اکشے کمار

    بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے اس حوالے سے اکشے کمار کافی پرجوش ہیں.اکشے کمار اس فلم میں ایسے بھائی کا کردار ادا کررہے ہیں جن کے کاندھوں پر ان کی بہنوں کی ذمہ داریاں ہیں. کافی عرصے کے بعد بنتے بگڑے پیار کے رشتوں کی کہانی شائقین کو دیکھنے کو مل رہی ہے. فلم رکشا بندھن جس روز ریلیز ہو رہی ہے اسی روز عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز ہو رہی ہے یوں رکشا بندھن کا ٹاکرا ایک بڑی فلم کے ساتھ ہے. اکشے کمار رکشا بندھن کی پرموشن میں‌کافی مصروف ہیں انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر

    ایک وڈیو شئیر کی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار اور فلم میں ان کی بہنوں کا کردار کرنے والی تمام لڑکیاں بچپن میں‌کھیلی جانے والی ایک گیم کھیل رہے ہیں اس دوروان اکشے کمار اور ان کی فلمی بہنیں‌کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں. اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر جب یہ وڈیو شئیر کی تو اس کے کیپشن میں لکھا کہ “جو مزہ بہنوں کے ساتھ بچپن کے کھیل میں ہے اس کا کوئی مقابلہ نہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی اس فلم کو پاکستانی فلم ایکٹر ان لاء کا چربہ کہا جا رہا ہے. ایکٹر ان لاء میں فہد مصطفی اور مہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کئے تھے.

  • ہمارے ہاں 80% لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں  زیبا بختیار

    ہمارے ہاں 80% لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں زیبا بختیار

    ڈرامہ سیریل ”انار کلی” سے شہرت کی بلندیوں‌کو چھونے والی اداکارہ زیبا بختیار نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ زندگی گزارنے کی باقاعدہ منصوبہ بندی ہونی چاہیے. ہمارے ہاں اکثر لوگ بغیر منصوبہ بندی کے زندگی گزارتے ہیں.نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں لیکن جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔زیبا بختار نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ تعالی نے ایک بہت ہی خوبصورت ملک سے نوازا ہے ہمیں بہت

    سارے وسائل سے مالا مال کر رکھا ہے ہمیں چایے کہ ہم اپنے وسائل سے فائدہ اٹھائیں اور ہماری حکومتیں بھی اس طرف توجہ دیں. ایک سوال کے جواب میں زیبا بختیار نے کہاکہ اچھا کردار ملا تو ضرور کروں گی.
    یاد رہے کہ اداکارہ زیبا بختار نے سید نور کی فلم سرگم سے بہت شہرت حاصل کی تھی اس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر عدنان سمیع خان تھے بعد ازاں دونوں میں طلاق کی صورت میں علیحدگی ہو گئی تھی.ان دونوں‌کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذان ہے اذان نے امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والے ڈرامہ سیریل عشق لاء میں سجل علی اور یمنہ زیدی کے ساتھ کام کرکے شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھا ہے.

  • میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    میں نے شوبز اور اپنے گھر میں توازن رکھا ہے ثناء فخر

    عموما شوبز میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں‌گمان کیا جاتا ہے کہ یہ بہت اچھے سے ذاتی اور شوبز لائف کو مینج نہیں‌کر پاتیں لیکن اس تاثر کو ہمیشہ ہی ہماری شوبز میں‌کام کرنے والی خواتین نے غلط قرار دیا ہے. ثناء فخر کا شمار بھی ایسی ہی اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں گھر اور شوبز دونوں میں اس قسم کا توازن برقرا رکھا ہےکہ ان کو مسائل کا شکار نہیں‌ہونا پڑتا. انہوں نے اپنے کام کو اپنی ذاتی زندگی کے آڑے نہیں آنے دیا. ثناء فخر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌کہا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ کس طرح سے ہر معاملے میں توزان برقرار رکھنا ہے. حالانکہ ہماری زندگی میں بھی اسی طرح مسائل ہوتے ہیں‌جس طرح‌سے عام لوگوں‌کی زندگیوں میں مسائل ہوتے ہیں . ہمیں بھی پریشانیاں ہوتی ہیں لیکن ہمارے بارے

    میں‌گمان کیا جاتا ہے شوبز کے لوگوں‌کے مسائل نہیں‌ہوتے. بھئی ہم شوبز کے ہیں تو کیا ہوا ہیں تو انسان ہی نا ہم بھی انسانوں کی طرح ہی نارمل زندگی گزارتے ہیں ہمارے بھی مسائل عام لوگوں کی طرح ہوتے ہیں جن سے ہمیں ڈیل کرنا پڑتا ہے. ایک سوال کے جواب میں‌ثناء نے کہا کہ میری شادی اور پھر بچے ہونے کے بعد زندگی بالکل بدل گئی اب تو ہر چیز کا خیال خود رکھنا پڑتا ہے چاہے گھر میں کتنے ہی نوکر کیوں‌نہ ہوں. یاد رہے کہ اداکارہ ثناء نے اپنا ایک یوٹیوب چینل بنارکھا ہے اور اس پہ وہ فٹنس کے لیکچر دیتی ہیں اورخواتین کو بتاتی ہیں کہ کس طرح سے ورزش یا یوگا کے زریعے خود کو فٹ رکھ سکتی ہیں.

  • فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سینماﺅں کی تعداد بڑھانی پڑے گی معمر رانا

    فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے سینماﺅں کی تعداد بڑھانی پڑے گی معمر رانا

    نوے کی دہائی کے سپر ہٹ اداکار معمر رانا کہتے ہیں کہ انہوں نے توپاکستان فلم انڈسٹری کا ایسا سنہرا دور بھی دیکھا ہے کہ جب پرڈیوسرز فلمیں بنا لیا کرتے تھے لیکن ان کو نمائش کے لئے سینما میسر نہیں ہوتے تھے.، یہ وہ دور تھا جب پاکستان فلم انڈسٹری اپنے عروج پر تھی سال میں کافی تعداد میں فلمیں بنتی تھیں اور سب فلموں‌کو شائقین کی جانب سے اچھا ریسپانس ملتا تھا. اداکار معمر رانا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فلم اور سینما گھر لازم و ملزوم ہیں، ہمیں سینما گھروں‌کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کو بھی مناسب کرنا ہو گا تاکہ ایک غریب آدمی اپنی فیملی کے ساتھ جا کر فلم دیکھ سکے.

    معمر رانا نے مزید کہا کہ جب فلمی صنعت تباہی کی طرف جانے لگی تو پھر سینما گھر بھی ٹوٹنے لگے سینما مالکان نے فلموں کا کاروبار چھوڑ کر دوسرے کاروبار کرنا شروع کر دئیے سینما گھر توڑ کر پلازے تعمیر کر لئے تاکہ وہ بھوکے نہ مریں. اب جب ایک بار پھر فلم انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑے ہو رہی ہے تو پھر ہمیں چاہیے کہ ہم جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف سینما گھر بنائیں بلکہ فلمیں‌بھی بنائیں تاکہ شائقین کو وہ سب ہماری فلموں میں دیکھنے کو ملے جو وہ باہر کی فلموں میں دیکھنا پسند کرتے ہیں. یاد رہے کہ معمر رانا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے ان ہیروز میں‌ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر بے شمار ہٹ فلمیں ہیں انہوں نے اردو پنجابی دونوں طرح کی فلموں میں‌کام کیا.

  • عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ صفت خاتون  قرار دیدیا

    عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کو فرشتہ صفت خاتون قرار دیدیا

    عروہ حسین جنہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، انہوں نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی کھل کر کی ہے تعریف اور انہیں‌قرار دے دیا ہے فرشتہ صفت خاتون.. اداکارہ عروہ حسین نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر سینئر اداکارہ عتقیہ اوڈھو کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی اور ایک جذباتی سا کیپشن لکھا انہوں نے لکھا کہ آپ نے مشکل وقت میں جس طرح‌سے میرا ساتھ دیا ہے میری رہنمائی کی ہے اسکےلئے میں کس طرح سے شکریہ ادا کرو‌ں میرے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں. عروہ حسین نے عتیقہ اوڈھو کی اتنی تعریف کی کہ انہیں فرشتہ صفت خاتون کہہ دیا اور کہا کہ

    آپ میرے لئے خدا کا بھیجا ہوا فرشتہ ہو، آپ نے مجھے جو راحت دی ہے میں اس کےلئے آپ کو سراہتی ہوں.میں آپکی دانائی اور نرم دلی کی معترف ہو گئی ہوں ،آپ نے جو مجھ پہ محبتیں نچھاور کی ہیں اس کے لئے میں آپ کی شکور گزار رہوں گی.عروہ حسین نے بھی لکھا کہ اس دنیا کو آپ جیسی سپر خواتین کی ضرورت ہے. عروہ حسین کے اس کیپشن کے بعد عتقیہ اوڈھو کے مداحوں نے بھی ان کی تعریف کی.
    یاد رہے کہ عروہ حسیبن اور فرحان سعید کی علیحدگی کی خبریں ایک عرصے سےگردش کررہی ہیں دونو‌ں کی طرف سے تصدیق یا تردید تو نہیں ہوئی لیکن یقینا یہ جوڑا اپنی ذاتی زندگی سے نا خوش ہی ہے.

  • ماہرہ خان کا مداح ہوں انکے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہیں فہد مصطفی

    ماہرہ خان کا مداح ہوں انکے ساتھ کام کرنا اعزاز سے کم نہیں فہد مصطفی

    اداکار فہد مصطفی جن کی ماہرہ خان کے ساتھ حال ہی میں فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہے، فلم ابھی تک کافی اچھا بزنس کررہی ہے. فلم کا بزنس اور لوگوں میں اس کی مقبولیت کو دیکھ کر اسے سپر ہٹ کہا جا سکتا ہے. فہد مصطفی اور ماہرہ خان پہلی بار ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں اس سے قبل دونوں کسی فلم میں تو دور کی بات ہے کسی کمرشل تک میں ایک ساتھ نظر نہیں آئے. دونوں کی آن سکرین جوڑی کو شائقین بہت سراہ رہے ہیں. ماہرہ خان کے ساتھ کام کے ھوالے سے اداکار، پرڈیوسر و میزبان کئی بار کام کرنے کا تجربہ شئیر کر چکے ہیں. ھال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ماہرہ خان کے

    ساتھ کام کرناا ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں‌ ہے. فہد مصطفی نے اعتراف کیا کہ وہ ماہرہ خان کے بہت بڑے مداح ہیں اور اپنی فیورٹ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے نہ صرف باعث فخر اور باعث عزت ہے بلکہ اعزاز کی بات ہے. فہد مصطفی فلم قائداعظم زندہ باد کی پرموشنز کے دوران بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں جب ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر ہوئی تو انہوں نے فورا قبول کر لی کیونکہ ان کی خواہش تھی کہ وہ اداکارہ کے ساتھ کام کریں. فہد مصطفی ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تو تعریف کرتے ہی ہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ بطور انسان ماہرہ خان بہت اچھی ہیں اور ان کے ساتھ کام کرکے محسوس نہیں‌ہوتا کہ آپ کسی بہت بڑی سلیبرٹی کے ساتھ کام کررہے ہیں.