Baaghi TV

Category: شوبز

  • عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی بھی اب سپورٹرہوں:عفت عمر

    عمران خان کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان کی بھی اب سپورٹرہوں:عفت عمر

    عفت عمر نے حال ہی میں ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز میں مستقبل کی لیڈ ردیکھ رہی ہوں، انہوں نے مجھے اپنے جلسے میں آنے کی دعوت دی شاید بطورعورت وہ مجھے ایسا کہہ رہی ہیں اور میں بھی ان کو بطور عورت ہی سپورٹ کررہی ہوں ۔اس وقت اگر ہم دیکھیں تو مریم نواز جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں ۔جن جن سیاسی لیڈروں کو عمران خان کے دور میں پکڑا گیا ان پر کچھ بھی ثابت نہیں ہوا لہذا میں ان کو چور ڈاکو کرپٹ ماننے سے انکاری ہوں۔امریکہ نے عمران خان کی حکومت ختم کی میں یہ بھی نہیں مانتی عمران نے آخر ایسا کیا کیا ہے جو وہ

    اپنی حکومت کے خاتمے کا الزام امریکہ پر لگا رہے ہیں ۔میں پی ڈی ایم کو سپورٹ کررہی ہوں اور عمران خان نے یہ بھی دن دکھا دئیے ہیں کہ اب میں مولانا فضل الرحمان کی بھی سپورٹر ہوں۔میں فوری انتخابات کے حق میں نہیں ہوں جو جماعتیں برسراقتدار آئی ہیں انہیں کام کرنے دیا جائے آخر انہوں نے پہلے بھی تو ملک چلایا ہی ہے نا ۔اس وقت مسلم لیگ ن کا سب کچھ داﺅ پر لگا ہوا ہے انہیں بس کام کرنے دیا جائے میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان نے ترقی کی عمران خان چا ر برس میں ہی ملک کو کتنا پیچھے لے آئے۔

  • شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے فیس بک پوسٹ میں اہلیہ صدف کنول کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی

    شہروز سبزواری نے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر لگا کر کیپشن لکھا ” میری زندگی کی محبت کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو“ پوسٹ شئیر کرتے ہی دونوں کے دوستوں نے مبارکباد دینا شروع کر دی۔ دونوں شادی کے بندھن میں آج ہی کے دن دو سال پہلے بندھے تھے ۔دونوں ایک ساتھ خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں شہروز سبزواری اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ صدف بے حد خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین بیوی بھی ہیں میںخوش نصیب ہوں کہ مجھے ان کا ساتھ ملا۔شادی کی پہلی سالگرہ پر شہروز نے ایک وڈیو لگائی اور اس وڈیو میں صدف کنول کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈر رہیں تھیں اور شہروز انہیں تسلی دے رہے تھے شہروز نے کپیشن لکھا تھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں لیکن تمہاری یہ وڈیو مجھے ہر بار ہنسا دیتی ہے۔

    صدف کنول ماڈلنگ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں انہوں نے ملک کے تمام نامور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہے ۔واضح رہے کہ شہروز سبزواری نے صدف سے پہلے سائرہ یوسف سے شادی کی تھی ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے دونوں کی طلاق کی وجوہات تو سامنے نہیں آسکیں کیونکہ نہ ہی سائرہ نے اس رشتے کے ٹوٹنے پر کوئی بات کی اور نہ ہی شہروز بولے لیکن صدف کنول سے جب شہروز کی شادی ہوئی تو سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ صدف کنول نے سائرہ یوسف کا گھر توڑا ہے اس حوالے سے شہروز نے ایک وڈیو بیان جاری کر کے کہا کہ اس بات میں سچائی نہیں لہذا صدف کنول کے بارے میں ایسی باتیں نہ کی جائیں ۔انہوں نے بلکہ یہاں تک کہہ دیا تھا کہ ہم دونوں کی علیحدگی صدف کیا کسی بھی عورت کی وجہ سے نہیں ہوئی ۔

  • والد عنایت حسین بھٹی ہم سے عشق کرتے تھے:وسیم عباس

    والد عنایت حسین بھٹی ہم سے عشق کرتے تھے:وسیم عباس

    فوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی کے موقع پر ہم نے ان کے بیٹے وسیم عباس سے خصوصی گفتگو کی ۔وسیم عباس نے کہا کہ ان کے فن پر کیا بات کروں میں بطور بیٹا ہی بات کروں گا ۔انکی یادیں دل میں آج تک زندہ ہیں اورہر وقت دل و دماغ پر چھائی رہتی ہیں ماں باپ کا یقینا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ماں باپ کا سایہ درخت کے سائے کی طرح ہوتا ہے ، چھن جائے تو دنیا ہی اجڑ جاتی ہے ہمارے والد اپنی اولاد سے پیار نہیں عشق کرتے تھے پیار تو بہت ہی چھوٹا لفظ ہے۔مجھے یاد ہے کہ میرے پاس اپنے والد کی نسبت چھوٹی گاڑی تھی اور میرے والد مجھے کہا کرتے تھے کہ تم بڑی گاڑی لو تو میں کہا کرتا تھا کہ اچھا لے لوں گا اب میں نے اگر کہیں دور دراز شوٹنگ کے سلسلے میں جانا ہوتا تھا

    تو وہ اُس دن کیا کرتے کے میرے اٹھنے سے پہلے ہی میری چھوٹی گاڑی لیکر جا چکے ہوتے مقصد یہ ہوتا کہ میںان کی گاڑی میں جاﺅں میں نے ایک دن امی سے پوچھا ابو ایسا کیوں کرتے ہیں تو امی بولیں کہ تمہارے والد چاہتے ہیں کہ تم محفوظ گاڑی میں جاﺅ۔اسی طرح سے ان کو جب معلوم پڑتا کہ میرے کسی بچے کی طبیعت خراب ہے تو کہیں بھی ہوتے چاہے شہر سے باہر ہی کیوں نہ ہوتے اپنا کام چھوڑ کر واپس گھر آجاتے اورگھر آکر کہہ دیتے کہ میرا تو کام ہی جلدی ختم ہو گیا ۔تو اس طرح سے وہ ہماری کئیر کرتے تھے ہوتے ہیں سبھی کے باپ ایسے لیکن میرے باپ کی خصوصیات ایسی تھیں کہ رشک آتا ہے کہ کوئی باپ اتنا بھی اچھا ہو سکتا ہے۔عنایت حسین بھٹی کے دور کے تمام فنکار ہی سونا تھے میرے والد عوامی گلوکار تھے جو بھی گیت گایا وہ آج تک سپر ہٹ ہے ۔

  • فوک گلوکارعنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی

    فوک گلوکارعنایت حسین بھٹی کی 23ویں برسی

    عنایت حسین بھٹی جو ایک عہد کا نام ہیں فنی صلاحیتیوں سے مالا مال یہ فنکار وکیل بننے کی خواہش رکھتا تھا لیکن قسمت نے اداکار بنا دیا ۔انہوں نے گلوکاری اور اداکاری کے میدا ن میں سب کو پچھاڑ دیا ۔موسیقار فیروز نظامی کے کہنے پر فلموں میں گلوکاری کا آغاز فلم ” پھیرے “ سے کیا یہ پاکستان کی پہلی پنجابی اورسلور جوبلی فلم تھی اس فلم کی موسیقی بابا اے چشتی نے دی تھی۔اس کے بعد عنایت حسین بھٹی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ہر سال ان کے بطور گلوکار سپر ہٹ گیت سامنے آئے ۔گلوکاری کے ساتھ اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا اور 1955میں ان کی بطور اداکار جلن ،پاٹے خاںاور پتن ریلیز ہوئیں ان فلموں کے لئے عنایت حسین بھٹی نے گیت بھی خود گائے سب فلمیں ہٹ رہیں یوں یہ گلوکار بہترین اداکار بھی مانا گیا ۔ان کے گائے ہو ئے بہت سارے گیت مشہور ہوئے جیسے ”رناں والیاں دے پکن پراٹھے“ چن میرے مکھناں ،بے حد مقبول ہوئے۔

    عنایت حسین نے دھمالیں بھی گائیں لال میری پت رکھیو اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔گلوکاری اور اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھٹی پکچرز کی بنیاد بھی رکھی اور لازوال فلمیں تخلیق کیں ،بھٹی تھیٹر بھی بنانا ۔1985میں عنایت حسین بھٹی نے انتخابات میں حصہ بھی لیالیکن شکست ہو گئیتاہم ان کا جو اصل کام تھا اداکاری و گلوکاری اس میں ان کو مرتے دم تک بلکہ مرنے کے بعد بھی کوئی شکست نہ دے سکا۔عنایت حسین بھٹی نے اخبارات اور جرائد میں بھی لکھا ،ٹی وی کے پروگرام کئے، بطور میزبان انہوں نے اپنا ایک الگ مقام بنایا ۔پنجابی زبان کی ترویج کے لئے بے انتہا کام کیا۔عنایت حسین بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا انہوں نے اپنے عہد میں وارث شاہ،بلھے شاہ،خواجہ غلام فرید،اور میاں محمد بخش سمیت عظیم صوفی شعرا کا کلام گایا۔ آج ہی کے دن 1999 میں عنایت حسین بھٹی دنیا سے رخصت ہو گئے لیکن وہ اپنی فنی صلاحیتوں کی وجہ سے آج تک اپنے پرستاروں کے دلو ں میں زندہ ہیں۔

  • آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنیوالے سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

    نئی دہلی: بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کو کروز شپ منشیات کیس کلین چٹ دیئے جانے کے چار روز بعد سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کا تمل ناڈو کے شہر چنّئی تبادلہ کردیا گیا ہےجبکہ وزارت امور داخلہ نے آریان خان کے خلاف جھوٹا اور کمزور کیس بنانے پر سمیر واکھنڈے کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کی ہے-

    شاہ رخ‌خان کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

    رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرکے حکومت جمع کروائی جائے گی جس کے بعد بھارتی حکومت سمیر واکھنڈے کے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف سول سروسز میں ذات کوٹہ کے تحت ملازمت حاصل کرنے کےلیے ذات کاجھوٹاسرٹیفکیٹ جمع کرانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے آریان خان کو انسداد منشیات ایجنسی نے گزشتہ برس اکتوبر میں ممبئی کے ساحل پر کروز شپ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا جس کی قیادت سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کررہے تھے۔

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق نازیبا بیان،اداکارہ ریشم کا سخت ردعمل

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس چھاپے کے دوران 10 افراد کو حراست میں لیا تھا ۔شاہ رخ خان پر جب برا وقت آیا تو بالی وڈ کے بہت سارے ستارے ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تو وہیں‌ کچھ ستاروں نے خاموشی اختیار کی، لیکن سلمان خان ، جوہی چاولہ اور سنیل شیٹی نے بھرپور انداز میں شاہ رخ خان اور آریان کی حمایت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کےنام سے فیک اکاؤنٹ بنا کر بالی ووڈ اداکارہ کی تعریف کرنے والا…

  • اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے بھی اپنا یوٹیوب چینل بنالیا

    حرا مانی جو نہ صرف اداکاری اچھی کرتی ہیں بلکہ گاتی بھی بہت اچھا ہیں انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا ہے اس کے علاوہ انہوں اپنا پرفیوم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ یہ خبر آئوٹ ہونے سے پہلے حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے مداحوں کو ایک سرپرایز دینے جا رہی ہیں اور وہ سرپرائز یقینا یہی تھا۔ بلاشبہ حرا کے پرستار انہیں یوٹیوب پر بھی پذیرائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ حرامانی خاصی بلنٹ ہیں اور جو دل میں آتا ہے بول دیتی ہیں وہ دل میں کوئی بات نہیں رکھتیں یہی وجہ ہے کہ ان کے انٹرویوزمیں کہی ہوئی باتوں کو بہت بار ایشو بنایا گیا کہ حرا نے فلاں بات کہہ دی۔ جبکہ حرا مانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جو کلپس وائرل ہوتے ہیں وہ آئوٹ آف کونٹیکسٹ ہوتے ہیں بعض اوقات کوئی بات کسی سوال کے جواب میں کہی گئی ہوتی ہے لیکن لوگوں کو نہیں پتہ ہوتا لہذا ایسی چیزیں نہیں ہونی چاہیں جس سے کسی کوبار بار وضاحت دینی پڑے۔ حرا مانی اچھی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن ان کی گلوری کے بھی بہت سارے دیوانے ہیں‌ ان کا سانگ فراری ریلیز سے لیکر اب تک پسند کیا جا رہا ہے جب یہ گانا ریلیزہوا تھا تو حرا مانی نے کہا تھا کہ وہ گلوکاری کو سینجیدگی سے لیں گی اور گلوکاری کا شوق انہیں بچپن سے ہی تھا جب فراری گانے کی آفر ہوئی تو مانی سے ڈسکس کرکے فورا قبول کر لی.

  • ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    ًًمنیب بٹ کس بات پر ہوئے خوش کہ بسمہ اللہ کہہ دیا

    عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے نئے ڈرامہ سیریل میں اداکار منیب بٹ دکھائی دیں گے اسکی شوٹنگ لاہور میں ہوئی ہے اس حوالے سے منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شئیر کی اور لکھا کہ ” بسمہ اللہ” یہ میرا پہلا پراجیکٹ ہے جو پورا کا پورا لاہور میں شوٹ ہوا ہے اور میں بہت خوش ہوں مجھے اس پراجیکٹ سے کافی امیدیں ہیں. منیب بٹ کا حال ہی میں اے آر وائے پر چلنے والا ڈرامہ سیریل” بددعا ” ختم ہوا ہے اس میں انہوں نے امر خان کے مقابلے میں اداکاری کی یہ ڈرامہ لوگوں‌ کو کافی پسند آیا اور امر خان اور منیب بٹ کی جوڑی بھی سراہی گئی.

    منیب بٹ کا ہر پراجیکٹ پہلے والے سے مختلف ہوتا ہے واضح رہے کہ منیب نے ایمن خان سے شادی کی ہے اور دونوں بہت خوش ہیں منیب اور ایمن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں اور تصاویر آتی رہتی ہیں کہ جس سے معلوم پڑتا ہے کہ دونوں کافی خوش ہیں.
    منیب بٹ جو کہ چھوٹی سکرین کے بڑے اداکار ہیں نامور ہیروئینز کے ساتھ کام کر چکے ہیں یہ سیاست میں کافی دلچپسی رکھتے ہیں ان کے کام کے اتنے مصروف شیڈیول میں سے بھی یہ اتنا وقت نکال لیتے ہیں کہ سیاسی پوسٹیں کرتے رہے ہیں اور ان کی تمام تر پوسٹیں پی ٹی آئی کے چئیرمین جناب عمران خان کے حق میں ہوتی ہیں. منیب بٹ دل و جان سے عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں اورایسا مانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل عمران خان کے ساتھ جڑا ہوا ہے.

  • جنید خان کے نئے میوزک وڈیو  میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان کے نئے میوزک وڈیو میں حرامانی نظر آئیں گی

    جنید خان اور حرا مانی کی چھوٹی سکرین پر جوڑی بہت زیادہ مقبول ہے ان کے پرستار ان کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں ان دونوں کے پرستاروں کے لئے خوشخبری ہے کہ اب یہ دونوں‌ایکبار پھ ساتھ دکھائی دیں گے لیکن اس بار یہ ہوں‌ گے ایک میوزک وڈیو میں اور میوزک وڈیو ہو گا جنید خان کا.جنید خان نے ہم سے تفصیلات شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کے بول ہیں‌”یاداں” اورسارا وڈیو کراچی میں‌ ہی شوٹ ہوا ہے، گانے کے جو بول ہیں اس حساب سے وڈیو کی کہانی محبت ،جدائی اور جنون ہر مبنی ہے،وڈیو صادق عظیم نے ڈائریکٹ کی ہے .جنید کا کہنا ہےکہ میں‌ بہت پر امید ہوں‌ کہ میرا نیا گانا بھی لوگوں کو پسند آئیگا.

    انہوں‌ نے مزید کہا کہ میوزک میرا جنون ہے اور اداکاری میری محبت دونوں کو ہی نہیں‌ چھوڑ سکتا دونوں ہی بہت محبت پیار اور توجہ سے کرتا ہوں. حرا کے ساتھ چونکہ بہت اچھی دوستی بھی ہے لہذا ان کے ساتھ کام کرنے کا ہمیشہ ہی بہت مزا آیا ہے .حرا مانی آن سکرین بے شک روتی دھوتی دکھائی دیتی ہیں لیکن ویسے وہ بہت ہی ہنسی مذاق کرنے والی زندہ دل لڑکی ہیں اورمیں اپنے بارے میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں‌ میں سکرین پر سنجیدہ نظرآتا ہوں کردار ہی ایسے ملتے ہیں لیکن میں بھی اصل زندگی میں‌ہنسنے کھیلنے اور مذاق کرنے والا انسان ہوں.
    واضح رہے کہ جنید خان اور حرامانی ڈراموں میں‌ ایک کام کر چکے ہیں ان دونوں‌کا ڈرامہ کشف اور چاہتیں محبتیں کو بہت پسند کیا گیا تھا.

  • درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ڈولی نے لیا سکون کا سانس

    درختوں کو آگ لگا کر ٹک ٹاک بنانے والی ڈولی نے لیا سکون کا سانس

    ٹک ٹاکر ڈولی کی آٹھ جون تک عبوری ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج منظور کر لی ہے جسٹس طارق جہانگیری نے ڈولی کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا ۔ڈولی کے وکیل عدالت تاخیر سے پہنچے تو جج نے اظہار برہمی کیا اور کہا کہ آپ نے آج ہی سماعت کے لئے درخواست دی اور خود ہی تاخیر سے پہنچ رہے ہیں۔ ڈولی کے وکیل نے کیس کی تیاری کے لئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا ۔ واضح رہے کہ اٹھاراں مئی کو سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹک ٹاکر ڈولی سفید فراک زیب تن کر کے چلتی نظر آرہی ہیں اور ان کے پیچھے دیکھا جا سکتا ہے کہ درختوں کو آگ لگی ہوئی ،ڈولی پر الزام ہے کہ یہ آگ انہوں نے خود لگوائی صرف اپنی ٹک ٹاک وڈیو بنانے کے لئے.

    وڈیو دیکھ کر ہر طبقے نے شدید تنقید کی اور کہا کہ ایسے کرداروں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ اسلام آباد میں وائڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین رعنا سعید خان نے تو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ کوئی اتنا بے حس ہو سکتا ہے کہ اچھے کپڑے پہن کر اور سٹائل بنا کر اپنی ویڈیو کو وائرل کرنے کے لیے جنگلات میں آگ لگا دے۔ اس کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی۔ جہاں تک ممکن ہو گا ایسے لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

  • بونی کپور لُٹ گئے

    بونی کپور لُٹ گئے

    پرڈیوسربونی کپور کے کریڈیٹ کارڈ سے ہوگئے چار لاکھ چوری.کیسے ہوئے کس نے کئے بونی کپور کو کچھ نہیں پتہ. بونی کپور کو جب اس بارے پتہ چلا تو وہ بہت حیران ہوئے اورانہوں‌ نے سب چیک کیا کہ کہیں انہوں نے کوئی ایسی مشکوک کال تو نہیں لے لی کہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کسی دوسرے تک پہنچ گئی ہوں لیکن ایسا بھی کچھ نہیں‌ نکلا. بونی کپور نے فورا پولیس سے رابطہ کیا اورانہیں چار لاکھ روپے اکائونٹ سے نکل جانے کی تفصٰلات بتائیں ایمبولی پولیس (سٹیشن ممبئی ) نے انفرمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت شکایت درج کر لی اور چھان بین شروع کر دی ہے کہ اکائونٹ سے پیسے آخر کس نے نکالے اور کیسے نکالے.بونی کپور نے پولیس کو بتایا کہ میں نے کبھی بھی اپنے کریڈیٹ کارڈ کی تفصیلات کسی سے بھی شئیر نہیں کی ہیں جبکہ پولیس شک کررہی ہے کہ شاید جب بونی کپور اپنا کریڈیٹ کارڈ استعمال کررہے تھے اس وقت کسی نے تفصیلات نوٹ کر لیں اور بعد میں پیسے موقع پاتے ہی پیسے نکلوا لئے.

    واضح رپے کہ پرڈیوسر بونی کپور اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور انیل کپور اور سنجے کپور کے بھائی ہیں بونی کپور کے کریڈیٹ پر بہت بڑی ہٹ فلمیں ہیں. نوے کی دہائی میں انہوں نے فلم ” جدائی” بنائی اس فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا اور اس سال کی بہت بڑی ہٹ ثابت ہوئی اس فلم کی کہانی پر ہمارے ہاں زاہد احمد ،سونیا حسین اور منشا پاشا کو لیکر ڈرامہ بھی بنایا گیا یہ ڈرامہ لوگوں نے پسند ضرور کیا لیکن بہت بڑا ہٹ ثابت نہیں ہوا.