Baaghi TV

Category: شوبز

  • ایشوریا رائے کی منی رتنم کی فلم سے سلور سکرین پر واپسی

    ایشوریا رائے کی منی رتنم کی فلم سے سلور سکرین پر واپسی

    بالی وڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ایشوریا رائے بچن منی رتنم کی فلم سے سلور سکرین پر واپسی کررہی ہیں. تامل اس فلم کا نام پونین سیلون ہے جس کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے. فلم رواں برس تیس ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.اس فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے، کاسٹ میں وکرم، جیام روی، کارتی، تریشا، جیارام، سوبھیتا دھولیپالا و دیگرشامل ہیں .گزشتہ دنوں ایشوریا رائے نے اپنی اس فلم میں اپنے کردار کی ایک جھلک بھی مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر لگا کر شئیر کی.ان کی تصویر دیکھ کر ان کے کردار کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے. کلاسک اس فلم میں ایشوریا رائے

    بچن ہیوی جیولری اور ساڑھی زیب تن کئے ہوئے نظر آرہی ہیں.ایکشن ڈرامہ اس فلم کا ایشوریا رائے کے مداح بے چینی سے انتظار کررہے ہیں..یاد رہے کہ منی رتنم کا شمار بہترین ڈائریکٹروں میں ہوتا ہے ان کے کریڈٹ پر جتنا بھی کام ہے معیاری اور بہترین ہے.منی رتنم کلاسک کام کرنے کے عادی ہیں بڑے بڑے اداکاروں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے ساتھ کام کریں. ایشوریا رائے بچن پہلے بھی منی رتنم کے ساتھ گرو فلم میں کام کر چکی ہیں اس میں ان کے ساتھ مرکزی کردار ان کے شوہر ابھیشیک نے نبھایا تھا.منی رتنم نے زیادہ تامل اور ہندی فلمیں بنائی ہیں شائقین ایک بار پھر سے منی رتنم اور ایشورائے کی جوڑی سے کسی اچھے کام کی توقع کررہے ہیں.جیسا کہ فلم کے پوسٹر سے ہی محسوس ہو رہا ہےکہ فلم یقینا کلاسک ہو گی.

  • ابھیشیک بچن نے بتا دیا ایشوریا رائے اور جیا بچن کے درمیان کیسا تعلق ہے

    ابھیشیک بچن نے بتا دیا ایشوریا رائے اور جیا بچن کے درمیان کیسا تعلق ہے

    ابھیشیک بچن کی اہلیہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کے حوالے سے ابھیشیک بچن نے کہا ہے کہ ان کا میری والدہ جیا بچن کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے.دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب ہے اور ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں ایک دوسرے سے بہت اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں. ابھیشیک بچن اور ایشورائے بچن ایک ساتھ کافی ود کرن کے سیزن سیون کے پروگرام میں شریک تھے. اس پروگرام میں کرن جوہر نے ابھیشیک سے بہت سارے سوالات کئے. جب ان کی ماں بہن اور بیوی کے ھوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ تینوں کا آپسی تعلق اچھا ہے.یاد رہے کہ ایشورائے رائے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی

    کےساتھ اپنی تصاویر زیادہ اپلوڈ کرتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا انکی فیملی کے ساتھ چاہے وہ ساس ہیں یا نند سب کے ساتھ اچھا تعلق ہے. ایشوریا رائے اپنی بیٹی ارادھیا کو تو بالکل بھی نظر انداز نہیں‌کرتی بلکہ وہ تو اس کواپنے ساتھ سیٹ پر بھی لیجایا کرتی تھیں.ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی شادی 2007 میں ہوئی تھی دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے.ابھیشیک ایشوریا کی طرح بہت کامیاب اداکار نہیں ہیں لیکن بڑے باپ کے بیٹے ہونے کی وجہ سے انہیں بالی وڈ میں ان کے کیرئیر کے شروع میں خاصی اہمیت ملی جبکہ ایشوریا رائے کے کریڈٹ پر بڑی اور کامیابی فلمیں‌ہیں.ان کے کیرئیر کی یادگار فلمیں دیوداس، ہم دل دے چکے صنم و دیگر فلمیں ہیں .

  • سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

    سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا

    سجل علی اور احد رضا میر جنہوں نے محبت کی شادی کی تھی وہ شادی تقریبا اب اختتام کو پہنچ چکی ہے دونوں میں غلط فہمیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ ان کے رشتے میں بہتری کے امکانا ت نظر نہیں آرہے ہیں، جو صورتحال نظر آرہی ہے اس میں شاید یہ رشتہ ختم تو ہوسکتا ہے لیکن دوبارہ جڑنے کی طرف جاتا دکھائی نہیں دے رہا۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان افالو کر دیاہے۔ احد رضا میرجن کا نام آج کل رمشا خان کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے کے ساتھ

    وقت گزارتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں کے درمیان دوستی ”ہم تم “ کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئی ، کہا جا رہا ہے کہ یہ دوستی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اب یہ دونوں نوٹس کئے جا رہے ہیں۔ احد اور سجل علی کے درمیان تلخیوں کا سلسلہ کافی دیر سے چل رہا تھا۔ اس وقت سب کو حیرانی ہوئی تھی جب سجل کی بہن صبور علی کی شادی میں سجل اکیلی آئیں تھیں اور احد رضا میر اپنی فیملی کے ساتھ کسی اور تقریب میں موجود تھے۔سجل علی اور احد کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر انفالو کرنے سے بہت سارے سوالوں کو جنم دیا ہے.سجل اور احد کافی عرصے سے خبروں میں ہیں لیکن دونوں نے اپنے رشتے کے حوالے سے کسی قسم کی تاحال کوئی وضاحت نہیں دی.

  • کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    کارتیک آریان ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں کام کریں گے

    فلم بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کے بعد اداکار کارتیک آریان بالی وڈ کے لئے ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں ہر دوسرے فلم ساز کی خواہش ہے کہ ان کو اپنی فلم میں‌کاسٹ کریں. بھول بھلیاں ٹو کی کامیابی کا تناسب یہ رہا کہ صرف دس روز میں سو کروڑ کا بزنس کیا. اس فلم کی کامیابی کے بعد مداح کارتیک کو جلد ہی کسی دوسری فلم میں دیکھنا چاہتے ہیں کارتیک آریان اس فلم کی کامیابی کا مزہ لے رہے ہیں ہر طرف انہیں انٹرویو کیا جا رہا ہے اور ان کا موازنہ مختلف بڑے اداکاروں کے ساتھ کیا جا رہا ہے جب انہیں نیا کنگ آف بالی وڈ کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے کنگ آف بالی وڈ‌ نہ کہیں بلکہ مجھے شہزادہ کہیں

    مجھے یہ کہلوانا زیادہ اچھا لگے گا.کارتیک آریان کے بارے میں کہا جا رہا ہےکہ وہ بہت جلد پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے. اس فلم کو کبیر خان ڈائریکٹ کررہے ہیں .کہا جا رہا ہےکہ ابھی فلم کا نام نہیں رکھا گیا لیکن یہ طے ہے کہ کارتیک آریان پرڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا کی فلم میں‌کام کرنے کے لئے حامی بھر چکے ہیں. کہا جا رہا ہےکہ اس فلم کی کہانی حقیقی واقعہ پر مبنی ہے اور کارتیک بہت اہم کردار نبھانے جا رہے ہیں جبکہ پرڈیوسر ساجد کا دعوی ہے کہ کارتیک کا کردار بہت دلچپسپ ہے.

    ۔

  • ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا جانا چاہیے ثناءفخر

    ووٹ کی طاقت کو تسلیم کیا جانا چاہیے ثناءفخر

    لالی وڈ اداکارہ ثناءفخر کہتی ہیں کہ ووٹ ہی اصل طاقت ہے اس کااستعمال ٹھیک طریقے سے کیاجانا چاہیے اور اسمبلیوں میں ہر طبقے کی نمائندگی کرنے والا شخص ہونا چاہیے تاکہ ہر شعبے کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ جمہوری معاشروں میں ہمیشہ ایسے ہوتا ہے کہ عوام اپنے نمائندوں کو خود سلیکٹ کرتی ہے. ثناء نے کہا کہ عوام میں اب بہت حد تک شعور بیدار ہو چکا ہے اور شعور کو بیدار کرنے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے.ہمارے ہاں لوگ بہت جذباتی ہیں وہ آج بھی ذات برادریوں کے نام پر ووٹ دیتے ہیں ان کے بڑے جن کو پسند کرتے تھے وہ بھی انہی کو پسند کرتے ہیں اور انہی کو

    ووٹ دیتے ہیں اور ذات برادری کو تو خاص کر بہت اہمیت دیتے ہیں. لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ووٹ ایک بہت بڑی طاقت ہے جس کا استعمال سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے.اور ایسے لوگوں کا اتنخاب کیا جانا چاہیے جو تعلیم یافتہ ہوں اور جنہیں قوم کے مسائل کا ادراک ہو اپنے علاقے کے مسائل کا علم ہو.ثناء کا کہنا ہےکہ حکومت کی ترجیحات تعلیم کا شعبہ ہر حال میں‌ہونا چاہیے پڑھے لکھے لوگوں کا ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ہو تا ہے . .یاد رہے کہ ثناء فخر نوے کی دہائی میں لالی وڈ میں قدم رکھا ان کریڈٹ پر سپر ہٹ فلمیں ہیں، ثناء فیشن آئی کون کے طور بھی جانی چایتی ہیں، آج کل ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں.

  • نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں صائمہ نور

    پنجابی فلموں کی سپر ہٹ اداکار ہ صائمہ نور کہتی ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ ہی نئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس سٹیج سے گزر کر ہی یہاں تک پہنچی ہیں۔ایک انٹرویو میں صائمہ نور نے کہا کہ میں بھی ایک وقت میں نئی تھی اور اپنے سینئرز کے ساتھ کام کیا کرتی تھی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے اگر اردو کے ساتھ ساتھ پنجابی فلمیں بھی بنیں تو فلم انڈسٹری پھل پھول سکتی ہے۔ صائمہ نور نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو اس حوالے سے آگے آنا اچاہیے اور سرمایہ کاری کرنی چاہیے تاکہ پنجابی سینما کو بچایا جا سکے ۔ مزید کہا کہ فنکار کبھی بھی

    ریٹائرڈ نہیں ہوتا اور میں تب تک کام کرتی رہوں گی جب تک میری زندگی ہے،میں اس شعبے سے الگ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ یاد رہے کہ اداکارہ صائمہ نور کی کئی برسوں کے بعد عید الفطر پر فلم تیرے باجرے دی راکھی ریلیز ہوئی تھی اس فلم نے پنجاب میں بہتر بزنس کیا تھا لیکن مجموعی طور پر فلم کا بزنس بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں تھا۔ صائمہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اور فلمی تقریبات میں تو نہ ہونے کے برابر نظر آتی ہیں ، یہاں تک کہ صائمہ اپنی ہی فلم تیرے باجرے دی راکھی کی پرموشنز میں بھی کم ہی نظر آئیں تھیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی تھیں۔

  • رنبیر کپور نے کر دیا سب کو حیران

    رنبیر کپور نے کر دیا سب کو حیران

    بالی وڈ اداکار رنبیر کپور جو کہ آج کل اپنی فلم براہمسٹرا کی پرموشنز کے لئے مصروف ہیں ،جہاں بھی جا رہے ہیں ا ن سے انکی فلم اور ذاتی زندگی کو لیکر سوالات ہورہے ہیں ۔ایسا ہی ہوا ان کے ساتھ گزشتہ دنوں جب میڈیا نے ان سے کہا کہ اپنے بارے میں ایک سچ اور دو جھوٹ بولیں تو انہوں نے تین باتیں کہیں، میں بہت بڑی افسانوی فلم کا حصہ بننے جا رہا ہوں،میں فلموں سے لمبا وقفہ لینے جا رہا ہوں اور میں اور عالیہ جڑواں بچوں کے والدین بننے والے ہیں ۔رنبیر کپور کے ان جوابات نے انکے مداحوں کو کر دیا حیران اور ہر کوئی اب ان تین جوابات سے ایک سچ اور دو جھوٹ تلاش کررہا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ

    رنبیر کپور اپنی فیملی کو ہر قسم کی آسائش دینا چاہتے ہیں اس کےلئے وہ اعلان کر چکے ہیں کہ بہت محنت کریں گے لہذا یہ نہیں ہو سکتا کہ رنبیر کپور کام سے لمبا وقفہ لیں۔کہا جا رہا ہے کہ جڑواں بچوں کا باپ بننے کی خبر میں سچائی اس لئے نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ایسی کوئی افسانوی فلم نہیں ہے جس کا حصہ رنبیر کپور بننے جا رہے ہیں۔ یوں رنبیر کپور کے جوابات نے ان کے مداحوں کو تاحال حیرت میں ڈالا ہوا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے حساب سے ان جوابات سے سچ اور جھوٹ کو تلاش کررہا ہے۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پچھلے کچھ عرصے سے کافی زیادہ خبروں میں ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ والدین بننے جا رہے ہیں۔

  • شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    لالی وڈ اداکار شان شاہد جو کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بہت بڑے حمایتی ہیں ، ہر وقت ان کی سپورٹ میں نظر آتے ہیں انہوں نے عمرا ن خان کو ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ ” قوم آپ پر یقین رکھتی ہے امید ہے کہ اب بہتر پاکستان بنے گا“ ۔ یاد رہے کہ جب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی اور عدم اعتماد کا ووٹ کاسٹ ہوا تھا شان شاہد تب سراپا احتجاج تھے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ شان شاہدنے ہمیشہ اپنے مداحوں کو عمران خان کے حق میں کھڑا رہنے کی

    تلقین کی ہے وہ تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر عمران خان کے حق میں ٹویٹس کرتے ہیں۔شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل عمران خان کاایک انٹرویو کیا تھا جو بہت وائرل ہوا تھا اُس وقت جب عمران خان نے کہا تھا شان کے انٹرویو کی لائٹنگ ٹھیک نہیں تھی۔شان شاہد عمران خان کی ضمنی انتخابات میں واضح برتری پر خاصے خوش ہیں۔شان شاہد کے ساتھ ساتھ عمران خان اور تحریک انصاف کے حامی اینکرزبھی ضمنی انتخابات میں کلین سویپ پر جشن منا رہے ہیں۔عمران خان جب سے ڈی سیٹ ہوئے تھے وہ تب سے عوام کا خون گرمانے کےلئے جلسے جلوس کررہے تھے وہ کسی حد تک اس میں کامیاب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  • بلال مقصود وزیراعظم بننے کے بعد پہلا کام کیا کریں گے

    بلال مقصود وزیراعظم بننے کے بعد پہلا کام کیا کریں گے

    انور مقصود اور معروف گلوکار و کمپوزر بلال مقصود سے حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا ہے اس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ فرض کریں آپ وزیراعظم بن گئے ہیں تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے تو بلال نے کہا کہ میں سب سے پہلا کام یہ کروں گا کہ پاکستان کا نام امریکہ رکھ دوں گا ایسا کرنے سے کافی مسئلے حل ہو جائیں گے. بلال مقصود کا یہ جواب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے ان کے پرستار اس جواب پر طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں. بلال مقصود بہت کم انٹرویوز دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی بہت

    کم کسی کے سوال کا جواب دیتے ہیں ان کے حالیہ جواب کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے. یا د رہے کہ بلال مقصود نے کافی عرصہ تک کوک سٹوڈیو بھی کیا ہے. ان کا معروف بینڈ سٹرنگز نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت شہرت پائی ان کے گانے بھارتی میوزک چارٹ میں نمبر ون کی پوزیشن پر کئی ہفتوں تک قائم رہے. بلال مقصود اپنے والد انور مقصود کی طرح بہت بولڈ ہیں بولتے کم ہیں لیکن جب بھی بولتے ہیں جو بھی دل میں آتا ہے کہ بغیر ڈرے کہہ ڈالتے ہیں پھر چاہے کوئی کتنا بھی ناراض ہی کیوں‌نہ ہوجائے.اس کا اندازہ ان کے حالیہ جواب سے لگایا جا سکتا ہے جو انہوں‌نے برملا کہا کہ میں اگر وزیراعظم بنا تو پاکستان کانام امریکہ رکھ دوں گا.

  • ماریہ واسطی نے بتا دیا انہیں کس چیز کا شوق ہے سب سے زیادہ ؟

    ماریہ واسطی نے بتا دیا انہیں کس چیز کا شوق ہے سب سے زیادہ ؟

    اداکارہ ماریہ واسطی جو اپنی الگ اور منفرد اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں.وہ کم مگر معیاری کام کرتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے کتابیں‌پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے جتنی مرضی مصروفیت ہو لیکن میں کتابیں‌پڑھنا نہیں چھوڑتی. اداکارہ ماریہ واسطی نے کہاکہ میں بیک وقت دو کتابیں پڑھتی ہوں اور کوشش ہوتی ہے کہ دونوں کتابوں کو ایک ساتھ ختم کروں . مجھے بہت افسوس ہے کہ کتب بینی کا رجحان ختم ہو رہا ہے ایسا نہیں ہو رہا ہے.ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کو کتابیں‌پڑھنے کی عادت ڈالنی چاہیے.ماریہ واسطی نے

    مزید کہا کہ میں مقابلے پر یقین نہیں‌رکھتی بس اچھا کام کرنے پر یقین رکھتی ہوں. میرے حساب سے ہر فنکار اپنے حساب سے اچھی اداکاری کرتا ہے اور میں ہر فنکار کے کام کی معترف ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ مقابلہ اپنے آپ سے ہونا چاہیے اپنے کام سے ہونا چاہیے تاکہ پہلے سے زیادہ بہتر کام کر سکیں. ماریہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے اپنی خامیوں کو دور کروں. اداکارہ نے کہا کہ میں ٹی وی ڈرامے بہت کم دیکھتی ہوں کم دیکھنے کی وجہ وقت کی کمی ہے.انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ آج کا ڈرامہ بہت اچھا بن رہا ہے.