Baaghi TV

Category: شوبز

  • نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی

    ماسکو: اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے روس میں اپنی سروس معطل کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ فلیکس نے یوکرین پر ماسکو کے حملے کا جائزہ لیتے ہوئے روس میں مستقبل کے تمام منصوبوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

    سوشل میڈیا کمپنیز نے یو کرین میں روسی افواج کا راستہ روکنےکیلئے اہم حکمت عملی…

    نیٹ فلکس کے ترجمان نے کہا کہ زمینی حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے روس میں اپنی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اس سے قبل نیٹ فلکس نے کہا تھا کہ اس کا روسی سروس میں سرکاری چینلز کو شامل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اس ضابطے کے باوجود کہ ملک میں ریاستی حمایت یافتہ چینلز کی فراہمی کمپنی کیلئے لازمی ہے۔

    انٹرنیشل ٹینس فیڈریشن نے بھی روس کی رکنیت معطل کر دی

    واضح رہے کہ گوگل نے روسی پلیٹ فارمز رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو یورپ میں بلاک کردیا تھا جبکہ اسنیپ چیٹ، یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹر نے بھی اشتہار پر پابندی عائد کررکھی ہے-

    علاوہ ازیں گوگل نے روسی افواج کو یوکرین میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے گوگل میپ سروس بھی بند کردی تھی جبکہ فیس بک بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔

    اسسنیپ چیٹ نے پڑوسی ملک بیلا روس میں بھی اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی لگا رکھی ہے۔

    ایپل نے روس میں مصنوعات کی فروخت روک دی

  • اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں سے ملاقات ہوگی،نصیرالدین شاہ

    اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں سے ملاقات ہوگی،نصیرالدین شاہ

    ممبئی: بالی وڈ کے مشہوراداکار نصیرالدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی دوستوں اور مداحوں سے جلد ملاقات کی امید ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے ساحل کنارے سجی ادیبوں، قلمکاروں اور دانشوروں کی محفل، کراچی لٹریچر فیسٹول کے آخری روز آئینِ پاکستان، خبر کے سفر، ٹی وی ڈرامے کے بدلتے نقوش کے حوالے سے بات کی گئی سرپرائز سیشن کے دوران بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ نے آن لائن شرکت کی۔

    سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    نصیرالدین شاہ کا کراچی لٹریچرفیسٹیول میں آن لائن گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ نے چاہا توجلد پاکستان میں موجود دوستوں اورمداحوں سے ملاقات ہوگی۔

    نصیرالدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اداکار ہی نہیں بلکہ ہرشخص ہیرو بننا چاہتا ہے لیکن دنیا کوصرف اچھا کام یاد رہتا ہے اداکاری کے شعبے اورادب کا ایک دوسرے سے رابطہ ضروری ہے میں سمجھتا تھا کہ ناچ گانا میرے بس کی بات نہیں-

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ مرزا غالب اورفیض احمد فیض جیسے شاعروں نے میرے تخلیقی سفرمیں اہم کردار ادا کیا اوران شخصیات کی وجہ سےہی ادبی میلوں میں دلچپسی پیدا ہوئی۔

    اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی فلم "عشرت میڈ ان چائنا” ریلیز

    واضح رہے کہ حال ہی میں نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اونوماٹومانیا (Onomatomania) نامی بیماری میں مبتلا ہیں جوکہ ایک نفسیاتی مرض ہے انہوں نے ایک انٹرویو میں اس بارے میں کھل کر بتایا کہ وہ کس طرح اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔

    نصیرالدین شاہ نے کہا تھا کہ میں اونوماٹومانیا نامی بیماری میں مبتلا ہوں، میں مذاق نہیں کر رہا، یہ ایک طبی حالت ہے آپ اسے ڈکشنری میں دیکھ سکتے ہیں یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ بغیر کسی وجہ کے ایک لفظ یا ایک جملہ، ایک آیت یا تقریر کو دہراتے رہتے ہیں، میں اس طرح ہر وقت کرتا ہوں اس لیے میں کبھی بھی بالکل آرام نہیں کرتا، ہاں تک کہ جب میں سو رہا ہوں تب بھی وہ جملہ دہراتا رہتا ہوں-

    اونوماٹومانیا (Onomatomania) کیا ہے؟

    Onomatomania بعض الفاظ اور ان کی سمجھی جانے والی اہمیت کا تعین ہے۔ Onomatomania والے لوگ ان مخصوص الفاظ پر جنون رکھتے ہیں جو وہ بار بار استعمال کرتے ہیں۔

    طبی ماہرین نفسیات کے مطابق اونوماٹومانیا (Onomatomania) ایک ایسی حالت ہے جہاں شخص کسی خاص لفظ، فقرے یا سطر کو بار بار دہرانے میں مصروف رہتا ہے اور بات چیت میں اسے بار بار استعمال کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ ایک نفسیاتی بیماری نہیں ہیں وہ کہتے ہیں کہ اونوماٹومانیا کو بیماری یا نفسیاتی حالت نہ کہیں، یہ کچھ لوگوں کو صرف اس صورت میں پریشان کر سکتی ہے جب یہ ہماری روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرتی ہے جس میں ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی شامل ہے۔

    منشیات کیس : آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا

  • یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا سے سوال

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا سے سوال

    فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے کہا ہے کہ ہمیں ہر جگہ ہونے والی ناانصافی پر بات کرنی ہوگی۔

    باغی ٹی وی :یہ بات اداکارہ نے روسی حملے کے بعد دنیا کی طرف سے ہونے والے ردعمل پر کہی انہوں نے دنیا سے سوال کیا ہے کہ جس طرح یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی جا رہی ہے، اسی طرح مسلمان ممالک پر حملوں یا مسلمانوں کے استحصال کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟

    جویوکرین سےنکلنا چاہتا ہےپہلےایمبیسی کےواش روم صاف کرے:یوکرین میں بھارتی سفارتخانےکاطلبا سےرویہ

    بیلا حدید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کسی بھی انسان یا ملک کے ساتھ کیے جانے والے جبر اور استحصال کو جائز نہیں سمجھا جا سکتا اور ایسے اعمال کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

    بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے آپ سے سوال کریں کہ وہ اپنے ارد گرد ہونے والی کتنی ناانصافیوں پر خاموش رہتے ہیں اور ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگرلوگوں کو پہلی باردنیا میں جنگ کا علم ہو رہا ہےتو پھر یقینی طورپر وہ اس دنیا میں نہیں رہتے،کیوںکہ جنگیں ہمیشہ سے ہی اس کا حصہ رہی ہیں اور جنگوں پر جو ہم رد عمل دیتے ہیں وہ بھی شروع سے ہی موجود ہے۔

    ماڈل نے اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کی جانب سے لبریشن موومنٹ کا ساتھ دینے اور ایک جنگ کو ختم کرنے کے لیے دوسری جنگ سے متعلق بھی لکھا کہا کہ عام طور پر لوگ کسی بھی ظلم و بربریت کی مذمت اس وقت کرتے ہیں جب خود اس سے کسی طرح متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔

    امریکہ روس پرحملہ آور ہونے کے لیے جنگی جہاز دے: یوکرینی صدرنے بڑا مطالبہ کردیا

    انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مذکورہ معاملہ یوکرین کا ہے اور ان پر مسلط کی گئی جنگ اور ان کے استحصال سے کسی طرح بھی انکار نہیں کیا جا سکتا اور ان کے خلاف بربریت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن ساتھ ہی یہ معاملہ صرف ایک قوم کا نہیں بلکہ انصاف کے ساتھ ناانصافی کا ہے، ہمیں ہر جگہ ہونے والی ناانصافی پر بات کرنی ہوگی۔

    بیلا حدید نے لکھا کہ ہم جبر کی جو تعریف لکھتے ہیں اور جو زبان اس کی مذمت کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہ کسی ایک مظلوم کے حق اور کسی دوسرے مظلوم کے خلاف نہیں ہونی چاہیے انہوں نے سوال کیا کہ کتنے مسلمان ممالک ہیں جن پر مغربی ممالک حملہ آور ہیں؟ ان پر ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں؟ چائنا میں مسلمانوں کو کیمپس میں قید کیا جا رہا ہے؟

    روس نے یوکرین کے 2,037 فوجی ڈھانچوں کو تباہ کردیا:روسی وزارت دفاع

    ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ فلسطین میں کیا کچھ ہو رہا ہے؟انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں لکھا کہ دنیا بھر کے لوگ مسلمان ممالک پر حملوں پر خاموش رہتے ہیں، تاہم انہوں نے ذو معنی جملوں میں شکوہ کیا کہ جو لوگ یوکرین اور روس کی جنگ پر بول رہے ہیں، انہی لوگوں کو مسلمان ممالک پر ہونے والے حملے نظر نہیں آتے۔

    بیلا حدید کو دنیا بھر میں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم، ان کے ساتھ کیے جانے والے سلوک، ناانصافیوں اور مسلمان خواتین پر حجاب پہننے کی وجہ سے کی جانے والی تنقید پر کھل کر بولنے کے باعث شہرت حاصل ہے وہ ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ تفریق روا رکھے جانے والے مسائل پر کھل کر بولتی ہیں-

    گزشتہ ماہ انہوں نے بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں مسلمان خواتین کے حجاب پر ہونے والے مسائل پر بھی پوسٹ کی تھی لکھا تھا کہ دنیا بھر کے طاقتور ممالک کی ’حجاب مخالف پالیسیاں ان کے جنسی تعصب اور مسلم مخالف‘ رویے کو ظاہر کرتی ہیں۔

    اگرکوئی پیوٹن کوقتل کردے تویہ روس اوردنیا کیلئے بہت بڑی خدمت ہوگی ،امریکی سینیٹر

  • سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سوناکشی سنہا مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ایک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد مشکل میں پھنس گئیں اداکارہ پر دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے جس کے لیے انہوں نے 37 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

    عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد آباد کے رہائشی ایونٹ آرگنائزر پرمود شرما نے دہلی میں ایک تقریب منعقد کی تھی جس میں سوناکشی سنہا بطور چیف گیسٹ (مہمان خصوصی) مدعو تھیں تاہم اداکارہ تقریب میں نہیں پہنچیں جس کے بعد تقریب کے منتظم نے اداکارہ سے ان کے
    پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

    سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل

    رپورٹس میں یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ تقاضا کرنے کے باوجود سوناکشی سنہا کے مینجر نے ایونٹ آرگنائزر کو پیسے واپس دینے سے انکار کردیا جب متاثرہ شخص کو بار بار اداکارہ سے رابطہ کرنے کے باوجود پیسے نہیں ملے تو اس نے سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکا دہی کی شکایت درج کروائی۔

    رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا اس کیس میں بیان ریکارڈ کروانے کی غرض سے مراد آباد آئی تھیں، لیکن اس کے بعد مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے عدالت نے اداکارہ کے وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

    سوناکشی سنہا سے قبل بھی دیگر متعدد شوبز شخصیات کے خلاف اسی طرح کے کیسز دائر ہو چکے ہیں اور ان پر ایسے الزامات لگتے رہے ہیں کہ وہ پیسے لینے کے باوجود ایونٹ میں شرکت نہیں کرتیں۔

    دوسری جانب سوناکشی سنہا نے تاحال اپنے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

  • ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    ابھی تک رمضان ٹرانسمشن کا فیصلہ نہیں کیا : عامر لیاقت

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    دو روز قبل پاکستان کے مشہور فیشن میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خبر شیئر کی تھی کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔

    عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرائی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔

    عامر لیاقت نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا وہ (دانیہ شاہ) مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔

    عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلیے افواہوں سے گریز کریں۔

  • عدالت نے کم کارڈیشین کو "سنگل” قرار دیا

    عدالت نے کم کارڈیشین کو "سنگل” قرار دیا

    امریکا کی عدالت نے معروف ریئلٹی ٹی وی اسٹار 41 سالہ کم کارڈیشین کو’سنگل‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق کم کارڈیشین نے حال ہی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی مقامی عدالت نےکچھ ہفتےقبل ہی درخواست دائر کی تھی کہ انہیں’غیر شادی شدہ‘ قراردیاجائےتاہم عدالت نےان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں ’سنگل‘قرار دے دیا۔

    عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    رپورٹ کے مطابق عدالت نے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کی شادی کی رجسٹریشن منسوخ کی، جس سے ریئلٹی ٹی وی اسٹار کا ’سنگل‘ یا ’غیر شادی شدہ‘ ہونے کی حیثیت بحال ہوگئی۔

    کم کارڈیشین نے چند ہفتے قبل مذکورہ عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کی شادی کی رجسٹریشن کو جلد منسوخ کیا جائے، کیوںکہ ان کے شوہر ان سے رشتے سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

    طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

    اداکارہ و ٹی وی اسٹار نے اپنی درخواست میں لکھا تھا کہ انہوں نے کانیے ویسٹ کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے معاملات کو خفیہ رکھیں اور شادی کو ختم کرکے آگے بڑھیں مگر وہ اپنی ضد پر قائم ہیں کانیے ویسٹ انہیں طلاق دینے کو تیار نہیں اور نہ ہی معاملات کو خفیہ رکھ رہے ہیں بلکہ شادی، تعلقات اور بچوں سے متعلق غلط معلومات سوشل میڈیا پر پھیلا رہے ہیں اور انہیں اپنی اہلیہ کے طور پر متعارف کرا رہے ہیں۔

    اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے ان کی شادی کی رجسٹریشن کو منسوخ کردیا، جس کے بعد کم کارڈیشین قانونی طور پر ’سنگل‘ بن گئیں اور اب وہ کسی اور سے شادی کر سکتی ہیں کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ کے درمیان طلاق کے معاملات طے ہونا ابھی باقی ہیں، تاہم اب ان کی شادی ٹوٹ چکی ہے کم کارڈیشین نے فروری 2021 میں طلاق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

    کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ نے 24 مئی 2014 کو اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے بعد شادی کی تھی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

    کانیے ویسٹ اور ان کی اہلیہ کم کارڈیشین اپنی شادی بچانے کے لئے ایک ہو گئے

  • اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی فلم "عشرت میڈ ان چائنا” ریلیز

    اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی فلم "عشرت میڈ ان چائنا” ریلیز

    اداکار محب مرزا اور صنم سعید کی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم "عشرت میڈ ان چائنا” کو پاکستان بھر کے سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔

    باگی ٹی وی ن: "عشرت میڈ ان چائنا” محب مرزا کے 2006 کے مقبول کامیڈی ڈرامے”عشرت باجی” کا تسلسل ہے اور مذکورہ فلم میں جہاں انہوں نے ہدایت کاری کی دنیا میں بھی قدم رکھا ہے فلم کی شوٹنگ چین کے بجائے تھائی لینڈ میں کی گئی ہے اور ابتدائی طور پر فلم کو 2021 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کورونا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی۔

    مریم نواز کی بائیو گرافی کیلئےگورے ہونے کا انجکشن لگوالوں گی، صنم سعید

    فلم کا پریمیئر 3 مارچ کو کراچی میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں متعدد شوبز شخصیات سمیت میڈیا سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی تھی۔

    احسن رضا فردوسی کی لکھی گئی فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی حیثیت سے محب مرزا کا ساتھ تحسین خان اور پرمیش ادیوال نے بھی دیا ہے۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید…

    "عشرت میڈ ان چائنا” سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) نے اس میں منفی کردار ادا کیا ہے اور ان کے کردار کو بہت سراہا جا رہا ہے فلم میں ’عشرت‘ کا مرکزی کردار محب مرزا نے ادا کیا ہے جب کہ صنم سعید نے ان کی محبت ’اختر‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

    ویب سیریز’مسٹر اینڈ مسز شمیم‘ رواں ماہ ریلیز کی جائے گی

    فلم میں نہ صرف ایکشن اور رومانس کو دکھایا گیا ہے بلکہ اس میں کامیڈی اور مصالحے کو بھی شامل کیا گیا ہے فلم کی کاسٹ میں صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی، علی کاظمی، مانی، شبیر جان، نیر اعجاز، امام سید اور مصطفیٰ چوہدری شامل ہیں۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں محب مرزا نے اسے ’پیسہ وصول‘ فلم کہا، جسے دیکھ کر شائقین بہت خوش ہوں گے یہ فلم عشرت کے زندگی کے سفر اور چین میں اس کی کایا پلٹنے پر مشتمل ہے۔

    محب مرزا نے کہا کہ یہ فلم تفریح سے بھرپور ہے، شاید آپ کو کچھ چیزیں سمجھنے کے لیے اسے دوبارہ دیکھنا پڑے۔ اس میں ڈسکس کرنے کے لیے بہت چیزیں ہیں اپنی فلم کو نوجوانوں کے لیے ہنسی مزاح، موسیقی اور ایکشن سے بھرپور قرار دیتے ہوئے محب مرزا نے کہا کہ ’پاکستان میں ایسا ایکشن اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

    عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    فلم کی مرکزی کرادر صنم سعید نے کہا کہ یہ لفظوں اور ناموں سے کھیلنے کی ایک کوشش ہے۔ فلم میں ہیرو کا نام عشرت ہے تو ہیروئن کا نام اختر رکھا گیا۔ یہ مزاحیہ تھا پرانے زمانے میں ایسے نام ہوا کرتے تھے۔میری آنٹی کا نام اختر ہے۔ میری دادی کا نام جمال تھا ساتھ ہی انہوں نے مشہور گلوکارہ اقبال بانو کا بھی نام لیا کہا کہ پرانے زمانے میں یہ نام عام تھے اور امید ہے کہ اب بھی لوگوں کو یہ یاد آئے گا اور لڑکیوں کے ایسے نام رکھے جائیں گے۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    اداکارہ نے بتایا کہ چونکہ اس فلم کا سکرپٹ، ہدایت کار اور کاسٹ اچھی تھی تو اسی وجہ سے انہوں نے اس میں کام کرنے کی حامی بھری صنم سعید نے اپنے کردار کو ناظرین کے لیے ’شاکنگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکرین پر میں نے اس طرح کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ناظرین کے لیے یہ شاک ویلیو ہوگی، کیونکہ میں چاہتی ہوں کہ لوگ یہ دیکھ سکیں کہ میں ہر قسم کا کردار کرسکتی ہوں اور کرنا چاہتی ہوں اختر‘ ایک چلبلی، پُر اعتماد، مزیدار اور شوقین مزاج لڑکی ہے میرے پہلے کے کردار تھوڑے سے سنجیدہ اور سیدھے سادھے تھے، تو یہ جو تھوڑا سا الگ کام ہے، مجھے اسے کرنے میں بہت مزا آیا اور امید ہے کہ لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

  • طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

    طلاق کے بعد بہت خوش ہوں، فریال محمود

    اداکارہ فریال محمود نے طویل عرصے سے جاری اپنی طلاق کی چہ مگوئیوں پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلاق کے بعد بہت خوش ہیں-

    باغی ٹی وی : فریال محمود نے کورونا وائرس کی وبا کے آغاز میں مئی 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار دانیال راحیل سے شادی کی تھی شادی کے محض 4 ماہ بعد ستمبر میں ہی ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں، جنہیں اس وقت اداکارہ نے جھوٹا قرار دیا تھا۔

    فریال محمود اپنی طلاق کی افواہ پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر برہم

    بعد ازاں اگست 2021 میں فریال محمود نے احسن خان کے شو میں مختصر طور پر بتایا تھا کہ وہ سنگل ہیں مگر انہوں نے طلاق کے حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کی تھی اب انہوں نے ’ایکسپریس ٹربیون‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں طلاق کی تصدیق کردی اور اور دانیال راحیل کو اپنا سابق شوہر قرار دیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق کب اور کن وجوہات کی بنا پر ہوئی؟ یا پھر انہوں نے خلع لی؟

    اداکارہ نے انٹرویو میں طلاق کے معاملے پر سوال پوچھے جانے پر محتاط انداز میں بات کرتے ہوئے مختصراً بتایا کہ آخر لوگ ان کی طلاق سے متعلق کیوں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ کیوں لوگوں کو اپنی زندگی سے متعلق ہر بات بتائیں؟-

    فریال محمود کا کہنا تھا کہ ان کی طلاق صرف ان تک محدود نہیں ہے بلکہ ان کے ساتھ ان کے سابق شوہر کا نام بھی اس سے جڑا ہوا ہے اور وہ بھی معروف شخصیت ہیں اور کیوں وہ ان سے متعلق بات کریں اور کیوں ان کا نام میڈیا میں اچھالیں؟ وہ اداکارہ ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی ان کی ذاتی زندگی یا طلاق پر ہر طرح کی بات کرے اور ان سے ہر سوال کا جواب مانگے۔

    فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم کا پہلا ٹیزر جاری

    تاہم اداکارہ نے بتایا کہ وہ شادی ختم ہونے کے بعد گزشتہ سال فلم کی تعلیم حاصل کرنے یورپی ملک اٹلی چلی گئی تھیں، جہاں انہیں زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کا موقع ملا اٹلی میں انہیں خوشگوار زندگی گزارنے کا موقع ملا، انہیں وہاں پیار ملا، وہ خوبصورت لوگوں سے ملیں، اچھے مقامات کی سیر کی اور بہت کچھ سیکھا۔

    فریال محمود نے یہ بھی واضح کیا کہ جب سوشل میڈیا میں ان کی اور دانیال راحیل کی علیحدگی اور طلاق کی خبریں چل رہی تھیں، تب ان کے درمیان کوئی اختلافات نہیں تھے اور وہ ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔

    ان کے مطابق لوگوں نے اس وقت انٹرنیٹ پر انہیں طلاق یافتہ جوڑا قرار دیا اور لکھا کہ فریال محمود نے دانیال راحیل کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا جب کہ انہوں نے اپنے بھائی کو بھی ان فالو کیا تھا۔

    فریال محمود نے کہا کہ قسمت کا لکھا کبھی ٹل نہیں سکتا اور ان کی قسمت میں سابق شوہر دانیال راحیل کے ساتھ علیحدگی لکھی تھی تو اس رشتے کا ختم ہونا لازم تھا۔

    اداکارہ فریال نے مزید کہا کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں طلاق کے بعد کیسے برداشت کر رہی ہوں لوگوں کی جانب سے کی جانے والی باتیں اور سوالات تو اس سوال پر صرف میں یہ ہی کہوں گی کہ میں بہت خوش اور دوبارہ فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتی ہوں۔

    اداکارہ سونیا حسین مجھ سے حسد کرتی ہیں فریال محمود

    فریال محمود نے کیریئر کے آغاز میں جسمانی ساخت پر نامناسب رویہ اختیار کیے جانے سے متعلق کہا کہ زائد الوزن ہونے کی وجہ سے انہییں موٹا کہا جاتا تھا اور انہیں وزن کم کرنے کے مشورے دیئے گئے انہیں پروڈیوسرز اور ہدایت کار بتاتے تھے کہ موٹاپے کی وجہ سے انہیں کبھی بھی مرکزی کردار نہیں ملے گا، اس لیے انہیں اپنا وزن کم کرنا چاہیے۔

    انہوں نے حیران کن انکشاف کیا کہ ’مریم‘ نامی ڈرامے میں کام کرتے وقت ہدایت کار نے انہیں کہا کہ وہ مرکزی کردار ادا نہیں کر سکتیں، کیوں کہ مذکورہ کردار خالص کنواری لڑکی کے لیے لکھا گیا ہے ہدایت کار کا خیال تھا کہ فریال کا وزن زیادہ ہے تو وہ کنواری نہیں ہوں گی۔

    انہوں نے پاکستان میں سانولی رنگت کی وجہ سے بھی تفریق روا رکھے جانے پر بات کی اور کہا کہ ملک میں گوری رنگت کو ہی سب کچھ سمجھا جاتا ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک اور انٹرویو میں فریال محمود نے شوبز انڈسٹری سے منسلک اپنے ذاتی تجربات اورمشکلات کا کھل کر اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس لئے لوگوں کومشکل لگتی ہوں کیونکہ انہیں تفریح فراہم نہیں کرتی۔

    فریال محمود بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ پر بول پڑیں

    انہوں نے بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں ایمانداری کے ساتھ اپنی موجودگی کو برقراررکھنا اور آگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔ اگر آپ کو روایتی طریقے آتے ہیں کہ کس کو کہاں کاٹنا ہے، کس کے بارے میں کیا بات پھیلانی ہے، کہاں پارٹی کرنی ہے یا کسی کے ساتھ کھانے پر چلے جائیں تو پھر بہت آسان ہے-

    اداکارہ نے بتایا تھا کہ انسان کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ میں نے 8 سال کے دوران بہت کچھ دیکھا ہے۔ مجھے مختلف طریقوں سے یہ کہا جاتا تھا کہ آپ مجھے ایک سال دے دیں، کہیں باہرچلتے ہیں، میں کہتی تھی کہ ایک نہیں دو سال لے لیں ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایسی کیا بات کرنی ہے جو دفترمیں نہیں ہوسکتی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ آدمی جتنا اوپر جاتا ہے اس کی ٹھرک بھی اتنی ہی زیادہ ہوتی ہے۔ سب سے اوپرجوآدمی ہوتا ہے وہ مجھ پر سوال اٹھاتا ہے کہ میرا رویہ اتنا کیوں خراب ہے، کوئی تمہارے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتا۔ حتیٰ کہ میں ہمیشہ وقت پر پہنچتی ہوں، مجھے کسی اداکارکے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں اورمیں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں۔

    خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور

  • عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    عامر لیاقت کو پاکستان کا سلمان خان قرار دے دیا گیا

    کراچی: سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستانی انڈسٹری کا سلمان خان کہہ رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی :عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان ہے سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی صارفین نے اس پر شدید ردعمل دیا ہے-

    سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے تیسری بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں صارفین نے ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا موقع دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا واسطہ ہے بور ہوگئے بار بار اس کو دیکھ کر رمضان جیسے پاک مہینے میں بھی یہ، خوف کرو۔ کچھ لوگوں نے کہا جو شو کروارہے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ کہا اس کامطلب ہے مزید میمز آئیں گی۔


    ایک صارف نے کہا جس قوم کا ایسا عالم ہوگا اس کا کیا بنے گا ایک خاتون نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے چینلز کیا سیکھانا چاہتے ہیں بچوں کو کچھ لوگوں نے ایسے چینلز کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    ایک خاتون نے کہا رمضان ٹرانسمیشن میں کچھ بھی رمضان والا نہیں ہوتا سب کو ٹی آر پی چاہئے اس لیے ان کو لے لیا صارف نے عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی کو متنازع جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے لیا ہے تاکہ سب شو دیکھیں۔


    ایک خاتون نے عامر لیاقت کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے عامر لیاقت ہماری انڈسٹری کے سلمان خان ہیں جو اپنی بیویوں کو متعارف کرواتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں چھوڑ دیتی ہیں۔

    سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 کا ٹیزر منظر عام پر

  • عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، قومی اسمبلی کے رکن اور میزبان عامر لیاقت حسین رواں سال اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کریں گے-

    باغی ٹی وی : معروف فیشن میگزین ’ایف ایچ ایم‘ نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ عامر لیاقت حسین اپنی نئی بیوی سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن میں نظر آئیں گے میگزین کی اس پوسٹ کو عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرواکر اس خبر کی تصدیق کی تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس ٹی وی چینل پر شو کریں گے۔

    خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور


    خیال رہے کہ کچھ روز قبل عامر لیاقت نے اسی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا تھا کہ میں دانیہ کو شوبز میں لے کر آؤں گا۔

    انہوں نے کہا تھا میں پہلے بھی اپنی بیوی (طوبیٰ انور) کو ساتھ لے کر آیا تھا اور انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو بھی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اردو فلکس‘ کے ہمراہ کچھ ڈراموں پر بھی کام کر رہے ہیں اور ممکنہ طور پر وہ اپنی اہلیہ کو ان ڈراموں میں بھی متعارف کرائیں گے۔

    عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی

    عامر لیاقت نے یہ بھی کہا کہ اس سے قبل انہوں نے پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال کو بھی شوبز اور ٹی وی پر متعارف کرایا تھا۔

    انہوں نے دوسری بیوی طوبیٰ انور کے حوالے سے مذکورہ انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے یک طرفہ خلع لی اور اب اگر ان کی سابق بیوی کسی اور سے دوسری شادی کریں گی تو وہ ناجائز ہوگی۔


    واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے گزشتہ ماہ 10 فروری کو 18 سالہ ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے ساتھ تیسری شادی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان اپنی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے خلع لینے کی تصدیق کے محض ایک دن بعد کیا تھا۔

    عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے طلاق دسمبر 2020 میں ہوئی تھی جب کہ طوبیٰ انور نے گزشتہ ماہ فروری میں ان سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

    طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی تھی اور بعد ازاں مختلف انٹرویوز میں کہا تھا کہ اب وہ مزید شادیاں نہیں کریں گے۔