Baaghi TV

Category: شوبز

  • امریکہ میں فلم دم مستم  کی پروموشن جاری

    امریکہ میں فلم دم مستم کی پروموشن جاری

    احتشام الدین کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”دم مستم” جو کہ عید الفطرپر ریلیز کی گئی اس کی ریلیز سے قبل پاکستان میں جم کر پرومرشن کی گئی فلم کی کاسٹ ہر جگہ پہنچی یہاں تک کے ریلیز کے بعد بھی فلم کی مرکزی کاسٹ اور پرڈیوسر عدنان صدیقی سینما گھروں میں‌ جاتے رہے فلم خاص اچھا بزنس نہیں کر سکی لیکن یہ بھی نہیں‌ کہا جا سکتا کہ لوگ دیکھنے کےلئے نہیں‌ گئے لوگوں نے عمران اشرف کی وجہ سے فلم دیکھی یہ الگ بات ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد ان کے کیا تاثرات تھے یا ہیں. فلم کی ریلیز کے تقریبا چار ہفتوں کے بعد بھی پروموشنز جا ری ہیں، عدنان صدیقی لندن بھی گئے اور وہاں جا کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں‌محمد نوازشریف سے خصوصی ملاقات کرکے فلم دیکھنے کی دعوت بھی دی.

    اسی طرح‌ سے اب عدنان صدیقی سمیت عمران اشرف ،مومن ثاقب اور امر خان آج کل امریکہ میں‌موجود ہیں اور فلم کی پروموشن کررہے ہیں. امریکہ کی جن جن ریاستوں‌ میں ٹیم نے جانا ہے ان میں ورجینیا ، نیو جرسی، نیو یارک، ہیوسٹن اور ڈیلس کے نام قابل زکر ہیں .ابھی تک دم مستم کی ٹیم امریکہ کی جن جن ریاستوں میں پرموشن کی غرض سے جا چکی ہے وہاں ان کو بہت اچھا ریسپانس ملا ہے. تمام اداکار کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں اور نوے کی دہائی کے ہیرو سعود نے بھی امریکہ میں دم مستم کی پوری ٹیم کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ اپنی تصاویر شئیر کیں اور فیس بک پر ایک پوسٹ کے زریعے لوگوں‌ کو آگاہی دی کے دم مستم کی ٹیم کس ڈیٹ کو کس ریاست میں جا رہی ہے.

  • کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    گزشتہ شب کراچی میں سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں‌ بننے والے فلم ” کملی” کا پریمئیر کیا گیا ،پریمئیر پر فلم کی کاسٹ جس میں صبا قمر، نمرہ بُچہ، ثانیہ سعید، عمیر رانا  و دیگر موجود تھے . اداکارہ مہوش حیات اور صبا پرویز نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فلم دیکھی، صبا قمر نے میکسی زیب تن کر رکھی تھی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں۔

     

     

    سوا دو گھنٹے کے دورانیے کی اس فلم کو دیکھنے والوں‌ نے خاصا پسند کیا. اس موقع پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کا یہ سب سے الگ اور یادگار کردار ہے جو میں نے نبھایا ہے اور ساری کاسٹ نے دل لگا کر کام کیا ہے. عمیر رانا اور سرمد کھوسٹ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی کیونکہ یہ کہانی سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر عورت اپنے دل کی بات کیوں نہیں کہہ سکتی؟
    فلم لو اسٹوری ہے اور تین مختلف عورتوں کے گرد گھومتی ہے اس کہانی میں عورتوں کے جذبات کی صحیح انداز میں عکاسی کی گئی ہے وہ کیا سوچتی ہیں وہ کس طرح جینا چاہتی ہیں یہ سب کچھ اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔
    عموما یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی فلم کا پریمئیر ہو تو اس میں انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی شرکت کرتے ہیں لیکن فلم ’’ کملی‘‘ کے پریمئیر پر شوبز انڈسٹری سے جڑے نامور ستارے دکھائی نہیں دئیے ان کو عوت نامہ نہیں بھیجا گیا یا وہ اپنی مصروفیات کی باعث نہیں آسکے یہ کہنا زرا مشکل ہے۔تاہم جنہوں نے فلم نہیں دیکھی وہ اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

  • ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل عشق لا کی آخری قسط دو جون کو نشر ہو گی

    امین اقبال کی ڈائریکشن میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’’عشق لا‘‘ کی آخری قسط دو جون کو نشر کی جائیگی۔ شائقین میں مقبول اس ڈرامے” عشق لا” میں زیبا بختیار اور عدنان سمیع خان کے بیٹے اذان سمیع خان نے سجل علی اور یمنہ زیدی کے مقابلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔کہانی کی بنت کافی اچھی ہے اور ڈائریکٹر امین اقبال نے تمام اداکاروں سے بہترین انداز میں کام لیاہے ۔یمنہ زیدی اور سجل علی ایسی ادکاارائیں ہیں جو کسی بھی کردار میں ڈوب جاتی ہیں سجل علی کا کردار یمنہ زیدی کی نسبت مختصر ضرور تھا لیکن کافی پر اثر تھا دیکھنے والوں کو یاد رہ گیا۔ صحافی کا کردار کرنے والی شنایا یعنی سجل علی کی جب موت دکھائی گئی تو ان کے پرستار کافی افسردہ ہو گئے تھے۔

    ہر نئی قسط پرانی سے کہیں زیادہ دلچپسپ رہی. جہاں تک اذان سمیع خان کی بات ہے تو اذان سمیع خان کی اداکاری پر بہت سارے سوالات بھی اٹھے کہا گیا کہ انکی اداکاری میں وہ بات نہیں کہ جو ہیرو کے کردار کو سنبھال سکے لیکن امین اقبال کا کہنا ہے کہ اذان سمیع خان نہایت ہی پروفیشنل اداکار ہیں اورانہوں نے بہت اچھے سے اداکاری کی انہیں جیسے بتایا گیا انہوں نے ویسا ہی کام کیا اتاہم جن کو تنیقد کرنی ہوتی ہے وہ کرتے ہیں ان کا یہی کام ہے۔ امین اقبال مزید کہتے ہیں‌ کہ اذان میں زیبا بختیار اور عدانان سمیع خان کا بیٹا ہونے کا رتی برابر بھی غرور نہیں ہے.واضح رہے کہ عشق لا اسلام آباد میں شوٹ ہوا اور اس کا ٹائٹل سانگ بھی کافی پسند کیا گیا ۔ڈرامہ قیصرہ حیات نے لکھا ہے۔

  • اداکار امیر گیلانی نے آخر کیوں اپنی کامیابی کا سہرا ماورا حسین کے سر رکھا

    اداکار امیر گیلانی نے آخر کیوں اپنی کامیابی کا سہرا ماورا حسین کے سر رکھا

    ڈرامہ سیریل ’’ثبات‘‘ میں نظر آنے والے امیر گیلانی کی زندگی میں آئی ہے ایک بڑی خوشخبری جی ہاں امیر گیلانی نے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی ہے اور ڈگری بھی پاکستان سے نہیں بلکہ باہر کے ملک سے حاصل کی ہے.اداکار امیر گیلانی نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنی بہت ہی قریبی دوست ماورا حسین کے سر رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر گیلانی نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ایل ایل ایم میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس پر جب ماورا حسین نے امیر گیلانی کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی اور اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ امیر گیلانی نے اسی پوسٹ کے نیچے ماورا حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ کامیابی تمہاری دعائوں کے بغیر ممکن نہیں تھی، میں جانتا ہوں کہ تم نے کس طرح سے دور رہ کر میری مدد کی اور میرے لئے دعائیں کیں۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکاروں میں بہت اچھی دوستی ہے اور یہ دوستی کبھی بھی شادی کے بندھن میں بدل سکتی ہے۔ ماورا حسین اور امیر گیلانی ڈرامہ سیریل ثبات کے بعد ایک ساتھ پھر سے ٹی وی پر نظر آئیں گے۔ ماورا حسین اکثر امیر گیلانی کی تعریفیں کرتی نظر آتی ہیں اور ان کے ساتھ گہری دوستی کے تعلق کا اعتراف بھی بارہا کر چکی ہیں اسی طرح سے امیر گیلانی بھی ماورا حسین سے تعلق کو اون کرتے ہیں۔ خبریں یہ بھی تھیں کہ ایک وقت میں دونوں کی فیملیاں آپس میں ملیں بھی تھیں لیکن مزید اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔

  • عامر خان کے بھانجےعمرا ن خان کی حالیہ تصاویر نے کر دیا سب کو حیران

    عامر خان کے بھانجےعمرا ن خان کی حالیہ تصاویر نے کر دیا سب کو حیران

    عامر خان کے بھانجے بالی وڈ اداکار عمران خان جو پچھلے چھ سات سال سے کسی کو دکھائی نہیں دئیے حال ہی میں جب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو سب حیران رہ گئے کیونکہ عمران خان پہچانے ہی نہیں‌جا رہے.رپورٹس کے مطابق عمران خان فلم انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں اور اس بار وہ بطور ڈائریکٹر سامنے آئیں گے ۔تازہ اطلاعات کےمطابق عمران خان فلم ڈائریکٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اسی غرض سے ہی فلمی چکا چوند میں واپسی کر رہے ہیں۔عمران خان ایک عرصے سے سوشل میڈیا سے غائب ہیں ان کو بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہی کسی بھی شوبز پارٹیوں میں بھی دیکھا گیا ہے ۔

    عمران خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے وہ ہمیں سکرین پر دکھائی نہیں دئیے، آج سے کوئی چھ برس قبل کی انکی آخری فلم آئی اس کے بعد سے وہ بالی وڈ سے دوری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔عمران خان نے دوہزار آٹھ میں فلم ’’ جانے تو یا جانے نہ‘‘ سے فلمی کیرئیر کی شروعات کی سات آٹھ سال تک جم کر اداکاری کی پھر اچانک غائب ہوگئے، انہوں نے انڈسٹری چھوڑ دی ایسا کبھی دعوی تو نہیں کیا لیکن ان کے ایک بہت ہی قریبی دوست اکشے اوبرائے نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ عمران خان نے ایکٹنگ چھوڑ دی ہے تاہم عمران خان کی طرف سے اس دعوے کی تردید نہیں کی گئی تھی عمران کے دوست اکشے نے یہ بھی کہا تھا کہ ہماری اتنی گہری دوستی ہے کہ میں صبح چار بجے بھی اسکو بلا جھجھک کال کر سکتا ہوں۔ انہوں نے اسی انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ عمرا ن ایک بہترین مصنف اور ڈائریکٹر ہیں وہ سینما کو سمجھنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ جب بھی فلم ڈائریکٹ کریں گے بہت اچھی ہو گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان بالی وڈ میں بطور ڈائریکٹر واپسی کررہے ہیں تو وہ کیسی فلم سامنے لیکر آتے ہیں اپنے ماموں عامر خان کی طرح وہ بھی پرفیکشنسٹ ثابت ہوتے ہیں یا نہیں یہ جاننے کے لئے ہمیں کرنا ہو گا انتظار۔

  • ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    ابرارالحق کا احتجاج کام آگیا

    کرن جوہر کی فلم ” جُگ جُگ جِیو‘ ‘ کا جیسے ہی بائیس مئی کو ٹریلر ریلیز ہوا تو پتہ چلا کہ انہوں نے جو” پنجابن“ گانا بنایا ہے وہ تو پاکستانی گلوکار ابرارالحق کے گانے کی کاپی ہے اور انکی اجازت کے بغیر ایسا کیا گیا ہے۔ جیسے ہی اس گانے کا ٹریلر ریلیز ہوا تو فوک گلوکار ابرارالحق نے بھی سنا توانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کرن جو ہر کو ٹیگ کرکے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنا گانا فروخت نہیں کیا میرے پاس اس گانے کے جملہ حقوق موجود ہیں اور عدالت کا رخ کیا جا تا سکتا ہے ،کرن جوہر جیسے پرڈیوسر کو ایسا کرنا زیب نہیں دیتا یہ میرا چھٹا گانا ہے جو کاپی کیا گیا ہے میں ہزگز اسکی اجازت نہیں دوں گا.

    ۔ابرارالحق کے اس ٹویٹ کے بعد کرن جوہر پر خاصی تنقید کی گئی ۔یوں دو تین دن لمبی بحث چلتی رہی ۔اس کے بعد کرن جوہر کی طرف سے دو چار دن کی خاموشی اختیار کی گئی اور پھر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور وہ سٹوری فلم کا پوسٹر تھا اس پوسٹر میں ابرار الحق کو گانے کا کریڈٹ دیا گیا۔

  • فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال،پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،وزیر اطلاعات

    فلمی صنعت کو ریلیف دینے کیلئے فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فلم اینڈ کلچر پالیسی 2018 کو بحال کر دیا ہے،اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مرتب تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا، جلد سفارشات تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کریں گے،پنجابی فلم ہمارا قیمتی اثاثہ ، جس پر اس وقت جمود طاری ہے، پنجابی فلموں میں پھر جان ڈالیں گے،فلم کو صنعت کا درجہ دے کر اس شعبے کو رعایت دیں گے، فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے فلموں کی کہانی، معیار، ٹیکنالوجی بہتر بنانا اس قومی پالیسی کا حصہ ہے، سینما گھرو ں کی بحالی، نئے سینما گھروں کی تعمیرپالیسی کا حصہ ہے،فلموں کی شوٹنگ کے لئے اجازت ناموں کو آسان بنائیں گے،معاشرے سے عدم برداشت اور انتشار کو ختم کرنا ہے معیاری فلموں کی اس وقت بہت ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کو ٹیکنالوجی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے،پاکستانی فلموں کی ایکسپورٹ کی حوصلہ افزائی کریں گے،مشترکہ پروڈکشن کے امکانات کو فروغ دیں گے، فلم سازی کیلئے آلات و مشینری کی درآمد میں حکومت تعاون کرے گی

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے فلم انڈسٹری پر عائد ٹیکس کے خاتمہ کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ،وزیراطلاعات نے وفد کو فلمی صنعت کی بحالی کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کیا ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرینگے،

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

    بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

    شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

  • کرینہ کپور کس بات ہوتی ہیں اداس؟

    کرینہ کپور کس بات ہوتی ہیں اداس؟

    بالی وڈ کی خوبصورت اداکارہ کیوں ہوتی ہیں اداس انہوں نے سب بتا دیا ۔چھوٹے نواب سیف علیخان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب مجھے لڑکے لڑکیاں بوڑھی بلاتی ہیں یا ایسا احساس دلایا جاتا ہے تو مجھے بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے میں ابھی صرف اکتالیس برس کی ہوں اور خود کو بطور اداکارہ بہت زیادہ فٹ رکھا ہوا ہے ۔ اسکے باوجود مجھے کوئی اولڈ ویمنکہتا ہے تو میں شاکڈ ہو جاتی ہوں اور شدید تکلیف ہوتی ہے۔

    صرف کرینہ کپور ہی نہیں بہت ساری ان کی ہم عمر اداکاراﺅں نے خود کو بہت زیاد ہ فٹ رکھا ہوا ہے ،شلپا شیٹی اس حوالے سے بڑی مثال ہے وہ شاید کرینہ سے تھوڑی بڑی ہی ہوں گی لیکن انہوں نے خود کو سولہ سال کی لڑکی کے جیسے فٹ رکھا ہوا ہے وہ خود پر بہت زیاد ہ توجہ دیتی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی عمر سے کم لگتی ہیں۔اسی طرح سے کرینہ کی بڑی بہن کرشمہ ،کاجول اور روینہ ٹنڈن یہاں تک کہ مادھوری ڈکشٹ بھی اپنی فٹنس پر بہت زیاد ہ توجہ دیتی ہیں اس کی مثال ان کی لُکس ہیں جو انہیں جوان دکھاتی ہیں۔

  • کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے مداحوں کو دیدی بڑی خوشخبری

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے مداحوں کو دیدی بڑی خوشخبری

    ٹک ٹاکرکنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے گھر ایک ننھی سی جان کی آمد ہے یہ خوشخبری ذوالقرنین سکندر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ۔ذوالقرنین سکندر نے اپنی اہلیہ کنول آفتاب کے ساتھ ایک تصویر شئیر کی ،تصویر میں کنول آفتاب سر پہ دوپٹہ لئے ہاتھ میں نیلے اور آتشی گلابی رنگ کے غبارے پکڑے ہوئے ہیں اور دونوں کی خوشی تصویر میں واضح ہے ۔ذوالقرنین سکندر نے تصویر کے کیپشن میں جہاں اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شئیر کی وہیں اللہ کا شکر بھی ادا کیا ۔ذوالقرنین سکندر نے

    جب یہ پوسٹ شئیر کی تو ساتھ ہی اس پر کمنٹس کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا کسی نے دعائیں دیں تو کسی نے مبارکباد ی۔ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی کا پہلے نکاح ہوا تھا اور نکاح کے دس ماہ کے بعد رخصتی ہوئی ۔دونوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی وڈیوزاور تصاویر بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں

  • غلام محی الدین کیوں غائب ہیں‌ سکرین سے

    غلام محی الدین کیوں غائب ہیں‌ سکرین سے

    ماضی کے نامور اداکار غلام محی الدین ایک عرصہ سے چھوٹی اور بڑی سکرین سے غائب ہیں ان سے جب حال ہی میں سوال کیا گیا کہ ایسا کیوں ہے کیا کسی سے کوئی ناراضگی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے میں کسی سے ناراض نہیں ہوں بس اچھے اور پاور فل کردار کرنے کو ترجیح دیتا ہوں جب ایسا کردار آفر ہو گا تو نظر آﺅں گا اور میں شکر گزار ہوں اپنے پرستاروں کا جو مجھ سے آج تک محبت کرتے ہیںمیں ہلکے کردار کرکے ان کو مایوس نہیں کرنا چاہتا ۔مجھے بہت عرصے کے بعد رہبرا فلم میں ایک پاور فل کردار ملا تو میں نے حامی بھر لی ۔غلام محی الدین نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو شوز نہ ملنا بہت ہی زیادتی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فلم انڈسٹر ی کی

    بہتر ی کے لئے اقدامات کرے۔اب جب فلمیں بن ہی رہی ہیں تو ان کو پراپر شوز ملنے چاہیں ۔غلام محی الدین نے کہا کہ مجھے گزرا ہوا وقت بہت یاد آتا ہے کہ کیا دن تھے فلمیں بنتی تھیں تو لوگ دیوانہ وار سینما گھروں کا رخ کرتے تھے ہر آرٹسٹ مصروف تھا کسی کو کسی کے ساتھ جیلسی نہیں ہوتی تھی وہ وقت تو یقینا واپس نہیں آسکتا لیکن یادیں دل میں آج تک بسی ہوئی ہیں ۔انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ میں صبح سویرے گھر سے نکل جاتا تھا اور رات تک چھ چھ فلموں کی شوٹنگ کیا کرتا تھا۔