Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    سلمان خان کی سیکیورٹی آخر کیوں بڑھا دی گئی؟

    ممبئی پولیس کے ترجمان کے مطابق اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہےاور فیصلہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کیا گیا ہے۔ سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد ایک بے چینی کی سی فضا قائم ہوگئی ہے۔ سلمان خان کے گھر والوں کے ساتھ ان کے پرستار بھی خاصی تشویش میں ہیں سب کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے 2008 میں عدالت کے باہر کے باہر کہا تھا کہ ہم سلمان خان کو جودھ پور میں قتل کریں گے۔ گینگسٹر لارنس بسنوئی کے ایک قریبی دوست کو پولیس نے قتل کے سلسلے میں دو سال قبل جب گرفتار کیا تھا تو اس نے انکشاف کیا تھا کہ ہمارا پلان سلمان خان کو بھی قتل کرنے کا ہے۔

    ۔پولیس سلمان خان کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی سیکیورٹی کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے یہاں تک کہ ان کے گھر کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے تاکہ کوئی مشکوک حرکت نہ کر سکے اور نہ ہی وہاں کوئی مشکوک افراد آسکیں۔ ان دھمکیوں کو دئیے جانے کے بعد سے اب تک سلمان خان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ان کی طرف سے تاحال خاموشی اختیار کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز زقبل گلوکار دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور ایک دن قبل کی ان کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ان کے قتل کے بعد سے اب تک خوف و ہراس کی سی فضا قائم ہے سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے ممبئی پولیس کافی چوکنی ہے اور ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک افسوسناک واقعہ کے ہوجانے کے بعد ہم سلمان خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں

  • خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    خواتین ہمارے ملک میں محفوظ نہیں اداکارہ یشما گل نے یہ کیوں کہا؟

    اداکارہ یشما گل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں انہوں نے اپنی انسٹاگرام میں ایک سٹوری شئیر کی اور اس میں لکھا کہ اس ملک میں خواتین کے لئے رہنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ کہیں کسی نے جانا ہو تو اسے پہلے سو بار سوچنا پڑتا ہے کہ جائوں یا نہ جائوں اکیلی نکلوں یا نہ نکلوں۔ یہ ملک خواتین کے رہنے کی جگہ نہیں ہے یہاں خواتین غیر محفوظ بن چکی ہیں۔ اداکارہ یشما گل نے یہ سب ایسے ہی نہیں کہہ دیا اس کے پیچھے ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ہے. یشما گل نے اس واقعہ کے بعد انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا ملنی چاہیے اور میری دعا ہے کہ جس لڑکی کے ساتھ یہ حادثہ ہوا ہے اسے جلد سے جلد انصاف ملے۔اداکارہ یشما گل کی اس پوسٹ میں جو لکھا گیا ہے سوالات تو بہت اٹھاتی ہے کیونکہ آئے روز خواتین بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہونا یقینا اس ملک میں رہنے والی خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔ ٹرین میں ہونے والے اس حادثے کے بعد یقینا والدین اور لڑکیوں کے مشکل ہے کہ وہ یہ فیصلہ مجبوری میں کیسے کریں کہ اکیلے کہیں جانا ہے۔اداکارہ یشما گل ہی نہیں بہت سارے لوگ اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کررہے ہیں.

  • بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    بھارتی معروف گلوکار لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے

    ممبئی: بھارت کے معروف گلوکار کرشنا کمار عرف ’کے کے‘ 53 برس کی عمر میں ایک لائیو پرفامنس کے دوران انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نامور گلوکار و اداکار کرشنا کمار ریاست مغربی بنگال کے شہر کلکتہ میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے تھے کہ اچانک ان کی طبعیت بگڑی اور وہ اسٹیج پر گرکر ہلاک ہوگئے۔

    گلوکار کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ پہلے زندگی کی بازی ہار چکے تھے، اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے کرشنا کمار کی موت کی تصدیق کی۔


    کرشنا کمار کناتھ 22 اگست 1968 کو دہلی میں پیدا ہوئے اور 53 برس کی عمر میں کلکتہ میں دار فانی سے کوچ کرگئےمتوفی نے پسماندگان میں بیوی اور بچے چھوڑے ہیں گلوکار اور کمپوزر نے ہندی سمیت تامل، تیلگو، کناڈا اور بنگالی زبانوں میں بھارتی فلم انڈسٹری کو متعدد معروف گانے دئیے، انہوں نے اپنے کرئیر کے دوران بالی وڈ کے لیے پلے بیک گلوکاری پر توجہ مرکوز رکھی۔

    کرشنا کمار نے اپنے گانوں کی پہلی البم ’پال‘ 1999 میں ریلیز کی تھی، گلوکار کے مشہور گانوں میں’دل عبادت، توہی میری شب ہے، سن ذرا، تڑپ تڑپ (ہم دل دے چوکے صنم، 1999)، دس بہانے (دس، 2005) اور ٹیون ماری انتریان (گنڈے، 2014) سمیت متعدد گانے شامل ہیں جنہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی۔


    گلوکار اور کمپوزر کی موت پر بھارتی لیجنڈ ویرینڈر سیواگ، ارمان ملک سمیت مداحوں ، فنکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جارہا ہے۔

    قبل ازیں بھارتی ریاست کیرالہ میں ملیالم فلم انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار 78 سالہ ایڈاوا بشیر بلو ڈائمنڈ آرکسٹرا کی گولڈن جوبلی جشن پر لائیوپرفارمنس کے دوران انتقال کرگئے تھے معروف گلوکار اسٹیج پر اپنا ایک مقبول گانا گا رہے تھے جب ان کے سینے میں شدید درد اُٹھا اور وہ سینہ پکڑ کر کچھ دیر کے لیے ساکت ہوگئے اور پھر اسٹیج پر گر پڑے۔

    گلوکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ایڈاوا بشیر کے موت کی تصدیق کردی۔ ان کے فلمی گیت کیرالہ میں زبان زد عام ہیں لیکن وہ اپنی لائیوپرفارمنس کےلیے پورے بھارت میں شہرت رکھتےتھےایڈاوا بشیر نے 1972 میں میوزیکل اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم مکمل کی تھی۔ وہ کسی اکیڈمی سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے والے چند بھارتی گلوکاروں میں سے ایک تھے۔

  • ایک اور بھارتی  پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    ایک اور بھارتی پنجابی گلوکار کو جان سےمارنے کی دھمکی

    نئی دہلی: بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی قتل کی دھمیکاں دی گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی جان کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی خبر رساں ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق 31 سالہ پنجابی گلوکار و اداکار منکرت اولکھ نے کہا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے لہذا ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو اتوار کے دن قتل کیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سےفائرکی گئی تھیں سدھو موسےوالا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سےدی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا آنجہانی نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

    آنجہانی سدھو موسے والا کی عمر صرف 28 سال تھی اور وہ ایک کنسرٹ کے لیے 28 لاکھ روپے بھارتی وصول کرتے تھے، وہ عوام میں بے پناہ مقبول تھے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان کی بے پناہ فینز تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپ اسٹار سدھو موسے والا کو قتل کرنے کی ذمہ داری گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی ہےعالمی شہرت یافتہ ریپ اسٹار کے بہیمانہ قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ سے کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گولڈی برار جس نے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے گینگ لیڈر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ لارنس بشنوئی پنجاب یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن (SOPU) کا سابق صدر ہے اور اس وقت راجستھان کی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہا ہے۔

    بھارت میں خیال کیا جا رہا ہے کہ لارنس بشنوئی ہی سدھو موسے والا کے قتل کا مرکزی ملزم بھی ہے جب کہ اس تاثر کی یکسر نفی کرتے ہوئے لارنس بشنوئی کے وکیل نے سوال کیا ہے کہ جیل سے قتل کی اتنی بڑی سازش کیسے تیار کی جا سکتی ہے؟ انہوں نے اس تاثر کی سختی سے نفی کی ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق سدھو موسے والا قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم کو پانچ دن کے لیے پولیس کسٹڈی میں دیا گیا ہے جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے گرفتار ملزم مان پریت کو اتر کھنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے مان پریت ان 6 مشبہ ملزمان میں شامل تھا جنہیں گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ منکرت اولکھ کو اپریل میں دیویندر بمبیہا گینگ کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس کے بعد گلوکار و اداکار نے اپنی سکیورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا تھا۔

  • کپل شرما کے شوکے اس سیزن کا آخری ہفتہ

    کپل شرما کے شوکے اس سیزن کا آخری ہفتہ

    ہندوستان کے سب سے بڑے کامیڈی ”کپل شرما شو“ کے اس سیزن کا آخری شو اگلے ہفتے نشر کیا جائیگا۔ شو میں فلم ”جگ جگ جیو“ کی کاسٹ( منیش پال،انیل کپور اور نیتو سنگھ ،کیارا ایڈوانی ) موجود ہو گی، کمل ہاسن بھی شو میں خصوصی شرکت کریں گے۔ شو کا ٹریلر جا ری ہو چکا ہے ،دیکھا جا سکتا ہے کہ پوری کاسٹ کپل کی باتوں پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہورہی ہے ۔ کمل ہاسن بھی کپل شرما کی کھٹی میٹھی باتوں کا جواب ہنس کر اور اچھے مزاج کے ساتھ دے رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کمل ہاسن نے گانا بھی گایا جسے وہاں بیٹھے لوگوں نے بے حد پسند کیا ۔اس شو کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ کپل شرما شو کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی طرز پر یہاں بہت سارے شوز بنائے گئے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی شو کو ایسی کامیابی نہیں ملی جو کپل شرما کے شو کے حصے میں آئی ہے۔ کپل شرما اس شو میں شوبز کی نامور شخصیات کومدعو کر چکے ہیں اور سب اس شو میں آکر محظوظ ہوتے ہیں یہاں تک کہ سلمان خان ۔شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن بارہا اس میں آچکے ہیں ۔ پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس شو کا حصہ بن چکے ہیں وہ اس میں کپل کے ساتھ سٹیج شئیر کر چکے ہیں ۔ کپل سخت سے سخت بات بھی نرم مزاج اور ہلکے پھلکے انداز میں کہہ جاتے ہیں کہ مہمان شخصیت ہنستی مسکراتی رہتی ہے.

  • سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا کی کونسی خواہش پوری نہ ہو سکی

    سدھو موسے والا جن کے پرستار بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہیں انہوں نے قتل ہونے سے قبل اپنے ایک کنسرٹ میں وعدہ کیا تھا کہ میں رواں برس پاکستان آﺅں گا ۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں پہلے لاہور پھر اسلام آباد میں شوز کروں گا۔ موسے والا کا یہ اعلان سن کر ان کے پاکستانی پرستار کافی خوش تھے اور منتظر تھے کہ کب انکا یہ پسندیدہ گلوکار پاکستان آئیگا ۔سدھو موسے والا کے قتل پر جتنے رنجیدہ ہندوستانی ہیں اتنے ہی پاکستانی بھی ہیں کیونکہ ان کی گلوکاری نے سب کو اپنا دیوانہ بنا رکھا تھا ۔سب کا کہنا ہےکہ انہوں نے پنجابی گائیکی کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ۔

    واضح رہے کہ گلوکار و اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کو چند روز قبل گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا ۔پولیس کا دعوی ہے کہ کینڈا کے گینگ نے انہیں قتل کیا ہے اور ذمہ دار ی بھی قبول کر لی ہے ۔رپورٹس کے مطابق گلوکار کی سیکیورٹی کے لئے چار پولیس اہلکار تعینات تھے جن میں سے دو کو عارضی طور پر واپس بلایا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سدھو موسے والا دونوں پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ نہیں لیکر گئے تھے ان کے دشمنوں نے موقع پاتے ہی انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔سدھو موسے والا کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور ان کے پرستاروں کو اب تک یقین نہیں آرہا کہ ان کا فیورٹ گلوکار اب ہم میں نہیں رہے

  • شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    شائے گل نے اپنے فالور کو دیا کیا جواب،سن کر آپ ہوجائیں گے حیران

    علی سیٹھی کے ساتھ ”پسوڑی“ گانا گانے والی گلوکارہ شائے گل نے چند روز قبل قتل ہونے والے گلوکار سدھو موسے والا کے لئے دعا کی، تو ان کے فالورز نے اس دعا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا. شائے گل کو ان کے فالور نے کہا کہ بطور مسلمان آپ کسی بھی ایسے نان مسلم کے لئے دعا نہیں کر سکتیں جو اللہ کو پیارا ہو چکا ہو ۔ اس پر گلوکارہ نے جواب دیا کہ مجھے اس طرح کے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں کہ مجھے اس قسم کی دعا نہیں کرنی چاہیے لیکن میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں مسلمان نہیں ہوں میں کرسچن ہوں اور کرسچن فیملی سے ہی تعلق رکھتی ہوں اور میں مختلف مذاہب کے لوگوں کے لئے دعا کرتی ہوں ۔شائے گل کے اس جواب کو بہت سارے لوگوں نے جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں سراہا بھی ۔

    واضح رہے کہ شائے گل کا حال ہی میں گانا ”پسوڑی“ نے پوری دنیا میں جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں مقبولیت حاصل کی ہے یہاں تک کہ ہمسایہ ملک بھارت میں اس گانے کو متعدد گلوکار کاپی کر چکے ہیں اور ہر کوئی یہ گانا گا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر وڈیوز بھی شئیرکر رہا ہے۔ پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی یہ گلوکارہ عاطف اسلم کے ساتھ بھی گا رہی ہیں گانے کے بول ہیں ”منزل“ ۔ اور منزل گیت کی مختصر وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں لوگ کافی پسند کررہے ہیں ۔ پسوڑی گان اشائے گل کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ کر رہا ہے۔

  • تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا کیوں ہوئے عامر خان کے دیوانے

    تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا کیوں ہوئے عامر خان کے دیوانے

    عامر خان کی نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا“ ریلیز کے لئے تیار ہے لیکن کچھ تنازعات میں بھی گھری ہوئی ہے ۔لال سنگھ چڈھا میں عامر خان ،کرینہ کپور، مونا سنگھ کے علاوہ تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں تیلگو اداکار ناگا چیٹانیا نے پہلی بار عامر خان کے ساتھ کام کیا ہے انہوں نے حال ہی میں لیجنڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اتنا کام اور پروفیشنلزم باراں برس میں نہیں سیکھا جتنا پینتالیس دن میں عامر خان سے سیکھا ہے انہوں نے مجھے چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خوبصورت انداز میں سمجھائی ۔عامر خان ہمیشہ کونٹینٹ کی بات کرتے ہیں اور کونٹینٹ کی بات بھی سب سے پہلے کرتے ہیں باکس آفس نمبرز کی بات نہیں کرتے ان کو باکس آفر نمبرز کی فکر نہیں ہوتی ۔ ناگا چیٹانیا نے ایک انٹرویو

    میں بتایا کہ عامر خان نے انہیں خود کال کی اور کہا کہ میں نے آپ کی کچھ پرفارمنس دیکھی ہیں اس لئے آپ کو یہ کردار آفر کررہا ہوں۔ میں نے فون پر کچھ چیزیں عامر خان کے ساتھ ڈسکس کیں لیکن فائنل ڈسکشن کے لئے ممبئی پہنچا ،جب فائنل ڈسکشن ختم ہوئی تو میں نے حامی بھر لی ۔ ناگا چیٹانیا کا کردار اس فلم میں ایک آرمی آفیسر کا ہے جو عامر خان کے کریکٹر لعل سے دوستی کر بیٹھتا ہے ۔فلم کو عامر خان اور کرن راﺅ نے پرڈیوس کیا ہے ۔کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس کی فلم فارسٹ گمپ سے متاثر ہے ۔فلم رواں برس اگست کے مہینے میں ریلیز ہو گی۔

  • فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”کملی“ کی سکریننگ کراچی کے بعد کل لاہور میںہونے جا رہی ہے فلم کی تمام کاسٹ لاہور پہنچ چکی ہے۔فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔کراچی میں اس فلم کی سکریننگ کے دوران وہاں موجود معروف شخصیات نے کھڑے ہو کر صبا قمر کے لئے تالیاں بجائیں اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی، اس کے بعد صباقمر خود کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں تھیں سرمد سلطان کھوسٹ اس موقع پر صباقمر سے بغل گیر ہوئے اور انہیں چپ کروایا اور اس سے بھی اچھا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی اس فلم کےلئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوا دو گھنٹے کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد یقینا کئی سوالات جنم لیں گے جن کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا ہو گا اپنے رویوں کو دیکھنا ہو گا عورت کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔عورت ایک جیتا جاگتا انسان ہے اس کے جذبات ہیں یہ ماننا ہو گا ۔کسی کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرکے انسان خود بھی خوش نہیں رہا سکتا یہ سوچنا ہو گا۔
    ”کملی“ جیسی فلمیں کم کم بنتی ہیں سرمد سلطان کھوسٹ یقینا داد کے مستحق ہیں جو شائقین کے لئے مختلف اور روٹین سے ہٹ کر چیزیں لاتے ہیں ۔

  • سجاد علی اور آئمہ بیگ ہوں گے ایک ہی سٹیج پر

    سجاد علی اور آئمہ بیگ ہوں گے ایک ہی سٹیج پر

    منجھے ہوئے گلوکار سجاد علی اور نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ پہلی بار ہوں گے ایکساتھ ایک ہی سٹیج پر۔آئمہ خود بھی سجاد علی کی مداح ہیں یہ دونوں گلوکار لندن کے مختلف شہروں میںہونے والے شوز کاحصہ بنیں گے ۔یقینا لندن میں موجود آئمہ بیگ اور سجاد علی کے پرستاروں کے لئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔
    واضح رہے کہ سجاد علی ایک لیونگ لیجنڈ ہیں ان کے ساتھ گلوکاری کرنا یا ایک سٹیج شئیر کرنا کسی بھی نئے گلوکار کا خواب ہو سکتا ہے ۔ سجاد علی کو ان کو انکی خوبصورت گائیکی کی وجہ سے ہر نسل کے لوگ سننا پسند کرتے ہیں ۔ان کے گلے کا سُر کمال ہی اونچا ہے ،ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں اور

    ہندوستان میں ان کے گیتوں کو بارہا کاپی بھی کیا گیا۔ دوسری طرف آئمہ بیگ بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن اور نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکار ہیں ان کے گائے ہوئے گیت معروف پاکستانی ہیروئینز پر پکچرائز ہوئے ہیں اس حوالے سے آئمہ بیگ کہتی ہیں کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جس ایکٹریس پرمیرا گانا پکچرائز ہونا ہو اسی کے انداز میں گاﺅں تاکہ سننے والوں کو لگے کہ یہ ہیروئین خود ہی گا رہی ہے۔دونوں گلوکار نوجوان نسل میں مقبول ہیں ان کی ایکساتھ پرفارمنس کو یقینا سراہا جائیگا