Baaghi TV

Category: شوبز

  • ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

    ممبئی: سپر ہٹ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے ہیرو اور تیلگو اداکار پربھاس کو شادی کے 5000 پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق پربھاس بالی ووڈ کے ایکشن تیلگو ہیروز میں سے ایک ہیں اور انہیں بالی ووڈ کا دوسرا سلمان خان بھی کہا جاتا ہے، بھارت اور دنیا بھر کی لڑکیاں ان کی اتنی دیوانی ہیں کہ اب تک انہیں کئی پروپوزل مل چکے ہیں۔

    اداکار پربھاس نے اپنی آنے والی فلم ’’رادھے شیام‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی منصوبہ بندی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم ’’باہو بلی‘‘ کے بعد انہیں 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے۔

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    اداکار پربھاس نے کہا کہ شادی کی وہ تمام درخواستیں میری لیے بڑی الجھن بن گئیں میں شادی ضرور کروں گا لیکن معلوم نہیں کب میری ماں چاہتی ہیں کہ میں جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جاؤں، تاہم میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اس بارے میں ’’باہو بلی‘’ کے بعد سوچوں گا-

    اداکار نے کہا کہ وہ محبت کی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور وہ صحیح وقت آنے پر شادی کرلیں گے۔

    سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

  • جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

    پاکستانی اداکارہ سارہ لورین کا کہنا ہے کہ جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں-

    باغی ٹی وی :حلا ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے انکشاف کیا کہ میں دو سالوں سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، دراصل جو کچھ میری زندگی میں ہورہا تھا وہ سمجھ سے بالاتر تھا گزشتہ دو، تین سالوں سے وہ کسی قسم کا کام نہیں کررہی ہیں-

    اداکارہ نے کہا کہ تھوڑے ہی عرصے میں میرے ساتھ کافی کچھ ہوا، میں نے نام تبدیل کرلیا، پھر میں بالی وڈ چلی گئی، فلموں میں بھی کام کرلیا، ایسا لگ رہا تھا میرے پاس سب کچھ ہے اور پھر مجھے اس کی عادت ہوگئی لیکن چیزیں ہمیشہ ایک سی نہیں رہتیں۔

    یاد رہے کہ سارہ لورین کو ان کے مداح مونا لیزا کے نام سے جانتے تھے البتہ بالی وڈ میں جانے کے لیے اداکارہ کو اپنا نام تبدیل کرنا پڑا تھا، سارہ کا خیال تھا کہ لوگ اطالوی آرٹسٹ کی مونا لیزا کے نام سے مشہور پینٹنگ کی وجہ سے مستقبل میں ان کا مذاق اڑائیں گے لہٰذا انہوں نے اپنا نام تبدیل کردیا۔

    سارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن بالی وڈ سے یہاں آنا اور پھر اتنی بڑی تبدیلی نے مجھے پریشان کردیا جس کی وجہ سے دو سال کام نہیں کیا، میری حالت ایسی ہوگئی تھی کہ میں کیمرے کا سامنا نہیں کر پاتی تھی۔

    اداکارہ نے ڈپریشن سے متعلق بتایا کہ آدھے لوگوں کو پتا نہیں ہے لیکن میں نماز پڑھتی ہوں اور اعتکاف میں بھی بیٹھتی ہوں، لوگ سمجھتے ہیں میں عیسائی ہوں اور میں ان باتوں پر مسکراتی رہتی ہوں لیکن حقیقت یہ نہیں ہے میں 12 سال کی عمر سے اعتکاف میں بیٹھ رہی ہوں، جب بھی مجھے زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں، یہ پہلی بار اس وقت ہوا تھا جب میرے والد کا انتقال ہوا۔

    سارہ نے بتایا کہ جب میں بھارت سے پاکستان لوٹی تو اس وقت کافی پریشان تھی، سمجھ نہیں آرہا تھا کیا کرنا چاہیے، چیزیں تبدیل ہوچکی تھیں، اس وقت بھی میں 6 سے 7 دن کے لیے اعتکاف میں بیٹھی جس کے بعد میری زندگی خود بخود بہتر ہوتی چلی گئی۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کا نام کافی سوچ بچار اور کنسلٹنٹ کے مشورے سے سارہ لورین رکھا گیا لیکن وہ اپنے نام سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھیں مجھے یہ نام پسند نہیں تھا اور ابھی تک لوگوں کو اس نام کے بارے میں پتہ بھی نہیں تھا لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس نے مجھے میرے نام سے محبت کروادی۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کپل شرما شو کے بائیکاٹ کا مطالبہ

    اداکارہ نے مذکورہ واقعے کو بالی وڈ کا یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ سارہ لورین کے لیے اللہ تعالیٰ نے سلمان خان کا انتخاب کیا جو کہ خوشگوار لمحہ تھا ۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم ایک ایوارڈز کی تقریب میں تھے جہاں دیگر معروف اداکار بھی تھے اور پوری دنیا کے سامنے جس نے مجھے اس نام سے پکار کر اسٹیج پر بلایا وہ سلمان خان تھے، جب انہوں نے میرا نام پکارا تو مجھے اس نام سے محبت ہوگئی اس کے بعد میں نے اپنے نام کو تسلیم کرنا شروع کیا اور کہا اب سب مجھے اس نام سے بلا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سارہ لورین نے بالی وڈ میں 2010 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘کجرارے’ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس میں ان کے ساتھ ہمیش ریشمیا نے مرکزی کردار نبھایا تھا، بعد ازاں انہوں نے برکھا اور مرڈر تھری جیسی فلموں میں کام کیا اس کے علاوہ سارہ لورین کے پاکستانی ڈراموں میں شہ بانو، رابعہ زندہ رہے گی، انوکھی، کاجل اور مہربانو شامل ہیں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

  • حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے،صبا قمر

    پاکستانی اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا اور امید کرتی ہوں کہ دوبارہ ہندی فلم انڈسٹری میں کام کروں گی-

    باغی ٹی وی : صبا قمر نے بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ (پی ٹی آئی) کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’مسز شمیم‘ کی کہانی ’مردانگی‘ کے گرد گھومتی ہے، تاہم ویب سیریز بولڈ نہیں بلکہ بہت حساس ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ ٹرانس جینڈر اور ہم جنس پرست کرداروں کے ساتھ بھی کام کریں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ’مسز شمیم‘ ہم جنس پرستی کی کہانی نہیں صبا قمر نے ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ ویب سیریز کے کردار کو اب تک کا منفرد کردار قرار دیا اور کہا کہ انہیں مذکورہ کردار کی پیشکش ہوتے ہی اس سے پیار ہوگیا اور وہ اس میں کھوگئیں۔

    صبا قمر نے کہا کہ میں اپنی پہلی فلم میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں،فلم ’’ہندی میڈیم‘‘میں کام کرکے انہیں پہچان اور بہت سارا پیار ملا ہندی میڈیم کے بعد جب اداکارہ ودیا بالن نے میری تعریف کی تو اس وقت لگا جیسے میں چاند پر ہوں۔

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے فلم فیئر ایوارڈز میں ودیا بالن، سری دیوی، کنگنا رناوت اور عالیہ بھٹ کے ساتھ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تو اس وقت میری خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے بالی وڈ میں مزید کام کرنے سے متعلق کہا کہ میں ایک مثبت سوچ کی مالک ہوں اور اچھے کی امید کررہی ہوں، اگر خدا نے چاہا تو مستقبل میں مزید فلمیں کروں گی۔

    صبا قمر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کے بعد دوبارہ بھارت میں کام نہیں کرسکیں، تاہم اب وہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’’زی فائیو‘‘ کے شو ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ میں کام کررہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    صبا قمر نے دوران انٹرویو بتایا کہ وہ خوش ہیں کہ بالآخر پاکستانی اور بھارتی انڈسٹری گھریلو اور کچن سے متعلقہ کہانیوں والے ڈراموں سے ہٹ کر حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ اداکارہ نے مثال دیتے ہوئے کہا جیسے بھارت میں آپ جن کرداروں کو پردے پر دکھاتے ہیں، آپ ان کرداروں کو زندگی دے رہے ہورہے ہوتے ہیں، لوگوں میں شعور اجاگر کررہے ہوتے ہیں اور ایسا کرنا ضروری ہے۔

    صبا نے کہا ہم ہیرو ہیروئن کے بہت کردار ادا کرچکے حقیقی زندگی میں ایک اچھی بیٹی اور اچھا کپل بننے کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔ اصلیت میں ہم بہت ساری مشکلات کا سامنا کرتے ہیں اور ہمیں ان مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔

    عورت مارچ تنازعات کو ہوا دیتا ہے،وینا ملک

    صبا قمر نے پاکستانی انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اب کچھ عرصے سے مسائل پر مبنی ڈرامے اور فلمیں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں پاکستان میں ٹی وی پر ہم پر کچھ پابندیاں ہیں ہم بولڈ مناظر نہیں دکھاسکتے، ہم حدود پار نہیں کرسکتے لیکن اس سب کے باوجود ہم مسائل پر بات کرتے ہیں اور لوگ ان سے سیکھ رہے ہیں۔ صبا قمر نے ’’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس شو میں معاشرے میں موجود مردانگی کے تصورات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    بلال مقصود نے اردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

  • عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 29 ویں برسی

    عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی 29 ویں برسی

    عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی : حبیب جالب حق و انصاف کی ایک توانا اور ناقابل تسخیر آواز تھی حبیب جالب 24مارچ 1928 ءکو ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور دہلی کے اینگلو عریبک ہائی اسکول سے میٹرک کیا حبیب جالب ابتدا میں جگر مراد آبادی سے متاثر تھے اور روایتی غزلیں کہا کرتے تھے اور ہمارے شعری افق پراس وقت نمودار ہوئے تھے جب آل انڈیا مسلم لیگ تحریک پاکستان میں سرگرم عمل تھی۔

    ان کا اصل نام حبیب احمد تھا، تقسیم ہند کے بعد وہ فیملی کے ساتھ پاکستان آ گئے انہوں نے کراچی میں کچھ عرصہ معروف کسان رہنما حیدر بخش جتوئی کی سندھ ہاری تحریک میں کام کیا یہاں پر انہوں نے معاشرتی نا انصافیوں کو انتہائی قریب سے دیکھا اور پھر ان کا یہی مشاہدہ اور محسوسات ان کی نظموں کا موضوع بن گئے –

    اس تحریک کے زیراثرحبیب جالب ایک رومانی شاعرسے انقلابی شاعر کی منزل کی جانب گامزن ہوگئے حبیب جالب کی نظم کوفلم زرقا میں شامل کیا گیا، پہلا مجموعہ کلام برگ آوارہ کے نام سے 1957ء میں شائع کیا-

    انہوں نے نامساعد حالات میں بھی عوام کیلئے آواز اٹھائی اور ان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔ ان کی آنکھ نے جو دیکھا اور دل نے جو محسوس کیا اس کو من و عن اشعار میں ڈھال دیا اور نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔

    حبیب جالب بطورپروف ریڈرکراچی سے شائع ہونے والے ایک اخبار میں بھی ملازم رہے جالب عوامی شاعر تھے عظیم شاعرآخر دم تک پاکستان کے محنت کش طبقے کی زندگی میں تبدیلی کے آرزو مند رہے انہوں نے معاشرے کے ہر اس پہلو کے خلاف آواز اٹھائی جس میں آمریت کا رنگ جھلکتا تھا اس پرانہوں نے ایوب خان یحیی خان اور ضیاالحق کے دور آمریت میں قید وبند کی صعوبتیں بھی کاٹیں اور جلا
    وطنی بھی جھیلی-

    انہیں 23مارچ 2009ءکو بعد از وفات نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا۔حبیب جالب کی مشہور نظمیں ظلمت کوضیائی،قائد اعظم دیکھ رہے ہو اپنا پاکستان، فرنگی کا جو میں دربان ہوتا، وطن کو کچھ نہیں خطرہ،یہ منصف بھی تو قیدی ہیں،گل سن، میں نے اس سے یہ کہا،دستور،میں نہیں مانتا وغیرہ ہیں۔

    حبیب جالب 64 برس کی عمر میں 12مارچ 1993ء کو وفات پاگئے تھے۔

  • پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    پنجاب الیکش: نوجوت سنگھ سدھو کو شکست، ارچنا پورن کی نشست خطرے میں پڑگئی، سوشل میڈیا پر میمزوائرل

    نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست ، سوشل میڈیا پر ارچنا پورن پر میمز وائرل ہونے لگیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے نتائج پر جہاں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری تھی وہیں اب اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔

    بھارتی پنجاب اب آپ کا۔ کانگریس، بی جے پی کو بدترین شکست

    بھارتی میڈیا کے مطابق اس کی وجہ یہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو الیکشن میں مصروف تھے اور اسی وجہ سے معروف کامیڈی شو دی کپل شرما شو میں بھارتی اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے سدھو جی کی کرسی سنبھال لی تھی۔

    تاہم اب نوجوت سنگھ سدھو کو الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے ارچنا پورن کو کامیڈی شو میں سدھو کی کرسی چھوڑنی بھی پڑ سکتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا ہر ارچنا پورن کی جاب کو لے کر میمز کی بھرمار ہو گئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب ارچنا پورن کی جاب خطرے میں ہے۔

    اردو بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی دوسری سرکاری زبان بن گئی


    https://twitter.com/eshaloveu20/status/1501845010563551232?s=20&t=njFBRFbWoRVy54jvcqi0-Q


    https://twitter.com/Sukhbrar5414/status/1501873284886851589?s=20&t=njFBRFbWoRVy54jvcqi0-Q

    دوسری جانب ارچنا پورن سنگھ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ان میمز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے نوجوت سنگھ سدھو پر مضحکہ خیز اور مزاحیہ میمز کو ریٹویٹ کیا۔ مجھے تمام لطیفے بہت پسند آئے جیسے دوسری بار وہ سیٹ ہارے، پہلی بار وہ ارچنا پورن سنگھ سے ہارے اور ایک صارف نے کہا کہ ارچنا جی آپ کی کرسی خطرے میں ہے وغیرہ انیوں نے مزید کہا کہ مجھے ہر طرح کا مزاح پسند ہے-

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    ارچنا نے کہا کہ درحقیقت، میں سدھو جی سے صرف ایک بار ملی ہوں جب میں شو میں اپنی فلم ڈولی کی تشہیر کیلئے گئی تھی ہم وہاں ملے۔ خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں وہاں بیٹھوں گی اورسدھو اور میرے نام کو لے کر اتنا انتشار ہو گا۔ کل میرانام ٹویٹر پر ٹرینڈ کر رہا تھا، کیا آپ تصور کر سکتے ہیں۔ میرا کیا لینا دینا۔ یہ بہت اچھا ہو سکتا ہے کہ وہ دوبارہ سیٹ پر آ جائیں یہ ان کے لیے بہت اچھا ہے۔ میں ہمیشہ آگے بڑھتی ہوں۔ میں نے اتنے سالوں سے کامیڈی سرکس کیا ہے۔ ایسا نہ ہوا تو کچھ اور ہو گا۔ ہم پیشہ ور اور فنکار ہیں، ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا ہے۔ میں نے کپل کے ساتھ 10 سال سے کام کیا ہے اور یہ بہت اچھا سفر رہا ہے۔

    بریکنگ، بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں تباہ

  • نعمان اعجاز اور صبا قمر کی  ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    نعمان اعجاز اور صبا قمر کی ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ ریلیز

    اداکار نعمان اعجاز اورصبا قمر کی رومانٹک ٹریجڈی ویب سیریز ’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر 11 مارچ کو ریلیز کیا گیا جو کہ اب تک مذکورہ اسٹریمنگ پر پیش ہونے والی تیسری ویب سیریز ہے ’چڑیلز‘ کے بعد ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ کو بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر اور نعمان اعجاز نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جنہیں ایک جوڑی کی صورت میں دکھایا گیا ہے۔

    ’مسز اینڈ مسٹر شمیم‘ میں صبا قمر نے عُمینا نامی اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والی خاتون کا کردار ادا کیا جب کہ نعمان اعجاز نے ’شمیم‘ نامی نفیس اور محبت کرنے والے شخص کا کردار ادا کیا ہے۔

    ویب سیریز میں نعمان اعجاز غیر روایتی مرد کے طور پر دکھائی دیتے ہیں جو کسی مخںث شخص کی طرح ہوتے ہیں، تاہم درحقیقت وہ ایسے نہیں ہوتے –

    مذکورہ ویب سیریز کا پہلا نام من جوگی رکھا گیا تھا مگر بعد ازاں اس کا نام تبدیل کردیا گیا تھا، اس کی ہدایات کاشف نثار نے دی ہیں۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

  • سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ

    کراچی: سوشل میڈیا صارفین اداکارہ ثنا جاوید پر پابندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل ماڈل منال سلیم نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کا نام لیے بغیر ان کی جانب سے برتے جانے والے نامناسب اور ناقابل برداشت رویے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اب مزید کسی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔ اور انہوں نے اپنے تمام کلائنٹ سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ ان سے کسی اداکارہ کے ساتھ شوٹنگ کرنے کا نہ کہیں کیونکہ یہ اداکارائیں ہمیں ’’دو ٹکے کی ماڈلز‘‘ سمجھتی ہیں۔ ہم بھی کام کرنے آتے ہیں مفت میں ذلیل ہونے نہیں آتے۔

    ماڈل منال سلیم کی یہ پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد کئی میک اپ آرٹسٹ ان کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ منال سلیم اداکارہ ثنا جاوید کی بات کررہی ہیں اور پھر کئی میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے خوفناک تجربے کو شیئر کیا اور انہیں انتہائی غیر پیشہ ورانہ اداکارہ قرار دیا۔

    میک اپ آرٹسٹوں نے ایسی کئی مثالیں شیئر کیں جہاں انہیں ثنا جاوید کے بدترین سلوک کو برداشت کرنا پڑا تھا۔ معروف میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر، ریان تھامس اور دیگر نے سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی ان کے ساتھ بدسلوکی کی کہانیاں شیئر کیں۔


    سوشل میڈیا پر ثنا جاوید کی جانب سے ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکی کے بارے میں لوگ باتیں کررہے ہیں اور اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ ثنا جاوید کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کر رہے ہیں-


    سوشل میڈیا صارفین کا موقف ہے کہ انڈسٹری اورعوام دونوں کو ثنا جاوید پر پابندی لگانی چاہئے اور ثنا جاوید کو ان تمام لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے جن کے ساتھ انہوں نے برا سلوک کیا۔
    https://twitter.com/MashaallK/status/1501158665528688649?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    https://twitter.com/meeruansari/status/1501590887050133506?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    https://twitter.com/HVMSAFAR/status/1501603663587864583?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A


    لوگوں نے ثنا جاوید کو کام دینے والے اداروں پر بھی غصے کا اظہار کیا کہ آپ لوگ اتنی مغرور اور بدتمیزی لڑکی کو کام کیوں دے رہے ہیں۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ثنا جاوید کی شکل خوبصورت ہے لیکن وہ اندر سے بہت بدتمیز اور بدلحاظ ہیں۔


    https://twitter.com/shazamizhere/status/1501749472577130500?s=20&t=aqorRwLxlVaa5z6eOOvI-A
    واضح رہے کہ ماڈل منال سلیم اور دیگر میک اپ آرٹسٹوں کے الزامات پر فی الحال تو ثنا جاوید کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا، تاہم انہوں نے لوگوں کی بے تحاشہ تنقید کے بعد اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تبصروں کا سیکشن بند کردیا ہے۔


  • کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” اسپاٹی فائے کے 50 عالمی وائرل گانوں میں تیسرے نمبر پر

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا گانا”پسوڑی” اسپاٹی فائے کے 50 عالمی وائرل گانوں میں تیسرے نمبر پر

    علی سیٹھی اور شے گِل کے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے گانے نے اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ کی عالمی وائرل ویڈیوز کی فہرست میں ٹاپ تھری میں جگہ بنا لی۔

    باغی ٹی وی : ’کوک اسٹوڈیوکے پانچویں گانے ’پسوڑی‘ کو گزشتہ ماہ 7 فروری کو جاری کیا گیا تھا اور مذکورہ گانا پہلے 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا پہلا گانا بنا تھا۔

    گانے میں جہاں علی سیٹھی کی آواز کو بہت سراہا گیا، وہیں نئی گلوکارہ شے گِل کی بھی تعریفیں کی گئیں اور انہیں اسی سے شہرت ملی اب ’پسوڑی‘ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے ’اسپاٹی فائے‘ کے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔

    ’اسپاٹی فائے‘ کی فہرست گلوبل 50 وائرل ویڈیوز میں ’پسوڑی‘ 8 مارچ کی صبح تک تیسرے نمبر پر موجود تھا مگر مذکورہ چارٹ میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔

    ’پسوڑی‘ کے چارٹ پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد علی سیٹھی اور کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر عبداللہ صدیقی اور ذالفقار جبار علی خان المعروف زلفی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹس کیں –

    علی سیٹھی نے گلوبل وائرل 50 گانوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں گزشتہ برس زلفی نے بتایا تھا کہ مذکورہ گانا عالمی سطح پر جگہ بنانے میں کامیاب جائے گا۔

    علی سیٹھی نے لکھا کہ انہیں زلفی کی بات پر ہنسی آئی تھی اور انہوں نے کچھ کہے بغیر کافی پی کر گانے بنانے پر غور شروع کیا تھا اب ان کا ’پسوڑی‘ گلوبل وائرل 50 فہرست میں تیسرے نمبر پر آیا ہے تو انہیں نہ صرف خوشی ہو رہی ہے بلکہ وہ حیرانی بھی ہو رہی ہیں۔

    علی سیٹھی نے شے گِل سمیت زلفی اور عبداللہ صدیقی کو بھی ٹیگ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور ساتھ ہی تمام شائقین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے گانے کو تیسرے نمبر پر پہنچایا۔

    علی سیٹھی نے اسی حوالے سے انسٹاگرام اسٹوری بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک بھارت کے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا گانا سب سے زیادہ انڈیا میں سنا گیا۔

    ’پسوڑی‘ کے تیسرے نمبر پر آنے پر علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔

    آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم کی تاریخ کا اعلان

  • بلال مقصود نے اردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

    بلال مقصود نے اردو میں بچوں کیلئے اینیمیٹڈ نظمیں جاری کردیں

    معروف گلوکاراور موسیقار بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کے لیے قومی زبان اردو میں مختلف موضوعات پر اینیمیٹڈ نرسری نظموں کی ویڈیوز جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی : بلال مقصود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو میں ’نرسری رائمز‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بسکٹ کمپنی کے تعاون سے بچوں کے لیے اردو اور آسان زبان میں نظمیں تیار کی ہیں۔
    https://youtu.be/o5ioxlGXbUc
    بلال مقصود کے مطابق نظموں کی ویڈیوز میں جہاں آسان زبان کا استعمال کیا گیا ہے، وہیں اینیمیٹڈ ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو گنتی سمیت دیگر چیزیں سکھائی اور سمجھائی گئی ہیں مذکورہ اینیمیٹڈ ویڈیو نظمیں بنانے کا مقصد بچوں کو اردو زبان میں معیاری مواد فراہم کرنا تھا، جسے بچے آن لائن دیکھ کر کچھ سیکھ سکیں۔
    https://youtu.be/iGF8h1dvzn4
    بلال مقصود نے تمام نرسری نظموں کی ویڈیوز کو اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جب کہ انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی ویڈیوز کو شیئر کیا ان کی ویڈیوز کو گلوکو بسکٹ کے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا۔
    https://youtu.be/Gi79pVJXsmo
    بلال مقصود کی جانب سے جاری کی گئی سات اینیمیٹڈ ویڈیوز میں بچوں کو سکھانے کے لیے مختلف کہانیاں پیش کی گئی ہیں ویڈیوز میں جہاں اینیمیٹڈ جانور دکھائی دیتے ہیں، وہیں پس پردہ بلال مقصود کی آواز میں شاعری سنائی دیتی ہے ویڈیوز کی موسیقی بھی بچوں کی مناسبت سے پرامید اور جوشیلی رکھی گئی ہے اور لوگوں نے ان کی کاوش کو سراہا۔
    https://youtu.be/LLPre-OcL34

  • سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

    سوناکشی سنہا نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبر جعلی ہے۔

    باغی ٹی وی : دو دن قبل بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ سوناکشی سنہا کے پرانے فراڈ کیس میں ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد کی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں لیکن ادکارہ نے مذکورہ خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے اسے خود کو ہراساں کیے جانے کا تسلسل قرار دیا ہے۔

    سوناکشی سنہا نے گزشتہ روز 8 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبر جعلی ہے اور وہ حیران ہیں کہ کسی بھی میڈیا ہاؤس نے ان سے تصدیق کیے بغیر خبر کیسے چلائی؟-

    سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


    اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے حوالے سے کسی بھی عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے اور یہ کہ جس شخص نے مذکورہ خبر میڈیا میں پھیلائی، وہ انہیں ہراساں کر رہے ہیں اگرچہ اداکارہ نے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیا، تاہم اعتراف کیا کہ ان کے خلاف فراڈ کا ایک کیس مراد آباد کی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور وہ اس پر مزید کوئی بات نہیں کر سکتیں۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی ایک اور تصویر وائرل

    اداکارہ نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا کیس دائر کیا گیا، جس پر ان کی قانونی ٹیم کام کر رہی ہے جب کہ وہ مذکورہ معاملے پر اب میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گی سوناکشی سنہا نے میڈیا کو اپیل کی کہ ان سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے سے قبل صحافی اور میڈیائی ادارے معاملے کی تصدیق کرلیا کریں۔

    اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے بتایا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے میڈیا کمپین کو اپنے خلاف ہراساں قرار دیا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک بلیک میلر شخص ہراساں کر رہے ہیں، جو ان سے مختلف وقتوں میں رقم بھی بٹور چکے ہیں سوناکشی سنہا نے بلیک میلر شخص کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری جاری