Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    سلمان خان کو ایک نئی قانونی جنگ کا سامنا،عدالتی ثمن جاری

    ممبئی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر بالی ووڈ سُپراسٹار سلمان خان کو عدالتی ثمن جاری ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سلمان خا ن اور عدالتی کیسز کا چولی دامن کا ساتھ ہے ایسا لگتا ہے کہ ان کی قانونی مشکلات کبھی ختم ہونے والی نہیں ہیں 1998 میں کالے ہرن کے شکار کے کیس سمیت متعدد عدالتی کیسز کا سامنا کرنے والے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو ایک اور قانونی جنگ کا سامنا ہے۔

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ان کے گارڈ کیخلاف ایک ٹی وی صحافی پر مبینہ حملے کا نیا کیس بھارتی عدالت میں زیرِ سماعت ہے جس کی وجہ سے ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ کورٹ نے اداکار سلمان خان اور ان کے گارڈ محمد نواز اقبال شیخ ثمن جاری کرتے ہوئے دونوں کو دفعہ 506 اور 504 کے تحت 5 اپریل 2022 کو طلب کرلیا ہے-

    مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ثمن کے مطابق اداکار کو صحافی کی جانب سے 2019 میں دائر کیے گئے مقدمے میں 5 اپریل کو عدالت طلب کیا گیا ہے سلمان خان پر انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مجسٹریٹ نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کے ابتدائی ثبوت کیس کی حمایت کے لیے کافی ہیں، اور اس لیے کارروائی درست ہے۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    دوسری طرف راجستھان ہائی کورٹ نے پیر کو سلمان خان کے خلاف کالے ہرن کے شکار کے مقدمے کی دو درخواستوں کو جودھ پور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس میں اداکار کے خلاف ایک سماعت پہلے ہی زیر التوا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق سلمان خان نے ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی جس میں ان دونوں درخواستوں کو ہائی کورٹ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تینوں مقدمات کی سماعت ایک جگہ پر ہو۔

    2 اکتوبر 1998 کو درخواست گزار اور دیگر ملزمان کے خلاف دو کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کیا گیا جس پر 5 اپریل 2018 کو ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جب کہ شریک ملزم سیف علی خان، نیلم ، تبو، سونالی بیندرے اور دشینت سنگھ کو بری کر دیا گیا۔ پانچ سال کی سزا کے خلاف درخواست گزار نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ (ضلع جودھپور) میں اپیل دائر کی جس کی سماعت کے بعد سیشن کورٹ نے 7 اپریل 2018 کو سزا معطل کر دی۔

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

  • سونم کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

    سونم کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی صحبزادی اداکارہ سونم کپور نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی ان کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی تاجر آنند آہوجا اور ان کی اہلیہ سونم کپور والدین بننے جارہے ہیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ وہ حاملہ ہیں اور جلد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوگی۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    رپورٹ کے مطابق سونم اور آنند سنہ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب یہ جوڑی نئے مہمان کی آمد کی منتظر ہے جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

    اداکارہ نے اپنے آنے والے پہلے بچے کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خوبصورت پیغام لکھا کہ ہمارے چار ہاتھ تمہاری بہترین پرورش میں استعمال ہوں گے، دو دل تمہارے دل کے ساتھ مل کر دھڑکیں گے، بحیثیت فیملی ہر قدم پر ہمارا ساتھ اور محبت برقرار رہے گی۔

    کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

    سونم کپور نے مزید کہا کہ ہم تمہیں خوش آمدید کہنے کے لیے بے تاب ہیں اداکارہ کی اس خوشخبری پر کرینہ کپور سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے انہیں مبارک باد دی اور جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔


    بیٹی نے خوشخبری سنائی تو جلد ہی نانا بننے والے انیل کپور خوشی سے نہال ہوگئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر لکھا اب میں اپنی زندگی کے سب سے پرجوش کردار کیلئے تیار ہو رہا ہوں اور وہ ہے نانا کا کردار، اب ہماری زندگیاں ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوجا ئیں گی، میں بہت زیادہ شکر گزار ہوں، سونم اور آنند نے ہمیں وہ خوشخبری سنائی ہے جس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    شلپا شیٹھی کی والدہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  • معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی

    معروف موسیقار نثار بزمی کی 15 ویں برسی

    معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : نثار بزمی 1924 میں بمبئی کے نزدیک خاندیش کے قصبے میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ نثار بزمی شروع سے ہی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے تاہم انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو ڈرامے ‘‘نادر شاہ درانی’’ کی موسیقی ترتیب دینے سے کیا –

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    بطور موسیقار ان کی پہلی فلم ’’جمنا پار‘‘ تھی جو 1946 میں ریلیز ہوئی، جس کے بعد ان کی موسیقی ہر فلمساز کی ضرورت بن گئی انھوں نے تقریبا 40 بھارتی فلموں میں موسیقی کی ترتیب کی۔ ممبئی میں ان کا ستارہ اس قدر عروج پر تھا کہ لکشمی کانت پیارے لال جیسے موسیقار اْن کی معاونت میں کام کر چْکے تھے لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کے معمار فضل احمد فضلی کے بلاوے پر انہوں نے بھارت چھوڑ کر پاکستان میں سکونت اختیار کرلی۔

    پاکستان میں قدم جمانا بھی کوئی آسان کام نہ تھا کیونکہ یہاں کے فلمی فلک پر بھی اْس وقت موسیقی کے کئی آفتاب اور مہتاب روشن تھے تو اس وقت پاکستان کی فلمی موسیقی میں خورشید انور اور رشید عطرے جیسے موسیقار چھائے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ بابا چشتی، فیروز نظامی، روبن گھوش، سہیل رانا اور حسن لطیف بھی اپنے فن کا جوہر دکھا رہے تھے۔

    عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 29 ویں برسی

    ان کی بطور موسیقار پاکستان میں پہلی فلم ’’ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ تھی جس میں ان کے گیت’’محبت میں تیرے سرکی قسم ایسا بھی ہوتا ہے‘‘ پر احمد رشدی اور میڈم نور جہاں نے اپنی مدھر آوازوں کے جادو جگائےجس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکرنہیں دیکھا ’صاعقہ‘ ، ’انجمن‘ ، ’میری زندگی ہے نغمہ‘، ’خاک اور خون‘ اور ’ہم ایک ہیں‘ جیسی فلموں کی موسیقی تخلیق کی۔

    1966 میں انھوں نے ’’لاکھوں میں ایک‘‘ کی موسیقی مرتب کی تو پاکستان کی فلمی دنیا میں موسیقی سے تعلق رکھنے والے ہر شخص پر یہ حقیقت عیاں ہو گئی کہ بمبئی کا یہ موسیقار محض تفریحاً یہاں نہیں آیا بلکہ ایک واضح مقصد کے ساتھ یہاں مستقل قیام کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ نثار بزمی کو ان کی فنی خدمات کے باعث پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی دیگر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    نثاربزمی کو نیم کلاسیکی دھنوں سے لے کر فوک اور پاپ میوزک کی دھڑکتی پھڑکتی کمپوزیشن تک ہر طرح کی بندشوں میں کمال حاصل تھا اسی لئے محمد رفیع، احمد رشدی، مہدی حسن اور نور جہاں جیسے منجھے ہوئے گلوکاروں کے ساتھ ساتھ انھوں نے رونا لیلٰی اور اخلاق احمد جیسی آوازوں کو بھی نکھرنے اور سنورنے کا موقع دیا۔ عظیم موسیقار 22 مارچ 2007 کو اس دارفانی سے کوچ کر گئے لیکن ان کی تخلیق کردہ موسیقی آج بھی کروڑوں لوگوں کو مسحورکردیتی ہے۔

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر حملہ ہوگا،سابق…

  • فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

    فلم "گلی بوائے” کے معروف گلوکار 24 برس کی عمر میں چل بسے

    ممبئی: فلم ’’گلی بوائے‘‘ کے معروف گلوکار دھرمیش پرمار 24 برس کی عمر میں چل بسے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دھرمیش پرمار کی ہلاکت کار حادثے میں ہوئی ہے تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجہ کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے گلوکار کی موت نے ان کے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے جب کہ اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے بھی دھرمیش پرمار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    گلوکار دھرمیش پرمار نے فلم ’’گلی بوائے‘‘ کا ساؤنڈ ٹریک ’’انڈیا91‘‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا تھا اس کے علاوہ وہ ایک میوزک بینڈ ’’سوادیسی‘‘ کا بھی حصہ تھے فلم ’’گلی بوائے‘‘ 2019 کی کامیاب فلم تھی جس میں اداکار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے ریپر گلوکار کے کردار نبھائے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق گلوکاردھرمیش پرمار کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں ایک میوزک پورٹل کے مطابق ریپر توڑ فوڑ کے گانوں کا بنیادی موضوع ’’کرپٹ اداروں‘‘ کے خلاف کھڑا ہونا تھا اور وہ اپنی موسیقی سے ماحولیاتی اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھاتے تھے۔

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

    گلوکار کا ایک ساؤنڈ ٹریک ’’دی وارلی ریوولٹ‘‘ جس کے لیے انہوں نے ایک سماجی کارکن پرکاش کے ساتھ اشتراک کیا تھا یہ گانا ممبئی کے آرے جنگل میں درختوں کی کٹائی کے خلاف تھا۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

  • سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    سجل علی اور احد رضا میر میں علیحدگی ہو گئی؟

    معروف اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نام کے ساتھ جڑا شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی اپنے رشتے کو لے کر کئی عرصے سے سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کئی عرصے سے دونوں کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا ، یہاں تک کے سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی میں بھی احد رضا میر نے شرکت نہیں کی تھی اس حوالے سے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی-


    احد اور سجل کی جانب سے ان افواہوں کی تصدیق یا تردید باضابطہ طور پر نہیں کی گئی لیکن اب اداکارہ کی انسٹا پروفائل کے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل علی نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے۔

    شادی کے بعد سجل نے انسٹا گرام پر ’سجل احد میر‘ لکھ لیا تھا جب کہ اب انہوں نے اپنے نام کے ساتھ احد رضا میر کا نام ہٹاتے ہوئے صرف ’سجل علی‘ کردیا ہے۔

    تاہم ابھی تک دونوں اداکاروں کی جانب سے اپنے رشتے کو لے کر کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے سجل علی اور احد رضا میر نے 14 مارچ 2020 میں دبئی میں شادی کی تھی۔

  • کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    کنگنا رناوت نے” کشمیرفائلز” کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

    ممبئی: اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت نے مقبوضہ کشمیرپربنی پروپیگنڈا فلم’ کشمیرفائلز‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔

    باغی ٹی وی : حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم ’ کشمیرفائلز‘ میں کشمیری مسلمانوں کودہشتگرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا بھارت کے مختلف علاقوں میں فلم کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

    جس پر بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھرہندوانتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرسے متعلق متنازع فلم’ کشمیرفائلز‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

    کنگنا رناوت نے بیان میں ’ کشمیرفائلز‘ کوبھارت کی تاریخ کی سب سے کامیاب فلم قراردیتے ہوئے کہا کہ اس فلم نے کمائی کے حوالے سے ساری بالی ووڈ فلموں کوپیچھے چھوڑ دیا آج ہرکوئی کشمیرفائلز کی بات کررہا ہے۔

    انہوں نے بالی وڈ پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ اتنی حقیقی فلم کی بڑی کامیابی پربالی وڈ کوسانپ سونگھ گیا ہے اوروہاں سے کوئی ردعمل نہیں آرہا۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    واضح رہے کہ کپل شرما کو اس بات پر تنقید کا سامنا تھا کہ انہوں نے کشمیر کے موضوع پر بننے والی فلم کی ٹیم کو اپنے پروگرام میں مدعو نہیں کیا، ٹوئٹر پر کپل شرما کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی سامنے آیا تھا شو کے حوالے سے تنازع کی شروعات پچھلے ہفتے اس وقت ہوئی تھی جب فلم کے ہدایت کار نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو کپل شو کی جانب سے نہیں بلایا گیا۔

    ایک تقریب کے دوران ایک مداح نے ویوک سے کہا کہ وہ فلم ٹیم کو شو میں دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ویوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے بلانے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ میرے پاس کوئی بڑا کمرشل سٹار نہیں ہے ویوک کی ٹویٹ کے بعد بعض صارفین کی جانب سے کپل شرما پر شدید تنقید کی گئی اور ان کے شو بائیکاٹ کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

    میک آرٹسٹ اور ماڈلز کے ساتھ بدسلوکی: معروف برانڈ نے ثنا جاوید کو تشہیری مہم سے الگ…

    انوپم کھیر نے ایک نیوز چینل کر انٹرویو دیتے ہوئے وضاحت کی کہ کپل شرما کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ فلم ایک حساس موضوع پر ہے انٹرویو کے وقت فلم کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر ویوک اگنی ہوتری اور اداکار پلاوی جوشی بھی ان کے ہمراہ تھے-

    انوپم کھیر نے کہا تھا کہ ’بہت ایمانداری سے بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے شو پر بلایا گیا تھا ان کے مطابق ’میں نے اپنے مینیجر کو بتایا تھا کہ یہ بہت سیریس فلم ہے، اور میں شو میں نہیں جا سکتا۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریباً دو ماہ قبل کی بات ہے، جب مجھے آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ جب انوپم کھیر نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کپل شرما فلم کے حوالے سے مخاصمت رکھتے ہیں تو ویوک اگنی ہوتری نے فوری طور پر اس کی تائید کی۔

    مسلمان سپرہیرولڑکی کےکردارپرمبنی ویب سیریز ’’مس مارول‘‘ کا ٹریلرجاری

    کپل شرما نے انوپم کھیر کا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا شکریہ پا جی، کہ آپ نے میرے خلاف غلط الزامات کی وضاحت دی، ان سب دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے بنا سچ جانے مجھے اتنی محبت دی۔ خوش رہیے، مسکراتے رہیے۔‘

    واضح رہے ’دا کشمیر فائلز‘ فلم انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں 1990 کی دہائی میں بسنے والے ہندو پنڈتوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں انوپم کھیر، متھن چکرورتی اور پلولی جوشی شامل ہیں۔

    اداکار پربھاس کی فلم کو منفی تبصرے،24 سالہ مداح نے خودکشی کر لی

  • بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر حملہ ہوگا،سابق نائب وزیراعظم

    بھارتی فلم "کشمیرفائلز” کو سنسر کرنا نیوزی لینڈ کے باشندوں کی آزادی پر حملہ ہوگا،سابق نائب وزیراعظم

    حکمران ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کی حمایت اورتعاون سے بننے والی متنازع پروپیگنڈا فلم "کشمیرفائلز” میں کشمیری مسلمانوں کودہشت گرد اورقاتل کے طورپردکھایا گیا ہے جبکہ کشمیری ہندوپنڈتوں کومظلوم دکھایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز 1990 کی دہائی کی شورش کے دوران کشمیری پنڈتوں پر مبنی ہے جس میں بھارتی اداکاروں انوپم کھیر ، پلوی جوشی ، درشن کمار اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    تاہم فلم نے نیوزی لینڈ میں 24 مارچ کو ریلیز ہونے سے پہلے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے نیوزی لینڈ کے خبررساں ادارے”اسٹف” Stuff کے مطابق ملک کے چیف سنسر ڈیوڈ شینکس فلم کی R16 درجہ بندی کا جائزہ لے رہے ہیں جس کا مطلب ہوگا کہ 16 سال کے افراد کو فلم دیکھنے کی اجازت صرف اس وقت ہوگی جب اہلخانہ کا کوئی بڑا موجود ہو۔

    مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا

    اسٹف کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل مسلم کمیونٹی کی طرف سے متعدد خدشات کا اظہار کیا گیا ہے چیف سنسر شینکس کا کہنا ہے کہ فلم کی مذکورہ بالا سنسرشپ کلاسفکیشن کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ملک میں فلم پر پابندی لگائی جا رہی ہے مسلم کمیونٹی کے ارکان نے ان سے رابطہ کیا تھا اور خدشات ظاہر کیے تھے کہ فلم “مسلم مخالف جذبات اور نفرت کو جنم دے سکتی ہے۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے سابق نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ اس فلم کو لے کر سلیکٹیو سنسر شپ کی کوشش نیوزی لینڈ کے باشندوں اور دنیا بھر کے لوگوں کی آزادی پر ایک حملہ تصور ہوگی دہشت گردی اپنی تمام شکلوں میں، اس سے قطع نظر کہ اس کا ذریعہ کیا ہے، بے نقاب ہونی چاہیے اور اس کی شدت سے مخالفت کی جانی چاہیے۔

    کرینہ کپور نیٹ فلیکس کی فلم میں دکھائی دیں گی

  • ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    ثانیہ کوعدنان صدیقی کیساتھ کام کرتے دیکھنا کبھی نہیں چاہوں گا ، شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹرشعیب ملک حال ہی میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ’’دی کپل شو‘‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے میزبان اوراداکار آغاعلی اور ان کی اہلیہ اداکارہ و میزبان حنا الطاف کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    شو کے دوران آغا علی نے شعیب ملک سے ان کی پسندیدہ ہیروئن کے بارے میں پوچھا توکرکٹر نے کہا کہ بالی ووڈ میں انہیں کرینہ کپور پسند ہیں، جبکہ پاکستانی اداکاراؤں میں انہیں بہت ساری اداکارائیں پسند ہیں، تاہم ہانیہ عامر ان میں سب سے زیادہ پسندیدہ ہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں کبھی کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ نہیں بلکہ اداکارہ اشنا شاہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے کیونکہ اشنا شاہ ان کی بہت اچھی دوست ہیں۔

    احد رضا میرجلد نیٹ فلیکس کی ویب سیریز میں دکھائی دیں گے

    ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں کبھی بھی ثانیہ مرزا کو اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کام کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہوں گا حالانکہ عدنان کے ساتھ میری بہت اچھی دوستی ہے اور وہ بہت اچھے اداکار بھی ہیں لیکن میں پھر بھی چاہوں گا کہ ثانیہ ان کے ساتھ کام نہ کرے۔

    ثانیہ مرزا نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر شعیب ملک کیوں مجھے ان کے ساتھ کام کرتا نہیں دیکھنا چاہیں گے ثانیہ کی اس بات پر شعیب ملک نے کہا میں تمہیں بعد میں بتاؤں گا۔

    تاہم شعیب ملک نے کہ وہ ثانیہ مرزا کو ہمایوں سعید کے ساتھ اداکاری کرتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے-

  • سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    سلمان خان نے دوستی کی خاطر کروڑوں روپے ٹھکرا دیئے

    ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اپنی دریا دلی اوردوستوں کے کام آنے کے لئے مشہورہیں-

    باغی ٹی وی : سلمان خان دوستوں کے کام آنے کے لئے ہروقت تیاررہتے ہیں اوراپنے نقصان کی بھی پرواہ نہیں کرتے اورانہوں نے یہ ایک بارپھرثابت کردکھایا ہے کہ وہ دوستوں کے دوست ہیں-

    فلم ’’پٹھان‘‘باکس آفس پر نیا معیار قائم کرے گی،سلمان خان کی پیشگوئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے دوست اورتیلگو فلموں کے اسٹارچرن جیوی نے سلمان خان کواپنی نئی فلم ’گاڈفادر’ میں مہمان اداکار کے طور پر مختصر کردار ادا کرنے کی درخواست کی جسے سلمان خان نے فوراً قبول کرلیا۔

    شاہ رخ خان نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑدیا

    جب چرن جیوی نے سلمان خان کوکردار ادا کرنے کے پیسے دینے چاہے توانہوں نے لینے سے صاف انکارکردیا سلمان خان کوجو رقم ادا کی جانے تھی کوئی دس بیس ہزار نہیں بلکہ 20 کروڑ کے لگ بھگ تھی لیکن انہوں نے اپنے دوست سے پیسے لینے سےمنع کردیا۔

    شاہ رخ خان کا اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم لانچ کرنے کا عندیہ

    سلمان خان نے چرن جیوی کودھمکی بھی دی کہ اگرپیسے دینے پراصرارکیا تو وہ فلم میں گیسٹ اپئیرنس نہیں دیں گے سلمان خان کے رویے پرجذباتی ہو کر چرن جیوی نے اداکار کو سونے کے دل والا اوردوستوں کا دوست قراردیا۔

  • اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    اداکار محمد علی کو دنیا سے رخصت ہوئے 16برس بیت گئے

    لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری پر 33 برس تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 16برس بیت گئے، مگر ان کی اداکاری کا سحر آج بھی قائم ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان فلم انڈسٹری کے باکمال اور صاحب طرز اداکار محمد علی 19 اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے پائلٹ بننے کا شوق تھا مگر گھریلو معاشی حالات شوبز کی دنیا میں لے آئے، بھرپور جاندارآواز نے انہیں ایک بہترین ریڈیو صداکار کی حیثیت سے منوایا اور فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔

    ایمازون اور ایم جی ایم اسٹوڈیو ملکر تفریح کی دنیا میں تہلکہ مچانے کو تیار

    محمد علی نے 1962 میں فلم ’’چراغ جلتا رہا‘‘ سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا فلم کا افتتاح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا، مگر اصل شہرت 1963 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’’شرارت‘‘ سے ملی محمد علی نے اداکارہ زیبا سے شادی کی اور دونوں نے فلم نگری میں عزّت، وقار اور نام و مقام پایا۔

    محمد علی اور زیبا کی مشترکہ فلموں کی تعداد 70 ہے جن میں50سے زائد فلموں میں وہ ہیرو، ہیروئن کے طور پر نظر آئے محمد علی نے’’باجی‘‘، ’’دال میں کالا‘‘ اور ’’رواج‘‘ سمیت مجموعی طور پر 268 فلموں میں کام کیا۔

    رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومت نے ہدایات جاری کردیں

    زیب علی کے نام سے مشہور یہ فلمی جوڑی برسوں فلمی دنیا پر راج کرتی رہی، اداکار محمد علی سماجی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

    اداکار محمد علی نے جاندار اداکاری پر 9 نگار ایوارڈ اپنے نام کیے۔ شاندار پرفارمنس اور بے مثال اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

    اداکار نے 277 فلموں میں کام کیا، آخری فلم دم مست قلندر تھی جو 1995ء میں سینما گھروں کی زینت بنی محمد علی 19 مارچ 2006ء کو اس دارِ فانی سے کوچ کرگئے مگر وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے 23 مارچ پر ملی نغمہ "شاد رہے گا پاکستان ” جاری کر دیا