Baaghi TV

Category: شوبز

  • شئے گل اور بلا ل مقصود ایک ساتھ لیکن کس پراجیکٹ میں؟

    شئے گل اور بلا ل مقصود ایک ساتھ لیکن کس پراجیکٹ میں؟

    پسوڑی گانا گانے والی شئے گل آج کل بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہیں ان کی مشہوری صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ دنیا بھر میں پہنچ چکی ہے جو اردو زبان کو سمجھتے ہیں وہ بھی پسوڑی کے دیوانے ہیں جو اس زبان کو نہیں سمجھتے وہ بھی دیوانے ہیں یہاں تک کہ انگریزوں نے بھی پسوڑی کو انجوائے کیا یہاں تک کہ نامور انگریزی گلوکاروں نے اس گانے کو گنگنایا۔شئے گل کام کے حوالے سے یقینا ہر کسی کی اولین چوائس ہیں تو پھر بلال مقصود کیسے پیچھے رہتے ۔انہوں نے حال ہی میں شئے گل کے ساتھ ایک نیا پراجیکٹ کیا ہے اس کی تفصیلات کیا ہیں دونوں نے ابھی تک میڈیا کیساتھ شئیر نہیں کیں

    لیکن بلال مقصود نے اپنے اور شئے گل کے پرستاروں کے ساتھ اتنی سی بات شئیر کی ہے کہ ہم دونوں ایک ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے ۔ہم نے اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے بہت مزا آیا ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ سب کو ہمارا ایک ساتھ آنا اچھا لگے گا ۔بلال مقصود نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں آپ سب کے ساتھ اس پراجیکٹ کی تفصیلات شئیر کرنے کے لئے بے چیں ہوں لیکن آپ سب کو کرنا ہو گا تھوڑا مزید انتظار ۔یاد رہے کہ بلال مقصود نے کوک سٹوڈیو کافی سال تک کیا اسی کوک سٹوڈیو سے شئے گل کا گانا پسوڑی لوگوں کی سماعتوں تک پہنچا اس گانے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ شئے گل کا شمار معروف گلوکاروں میںہونے لگا ہے

  • فلم لگان برطانیہ میں دکھائی جائیگی لیکن نئے انداز سے

    فلم لگان برطانیہ میں دکھائی جائیگی لیکن نئے انداز سے

    عامر خان جن کو بالی وڈکا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے ان کی جب بھی کوئی فلم سامنے آتی ہے یقینا روٹین سے ہٹ کر کہانی پر مبنی ہوتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ عامر خان کام کے معاملے میںکافی پروفیشنل ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کہیںکچھ کمی نہ رہ جائے۔فلم لگان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے یہ فلم سال 2001میں ریلیز کی تھی فلم کی منفرد کہانی اور اداکاری کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی اس کی کامیابی کا یہ عالم تھا کہ اسے آسکرایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔حال ہی میںاس فلم کی ریلیز کو اکیس سال مکمل ہوئے اور اس سلسلے میں عامر خان کے گھر پر پارٹی بھی رکھی گئی۔

    اس فلم کے حوالے سے نئی اطلاعات یہ ہیں کہ اسے اب برطانیہ میں بالکل نئے انداز میں پیش کیاجائیگا ۔پرڈیوسر عامر خان کی اس فلم کو برطانیہ میں بطور براڈ وے شو پیش کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ برطانیہ کے بڑے بڑے پرڈیوسرز عامر خان کی پروڈکشن کمپنی سے فلم لگانے کے کاپی رائٹس کے حصول کے لئے رابطہ کررہے ہیں ،تاہم ابھی تک عامر خان یا انکی ٹیم نے اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ۔کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ براڈوے شو کے لئے مختلف منصوبے ہیں جن میں فلم لگان کی کاسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹوور بھی شامل ہے۔یاد رہے کہ فلم لگان نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھا اُس دور میں فلم کا میوزک کے جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا تھا ۔فلم کی پاپولیرٹی تاحال برقرار ہے۔

  • رہبرا کی ریلیز سر پر اور عائشہ عمر غائب، ڈائریکٹر پرڈیوسر پریشان

    رہبرا کی ریلیز سر پر اور عائشہ عمر غائب، ڈائریکٹر پرڈیوسر پریشان

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”رہبرا“ جو کہ چوبیس جون کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کی ریلیز سر پر ہے اور فلم کی ہیروئین عائشہ عمر غائب ہیں ۔وہ اس وقت سپین میں موجود ہیں عین فلم کی پرموشن کے دِنوں میں عائشہ عمر بیرون ملک چلی گئیں ۔فلم کی ریلیزسے قبل ان کے آنے کی اطلاعات تھیں لیکن سنا ہے اب وہ ریلیز کے روز بھی موجود نہیں ہوں گی۔ بائیس تاریخ کو کراچی میںایک میڈیا اپ رکھا گیا جس کو اب کینسل صر ف اس لئے کر دیا گیا ہے کیونکہ عائشہ عمر واپس نہیں آئیں ۔رپورٹس یہ ہیں کہ فلم کے ہدایتکار امین اقبال اور پرڈیوسر سائرہ افضل سمیت ٹیم سے جڑے تمام لوگ کافی پریشان ہیں کیونکہ عائشہ عمر فلم کی ہیروئین ہیں ان کے بغیر کس طرح میڈیا میٹ اپ کیا جا سکتا ہے یا پرموشن کی جا سکتی ہے۔ چوبیس تاریخ کو ریلیز ہونے والی فلم رہبرا کا پریمئیر کراچی لاہور کیا کہیں بھی نہیں کیا جا رہا۔

    ڈائریکٹر امین اقبال کا کہنا ہے کہ فلم پہلے دکھا دینے سے کہانی آﺅٹ ہو جاتی ہے اور میں نے ایک اچھی چیز بنائی ہے مجھے یقین ہے کہ پریمئیر کے بغیر بھی لوگ اسے دیکھنے جائیں گے ۔دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ شاید فلم کا پریمئر کر ہی لیا جاتا اگر عائشہ عمر موجود ہوتیں ۔عین پرموشن کے دنوں میں فلم کے ہیرواحسن خان بھی لندن میں تھے وہ آج کل میں پاکستان پہنچ رہے ہیں یوں فلم رہبرا کی پرموشن کے رنگ پھیکے ہی رہے اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے کہ نہیں کیونکہ اس فلم کی پرموشن جس طرح سے ہوئی ہے اس سے تویہی لگ رہا ہے کہ فلم سے جڑے لوگ خصوصی طور پر مرکزی کاسٹ اپنی فلم کو خود ہی سپورٹ نہیں کررہے

  • مہوش حیات کی بہن افشین حیات کی شوبز میں اینٹری

    مہوش حیات کی بہن افشین حیات کی شوبز میں اینٹری

    نامور اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات بھی اب اداکاری کے میدان میں دکھائی دیں گی انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بھی اب اپنی بہن کی طرح شوبز میںکام کریں گی اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی ۔اطلاعات ہیں کہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے اپنے کیرئیر کا پہلا پراجیکٹ سائن کر لیا ہے اور بہت جلد وہ ہمیں سکرین پر نظر آئیں گی۔ انہوں نے جو پراجیکٹ سائن کیا ہے اس کی شوٹنگ آج کل جاری ہے ۔افشین حیات نے جو پراجیکٹ سائن کیا ہے وہ ایک ٹیلی فلم ہے ۔اس میں افشین حیات کے ساتھ ان کی بہن مہوش حیات بھی نظر آئیں گی یعنی افشین شوبز میں قدم رکھتے ہی اپنی بہن کے ساتھ سکرین شئیر کریں گی ۔ یہ خبر مہوش حیات کے پرستاروں کے لئے یقینا خوشی کا باعث ہے۔

    اہم بات یہ ہے کہ افشین حیات کے ساتھ ان کی بہن مہوش ہی نہیں بلکہ فیشن ڈیزائننگ کا بڑا نام حسن شہریار عرف ایچ ایس وائے بھی دکھائی دیں گے ۔یاد رہے کہ ایچ ایس وائے اس سے پہلے بھی مایا علی اور شہریار منور کے ساتھ ڈرامہ سیریل پہلی سی محبت میں نظر آئے تھے ۔اسی طرح سے مہوش اور ایچ ایس وائے پہلی بار ایکٹنگ کے نقطہ نظر سے ایک ساتھ سکرین شئیر کرنے جا رہے ہیں ۔افشین حیات اپنے پہلے پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ مہوش کے پرستاروں کو مایوس نہیں کریںگی اور محنت سے کام کریں گی

  • بشری انصاری نے مجسٹریٹ سے کردی التجا

    بشری انصاری نے مجسٹریٹ سے کردی التجا

    اداکارہ بشری انصاری نے ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا فیصلہ واپس لیا جا نا چاہےے او ر وہ جو عام شہری ہے جو کہ اب خاص بن گیا ہے اس کو ایک سائیڈ پر کرکے عامر لیاقت کی فیملی کو اہمیت دی جائے جب وہ نہیں چاہتے کہ ان کے باپ کا پوسٹ مارٹم ہو تو نہیں کیا جانا چاہیے۔ہو سکتا ہے ان کی فیملی مزید طعنوں سے بچنے کےلئے ایسا کہہ رہی ہو کہ پوسٹ مارٹم نہیں ہونا چاہیے ۔بشری انصاری نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کی یقینا غلطیاں تھیں جن کا خمیازہ انہی نے سب سے زیادہ بھگتا یہاں تک کہ مر گیا لیکن سوشل میڈیا نے ان کی غلطیوں کو بہت اچھے سے اجاگر کیا ،سوشل میڈیا تو لوگوں کی زندگیاں برباد کرنے کا زریعہ بن چکا ہے لوگ کسی کو اتنا ذلیل کرتے ہیں کہ وہ موت کو ہی گلے لگا لے۔

    عامر لیاقت حسین کے بچے اور پوری فیملی اس وقت شدید تکلیف کا شکار ہے پتہ نہیں ابھی انہیں کس کس طعنے کا سامنا کرنا ہے کہ تمہارا باپ ایسا تھا ویسا تھا ۔بچوں کی تکلیف کو سمجھیں اور ایک شخص دنیا سے چلا گیا ہم نے اس کا عروج بھی دیکھا اور ذوال بھی دیکھا تو وہ اپنی جان پر سب کچھ سہہ گیا اب اس کی جان چھوڑ دیں اس کو بخش دیں، اور میں مجسٹریٹ سے التجاءکرتی ہوں کہ ڈاکٹر عامر لیا قت حسین کے پوسٹ مارٹم کا جو فیصلہ ہے اسے واپس لیا جائے ان کے بچوں کو جینے دیں عامر لیاقت اور ان کی فیملی کے لئے بس دعا کیجیے

  • کرن جوہر پھنس گئے مشکل میں

    کرن جوہر پھنس گئے مشکل میں

    کرن جوہر کی فلم ”جگ جگ جیو“ کا جب سے ٹریلر ریلیز ہوا ہے تب سے شدید تنازعات کا شکار ہے فلم کی ریلز کی تاریخ آن پہنچی ہے لیکن اس فلم کے حوالے سے تنازعات ہیں کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد پاپ گلوکار ابرارالحق نے کرن جوہر کو ان کا گانا ان کی اجازت کے بغیر اپنی فلم میں شامل کئے جانے پر دھر لیا اور سوشل میڈیا پر ایسی مہم چلائی کہ جس کے اثرات کرن جوہر تک پہنچے اور ان کو یوٹیوب پر ابرارالحق کو کریڈٹس دینے پڑیں لیکن اس کے باوجود ابرارالحق معاملے کو عدالت لیکر جا چکے ہیں ۔دوسری طرف ایک نئی مصیبت نے کرن جوہر کو آن گھیرا ہے اب وشال اے سنگھ جو کہ لکھاری ہیں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی کہانی کو چرا کر فلم بنائی گئی ہے.

    بھارتی اس مصنف نے باقاعدہ طور پر اپنی کہانی کے اقتباسات کے سکرین شاٹس جو کہ کرن جو ہر کے پروڈکشن ہاﺅس کو بھیجے گئے وہ سب کو دکھائے اور ساتھ ہی یہ الزام عائد کیا کہ کرن جوہر نے میری رضامندی کے بغیر میری کہانی کو چرا کر فلم بنا لی گئی ہے اور مجھے لا علم رکھا ہے ۔وشال اے سنگھ نے اس چوری پر عدالت سے رابطہ کر لیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے کریڈٹ نہ دئیے جانے پر فلم کی نمائش روکی جائے،ساتھ ہی ساتھ ڈیڑھ کروڑ معاوضے کی بھی درخواست کی ہے ،عدالت نے چوبیس جولائی کو فلم عدالت کے کمرہ میں دکھانے کا حکم دیدیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اور فیصلہ کس کے حق میں آتا ہے ۔

  • لاہور میں علی عباس کے ڈرامہ کی شوٹنگ جاری

    لاہور میں علی عباس کے ڈرامہ کی شوٹنگ جاری

    لاہور میں علی عباس کے ڈرامہ کی شوٹنگ جاری
    وسیم عباس کے بیٹے علی عباس آج کل لاہور میں موجود ہیں اور یہاں ان کے ڈرامہ کی شوٹنگ جاری ہے ۔علی عباس کا سپیل 30تاریخ سے شروع ہو گا لیکن باقی کاسٹ کے ساتھ لاہور سے باہر شوٹنگ چل رہی ہے ۔علی عباس کے ساتھ اس کی کاسٹ میں منیب بٹ ،میکال ذوالفقار ، کاشف محمود ،کومل میر ،علی طاہر ،اسماءعباس و دیگر شامل ہیں ۔ڈرامہ سیریل قلندر کے ڈائریکٹر کا نام صائمہ وسیم ہے لکھاری ثمرہ بخاری ہیں جبکہ پرڈیوسر میکال ذوالفقار ہیں ۔علی عباس اس ڈرامے میں ایک اہم کردار میں نظر آرہے ہیں ۔علی عباس کا شمار پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے

    جو یہ نہیں دیکھتے کہ جو کردار ان کو آفر کیا گیا ہے وہ منفی ہے یا مثبت بلکہ وہ کردارکو دیکھتے ہیں اس میں اداکاری کی کتنی گنجائش ہے ۔علی عباس نے منفی کرداروں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ علی عباس بہت زیادہ بولڈ اور بلنٹ بھی ہیں جو چیز اچھی نہ لگے بول دیتے ہیں لگی لپٹی نہیں رکھتے ۔وہ کہتے ہیںپاکستان میں جو ایوارڈز دئیے جاتے ہیں وہ سفارشی ہوتے ہیں یوں وہ ایوارڈز دئیے جانے کے عمل پر اکثر انگلی اٹھاتے ہیں ۔علی عباس کہتے ہیں کہ وہ جو بھی پراجیکٹ سائن کرتے ہیں سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کردار یا کہانی نہ ہو جو شائقین کے لئے بوریت کا باعث بنے ۔علی عباس چند دن تک قلندر کی شوٹنگ کےلئے لاہور میں ہی موجود رہیں گے ۔

  • اداکارہ طوبیٰ انور کا پوسٹ مارٹم کے حکم پر سخت ردعمل

    اداکارہ طوبیٰ انور کا پوسٹ مارٹم کے حکم پر سخت ردعمل

    اداکارہ طوبیٰ انور کی جب سے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ علیحدگی ہوئی ہے وہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیںانہوں نے خلع کا دعوی دائر کیا ،خلع لے لیا جبکہ عامر لیاقت حسین نے آخری وقت تک یہی کہا تھا کہ میں نے اپنی کسی بھی بیوی کو بھی طلاق نہیں دی۔ طوبیٰ انور عامر لیاقت حسین کے انتقال پر زیادہ نہیں بولیں نہ ہی اپنے اذدواجی رشتے کی خرابی پر بولیں لیکن اب وہ بولی ہیں اور بولی بھی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کے حکم پر۔طوبی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ لکھی جس میںانہوں نے کہا کہ ” اگر حکام نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرواناہی تھا تو ان کے انتقال کے دن ہی ایسا کرنا بہتر ہوتا۔ان کے انتقال کے ایک ہفتے سے زیادہ کے بعد قبر کشائی پوسٹ مارٹم کے لئے کرنا لواحقین کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔تاہم مجھے اللہ کی مرضی پر بھروسہ ہے میرا یقین ہے کہ اللہ پاک ہمارے معاملا ت کا بہترین انتظام کرنے والا ہے اللہ پاک مرحوم اور لواحقین کے لئے آسانیاں پیدا فرمائیں۔

    طوبیٰ انور کیاعامر لیاقت حسین کے دوست اور دشمن سب کو عدالتی اس حکم پر کافی تکلیف ہوئی ہے سب کا کہنا ہے کہ مردے کو اب سکون سے رہنے دیا جائے اسکو مزید اذیت نہ دی جائے وہ پہلے ہی اذیت کا شکار ہو کر اس دنیا سے گیا ہے اس کو اب بخش دیں ۔کہا جا رہا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی تئیس تاریخ کو صبح نو بجے ہو گی ۔

  • عدنان صدیقی نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    عدنان صدیقی نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا

    اداکار و پرڈیوسر عدنان صدیقی نے کیا ایک ایسا فیصلہ کہ دل جیت لیا دنیا بھر کے مسلمانوں کااور اپنے مداحوںکا۔تفصیلات کے مطابق شمالی امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے نیو جرسی میں تین روزہ ایک گالا کا اہتمام کیا گیااس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ۔عدنان صدیقی کو جب اس بارے خبر ہوئی تو انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ مجھے کسی بھی فنکار سے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن میرا ضمیر اور میری ذمہ داریاں مجھے اجازت نہیں دیتیں کہ میںہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبی کی توہین کو نظر انداز کردوں ۔عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایسا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کیا ہے ۔

    عدنان صدیقی نے باقاعدہ ٹویٹر پر لکھا کہ میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں سے اظہار ہکجہتی کے لئے اے پی پی این کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا ۔ واضح رہے کہ عدنان صدیقی پچھلے کچھ عرصے سے امریکہ میں موجود ہیں وہ امریکہ اپنی فلم دم مستم کی پروموشن کے لئے گئے تھے وہاں وہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف سے بھی ملے اور انہیں اپنی فلم سینما میں آکر دیکھنے کےلئے دعوت دی تھی۔

  • ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار

    ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کا چہرہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے خوبصورت چہرہ قرار پایا ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی آن لائن اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امبر ہرڈ کا چہرہ یونانی گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی کے مطابق 91.85 فیصد درست پایا گیا – جو ہزاروں سالوں سے کمال کا خفیہ فارمولہ رکھتا تھا۔

    ایمبر ہرڈ جونی ڈیپ سے اب بھی محبت کرنے کی دعویدار


    سائنسدانوں نے خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کیا اور اس کی مدد سے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی پیمائش کی گئی پیمائش سے ثابت ہوا کہ ان کا 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے۔

    تھیوری کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر میپنگ ٹیکنالوجی سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کم کارڈیشین کی بھنویں بالکل درست ہیں، اسکارلیٹ جوہانسن اپنی آنکھوں کے لیے سب سے اوپر آئیں، ریحانہ کے چہرے کی شکل سب سے خوبصورت قرار دی گئی، جب کہ ایملی رتاجکوسکی کے ہونٹوں اور کیٹ ماس کے ماتھے کو بھی سراہا گیا۔

    ایمبرہرڈ جعلی رونا روتی رہیں؟


    ایمبر ہرڈ کو ہارلے اسٹریٹ کے سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے چہرے کی نقشہ سازی کی جدید ترین تکنیکوں کے ساتھ تجربہ کیا گیا – جس نے اس کی خصوصیات کو خوبصورتی کے سنہری تناسب کے قریب ترین پایا۔

    کم کارڈیشین کا چہرہ 91.39 فیصد کے ساتھ دوسرے، کیٹ ماس 91.06 فیصد کے ساتھ تیسرے، بلرڈ لائنز کی ماڈل ایملی رتاجکوسکی 90.8 فیصد کے ساتھ چوتھے اور کینڈل جینر 90.18 فیصد درستگی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں-

    کم کارڈیشین

    اس کے بعد چہرے کی نقشہ سازی کو کامل چہرہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا – ایمبر ہرڈ کی ناک، کم کارڈیشین کی بھنویں، اسکارلیٹ جوہانسن کی آنکھیں، ریحانہ کے چہرے کی شکل، ایملی رتاجکوسکی کے ہونٹ اور کیٹ موس کی پیشانی۔

    یونانیوں نے دریافت کیا کہ یہ تناسب فطرت میں ہر جگہ پایا جاتا ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ دنیا کے سب سے خوبصورت چہروں کے خفیہ فارمولے کے بارے میں سوچا جاتا رہا ہے۔

    کیٹ ماس

    ڈاکٹر ڈی سلوا، جو لندن میں سنٹر فار ایڈوانسڈ فیشل کاسمیٹک اینڈ پلاسٹک سرجری چلاتے ہیں، نے کہا: ‘ہم نے ایک بالکل نئی کمپیوٹر میپنگ تکنیک وضع کی ہے جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ چہرے کی شکلوں میں ٹھیک ٹھیک بہتری کیسے لائی جائے۔

    ‘اس زمینی ٹیکنالوجی کے ساتھ، ہم نے کچھ اسرار کو حل کیا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو کسی کو جسمانی طور پر خوبصورت بناتی ہے۔

    پاپ اسٹار جسٹن بیبرخطرناک اعصابی بیماری کا شکار ہو گئے،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل


    ایملی رتاجکوسکی

    ‘ہم نے چہرے پر کلیدی مارکر پوائنٹس کے لیے سافٹ ویئر اور الگورتھم بنانے کے بعد سوچا کہ یہ ایک اچھا خیال ہوگا کہ اس سسٹم کو دنیا کی کچھ خوبصورت ترین خواتین پر آزمایا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ کیا ہم جیومیٹری اور سائنس سے ثابت کر سکتے ہیں۔ بالکل وہی جو ایک خوبصورت چہرہ بناتا ہے.

    ‘نتائج چونکا دینے والے تھے اور یہ ظاہر ہوا کہ کئی مشہور اداکاراؤں اور ماڈلز کے چہرے کی خصوصیات ہیں جو جسمانی کمال کے لیے قدیم یونانی اصولوں کے قریب ہیں۔’

    Kendall Jenner

    اور ڈاکٹر ڈی سلوا نے مزید کہا: ‘1.618 کے Phi تناسب کو خوبصورتی کا راز سمجھا جاتا تھا، لیکن اب کمپیوٹر میپنگ سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ حقیقی خواتین پر کیسے لاگو ہوتا ہے۔’

    ڈاکٹر ڈی سلوا کی تحقیق کے اہم نتائج یہ ہیں:
    دنیا کی سب سے خوبصورت ناک

    ناک کے Phi تناسب کا حساب لگانے کے لیے – ناک کی لمبائی کو اس کے چوڑے نقطہ سے ابرو کے درمیان تک ناپیں، اور اسے ناک کی چوڑائی سے اس کے چوڑے مقام پر تقسیم کریں اگر یہ 1.618 کے برابر ہے تو آپ کے پاس ناک کے درست طول و عرض ہیں۔ .

    یہاں سب سے اوپر پانچ ہیں: پہلے نمبر پر ایمبر ہراڈ 99.7% ، دوسرے نمبر پر مارلن منرو 99.6%. تیسرے نمبر پرایملی رتاجکوسکی 99.56% جبکہ پانچویں اور چھٹے نمبر پر بالترتیب ہیلن میرن 98.2% اور اسکارلیٹ جوہانسن 97.1% ہیں-

    برٹنی سپئیر نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کر لی

    دنیا کی سب سے خوبصورت آنکھیں

    آنکھوں کا کامل فاصلہ بھی Phi کا تناسب ہے۔ آنکھوں کے درمیان فاصلہ، آنکھ کی لمبائی سے تقسیم کرنے پر 1.618 کے برابر ہونا چاہیے اس کے علاوہ چہرے کے باقی حصوں کے سلسلے میں آنکھوں کی پوزیشننگ کا حساب لگایا جاتا ہے۔ ناک سے آنکھ کے کنارے تک کا فاصلہ، آنکھ کے کنارے سے ہونٹوں کے کونے تک کے فاصلے سے تقسیم کیا جائے تو 1.618 کے برابر ہونا چاہیے۔

    اس میں پہلے نمبر پر اسکارلیٹ جوہانسن 95.95%،دوسرے پر ریحانہ 95.85% تیسرے چوتھے اور پانچویں پر بالترتیب مارلن منرو 95.8%، کیٹ ماس 95.75% اور کارا ڈیلیونگنے 95.14% ہیں-

    تصاویر بشکریہ ڈیلی میل

    کمپیوٹر میپنگ ٹیکنالوجی سے بنائی بہترین خاتون چہرے کی تصویر
    اپنے PHI فیس اسکور کا حساب کیسے لگائیں؟

    اپنے فون پر قریب سے اپنے چہرے کی تصویر کھینچیں، نہ مسکرائیں اور سیدھا آگے دیکھیں اور اپنے بالوں کو اپنے چہرے سے اتار دیں۔

    سلمان اور سلیم خان کوملنے والی دھمکی آمیز خط کے پیچھے گینگسٹر بسنوئی ہے:ممبئی…

    تصویر کو A4 کاغذ پر پرنٹ کریں۔

    ناک: ناک کی لمبائی کو اس کے چوڑے نقطہ سے نتھنے = ناک کی لمبائی پر ناپیں ناک کی چوڑائی کو اس کے چوڑے نقطہ = ناک کی چوڑائی پر ماپیں ناک کی لمبائی کو ناک کی چوڑائی = اپنی ناک کے تناسب سے تقسیم کریں۔ اگر 1.618 سے بڑا ہے تو 1.618 کو اپنی ناک کے تناسب سے تقسیم کریں اگر 1.618 سے چھوٹا ہے تو اپنی ناک کے تناسب کو 1.618 سے تقسیم کریں اس سے آپ کو ناک فائی سکور کا فیصد سکور ملے گا۔

    ابرو: اپنی ابرو کو اپنی ناک کے قریب سے محراب تک سیدھی لکیر = محراب کی لمبائی میں ماپیں اپنے ابرو کو ایک ہی سرے سے مخالف سرے تک ایک سیدھی لکیر میں ناپیں – پوری لمبائی پوری لمبائی کو محراب کی لمبائی = ابرو کے تناسب سے تقسیم کریں اگر 1.618 سے بڑا ہے تو 1.618 کو اپنے ابرو کے تناسب سے تقسیم کریں اگر 1.618 سے چھوٹا ہے تو اپنے بھنووں کے تناسب کو 1.618 سے تقسیم کریں اس سے آپ کو آئی برو فائی سکور کا فیصد سکور ملے گا۔

    ہونٹ: ہونٹ کی لمبائی کو سرے سے آخر تک ماپیں = ہونٹ کی لمبائی ہونٹ کی لمبائی کو ناک کی چوڑائی سے تقسیم کریں = 1.618 اگر کامل ہو ہونٹ کے کونے سے ناک کے مخالف کنارے تک کا فاصلہ بھی بیس آف نوز x 1.618 کے برابر ہونا چاہیے۔

    جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا