Baaghi TV

Category: شوبز

  • نوشین شاہ نے کی بھارتی اداکارہ تبو کی تعریف

    نوشین شاہ نے کی بھارتی اداکارہ تبو کی تعریف

    نوشین شاہ جو بہت کم کسی کی تعریف کرتی نظر آتی ہیں اکثر و بیش تر تو تنازعات میں گھری ہوئی نظر آتی ہیں کبھی وہ کسی کی بات کا تیکھا جواب دے دیتی ہیں تو کبھی وہ کسی کی اداکاری پر سوال اٹھا دیتی ہیں. لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا کیونکہ انہوں‌ نے بھارتی اداکارہ تبو کی کھل کر تعریف کی ہے. انہوں‌ نے کہا کہ اکیاون برس کی بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ جن میں نہ کوئی دکھاوا ہے نہ ہی کوئی ڈرامہ ہے. نوشین شاہ نے تبو کی خوبصورتی کو سراہنے کے ساتھ ان کو بہترین اداکارہ بھی کہہ دیا. یاد رہے کہ نوشین شاہ ٹی وی بہت کم کرتی

    ہیں.نوشین شاہ سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کو بھی آڑھے ہاتھوں لیتی ہیں انہوں نے کچھ عرصہ پہلے مریم نواز کے بارے میں طنزیہ الفاظ استعمال کئے تھے” مریم نواز ہونے کا بھی بہت مزہ ہے، صبح اُٹھو ، اپنے شوہرکو نظراندازکرو، اپنے والد کے غلاموں کے پروٹوکول میں باہرجاؤ، بےمعنی باتیں کرو، چیخ کربینظیربننے کی کوشش کرو اورسوجاؤ”۔ نوشین شاہ کو اس قسم کے بیان کے بعد بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا. تاہم انہوں نے بھارتی اداکارہ تبو کی جو تعریف کی ہے انکی اس تعریف کو بہت سراہا جا رہا ہے. تبو پاکستانی اداکار جمیل کی صاحبزادی ہیں.

  • ماہرہ خان سے کبھی صلح نہیں‌ہوسکتی خلیل الرحمان قمر

    ماہرہ خان سے کبھی صلح نہیں‌ہوسکتی خلیل الرحمان قمر

    مصنف خلیل الرحمان قمر جو اپنی تیکھی باتوں کی وجہ سے کافی جانے جاتے ہیں ان کا کہنا ہےکہ وہ کبھی بھی ماہرہ خان سے نہ صلح کریں گے نہ ہی ان کو معافی دیں گے کیونکہ انہوں نے فردوس جمال کے حوالے سے غیر حساس باتیں کہیں تھیں. خلیل الرحمان قمر ایک سے زائد مرتبہ اداکارہ ماہرہ خان کی اداکاری پر نہ صرف سوال اٹھا چکے ہیں بلکہ وہ کہتے ہیں‌ کہ وہ ان کے جس بھی پراجیکٹ میں کاسٹ کی گئیں وہ اس پہ سخت شرمندہ ہیں.خلیل الرحمان قمر یہ بھی کہتے ہیں کہ ماہرہ خان بالکل بھی اچھی اداکارہ نہیں‌ ہیں پتہ نہیں کیوں انہیں‌ نمبر ون کہا جاتاہے. دوسری طرف ماہرہ خان نے اپنے ایک بیان میں‌کہا تھا کہ جب میں خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامہ سریل صدقے تمہارے میں کاسٹ کی گئی تھی تب مصنف نے نہ صرف انہیں بہترین اداکارہ کہا بلکہ یہ کہا کہ وہ مزید بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں. اداکار فردس جمال جو کہ خلیل الرحمان قمر کے قریبی دوست ہیں انہوں نے بھی ماہرہ خان کے بارے میں‌کہا تھا کہ انہیں ماں کے کردار ادا کرنے چاہیں ہیروئین کے کردار کرنے کی ان کی عمر نہیں‌رہی ان کے اس بیان پر انہیں‌سخت تنقید کی سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ماہرہ خان کے حوالے سے خلیل الرحمان قمر اکثر و بیشتر کچھ نہ کچھ ایسا کہتے رہتے ہیں کہ جن کی سرخیاں بن جاتی ہیں جبکہ ماہرہ خان انکی باتوں کا کم ہی جواب دیتی ہیں.

  • امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    امر خان بول پڑیں رشتوں کی اہمیت پر

    اداکارہ و مصنفہ امر خان جو انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک تصویر شئیر کی جس کا کیپش کچھ ایسا تھا کہ مصالحے کھانوں میں استعمال کریں رشتوں میں‌نہیں . امر خان کی دلچپسپ کیپشن والی تصویر خاصی وائرل ہو رہی ہے اور کیپشن کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.امرخان خان نے کہا کہ رشتوں کی مٹھاس تب محسوس ہوتی ہے جب آپ انہیں اہمیت دیتے ہیں انہیں محسوس کرتے ہیں انہیں‌جیتے ہیں.امر خان نے کہا کہ رشتے تبہی مضبوط ہوتے ہیں جب آپ انہیں وقت دیتے ہیں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونا رشتے نبھانا کہلاتا ہے لہذا ایک دوسرے کے ساتھ رشتے نبھائیں. ایک وقت تھا جب سب ایک دوسرے کے دکھ

    کے ساتھی تھے آج کسی کے پاس کسی کے لئے وقت ہی نہیں ہے.یاد رہے کہ امر خان نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ ایک بہترین مصنفہ بھی ہیں انہوں نے فلم دم مستم لکھی جس میں بطور ہیروئین کام بھی کیا. امر خان نہ صرف مثبت بلکہ منفی کردار بھی کرتی ہیں. ہر کردار میں ان کے پرستاران کو سراہتے ہیں.ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ بددعا اختتام پذیر ہوا تھا اس ڈرامے میں‌ انہوں نے منفی کردار ادا کیا تھااس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکار منیب بٹ دکھائی دئیے تھے.امر خان کہتی ہیں‌ کہ وہ کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سال میں ایک پراجیکٹ کرتی ہیں.

  • گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    گلوکار علی چانڈیونے نئی میوزک وڈیو ریلیز کردی

    سوجا اور دوریاں کے نام سے دو میوزک ویڈیوزریلیز کرنے والے گلوکا علی چانڈیو نے اپنی نئی میوزک ویڈیو خواب ریلیز کردی ہے، میوزک ویڈیو ’خواب‘ کے بول علی چانڈیو نے میوزک اسٹیشن پروڈکشن کے تعاون سے لکھے اور گائے ہیں، میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی معروف ماڈل انوشے بلال بھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ خواب ایک مدھر پنجابی شاعری پر مبنی گیت ہے جو محبت کی خوبصورت یادوں اور کبھی نہ ختم ہونے والے خوابوں کے سلسلے کے پس منظر پر ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ گیت ’محبت کرنے والوں کیلئے ہے‘ ، خواب کے بول بے انتہا محبت کی کیفیت کا اظہار کرتے ہوئے خواہ وہ کھلی آنکھوں سے ہو یا گہری نیند میں جو بالآخر عاشق پر لاشعوری طور پر غالب آجاتا ہے یہاں تک کہ اس کا محبوب اس کے وجود میں سرایت کر جاتا ہے ۔ یہ دھن ایک رومانوی گیت ہے، جس میں دلچسپ دیسی ریپ کے ساتھ ایک دلکش میوزک ویڈیو شامل ہے۔

    نئی دھن پر بات کرتے ہوئے علی چانڈیو کا کہناہے کہ خواب ہمارے اندونی خیالات، جذبات اور احساسات کی عکاسی کرتے ہیں جو اکثر باقی دنیا سے چھپے رہتے ہیں۔ ’خواب‘ اپنے محبوب سے بے انتہا محبت کا اظہار ہے جو آپ کوخوابوں کو پورا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ خواب کی میوزک ویڈیو عمران شیراز اور فراز حسن نے ڈائریکٹ کی ہے جبکہ اس کی آڈیو پروڈکشن زید خان نے کی ہے۔ اس ویڈیو کو ملک بھر میں سائلنٹ رور پروڈکشنز نے ڈسٹریبوٹ کیا ہے۔

  • شان شاہد انتخابی سسٹم پر برس پڑے

    شان شاہد انتخابی سسٹم پر برس پڑے

    شان شاہد جنہوں نے حالیہ ضمنی انتخابات پر ووٹ کاسٹ نہ کر سکنے پر احتجاج کیا تھا ان کا کہنا ہے کہ اگر جمہوریت کی جڑیں مضبوط کرنی ہیں تو ہمیں انتخابی اصلاحات کرنی ہوں گی.شان شاہد نے ایک انٹرویو میں‌کہا کہ ہر کسی کا حق ہے کہ وہ ووٹ کاسٹ کرے وہ پاکستان کے جس کونے میں بھی رہتا ہے اس کو انتخابات کے دوران ووٹ‌ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے یہ نہیں کہ آپ ووٹ کاسٹ‌ کرنے جائیں اور پتہ لگے کہ حلقہ ہی تبدیل ہو چکا ہے میرے ساتھ

    بھی ضمنی انتخابات میں ایسا ہی ہوا.دنیا ترقی کر چکی ہے لہذا ہمیں مینوئل کی بجائے جدید ٹیکنالوجی کی طرف جانا چاہیے.شان نے مزید کہا کہ عجیب ہی مذاق ہے کہ لوگ پولنگ اسٹیشن پہنچتے ہیں تو پتہ چلتا ہے ان کا شمار تو ” مردہ“ ووٹرز میں ہوتا ہے یا آپ کا پولنگ اسٹیشن یہاں نہیں ہےیا آپ کا ووٹ دوسرے علاقے میں ہے . شان شاہد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو جس جس کو ووٹ کاسٹ کرکے جاتا ہے وہ اسی کے ڈبے سے نکلنا چاہیے یہ کیا کہ ووٹ کسی کو کاسٹ کیا جاتا ہے وہ کسی اور کے کھاتے سے نکلتا ہے. یاد رہےکہ شان شاہد تحریک انصاف کے بڑے سپورٹر ہیں اور ایسا سمجھتے ہیں کہ ملک کو اگر کوئی ترقی کی راہوں پر لیجا سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف عمران خان ہے.

  • مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    مہیش بھٹ سشمیتا سین کی حمایت میں کھڑے ہو گئے

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین جو آج کل اپنے نئے رشتے کی وجہ سے بہت زیادہ سرخیوں میں ہیں. للت مودی نے جیسے ہی ان کے ساتھ اپنے دوستی کے رشتے کا اعتراف کیا تو جیسے ہلچل سی مچ گئی ہو. انٹریٹ پر حیرانی کا ایک طوفان بپا ہوا کسی نے سشمیتا کے نئے رشتے کو سراہا اور کچھ نے انہیں کھری کھری سنا دیں کہا کہ لالچ میں آکر للت مودی جیسے انسان کے ساتھ دوستی کا تعلق بنایا ہے. سشمیتا سین نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو سنا بھی برداشت بھی کیا لیکن جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے تنقید کرنے والوں کو سنا دیں سخت باتیں. سشمیتا سین کے بالی وڈ کے جو دوست فنکار ان کے حق

    میں کھڑے ہوئے ان میں رنویر سنگھ ، پریانکا چوپڑا ، دیا مرزا نیہا دھوپیا کا نام قابل زکر ہے. سشمیتا سین پر بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد مہیش بھٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ سشمیتا سین ہمیشہ سے ہی بہادر لڑکی رہی ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے .انہوں نے مزید کہا کہ سشمیتا ایک غیر معمولی لڑکی ہیں وہ اپنی زندگی اپنی شرائط پر گزارنے کی عادی ہیں جو کہ ان کا حق ہے اور ہمیں ان کا یہ حق تسلیم کرنا چاہیے.ہم کون ہوتے ہیں کسی پر اپنے عقائد اور نظریات مسلط کرنے والےاور کسی کوصرف اس وجہ سے تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ وہ اپنی شرائط پر زندگی گزارنا چاہتا ہے.

  • رنویر سنگھ بیٹھ گئے رکشہ میں

    رنویر سنگھ بیٹھ گئے رکشہ میں

    بالی وڈ کے اداکار رنویر سنگھ جنہوں نے کم وقت میں اپنی پہچان بنائی، رنویر کے کریڈیٹ پر بڑی اور سپر ہٹ فلمیں ہیں. رنویر سنگھ ہمیشہ ہنستے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں. اداکار انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں وہ رکشہ میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں. اس تصویر کے مطابق نہ صرف وہ رکشے میں بیٹھے ہوئے ہیں بلکہ وہ ممبئی کی سڑکوں پر بھی دکھائی دے رہے ہیں ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا ہے شاید چہرے کو ڈھانپا انہوں نے اسی لئے تھا کہ ان کے مداح ان کو پہچان نہ

    سکیں.یاد رہے کہ رنویر سنگھ گاڑیوں کے شوقین ہیں اور وہ وقفے وقفے سے نئی گاڑیاں خریدتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے نئے ماڈل کی مرسڈیز خریدی ہے.رنویر سنگھ فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، اس پراجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔رنویر سنگھ دیپیکا پاڈوکون کے شوہر ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خاصے خوش ہیں. دونوں ہی کامیاب اداکار ہیں. رنویر سنگھ کو خوبصورت لوکیشن پر گھر بھی بہت پسند ہیں انہوں نے ممبئی کی مہنگی ترین جگہ پر گھر خریدا جہاں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ رہ رہے ہیں.

  • لندن نہیں جائوں گا فلم کا نام کیسے رکھا گیا ہمایوں سعید نے بتادیا

    لندن نہیں جائوں گا فلم کا نام کیسے رکھا گیا ہمایوں سعید نے بتادیا

    پرڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید جن کی فین فالونگ بہت زیادہ ہے وہ کامیاب اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کامیاب پرڈیوسر بھی ہیں. ہمایوں سعید تین سال میں ایک اداکاری کا پراجیکٹ کرتے ہیں چاہے فلم ہو یا ڈرامہ. ھال ہی میں ان کی ریلیز ہوئی فلم لندن نہیں جائونگا کو عوام کو بہت پسند آرہی ہے. نہ صرف پاکستان میں بلکہ باہر کے ملکوں میں بھی فلم کامیابی کے ساتھ جاری ہے. ہمایوں سعید اس فلم کی سکریننگ کے لئے امریکہ میں موجود تھے گزشتہ روز ہی وطن واپس پہنچے ہیں. ہمایوں سعید سے یہ سوال بہت زیادہ کیا جا رہا ہے کہ پنجاب نہیں‌جائونگی تو ٹھیک تھا فلم کا نام لیکن یہ لندن نہیں جائونگا نام کیوں رکھا گیا

    تو اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ جب فلم پنجاب نہیں‌‌جائونگا سپر ہٹ ہوئی تو میں ان دنوں میں لندن میں‌موجود تھا مجھے ہر طرف سے فلم کی کامیابی کے فون آ رہے تھے لیکن زیادہ تر لوگ مذاق کررہے تھے کہ لندن نہیں جائونگا کیوں نہیں بنا لیتے تو میں نے مذاق مذاق میں ہاں کردی لیکن جب ہم نے نئی فلم بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے ٹیم کے سامنے دوستوں کی تجویز رکھی کہ لندن نہیں جائونگا بنانے کا کہا جا رہا ہے تو میری ٹیم نے کہا کہ آئیڈیا تو بہت اچھا ہے ٹھیک ہےہم اس پر فلم بناتے ہیں یوں فلم لکھوائی گئی اور بنا لی اور شکر ہے خدا کا کہ لوگوں‌کو یہ فلم بھی پسند آئی .

  • شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    شگفتہ اعجاز کی دوسری شادی کیسے ہوئی ؟

    سیئنر اداکارہ جو آج کل ٹک ٹاک پر بہت زیادہ نظر آرہی ہیں کبھی وہ خود کی وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور کبھی وہ اپنی بیٹی کے ساتھ وڈیوز بنا کر اپلوڈ کرتی ہیں اور مداحوں سے تعریفیں سمیٹتی ہیں. اداکارہ شگفتہ اعجازآج کل بہت زیادہ خبروں میں بھی ہیں اور ٹی وی انٹرویوز میں بھی دکھائی دے رہی ہیں. ھال ہی میں جب ان سے انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنے بچوں‌کی ذمہ داریاں نبھانے میں‌مصروف تھی. میرے دوسرے شوہر نے مجھے شادی کی آفر کی

    لیکن میںٰ نے ان کی آفر پر زیادہ غور اسلئے نہ کیا کیونکہ مجھ پر میرے بچوں کی ذمہ داریاں تھیں لیکن میرے شوہر مجھ سے شادی کرنے کے لئے پر عزم تھے انہوں نے ارادہ بنا رکھا تھا لہذا وہ پیچھے نہ ہٹے اور مسلسل دو سال تک میرے پیچھے لگے رہے، میں ششس پنج میں تھی کہ کیا کروں ہاں کروں یا نہ کروں . لیکن جب میں نے دیکھا کہ اس آدمی نے دو سال تک مسلسل میرا انتظار کیا ہے اور وہ اپنی اس آفر سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں تو پھر میں نے ہاں کردی اور یوں‌ہم شادی کے بندھن میں بندھ گئے. آج میں بالکل یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہم دونوں بہت خوش ہیں اور مجھے خوشی اس بات کی بہت زیادہ ہے کہ میں نے بطور سنگل پیرنٹ اپنے بچوں‌ پر بھرپور توجہ دی.

  • عدنان سمیع نے پراسرا انداز میں‌انسٹاگرام اکائونٹ سے پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے الوداع لکھ دیا

    عدنان سمیع نے پراسرا انداز میں‌انسٹاگرام اکائونٹ سے پوسٹیں ڈیلیٹ کرکے الوداع لکھ دیا

    سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والے معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے اچانک اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے بعد انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔ گلوکار نے اپنی ہر پوسٹ کو اپنے اکاؤنٹ سے ہٹا کر اپنے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔عدنان سمیع کے انسٹاگرام اکائونٹ پر اگر ہم دیکھیں تو صرف ایک ہی پوسٹ ہے جس میں انہوں نے لکھا ہوا ہے کہ الوداع. عدنان سمیع کی اس پوسٹ کے نیچے بہت سارے پاکستانی اور بھارتی مداحوں نے نہ صرف تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ پوچھا ہے کہ کیا وجہ ہے آپ نے ایسا کیوں لکھا ہے.ایک مداح نے لکھا، ’’کیا ہوا جناب؟ میرے خیال میں یہ ایک

    نئی شروعات ہے! آپ کا نیا گانا یا کچھ اور؟” ایک اور انسٹاگرام صارف نے اس پوسٹ پر تبصرہ کیا، ’’کیا آپ ٹھیک ہیں سر‘‘۔ تاہم عدنان سمیع کی طرف سے ابھی تک اس چیز کی وضاحت سامنے نہیں‌ آئی کہ انہوں نے اپنے اکائونٹ سے تمام پوسٹیں کیوں ڈیلیٹ کر دیں اور کیوں الوداع لکھا. یاد رہےکہ عدنان سمیع خان کا تعلق پاکستان سے ہے یہیں وہ پلے بڑھے اور کیرئیر کی شروعات بھی یہیں سے کیں ان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار اور ان کا بیٹا اذان سمیع خان یہیں پر رہتے ہیں. لیکن عدنان سمیع خان نے پاکستان کی شہریت کو ٹھوکر مار کر 2016 میں بھارت کی شہریت لے لی تھی. انہیں بھارت میں 2020 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔