Baaghi TV

Category: شوبز

  • خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور

    خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ،طوبیٰ انور

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے عدالت کے ذریعے عامر لیاقت سے طلاق لی۔

    باغی ٹی وی : طوبیٰ انور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں اس بات کا اعادہ کرنا چاہتی ہوں کہ بحیثیت پاکستانی شہری اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے عدالتی نظام کے تحت سابق شوہر سے طلاق لینے کا انتخاب کیا۔


    عامر لیاقت کی سابق اہلیہ نے بتایا کہ یہ طلاق معزز عدالت سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے قوانین کے مطابق ہوئی، سوشل میڈیا پر جو بھی دعویٰ کیا جارہا ہے وہ حقیقت کی غلط تشریح ہے جس کی آئینی طور پر کوئی حیثیت نہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان


    طوبیٰ نے کہا کہ علما ان خواتین کیلئے آواز بلند کریں جو شریعت اور ملکی قوانین کے مطابق اپنے حقوق کے استعمال کا انتخاب کرتی ہیں، ازدواجی زندگی میں ہم آہنگی نہ ہونے کی صورت میں اسلام خواتین کو خلع کی اجازت دیتا ہے۔


    طوبیٰ کا مزید کہنا تھا کہ خراب رشتہ ازدواج سے احسن انداز میں نکلنا ایک حق ہے نہ کہ گناہ۔


    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی طوبیٰ سے طلاق نہیں ہوئی جس پر اداکارہ نے مذکورہ بالا وضاحت پیش کی۔

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی سیدہ دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ انور کے متعلق کہا تھا کہ اگر وہ ان کے شوہر کی زندگی میں واپس آناچاہتی ہیں تو انہیں کوئی اعتراض نہیں۔

    عامر لیاقت حسین نے حال ہی میں اپنی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ ایک میگزین کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے طوبیٰ انور کی خلع اور دانیہ شاہ کی شوبز میں انٹری سے متعلق باتیں بتائیں۔

    انٹرویو کے دوران عامر لیاقت حسین نے بتایا تھا کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہیں انہوں نے اپنے طور پر خلع کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے میں تو آج بھی ان کی عزت کرتا ہوں میں نے کبھی بھی طوبیٰ کو برے الفاظوں میں یاد نہیں کیا ان کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں وہ جب جی چاہے آجائیں۔

    میزبان نے دانیہ شاہ سے پوچھا تھا آپ نے عامر لیاقت کو ایک اور شادی کرنے کی اجازت دی ہے لیکن جو لڑکی اپنے شوہر سے پیار کرتی ہے وہ تو نہیں چاہتی کہ اس کا شوہر مزید شادی کرے؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ شاہ نے کہا تھاجہاں میرے شوہر خوش ہوں گے وہاں میں خوش ہوں گی ان کی خوشی میں میری خوشی اور میری خوشی میں ان کی خوشی ہے۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    میزبان نے دانیہ سے ایک اور سوال پوچھا اگر کل طوبیٰ، عامر لیاقت کی زندگی میں واپس آگئیں تو آپ انہیں قبول کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں دانیہ نے کہا مجھے کوئی مسئلہ نہیں میں تو انہیں اپنی بڑی بہن سمجھوں گی-

    عامر لیاقت نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے شوبز میں آنے سے متعلق کہا کہ میں دانیہ کو شوبز میں ساتھ لے کر آؤں گا۔ میں پہلے بھی اپنی بیوی کو ساتھ لے کر آیا تھا، انہیں شوبز میں متعارف کروایا تھا۔ میں دانیہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا۔ اس کے علاوہ میں اردو فلکس کے ساتھ کچھ ڈرامے کررہا ہوں تو ہوسکتا ہے کہ شاید میں دانیہ کو ان ڈراموں میں ساتھ لے کر آؤں عامر لیاقت نے بتایا کہ وہ دانیہ کو ہنی مون پر تھائی لینڈ لے کر جائیں گے-

    میزبان نے عامر لیاقت سے ان کی اور طوبیٰ کی شادی ختم ہونے کے حوالے سے سوال پوچھا کیا طوبیٰ سے آپ کی شادی ختم ہوگئی ہے؟ جس پر عامر لیاقت نے کہا تھا نہیں ہماری شادی ختم نہیں ہوئی۔ میں نے انہیں طلاق نہیں دی، انہوں نے خلع مانگی ہے اور خلع کے لیے دونوں فریقین کا رضامند ہونا ضروری ہے لیکن میں تو عدالت گیا ہی نہیں لہذا یہ خلع ہی کہلائے گی لیکن شرعی خلع نہیں ہوگی اور اگر طوبیٰ کہیں اور شادی کرتی ہیں تو وہ ناجائز شادی ہوجائے گی۔

    عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ طوبیٰ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزاریں، کہیں پر ملازمت کریں، کام کریں اگر میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتیں تو نہ رہیں لیکن اسلام کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ دانیہ میری زندگی میں ہے۔ طوبیٰ جب آنا چاہیں آجائیں لیکن اب دانیہ میری زندگی سے کہیں نہیں جائیں گی۔

    اداکارہ ماہرہ خان کو بھارت سے شادی کی پیشکش

  • کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی غائب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں شکیل صدیقی کی کار ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے گاڑی کورولا جی ایل آئی ماڈل کی تھی-

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    شکیل صدیقی کے مطابق واقعہ شام سوا پانچ کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع متعلقہ تھانے اور ون فائیو مدد گار پولیس کو کردی ہے جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں لگے خفیہ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس سے کار لفٹرز تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی-

    سرسید پولیس نے شکیل صدیقی کی مدعیت میں کار چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    خیال رہے کہ کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں حالیہ چند مہینوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے گزشتہ دنوں ڈکیتوں نے نجی ڈی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیا اور صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اشرف کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان باڈر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    نیٹ فلیکس کا پاکستانی ویب سیریز بنانے کا عندیہ

    دنیا کی سب سے بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ نے پاکستان میں سروس کے آغاز کے 6 سال بعد پہلی اوریجنل ویب سیریز بنانے کا عندیہ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ’نیٹ فلیکس‘ نے پاکستان میں 2016 کے آخر میں سروس کا آغاز کیا تھا اور اب تک اس پر متعدد پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں بھی ریلیز کی جا چکی ہیں پاکستان میں اسٹریمنگ ویب سائٹس کی مقبولیت میں گزشتہ چند سال کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اسی رجحان کو دیکھتے ہوئے اب ’نیٹ فلیکس‘ نے پہلی پاکستانی اوریجنل ویب سیریز بنانے کا عندیہ دے دیا۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف


    صحافی حسن کاظمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’نیٹ فلیکس‘ نے پہلی پاکستانی ویب سیریز بنانے کی منظوری دے دی ہے ممکنہ طور پر ویب سیریز تین سیزنز پر مشتمل ہوگی اور ہر سیزن میں 13 قسطیں ہوں گی پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز کے لیے نیٹ فلیکس نے بہت بڑا بجٹ بھی منظور کیا ہے۔

    تاہم انہوں نے ویب سیریز سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا-

    ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا


    ان کی ٹوئٹ پر متعدد افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے خبر کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے بہترین قرار دیا اور پوچھا کہ خبر کے ذرائع کیا ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ جلد اس حوالے سے مکمل وضاحت دیں گے۔


    کمنٹس کے دوران انہوں نے اس سوال پر بھی وضاحت کی کہ ویب سیریز کی کہانی عمیرہ احمد نہیں لکھیں گی اور نہ ہی وہ شاہد حامد کے ناول سے ماخوذ ہوگی۔

    فیروزخان کی اداکاری کے ساتھ میرا موازنہ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،ہارون…


    حسن کاظمی نے بتایا کہ مذکورہ ویب سیریز ترکش سیریز کا پاکستانی ورژن بھی نہیں ہو گی-


    خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس متعلق مزید وضاحت سامنے آئے گی۔

    گلوکارعلی نور نے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

  • ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    عمران اشرف اور امر خان کی فلم ’دم مستم‘ کو رواں برس عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان میں مارچ 2020 میں کورونا کی وجہ سے سینما بند کیے جانے کے بعد تاحال فلم ساز فلموں کو ریلیز کرنے سے کترا رہے ہیں اور نومبر 2021 سے اب تک محض 3 فلمیں ہی سینماؤں میں پیش کی جا چکی ہیں۔

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    ’دم مستم‘ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا اور اس پر 2019 میں ہی کام کا آغاز کردیا گیا تھا مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی نمائش میں تاخیر ہوئی اب طویل عرصے بعد ’دم مستم‘ کا ڈھائی منٹ دورانیے سے زائد کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الفطر پر ریلیز کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے-

    ’دم مستم‘ کے ذریعے جہاں عمران اشرف بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں، وہیں اداکارہ امر خان بھی بطور فلم لکھاری متعارف ہونے جا رہی ہیں علاوہ ازیں ’دم مستم‘ اداکار عدنان صدیقی کی پروڈیوس کردہ پہلی فلم بھی ہوگی جب کہ اس میں ’مجھے مارو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مومن ثاقب بھی اداکاری میں ڈیبیو کرنے جا ہے ہیں-

    فلم کی ہدایات ’سپر اسٹار‘ کی ہدایات دینے والے محمد احتشام الدین نے دی ہے جب کہ اسے عدنان صدیقی کے ہمراہ اختر حسنین نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی موسیقی اذان سمیع خان، شیراز اپل زئی اور بلال سعید نے دی ہے۔

    ’دم مستم‘ کی کہانی امر خان اور عمران اشرف کے رومانس اور بچپن کے پیار، دوستی اور لڑائیوں کے گرد گھومتی ہے ٹریلر کے مطابق امر خان اور عمران اشرف ایک ہی محلے میں پلے بڑھے ہوتے ہیں اور ایک جیسے ہی خواب دیکھ کر آگے بڑھنے کی لگن رکھتے ہیں۔

    ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ امر خان بطور ڈانسر اپنا کیریئر بنانا چاہتی ہیں اور انہیں عدنان صدیقی کی کمپنی بہت بڑا موقع فراہم کرتی ہے عمران اشرف بھی ایک چانس ملنے کے بعد سپر اسٹار گلوکار بن جاتے ہیں فلم میں رومانس اور کامیڈی کے علاوہ مصالحہ بھی دیکھنے کو ملے گا جب کہ فلم میں آئٹم سانگس بھی شامل ہوں گے۔

    فلم کی دیگر کاسٹ میں سہیل احمد، سلیم معراج اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں-

    دوسری جانب ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کی رومانوی مزاحیہ فلم ’پردے میں رہنے دو‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے بھی عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے فلم ساز وجاہت رؤف کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی کہانی قدرے مختلف ہے۔

    جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی شادی شدہ جوڑے کے ہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے اور ان کے خاندان کی جانب سے بچوں کی پیدائش کی شدید خواہش کے گرد گھومتی ہے۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    اہم سماجی مسئلے پر بنائی گئی فلم میں علی رحمٰن اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، جن کی شادی کو چند سال گزر جانے کے باوجود ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہوتی۔

    ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ بچوں کی پیدائش نہ ہونے پر بیوی اپنے شوہر کو ٹیسٹ کرانے کا کہتی ہیں، جس پر وہ روایتی شوہروں کی طرح ناراض ہوجاتے ہیں۔

    شادی شدہ جوڑے کےہاں بچوں کی پیدائش نہ ہونے کے معاملے پر بنائی گئی فلم میں جاوید شیخ، یاسر حسین، حسن رضا، منزہ عارف، سعدیہ فیصل، سیفی حسن اور نور الحسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    ’پردے میں رہنے دو‘ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رؤف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے فلم میں وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کو بھی بطور موسیقار شامل کیا گیا ہے۔

    ’پردے میں رہنے دو‘ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں ہانیہ عامر ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد ’سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ‘ جیسی فلموں میں بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔
    https://youtu.be/jkF4SWpmaxc

  • ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘تبدیل کیے بغیر ہی ریلیز،کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘تبدیل کیے بغیر ہی ریلیز،کمائی کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا

    فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا نام تبدیل کیے بغیر ہی اسے ریلیز کردیا گیا، جس نے پہلے ہی دن کمائی کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

    باغی ٹی وی : ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق حیران کن طور پر ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی جو کہ کورونا کے دور میں ایک دن میں کسی بھی بالی وڈ کی سب سے بڑی کمائی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تجزیہ نگاروں کا خیال تھا کہ عالیہ بھٹ کی فلم زیادہ سے زیادہ سات کروڑ روپے کمانے میں کامیاب جائے گا مگر حیران کن طور پر فلم نے پہلے ہی دن 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے۔

    عالیہ بھٹ کی فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” مزید مشکلات کا شکار

    فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ گزشتہ روز یعنی جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی۔ بالی ووڈ کے معروف فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کی پہلے روز کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز باکس آفس پر 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔


    یہی نہیں بلکہ ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘وبا کے بعد ریکارڈ کمائی کرنے والی پہلی فلم بھی بنی جب کہ وبا سے قبل ریلیز ہونے والی آخری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’راضی‘ کو بھی کمائی میں پیچھے چھوڑنے میں کامیاب گئی۔


    تجزیہ نگار ترن آدرش نے کووڈ 19 کے بعد تھیٹر میں ریلیز ہونے والی مزید فلموں کی پہلے دن کی کمائی کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اکشے کمار کی فلم ’’سوریا ونشی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا تھا۔ رنویر سنگھ کی فلم ’’83‘‘ نے پہلے روز 12 کروڑ 64 لاکھ کمائے تھے اور ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ نے ریلیز کے پہلے روز 10 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کیا ہے اس طرح عالیہ بھٹ کی فلم کورونا وبا کے ٹائم میں بہترین بزنس کرنے والی ٹاپ 3 فلموں میں شامل ہوگئی ہے۔

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    یاد رہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بھارت میں سینما بند تھے تاہم اب آہستہ آہستہ وہاں زندگی معمول پر آنے لگی ہے اور تھیٹر بھی کھل رہے ہیں۔ لیکن اب بھی لوگ سینما جانے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں-

    واضح رہے کہ فلم کی ریلیز سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے فلم کی ٹیم کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اپنے خلاف عدالتوں میں جاری متعدد کیسز سے بچنے کے لیے فلم کا نام ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ سے تبدیل کردیں مگر ایسا نہ ہوسکا اور ٹیم نے پرانے ہی نام سےفلم پیش کردی بھارتی سپریم کورٹ نے 25 فروری کو ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کی ریلیز روکنے کے خلاف دائر کردہ درخواست کو بھی مسترد کیا۔

    عدالت نے درخواست دائر کرنے والے شخص بابو جی راؤ شاہ سے متعلق ثبوت بھی مانگے کہ دستاویزات پیش کیے جائیں، جن سے معلوم ہو کہ گنگو بائی نے انہیں گود لیا تھا بابو جی راؤ شاہ نے سپریم کورٹ میں خود کو گنگو بائی کے گود لیے بیٹے کے طور پر متعارف کراتے ہوئے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    مذکورہ فلم میں ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ نامی ایک خاتون کا مرکزی کردار دکھایا گیا ہے، جو 1960 کی دہائی میں بھارتی شہر ممبئی میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے سمیت منشیات اور پیسوں کے عوض قتل کے جرائم کی سربراہی کرتی رہی تھیں۔

    مذکورہ فلم کی کہانی قحبہ خانے پر جسم فروشی کرنے والی خاتون کی سیاست میں شمولیت کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی ایک کتاب سے ماخوذ ہے فلم کے خلاف گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے گود لیے بیٹے بابو جی راؤ شاہ نے عدالت میں فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کی درخواست دائر کی تھی۔

    ان کا موقف تھا کہ ان کی والدہ جسم فروشی نہیں بلکہ سماجی رہنما تھیں مگر فلم میں ان کی والدہ کو طوائف کے طور پر دکھایا گیا ہے مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

    تاہم عدالت نے فلم ساز کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دیگر عدالتوں میں زیر سماعت دیگر کیسز کی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فلم کا نام تبدیل کردیں مگر انہوں نے ایسا کیے بغیر ہی فلم کو 25 فروری کو پیش کردیا۔

    ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا

  • "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    نیٹ فلکس کی مشہور سیریز "دی کراؤن” میں استعمال ہونے والے 2 لاکھ ڈالرز مالیت کے نوادرات چوری ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹ فلکس نے تصدیق کی کہ چوری ہونے والی نادر اشیا کی تعداد 350 کے قریب بنتی ہے۔ چوری ہونے والی اشیا میں سونے اور چاندی کا سامان بھی شامل ہے۔

    نیٹ فلیکس ترجمان کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والی اشیا کا متبادل منگوا لیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس چوری کے واقعے سے سیریز کی عکس بندی متاثر نہیں ہو گی اور امید ہے چوری ہونے والی اشیا جلد واپس مل جائیں گی۔

    برطانوی شاہی خاندان "دی کراؤن” کے خلاف قانونی کاروائی کر سکتا ہے قانونی ماہرین

    ساؤتھ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چوری اس وقت ہوئی جب 3 گاڑیوں میں موجود لوگ سب سامان اٹھا کر لے گئے۔

    یاد رہے کہ اس وقت “دا کراؤن” کے پانچویں سیزن کی عکس بندی کی جا رہی ہے، سیزن 5 کی عکس بندی جولائی میں شروع ہوئی تھی اور سیزن کے دوران ملکہ الزبتھ دوئم کو بھی دکھایا جائے گا۔ “دا کراؤن” کا پانچواں سیزن رواں سال نومبر میں نشر کیا جائے گا جس میں لیڈی ڈیانا کا کردار آسٹریلوی اداکارہ ایلزبتھ ڈبیکی ادا کرتی دکھائی دیں گی-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    جمائما گولڈ اسمتھ نے’دی کراؤن‘ سیریز کی ٹیم سے علیحدگی اختیار کرلی

    مذکورہ سیریز کا پہلا سیزن 2016 میں جاری کیا گیا تھا، پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کے شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا ’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے-

    ’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا ویب سیریز کا چوتھا سیزن گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1999 تک کا دور دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    مذکورہ سیزن کے بعد ’دی کراؤن‘ کا آخری چھٹا سیزن بھی جاری کیا جائے گا اور تمام سیزنز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومے گی۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

  • بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    بھارتی اداکارہ نے مذہب کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی

    بالی ووڈ دنیا کی چمک دمک سے اچانک مذہبی اور روحانی زندگی کو ترجیح دینے والوں کی فہرست میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے جو مہ جبیں صدیقی کا ہے۔

    باغی ٹی وی:بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مہ جبیں نے بھی اب فلمی دنیا کی چمک دمک سے توبہ کرلی ہے اور اسلامی طرززندگی کو اپنانے کا عہد کیا ہے اس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح کیا کہ وہ باقی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی اور انہوں نے اپنے ماضی کے گناہوں پر خدا سے معافی بھی مانگی۔

    عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی بیٹی اور ان کی ٹیم آسکر اور بافٹا ایوارڈ کے لئے نامزد

    مہہ جبیں صدیقی کی جانب سے 19 فروری کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ وہ گزشتہ دو سال سے سابق بگ باس کانٹیسٹنر اور اداکارہ ثنا خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب ہمیشہ ہی حجاب کریں گی-

    انہوں نے پوسٹ میں اعتراف کیا کہ وہ گزشتہ دو سال سے پریشان تھیں، انہیں یہ بات سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ انہیں سکون کیسے ملے گا؟ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس کی لذت تو کچھ دیر میں ہی ختم ہوجاتی ہے مگر اس کا گناہ تا قیامت رہتا ہے ۔

    مہہ جبیں صدیقی نے لکھا کہ انہوں نے گزشتہ دو سال کے دوران محسوس کیا کہ وہ اپنی اصل زندگی کو چھوڑ کر دکھاوے کی زندگی گزار رہی تھیں، جس میں بے سکونی تھی اور وہ پریشان رہتی تھیں دنیا میں چاہے لوگوں کو خووش کرنے کے لیے انہیں کتنا بھی وقت دیا جائے، مگر وہ کبھی بھی کسی دوسرے کی قدر نہیں کرتے۔

    مذہب اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نے لکھا کہ خدا کی نافرمانی کرکے کسی کو بھی سکون نہیں ملتا، اچھائی اسی میں ہے کہ سکون حاصل کرکے خدا کی عبادت کی جائے انہیں خدا کی عبادت کرکے سکون ملا اور وہ انہیں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتیں، انہیں سب سے زیادہ سکون نماز پڑھنے میں ملا۔

    مہہ جبین کی پوسٹ پر ثنا خان نے رد عمل دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

    مہہ جبیں صدیقی نے شوبز سے کنارہ کشی کے اعلان سے قبل ہی انسٹاگرام سے اپنی تمام بولڈ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی تھیں اور انہوں نے 2019 میں ہی حجاب کےساتھ تصاویرلگانا شروع کی تھیں مہہ جبیں صدیقی نے سال 2020 میں ہی انسانی خدمت کرنے کی غرض سے شوبز سے علیحدگی اختیار کی تھی مگر اب انہوں نے واضح طور پر مذہب اسلام کی خاطر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خدا حافظ کہہ دیا۔

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    مہہ جبیں صدیقی ماضی میں بولڈ لباس کی وجہ سے خبروں میں رہتی تھیں، ان کی طرح دیگر متعدد بھارتی مسلمان اداکاراؤں نے بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہا ہے ان سے قبل ثنا خان اور زائرہ وسیم جیسی اداکاراؤں سمیت دیگر شخصیات نے بھی مذہب کی خاطر شوبز کو چھوڑا تھا۔

  • عالیہ بھٹ کی فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” مزید مشکلات کا شکار

    عالیہ بھٹ کی فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” مزید مشکلات کا شکار

    نئی دہلی: معروف بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی تنازعات کا شکار ہے جس پر اب سپریم کورٹ نے بھی فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : این ڈی ٹی وی کے مطابق فلم کو 25 تاریخ تک ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے فلم کی ریلیز روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں کافی کیسز التوا کا شکار ہیں۔

    ہم جنس پرستی پر بھارتی فلم، فوج نے اسکرپٹ کو رد کرتے ہوئےغیر قانونی قرار دیا

    فلم کی ریلیز روکنے کے لیے گنگو بائی کی فیملی نے درخواست دائر کی تھی فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور حسین زیدی جن کی لکھی گئی کتاب پر فلم بنائی گئی ہے ان دونوں کو فلم کی ریلیز روکنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے تھے اور دونوں پر ہتک عزت کے الزامات بھی عائد کیے گئے تھے۔ ان دونوں کے ساتھ فلم کی مرکزی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل تھا۔

    سپریم کورٹ نے گنگوبائی کاٹھیاواڑی کا اسکرپٹ لکھنے والوں کو فلم کا نام تبدیل کرنے کا کہا ہے اس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز پر عبوری روک لگانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔

    جبکہ جس پر سنجے لیلا بھنسالی کے وکیل سدھارتھا ڈیو نے کہا کہ فلم کی ریلیز سے ایک دن پہلے، نام کی تبدیلی "ممکن نہیں ہوگی تاہم عدالتی تجویز پر ہدایتکار کے موقف سے کل تک عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا۔

    نئےدور یا شہری فلموں کےنام پر کوڑے کا ڈھیرمت بیچیں،کنگنا کا دیپیکا کی فلم پر تبصرہ

    عدالت نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کے خلاف دائر کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی جب کہ ممبئی ہائی کورٹ نے بھی فلم کے خلاف دائر تین درخواستوں کو خارج کردیا۔

    ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کے فلم سینسر بورڈ نے ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کو (یو سرٹیفکیٹ) جاری کرتے ہوئے اسے ریلیز کرنے کی اجازت دے دی فلم سے متعدد نامناسب مناظر نکال دییے گئے جب کہ گالم گلوچ کے سینز کو بھی ایڈٹ کردیا گیا۔

    فلم میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو سے مکالمے اور بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے خاتون کے ساتھ قریبی مناظر کو بھی نکال دیا گیا’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ کی کہانی اسی نام سے 1960 کی دہائی میں گزری خاتون کی زندگی کے گرد گھومتی ہے مذکورہ فلم کی کہانی قحبہ خانے پر جسم فروشی کرنے والی خاتون کی سیاست میں شمولیت کے گرد گھومتی ہے اور اس کی کہانی ایک کتاب سے ماخوذ ہے۔

    ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کا ٹریلر گزشتہ برس جاری کرکے اسے جنوری 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اسے رواں ماہ فروری کے اختتام تک پیش کردیا جائے گا۔

    عالمی توجہ حاصل کرنے والےایمریٹس اشتہار میں برج خلیفہ مسخر کرنیوالی خاتون کون ہے؟

  • ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا

    ثنا خان نے شرعی ملبوسات کا برانڈ لانچ کرلیا

    اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اب کاروباری شخصیت بن گئی ہیں انہوں نےاپنے شوہر کے ساتھ مل کرشرعی ملبوسات کا ایک نیا برانڈ شروع کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ثنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ الحمدللہ، اللہ کے فضل سے ہم نے سورت میں اپنا برانڈ لانچ کیا ہے ہمارے برانڈ کے لیے اتنی محبت کے لیے آپ سب کا شکریہ۔ یہ ہمیں بہت خوش اور جذباتی بناتا ہے اللہ ہمارے نئے منصوبے میں ڈھیروں برکتیں عطافرمائے۔ ,

    اداکارہ صبا قمرجلد شادی کرنے والی ہیں ان کے شوہرکو جانتی ہوں،انوشے اشرف

    انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں وہ حجاب پہنے ہوئے اپنے شوہر انس سید کے ساتھ سورت میں پہلے اسٹور کا افتتاح کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ویڈیو شئیر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’یا اللہ، میں بہت خوش ہوں۔‘‘ ایک اور ویڈیو میں ملبوسات کے برانڈ نے 20 فیصد رعایت کا اعلان کیاہے۔

    شاہ رخ خان اور سلمان خان کے بارے مادھوری ڈکشٹ کے دلچسپ تبصرے

    اس سے قبل ثنا خان نے لڑکیوں کے لیے حلال بیوٹی پراڈکٹس کی تشہیر کی تھی روایتی میک اپ کے برعکس، حلال میک اپ اسلامی معیارات کے مطابق تیار کیا جاتا ہے یعنی یہ مصنوعات سور کی چربی اور دیگر ممنوعہ اجزا سے پاک ہیں۔ وہ اسلامی معیارات کے مطابق وضو کے ساتھ بھی مطابقت رکھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا مہم کیس: گرفتاری وارنٹ کی خبر پر بے بنیاد ہے، لینا غنی نجی خبر رساں…

  • سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا؟ دپیکا پڈوکون نے وجہ بتادی

    سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا؟ دپیکا پڈوکون نے وجہ بتادی

    ممبئی: دپیکا پڈوکون نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکارکیوں کیا تھا وجہ سامنے آگئی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ سلمان خان وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مجھے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے انکارکردیا میرے شوبز کیرئیر کی شروعات میں سلمان خان نے میری ماڈلنگ دیکھ کرفلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن میں فلم میں کام کرنے کے لئے تیارنہیں تھی۔

    اداکارہ کے مطابق سلمان خان نے میری اداکاری کی صلاحیتوں کو اس وقت بھانپ لیا تھا جب مجھے بھی نہیں پتا تھا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں بالی ووڈ میں سب سے فلم آفرکرنے پرمیں ہمیشہ سلمان خان کی شکرگزاررہوں گی۔

    دپیکا پڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ اتفاق ایسا ہوا کہ سلمان خان کوانکارکرنے کے 2 سال بعد میں نے شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

    اس قبل ایک انٹرویو میں سلمان خان نے دپیکا پڈکون کوبڑی اسٹارقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک کسی نے ایسی فلم آفرنہیں کی جس میں دپیکا اورمیں ایک ساتھ کام کرسکیں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں دپیکا کی فلم” گہرائیاں” اسٹریمنگ ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا تھا، جس نے کورونا کی وبا کے بعد کامیابیوں کے نئے ریکارڈز بنائے۔’گہرائیاں‘ میں دپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے، سدھانت چترویدی اور دھیریا کاروا نے مرکزی کردارادا کیے ہیں مذکورہ فلم کی کہانی دپیکا پڈوکون اور ان کی کزن اننیا پانڈے کے منگیتروں کے گرد گھومتی ہے۔

    ریشم سے بنا پورٹریٹ،کشمیری مداح کا سلمان خان کیساتھ محبت کےاظہارکا منفرد طریقہ

    فلم میں دپیکا پڈوکون اپنے بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کزن اننیا پانڈے کے بوائے فرینڈ سدھانت چترویدی سے عشق کرنے لگتی ہیں اور فلم میں کئی بولڈ رومانوی مناظر شامل ہیں بولڈ مناظر کی وجہ سے جہاں دپیکا پڈوکون پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں فلم کے ہدایت کار سمیت دیگر ٹیم کے لیے بھی نامناسب زبان استعمال کی جا رہی ہے۔

    تاہم لوگوں کے بر عکس دپیکا پڈوکون کے والدین نے بیٹی کے بولڈ اور رومانوی مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کی ہیں دپیکا پڈوکون نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ان کے والدین نے ان کی اداکاری اور بولڈ مناظر دیکھنے کے بعد ان پر اعتراض کرنے کے بجائے ان کی تعریفیں کیں اور ان پر فخر کیا۔

    اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی فلم میں ان کے بولڈ مناظر دیکھ کر ان کی تعریفیں کیں اور انہیں خوشی بھی ہوئی دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ انہیں بولڈ فلموں میں کام کرنے کے لیے شوہر سے اجازت کی ضرورت نہیں۔

    آریان خان ویب سیریز کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیار