Baaghi TV

Category: شوبز

  • ول اسمتھ  نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    ول اسمتھ نے کرس راک سے معافی مانگ لی

    اداکار وِل اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر باضابطہ سوشل میڈیام پر جاری بیان کے ذریعے معذرت کرلی۔

    باغی ٹی وی : آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے میزبانی اور شرکاء کو ہنسانے کا سیشن جاری تھا، اس دوران کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار نامزد ہونے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    کرس راک کا جاڈا پنکٹ کے بالوں کی کٹنگ کا مذاق اور ایک فلم کے سیکوئل میں کام کرنے سے متعلق تجویز دی گئی، اس مذاق پر آسکر ایوارڈ کے ہال میں ایک دم خاموشی چھا گئی اور سب ہی اس مذاق پر حیران ہو گئے اپنی اہلیہ کا نام آنے پر ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے۔

    ول اسمتھ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک پر چلّاتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔‘

    اب انسٹاگرام پر جاری معذرتی پیغام میں وِل اسمتھ نے کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    انہوں نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

    ول نے لکھاکہ میں اکیڈمی، شو کے پروڈیوسرز، تمام حاضرین اور دنیا بھر میں دیکھنے والے ہر فرد سے بھی معافی مانگنا چاہوں گا۔ میں ولیمز فیملی اور اپنے کنگ رچرڈ فیملی سے معافی مانگنا چاہوں گا۔ مجھے گہرا افسوس ہے کہ ہم سب کے لیے ایک خوبصورت سفر پر میرے رویے نے داغ لگا دیا ہے-

    واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

  • سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    سجل علی اوراحد رضامیرکی مبینہ طلاق کی خبریں، سجل علی کا پرانا انٹرویو وائرل

    کراچی: اداکارہ سجل علی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔

    باغی ٹی وی : سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک بھونچال آ گیا ہے جس میں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والا انٹرنیٹ صارف پریشان اور غمگین نظر آ رہا ہے تو وہیں مداح ان کے پرانے انٹرویوز کو نکال کر ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق بھی چہ مگوئیاں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    سجل علی کا نومبر 2021 میں معروف اینکر وسیم بادامی کو دیا گیا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کررہی ہیں مذکورہ انٹرویو سجل علی نے اپنی فلم ’کھیل کھیل میں‘ کی تشہیر کے دوران اے آر وائے کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ کے دوران دیا تھا۔

    انہوں نے پروگرام میں بلال عباس کے ہمراہ شرکت کی تھی، جس دوران میزبان وسیم بادامی نے ان سے شادی کے بعد ہونے والی تبدیلی پر سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ شادی کے بعد بہت ساری تبدیلیاں آتی ہیں ،ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں-

    وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا سمجھ لگ گئی ہے آپ کو، جس پر سجل نے کہا ’ہاں‘، عقل ٹھکانے آگئی ہے شادی کے بعد جہاں سب کو آرام مل جاتا ہے، وہیں انسان کا عقل بھی ٹھکانے آجاتا ہے۔

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل کی بات پر وسیم بادامی کہتے ہیں کہ شادی کے شروع کے تین، چار سال ہی مشکل ہوتے ہیں پھر حالات تبدیل نہیں ہوتے لیکن بندے کو عادت ہوجاتی ہے۔

    اداکارہ سجل علی وسیم بادامی کی بات پر کہتی ہیں تین، چار سال آپ زیادہ کہہ رہے ہیں ایک ڈیڑھ سال تک ہی رہیں تو بہتر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا پارٹنر آپ کی سپورٹ کرتا ہے تو چاہے آپ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتے ہوں تو جو چیز معنی رکھتی ہے وہ ایک دوسرے کی سپورٹ ہوتی ہے احد بہت سپورٹ کرنے والے ہیں تو زندگی میں بہتری آئی ہے۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    اسی پروگرام کے آخر میں میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر احد رضا میر سے متعلق ایک لفظ بولیں، جس پر اداکارہ ہنس پڑیں اور انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا میزبان کی جانب سے ٹوکنے پر سجل علی نے کہا تھا کہ وہ سوچ رہی ہیں کہ کہیں وہ شوہر سے متعلق کچھ زیادہ ہی نہ بول دیں۔

    اسی دوران اداکار بلال عباس نے سجل علی کے بجائے جواب دیا تھا کہ ’احد رضا میر اداکارہ کی جان ہیں‘، جس پر اداکارہ ہنس پڑی تھیں اور کہا تھا کہ بس جواب مل گیا۔

    واضح رہے کہ دو سال قبل 14 مارچ 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستان شوبز کی خوبصورت جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی طلاق کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ تاہم ابھی تک دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

    بعد ازاں جنوری 2022 میں سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شادی میں احد رضا میر کی عدم شرکت پر لوگوں نے ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں پھیلائیں اس کے بعد حال ہی میں سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹایا تو لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی۔

    دونوں کی طلاق کے بعد شوبز شخصیات نے لوگوں سے اپیل کی کہ دونوں کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں، وہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

  • اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم

    اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کو دبئی سے وطن واپس لانے کا حکم
    سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو 3 ہفتے میں بچیاں وطن واپس لانے کا حکم دے دیا،عدالت نے کہا کہ ٹیم کو دبئی بھجوانے کیلئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فوری سمری منظور کرائیں، جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ٹیم کیساتھ وزارت داخلہ کے حکام بھی جائیں گے،اتناعرصہ گزر گیا بچیاں واپس کیوں نہیں لائی جاسکیں؟ جس پر وزارت خارجہ حکام نے کہا کہ حکومت بچیوں کو واپس نہیں لا سکتی، درخواست گزار کو خود دبئی جاکر کیس دائر کرنا ہوگا، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ٹیم دبئی بھجوانے کیلئے سمری وزیراعظم کو بھیجی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعظم سے سمری جلد منظور کرا کر ٹیم دبئی بھیجی جائے، کیس کی سماعت 3 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی

    قبل ازیں صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا

    صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئے عدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں

    معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اور زینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہر بچیوں کولے کردبئی فرار ہوگیا تھا ،صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر 2020 کو درخواست گزار کی بیٹیوں کوبازیاب کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے

    ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی

    سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-

    صوفیہ مرزا اپنے یوٹیوب چینل پر نئے پروگرام میں اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ نظر آئیں گی

    صوفیہ مرزا بالوں کی حفاظت کس طرح کرتی ہیں ؟ انہوں نے آسان ٹپس بتا دیں،

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی،

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    ے بنیاد اور وحشیانہ قتل کب بند ہوں گے:صوفیہ مرزا بھی چُپ نہ رہ سکیں‌

    پیٹ کیسے کم کرنا ہے؟صوفیہ مرزا نے آسان حل بتادیا 

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

    صوفیہ مرزا بچے حوالگی کیس، ایف آئی اے کو بچیوں کی واپسی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا حکم

  • ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

    ہتک عزت کیس :عدالت کا میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

    لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے بذریعہ ویڈیو لنک بیان پر جرح کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے میشا شفیع کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصئلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ہتک عزت کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے جرح مکمل کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    میشا شفیع نے قانون کو مذاق سمجھا ہوا ہے،عدالت کا اظہار برہمی

    درخواست میں میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میں بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے۔

    عدالت نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کردی اور سماعت کے بعد سیشن عدالت نے آئندہ سماعت7 اپریل تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ میشا شفیع نے ہتک عزت کے کیس میں جرح مکمل کروانے کے لیے گزشتہ ماہ فروری میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ بیرون ملک رہنے کی وجہ سے ان کی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کی جائے۔

    میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد

    میشا شفیع کی درخواست پر علی ظفر نے اپنے وکلاء کے ذریعے سیشن کورٹ میں اپنا مؤقف جمع کرواتے ہوئے گلوکارہ کی درخواست کی مخالفت کردی علی ظفر نے عدالت میں جمع کروائے گئے اپنے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ واپس کی جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر کی ایف آئی اے کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں تھیں –

    عدالت سے میشا شفیع کی درخواست خارج ،علی ظفر کا رد عمل بھی سامنے آگیا

    علی ظفر نے عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیا تھا کہ محترمہ (میشا شفیع) سے بڑی عزت سے صرف ایک سوال پوچھئے گا کہ وہ کیا حقیقت ہے جس کے نمایاں ہوجانے کے ڈر سے وہ عدالت سے اتنے سال کہتی رہیں کہ کووڈ میں کینیڈا سے عدالت نہیں آسکتیں مگر پھر کوک اسٹوڈیو کے لیے فوراً آپہنچیں اور پھر عدالت کو بتائے بغیر اپنی جرح بیچ میں چھوڑ کر واپس چلی گئیں؟-

    سوشل میڈیا مہم کیس: گرفتاری وارنٹ کی خبر پر بے بنیاد ہے، لینا غنی نجی خبر رساں…

    علی ظفرکی میشا شفیع کی درخواست جرمانے کیساتھ مسترد کرنے کی استدعا

  • مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    مسلم مخالف فلم "دی کشمیر فائلز” پر سلمان خان کی مبارک باد

    ممبئی: بھارت میں ریلیز ہونے والی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے مبارک باد پیش کی ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دی کشمیر فائلز میں کشمیر وادی کی تاریخ کو مسخ کرے پیش کیا گیا اور ہندوپنڈتوں کو مظلوم جبکہ مسلمانوں کو دہشت گرد کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    اس مسلم مخالف فلم کے اداکار انوپم خیر نے دعویٰ کیا ہے کہ دی کشمیر فائلز کے ریلیز ہونے کے بعد سلمان خان نے انہیں فون کرکے فلم کی کامیابی کی مبارک باد دی، سلمان خان واحد اسٹار ہے جنہوں نے فلم دیکھنے کے بعد مجھ سے ذاتی طور پر رابطہ کیا اور میری اداکاری کی بھی تعریف کی۔ قبل ازیں اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت دیگر فلمی شخصیات نے بھی متازع فلم کے حق میں بیان دیا ہے۔

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر…

    گزشتہ روز انڈیا سمٹ کے اے بی پی نیٹ ورک آئیڈیاز سے گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے کہا تھا کہ ہر فلم ساز کو حقیقی واقعات پر مبنی فلموں میں اپنا نقطہ نظر شامل کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ابھی تک فلم دیکھی نہیں ہے لیکن جلد دیکھوں گا کیونکہ عوام اس فلم کو بڑے شوق سے دیکھ رہی ہے۔

    جب ان سے کہا گیا کہ ایک مخصوص طبقے کی طرف سے اس فلم کی مخالفت کی جا رہی ہے تو نواز الدین کا جواب میں کہنا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں ہے ہر ہدایت کار کا فلم بنانے کا ایک انداز اور نقطہ نظر ہوتا ہے وویک نے اپنے نقطہ نظر سے فلم بنائی جو اچھی ہے۔ دوسرے بھی مستقبل میں اپنے نقطہ نظر سے فلمیں بنائیں گے۔ اور یہ بہت اچھا ہے۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

  • رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    رز احمد آسکر ایوراڈ جیتنے والے پہلی مسلمان اداکار بن گئے

    لاس اینجس: آسکر کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اڑانے پر اداکار کرس راک کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسکر 2022 کی تقریب جاری تھی جس میں مزاحیہ اداکار کرس راک میزبانی کرتے ہوئے طنز و مزاح کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے ول اسمتھ کی اہلیہ جیڈا پنکیٹ اسمتھ کے سر کے بال گرنے کا مذاق اڑایا تو اسٹیج سے نیچے بیٹھے ول اسمتھ غصے میں آگئے۔


    بہترین اداکارکا ایوارڈ جیتنے والے ول اسمتھ اپنی نشست سے اٹھے اور آرام سے چلتے ہوئے کرس راک کے پاس گئے، جو انہیں غیر یقینی سے دیکھ رہے تھے۔ کرس کے پاس پہنچ کر اچانک ول اسمتھ نے زناٹے دار تھپڑ کرس کے منہ پر جڑا اور پھر آرام سے چلتے ہوئے اپنی سیٹ پر واپس آکر بیٹھ گئے۔

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    ول اسمتھ کی اس حرکت پر ان کی اہلیہ سمیت وہاں موجود سب لوگ ششدر رہ گئے اور ہال میں خاموشی چھاگئی جبکہ کرس راک کا چہرہ اتر گیا تاہم وہ تھپڑ کھانے کے باوجود اپنی جگتوں سے باز نہ آئے اور کھسیانی انداز میں اپنے مذاق کو جاری رکھنے کی کوشش کی۔ تو اپنی نشست پر واپس بیٹھنے کے بعد ول اسمتھ نے کرس راک کو گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ اپنا منہ بند رکھو۔


    بعد ازاں انہوں نے اس رویے پر معذرت بھی کرتے ہوئے کہا کہ محبت آپ سے کچھ بھی کروا سکتی ہے۔

    اس موقع پر امریکا میں آسکر ٹیلی کاسٹ کو میوٹ کیا گیا مگر جاپان اور دیگر ممالک میں یہ منظر نشر ہوا اس صورت حال میں سکتے کا شکار ہونے والے کرس راک نے کہا ‘ول اسمتھ نے ابھی مجھے مارا ۔


    سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا۔ زیادہ تر صارفین نے ول اسمتھ کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں بعض شائقین نے اس واقعے کو اسکرپٹڈ یعنی سوچی سمجھی حرکت بھی قرار دیا۔

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی


    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں جیڈا اسمتھ نے بتایا تھا کہ وہ ایک بیماری کے باعث بالوں کے جھڑنے کا سامنا کررہی ہیں اور کچھ مقامات پر گنج پن کے آثار نمایاں ہوچکے ہیں۔

    اداکار ول اسمتھ نے کیرئیر میں بہترین اداکار کا پہلا آسکر ایوارڈ فلم کنگ رچرڈ میں کام کرنے پر ملا جس میں انہوں نے سرینا اور وینس ولیمز کے باپ رچرڈ ولیمز کا کردار ادا کیا تھا-

    دوسری جانب فلمی دنیا کا سب سے بڑا آسکر ایوارڈ پہلی بار ایسی فلم نے جیت لیا جو سنیما کی بجائے ایک اسٹریمنگ سروس پر ریلیز ہوئی تھی۔

    ویسے تو خیال کیا جارہا تھا کہ نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی فلم دی پاور آف دی ڈاگ بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرے گی مگر غیرمتوقع طور پر یہ اعزاز ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز ہونے والی فلم کوڈا نے اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کی۔

    سونم کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

    94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں قوت سماعت سے محروم ماں باپ اور بھائی جبکہ سننے کی صلاحیت رکھنے والی بیٹی/ بہن کے ان سے تعلقات کے گرد گھومتی اس فلم نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا اس فلم کو 3 شعبوں میں نامزد کیا گیا تھا اور اس نے تینوں کو اپنے نام کیا۔

    بہترین فلم کے ساتھ ساتھ بہترین اڈاپٹڈ اسکرین پلے اور بہترین معاون اداکار (ٹروئے کوٹسر) کے ایوارڈز اس فلم نے جیتے۔

    مگر سب سے زیادہ ایوارڈز سائنس فکشن فلم ڈیون نے اپنے نام کیے جو کہ اسے ٹیکنیکل کیٹیگریز جیسے ساؤنڈ، اسکور اور ایڈیٹنگ پر ملے۔

    اداکارہ جیسیکا چیسٹن نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم دی آئیز آف ٹیمی فائی میں کام کرنے پر حاصل کیا-

    بہترین معاون اداکارہ کا اعزاز ویسٹ سائیڈ اسٹوری میں کام کرنے والی آرینا ڈی بوس کے نام رہا یہ 1961 میں اسی نام سے بننے والی فلم کا ری میک تھا اور حیران کن طور پر اس وقت بھی بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ یہی کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو دیا گیا تھا آرینا آسکر ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایفری لاطینی اداکارہ بھی ہیں جبکہ بہترین معاون اداکار کا اعزاز جیتنے والے ٹروئے کوٹسر حس سماعت سے محروم دوسرے اداکار ہیں جن کو یہ ایوارڈ ملا۔

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے


    جین کیمپین نے دی پاور آف دی ڈاگ پر بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتا اور وہ اکیڈمی ایوارڈز کی تاریخ میں تیسری خاتون ہیں جو یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہی۔

    بہترین غیرملکی فلم کا ایوارڈ جاپانی فلم ڈرائیو مائی کار کے نام رہا جبکہ اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ بلفاسٹ نے جیتا۔

    بہترین اوریجنل گانے کا ایوارڈ نو ٹائم ٹو ڈائی، بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ کریولا، بہترین انیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ انکانٹو، بہترین ویژول ایفیکٹس کا ایوارڈ ڈیون، بہترین سنیمافوٹوگرافی کا ایوارڈ ڈیون، بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ ڈیون، فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ ڈیون، بہترین اوریجنل اسکور کا ایوارڈ ڈیون اور بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ بھی ڈیون کے نام رہا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی اداکار کی لائیو ایکشن مختصر فلم نے بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم دی لانگ گڈ بائے کا ایوارڈ اپنے نام کیا رز احمد نے ’دی لانگ گڈ بائے‘ کو انیل کاریا کے ساتھ لکھا تھا جب کہ پاکستانی نژاد اداکار نے اس میں اداکاری بھی کی تھی۔

    پاکستانی نژاد رز احمد کی فلم شارٹ لائیو ایکشن فلم کو بہترین ’شارٹ لائیو‘ فلم کا ایوارڈ دیا گیا اور یوں وہ پہلے پاکستانی نژاد ہولی وڈ مسلمان اداکار بن گئے، جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔

    اس سے قبل گزشتہ برس رز احمد کو پہلی بار ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے 2021 میں وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے گزشتہ برس رز احمد کو کو ان کی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے بہترین اداکار کے لیے نامزد کیا گیا تھا مگر وہ ایوارڈ جیت نہیں پائے تھے۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    رز احمد دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کر رکھی ہے۔

  • شوبز شخصیات تحریک عدم  اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    کراچی: پاکستانی اداکار قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعائیں کرنے لگے-

    باغی ٹی وی : اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کےلیے تحریک اعتماد پیش کی ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاور شو کررہے ہیں گزشتہ روز حکومت نے اسلام آباد میں ایک بڑا جلسہ کیا اور عمران خان عوام سے حمایت کی اپیل کررہے ہیں۔


    ایسے میں شوبز ستارے بھی وزیراعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر کہا کہ محض یہ ایک شخص کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے اداکارہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی وزیراعظم عمران خان کو کامیابی عطا کرے آمین۔


    اداکار عدنان صدیقی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ بھی ہے ایک مستحکم حکومت کو گرانے سے عوام کے لیے کیا مضمرات ہوں گے گندی سیاست میں مصروف لوگوں کو کچھ اندازہ بھی ہے کہ کیا ملک نئے انتخابات کا متحمل ہوسکتا ہے لوگوں کی محبت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عوامی رہنما ہے پاکستان کی خاطر عمران خان کو ہٹانے کی بجائے مدت پوری کرنے دی جائے۔


    اداکارہ ماہرہ خان نے بھی عمران خان لکھ کر قومی پرچم اور دعا کا ایموجی ٹوئٹ کرایا۔

    دوسری جانب سینیئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا تھا کہ پاکستان کا جہاز کسی وقت بھی ’پرانے پاکستان‘ میں اتر سکتا ہے۔

    حنا خواجہ بیات نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے بیان پر اپنا رد عمل دیا اور دعا مانگی کہ خدا نہ کرے کہ پاکستان کا جہاز کبھی اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے مریم نواز اور ان کی اتحادی پارٹیوں نے تباہ کیا۔


    حنا خواجہ بیات نے اپنے مختصر ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے آج تک کبھی کسی کے بارے میں کوئی سخت الفاظ استعمال نہیں کیے مگر انہیں مریم نواز نے مجبور کردیا کہ وہ ایسے جملے استعمال کریں۔

    اداکارہ نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے بیان پر ’آپ کے منہ میں خاک‘

    حنا خواجہ بیات نے مریم نواز کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ خدا نہ کرے کہ بقول آپ کے کہ پاکستان کا جہاز اس پرانے پاکستان میں اترے، جسے آپ نے اور آپ کی اتحادیوں نے بنایا تھا۔

    سینیئر اداکارہ نے دعا مانگی کی خدا ہمارے پاکستان کی حفاظت کرے، ملک کے اندر اور باہر بیٹھے دشمنوں سے اور پاک فوج کی بھی حفاظت کرے۔

    حنا خواجہ بیات نے محب وطن سیاستدانوں اور لیڈروں کی حفاظت کی بھی دعا مانگی اور کہا کہ ایسی دعا ہر محب وطن پاکستانی مانگ رہا ہے تاہم انہوں نے اپنی ویڈیو میں کسی محب وطن پاکستانی سیاستدان کا نام نہیں لیا، تاہم انہوں نے مریم نواز کا نام لے کر ان پر تنقید کی۔

    حنا خواجہ بیات کی ویڈیو کو بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیاجب کہ دیگر افراد نے بھی ان کی ویڈیو کو شیئر کیا۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی جہاں اپوزیشن کے 161 اراکین نے تحریک کی حمایت کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس شروع ہوا۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک پیش کرتے کہا کہ میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر رہا ہوں شہباز شریف کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد اراکین کی گنتی کی گئی جہاں حکومتی اتحادی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف اراکین ایوان میں موجود نہیں قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد بحث کے لیے اپوزیشن کے 161 اراکین کی حمایت پر منظور کرلی گئی۔

    ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ (جمعرات) تک ملتوی کردی۔

  • آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    آسکر ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں بھی تھپڑ چل گئے

    فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکر ایوارڈز کی 94 ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا

    دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کی، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے آسکر میں تاریخ رقم کردی رض احمد لائیو ایکشن شارٹ فلم کی کیٹیگری میں آسکر جیتنے والے پہلے مسلمان بن گئے  رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم دی لانگ گڈ بائی کا پہلا آسکر جیت لیا

    دوسری جانب آسکر 2022 کی تقریب میں اداکار ول اسمتھ نےاداکار کرس راک کو تھپڑ دے مارا آسکر کی تقریب کے دوران اداکار کرس راک ایوارڈ دینےاسٹیج پرآئے جس دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے ول اسمتھ کی بیوی کا مذاق اڑایا کرس راک نے ول اسمتھ کی بیوی جاڈا پنکٹ اسمتھ کے سر کے بال جھڑ جانے پرمذاق کیا جس پر ول اسمتھ طیش میں آگئے کرس کے مذاق پر اسمتھ اسٹیج پر آئے اورکرس راک کو منہ پر زور دارتھپڑ مار کر چلتے بنے جب کہ تھپڑ کھا کر کرس راک مسلسل جگت بازی میں لگے رہے لیکن اسمتھ اپنی نشست پر بیٹھ کر انہیں برا بھلا کہتے رہے

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    دوسری جانب آسکر انتظامیہ نے امریکی اداکار وِل اسمتھ کا کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے کی مذمت کی ہے

    دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا

    آسکر ایوارڈ کی یہ تقریب فروری کے آخری ہفتے میں ہونا تھا تا ہم کروناکی وجہ سے نہ ہو سکی اور اب اسے مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد کیا گیا تقریب میں میزبانی کے فرائض کا میڈین وانڈا سائیکس اورایمی اسکمر سمیت ہالی وڈ اداکارہ ریجینا ہال نے سر انجام دیے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

    88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

    لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

    13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

  • شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں ہے”کا مشورہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا ہے-

    بلاول بھٹو کی رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے گھر آمد،شاہ زین بگٹی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان

    اداکار شان شاہد نے عمران خان کے ساتھ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹ کی کہ پاکستان نے آواز بلند کردی کہ انہیں وہ لیڈر چاہیے جو اسے ترقی کی راہ پر آگے لے کر جائے –


    اداکار نے ’آئی اسٹینڈ ود عمران خان‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اپنی پارلیمنٹ رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے لیڈر کو کبھی نہیں چھین سکتے-


    اداکار شان شاہد گزشتہ دو دن سے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹس کر رہے ہیں جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پی ٹی آئی چیئرمین کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کے اس وقت سے مداح ہیں جب سے وہ کھلاڑی تھے اور آج بھی وہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہیں۔ میری خواہش ہے اور میں دعا کرتاہوں کہ عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹ میں عمران خان کی سلامتی کے لیے دعا کرتے ہوئے آج کے جلسے کا عنوان’’امربالمعروف‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے بارہمولہ میں ایک صوفی بزرگ کا مزارجلا کر خاکسترکردیا



    اداکار بلال قریشی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو ’گھبرانا نہیں ہے‘ کا مشورہ دیا-


    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی عمران خان کی حمایت میں گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’اپنے کپتان کو اللہ کی امان میں دیا‘‘۔


    اداکارہ نے آج صبح ایک اور ٹوئٹ میں کہا ’’بول کے لب آزاد ہیں تیرے۔ ہم ہی بدلیں گے پاکستان۔ تبدیلی ایک فردسے شروع ہوتی ہے۔ آئیے پاکستان کو ہر شہری کے لیے ایک محفوظ ملک بنائیں۔ آئیے ایک ذمہ دار شہری بنیں۔ آئیے پاکستان کو صاف ستھرا رکھیں۔

    اے این ایف انٹیلیجنس کی کراچی میں تین بڑی کارروائیاں

    گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی اور لوگوں سے کہا کہ وہ پاکستان اور خان کی خاطر گھروں سے نکلیں۔

    ڈراما نگار اور مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے بھی پی ٹی آئی کے دارالحکومت میں ہونے والے جلسے کے موقع پر خصوصی ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے خود کو غیر سیاسی شخص قرار دیا، تاہم ساتھ ہی عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا اور لوگوں سے بھی ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے تشہیری ویڈیو میں دو سیاسی خاندانوں کو ملک کی معیشت اور سیاست پر قابض بھی قرار دیا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیو کو تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کیا گیا-

    اداکار فیصل قریشی نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے کی تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے مداحوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کرنے کی اپیل کرنے سمیت حکومت کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

    فرحان علی آغا نے بھی عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت میں تشہیری ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کو ایمان کی جنگ قرار دیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شرکت کرکے حکومت کا ساتھ دیں۔

    گلوکار سلمان احمد نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے تشہیری ویڈیو جاری کی جس میں گلوکار نے لوگوں سے اسلام آباد جلسے میں شرکت کی اپیل کی۔

    آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا عظیم الشان اجتماع ہو گا،شاہ…

  • لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    لڑکیوں کو جینے دو ،بھارتی مس یونیورس نے حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کردی

    ممبئی: حسن کے عالمی مقابلے 2021 میں مس یونیورس کا تاج سجانے والی بھارتی ماڈل ہرناز کور سدھو بھی حجاب کے حق میں بول پڑی ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ہرناز کور حجاب پر پابندی کے خلاف آواز بلند کرتی نظر آئیں –

    سونم کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

    ایک نیوز کانفرنس کے دوران ہرناز کور سے پوچھا گیا تھا کہ ہندوستان میں حجاب سے متعلق معاملے اور اس پر عدالتی فیصلے کے بعد کی صورتحال کو وہ کیسے دیکھ رہی ہیں اور اس پر کیا کہیں گی۔


    سوال کرنے والے فرد کو تقریب کے موڈریٹر کی جانب سے روکا گیا تاہم ان کا اصرار تھا کہ مس یونیورس کو جواب دینے دیا جائے ہرناز کور نے اپنی گفتگو کے شروع میں شکوہ کیا کہ لڑکیوں کو ہی ہمیشہ کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے، خواتین کو اپنی مرضی سے جینے کا حق ہے آپ، ابھی بھی مجھے ٹارگٹ کر رہے ہو حجاب کی بات پر بھی لڑکی کو ٹارگٹ کر رہے ہو-

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

    مس یونیورس ہرناز کور سندھو چند روز قبل وطن پہنچی ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔

    لڑکیوں سے متعلق رویوں کا ذکر کرتے ہوئے ہرناز کور کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو مقام تک پہنچنے دیا جائے، ان کے پاس اڑنے کے لیے پر ہیں، انہیں نہ کاٹیں کاٹنا ہے تو اپنے آپ کو کاٹو۔

    ہرناز کور کی گفتگو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کےبعد متعدد افراد نے جہاں ان کے موقف کی تائید کی وہیں کہیں ایسے بھی تھے جنہیں لڑکیوں سے زبردستی نہ کرنے کا ان کا مشورہ نہیں بھایا لکشما نامی ہینڈل نے لکھا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کون ہوتی ہے گیان بتانے‘ والی۔

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری