Baaghi TV

Category: شوبز

  • فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون کادوانی

    فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون کادوانی

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے اداکار ہارون کادوانی کا کہنا ہے کہ فیروز خان کی اداکاری کے ساتھ میری اداکاری کا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ٹیلی فلم ’’روپوش‘‘ میں نظر آنے والے اداکار ہارون کادوانی پاکستان کے معروف پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے بیٹے ہیں ہارون کادوانی اداکار فیروز خان کے ساتھ بے حد مشابہت کی وجہ سے مشہور ہیں۔

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

    سوشل میڈیا پر جہاں لوگ ہارون اور فیروز خان میں مماثلت پر بات کرتے نظر آتے ہیں، وہیں لوگوں کا خیال ہے کہ ہارون کادوانی اداکاری کے ساتھ ساتھ فیروز خان کا اسٹائل بھی کاپی کرتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے پچھلے دنوں اسی حوالے سے ہارون کادوانی اور فیروز خان پر بنائی گئیں میمز بھی کافی وائرل ہوئی تھیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ہارون کادوانی سے فیروز خان کو کاپی کرنے کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میرا نہیں خیال کہ میرے چہرے اور فیروز خان کے چہرے میں کوئی مماثلت ہے لیکن اگر لوگوں کو ہم دونوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے تو اس میں، میں کچھ نہیں کرسکتا۔

    ہارون نے مزید کہا جہاں تک اداکاری کی بات ہے تومیں کہنا چاہوں گا کہ میں فیروز خان سے متاثر نہیں ہوں لیکن یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ لوگ میری اداکاری کا موازنہ فیروز خان کی اداکاری سے کرتے ہیں کیونکہ فیروز خان ایک معروف اور منجھے ہوئے اداکار ہیں-

    واضح رہے کہ ہارون کادوانی کی ٹیلی فلم ’’روپوش‘‘ کو لوگوں کی جانب سے بہت اچھا ردعمل ملا ہے اس ٹیلی فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا-

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

  • ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    بھارت میں ایک مشہور فلم ساز و ہدایتکار اونیرہم جنس پرست بھارتی فوجی افسر پر ایک ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ اپنے ہم جنس پرستانہ رجحان کی وجہ سے فوج میں میجر کے عہدے کی نوکری کو خیرباد کہہ دیتا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق اونیر کو اس موضوع پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی گئی فلم کی اسکرپٹ کو بھارتی فوج نے منظور نہیں کیا اور نہ ہی اس کی عکس بندی کی اجازت دی گئی 2020 میں نریندر مودی کی ہندو قوم پرست حکومت نے ایک قانون کی منظوری دی تھی اور اس کے مطابق بھارتی فلم سازوں کو فوج کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم کی کلیئرنس لینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ کلیئرنس کوئی سول محکمہ نہیں بلکہ وزارتِ دفاع اور فوج نے ہی دینا ہوتی ہے اس قانون کو حقوق کےطور پراکثر حلقوں نے آزادئ اظہار کے منافی قرار دے رکھا ہے انسانی حقوق کے ورکرز اور حقوق کی غیر حکومتی تنظیموں نے اس قانون کو ‘اورویلیئن‘ اور غیر دستوری قرار دیا تھا۔

    تاہم اسی قانون کے تحت انہیں فلم بنانے کی اجازت نہیں دی گئی فلم ساز اونیر، جو اپنا صرف ایک نام استعمال کرتے ہیں، خود بھی کھلے ہم جنس پرست ہیں وہ بالی ووڈ انڈسٹری کے پہلے ایسے فرد ہیں، جنہوں نے اپنے جنسی میلان کو کُلی طور پر واضح کر رکھا ہے۔

    اونیر یہ فلم بھارتی فوج کو خیرباد کہنے والے میجر جے سریش کے کرادر پر بنانا چاہتے ہیں، جنہوں نے آرمی چھوڑنے پر کہا تھا کہ وہ، آزاد، آؤٹ، اور پراؤڈ ہیں سابق فوجی افسر جے سریش نے اپنے بلاگ میں تحریر کیا کہ وہ ہم جنس پرست ہیں اور اپنے ہم جنس پرست ہونے پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں۔

    ہندو انتہا پسندی کے خلاف روشن خیال فورس تیار کی جائے،کمل ہاسن

    بھارتی میڈیا کے مطابق سابق میجر سریش بھارت کے کئی علاقوں میں تعینات رہے تھے اس میں خاص طور پر کشمیر میں بھی ان کی تعیناتی کی گئی تھی۔ ملازمت چھوڑنے کے بعد جے سریش کا ایک انٹرویو ملکی ٹیلی وژن پر بھی نشر کیا گیا تھا اور اس کو جہاں بہت زیادہ عوامی پذیرائی حاصل ہوئی وہاں بعض حلقوں کی شدید تنقید کا سامنا بھی رہا تھا۔

    بھارت کے ہم جنس پرست فلم ساز و ہدایتکار اونیر کی ممکنہ فلم کا نام ‘ہم ہیں‘ تجویز کیا گیا تھا اونیر کے مطابق اس فلم میں ایک ساتھ چار مختلف ہم جنس پرست کرداروں کی کہانیوں کو شامل کیا گیا تھا جن میں ایک ٹرانس جینڈر عورت، ایک لیزبیئن عورت، ایک بائی سیکسوئل مرد اور ایک ہم جنس پرست مرد کی ایک کشمیری لڑکے کے ساتھ فرضی محبت کی کہانی شامل کی جانا تھی۔

    اونیر کے مطابق اس کہانی کو بھارتی وزیر دفاع کی جانب سے نو اوبجیکشن سرٹیفیکیٹ نہیں جاری کیا گیا اونیر کے مطابق وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی میں فوج کے ایک میجر کو ہم جنس پرست دکھایا گیا ہے اور یہ غیرقانونی ہے۔

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

  • گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

    نوری بینڈ کے مرکزی گلوکار علی نور نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی عائشہ بنت راشد سے معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : 18 فروری جمعہ کی رات خاتون صحافی کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے کے بعد گلوکار علی نور تنقید کی زد میں آگئے تھے۔ خاتون نے جنسی ہراسانی کے الزامات کے ساتھ بات چیت کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے تھے۔

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات پھربگڑگئے

    خاتون صحافی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے علی نور نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں خاتون صحافی سے معافی مانگی ہے مگر ساتھ ہی کہا ہے کہ صحافی نے ان کے مکمل جوابات کے اسکرین شاٹ شیئر نہیں کیے۔

    انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ مختلف جوابات پرگہرائی سے غور کرنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف صحیح جواب یہ ہے کہ میں واقعی بہت معذرت خواہ ہوں۔

    گلوکارعلی نور نے مزید لکھا میں آپ کے درد کو سمجھ نہیں سکتا لیکن ایک بار پھر معذرت چاہتاہوں میں کوئی بدنیت شخص نہیں ہوں امید کرتاہوں آپ کو میری معافی سے کچھ راحت ملے گی باقی اللہ مالک۔

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    تاہم گلوکار علی نور نے اپنی اسٹوری میں بھی اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ انہوں نے عائشہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز عائشہ کے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا تھا۔

    واضح رہے کہ خاتون صحافی عائشہ بنت راشد نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے انہیں جنسی شکاری قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ علی نور نے انہیں جذباتی طور پر نقصان پہنچایا اور اورایئرپورٹ پر گاڑی چلاتے ہوئے میری کار کے پیچھے جو کچھ ہوا وہ جنسی ہراسانی تھا خاتون صحافی نے معروف گلوکار پر ایک ایسے وقت میں جنسی ہراسانی سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے ہیں جب کہ علی نور نے اپنے آنے والے سنگل گانے کا ٹریلری جاری کیا ہے۔

    آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان پرانی شناسائی تھی مگر گلوکار کا رویہ عائشہ بنت راشد کے ساتھ نامناسب تھا گلوکار نے ان کے ساتھ ایک مرتبہ دوران سفر کار میں بھی نامناسب رویہ اختیار کیا، جسے عائشہ بنت راشد نے ’جنسی ہراسانی‘ کا نام دیا۔

    علاوہ ازیں خاتون صحافی نے گلوکار کو پیغامات کے دوران ان کے برے رویے سے متعلق بھی بتایا اور یہ بھی کہا کہ وہ انہیں صرف اس وجہ سے برداشت کرتی رہیں کیوں کہ عائشہ کی علی نور کے ڈرمر کے ساتھ دوستی تھی اور وہ گلوکار کے بھائی علی حمزہ کی بھی عزت کرتی تھیں۔

    صحافی کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ تاہم انہوں نے اپنے ڈرمر دوست کے ساتھ بھی تعلقات ختم کردیئے، کیوں کہ وہ ایسے کسی شخص کی دوست ہی نہیں رہنا چاہتیں جو خواتین کو ہراساں کرنے والے شخص کے قریب ہوں۔

  • عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

    اشتہاری ایجنسیاں اچھوتے خیالات کی تلاش میں رہتی ہیں کوئی اشتہار ساری دنیا میں تہلکہ مچا دے ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے دبئی کی فضائی کمپنی ایمرٹس ائیر لائنز کے حالیہ اشتہار نے مقبولیت کی جس بلندی کو چھوا ہے اسے ’’برج خلیفہ‘‘ کہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: دنیا بھر کی توجہ سمیٹنے والے اس اشتہار میں ایک ماڈل ایمرٹس ائیر لائن کی فضائی میزبان کے لباس میں ایک پلے کارڈ اٹھائے کھڑی ہیں پلے کارڈ پہ تحریر ہے ‘یو اے ای کی ایمبر فہرست میں شمولیت سے ہمیں دنیا کے بلند ترین مقام پہ پہنچنے کا احساس ملا ہے ایمرٹس کیساتھ پرواز ، بہتر پرواز-

    کیمرہ ماڈل اور پلے کارڈ کو نزدیک سے دکھاتے ہوئے زوم آؤٹ کرتا ہے تو ناظرین دم بخود رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ برج خلیفہ 828 کی میٹر فلک بوس چوٹی پہ کھڑی ہیں یہ اشتہار پرائم پروڈکشن نامی اشتہار ساز کمپنی نے بنایا ہے،اس اشتہار میں نظر آنے والی ماڈل کا نام نِکول سمِتھ لُدوِک ہے-

    اشتہار میں دکھائی دینے والی ماڈل نے’’العربیہ‘‘ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اشتہار کا بنیادی خیال ایمرٹس کا ہی تھا جسے عملی شکل دینے کے لیے اس کمپنی کی مدد لی گئی ایمرٹس سٹنٹ’ بلا شبہ وہی لمحہ ہے جس کے لیے میں نے برسوں محنت کی۔ میں شاید اپنے ان محسوسات کو الفاظ میں بیان ہی نہ کر پاؤں جب میں برج خلیفہ کی بلندیاں طے کر رہی تھی۔

    نکول نے اپنے احساسات بیان کرتے ہوے مزید کہا کہ ہر قدم گویا میری زندگی بھر کی محنت اور یہاں تک پہنچنے کے سفر کا آئینہ دار تھا محض 25 برس کی عمر میں بیوگی کا دھچکا سہار کر اپنے راستے خود ترتیب دینے والی نکول کا کہنا ہے کہ برج کی سطح پر پاؤں رکھ کر انہوں نے ایک لمبی سانس لی اور خود سے مخاطب ہو کر کہا نکول تم نے اپنا ہدف حاصل کر لیا-


    نکول کا کہنا تھا کہ ابتدا میں ایمرٹس اپنی ہی فضائی میزبان لڑکیوں میں سے کسی کو چننا چاہتی تھی تاہم اس معاملے پہ غور کرنے کے بعد کمپنی نے یہ ذمہ داری پرائم پروڈکشنز کو سونپنے کا فیصلہ کیا پرائم پروڈکشن فلم پروڈکشن اور سٹنٹ مینیجمنٹ کمپنی ہے وہ اس کمپنی کے اشتہارات میں پہلے سے کام کر رہی ہیں اور بطور ‘سٹنٹ ویمن’ بھی کام کر چکی ہیں۔

    ماڈل نے بتایا کہ وہ سکائی ڈائیور ہیں اور اپنے شوہر کیساتھ مل کر سکائی ڈائیونگ کی تربیت بھی فراہم کرتی ہیں۔ لہٰذا اس کمپنی نے انہی سے رابطہ کیا اور ان کی کچھ ویڈیوز فضائی کمپنی کو دکھانے کے بعد انہیں چن لیا۔

    عالمی توجہ حاصل کر لینے والے اس اشتہار کے بارے میں نکول کہتی ہیں کہ اس طرح کی مہم جوئی کو سکرین پر دیکھنا اور اس پہ رائے دینا مشکل نہیں مگر اس بلندی پہ کھڑے ہونے سے پرے بھی بہت کچھ ہے جو اشتہار میں نظر نہیں آ سکتا تاہم اس اشتہار نے انہیں گلوب پہ پاؤں جمانے کی وہ جگہ فراہم کر دی ہے جہاں کھڑے ہو کر وہ اپنے اپنے مقام پہ جدو جہد کرنے والوں کا حوصلہ بڑھا سکتی ہیں۔

    فوٹو:العربیہ
    اپالیشن ماؤنٹینز کے ایک چھوٹے سے قصبے کلِیولینڈ سے تعلق رکھنے والی نکول کا کہنا تھا کہ ان کے والدین ان کی مہم جوئی کے لیے ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے ان کی اعلیٰ تعلیم کاروبار سے متعلق تھی اور اس نے انہیں ہدف کی تکمیل ‘نظم وضبط‘ اور ‘ذہنی تناؤ‘ سے لڑنے کی تربیت فراہم کی۔

  • بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات پھربگڑگئے

    بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں جانبحق:معاملات پھربگڑگئے

    نئی دہلی :بھارت:کسانوں کے حقوق کیلئے احتجاج کرنیوالےمعروف اداکارحادثے میں ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کسانوں کے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے انسانی حقوق کے کارکن اور بھارتی اداکار ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پنجابی فلموں کے37 سالہ معروف اداکار دیپ سدھو بدھ کے روز بھارتی ریاست پنجاب سے نئی دہلی جاتے ہوئے ایک کار حادثے میں چل بسے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں دیپ سدھو کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا کر انتقال کرگئے۔ان کے انتقال کی خبرجنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور اس وقت سوشل میڈیا پرایک ہنگامہ برپا ہے

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ دیپ سدھو مودی سرکار کی جانب سے کی گئی متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف کسانوں کی تحریک میں پیش پیش تھے اور ان پر الزام تھا کہ وہ گذشتہ سال26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر ہونے والےکسانوں کے پرتشدد احتجاج کی قیادت کرنے والوں میں سے ایک تھے۔

    خیال رہےکہ گذشتہ سال 26 جنوری کے روز کسانوں اور پولیس کے درمیان شدید تصادم بھی ہوا تھا جس میں پولیس نے کسانوں پر لاٹھی چارج کیا تھا، احتجاج کے بعد کسانوں کو اکسانے کے الزام میں دیپ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا تھا اور انہیں 2 ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی۔

    دیپ سدھو کے انتقال پر بھارتی اداکاراؤں اور سیاستدانوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپ سدھو نے متعدد پنجابی فلموں میں کام کیا تھا اور انہیں پنجابی فلم فیئر سمیت مختلف ایوارڈ بھی ملے تھے۔

    دوسری طرف کسانوں نے مرنے والے اداکار کی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

  • بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری انتقال کر گئے

    معروف بالی وڈ میوزک ڈائریکٹر بپی لہری ممبئی کےاسپتال میں چل بسے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری گزشتہ ایک ماہ سے صحت کے مختلف مسائل کی وجہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم انہیں پیر کے روز اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن منگل والے دن بپی لہری کی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی اور انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور گزشتہ رات انہوں نے ممبئی کے اسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔

    ممئی کے کریٹی کیئر اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دیپک نام جوشی کے مطابق بپی لہری کو صحت کے متعدد مسائل تھے ان کی موت او ایس اے (اوبسٹرکٹیو سلیپ ایپنیا) کی وجہ سے آدھی رات سے کچھ پہلے ہوئی بنگال میں پیدا ہونے والے بپی لہری کی عمر 69 برس تھی۔

    بپی لہری بھارتی میوزک انڈسٹری کا ایک بڑا نام تھے اور بھارتی فلمی موسیقی کی دنیا کی سب سے با اثر شخصیات میں سے ایک تھے انہیں 80 اور 90 کی دہائی کے بالی ووڈ ڈسکو کا علمبردار بھی کہا جاتا ہے بپی لہری نے اپنے کیریئر میں کئی سپر ہٹ گانے دئیے-

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    بپی لہری نے اپنی کئی کمپوزیشنز خود بھی گائیں جن میں فلم ’’ڈسکو ڈانسر‘‘ کا سپر ہٹ گانا ’’کوئی یہاں ناچے ناچے‘‘ اور فلم ’’صاحب ‘‘ کا گانا ’’پیار بنا چین کہاں‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ بپی دا اپنے میوزک کے علاوہ سونے کی بھاری چین اور دھوپ کا چشمہ پہننے کی وجہ سے بھی مشہور تھے، یایوں کہہ لیں کہ یہ دونوں چیزیں ان کی شخصیت کی پہچان تھیں بپی لہری کا اصل نام آلوکیش تھا-

    ان کی مشہورفلموں میں ڈسکو ڈانسر، شرابی،نمک حلال،ہمت والا، بپی لہری شامل ہیں، بپی لہری نے کئی مشہور گیتوں کو اپنی آواز میں بھی ریکارڈ کرایا،انہوں نے دوہزاربیس میں بالی وڈ میں آخری گانا ریکارڈ کرایا ان کا ایک سیاست دان کے طور پر بھی ایک مختصر کیریئر رہا، انہوں نے 2014 میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    صوفیہ مرزا کی بچیوں کی حوالگی کا کیس،سپریم کورٹ وزارت خارجہ پر برہم

  • آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    آسکر 2022: پہلی بار، ٹوئٹر صارفین اپنی پسندیدہ فلم کو ووٹ دے سکتے ہیں

    آسکر کی تاریخ میں پہلی بار ٹوئٹر صارف آسکر کے نئے فین فیورٹ ایوارڈ کیلئے ووٹ ڈال سکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : ہالی ووڈ پریس جرنل کے مطابق اکیڈمی کے اراکین صرف وہی نہیں ہوں گے جو اس سال آسکر کے لیے اپنی پسندیدہ فلموں کو ووٹ دیں گےبلکہ اکیڈمی 2022 کی ایوارڈ تقریب میں شائقین اپنی پسندیدہ فلم کو اس ایوارڈ کا حقدار بناسکتے ہیں –

    پیپل میگزین کے مطابق، پچھلے ہفتے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے اس سال کے آسکر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، اور ساتھ ہی مداحوں کے ووٹ کی ایک نئی کیٹیگری کا بھی انکشاف کیا-

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    94 ویں آسکر ایوارڈز کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹوئٹر کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور ایک نئی کیٹیگری فین فیورٹ کا اضافہ کیا ہے اس کیٹیگری میں لوگ سال کی مقبول ترین فلم کو ووٹ دے کر ایوارڈ دلاسکیں گے۔

    مگر اب ان کے پاس موقع ہے کہ وہ 2021 میں ریلیز ہونے والی کسی بھی فلم کو ٹوئٹر پر #OscarsFanFavorite ہیش ٹیگ کے ساتھ یا اکیڈمی کی ویب سائٹ پر ووٹ ڈال کر ایوارڈ دلاسکتے ہیں۔

    آسکرز 2021:فلم "نومیڈ لینڈ” نے بہترین اداکارہ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام…

    ٹوئٹر کے مطابق یہ شراکت داری فلمی ناظرین کو اپنی پسندیدہ فلم سے محبت کا اظہار کرنے میں مدد فراہم کرے گی لوگ 3 مارچ تک روزانہ 20 بار ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ان میں سے 3 افراد کو متنخب کرکے اگلے سال آسکر ایوارڈ میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

    اسی طرح ایک اور پول میں ووٹرز سے فلم کے پسندیدہ لمحات منتخب کرنے کا بھی کہا جائے گا ان میں سے 5 مقبول ترین انتخابات کو آسکر تقریب کے دوران دکھایا جائے گا۔

    فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مختلف بلاک بسٹر فلمیں جیسے اسپائیڈر مین نو وے ہوم اور نو ٹائم ٹو ڈائی کو ایوارڈز کی اہم کیٹیگریز بشمول بہترین فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا اس سے یہ خدشہ پیدا ہوا تھا کہ فلموں کو پسند کرنے والے بیشتر افراد 27 مارچ کو شیڈول تقریب کو دیکھنے سے گریز کریں گے۔

    حالیہ برسوں میں آسکر کی ٹی وی ریٹنگز میں ڈرامائی کمی آئی ہے اور گزشتہ سال کی تقریب کو محض ایک کروڑ سے زیادہ ناظرین نے دیکھا جو 2020 کے مقابلے میں 56 فیصد کم تعداد تھی2018 میں بھی آسکر ایوارڈز کی انتظامیہ نے پاپولر فلم کی کیٹیگری کی تجویز پیش کی تھی مگر ناقدین کی جانب سے تنقید پر اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

    فیس بک نے پہلی بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    آسکر ایوارڈز میں عموماً ایسی فلموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے جو کہانی، ڈائریکشن اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے تو بہترین ہوتی ہیں مگران میں سے اکثر ایسی ہوتی ہیں جو زیادہ کامیاب نہیں ہوتیں یعنی عوام کی پسندیدہ فلمیں اکثر دنیائے فلم کے بہترین ایوارڈ کا حصہ نہیں بن پاتیں اور یہی وجہ ہے کہ اس کی تقریب کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ہر سال کمی آرہی ہے۔

    اس سال 10 فلموں کو بہترین فلم کے لیے نامزد کیا گیا جن میں ‘بیلفاسٹ’، ‘CODA’، ‘ڈونٹ لُک اپ’، ‘ڈرائیو مائی کار’، ‘ڈیون’، ‘کنگ رچرڈ’، ‘لیکورائس پیزا’، ‘نائٹ میئر ایلی’ ‘، ‘دی پاور آف دی ڈاگ’ اور ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری شامل ہے-

    سونی ورلڈ فوٹوگرافی ایوارڈز 2022 کا اعلان کر دیا گیا

  • یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    یہودی اداکارہ کی فلم پرلبنان اور کویت سمیت دیگرعرب ممالک میں پابندی، سعودی عرب میں ریلیز

    متعدد عرب ممالک نے امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی لگادی،جبکہ سعودی عرب میں اسے نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : عرب نیوز کے مطابق لبنان اور کویت سمیت دیگر عرب ممالک نے گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کردی جب کہ سعودی عرب کے متعدد سینماؤں اور خاص طور پر نئے کھولے گئے سینماؤں میں اسے پیش کردیا گیا ان عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ’ڈیتھ آن دی نیل‘ پر پابندی عائد کی گئی ہے، جن کے تعلقات ایران سے ہیں اور وہ اسرائیل کی مخالفت کرتے رہتے ہیں۔

    عربوں کےضمیرخاک ہورہے ہیں،وہ فلسطین کوبھول چکےہیں،طنزیہ اسرائیلی گانے نے عرب دنیا…

    تاہم دیگر عرب ممالک کے بر عکس سعودی عرب میں فلم کو پیش کردیا گیا ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کو جہاں سعودی عرب میں پیش کردیا گیا، وہیں اسے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا جب کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اس کی نمائش کی جا رہی ہےفلم نے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بنایا اور اس نے وبا کے دوران پہلے دن کی کمائی میں کئی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    گلوکار قمرسلیم کا ترک گلوکارہ کے ساتھ گانا ریلیز کیلئے تیار

    ’ڈیتھ آن دی نیل‘ کی کہانی سسپنس اور تھرلر کے گرد گھومتی ہے، تاہم عرب ممالک نے یہودی اداکارہ کی جانب سے ماضی مین اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے اور اسلامی تنظیم ’حماس‘ کو دہشت گرد قرار دینے پر اس کی فلم پر پابندی لگائی۔

    گال گدوت نے 2014 میں اسرائیلی جارحیت اور فوج کی حمایت جب کہ حماس کی مخالفت کرتے ہوئے اسے دہشت گرد قرار دیا تھا اس سے قبل بھی کویت اور لبنان سمیت متعدد عرب ممالک میں گال گدوت کی فلم ونڈر وویمن سمیت دیگر فلموں پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

    گال گدوت 2004 میں ’مس اسرائیل‘ منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد انہوں نے ابتدائی طور پر ماڈلنگ اور پھر اداکاری کا آغاز کیا اسرائیلی قوانین کے تحت انہوں نے بھی دیگر یہودی خواتین کی طرح اسرائیلی فوج میں بھی کچھ وقت تک خدمات سر انجام دے رکھی ہیں اور انہیں سخت گیر یہودی سمجھا جاتا ہے۔

    شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا

  • سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

    سلمان خان اورعامرخان بھارتی طالبہ مسکان کوکروڑوں روپے انعام دیں گے؟

    بھارتی سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ سلمان خان اور عامر خان مسلمان طالبہ مسکان کے لیے کروڑوں روپے انعام دیں گے-

    باغی ٹی وی : بھ کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں باحجاب طالبات کے داخل ہونے پرپابندی کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج کی طالبہ مسکان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہندو انتہا پسندوں سے ڈرنے کے بجائے ان کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتی ہے۔ مسکان کی اس بہادری پر دنیا بھر سے اس کی ہمت و جرات کو سراہا جارہا ہے۔

    حجاب کے خلاف مہم: ہندو انتہا پسندوں نےاترپردیش میں بھی باحجاب طالبہ کوکلاس سے نکال…

    اب بالی وڈ سپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان کے حوالے سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ دونوں اداکاروں نے حجاب کی خاطر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرنے والی مسکان کے لیے 3 کروڑ بھارتی روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر کچھ صارفین کی جانب سے سلمان اور عامر خان کو لے کر یہ دعویٰ سامنے آیا تھا جس کے بعد مداح اپنے تبصروں کے ذریعے دونوں اداکاروں کے اس اقدام کو سراہ رہے تھے

    امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردیا

    البتہ عامر اور سلمان کی جانب سے معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا بھارتی میڈیا نے دونوں اداکاروں سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبریں محض افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

    عامر خان اور سلمان خان کے مطابق انہوں نے مسکان کے لیے کسی انعام کا اعلان نہیں کیا اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں تعلیمی اداروں پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے خلاف مسلمان طالبعلم اور ان کے والدین سراپا احتجاج ہیں۔

    حجاب پابندی معاملے پر بھارت کا امریکا کو جواب

  • فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیروز خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی اطلاح دی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا فیروز خان نے اسٹوری میں ہیش ٹیگ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ‘فاطمہ خان’ رکھا ہے۔

    اداکارہ شلپا شیٹھی بہن اور والدہ سمیت عدالت میں طلب

    فیروز خان کو بیٹی کی پیدائش کے موقع پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادپیش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے جوڑے کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہے، اس سے قبل 3 مئی 2019 کو فیروز خان کے گھر پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد سلطان خان رکھا گیا تھا اداکار فیروز خان اور علیزے مارچ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، کچھ عرصہ قبل یہ خبریں بھی منظرِ عام پر آئی تھیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم فیروز نے اس حوالے سے تصدیق نہیں کی تھی۔

    اداکارہ سونیا مشال نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں

    فیروز خان پاکستانی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے ‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان’ خانی‘ اور ’رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اداکاری کی-

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ