Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    سلمان خان اپنے پڑوسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

    بالی وڈ سُپراسٹار سلمان خان نے اپنے پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا ۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سُلطان سلمان خان نے وکیل کے ذریعے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل کے فارم ہاؤس پنویل میں اپنے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی مذہبی شناخت کوعوام میں گھسیٹنے اور ان کی بدنامی کا الزام لگایا ہےسلمان خان کی قانونی ٹیم نے ممبئی کی عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے خلاف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر موجود تمام گستاخانہ مواد کو ہٹایا جائے یا بلاک کیا جائے۔

    کمال آر خان نے سلمان خان کو بڑا بھائی کہہ کر جھگڑا ختم کر دیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل نے جمعرات کے روز عدالت میں کہا کہ ان کے پڑوسی کیتن نے ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے اداکار کے خلاف نازیبا تبصرے کیے اور ان کی بدنامی کی کیتن نے اداکار پر ان کی مذہبی شناخت پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مرکزی اور ریاستی سطح پر حکمراں جماعت سے جڑے ہوئے ہیں کیتن نے سلمان پربچوں کی اسمگلنگ کے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ کئی لاشیں اداکار کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں-

    سلمان خان باضابطہ اعلانات کے لیے پروٹوکولز کی پیروی نہیں کرتے،فلمساز کبیرخان کا…

    رپورٹس کے مطابق سلمان نے اپنے وکیل کے توسط سے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بغیر مناسب ثبوت کےیہ تمام الزامات من گھڑت کہانیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں، جائیداد کےتنازع میں آپ میری ذاتی ساکھ کو کیوں داغدار کر رہے ہیں؟-

    سلمان خان کی نئی گرل فرینڈ کہلانے پر ہالی ووڈ اداکارہ کا ردعمل

    سلمان کا کہنا تھا کہ آپ مذہب کو کیوں بیچ میں لا رہے ہیں؟ میری والدہ ایک ہندو ہیں جبکہ میرے والد مسلمان ہیں اور میرے بھائیوں نے ہندوؤں سے شادی کی ہے ہم تمام تہوار مناتے ہیں آج کل سب سے آسان کام یہی ہے کہ سوشل میڈیا پر آکر کسی کے بارے میں بھی بغیر کسی ثبوت کے کچھ بھی الزام لگادو۔

    بگ باس 15: سلمان خان کی کھلاڑی کو گھر میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی

  • پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں  بیٹی کی پیدائش

    پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پریانکا چوپڑااور ان کے شوہر کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچے کی پیدائش پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا تاہم اس میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ دنیا میں آنے والا بچہ لڑکا ہے یا لڑکی انہوں نے لکھا کہ ‘ہمارے ہاں آج سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے تاہم اس خوشی کے موقع پر ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں-

    پریانکا کی طلاق کی خبروں پر والدہ کا بیان سامنے آگیا

    پریانکا اور نک جونس کے اعلان کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا سمیت ملکی و غیر ملکی میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اداکارہ کی پوسٹ پر بالی وڈ کی شوبز شخصیات نےانہیں مبارکباد پیش کی-

    تاہم امریکی انٹرٹینمنٹ میگزین ‘یو ایس ویکلی’ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پریانکا اور نک کے گھر ‘بیٹی’ کی پیدائش ہوئی ہے، اگرچہ اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔

    خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    پریانکا اور نک جونس کی طلاق ہو گئی؟

    واضح رہے کہ بالی وڈ میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے، پریانکا وہ پہلی اداکارہ نہیں جن کے ہاں سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی اس سے قبل شاہ رخ خان اور عامر خان سمیت متعدد شخصیات کے ہاں سرو گیسی کے ذریعے پیدائش ہوئی-

    اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا چھوٹا بیٹا ابرام خان 2013 میں سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، شاہ رخ کے پہلے بھی دو بچے آریان اور سہانا تھے-

    اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہاں 2011 میں سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤخان کی پیدائش ہوئی۔

    بھارتی اداکار تشار کپور نے بھی سروگیٹ ماں کے ذریعے اپنے بچے کو 2016 میں جنم دیا جس کا نام ان کی بہن پروڈیوسر ایکتا کپور نے لکشیا رکھا جبکہ ایکتا کپور نے خود بھی 2019 میں بیٹے کو سروگیسی کے ذریعے پیدا کیا اور یوں وہ 27 سال کی عمر میں ماں بنیں۔ ایکتا اور تشار نے تاحال شادی نہیں کی اور دونوں بہن بھائی بغیر شادی کے بچوں کے ماں اور باپ ہیں۔

    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ برس نومبر میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی پیدائش سروگیسی کے عمل کے ذریعے ہوئی۔

    اداکارہ شلپا شیٹی کے ہاں 2020 میں بیٹی سمیشا کی پیدائش بھی سروگیٹ مدر کے ذریعے ہوئی اس سے قبل اداکارہ کا ایک بیٹا ویان بھی ہے۔

    اداکارہ سنی لیونی کے گھر 2018 میں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی جس پر اداکارہ کافی خوش تھیں اس سے قبل اداکارہ نے ایک بیٹی کو بھی گود لیا تھا-

    بھارتی معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر بھی اسی عمل سے 2017 میں جڑواں بچوں ایک بیٹا اور بیٹی کے والد بنے۔

    خیال رہے کہ سرو گیسی میں اس عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ حاصل کرکے لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اسے کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو جنم دینے کے لیے تیار ہو) کے یوٹرس (بچہ دانی) میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے پھر 9 ماہ وہ ماں اس جوڑے کے بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، یعنی جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کا ہی ہوتا ہے بس بچہ دانی کسی اور کی استعمال کی جاتی ہے-

    شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص…

    حالیہ عرصے میں سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ جب بیوی کسی وجہ سے خود بچے کو جنم نہ دے سکے تو میاں کے نطفے اور بیوی کے بیضے سے لیبارٹری میں جنین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک بچہ بننے کے بعد مقررہ وقت پر پیدا ہوجاتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے ’’سروگیسی‘‘ (surrogacy) کہا جاتا ہے۔ اس طرح بچے کو جنم دینے والی خاتون کو ’’سروگیٹ مدر‘‘ (surrogate mother) یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ یہ عورت اگرچہ اس بچے کی حقیقی ماں نہیں ہوتی لیکن اس کے رحم میں جنین منتقل کردیا جاتا ہے جسے وہ نو مہینے اپنے رحم میں پالتی ہے اور جنم دیتی ہے وہ خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل ہوں، انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کا مشورہ دیتے ہیں۔

    اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

  • اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کا معاملہ،آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر سی پی او فیصل آباد نے فنکار نسیم وکی سے ملاقات کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرائی-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے راجباہ روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے اسٹیج اداکار نسیم وکی اور آغاماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی ، حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار پر سوار تھے۔

    پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

    پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، خوش قسمتی سے دونوں فنکار فائرنگ سے محفوظ رہے، بزدلانہ حرکت کے بعد نامعلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اسٹیج فنکار نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ 20 جنوری کو فیصل آباد میں پیش آیا تھا جب دونوں فنکاراسٹیج ڈرامےکےبعد لاہورجارہےتھے سی پی او فیصل آباد کے مطابق فائرنگ میں دونوں فنکار محفوظ رہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیصل آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

    چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

    سی پی او فیصل آباد غلام مبشر میکن کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں فنکار ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل آباد میں فنکار نسیم وکی اور ماجد آغا کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فنکاروں پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی-

    جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس،سزائے موت پانے والے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

  • اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    اللّٰہ ان کو بھی رزق دینا بند نہیں کرتا جو غافل ہیں : عابدہ پروین

    کراچی : صوفی گائیکی کی ملکہ عابدہ پروین نے مداحوں کو انسانیت کا پیغام دیتے ہوئے کہاکہ خدا تو ان کو بھی کھلا نا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں عابدہ پروین نے کوک سٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز ہونے والے اپنے کلام ’تو جھوم‘ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’زلفی صاحب نے اس میں اپنا دل و جان لگایا ہے، زلفی نے اس کے راگ کو پاکیزگی اور گرمجوشی کے ساتھ پیش کیا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے گلوکارہ نصیبو لال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’اٴْن کے ساتھ نصیبو لال کو بھی اس پرفارمنس کا حصّہ بنانا بھی ایک اچھا خیال تھاکیونکہ نصیبو لال بھی اٴْن کی طرح پرانی ہے اور بہت اچھا گاتی ہیں‘۔اٴْنہوں نے کوک اسٹوڈیو کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’سب سے پہلے آپ کو اپنے آپ کو پہچاننا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کوئی بھی کسی طرح کا موقع فراہم نہیں کر سکتا ۔

    انہوں نے کہا کہ ’کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں حیات اور سٹرنگز دونوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد، وہ سمجھ گئی ہیں کہ بنانے والے ان کی موسیقی کو بہتر جانتے ہیں‘۔عابدہ پروین نے کہا کہ’ہر میوزک ڈائریکٹر اپنے وڑن کے ساتھ آتا ہے، ان کے دل میں ایک دھن ہوئیجسے وہ زندہ کرنا چاہتے ہیں اور جب وہ بہت سارے لوگوں کو ایسا کرنے کے لیے اکٹھا کرتے ہیں، تو یہ بہت سے لوگوں تک پہنچ جاتا ہے‘۔
    اٴْنہوں نے زلفی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ زلفی کا انداز اور آواز منفرد ہے، یہ آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’اسٹوڈیو، محفل اور درگاہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے میں کوئی خاص فرق نہیں ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ’ بزرگانِ دین کا کلام جہاں بھی پڑھا جاتا ہے وہ جگہ درگاہ بن جاتی ہے‘۔انہوں نے کہاکہ ’اللہ ہر دل میں موجود ہے، ہم اس سے بات کرنے کے لیے جگہیں بدلنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
    اٴْنہوں نے کہا کہ’وہ پیسے کے لیے گائیکی نہیں کرتی، اٴْن کے کسی بھی پلیٹ فارم پر ہونے کا مقصد خدا کے پیغام کو پھیلانا ہے‘۔ اٴْنہوں نے کہا کہ ’ایک آدمی وہ ہے جو خدا سے محبت کرتا ہے، انسانیت کی حفاظت کرتا ہے اور اس کا پیغام آگے پہنچاتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم سب خلیفہ(میسنجر) ہیں، جب انسان خلیفہ یا نائب بن جاتا ہے تو مرد اور عورت کا تصور غیر اہم ہو جاتا ہے۔ جنس پر جھگڑا کیوں ‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’یہ بھی خدا کا طریقہ ہے وہ ان لوگوں کو بھی کھانا کھلانا بند نہیں کرتا جو اس پر ایمان نہیں رکھتے، وہ غیر جانبداری کو برقرار رکھتا ہے، اللہ تعالیٰ نے خود انسانیت کی مثال قائم کی ہے‘۔

  • دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    دلیر مہندی بھی نصیبو لال کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

    کراچی : پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے’ تو جھوم‘ کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نصیبو لال کی سریلی آواز کی تعریف کرتے سنا جاسکتا ہے۔

    دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’نصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دٴْنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سریلا گایا۔

    ‘بھارتی گلوکار نے کہا کہ ’گائیکی میں سریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں اٴْن کی محنت نظر آتی ہے‘۔اٴْنہوں نے کہا کہ ’نصیبو لال جی نے بھارت سمیت دٴْنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائی‘۔

  • سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    کراچی : سری لنکن اداکارہ رمشا خان کی خوبصورتی کی فین ہوگئیں

    سری لنکن ماڈل و اداکارہ یہالی تاشیہ نے اپنے حالیہ ایک انٹرویو میں پاکستان میں کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔یہالی تاشیہ نے ویب شو میں پاکستانی ڈرامے میں کام کرنے کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    اٴْنہوں نے پاکستانی اداکارہ رمشا خان سے سیٹ پر اپنی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’جب وہ رمشا سے ملیں تو اٴْنہوں نے رمشا سے کہا کہ آپ بالکل انوشکا شرما جیسی لگتی ہیں۔

    ‘اٴْنہوں نے کہا کہ ’رمشا نے اٴْن کی بات سن کر بہت معمولی سا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سب یہی کہتے ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے رمشا خان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اٴْنہیں رمشا کی نرم و ملائم اور تر و تازہ جلد بہت پسند آئی۔‘اٴْنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رمشا سے سیٹ پر اکثر پوچھتی تھیں کہ وہ اپنی جِلد کے ساتھ کیا کرتی ہیں‘۔یہالی تاشیہ نے کہا کہ ’رمشا خان نے اٴْنہیں جِلد کو اچھا رکھنے کیلئے زیادہ پانی پینے کا مشورہ دیا۔‘

  • کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کوک سٹوڈیو کی چوری پکڑی گئی،مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ایک بہت ہی اہم بات کرنے آیا ہوں ، ایک گانا آیا ہے ابھی تھوڑے دن پہلے عابدہ پروین، نصیبو لال کا ،کوک سٹوڈیو نے یہ گانا کیا اور اس گانے نے ہر جگہ دھوم مچا دی، چند دنوں میں بہت ہٹس مل گئیں اور نمبر ون پر جا رہا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بہت عرصے بعد یہ گانا ہٹ گیا ہے، میں عابدہ پروین کا فین ہوں ،انہیں اللہ نے ہنر دیا، نصیبو لال بھی، لیکن پاکستان کے اندر ایسا ہو رہا ہے جو ہنر مند ہیں یا جو جائز حقدار ہوتے ہیں انکے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ایسی کہانی میرے پاس ہے کوک سٹوڈیو کے حوالہ سے، کوک سٹوڈیو کے حوالہ سے ملنے والی رپورٹ کو انویسٹی گیٹ کیا، اب یہ بات اوپر تک جائے گی تو پاکستان کے ٹیلنٹ کی کتنی بے عزتی ہو گی،اگر کوک انتظامیہ کویک ایکشن لیتی ہے،ایک شکایت کنندہ آیا جس نے کہا کہ یہ دھن چوری کی ہے، ہم نے اسکو کراس چیک کرنے کی کوشش کی کہ کیسے چوری ہو سکتی ہے، کہاں دھن دی،یہ سب بتائیں تو اس بچی نے جس کا عمر کوٹ سے تعلق ہے، وہ سب بتا دیا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نرملا میگھانی نے ایک دھن بنائی اور مکھڑا گا کر مختلف پروڈیوسرز کو واٹس ایپ بھیجے ، بقول اسکے 14 جون 2021 کو جب اناؤنس ہوا کہ زلفی کوک سٹوڈیو کا میوزک بنائیں گے اسی دن نرملا نے کچ دھنیں زلفی کو واٹس ایپ پر بھجوائیں اور اسکے بعد انکے اسسٹنٹ جن سے سلام دعا ہوئی تھی انکو بھی دھنیں بھجوائین لیکن ان دونوں نے میسج کا کوئی جواب نہیں دیا، جب یہ گانا عابدہ پروین والا سنا تو نرملا نے کہا کہ یہ میرا گانا ہے یہ وہ دھن ہے جو میں نے بھیجی تھی، یہ کاپی ہو گئی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نرملا میگھانی جس کا عمر کوٹ سے تعلق ہے وہ میرے ساتھ سکائپ پر موجود ہیں، مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں نرملا میگھانی نے کہا کہ میں نے انکو میسج کیا تھا مجھے پتہ چلا کہ سیزن کر رہے ہیں زلفی صاحب، میں نے انکو میسج کیا تفصیلات دیں ان سے درخواست کی کہ مجھے ایک چانس دیں ،میں اپنا اوریجنل میوزک آپ سے شیئر کرتی ہوں، سات کمپوزیشن میں نے بھیجیں لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا،

  • ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں،علی عباس کا انکشاف

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماہرہ خان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑی تھیں۔

    باغی ٹی وی : اداکار علی عباس حال ہی میں ایک آن لائن شو میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کبھی آپ کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا ہے جس پر علی عباس نے جواب دیا بالکل مجھے سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی وجہ سے گالیاں پڑی تھیں۔

    علی عباس نےمزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی ایک تصویر آئی تھی دوپٹے کے بغیر حالانکہ ماہرہ خان نے پورے کپڑے پہنے ہوئے تھے، ان کا لباس بالکل بھی غیر مناسب نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے ان پر تنقید کی جاتی لیکن پھر بھی لوگ ان پر بہت زیادہ تنقید کررہے تھے اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شور مچا ہوا تھا کہ ماہرہ خان ڈوپٹے کے بغیر کیوں آگئیں۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے ماہرہ خان کی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ اگر انہوں نے دوپٹہ نہیں پہنا تو چلو تم دیکھنا بند کردو لیکن ماہرہ خان کی حمایت کرنے پر مجھے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ گالیاں پڑیں۔

    اداکار کا مزید کہ لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا اور ایسی گالیاں دیں جو مجھے زندگی میں کبھی کسی نے نہیں دیں۔ مجھے لوگوں کا رویہ بہت برا لگا اس واقعے کے بعد میں نے سبق سیکھ لیا کہ مجھے دوبارہ ایسا نہیں کرنا۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان کی گزشتہ برس مئی میں کراچی پریس کلب کے باہر فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد کے ساتھ پاکستانی فنکاروں ماہرہ خان، شہریار منور، نادیہ حسین، صنم جنگ، گلوکار فلک شبیر، سماجی کارکن جبران ناصر اور سیاسی کارکن فاروق ستار سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا تھا

    سوشل میڈیا پر جہاں فنکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سراہا گیا تھا وہیں لوگوں کی بڑی تعداد نے صرف اس بات پر فوکس کیا کہ ماہرہ خان احتجاج میں بغیر دوپٹے کے شریک ہوئی ہیں۔ اور لوگوں نے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں نے ماہرہ خان کی احتجاج میں شرکت کی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقیدی تبصرے کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آپ مسلمان ہیں آپ کا دوپٹہ کہاں ہے؟‘‘ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا تھا کہ دوپٹہ نہ لینے سے تمہاری پکڑ ہوگی۔

    سوشل میڈیا پر جب تنقید حدسے بڑھ گئی تو علی عباس کے علاوہ یاسر حسین اور اداکار احمد علی بٹ نے ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھائی اور تنقید نگاروں کو جواب دیا تھا کہ ’’جن لوگوں کو دوپٹہ نظر نہیں آیا، ان کو عقل کہاں سے نظر آئے گی، شرم اپنی نظروں میں ڈھونڈو، عورت کے لباس میں نہیں، کپڑوں سے نکل کر اصل مسئلے پر بات کرو خدا کا خوف کرو-

  • گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس منجمد

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس مجمد کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ساڑھے 8 کروڑ روپے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے لیکن ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکاؤنٹس سے ریکوری نہ ہو سکی کیونکہ گلوکارہ نے ایف بی آر کی کارروائی سے قبل ہی اپنے اکاؤنٹس سے رقم نکلوالی تھی۔

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    واضح رہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ کی گاڑیاں ضبط کرنے کے لیے کارروائی شروع کر رکھی ہے اور 5 روز قبل ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔

    میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    جاری کردہ وارنٹ میں کہا گیا تھا کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، 2019، 2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں آئمہ بیگ کے ذمہ 8 کروڑ، 50 لاکھ، 4 ہزار 885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔گلوکارہ نے کئی نوٹسز کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا –

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    وارنٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ گلوکارہ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کرکےٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہو چکا ہےلہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہےہیں۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

  • شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    شرمیلا فاروقی کے "بےشرم عورت” کہے جانے پر نادیہ خان کا ردِعمل

    شرمیلا فارقی کا ایک کمنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے میزبان نادیہ خان کے خلاف ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس پر نادیہ خان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں نادیہ خان ان سے پوچھتی ہیں مجھے ایک بات بتائیں انیسہ کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے، اتنا حسین۔

    جس پر انیسہ فاروقی جواب دیتی ہیں کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں۔ نادیہ ان سے کہتی ہیں آپ نے کس سے سیکھا ہے جس پر انیسہ فاروقی کہتی ہیں کہ میں نے شرمیلا سے میک اپ کرنا سیکھا ہے۔

    اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو بے شرم عورت قرار دیا اور کہا کہ وہ نادیہ خان کی اس حرکت پر ان کے خلاف سائبر کرائم میں رپورٹ کریں گی۔

    عدالت کا غیرملکی ماڈل ٹریزا کا پاسپورٹ سمیت دیگر سامان واپس کرنے کا حکم

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کو نادیہ خان کا رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ نادیہ خان انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں نہیں پوچھ رہی تھیں اور نہ ہی ان کے میک اپ کی تعریف کررہی تھیں، بلکہ ان کا مذاق اڑارہی تھیں۔ ان کا لہجہ مذاق اڑانے والا تھا۔ نادیہ خان کو اپنی حرکت پر شرم آنی چاہئے۔

    تاہم نادیہ خان کا شرمیلہ فاروقی کی تنقید اور انہیں بےشرم عورت کہنے پر خاموش نا رہیں اور اداکارہ نے شدید ردِعمل دیا ، نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کے ایسے رویے پر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اس میں کچھ غلط نہیں ہے۔ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔

    عامر خان سے خفیہ شادی کی افواہوں پر پریتی زنٹا کا ردعمل