Baaghi TV

Category: شوبز

  • جوہی چاولہ نے فلم یس باس کے 25 سال مکمل ہونے کے جشن کو منایا

    جوہی چاولہ نے فلم یس باس کے 25 سال مکمل ہونے کے جشن کو منایا

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ کی فلم یس باس کو ریلیز ہوئے 25 سال کا عرصہ بیت گیا ہے. نوے کی دہائی کی سپر ہٹ اس فلم کی ہدایتکاری عزیز مرزا نے کی تھی شاہ رخ اور جوہی چاولہ کے علاوہ کاسٹ میں آدتیہ پنچولی، کشمیرہ شاہ، گلشن گروور اور اشوک صراف نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم کے پرڈیوسر رتن جین تھے، فلم ریلیز ہونے کے بعد کامیاب قرار پائی فلم کی ریلیز کے 25 سال مکمل ہونے پر جوہی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک وڈیو شئیر کی اور لکھا کہ مجھے آئیڈیا نہیں تھا کہ ہم تو یادیں بنا رہے ہیں، ہم نے اس فلم کے سیٹ پر بہت مزہ کیا .انہوں نے یس باس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیابلکہ یہ کہا کہ میرے پاس شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں. یاد رہے کہ فلم تو شائقین کو پسند آئی ہی

    تھی لیکن ساتھ میں فلم کا میوزک بہت زیاد پسند آیا اس کے گانے آج بھی مقبول ہیں. کمار سانو الکا یاگنک ،ادت نارائن اور ابھیجیت نے اپنی آواز کی خوبصورتی سے گانوں کو مسحور کن بنایا .جوہی چاولہ نے شاہ رخ کے ساتھ رام جانے ، راجو بن گیا جینٹلیمن ، ڈوپلیکیٹ ، پھر بھی دل ہے ہندوستانی جیس سپر ہٹ فلموں میں بھی کام کیا دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا تھا.جوہی چاولہ اور شاہ رخ کی فلم ڈر نے کامیابی کی تمام ریکارڈز ہی توڑ دئیے تھے اس فلم نے شاہ رخ خان کو صف اول کے اداکاروں میں‌لا کر کھڑا کر دیا تھا.

  • ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والد راجیش کھنہ کی 10 ویں برسی پر کیا انہیں یاد

    بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار کا خطاب پانے والے راجیش کھنہ کی دسویں برسی کے موقع پر ان کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے انہیں کیا یاد اور سوشل میڈیا پر ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے والد کو پکڑ کر کھڑی ہیں . ٹوئنکل کھنہ نے لکھا کہ آپ ابھی بھی ہمارے پاس ہیں اور ہمارے دلوں میں زندہ ہیں. جیسے ہی ٹوئنل کھنہ نےاپنے والد کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تو جہاں ان کے مداحوں نے ڈھیروں ڈھیر کمنٹس کئے وہیں بالی وڈ سٹار بوبی دیول، طاہرہ کشیپ، اتھیا شیٹی، منیش ملہوترا، اور رتیش دیشمکھ نے کمنٹس سیکشن میں افسردہ ایموجیز بنائے.

    یاد رہے کہ راجیش کھنہ نے 1966 میں فلم آخری رات سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ یہ فلم آسکر کے لیے ہندوستان کی پہلی باضابطہ انٹری بنی۔ اس کے بعد سپر اسٹار راجیش کھنہ نے کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا جس میں‌آرادھنا، کٹی پتنگ، آنند، امر پریم، چھوٹی بہو، گڈی، ہاتھی میرے ساتھی، سیتا پور کی گیتا، نمک حرام کے نام قابل زکر ہیں نہایت ہی کم عرصے میںانہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. راجیش کھنہ وہ آرٹسٹ تھے جن کے نقاد بھی ان کے کام کو سراہتے تھے اور وہ ان کی اداکاری کا کوئی ایسا پہلو نہیں ڈھونڈ پاتے تھے جس پر تنقید کر سکیں. انہیں بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ان کا انتقال جولائی 2012 کو ممبئی میں واقع اپنے بنگلے میں کینسر سے لڑتے لڑتے ہوا.

  • بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر اجے دیوگن رنجیدہ

    نامور گلوکار بھوپیندر سنگھ کے انتقال پر جہاں پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے وہیں اداکار اجے دیوگن بھی خاصے رنجیدہ ہیں انہوں نے انسٹاگرام کے اسٹوریز سیکشن میں ایک جذباتی نوٹ تحریر کیا۔ انہوں نے بھوپندر سنگھ کی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکر کے لکھا "مجھے بھوپندر جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہواہے ان کی آواز نے لاکھوں لوگوں کو خوشی دی ”. یاد رہے بھوپیندر سنگھ نے بہت سارے ہٹ گیت گائے جن میں دل دھونڈتا ہے، نام گم جائے گا، ایک اکیلا ہے شہر میں، بیٹی نا بیٹی رینا، حضور اس قدر بھی نہ اترا کے چلیے، کسی نظر کو تیرا انتظار آج بھی ہے، بادلوں سے کاٹ کے، قابل زکر ہیں.بھوپیندر کی

    اہلیہ متالی سنگھ کے مطابق گلوکار و کمپوزر کی آخری رسومات آج کے دن ممبئی میں‌ادا کی جائیں گی. بھوپیندر کو یورین انفیکشن کے باعث ہستاپل داخل کروایا ان کی حالت زیادہ بگڑی تو انہیں‌وینٹی لیٹر پر رکھنا پڑا اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے. ڈاکٹروں‌کے مطابق انہیں کورونا بھی تھا اور کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں تھیں.بھوپیندر سنگھ کا شمار ایسے گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں میوزک کی دنیا میں بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کام کیا.ان کے انتقال پر بالی وڈ گہرے صدمے میں ہے خصوصی طور پر میوزک سے جڑے لوگ انکے انتقال کو میوزک کا بہت بڑا نقصان گردان رہے ہیں.

  • بھارتی گلوکار بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے

    بھارتی گلوکار بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے

    بھارتی گلوکار اور کمپوزر بھوپیندر سنگھ انتقال کر گئے ہیں ان کی اہلیہ متالی سنگھ کے مطاق انہیں یورین انفیکشن ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا، اس دوران مختلف ٹیسٹ ہوئے ان میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی یہاں تک کہ کینسر کی علامات بھی ظاہر ہوئیں.بھوپیندر ممبئی کے ہسپتال میں ہی زیر علاج تھے کے ان کا انتقال ہو گیا.بھوپیندر کا کیرئیر پانچ دہائیوں پر مشتمل ہے اس میں انہوں نے لتا رفیع،آر ڈی برمن ، مدن موہن ، گلزار بپی لہری اور عاشہ بھونسلے و دیگر کے ساتھ کام کیا. وہ گٹارسٹ بھی تھے متعدد ہٹ گانوں کے گٹار بھی انہوں نے بجائے جن میں چرا لیا ہے تم نے جو دل کو ، دم مارو دم ، چنگاری کوئی بھڑکی ، محبوبہ او محبوبہ

    قابل زکر ہیں. ویسے تو پورا بالی وڈ ہی افسوس کی حالت میں ہے لیکن ہرش دیپ کور ، انکور تیواری اور سوانند کرکی نے ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹس کئے.مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے نے بھی کہا کہ بھوپیندر کے جانے سے میوزک سے پیار کرنے والے رنجیدہ ہیں. بھوپیندر نے 1964 میں فلم حقیقت سے اپنا بالی وڈ‌ڈیبیو کیا گانے کے بول تھے ہوکے مجبور اس نے مجھے بھلایا ہو گا رفیع طلعت محمود اور منا دے بھی اس گانے میں ان کے ساتھ تھے. دو سال کے بعد انہوں نے فلم آخری خط کے کے لئے سو لو ٹریک گایا گانے کے بول تھے رت جواں جواں رات مہرباں. بھوپیندر کی وفات کو میوزک انڈسٹری کا بہت بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے.

  • کاجول او ٹی ٹی پلیٹ پر آ گئیں

    کاجول او ٹی ٹی پلیٹ پر آ گئیں

    بالی وڈ کی اداکار ہ کاجول کا شمار ایسی اداکارائوں میں‌ہوتا ہے جو کرداروں میں حقیقت کے رنگ بھر دیتی ہیں.کاجول نے ابھی تک جتنی بھی فلمیں‌کی ہیں یا کردار نبھائے ان کے پرستاروں نے ان کو ہر روپ میں سراہا ہے. کاجول نے اپنے دور کے ہر بڑے ہیرو کے ساتھ کام کیا لیکن شاہ رخ خان کے ساتھ انکی جوڑی کو زیادہ سراہا گیا.کاجول نے بطور ہیروئن ہی اپنے تمام کیرئیر میں کام کیا اور ایوارڈز بھی جیتے لیکن کیرئیر کے عروج پر ہی انہوں نے گپت فلم میں منفی کردار ادا کیا اس کردار کے لئے انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا. کاجول نے اپنے پرستاروں‌کو کبھی بھی مایوس نہیں‌کیا. ان کے پرستاروں‌کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ اب او

    ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی نظر آئیں گی اس حوالے سے وہ ایک پراجیکٹ سائن بھی کر چکی ہیں. کاجول اپنے اس نئے سفر کے لئے کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم یقینا ان کو مزید اچھا کام کرنے کا موقع فراہم کریگا. کاجول کہتی ہیں کہ نئے فارمیٹ پر کام کرنا آسان نہیں‌ہوتا چیلنجنگ ہوتا ہے اور میں چیلنجز قبول کرتی ہوں. کاجول یہ بھی کہتی ہیں کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے اداکاروں کو ستارہ بنا دیا ہے.اس پلیٹ فارم سے، شاندار صلاحیتیں رکھنے والے لوگ بھی سامنے آئے ہیں.یاد رہے کہ کاجول کی فلم گپت کو حال ہی میں پچیس سال مکمل ہوئے ہیں پچھلے دنوں انہوں‌نے اس حوالے سے ایک پارٹی بھی کی اور پرستاروں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا.

  • مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    مدیحہ شاہ ٹک ٹاک پر آگئیں

    ٹک ٹک ایک ایسی لت ہے جو پوری دنیا میں لوگوں‌کو لگ چکی ہے. اس میں فنکار بھی شامل ہیں. حال ہی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز ٹک ٹاک پر آئی وہ جہاں سبق آموز وڈیوز شئیر کرتی ہیں وہیں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ گانوں پر رقص کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں. ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی جنت مرزا کا شمار ان میں ہوتاہے جن کے فالورز کی تعداد بہت زیادہ ہے. ان کی اسی پلیٹ فارم پر شہرت کی وجہ سے انہیں سید نور کی فلم تیرے باجرے دی

    راکھی میں‌کاسٹ کیا گیا .شگفتہ اعجاز کے بعد حال ہی میں سٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ بھی ٹک ٹاک پر آگئی ہیں. انہوں نے ٹک ٹاک پروڈیوز بنا کر شئیر کرنا شروع کر دی ہیں.مدیحہ شاہ سٹیج کی ایک نامور اداکارہ ہیں اور سٹیج پر رقص کے حوالے سے انہیں خاصی شہرت حاصل ہے. مدیحہ شاہ کافی عرصے سے سٹیج پر بھی کم ہی نظر آرہی ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو دیا جس میں وہ پاکستانی فلموں‌کے حوالے سے بات کرتی سنائی دے رہیں تھیں اور ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں اور پنجابی سینما بچانےکےلئے معیاری سکرپٹ پر کام کرنا ہوگا. مدیحہ شاہ کی سٹیج کے حوالے سے اپنی ایک فین فالونگ ہے اور ان کا شمار سٹیج کی معروف ترین اداکارائوں میں ہوتا ہے.مدیحہ ٹک ٹاک پر آئیں ہیں ان کے مداح کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ انہیں اب مسلسل مدیحہ شاہ کو دیکھنے کا موقع میسر آئیگا.

  • انتظار ختم،  شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم  میں نظر آئیں گے

    انتظار ختم، شاہ رخ اور سلما خان ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے

    عامر خان اور سلمان خان کو ان دونوں کے کیرئیرکے آغاز میں ہی ان کے مداحوں نے کامیڈی رومینٹک فلم انداز میں‌دیکھ لیا تھا اور اس جوڑی کو بہت سراہا گیا تھا.اسی طرح سے شاہ رخ خان اور سلمان خان نے بھی نوے کی دہائی کی فلم کرن ارجن میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم سپر ہٹ تھی دونوں ایک ساتھ کافی پسند کیا گیا تھا.اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی دو فلموں میں

    سلمان خان نے بطور مہمان اداکار کام کیا تھا لیکن ان دونوں کے مداحوں کی خواہش رہی ہے کہ دونوں فلم کرن ارجن کی طرح کسی مرکزی کرداروں کی فلم میں ایکساتھ دکھائی دیں. رپورٹس ہیں کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کے ساتھ کام کررہے ہیں اور بہت جلد فلم ساز اے آر مروگدوس کے نئے پراجیکٹ میں نظر آرہے ہیں.کہا جا رہا ہےکہ ان دونوں کو ایک فلم میں‌لانے کےلئے اداکار عامر خان کا اہم کردار ہے انہوں نے آر مروگدوس کا رابطہ ان دونوں اداکاروں کے ساتھ کروانے میں بھرپور کوشش کی ہے اور عامر خان کی یہ کوشش رنگ لاتی نظر آرہی ہے. فلم کی کاسٹ میں ان دونوں کے ساتھ کون کون ہو گا ان کی ہیروئنز کون ہوں گی اور فلم کا نام کیا ہے اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں.یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ریلیز ہوئے ستائیس سال کا عرصہ بیت چکا ہے.

  • لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی امریکہ میں‌سکریننگ

    لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی امریکہ میں‌سکریننگ

    عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی ہیں پاکستان میں یہ فلمیں کامیابی سے جاری ہیں، لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کے مجموعی طور پر بزنس کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ لندن نہیں جائونگا قائداعظم زندہ باد سے آگے ہے. لوگوں کی ایک بڑی تعداد دونوں فلموں‌کو دیکھنے جا رہی ہے یہاں تک کہ ہالی وڈ فلم تھور کی موجودگی میں یہ دونوں فلمیں بزنس کررہی ہیں. لندن نہیں جائونگا نے تو لندن اور دبئی میں ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے اسی طرح سے قائداعظم بھی باہر کے ملکوں میں اچھا بزنس کررہی ہے. لندن نہیں جائونگا کی سب سے پہلے سکریننگ دبئی میں کی گئی جبکہ قائداعظم زندہ باد کی سکریننگ سب سے پہلے لاہور میں کی گئی. اب ان دونوں فلموں کی امریکہ میں

    سکریننگ کی جا رہی ہے. دونوں فلموں کے ایکٹرز،پرڈیوسر اور ڈائریکٹر امریکہ میں موجود ہیں . لندن نہیں جائونگا اور قائداعظم زندہ باد کی گزشتہ روز ہیوسٹن میں سکریننگ کی گئی جہاں اپنے پسندیدہ فنکاروں‌کو ملنے کےلئے پاکستانیوں اور پاکستانی فلموں کو پسند کرنے والے بڑے تعداد میں پہنچے جنہوں نے نہ صرف فلمیں دیکھی ہیں بلکہ سراہ بھی رہے ہیں. اب دونوں فلموں کی ٹیمیں ڈیلیس میں موجود ہیں اسی طرح سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فلم کی سکریننگ کی جائیں گی. دونوں فلموں کو بڑی تعداد میں لوگوں کی ہر اس جگہ پر سپورٹ مل رہی ہے جہاں یہ ریلیز کی گئی ہے اور جہاں جہاں اردو فلموں‌کو پسند کرنے والے لوگ پائے جاتے ہیں .

  • سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سشمیتا سین نے کس طرح سے ناقدین کا کیا منہ بند

    سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین اپنے رشتوں‌کو لیکر ہمیشہ ہی خبروں میں‌رہتی ہیں. آج کل وہ للت مودی کے ساتھ اپنے رشتے کو لیکر ہیں‌کافی خبروں میں. للت مودی کروڑ پتی بزنس مین ہیں لہذا سوشل میڈیا پر کوئی سشمیتا کے اس نئے رشتے پر تبصرے کررہا ہے، کوئی ہے اس رشتے پر خوش تو کوئی سشمیتا کو پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون قرار دے رہا ہے، شمیتا کو اپنی خاموشی توڑنی پڑ گئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں‌پیسے کے پیچھے بھاگنے والی خاتون نہیں‌ہوں اور میں سونے پر ہیرے کو ترجیح دیتی ہوں. میں ہیرے پسند کرتی ہوں اور ان کو اپنے پیسوں سے خریدنا پسند کرتی ہوں. سشمیتا سین نے جس لمحے ناقدین کو دیا جواب اسی لمحے بالی

    وڈ شخصیات ان کے حق میں‌کھڑی ہو گئیں پریانکا چوپڑہ نے کہا کہ ان سے کہیں کہ میں ملکہ ہوں، رنویر سنگھ نے دل والے ایمو جیز بنائے ، جبکہ نیہا دھوپیا نے ہارٹ اور فائر کا ایموجی بنایا ، اسی طرح سے دیا مرزا نے بھی سشمیتا کے حق کی بات کی اور انہیں ٹرول کئے جانے کو ناپسند کیا. سشمیتا سین نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اپنے مداحوں اور محبت کرنے والوں کی شکر گزار ہوں اور میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں خوش ہوں اور ٹھیک ہوں. یاد رہے کہ للت مودی نے جب سشمیتا سین کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں سوشل میڈیا پر لکھا تو لوگوں کی طرف سے جب مختلف قسم کے تبصرے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ ہم ابھی صرف ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں شادی نہیں‌کی، اُدھر سشمیتا سین کو بھی اس رشتے کے حوالے سے وضاحتیں دینی پڑرہی ہیں.

  • عفت عمر کو تحریک انصاف کی جیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا

    عفت عمر کو تحریک انصاف کی جیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا

    اداکارہ و ماڈل عفت عمر جو کسی وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے حق میں تھیں اب وہ پی ٹی آئی کے خلاف نظر آتی ہیں اسکی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ وہ نہیں ہیں جو وہ تقاریر میں خود کے بارے میں بتاتے رہے.عفت عمر کو عمران خان کی پالیسیوں اور یوٹرنز پر تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے. گزشتہ روز ہوئے ضمنی انتخابات ان کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کر دیا پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کر دیا اس جیت پر عمران خان کے مخالفین نے جہاں ان کو مبارکباد دی وہیں عفت عمر جو ان کی اس وقت سخت ترین ناقد ہیں انہوں نے بھی ان کی جیت کا

    اعتراف کیا اور انہوں نے کہا کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے.ا ن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ عوامی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگر اکثریت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو پھر یہی کہوں گی کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے. یاد رہے کہ عفت عمر نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں یا کام ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتیں.عفت عمر حال ہی میں فلم لندن نہیں‌ جائونگا میں کبری خان کی ماں کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئی ہیں.انہوں نے اداکاری کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا فوکس سیاسی تبصروں پر کر دیا ہے چند روز پہلے وہ تجزیہ کار کے طور پر معروف اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرا م میں‌شرکت کرتی بھی دکھائی دیں.