Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا کا شکارحرامانی کی سابق مینجر کا اداکارہ  پرسنگین الزام

    کورونا کا شکارحرامانی کی سابق مینجر کا اداکارہ پرسنگین الزام

    اداکارہ حرا مانی کی سابق مینجر نزہت عابد جعفری نے ان پر دھمکیاں دینے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    باغی ٹی وی : حرامانی کی سابق منیجر نزہت جعفری نے مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ حرامانی نے انہیں گالیاں دیں اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ حرا مانی کا ذہنی تناؤ بنا۔ کئی بڑے پروجیکٹس میں کام نہ ملنے پر اداکارہ حرا مانی ذہنی تناؤ کا شکار تھیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    نزہت جعفری نے بتایا کہ میں نے حرا مانی کے ساتھ تقریباً 3 سال تک کام کیا ہے جھگڑے کی وجہ یہ بنی کہ جب پروفیشنلی کام آپ کے ہاتھ میں نہیں آتا اور جو آپ سوچ رہے ہوتے ہیں لیکن چیزیں آپ کے مطابق نہیں ہوتیں تو آپ بلبلا جاتے ہیں۔

    اتفاق سے کچھ پروجیکٹس ایسے تھے جیسے آئی ایس پی آر وغیرہ کے اور کچھ گانوں میں حرا مانی کو نہیں لیا گیا، اس کے علاوہ ایک ایوارڈ بھی تھا جو اداکارہ کو نہیں ملا تو اس کا بھی غصہ انہوں نے مجھ پر نکالا۔ حرا مانی کی سابق مینجر نے کہا کہ مجھے کوئی دھمکیاں نہیں دے سکتا اور اگر میں غلط ہوں تو مجھے سزا ملے۔

    مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    رپورٹ کے مطابق نزہت جعفری نے اداکارہ حرا مانی کے خلاف کراچی پولیس میں شکایت بھی درج کروائی ہے۔ پولیس نے سابق مینجر سے تمام کوائف اور ثبوت مانگے ہیں۔

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    دوسری جانب اداکارہ حرا مانی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے گھر کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی ہیں-

    حرا مانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔‘

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ماسک پہنیں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں ’کورونا وائرس کیسز کی شرح بڑھنے کے پیشِ نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔‘

    حرا مانی نےمزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایک فلمی تصویر تو بنتی ہی تھی۔‘

    اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور ساتھی شوبز ستاروں کی جانب سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

  • ڈرامہ "سونا چاندی” کےمصنف "منو بھائی” کودنیا سے رخصت ہوئے 4 برس بیت گئے

    ڈرامہ "سونا چاندی” کےمصنف "منو بھائی” کودنیا سے رخصت ہوئے 4 برس بیت گئے

    معروف ڈرامہ نویس،مصنف،شاعر اور کالم نویس منو بھائی کو اپنے دنیا سے رخصت ہوئے چار برس بیت گئے۔

    باغی ٹی وی : منوبھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا وہ 1933ء میں وزیر آباد میں پیدا ہوئےگریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سےکی انہوں نےصحافت اورادب میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ادب شناسوں اور درد دل رکھنے والوں میں انتہائی مقبول تھے اسٹیشن ماسٹر کے گھر جنم لینے والے منیراحمد قریشی عرف منوبھائی نے تحریر و تقریر میں سادگی کو شعار بنایا۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    معاشرتی رویوں پرگہری نگاہ رکھنے والےمنو بھائی نے بہت سے ڈرامے لکھے لیکن 1982ء میں پی ٹی وی کے لیے لکھے گئے سونا چاندی ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیاادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    اپنی نظم اجے قیامت نئیں آئی’ میں منو بھائی نے اپنے اردگرد ہونے والی انہونیوں پر مخصوص اندازمیں طنز کے نشتر برسائے،منو بھائی نے اپنی تحریروں میں معاشرے میں پائی جانے والی ناہمواریوں کو اجاگر کیا ان کے دیگر ڈراموں میں دشت، جھوک سیال ، آشیانہ اور عجائب گھر شامل ہیں کالم نویسی کی طرح اپنے ڈراموں میں بھی انہوں نے ورکنگ کلاس کے لوگوں کی زندگی اور مسائل پیش کیے۔

    منو بھائی گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم منو بھائی طویل علالت کے بعد 19 جنوری 2018ء کو 85 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کے بے باک لہجے اورتحریروں کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

  • مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

    معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوزخواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں ان کے استاد امراؤ بندوخان کے بھتیجے نذیر نے انھیں مہناز کا نام دیا، گلوکارہ مہناز نے موسیقی کی تربیت مہدی حسن کے بڑے بھائی پنڈت غلام قادر سے حاصل کی۔

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    امیر امام نے انھیں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نغمہ زار کے ذریعے عوام سے متعارف کروایا، گیتوں کے ذریعے جلد ان کی شہرت ٹی وی سے فلم اسکرین تک پھیل گئی جس کے بعد مشہور موسیقار اے حمید نے گلوکارہ مہناز کو فلمی دنیا میں آنے کی دعوت دی-

    مہناز نے باقاعدہ طور پر 1972ء میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا ہدایت کار نذرالاسلام کی فلم ’’حقیقت‘‘مہناز کی بطور گلوکارہ ریلیز ہونے والی پہلی فلم تھی۔ جلد ہی مہناز فلمی دنیا کی مقبول ترین آواز بن گئیں۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    مہناز نے مجموعی طور پر 1500ء سے زائد گانے ریکارڈ کروائے وہ اس حوالے سے بھی خوش قسمت تھیں کہ ابتداء میں ہی انہیں نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

    معروف شاعرہ پروین شاکر کی 27 ویں برسی

    حکومت نے گلوکارہ مہناز کی فنی خدمات کےاعتراف میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا اس کے علاوہ انہیں دئیے جانے والے اعزازات میں دس نگارایوارڈ، دو نیشنل ایوارڈ، سات گریجویٹ ایوارڈ اورایک پی ٹی وی ایوارڈ شامل ہیں۔مہناز نے 1977 سے 1983 تک مسلسل سات سال تک نگارایوارڈ حاصل کیے جوایک منفرد اعزاز ہے۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    واضح رہے کہ مہناز طویل عرصے سے ہائی بلڈ پریشر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھیں 19 جنوری 2013ء کو وہ علاج کے لیے امریکا جارہی تھیں کہ اچانک راستے میں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جہاز کو ہنگامی طور پربحرین میں اتارا گیا اورانھیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکیں اور اس جہان فہانی سے کوچ کرگئیں۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

  • معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    معروف براڈ کاسٹریاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    پاکستان کے معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو آئیکون یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی : یاور مہدی طویل عرصہ سے بیمار تھے ان کی نماز جنازہ امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی شاہ فیصل میں بعد نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    یاور مہدی طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے وابستہ رہے اور ریڈیو پروگرام بزمِ طلبہ کے پروڈیوسر بھی رہے اپنی خد مات کے سبب یاور مہدی نے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں نام پیدا کیا یاور مہدی نے آرٹس کونسل کراچی کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    یاور مہدی نے بزمِ طلبہ کے ذریعے نوجوان شعرا اور ادیبوں کی تربیت کی، انہوں نے متعدد فنکار، شُعرا اور ادیب متعارف کروائے سینیٹر خوش بخت شجاعت، سینیٹر رضا ربانی، شاعرہ پروین شاکر، اسد اشرف ملک یاور مہدی کے شاگردوں میں شامل رہے ہیں۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ حال ہی میں شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازوفات پا گئے تھے مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی

    قبل ازیں رشید نازکے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی انہوں نے بتایا تھا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    اہلخانہ کے مطابق رشید ناز علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ کے مطابق رشید ناز کی نماز جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں 3 بجے ادا کی جائے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخو ا نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اداکاری کے شعبے میں رشید ناز کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،

    بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے پہلے سیاہ فام اداکار سڈنی پوٹیئر 94 سال کی…

  • کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر رنجشیں ختم کردیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کمال آر خان المعروف کے آر کے جو اپنے چبھتے الفاظ کے لیے جانا جاتا ہے حال ہی میں، وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے خلاف کافی جارحانہ انداز میں بولتے نظر آ رہے تھے سلمان خان کے ساتھ ان کا سب سے بڑا جھگڑا باقی ہے، جو اس وقت سے شروع ہوا جب کمال نے رادھے کا جائزہ لیا۔ آخر کار، ایسا لگتا ہے کہ جنگ ختم ہو گئی ہے-

    غیرمعمولی طور پر، کمال سلمان پر باقاعدگی سے پوٹ شاٹس لے رہے ہیں۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب سلمان نے کمال کے رادھے ریویو کے خلاف قانونی مدد لینے کا فیصلہ کیا، جس میں انہوں نے سپر اسٹار پر ذاتی تنقید کی۔ تب سے، دونوں کے درمیان بہت کچھ چل رہا ہے لیکن اب کے آر کے یہ جھگڑا ختم کرتے نظر آرہے ہیں۔


    کے آر کے نے 16 جنوری کو ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے میڈیا والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے کہا میں دوسرے اداکاروں کے خلاف بھی بولتا ہوں لیکن میڈیا والے میرے ہر ٹویٹ کو سلمان خان کے خلاف جوڑ دیتے ہیں۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    انہوں نے کہا کہ ہاں کچھ غلط فہمیاں ہیں لیکن سلمان خان میرے بڑے بھائی ہیں نہ ہی وہ میرے دشمن ہیں اور نہ ہی میں اپنے دل میں ان کیلئے کوئی نفرت محسوس کرتا ہوں۔

    تاہم اس سے قبل انہوں نے دیگر معروف اداکاروں کو بھی فلاپ فلموں پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جس میں اجے دیوگن، شاہ رُخ خان، ایوشمن کھرانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بالی وُڈ والے اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ یہ فلمیں خود کیلئے بناتے ہیں؟ یا اپنے گھر میں اپنی فیملی کو دکھانے کیلئے بناتے ہیں؟۔

    بالی ووڈ خانز کا دور اپنے اختتام کو پہنچ چکا،کے آر کے کا دعویٰ

  • عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل

    ممبئی:عامر خان سے شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اس بے بنیاد اور جھوٹی خبر پر ردعمل دیا تھا-

    باغی ٹی وی: بھارتی شوبز ویب سائٹ کوئیموئی کے مطابق بالی ووڈ ستاروں کے لنک اپس، بریک اپس اور تنازعات کی افواہیں کوئی نئی بات نہیں اور کئی سالوں سے مداح اپنے پسندیدہ ستاروں کے بارے میں کچھ دلچسپ گپ شپ جاننے کے لیے بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اس کا سلسلہ بالی وُڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کو شاک میں ڈال دیا تھا جب عامر خان نے 2002 میں رینا دت سے علیحدگی اختیار کی تو بہت سے لوگ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اداکار نے خفیہ طور پر پریتی زنٹا سے شادی کر لی ہے-

    اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

    دونوں کی جوڑی 2001 کی سپر ہٹ فلم دل چاہتا ہے میں بنی۔ فلم میں شالنی اور آکاش ملہوترا کے طور پر ان کی کیمسٹری کو سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔ یہ فلم ایک آنےوالی رومانوی فلم تھی جسے فرحان اختر نے لکھا اور ہدایت کاری کی۔ اس میں سیف علی خان، اکشے کھنہ کے ساتھ سونالی کلکرنی اور ڈمپل کپاڈیہ بھی اہم کرداروں میں تھے۔ یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریتی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔

    ادکارہ مونی رائے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

    یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی اس دوران Rendezvous With Simi Garewal شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

  • عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    سیشن کورٹ لاہور نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں سزا پانے والی غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عدالت نے غیر ملکی ماڈل کا موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور دیگر اشیا واپس کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے کہا کہ موبائل فون، پرس اور شناختی کارڈ وغیرہ مال مقدمہ نہیں ہے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام چیزیں ٹریزا سے چیکنگ کے دوران قبضہ میں لی گئیں تھیں۔

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کو کسٹم حکام نے ایئرپورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے ملزمہ کو سزا سنائی تھی۔ لیکن لاہور ہائیکورٹ نے چار سال بعد ملزمہ کو منشیات اسمگلنگ کے الزام سے بری کیا تھا۔

    مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں منشیات برآمدگی کیس میں بری ہونیوالی غیر ملکی ماڈل نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا غیر ملکی ماڈل ٹریزا نے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ ہائیکورٹ سے وہ منشیات کے مقدمے سے بری ہوچکی ہیں-

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    ماڈل نے کہا تھا کہ پاسپورٹ،نقدی سمیت دیگر اشیاء کسٹم حکام کے قبضے میں ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ غیر ملکی ماڈل ٹریزا کا سامان واپس کرنے کا حکم دیاجائے،ماڈل ٹریزا کو عدالت عالیہ نے نے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    غیر ملکی ماڈل نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کسٹم حکام نے گرفتاری کے وقت ان کی اشیاء قبضہ میں لے رکھی تھیں عدالت ان کا سامان واپس کرنے کا حکم دے۔

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

  • شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید نازکی وفات،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

    معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا

    ۔مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی

    قبل ازیں رشید نازکے انتقال کی اطلاع ان کی بہو اوراداکارہ مدیحہ رضوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی انہوں نے بتایا کہ رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔

    اہلخانہ کے مطابق رشید ناز علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ کے مطابق رشید ناز کی نماز جنازہ آج چارسدہ روڈ عید گاہ میں 3 بجے ادا کی جائے گی

    رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو پشاور میں پیدا ہوئے انہوں نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے رشید ناز نے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز 1971 میں پشتو ڈرامے سے کیا۔ انہوں نے متعدد پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا ان کا پہلا اردو ڈرامہ ایک تھا گاؤں تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ناموس تھا انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا ۔ رشید ناز نے 1988 میں اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے

    وزیر اعلیٰ پنجاب اور خیبر پختونخو ا نے اداکار رشید ناز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اداکاری کے شعبے میں رشید ناز کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،

    شفاعت علی نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا رشید ناز صاحب کے انتقال کی خبر سن کے۔ روحانی طور پہ ایک بہت ہی روشن شخص، سادہ طبعیت، کردار میں ڈوب جانے والے مگر منکسرالمزاج۔ کاش کہ ان کے ساتھ کام کا مزید موقع مل پاتا

    روئے گُل سیر نہ دیدم کہ بہار آخر شُد
    حیف در چشم زدن صحبت یار آخر شد

  • مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے پر تنقید کی زد میں

    اداکارہ مہوش حیات باتھ روم میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کی زد میں آگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہوش حیات نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شئیر کی جس میں اداکارہ کو باتھ روم میں امریکی گلوکار گویون کے گانے (Heartbreak Anniversary) پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے مہوش حیات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی-

    مہوش حیات کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پرصارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے-

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    ثمرا اسحاق نامی اصارف نے ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ لگتا ہے پانی ختم ہوگیا اور موٹر چلانے میں دیر ہوگئی۔ مہوش نے لکھا کہ امیر لوگ بھی باتھ روم میں ڈانس کرتے ہیں ایک صارف نے لکھا کہ یہ کیا بکواس ہے اور آخر آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟۔‘

    جبکہ پاکستانی فنکاروں نے مہوش حیات کی ویڈیو کو بے حد پسند کیا علیزے شاہ نے ویڈیو پر دل والے ایموجی بھیج کر اپنی پسندگی کا اظہار کیا اداکارہ متھیرا نے مہوش حیات کو ’سویگ بےبی گرل‘ قرار دیا اداکار احمد علی بٹ نے ویڈیو پر ’باتھ روم سنگر اور ڈانسر‘ لکھا۔

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    دوسری جانب پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبارے میں یہ قیاس آریاں کی جارہی ہیں کہ وہ جلد ہی ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ اداکارہ دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مارول اسٹوڈیوز کی نئی ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ کا حصّہ بننے جارہی ہیں تاہم، اداکارہ مہوش حیات نے ابھی تک آنے والی ویب سیریز میں اپنی کاسٹنگ کے حوالے سے خبروں کی تصدیق نہیں کی۔

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    یاد رہے کہ ابھی کچھ عرصہ پہلےاداکار فواد خان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ وہ ویب سیریز ’مِس ماروول‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں فواد خان کے علاوہ مبینہ طور پر سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی اس سیریز کا حصّہ ہیں کیونکہ وہ گزشتہ سال تھائی لینڈ میں ایک ’ہالی ووڈ سیریز‘ کی شوٹنگ کروارہی تھیں ثمینہ احمد کے بارے میں یہ خبر اُن کے شوہر، اداکار منظر صہبائی نے دی تھی۔

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    خبریں ہیں کہ معروف بھارتی ہدایتکار واداکار فرحان اختر بھی اس سیریز کی شوٹنگ کے سلسلے میں بینکاک میں موجود تھے جبکہ دو بار آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والی مشہور پاکستانی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے سیریز ’مِس ماروول‘ کے ان چار ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں جن کا باضابطہ طور پر اعلان گزشتہ سال مارول اسٹوڈیوز کے صدر کیون فیج نے کیا تھا۔

    خیال رہے کہ ماروول اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم ویمن سپر ہیرو سیریز ’مِس ماروول‘ میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔

    ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کو بھی دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا

  • کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کوک اسٹوڈیو سیزن14: عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ویڈیو ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    باغی ٹی وی : گذشتہ روز کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا آغاز معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام ’تو جھوم‘ کے ساتھ ہوا جس کی موسیقی ذوالفقار خان عرف زلفی نے ترتیب دی ہے اوراس کے پروڈیوسرز میں زلفی اور موسیقار عبداللہ صدیقی شامل ہیں۔

    پاکستان کی دو معروف سینئر فنکاروں کی ملاقات کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہے جس سے صارفین بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں کوک سٹوڈیو سیزن 14 کی شروعات میں عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’جھوم تو‘ کے علاوہ سیٹ پر دونوں فنکاروں کے ملنے کی اس ویڈیو کو بھی سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔


    عابدہ پروین اور نصیبو لال کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکارائیں ایک دوسرے سے نہایت خلوص، محبت اور انکساری کے ساتھ مل رہی ہیں ایک دوسرے کو بے پناہ محبت سے ملتے اور عزت دیتے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین، کوک اسٹوڈیو میں بننے والی اس نئی جوڑی کے اس انداز سے بے حد متاثر نظر آ رہے ہیں۔

    میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابدہ پروین جیسے ہی سیٹ میں داخل ہوتی ہیں ان کی نظر نصیبو لال پر پڑتی ہے اور وہ انھیں بیٹھے رہنے کا کہتی ہیں مگر نصیبو پھر بھی اٹھنے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں اس لمحے عابدہ پروین ان کا ہاتھ پکڑ کر چومتی ہیں اور انھیں بٹھا دیتی ہیں جس پر نصیبو اپنے اردگرد کے لوگوں سے کہتی نظر آتی ہیں ’یہ دیکھیں‘۔

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    اس کے بعد نصیبو یہ کہتے ہوئے اٹھ جاتی ہیں کہ ’مجھے اچھا نہیں لگتا‘ جس پر عابدہ کہتی ہیں ارے نہیں نہیں، اللہ مجھے معاف کرے۔‘ جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو گلے لگا کر ملتی ہیں پھر جب عابدہ پروین اپنے سیٹ کی جانب قدم بڑھاتی ہیں، پیچھے سے نصیبو لال ہاتھ جوڑ کر ان سے گانے کی اجازت مانگتے ہوئے کہتی ہیں ’اجازت ہے نا میڈیم جی‘ جس پر عابدہ پروین بھی ان سے اجازت مانگتی ہیں۔

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    اس سیزن کا پہلا گانا ’تو جھوم‘ دنیا بھر کے شائقین کو بہت پسند آ رہا ہے اور اس وقت بھی پاکستان میں ہیش ٹیگ cokestudio14 #TuJhoom ،#AbidaParveen اور #NaseeboLal ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔


    صباحت زکریا ’تو جھوم‘ گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’نصیبو لال پاکستان میں نور جہاں کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔‘

    سعد قیصر نے ٹویٹ کیا کہ ’آج وہ سب لوگ کہاں ہیں جنھوں نے پی ایس ایل کے ’گروو میرا‘ پر نصیبو لال کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کا مذاق اڑایا تھا؟ میں آپ کو بتاتا ہوں وہ سب کے سب اپنے اپنے غاروں میں ہیں کیونکہ نصیبو نے ابھی تاریخ کے سب سے خوبصورت گانوں میں سے ایک گایا۔‘

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    https://twitter.com/ghazi_taimoor/status/1482034683986817026?s=20
    غازی تیمور نے ان الفاظ کے ساتھ یہ ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کی ’یہ کیسا لمحہ تھا! عابدہ جی ’جھوم ٹو‘ کے سیٹ پر پہنچیں انہوں نے لکھا کہ ’تو جھوم‘ عاجزی اور انکساری سے متعلق ہے اور میں اس بات پر حیران ہوں کہ نصیبو لال اور عابدہ جی کا ملنا کس بہترین انداز میں اس گانے کے الفاظ کی عکاسی کرتا ہے۔‘

    سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا…

    دوسری جانب گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی جانب سے گائے گئے گانے کو سُن کر شنیرا اکرم بھی اُن کی مداح ہوگئیں سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے ’تُو جھوم‘ کے بارے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔


    شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سُنا مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں گا رہی ہیں لیکن میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سُنتے ہوئے رو رہی ہوں ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔‘

    آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی۔

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام