Baaghi TV

Category: شوبز

  • ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی آج پانچویں برسی

    ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی آج پانچویں برسی

    فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : ہدایت کار اور فلم ساز پرویز رانا نے فلم اسٹار شان اور ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف کرایا پرویز رانا نے 200 سے زائد فلموں میں ہدایت کاری کے جوہر دکھائے،ان کی فلموں کا میوزک اور ڈائیلاگ بہت مقبول ہوئے۔اپنے دور کے ممتاز ڈائریکٹر پرویز رانا 3 اکتوبر 1951 کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے ، انہوں نے متعدد لازوال فلمیں تخلیق کیں۔

    پرویز رانا نے جہاں اپنے طویل فنی سفر کے دوران بہت سی سپر ہٹ فلمیں بنائیں وہیں فلم اسٹار شان، ریما سمیت بہت سے فنکاروں کو پنجابی فلموں میں پہلی بار متعارف بھی کرایا پرویز رانا نے لالی ووڈ کو ’چراغ بہادر، چن بلوچ، سوہا جوڑا، طوفان، غنڈا ٹیکس، کنگ میکر، گاڈ فادر، ہمایوں گجر، وحشی گجر‘ اور ’نصیبو‘ سمیت 200 سے زائد فلمیں دیں۔

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    پرویز رانا 25 جنوری 2017 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 66 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

    پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سےشمعون عباسی کیوں معذرت کی؟اداکار نے وجہ بتادی

  • روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے

    روحی بانو کو مداحوں سے بچھڑے 3 سال ہو گئے

    ماضی کی صف اول کی اداکارہ روحی بانو برسی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی : روحی بانو 10 اگست 1951ءکو کراچی میں پیدا ہوئیں ، اُن کے والد طبلہ نواز استاد اللہ رکھا تھے اور ہندوستانی موسیقار ذاکر حسین کی سوتیلی بہن تھیں روحی بانو دو دفعہ شادی کے بندھن میں بندھیں ،گورنمنٹ کالج لاہور سے نفسیات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ٹی وی پر کام کرنا شروع کیا، ان کا شمار ٹی وی کی اولین اداکاروں میں ہوتا ہے روحی بانو نے 1970ء سے 1980 کے عشرے تک کرن کہانی، زرد گلاب، دروازہ اور دیگر بے شمار مقبول ڈراموں میں بطور یادگاری کردار کام کیا –

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    روحی بانو کے ابتدائی ڈراموں میں حسینہ معین کی ”کرن کہانی “ قابل ذکر ہے جو1973ءمیں پی ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہوا، اس کے بعد 1974ء میں زیر زبر پیش کیا گیا، یہ دونوں وہ ڈرامے ہیں جو پی ٹی وی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ، یہ دونوں ڈرامے روحی بانوں کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت بھی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہر اہم ڈرامے میں ، ہر بہترین اداکار کے ساتھ ، ہر اہم کردار ادا کیا۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ڈراموں میں روحی بانوکی موجودگی لازمی سمجھی جانے لگی۔ انہوں نے شوکت صدیقی، بانو قدسیہ، حسینہ معین ،منو بھائی اور اشفاق احمد کے کرداروں کو اپنی بے مثل اداکاری سے زندہ جاوید کردیا ۔ اشفاق احمد نے ”ایک محبت سو افسانے میں “ میں ”اشتباہ نظر“ کے نام سے ایک ڈرامہ لکھا۔ اس ڈرامے میں روحی بانو کی اداکاری کو فراموش کرنا ممکن ہی نہیں۔دروازہ، دھند، سراب ،زرد گلاب ،قلعہ کہانی ہو یا پھر حیرت کدہ ،اُن کے کس ڈرامے کو یاد رکھیں اور کسے بھولیں یہ فیصلہ کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔اُن کے ڈرامے صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا بھر بالخصوص انڈیا میں نہایت مشہور تھے ۔ 1980ءمیں ان کے ایک ڈرامے ”پکی حویلی“ نے تو دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

    مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    نامور اداکارہ نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی فن کے جوہر دکھائے انہوں نے ایک بار فلم کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد وہاں کے ماحول کی وجہ سے واپسی اختیار کرلی، ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے بعد وہ 1975ء میں ایک بار پھر فلم انڈسٹری کی طرف گئیں اور اس بار انہوں نے وہاں کے ماحول کو اپنی صلاحیتوں کے تابع کرلیا۔ انہوں نے اناڑی، دلہن ایک رات کی، تیرے میرے سپنے، نوکر، زینت ،پہچان، سیاں اناڑی، بڑا آدمی، دل ایک کھلونا ، گونج اٹھی شہنائی، راستے کا پتھر، دشمن کی تلاش، آج کا انسان، پالکی، کائنات، خدا اور محبت، کرن اور کلی ، ضمیر اورٹیپو سلطان سمیت بے شمار فلموں میں انتہائی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    فنی خدمات کے اعتراف میں روحی بانو کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا انہیں پی ٹی وی کی طرف سے نگار ایوارڈ کے علاوہ گریجویٹ ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی ملا۔

    ڈرامہ "سونا چاندی” کےمصنف "منو بھائی” کودنیا سے رخصت ہوئے 4…

    روحی بانو کے 20 سالہ بیٹے کو 1995میں کسی نے قتل کر دیا تھا، جس کے باعث وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھی تھیں اپنے انداز اور کرداروں سے دلوں پر راج کرنے والی روحی بانو نے زندگی کے آخری ایام بہت تلخ انداز میں گزارے قبضہ مافیا نے ان کی جائیداد پر قبضہ کیا تو بے گھر بھی رہیں-

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    طویل علالت کے بعد وہ کئی بار عوام میں سامنے تو آئیں مگر اپنی اِسی کیفیت کے سبب زیادہ دیر عوام سے دور ہی رہیں 15 جنوری 2019ء کو اُنہیں طبیعت ناساز ہونے کے بعد وینٹی لیٹر پر لگا دیا گیا جہاں 10 دن کے بعد وہ استنبول کے ایک مقامی ہسپتال میں 25 جنوری 2019ء کو انتقال کرگئیں

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

  • پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سےشمعون عباسی کیوں معذرت کی؟اداکار نے وجہ بتادی

    پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سےشمعون عباسی کیوں معذرت کی؟اداکار نے وجہ بتادی

    کراچی: اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی جولیکن انہوں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں شمعون عباسی ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ سے دو بار فلموں کی پیشکش ہوئی تھی ایک بار ہدایت کار وشال بھردواج نے اور دوسری بار رام گوپال ورما نے فلم کی آفر کی تھی۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ انہوں نے وشال بھردواج کی فلم میں کام کرنے سے اس لیے منع کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک پاکستانی فلم ’’وار‘‘ میں کام کررہے تھے اس فلم میں پریانکاچوپڑا بھی تھیں اور ان کے اور پریانکا چوپڑا کے وقت کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

    شمعون عباسی نے بتایا کہ دوسری بار بالی ووڈ ہدایت کار رام گوپال ورما نے انہیں فلم کی آفر کی لیکن وہ چاہتے تھے کہ میں بھارت جاؤں اور وہاں فلم کی ٹیم کے ساتھ چھ، ساتھ ماہ گزاروں لیکن میرے پاس اتنا وقت نہیں تھا لہذا میں نے انہیں بھی منع کردیا۔

    شمعون عباسی نے اداکار شان کے سینما میں بھارتی فلموں پر پابندی لگنے کے مطالبے پر کہا کہ وہ شان کی اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ اگر آپ سینما میں بھارتی فلموں پر پابندی لگائیں تو پھر ان کے نعم البدل میں لوگوں کو اپنی فلمیں دکھائیں تاکہ سینما چلتے رہیں کیونکہ سینما ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے۔ آرٹ کی کوئی سرحد کوئی تفریق نہیں ہوتی لہذا دونوں ممالک کے درمیان آرٹ کی تفریق کو ختم کریں۔

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    شو میں شمعون عباسی نے شو میں اپنی سابق بیوی حمائمہ ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا حمائمہ ملک ایک بلند سوچ اور بلند نظریہ رکھنے والی خاتون ہیں۔ انہوں نے حمائمہ کو کام پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔

    شو کے دوران شمعون عباسی نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں بریک انہوں نے دیا تھا ہمایوں سعید پہلی دفعہ میری ٹیلی فلم سے اسکرین پر لوگوں کے سامنے آئے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے کے بارے میں شمعون عباسی نے کہا کہ انہیں تمغہ امتیاز اداکاری پر نہیں بلکہ پرسنالٹی (شخصیت) پر ملا ہے۔

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    اداکار شمعون عباسی نے شو میں انکشاف کیا کہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی فلم ’’بول‘‘ سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیا تھا کہ مجھے یہ فلم کرنی چاہئے یا نہیں ہم دونوں اُس وقت شائستہ واحدی کے مارننگ شو میں تھے فلم ’’بول‘‘ کے حوالے سے حمائمہ کو بھی فون آیا تھا بریک کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے بھی فون آیا ہے تو کیا میں یہ فلم کروں یا نہیں کیونکہ مجھے فلموں کے بارے میں کچھ نہیں پتہ میں تو وی جے ہوں لہذا میں نے ماہرہ خان کو کہا کہ آپ یہ فلم اس لیے کریں کیونکہ شعیب منصور جیسا نام ہے ہی نہیں پاکستان میں وہ جو بھی آپ سے کروائیں گے بہتر ہی کروائیں گے۔ اس کے بعد ماہرہ خان کی ’’بول‘‘ کے ذریعے فلموں میں انٹری ہوئی۔

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    شمعون عباسی نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر بھارتی پائلٹ ابھی نندن پر فلم بنا رہے ہیں اور اس فلم کے لیے انہوں نے مجھے پیشکش کی تھی لیکن میں نے منع کردیا جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا میں آپ کا بھائی ہوں کیا میں آپ کے پیر پکڑوں آپ کے پاس آکر کہ آپ یہ فلم کرلیں انہوں نے اتنی بڑی بات کردی جس پر میں نے خلیل صاحب کو کہا آپ بڑی شخصیت ہیں یہ خلیل صاحب کا پیار ہے کہ جس طرح انہوں نے مجھ سے بات کی۔

    ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

  • پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پی ایس ایل 7 کا ترانہ ریلیز٫مداحوں کی تنقید ٫علی ظفر کو یاد کرنے لگے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کا آفیشل ترانہ ’آگے دیکھ‘ ریلیز کردیا گیا ہے تاہم ترانے کو مداحوں کی جانب سے پزیرائی نہ مل سکی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بھرپور تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ایس ایل کے آفیشل ہینڈل کی جانب سے پی ایس ایل 2022 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو کو سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا تو اسے دیکھنے اور سننے والوں کی بڑی تعداد کہیں اسے سراہتی اور کہیں مایوسی کا اظہار کرتی دکھائی دی عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر تبصرہ کرنے والوں کا موقف تھا کہ عاطف کو ریپر کے طور پر اور آئمہ کو ڈانسر کی حیثیت میں کم کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

    سوشل پلیٹ فارمز پر جہاں مختلف شائقین نے ’آگے دیکھ‘ کو پیش کرنے والے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کو سراہا تو امید ظاہر کی کہ اسے سٹیڈیم میں سننا اور دیکھنا زیادہ اچھا لگے گا تاہم مداح ایک مرتبہ پھر گلوگار علی ظفر کو یاد کرنے لگے-

    پی ایس ایل سانگ کے ریلیز ہوتے ہی ٹویٹر صارفین کی جانب سے تبصروں میں وہ علی ظفر کے گُن گانے لگے اور انہیں ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا اور علی ظفر سے گانا گانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہےسوشل میڈیا پر اس وقت #AliZafar ،PSLAnthem#اور #LevelHai بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔


    جرنلسٹ اور سپورٹس اینکر شعیب کا کہنا ہے کہ جو گانا ریلیز ہوا ہے اسے روکے ہی رکھتے تو اچھا تھا-


    https://twitter.com/Fatii_PTI/status/1485624941802397696?s=20


    https://twitter.com/MonstrBck/status/1485629817185832963?s=20


    خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان سپر لیگ کے ترانے کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہوا تھا پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے آفیشل اینتھم ’گروو میرا‘ کو فوک گلوکارہ نصیبو لعل، گلوکارہ آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ اسٹارز ینگ اسٹنرز نے گایا تھا تاہم مداحوں نے پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دے دیا تھا-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )2022 کا آفیشل ترانہ عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے-


    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 2015 میں ہوا تھا اور اس کا پہلا گانا گلوکار علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا گیا تھا علی ظفر کی آواز میں پی ایس ایل فرسٹ کا گانا ’اب کھیل کے دکھا‘ کافی سراہا گیا تھا اور اسی وجہ سے علی ظفر کی آواز میں ہی ابتدائی تین پی ایس ایل کے گانے جاری کیے گئے۔


    پی ایس ایل 2 کا گانا ’اب کھیل جمے گا‘ جنوری 2017 میں جبکہ پی ایس ایل تھری کا گانا ’دل سے جان لگا دے‘ جنوری 2018 میں ریلیز کیا گیا اور مجموعی طور پر علی ظفر کے تینوں گانوں کو پسند کیا گیا۔

    پی ایس ایل4 کا گانا ’کھیل دیوانوں کا‘ اداکار فواد خان اور ینگ دیسی بینڈ کی آواز میں جنوری 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا پی ایس ایل فائیو کا گانا ’تیار ہیں‘ کو گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، ذوالفقار جبار خان اور ہارون رشید کی آواز میں جنوری 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا-

    پی ایس ایل فائیو کے گانے کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ پی ایس ایل 6 کے گانے ’گروو میرا‘ پر بھی شائقین نے شدید تنقید کی تھی۔

    گزشتہ برس جہاں ’گروو میرا’ پر تنقید کی گئی تھی، وہیں اس کی تعریفیں بھی کی گئی تھیں اور لوگوں نے مطالبہ کیا تھا کہ پی ایس ایل 7 کے ترانے میں بھی نصیبو لال کو شامل کیا جائے، تاہم ایسا نہیں ہو سکا۔

  • ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    ارطغرل غازی کے معروف اداکار انتقال کر گئے

    دنیا بھر میں مقبول و معروف ارطغرل غازی سیریز میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار ایبرک پیکن انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرسین انڈسٹریلسٹ اینڈ بزنس مین ایسوسی ایشن (MESIAD) کے بورڈ ممبر نے51 سالہ اداکار کی موت کی افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے، دوست، میرے بھائی اور ترک سنیما کے ایک تجربہ کار اداکار ایبرک پیکن کو کھو دیا ہے-

    انہوں نے اداکار کے لئے دعائے مغفرت بھی کی-

    واضح رہے کہ اداکار کینسر کے مرض میں مبتلا تھے انہوں نے اکتوبر میں کمر درد کی شکایت کی تھی جس کے بعد ہسپتال علاج کے دوران معلوم ہوا کہ ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں پھیل گیا ہےان کا علاج چل رہا تھا-

    پیکن نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ پیارے دوستو جس ڈاکٹر کے پاس میں دس دن پہلے کمر درد کی شکایت لے کر گیا تھا اس سے شروع ہونے والا عمل آج اس مقام پر پہنچا ہے۔ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ ٹیومر جگر اور ایڈرینل غدود میں بھی پھیل گیا ہے۔ بدقسمتی سے، اس بیماری نے اپنے ابتدائی مراحل میں کوئی علامات ظاہر نہیں کیں۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ کیموتھراپی کا پہلا دن۔ میرا سب سے بڑا سہارا میرا خاندان ہے۔ تو میرے قریب کے دوست بھی ہیں۔ میں اپنی صحت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کروں گا انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی-

    واضح رہے کہ ترک سنیما اور ٹی وی سیریز کے اداکار ایبرک پیکن 22 مئی 1970 کو مرسین میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنا بچپن اور جوانی ادانا اور مرسین میں گزاری۔ مرسین کے اڈانا اور ہائی اسکول میں اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، مرسن یونیورسٹی، فائن آرٹس کی فیکلٹی، شعبہ پرفارمنگ آرٹس، شعبہ تھیٹر سے گریجویشن کیا۔ بعد ازاں انہوں نے استنبول میں اداکاری کا آغاز کیا۔

    2010 میں، فیچر فلم ہیئر، جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا، کو قومی اور بین الاقوامی فلمی فیسٹولز میں ایوارڈز ملے انہیں 23 ویں انقرہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم Aşk ve Devrim میں ان کی اداکاری کے لیے بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں شہرۂ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے ماموں کا کردار ادا کرنے والے اداکار حسین اوزے 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے –

  • جائیداد کے تنازع میں میرے مذہب کونہ لائیں،سلمان خان کی پڑوسی کو وارننگ

    جائیداد کے تنازع میں میرے مذہب کونہ لائیں،سلمان خان کی پڑوسی کو وارننگ

    بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دی ہے کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں اداکار نے کہا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کوکیوں لا رہے ہیں میری والدہ ہندو ہیں۔ میرے والد مسلمان ہیں میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں ہم سب تہوار مناتے ہیں۔

    سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان نے اپنے پڑوسی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہےجس کا ان کےپڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہےسلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    بالی وڈ سُلطان سلمان خان نے وکیل کے ذریعے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس پنویل میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کا الزام لگایا تھا سلمان خان کی قانونی ٹیم نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے-

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پرتبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں کیتن نے سلمان پربچوں کی اسمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں-

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

  • حنا الطاف کے والد کا انتقال ہوگیا

    حنا الطاف کے والد کا انتقال ہوگیا

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف کے والد کا انتقال ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :حنا الطاف نے یہ افسوسناک خبر گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سب سے مضبوط شخصیت جنہیں میں اپنی زندگی میں جانتی تھی میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ براہ مہربانی انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘۔

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    اداکارہ نے اپنے والد کی کوئی تصویر تو شیئر نہیں کی تاہم ان کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں نکاح کے موقع پر ان کے والد ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اداکارہ کے والد کی مغفرت کے لئے دعائیں کر رہے ہیں-

    واضح رہے کہ حنا الطاف نے اداکار آغا علی کے ساتھ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 2020 میں شادی کی تھی۔

    سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

  • کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    کورونا وبا:حکومتی اقدامات نہ ہونےکی وجہ سے متھن چکرورتی مودی سرکار پر برس پڑے

    ممبئی: بھارتی اداکار متھن چکرورتی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی آمدنی بالکل ختم ہوگئی تھی۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے لیجنڈری اور سینئر اداکار متھن چکرورتی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی اور کورونا وبا کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی کہا کہ کووڈ19 کے سبب ان کا ریسٹورنٹ کا کاروبار متاثر ہوا، ایک وقت ایسا تھا کہ کافی کا ایک کپ بھی فروخت نہیں ہوپاتا تھا، کاروبار ختم ہونے کی وجہ سے پیسے آنا بند ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کورونا کا شکارحرامانی کی سابق مینجر کا اداکارہ پرسنگین الزام

    اداکار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کورونا بحران تاحال برقرار ہے جبکہ بھارتی شہریوں کو وبا کی تیسری لہر کا سامنا ہے، ہر شعبہ اس سے متاثر ہوا ہے،گزشتہ دو سالوں کے دوران وبا سے کئی افراد کی اموات بھی ہوئیں۔

    متھن چکرورتی نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مختلف پیشوں سے وابستہ ملازمین کو نوکریوں سے محرومی کا بھی سامنا کرنا پڑا، معاشی معاملات اس قدرمتاثر ہوئے کہ کئی لوگ امیر سے غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے، یومیہ اجرت کمانے والوں کا سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔

    سینئر اداکار نے کہا کہ کاروبار تباہ ہونے کی وجہ وبا کے دوران حکومت کے سیاحت کے لیے اقدامات نہ ہونے کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے ٹوررازم کے لیے اقدامات کیے جاتے تو اس قدر نقصان نہیں ہوتا۔

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ ہندوستان میں اس وقت کورونا کی تیسری لہر چل رہی ہے، حالانکہ یہ درست ہے کہ اتار چڑھاؤ کے باوجود تیسری لہر پہلی اور دوسری لہر سے کم خطرناک ثابت ہوئی ہےلیکن پھربھی ایسا نہیں ہونا چاہیےوبا کو ہلکے میں لیاگیا اس دوران میکس ہیلتھ کیئر کی جانب سےکرائے گئے سروے میں کئی اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ یہ بتاتا ہے کہ موجودہ کورونا کی لہر پہلی اور دوسری لہر سے کس طرح مختلف ہے۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    دراصل میکس ہیلتھ کیئرنےاپنی تحقیق کی بنیاد پر کہا ہے کہ گزشتہ سال اپریل سے مئی کے دوران کورونا سے متاثرہ چار میں سے تین کو آکسیجن کی ضرورت تھی پہلی لہر کے دوران اسپتال میں داخل ہونے والوں میں سے، 63 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ گزشتہ سال دوسری لہر کے دوران 74 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت تھی پہلی اور دوسری لہر کے مقابلے اس بار صرف 23.4 فیصد مریضوں کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔ موجودہ لہر میں، کورونا سے مرنے والوں میں سے 60 فیصد نے یا تو ایک خوراک لی تھی یا انہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی مرنے والوں میں سے زیادہ تر کی عمریں 70 سال سے زیادہ تھیں اور ان میں سے اکثر ذیابیطس، کینسر، گردے یا دل کی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے-

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز

    بھارتی میڈیا کے مطابق میکس ہیلتھ کیئر کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر سندیپ بدھیراج نے کہا کہ مطالعہ سے دو اہم نکات دیکھے گئے ہیں ایک یہ کہ اس لہر کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد بہت کم رہی ہے۔ ایک اور نکتہ یہ ہے کہ دوسری لہر کے دوران ہسپتال میں داخل ہونے والے کل مریضوں میں سے تقریباً 70 سے 80 فیصد کو آکسیجن کی ضرورت تھی جبکہ اس لہر میں کل بھرتی ہونے والوں میں سے صرف 20 سے 30 فیصد کو آکسیجن کی مدد کی ضرورت تھی۔ یہ الگ بات ہے کہ اس بار بھی متاثرہ افراد کی تعداد اتنی ہی ہے لیکن اسپتال میں داخل ہونے والوں کی تعداد پہلی اور دوسری لہر سے بہت کم ہے۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    دہلی میں دوسری اور تیسری لہر کے دوران روزانہ تقریباً 28 ہزار کیس سامنے آئے۔ اگر اس نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو دوسری لہر کے دوران یعنی گزشتہ سال ہسپتالوں میں روزانہ 2000 مریض آتے تھے جبکہ اس بار صرف 415 مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے کورونا کی پہلی لہر میں اموات کی شرح 7.2 فیصد تھی جو دوسری لہر میں بڑھ کر 10.5 فیصد ہو گئی۔ جبکہ موجودہ لہر میں یہ تعداد 6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ کورونا ویکسینیشن کی وجہ سے اموات میں کمی آئی ہے۔

  • سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

    گوجرانوالہ: سعودی عرب سے آئی خاتون سائرہ اپنی 2 بیٹیوں اور 2 بیٹوں سمیت لاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق تین ہفتے قبل چار بچوں کے ہمراہ سعودی عرب سے آئی پنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے فاروق ٹاؤن کی رہائشی خاتون اپنے 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر غائب ہوگئی سائرہ نامی خاتون اور اس کے بچے گھر سے کار پر شاپنگ کے لیے گئے تھے-

    22 سالہ مغوی طالبہ بازیاب، کس نے کیا تھا اغوا؟ گھر والے دیکھ کر دنگ رہ گئے

    پولیس کے مطابق ان کے گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، جس میں واضح طور پر خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے نکل رہی ہے، تاہم راستے میں پراسرار طور پر تمام افراد لاپتہ ہوگئے، جو ممکنہ طور پر اغوا ہوئے ہیں، اغوا ہونے والوں میں والدہ سائرہ،14 سالہ ابراہیم، 13 سالہ وردہ، 9 سالہ نرمین اور 6 سالہ محمد ارحم شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق بچوں کے والد کا بیان ہے کہ خاتون نے بچوں کے ساتھ گزشتہ روز واپس سعودیہ جانا تھا، لیکن ایک دم سے سب لاپتہ ہوگئے۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں ایک مشکوک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اوورسیز فیملی کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے آر پی اوگوجرانوالہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ خاتون اوراس کے چار بچوں کو فوری بازیاب کرایا جائے-

    قبل ازیں سمن آباد کالج سے 22 سالہ طالبہ نمرہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ ،لاہور پولیس نے مغویہ نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروا یا ترجمان آپریشنز ونگ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے نمرہ کوکامونکی سے بازیاب کروایا گیا۔ مغویہ کو اپنے ماموں زاد کزن محسن کے قبضہ سے بازیاب کروایا گیا۔ ملزم محسن کو گرفتار کر کے حوالات بند کیا گیا ہے،اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،لڑکی کی بازیابی کیلئے آپریشنز و انوسٹی گیشن ونگ نے مشترکہ کارروائی کی۔

    پتوکی سکول ٹیچر پر بااثر اوباش نوجوانوں کا تشدد،پولیس خاموش تماشائی کاروائی سے گریز

    پولیس کے مطابق سمن آباد گرلز کالج سے امتحانات دینے کے لیے آئی 22 سالہ طالبہ مبینہ طور پر اغوا کرلی گئی تھی لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ملت پارک میں بھائی فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کا فون نمبر بند ہے جسے کسی نامعلوم نے اغوا کرلیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سمن آباد گرلز کالج کی طالبہ کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی تھی کہ طالبہ کی جلد بازیابی یقینی بنائی جائے، ملزمو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-

    امریکا میں گھرسے100سے زائدخطرناک سانپوں میں گھری لاش برآمد

  • بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    بالی ووڈ معروف کوریو گرافرنے خود کشی کر لی

    بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ کے بھائی اور کوریوگرافرجیسن واٹکنز نے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی :بھارتی خبررساں ادارےانڈین ایکسپریس کے مطابق کوریوگرافر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیسن واٹکنز جمعرات کو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے لیکن خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    رپورٹ کے مطابق اوشی واڑہ پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسن نے ممبئی کے علاقے اندھیری جمنا نگر میں اپنی رہائش گاہ میں پنکھے سے جھول کر خودکشی کی –

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    پولیس کے مطابق انہیں جمعرات کی سہ پہر ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا ایک شخص پنکھے سے جھول رہا ہے تاہم کمرے سے کسی قسم کی کوئی تحریر نہیں ملی جب کہ اہلخانہ بھی خودکشی سے لاعلم ہیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسن کی خودکشی کی وجہ ڈپریشن تھا جس سے وہ گزشتہ کئی عرصے سے مقابلہ کر رہے تھے۔

    دوسری جانب ریمو ڈی سوزا نے بھی اہلیہ کے بھائی کی موت کی تصدیق کی اور انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھائی تم نے ہمارے دل توڑ دیے، امید ہے اب تم نے سکون پالیا ہوگا۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    واضح رہے کہ جیسن خود بھی کوریو گرافر تھے جنہوں نے ریمو کے ساتھ کئی پروجیکٹس میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام بھی کیا ہے۔

    لاپتہ بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ کی بوری بند لاش برآمد