Baaghi TV

Category: شوبز

  • آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ،گاڑی ضبط کرنے کا نوٹس جاری

    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ ٹیکس نادہندہ نکلیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ان کی کار ضبط کرنے کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپےکا ٹیکس نادہندہ قراردے دیا ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر علی رضا گیلانی نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو نوٹس جاری کردیا جس کے بعد، 74آربلاک ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں آئمہ بیگ کی رہائش گاہ پر نوٹس موصول کروایا گیا ٹیکس نادہندہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ کی گاڑی ضبط کرنے کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    جاری کردہ وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ مس آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، 2019، 2020 اور 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا جس سے وہ ادارے کی ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں آئمہ بیگ کے ذمہ 8 کروڑ، 50 لاکھ، 4 ہزار 885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    وارنٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گلوکارہ کے نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون کے مطابق ان کی جائیداد ضبط کرکےٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آرکوحاصل ہو چکا ہےلہذا ان کی گاڑی جو کہ انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہےہیں۔

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    جبکہ ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑی ضبط کرنے کے لیے باقاعدہ ایک افسر بھی متعین کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل 7 کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا ہے جو آئندہ ہفتے ریلیز ہو گا۔

    علی گُل پیر نے منگنی کر لی

  • کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے : جنت مرزا

    کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے : جنت مرزا

    کراچی : معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے خود پرتنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانے سے پہلے انسان کو اپنی طرف دیکھنا چاہئے۔‎
    ٹک ٹاکر جنت مرزا اور اداکارہ ایمن خان کے درمیان تنازع کا آغاز اس وقت ہوا جب ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ جنت مرزا نے ایمن خان کے تبصرے پر ایک تنقیدی ویڈیو بنائی جس میں ان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’’آپ کو کسی کی بھی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کیا حق ہے‘‘

    تاہم اب سوشل میڈیا پر اس تنازع نے شدت اختیار کرلی ہے۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔‎
    صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔‎
    میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔‎
    جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنےکی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں ۔

  • میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    میشا شفیع کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد، قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور:مقدمے میں میشا شفیع کی جانب سے مجسٹریٹ کے روبرو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ مجسٹریٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    معروف سنگر علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں لاہور کی مقامی عدالت نے میشا شفیع کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

    سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں مہم چلانے پر ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

    مقدمے میں میشا شفیع کی جانب سے مجسٹریٹ کے روبرو ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ مجسٹریٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے میشا شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    مجسٹریٹ نے میشا شفیع سمیت تمام ملزمان کو 8 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

    خیال رہے کہ میشا شفیع ہتک عزت کے کیس میں 4 اور 5 جنوری کے علاوہ 8 جنوری کو بھی عدالت میں پیش ہوئی تھیں جب کہ 10 جنوری کو بھی وہ عدالت میں پیش ہوئیں مگر کیس کی سماعت نہ ہوسکی اور انہیں اگلی سماعت پر طلب کرلیا گیا۔

    گلوکارہ میشا شفیع 10 جنوری کو بھی عدالت میں جرح کے لیے پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی، فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کیے بغیر ہتک عزت کیس کی کارروائی ملتوی کردی اور میشا شفیع کو آئندہ سماعت پر دوبارہ عدالت پیش ہونے کا حکم دیا۔

    دوران سماعت علی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کے کیس کو ڈیوٹی جج کو سماعت کا اختیار دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے کاروائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کی۔

    اس سے قبل میشا شفیع 8 جنوری کو بھی جرح کے لیے پیش ہوئی تھیں جب کہ 4 اور تین جنوری کو بھی ان سے جرح کی گئی تھی۔

  • اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

    اداکارہ سشمیتا سین نے تیسرا بچہ گود لے لیا؟

    بھارتی اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کے حوالے سے بھارتی میڈیا پرخبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ نے دو بیٹیوں کے بعد ایک بیٹے کو بھی گود لیا ہے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں سشمیتا سین کو اپنی دونوں بیٹیوں رینے اور الیساہ سین کے ہمرا ممبئی کے علاقے بیندرا میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا سشمیتا فوٹوگرافرز کو پوز دے رہی تھیں جب ہی ان کے ساتھ ایک تین چار سال کے بچے کو دیکھا گیا جو سشمیتا کے پیچھے کسی خاتون نے پکڑا ہوا ہے-

    سشمیتا سین نے بچے کے ساتھ بھی تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں کہا جانے لگا کہ اس بچے کو سشمیتا سین نے گود لیا ہے اور یہ ان کا تیسرا بچہ ہے تاہم اداکارہ نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    دوسری جانب بھارت میں یہ رپورٹس بھی ہیں کہ سشمیتا کے بیٹے کو گود لینے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ اُن کا اپنا نہیں بلکہ کسی دوست کا بچہ ہے۔

    پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    یاد رہے کہ سشمیتا سین نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ سشمیتا سین نے دو بچیوں کو گود لیا ہے اور وہ دونوں کی بطور سنگل ماں پرورش کررہی ہیں۔

    بھارتی موسیقار اے آر رحمن نے بیٹی کی منگنی کر دی

  • علی گُل پیر نے منگنی کر لی

    علی گُل پیر نے منگنی کر لی

    پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین و کونٹینٹ کرئیٹر،پیروڈی کنگ علی گُل پیر کی منگنی ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے معروف فنکار علی گُل پیر کی منگنی کی تصویریں اور منگیتر کو انگوٹھی پہناتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، علی گُل پیر گزشتہ شام ہونے والی منگنی کی تقریب میں نہایت خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی گل پیر اپنے گھروالوں اور دیگر احباب و دوستوں کی موجودگی میں منگیتر کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

    علی گُل پیر نے اپنی منگنی کی تقریب کے لیے کریم رنگ کے قومی لباس اور شال کا انتخاب کیا ہے جبکہ اُن کی منگیتر نے ہلکے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

    برطانوی شاہی خاندان پرڈرامہ:ہمایوں سعید نیٹ فلیکس پرنمودار:مبارکبادکےمستحق…

    علی گُل پیر کی جانب سے تو تا حال اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کوئی تصویر یا اپنی منگنی سے متعلق کوئی خبر شیئر نہیں کی گئی ہے مگر سوشل میڈیا وائرل پوسٹس پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے اُنہیں دی جانے والی ڈھیر ساری مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سلطان راہی کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس ہو گئے

    واضح رہے کہ اس سے قبل سال 2015 میں علی نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں تھیں تاہم 2019 میں اس رشتے کو ختم کردیا گیا تھا۔

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

  • عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    عدالت نے صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی

    سپریم کورٹ نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء کی پیشرفت رپورٹ طلب کر لی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچوں کے اغواء سے متعلق کیس کی سماعت کی دوارن اداکارہ کے بچوں کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے واپسی کی دستاویزات کل تک مکمل کرنے کا حکم دے دیاجبکہ 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے کی صوفیہ مرزا کی بچیوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کی یقین دہانی

    عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزارتِ داخلہ بچوں کی واپسی کی دستاویز کا عربی ترجمہ آج ہی مکمل کرے، جبکہ وزارتِ خارجہ دستاویز تصدیق کیلئے کل یو اے ای ایمبیسی بھجوائے۔

    ڈی جی ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اداکارہ صوفیہ کا سابق شوہر عمر فاروق کی حوالگی کا ریڈ وارنٹ انٹر پول میں زیرِ التواء ہے، ریڈ وارنٹ و دیگر معاملات فالو کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    حریم شاہ نے اپنے حرم میں آنے والوں پربجلی گرادی:ایسی دھمکی دی کہ سب دیکھتے ہی رہ…

    جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے نے صوفیہ مرزا کے بچوں کو واپس لانے کے لیے کیا کیا؟ پاکستان سے بچے اغواء کر کے یو اے ای لے جائے گئے، دستاویز کا عربی ترجمہ کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟

    جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ ایف آئی اے کو بچے واپس لانے کی دستاویز تیار کرنے میں 12 سال لگ گئے تاہم عدالت نے 1 ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے دوران سماعت ایسا الزام لگایا کہ عدالت نے کیس سننے سے معذرت کر لی

    خیال رہے کہ حال ہی میں داکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی تھی۔صوفیہ مرزا نے اپنی اپیل میں کہا تھا کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں اپنا کردار کریں جس کے بعد پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر نے بھی صوفیہ مرزا کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔علی ظفر کے علاوہ معروف بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج نے صوفیہ مرزا سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

    یاد رہے کہ صوفیہ مرزا گیارہ سال سے اپنی جڑواں بیٹیوں کی بازیابی کے لئےعدالتوں کے چکر لگا رہی ہیں عدالت نے بچیوں کو صوفیہ مرزا کے حوالے کرنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم ان کے سابق شوہر عمر فاروق بچیوں کو بیرون ملک لے گئے تھے اور ذرائع کے مطابق تاحال وہ ان سے ملنے سے محروم ہیں۔

    میک اپ کم کرنے کا مشورے پر جنت مرزا کا ایمن خان کیلئے خاموش پیغام

    واضح رہے کہ گزشتہ برس جنوری میں معروف ماڈل و اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی بچیوں کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اداکارہ نے کہا تھا کہ سابق شوہرعمر فاروق سے 10 سال قبل شادی ہوئی اورپھرطلاق ہوگئی، گارڈین عدالت نے جڑواں بچیوں زنیرہ اورزینب کو ماں کے حوالے کرنے کے احکامات دیئے تھے سابق شوہربچیوں کولے کردبئی فرارہوگیا تھا-

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

    صوفیہ مرزا نے کہا تھا کہ عدالت نے نومبر2020 کودرخواست گزارکی بیٹیوں کوبازیاب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا عدالت نے سابق شوہراوربچیوں کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈزبھی بلاک کرنے کا حکم دیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بیٹیوں کوبازیاب نہ کروانے پرسیکرٹری داخلہ سمیت دیگرفریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اورعدالت انٹرپول کے ذریعے بچیوں کو بازیاب کروا کرماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

    اداکارہ صوفیہ مرزا کا پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

  • مغربی ممالک میں نسل پرستی کا سامنا رہا،کمارسانو کی بیٹی کا انکشاف

    مغربی ممالک میں نسل پرستی کا سامنا رہا،کمارسانو کی بیٹی کا انکشاف

    معروف بھارتی گلوکارکمار سانو کی بیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مغربی ممالک میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کمار سانو کی بیٹی و گلوکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران نسل پرستی کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کی کہ کس طرح انہیں امریکا اور برطانیہ میں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہوں نے اپنی پرورش کے ابتدائی سال گزارے۔

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    کمار سانو کی بیٹی نے کہا کہ وہ بہت چھوٹی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ لندن شفٹ ہوگئی تھیں اوروہیں سےانہوں نے موسیقی کی تربیت لی مجھے حقیقی زندگی میں بہت زیادہ ذہنی تناؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب میں موسیقی کے آڈیشن کے لیے گئی تو مجھے کم تر محسوس کیا گیا کیونکہ میں اردگرد کے اکثر لوگوں سے مختلف تھی۔

    گلوکار کی بیٹی نے کہا کہ میں بہت چھوٹی تھی، میں روتی ہوئی گھر واپس آتی اور ان واقعات کی وجہ سے اکثر میرا اعتماد ٹوٹ جاتا تھا، مجھے صرف ایک فنکار کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی خود کو ثابت کرنا تھا میں نے اب اس سے نمٹنا سیکھ لیا ہے، میری خواہش ہے کہ کسی دن اس کے بارے میں ایک گانا بناؤں اور دنیا کے کونے کونے میں بھارتی ثقافت کو فروغ دینے میں مدد کروں۔

    شاہ رخ خان کی رہائش گاہ "منت” کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والا شخص…

    واضح رہے کہ سال 2018ء میں ایک انٹرویو کے دوران کمار سانو نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’اُنہوں نے شینن کو گود لیا ہے اور اُنہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر ہےوہ بہت محنتی ہے اور اپنی زندگی میں پہلے ہی بہت کچھ حاصل کر چکی ہےہالی ووڈ میں بہت سے لوگ مجھے ان کی وجہ سے جانتے ہیں اور یہ ہمارے خاندان کے لیے فخر کی بات ہے۔

    ارجن کپوراورملائکہ اروڑا نے راہیں جدا کرلیں ،بھارتی میڈٰیا

  • ادکارہ مونی رائے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

    ادکارہ مونی رائے شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار

    بھارتی معروف اداکارہ مونی رائے رواں ماہ 27 جنوری کو اپنے قریبی دوست سورج نمبیار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے اور اُن کے بوائے فرینڈ سورج نمبیار کی شادی سے متعلق پہلے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مونی رائے اور سوراج نمبیار کی شادی کی تقریبات دبئی یا یورپی ملک اٹلی میں منعقد کی جائیں گی، جس کے بعد بھارت میں بھی ان کی شادی کی تقریب رکھی جائے گی –

    تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا بھارت میں گوا کے ساحل پر اپنی شادی کی تقریب منعقد کرے گا مونی رائے کی شادی میں دونوں خاندان کے افراد سمیت قریبی رشتے دار بھی شرکت کریں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مونی رائے کی شادی کے لیے ایک فائیو اسٹار ریزورٹ کو بُک کیا گیا ہے، اگرچہ دعوت نامے تقسیم ہونا شروع ہو گئے ہیں لیکن مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے بارے میں خاموش رہیں تمام مہمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔

    "ڈھولکی” کی رسم سے صبور علی اور علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    شادی میں مدعو کرنے والوں کی فہرست میں کرن جوہر، ایکتا کپور اور منیش ملہوترا جیسے نام شامل ہیں دوسری جانب اپنی شادی کی تمام تیاریوں کی ذاتی طور پر نگرانی مونی رائے خود کر رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ مونی رائے اور اُن کے بوائے فرینڈ سورج نمبیار نے ابھی تک اپنی شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    آئمہ بیگ پرفارمنس کے دوران خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں

    سوراج نمبیار سے قبل مونی رائے کے تعلقات ٹی وی اداکار گوراو چوپڑا سے تھے جب کہ ان کا نام دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا ہے مونی رائے نے ٹی وی سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ’کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کسوٹی، ناگن، ایک تھا راجا، ایک تھی رانی اور کرشنا چلی لندن‘ جیسے ڈراموں سمیت کئی ڈراموں اور ریئلٹی شوز میں شرکت کی۔

    مونی رائے نے 2004 کی فلم ’رن‘ سے بولی وڈ کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے تم بن ٹو، گولڈ، رومیو، اکبر، والٹر سمیت دیگر فلموں میں کام کیااداکارہ کی حال ہی میں ریلیز کی جانے والی فلم ’لندن کانفیڈنشل‘ کو زی فائیو پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کی کہانی کورونا وائرس سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور بھارت و چین کی سرحد پر ممکنہ پھیلنی والی نئی وبا کے گرد گھومتی ہے۔

    علی انصاری سے شادی کے بعد صبورعلی کا سوشل میڈیا پرنام تبدیل

    ’لندن کانفیڈنشل‘ میں جہاں مونی رائے کی اداکاری کو سراہا گیا، وہیں اسے کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، وہ جلد ہی رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی فلم ’براہمسترا‘ میں دکھائی دیں گی۔

  • ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    ملائکہ سےعلیحدگی کی خبریں،ارجن کپور نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی گرل فرینڈ ملائکہ اروڑا سے راہیں جدا کرنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا نے 4 سال بعد ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں رپورٹس میں کہا گیا کہ گزشتہ 6 روز سے ملائکہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکلیں اور ارجن سے تعلق ختم کرنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر کے اندر محدود کرلیا ہے اور وہ مکمل طور پر تنہائی میں چلی گئی ہیں اداکارہ بہت غمزدہ ہیں اور انہوں نے دنیا سے فی الحال دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے

    ارجن کپوراورملائکہ اروڑا نے راہیں جدا کرلیں ،بھارتی میڈٰیا

    خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ ارجن کپور گزشتہ کئی روز سے ملائکہ سے ملنے ان کے گھر نہیں گئے تین روز قبل ارجن اپنی بہن ریحا کپور کے گھر جانے کے باوجود ملائکہ اروڑا سے ملنے نہیں گئے ملائکہ عموماً ارجن کپور کے ساتھ ان کے فیملی ڈنر میں ضرور ہوتی ہیں لیکن اس بار وہ ان کے ساتھ نظر نہیں آئیں حالانکہ ریحا کپور اور ملائکہ اروڑا کے گھر کے درمیان چند ہی قدموں کا فاصلہ ہے۔

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    تاہم ارجن کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ملائکہ اروڑا کے ہمراہ تصویرشئیر کر کے ان خبروں کی تردید کی اداکار نے تصویر کے کیپشن میں غیر واضح طور پر لکھا کہ ’مشکوک افواہوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، محفوظ رہیں اور خوش رہیں ، ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کے لیے نیک خواہشات اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔

    پاکستانی فلم ’پرے ہٹ لو’ نے بھارتی ایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998 میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی، 19 سال شادی رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017 میں ہوئی-

    اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

  • حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    حریم شاہ منی لانڈرنگ معاملہ : سی اے اے حکام کا وضاحتی بیان

    جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) حکام نے حریم شاہ کے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر وضاحت دے دی ہے-

    باغی ٹی وی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے کراچی ایئرپورٹ سے غیر ملکی کرنسی لے جانے کے معاملے پر سی اے سے نے بیان جاری کیا ہے-

    سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ سی اے اے کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ حریم شاہ سے متعلق کوئی انکوائری نہیں کی جارہی ہے معاملہ کسٹمز سے متعلق ہے، کسٹمز حکام ہی کرنسی اور دیگر اسمگلنگ روکنے کے پابند ہیں۔

    کیسے منی کی لانڈرنگ کی؟ٹک ٹاکر حریم شاہ عرف پھجاں بی بی پھڑی گئی: تحقیقات شروع

    ادھر متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد رقم کی لندن منتقلی سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہزاروں پاؤنڈ لندن منتقلی کا اعتراف کررہی تھیں حریم شاہ نے کہا تھا میں پہلی بار پاکستان سے ایک بھاری رقم لے کر لندن آرہی تھی مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا کیونکہ میں قانونی طریقے سے لندن آئی ہوں پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے۔

    حریم شاہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اب منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد حریم شاہ نے پیسوں کی لندن منتقلی سے ہی انکار کردیا حریم شاہ نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔

    پاسپورٹ کی سال 2022 کی رینکنگ جاری ،فہرست میں پاکستان کا نمبر کونسا؟

    حریم نے بتایا کہ میں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی دراصل میں اپنے بھائی کے آفس میں آئی تھی جہاں کچھ رقم پڑی ہوئی تھی لہذا میں نے ان کی اجازت سے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ اس کے علاوہ وہ رقم بھی غیر قانونی نہیں تھی اسلیے ہمیں ویڈیو بناتے وقت کوئی خوف نہیں تھا جو منی لانڈرنگ کرتے ہیں وہ بتاکر نہیں کرتےمیں امیگریشن کلیئر کرکے قانونی طریقے سے آئی ہوں لہذا میں نے کوئی منی لانڈرنگ نہیں کی۔

    نوازشریف پاکستان میں آئیں تو سیدھا جیل جائیں گے،بابر اعوان

    دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو بنانے اور پھر اس سے انکار کرنے پر نوٹس لیا ہےحریم شاہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کا اعتراف کرنے اور پھر بعد میں اپنی ہی بات سے مکر جانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے ٹک ٹاکر کے خلاف ایک اور نوٹس لے لیا۔


    ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے حریم شاہ کی منی لانڈرنگ کے جرم کے اعتراف اور بعد میں اسے ’’تفریحی ویڈیو‘‘ قرار دیتے ہوئے انکار کرنے کی ویڈیوز کا نوٹس لے لیا ہے۔


    عمران ریاض نے کہا یہ سائبر اسپیس کا استعمال کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کی تضحیک کرنے، خلل ڈالنے اور انہیں بدنام کرنے کا عمل ہے۔ اور یہ سائبر اسپیس میں منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے حریم شاہ کے خلاف سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی میں انکوائری درج کرلی گئی ہے۔ اور حریم شاہ کے موقف کی وضاحت کے لیے انہیں باضابطہ نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔


    واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا تھا کہ وہ پہلی بار بھاری رقم لے کر لندن پہنچ گئیں ہیں اور انہیں پاکستان کے ایئرپورٹ پر کسی نے نہیں روکا اور نہ روک سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں قانون صرف غریب کے لیے ہے-