Baaghi TV

Category: شوبز

  • جُگ جُگ جیو کی ریلیز کرن جوہر  کے بغیر ہی ہوگی

    جُگ جُگ جیو کی ریلیز کرن جوہر کے بغیر ہی ہوگی

    کرن جوہر کی فلم جُگ جُگ جیوجس کے ہر طرف چرچے ہیں چوبیس جون کو ریلیز ہو نے جا رہی ہے لیکن اس کی ریلیز کے دن پرڈیوسر کرن جوہر ممبئی کیا ملک میںہی موجود نہیں ہوں گے کیونکہ اپنی فیملی کے ساتھ انہیں لندن جانا پڑا ۔کرن جوہر اس وقت لندن میں موجود ہیں ۔ہیتھرو ائیرپورٹ پر جب ان سے ریلیز کے روز ان کی عدم شرکت کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں بے خبر رہوں گا بلکہ میںلندن میں بیٹھ کر اپنی مارکیٹنگ ٹیم کی ایک ایک مُوو پر نظر رکھوں گا ۔فلم کی ایڈوانس بکنگ پر شائقین کا جو ریسپانس ملا ہے اس کو دیکھتے ہوئے بِہار کے نامور ایگزیبیٹر ثمن سنہا کہتے ہیں کہ جس طرح سے فلم کی ٹکٹیں فروخت ہوئیں یا ایڈوانس بکنگ ہوئی ہے

    وہ بہت ہی زیادہ حوصلہ افزاءہے ، جگ جگ جیو ریفریشنگ فلم ہے اور اس وقت لوگ ایسی ہی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں وہ بالکل بھی اس سے ہٹ کر فلمیں دیکھنے کےلئے تیار نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ شائقین اس فلم کو دیکھنے کےلئے بےتاب کیونکہ کافی عرصے کے بعد کرن جوہر کے سٹائل کی فلم ان کو دیکھنے کو مل رہی ہے۔اُدھر فلم کی کاسٹ بھی کافی پرجوش ہے وہ بھی بھرپور انداز میں فلم کی پرموشن کررہی ہے ۔نیتو سنگھ اور انیل کپور کافی عرصے کے بعد سکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں ان کے علاوہ کیارا ایڈوانی اور ورون دھون نظر آئیں گے فلم کا میوزک پہلے ہی سپر ہٹ ہو چکا ہے ۔

  • بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں کھانے میں کیا ہے پسند

    بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں کھانے میں کیا ہے پسند

    نوے کی دہائی کے سٹار بوبی دیول نے حال ہی میںایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کو کھانے میں کیا کیا پسند ہے ۔بوبی دیول نے بتایا کہ وہ جب وزن کنٹرول کررہے ہوں تو اس وقت ان کی ڈائیٹ کچھ اور ہوتی ہے اور جب وزن کنٹرول نہ کررہے ہوں تو اس وقت انہیں جو ملتا ہے وہ کھا لیتے ہیں۔بوبی نے یہ بھی کہا کہ میں کھانے کا بہت زیادہ شوقین نہیں ہوں اور مجھے نیند بہت کم آتی ہے اتنی کم کے مشکل سے چار پانچ گھنٹے ہی سو پاتا ہوں بہت کوشش کرتا ہوں لیکن سات آٹھ گھنٹے کی نیند نہیں لے پاتا حالانکہ سات آٹھ گھنٹے کی نیند لینا بہت ضروری ہے۔

    بوبی دیول نے بتایا کہ وہ ناشتے میں انڈہ سلائس کھاتے ہیں دوپہر میں گرل چکن اور رات کو بھی گرل چکن اور اس دوران اگر بھوک لگے تو بادام کھا لیتا ہوں ۔ جب وزن کنٹرول نہ کررہا ہوں تو گھی ،مکھن دہی ہر چیز کھاتا ہوں ۔مجھے لوکی کی سبزی بہت زیادہ پسند ہے اور یہ میری فیورٹ انڈین ڈش بھی ہے اور ویسٹرن فیورٹ ڈش پوچھیں تو مجھے پاستا بہت پسند ہے۔میٹھے میں ہمارے گھر گاجر کا حلوہ اور کھیر بنتی ہے وہ شوق سے کھاتا ہوں ۔بوبی دیول نے یہ بھی بتایا کہ جب وہ جوان تھے اس وقت دن میں چار پانچ بار اورنج جوس پی لیا کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے گھر میں گائے اور بھینسیں ہیں ان ہی کا دودھ دہی اور مکھن کھاتے یں ۔مجموعی طور پر بوبی دیول نے بتایا کہ انہیں پراٹھا ،گاجر ،پیزا ہر چیز اچھی لگتی ہے۔

  • کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل

    کنگ خان کی بیٹی سہانا خان کی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل

    کافی عرصے سے لوگ منتظر تھے کہ شاہ رخ خان کے بچے فلموں میں آئیں لیکن لگتا ہے اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جو کہ ذویا اختر کی فلم ”دا آرچی“ سے اپنا ڈیبیو کر رہی ہیں اس کی شوٹنگ کا پہلا شیڈیول مکمل ہو گیا ہے ،پہلا شیڈیو ل اوٹی میںتھا خبریں ہیں کہ اوٹی میں ہونے والا کام اب ختم ہو چکا ہے۔نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی اس فلم میں سہانا خان کے ساتھ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی خوشی کپور کے ساتھ امیتابھ بچن کا گرینڈ بیٹا آگستیا نندہ بھی ڈیبیوکررہے ہیں ۔ فلم میوزیکل ڈرامہ ہے جس کا ٹیزر بھی ریلیز کیا جا چکا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس فلم میں کون کون کام کررہا ہے ۔

    یاد رہے کہ زویا اختر نیٹ فلیکس کے لیے بین الاقوامی مزاحیہ کتاب آرچی کے ہندوستانی ورژن پر کام کر رہی ہیں۔شاہ رخا ن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی سہانا خان اداکاری میں بہت زیادہ دلچپسی رکھتی ہے جبکہ ان کا بیٹا آریان ہدایتکاری میں دلچپسی رکھتا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سہانا خان کیسی اداکارہ ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کے والد نے تو کنگ خان ہونے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ۔اُدھر خوشی کپور کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے سری دیوی کے پرستار ان میں اپنی پسندیدہ اداکارہ کو شاید دیکھنا چاہتے ہیں ۔بالی وڈ کے نامور ستاروں کے بچے اس فلم سے اپنا ڈیبیو کررہے ہیں اس لئے اس فلم کا سب کو ہی بے چینی سے انتظار ہے ۔

  • کرینہ کپور کا پہلا ڈیجیٹل ڈیبیو پراجیکٹ مکمل

    کرینہ کپور کا پہلا ڈیجیٹل ڈیبیو پراجیکٹ مکمل

    کرینہ کپور دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جتنا ٹائم انہوں نے شوٹنگ کی وہ سیٹ کی تقریبا ہر روز ہی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیا کرتی تھیں اب ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے ۔کرینہ کپور نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔کرینہ کپور نے اس فلم سے جڑے اہم لوگوں کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے امید ہے فلم بہت اچھی ہو گی ۔دا ڈیووشن سسپیکٹ ایکس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی اور کرینہ کپور اس فلم کے زریعے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کررہی ہیں۔فلم سسپنس تھرلر ہے جسے کی گو ہیگشینو نے لکھا ہے ،جبکہ پرڈیوس جے جے شیوا کرامانی ،آکاش پوری اور تھومس کم کے ساتھ سجے گھوش نے کیا ہے۔فلم کی کہانی ناول پر مبنی ہے اور اب تک کئی ایوارڈز بھی جیت چکی ہے ۔کرینہ کپور اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کو لیکر کافی پرجوش ہیں۔ان کی خوشی کا اندازہ انکی شوٹنگ کے دوران مسلسل تصاویر شئیر کرنے سے لگایا جا سکتا ہے ۔کرینہ کپور نے اس سے قبل کسی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے کام نہیں کیا ۔امید ہے کہ ان کے پرستار ان کو اس پلیٹ فارم پر بھی سراہیں گے ۔
    یاد رہے کہ کرینہ کپور پچھلے کچھ عرصے سے ہندی فلموں میں زرا کم کم دکھائی دے رہی ہیں،لیکن فلمی تقریبات میں نظر آتی ہیں انٹرویوز بھی دے رہی ہیںحال ہی میںانہوں نے ایک انٹرویو میںکہا تھا کہ لوگ انہیں بوڑھی کہتے ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے ۔

  • جُگ جُگ جیو کی ایڈوانس بکنگ

    جُگ جُگ جیو کی ایڈوانس بکنگ

    کرن جوہر کی فلم جُگ جُگ جیوریلیز کے قریب آن پہنچی ہے فلم کی ٹیم بھرپور پرموشن کررہی ہے اور اس بار تو پرموشن کے لئے نئی ٹیکنیکس کو بھی آزمایا گیا ہے۔ فلم کی ریلیز سے ایک ہفتہ قبل ہی ٹکٹس فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے شائقین اپنی پسندیدہ فلم دیکھنے کےلئے ایڈوانس بکنگ کروا رہے ہیں۔ فلم کا پنجابی گانا نچ پنجابن پہلے ہی دھوم مچا چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں انیل کپور ، ورون دھون، کائرہ ایڈوانی اور نیتو سنگھ کے نام شامل ہیں۔نتیو سنگھ نو سال کے بعد ہندی سینما میں واپسی اس فلم کے زریعے کررہی ہیں انہوں نے نو سال قبل فلم بے شرم میں کام کیا تھا اس کے بعد وہ کسی بھی پراجیکٹ میں دکھائی نہیں دیں۔ کرن جوہراور فلم کی پوری کاسٹ کافی خوش ہے اور امید کررہی ہے کہ فلم کو شائقین پسند کریں گے۔ ایڈوانس بکنگ میں لوگوں کی دلچپسی دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ فلم ریلیز سے پہلے ہی سپر ہٹ ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ فلم کو

    راج مہتا نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا رشب شرما نے ہے جبکہ میوزک متھن اور وشال شیکھر کا ہے۔فلم میں نچ پنجابن گیت پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا ہے جسے ان کے پوچھے بغیر اس فلم کا حصہ بنایا گیا۔ ابرارالحق نے ٹویٹر پر کرن جوہر کو ٹیگ کرکے ایک پوسٹ کے زریعے شدید رد عمل دیا جس کے بعد کرن جوہر نے ابرارالحق کو گانے کے کریڈٹس دئیے لیکن ابراراحق کو یہ ناکافی لگا اور انہوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا لیا ہے۔

  • حبہ بخاری کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    حبہ بخاری کس کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

    اداکارہ حبہ بخاری کہتی ہیں کہ وہ اب صرف اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہیں لیکن اب وہ صرف اپنے شوہر کے ساتھ ہی کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔حبہ بخاری نے کہا کہ ہماری شادی میں بہت زیادہ رسمیں نہیں ہوئیں تھیں صرف انگلی پکڑائی اور جوتا چھپائی کی رسم کی گئی تھی انگلی پکڑائی میں ڈیڑھ لاکھ دیا گیا تھا۔ آریز احمد نے کہا کہ حبہ مجھ سے زیادہ اچھی اداکارہ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے کہا کہ دونوں ساتھ کہیں جا رہے ہوں تو گاڑی وہ چلاتی ہیں حبہ نے مزید کہا کہ بہت زیادہ رش ہو یا کہیں دور جانا ہو

    تو آریز نہیں میں گاڑی چلاتی ہوں۔حبہ نے کہا کہ ہر انسان کی پرائیویٹ زندگی ہوتی ہے لوگوں کو ان کی زندگی گزارنے یا اسکو پرائیویٹ رکھنے کی سپیس دی جانی چاہیے اوراگلے کے حالات اور معاملات کو سمجھنا چاہیے۔آریز احمد نے کہا کہ میں اگر اداکار نہ ہوتا تو شاید پائلٹ ہو تا۔ انہوں نے حبہ کی بھی تعریف کی اور کہا کہ یہ اداکارہ تو اچھی ہیں ہی لیکن بیوی بہت اچھی ہیں۔ہم دونوں آپس میں بہت زیادہ خوش ہیں اورکام کی مصروفیت ہونے کے باوجود ایکدوسرے کو پورا وقت دینے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔یاد رہے کہ حبہ بخاری اور آریز نے محبت کی شادی کی تھی اوراپنی شادی کی تقریب کو خاصا محدود رکھاتھا.

  • عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    عامر لیاقت کی کے پوسٹ مارٹم کی خبر پر اشنا شاہ ہوئیں آگ بگولہ

    اداکارہ اشنا شاہ جو اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے کافی پسند کی جاتی ہیں وہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے بعد سے اب تک کافی دُکھی دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال کی خبر پر بھی گہرے رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی پرائیویٹ وڈیوز شئیر کرنے اسکا مذاق بنانے اور اسکو پھیلانے والوں کے ہاتھوں پرعامر لیاقت کا خون ہے۔ عدالت کی طرف حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی کرکے ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے تاکہ ان کی موت کی معلومات واضح ہو سکیں۔ ایک شہری کی درخواست پر عدالت نے ایسا فیصلہ کیا۔شک کیا جا رہا ہے کہ جیسے عامر لیاقت کی موت طبعی نہیں ہے انہیں مارا گیا ان شکوک شبہات کو دور کرنے کےلئے قبر کشائی کا حکم دیا گیا ہے۔اشنا شاہ نے عدالت کے اس حکم پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر لیاقت کو مرنے کے بعد تو قبیر میں چین سے رہنے دیا جائے۔ عامر لیاقت کی قبر کشائی ان کی فیملی کے لیے مزید تکلیف کا باعث بنے گی۔اشنا شاہ نے کہا کہ کیا پہلے عامر لیاقت کی فیملی کم اذیت سے گزری ہے جو اب ایسا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم ان کی سب سے پہلی اہلیہ بشری بیگم نے کرنے سے منع کر دیا تھا ان کے بچوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

  • فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    فادرز ڈے پر ایمن خان ہوئیں جذباتی

    اداکارہ ایمن خان نے فادرز ڈے پراپنے والد کو کیا یاد اور ایک جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر شئیر اس پوسٹ کے ساتھ انہوں نے اپنے والد کی تصویر بھی لگائی۔ایمن خان نے لکھا کہ ’’ اعتبار آ ہی جائیگا ملو تو سہی ، دھوپ میں کھڑا جل رہا ہوں سایہ دو مجھے‘‘ ہیہی فاردز ڈے میں آپ سے ملنے کےلئے بے چین ہوں ۔ ایمن خان کی اس جذباتی پوسٹ پر ان کے پرستاروں نے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کی دعائیں کیں۔ ایمن خان نے شادی کے بعد شوبز میں کام نہیں کیا وہ آج کل گھر میں ہی ہوتی ہیں اور اپنی بیٹی کو پال رہی ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ ایمن خان کو کام کرنے سے ان کے شوہر منیب بٹ نے روکا ہے۔ جبکہ منیب بٹ کہتے ہیں کہ ان کی بیوی آزاد انسان ہے وہ بیوی پر پابندی لگانے کے قائل نہیں ہیں اگر وہ کام نہیں کررہیں تو اپنی مرضی سے نہیں کر رہیں میں نے ان کو صرف چند چیزیں سمجھائیں اور اس کے بعد ان پر فیصلہ چھوڑ دیا۔ان کا جب بھی دل چاہے وہ کام کر سکتی ہیں۔

    یاد رہے کہ ایمن خان انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں وہ اس ایپ پر مسلسل اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں ایمن نے جتنے بھی ڈراموں میں کام کیا سب میں ہیروئین کا کردار ادا کیا۔ ایمن کا شمار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی لیڈنگ ادکارائوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جتنا عرصہ بھی کام کیا معیاری کام کیا اپنی ایک پہچان بنائی۔ آج بھی ان کے پرستار ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں۔

  • آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات  کی خبریں

    آئمہ بیگ اور شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں

    نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل و اداکار شہباز شگری کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں ۔ کہا جا رہا ہےکہ دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کے ساتھ لگائی گئی تصاویر بھی ہٹا دیں ہیں۔ دونوں کے اختلافات کی وجہ سامنے نہیں آئی تاحال لیکن کہا جا رہا کہ اختلافات کی نوعیت اتنی سنجیدہ ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے سے راہیں جد کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے آئمہ بیگ اور شہباز شگری ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے دونوں ہر جگہ اپنی محبت کا کھلے عام اظہار کرتے تھے اور ایکدوسرے کے ساتھ بنائی ہوئی خوبصورت تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے تھے لیکن پچھلے کچھ عرصہ سے دونوں کی طرف اس حوالے سے خاموشی ہی دکھائی دے رہی ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں نے گزشتہ برس منگنی کی تھی منگنی میں ان کے قریبی لوگ موجود تھے انکی منگنی کے بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئیں تھیں اور دونوں کے پرستار ان دونوں کے ایک ہونے پر کافی خوش تھے۔ مختلف تقریبات میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بھی دکھائی دیتے تھے۔اطلاعات یہی ہیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑ دیا ہے۔دونوں اپنی اپنی فیلڈ میں نام مقام رکھتے ہیں،آئمہ کے گائے ہوئے گیت ہر دوسری بڑی فلمی ہیروئین پر پکچرائز ہوتے ہیں اور شہباز شگری ایک کامیاب ماڈل ہیں انہوں نے چند ایک ڈراموں میں اداکاری بھی ہے۔ شہباز شگری کی آئمہ کے ساتھ دوسری شادی ہونے جا رہی تھی جبکہ آئمہ بیگ کی یہ پہلی شادی تھی۔

  • مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    مہوش حیات کی ہمایوں سعید سے پہلی ملاقات کی کہانی

    ادااکارہ مہوش حیات کہتی ہیں کہ وہ جب ہمایوں سعید سے پہلی بار ملیں تو ان کی شدید لڑائی ہوگئی تھی لیکن بعد میں ان کے ساتھ ہی بہت اچھی دوستی بھی ہو گئی۔ مہوش حیات اور ہمایوں سعید نے ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے کافی دلچپسپ باتیں کیں۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ مہوش سیٹ پر آتی ہیں تو رونق بن جاتی ہے،وہ سارا وقت شیشے میں اپنا آپ ہی دیکھتی رہتی ہیں کسی کو تنگ نہیں کرتیں جبکہ مہوش حیات نے کہا کہ میں فری وقت میں زیادہ تر موبائل پر انسٹاگرام کو سکرول کرتی رہتی ہوں، انٹرویو میں ہمایوں سعید نے مہوش حیات سے مذاق کیا تو انہوں نے کہا کہ گورا ہو یا کالا شادی اس سے کروں گی جو دل والا ہو گا۔

    یاد رہے کہ ندیم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’ لندن نہیں جائونگا ‘‘ عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے شائقین بے چینی سے منتظر ہیں اس فلم کے ساتھ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کی قائداعظم زندہ باد بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔دونوں فلموں میں بڑی کاسٹ ہے اور سب اپنی اپنی فلموں کی پرموشنز میں مصروف ہیں۔ لندن نہیں جائونگا کے پوسٹر میں ہمایوں سعید اور گوہر رشید کو دھوتی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے محسوس کیا سکتا ہے دونوں دیہاتی کا کردار ادا کررہے ہیں۔دوسری طرف قائداعظم زندہ باد کے پوسٹر کو دیکھیں تو فہد مصطفی پولیس والے کا لباس پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں یعنی فہد اس فلم میں پولیس والے کا کردار ادا کررہے ہیں۔