Baaghi TV

Category: شوبز

  • شاہ رخ نے معافی مانگی لیکن کس سے اور کیوں ؟

    شاہ رخ نے معافی مانگی لیکن کس سے اور کیوں ؟

    بالی وڈ کے بادشاہ شا ہ رخ خان اپنی عاجزی کی وجہ سے کافی مشہور ہیں حال ہی میں ان کے ساتھ ایک کمرشل شوٹ کرنے والے سینماٹوگرافر لارنس ڈی کنہا نے کیا شاہ ر خ خان کے ساتھ کام کرنے کی یادوں کو تازہ ۔اس نے سوشل میڈیا پر اپنی اور شاہ رخ خان کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنی پہلی ایڈ فلم شاہ ر خ خان کے ساتھ شوٹ کی جب وہ شوٹ ہو رہی تھی تو شاہ رخ خان اپنی ایک فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف تھے انہیں ہمارے پاس ایڈ شوٹ کے لئے آنے میں تاخیر ہوجاتی تو وہ بہت ہی عاجزی کے ساتھ معافی مانگتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان نہاہت ہی پروفیشنل ہونے کے ساتھ دوسروں کو عزت دینے والے انسان ہیں ۔وہ سیٹ پر ہنسی مذاق کرکے سیٹ پر موجود لوگوں کو ہنساتے رہتے تھے۔

    شاہ رخ خان کا ٹیکنینشز اور کُرو کے ساتھ جو وریہ رہا وہ قابل تعریف ہے ۔وہ ایڈ شوٹ پر موجود ٹیکنیشنز اور کرو ممبرز کو ان کے نام سے بلاتے ان سے بات کرتے ۔ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے کوئی بھی لمحہ ایسا نہ تھا کہ جس میںہم نے محسوس کیا ہو کہ کسی سپر سٹار کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جب ایڈ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی تو شاہ رخ خان نے ہر کسی کے ساتھ ہاتھ ملایا اور جب تک سب کچھ پیک نہیں کر لیا وہ وہیں پر موجود رہے اور سب کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔شاہ رخ خان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان آج کل فلم جوان کی شوٹنگ کے سلسلے میں حیدر آباد ہیں ۔

  • لفنگے کاآج پری ویو،فیصلہ ہوگا عید پر فلم لگے گی یا نہیں

    لفنگے کاآج پری ویو،فیصلہ ہوگا عید پر فلم لگے گی یا نہیں

    عبدالخالق کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”لفنگے“ کا آج کچھ دیر میں پری ویو ہو نے جا رہا ہے،پری ویو کے بعد فیصلہ ہو گا کہ فلم عید الاضحی پر لگائی جا رہی ہے یا نہیں ۔ابھی تک کی رپورٹس تو یہی بتا رہی ہیں کہ ڈسٹری بیوٹرز تو ڈائریکٹر عبدالخالق کو منع کررہے ہیں کہ عید پر فلم نہ لگائیں کیونکہ عید الاضحی پر دو بڑی فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہو رہی ہیں قائداعظم زندہ باد اور لندن نہیں جاﺅنگا ، عید سے پہلے ہی ہالی وڈ فلم ”تھار“ سینما گھروں میں لگ رہی ہے تو ایسے میں لفنگے کی ریلیز مناسب نہیں ہے بلکہ اس کی ریلیز اسی فلم کے نقصان کا باعث بن جائیگی۔ لیکن ڈائریکٹر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ انہیں عید پر ہی فلم ریلیز کرنی ۔تاہم کچھ دیر میں فلم کا پری ویو ہو گا اس کے بعد فیصلہ سامنے آئیگا کہ

    فلم عید پر ریلیز ہونے جا رہی ہے یا نہیں ۔یاد رہے کہ کامیڈی ہارر فلم لفنگے کے پرڈیوسر طارق حبیب رندہیں جبکہ کاسٹ میں جہاں سمیع خان اور سلیم معراج اور بہروز سبزواری کے علاوہ نازش جہانگیر، سلمان ثاقب عرف مانی، مبین گبول، اور اختر حسنین شامل ہیں۔ فلم کی کہانی چار دوستوں کے گرد گھومتی ہے جن کی زندگی میں ایک نئے انسان کی آمد سے سب کچھ الٹ پلٹ ہوتا جاتا ہے۔مانی کو ان کے پرستار بہت عرصے کے بعد سکرین پر دیکھنے جا رہے ہیں اس کے علاوہ نازش جہانگیر کی بھی یہ پہلی فلم ہے۔فلم کی ساری کاسٹ فلم کی ریلیز کو لیکر کافی خوش ہے۔

  • ایشوریا رائے اور سشمیتاسین ایکساتھ بنیں گی کرن جوہر کی مہمان

    ایشوریا رائے اور سشمیتاسین ایکساتھ بنیں گی کرن جوہر کی مہمان

    دنیا کی حسین عورت کا خطاب پانے والی ایشوریا اور کائنات کی حسین لڑکی کا خطاب پانے والی سشمیتا سین اب بنیں گی کرن جوہر کی مہمان ۔ کافی ود کرن کے اس سیزن میں کون کون ہو گا لسٹ میں موجود، مہمان سامنے آنے لگے ہیں ۔تازہ رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے بچن اور سشمیتا سین دونوں کافی ود کرن میں ایکساتھ شرکت کریں گی اور ان سے ہو گی

    مزے کی گفتگو ۔دونوں حسیناﺅں کے پرستاروں کے لئے یقینا یہ خوشخبری ہی ہے۔ایشوریا رائے اور سشمیتا سین کو ان کے پرستار ایکساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں لیکن ایسا آج تک ممکن نہیں ہو سکا ۔دونوں کے کیرئیر دو دہائیوں سے اوپر جا چکے ہیں لیکن کسی بھی پراجیکٹ میںیہ دونوں ابھی تک ایکساتھ نظر نہیں آئیں۔شاید ایک آدھ بار ایسی کوشش بھی ہوئی لیکن وہ کوشش کارآمد نہ ہوئی ۔کہا جا تا ہے کہ فلم دیوداس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن سنجے لیلا بھنسالی کو کامیابی حاصل نہ ہوئی ۔ایشوریا رائے بہت جلد رجنی کانت کے ساتھ فلم میں دکھائی دیں گی لیکن سشمیتا سین کے حوالے سے ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ وہ کسی پراجیکٹ میں کام کررہی ہیں یا بڑی سکرین پر کب جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

  • عامر خان نے تیزبارش میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلافٹبال

    عامر خان نے تیزبارش میں اپنے بیٹے کے ساتھ کھیلافٹبال

    پری مون سون کی بارشیں شروع ہو چکی ہیں ایسی بارش کا مزہ لیا اداکار و پرڈیوسر عامر خان نے۔گزشتہ روز ممبئی میں تیز بارش ہوئی اس بارش میں عامر خان نے اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ فٹبال کھیلا ۔سوشل میڈیا پر وائرل اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان کتنے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور دونوں باپ بیٹا بارش میں کھیل کا مزہ لے رہے ہیں۔عامر خان کے مداحوں کے لئے یہ وڈیو کسی ٹریٹ سے کم نہیں ہے ۔عامر خان عموماً سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں انہیں ان چیزوں میں دلچپسی نہیں ہے وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور انٹرویو بھی اس وقت دیتے ہیں جب وہ کسی پراجیکٹ پر کام کررہے

    ہوتے ہیں ۔ان کے بیٹے کے ساتھ ان کے بارش میں کھیلتے ہوئے وڈیو بھی انہوں نے خود سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی بلکہ ان کی پروڈکشن ٹیم نے آفیشل اکاﺅنٹ سے جاری کی گئی ہے ۔اس وڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔
    یاد رہے کہ عامر خان کی فلم لگان کی ریلیز کو حال ہی میںاکیس سال پورے ہوئے ہیں اور اسے برطانیہ میں نئے انداز سے ریلیز کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے اس کے علاوہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز کے لئے تیار ہے۔

  • ملائکہ اروڑا کی خوبصورتی کا راز کیا؟

    ملائکہ اروڑا کی خوبصورتی کا راز کیا؟

    ملائکہ اروڑا کا نام لیتے ہی سب سے پہلے ان کی فٹنس کا خیال آتا ہے انہوں نے اڑتالیس سال کی عمر میںبھی خود کو بہت زیادہ فٹ رکھا ہواہے۔ملائکہ نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ آج کل کی نوجوان لڑکیاں بھی پریشان ہوجائیں ۔حال ہی میں ملائکہ نے ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے جب ان کی فٹنس کے حوالے سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں یوگا کرتی ہوں اور یوگا کے دوران جو ورزش ہوتی ہے وہ آپکو بہت زیادہ ریلیکس کرتی ہے اور جوانی کا احساس اجاگر کرتی ہے۔ملائکہ نے یہ بھی کہا کہ وہ کھانے پینے پر بھی خاص توجہ دیتی ہیں ان کے مطابق متوازن خوراک اور بہترین معیار زندگی بھی جسامت اور فٹنس پر اثرانداز ہوتا ہے اور میں کوشش کرتی ہوں کہ خود کو فٹ رکھوں ۔یوں ملائکہ اروڑا نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا ۔

    یاد رہے کہ ملائکہ اروڑا سلمان خان کی بھابھی تھیں ارباز خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں لیکن یہ شادی دو دہائیوں کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ،ملائکہ اور ارباز دونوں اس رشتے کے ختم ہوجانے پر کچھ زیادہ نہیں بولے ۔ملائکہ آج کل بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں کہا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں ارجن اور ملائکہ کی عمروں میں کافی فرق ہے ملائکہ ارجن کپور سے کافی بڑی ہیں دونوں ایک ساتھ ہی تقریبات میں دیکھے جاتے ہیں یہاں تک کہ دونوں چھٹیاں منانے کےلئے ایکساتھ ہی باہر کے ملک بھی جاتے ہیں۔

  • بھارتی پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھا نے میںناکام،الزام پاکستان پر دھر دیا

    بھارتی پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھا نے میںناکام،الزام پاکستان پر دھر دیا

    بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو مئی کے مہینے میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا تب سے کیس کی تحقیقات ہو رہی ہیں پولیس اب تک کئی ملزموں کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ گینگسٹر بسنوئی کی طرف سے اس قتل کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے ۔پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار تو کر لیا ہے لیکن ابھی تک ان سے گلوکار کے قتل کی گھتی سلجھائی نہیں جا رہی ۔اپنی ناکامی اور ملک کی بدنامی کو دیکھتے ہوئے بھارتی پولیس نے قتل کی ذمہ داری پاکستان پر تھوپ دی ہے۔

    پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے لئے جو اسلحہ استعمال ہوا ہے وہ پاکستان سے بھارت ڈرون کے زریعے بھجوایا گیا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ متعلقہ حکام سے اس بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں ۔جس اسلحے کا ڈرون کے زریعے بھارت بھجوانے کا دعوی کیا جا رہا ہے اس میں آٹھ دستی بم ، ایک انڈر بیرل گرینڈ لانچر وغیرہ شامل ہیں ۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس پر سدھو موسے والا کے قتل کی گھتی سلجھانے اور مجرموں کو سامنے لانے کا کافی پریشر ہے ۔اس پریشر میں پولیس کبھی کچھ بیان دے رہی ہے اور کبھی کچھ ۔ سدھو موسے والا کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔

  • پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکائونٹ  کی مداحوں سے آنکھ مچولی

    پریانکا چوپڑا کے انسٹاگرام اکائونٹ کی مداحوں سے آنکھ مچولی

    پریانکا چوپڑہ جن کے بھارت سمیت پوری دنیا میں بڑی تعداد میں مداح پائے جاتے ہیں انہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فالو کیا جا تا ہے خصوصی طور پر انسٹاگرام پر ، انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 79ملین سے بھی زیادہ ہیں اور پریانکا چوپڑہ انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں مختلف کیپشنز کے ساتھ اپنی ذاتی مصروفیات کو تصاویر اور کیپشنز کے زریعے شئیر کرتی رہتی ہیں ۔گزشتہ روز اچانک ان کا انسٹاگرام غائب ہو گیا ان کے مداح ایکدم سے پریشان ہو گئے کہ آخر ویری فائیڈ اکاﺅنٹ کو ہوا کیا ہے اور کیوں پریانکا کا اکاﺅنٹ منظر سے غائب ہے۔ان کے مداح ان کے اکاﺅنٹ کی

    تلاش میں تھے کہ پریانکا چوپڑہ کے آفیشل آکاﺅنٹ سے ایک مداح کو جواب دیا گیا اور اس میں کہا گیا کہ پریانکا کا اکاﺅنٹ ڈاﺅن ہو گیا ہے اسکو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔کافی گھنٹوں کے بعد اداکارہ کا اکاﺅنٹ بحال ہو گیا اور ان کے مداحوں نے لیا سکھ کا سانس ۔پریانکا چوپڑہ کے مداح تب تک پریشان رہے جب تک انہیں اپنی پسندیدہ اداکارہ کا اکاﺅنٹ دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملا ۔یاد رہے کہ پریانکا چوپڑہ نہ صرف اداکارہ ہیں بلکہ گلوکارہ بھی ہیں وہ اپنے شوہر کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیںان کی تصاویر پر لاکھوں کے حساب سے لائکس اور کمنٹس ہوتے ہیں ۔اِدھر وہ پوسٹ کرتی ہیں اُدھر مداح ڈھیروں ڈھیر کمنٹس کرتے ہیں۔

  • امجد صابری کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے

    امجد صابری کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے

    نامور قوال امجد صابری کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔پوری دنیا میں اپنے فن کا جادو جگانے والے اس قوال نے قوال گھرانے میں ہی جنم لیا اور قوالی کی تربیت غلام فرید صابری اور اپنے ہی بڑے بھائی سے حاصل کی ۔آٹھ برس کی عمر سے انہوں نے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا تھا۔امجد صابری نے قوالی کونئی جہتوں سے متعارف کروایا دنیا بھر میں جا کر پاکستان کا نام روشن کیا ۔ان کا کلام بھر دو جھولی میری یا محمد اور جس نے مدینے جانا تیاری کر لوآج تک لوگوں کو یاد ہے ۔ان کی خدمات کے عوض انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا ۔امجد صابری کراچی میں دہشتگردی کا نشانہ بنے ۔یاد رہے کہ امجد صابری22جون 2016 کو نجی چینل کی ٹرانسمیشن کے لئے گھر سے نکلے کہ راستے میںان کی گاڑی پر نامعلوم

    موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ان کے ساتھ ان کے تین دوست بھی تھے وہ بھی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔ان کے انتقال پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے گہرے رنج کا اظہار کیا ۔امجد صابری کا انتقال عین رمضان المبارک میںہوا تھا ۔ امجد صابری کے قتل کے فوراً بعد ہی تحریک طالبان پاکستان نے انہیں قتل کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ ’امجد صابری کو مبینہ توہینِ رسالت کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے۔مگر بعد ازاں پولیس کی تفتیش اور اس حوالے سے ہونے والے گرفتاریوں سے واضح ہوا کہ اس بیان میں صداقت نہیں تھی۔

  • عدالت نے میرا کے نکاح کو درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کر دی

    عدالت نے میرا کے نکاح کو درست قرار دینے کے خلاف اپیل خارج کر دی

    اداکارہ میرا جو کچھ نہ کچھ ایسا بول دیتی ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرا آج تک مانی ہی نہیں کہ ان کا نکاح عتیق الرحمان کے ساتھ کبھی ہوا تھا ان کے اس دعوے کو سیشن عدالت کی طرف سے جھوٹا قرار دیا جا چکا ہے۔ اداکارہ میرا نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اپیل دائر کرنے کے بعد میرا یا انکا وکیل ایک بار بھی عدالت کے بلانے پر حاضر نہیں ہوا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی دائرہ کردہ اپیل کو خارج کر دیا ہے۔فلمسٹار میرا کا کہنا ہے کہ عتیق الرحمان کے ساتھ ان کا نکاح بھی جھوٹا ہے اور جو تصاویر منظر عام پر لائی گئی ہیں وہ بھی جھوٹی ہیں۔یاد رہے کہ عتیق الرحمان نے میڈیا کے ساتھ میرا کے اور اپنے نکاح تک کی تصاویر شئیر کی تھیں

    جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میرا میرون رنگ کی ساڑھی زیب تن کئے ہوئے ہیں اور گلے میں پھولوں کا ہار ہے۔ہم آپ کو یاد دلاتے جائیں کہ سیشن عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اداکارہ ایسا ثبوت پیش نہ کرسکیں جس سے ثابت ہو کہ ان کا نکاح نہیں ہوا۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نےفیصلے میں کہا تھا کہ میرا ایسے شواہد پیش نہیں کر سکیں جس سے ثابت ہو کہ انہوں نے عتیق الرحمان کے ساتھ شادی نہیں کی. دستاویزی شواہد نے بھی ثابت کیا کہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ شادی کی تھی یہاں تک کہ نکاح نامے پر میرا کے دستخط کو بھی میرا جھٹلا نہیں سکیں۔

  • فہد مصطفی پڑ گئے مشکل میں

    فہد مصطفی پڑ گئے مشکل میں

    فہد مصطفی پڑ گئے مشکل میں
    بعض اوقات اپنی ہی کہی ہوئی باتیں کسی کو بھی مہنگی پڑ جاتی ہیں ایسا ہی کچھ ہوا اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی کے ساتھ ۔فہد مصطفی نے گزشتہ روز دیا ایک انٹرویو اس میں جہاں انہوں نے بہت ساری دوسری باتیں کیں وہیں اپنے بچوں کے حوالے سے بھیبولے ۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اب بڑی ہو چکی ہے اس کی عمر گیاراں برس ہے لہذا س کی نسبت جو بیٹا چھوٹا ہے اس پر زیادہ رتوجہ دیتا ہوں ۔میری بیٹی ایک کورین بینڈ کو بہت زیادہ سنتی ہے اور کورین بول بھی لیتی ہیں لیکن سندھی نہیں بول پاتی ۔فہد مصطفی کا ایسا کہنا ان کے مداحوں کو برا لگ گیا اور انہوں نے فہد مصطفی کو سوشل میڈیا پر خوب سنائیں اور غصے کا اظہار کیا کہ بیٹی کو اگر سندھی بولنی نہیں آتی تو یہ فخر کی بات نہیں ہے

    بلکہ ان کی اپنی ہی زبان سے محبت پر سوالیہ نشان ہے ۔مداحوں نے اپنے اپنے مزاج کے مطابق کمنٹس کئے کئی صارفین نے اس بات کو معمولی قرار دیا اورکئی صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔فہد مصطفی آج کل اپنی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں مصروف ہیں اور ان کے انٹرویوز بھی ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہرجگہ دکھائی دے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ فہد مصطفی کی فلم ”قائداعظم زندہ باد“ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جا رہی ہے اس میںان کے ساتھ پہلی بار ماہرہ خان دکھائی دے رہی ہیں فلم کا ٹریلر تو ہٹ ہو چکا ہے فلم ،شائقین کو کتنی پسند آتی ہے ابھی اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔