Baaghi TV

Category: شوبز

  • سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

    سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات

    رواں سال کے پہلے ہی ہفتے سے شوبز، سیاسی و سماجی شخصیات کے ہاں شادیوں کا آغاز ہوا اور سال کے آخری ہفتے تک جاری رہا-

    باغی ٹی وی :سال 2021 میں اگرچہ کورونا کی وبا نے متعدد اہم شخصیات کی زندگی چھینی، تاہم اس کے باوجود اگر سال 2021 کو شادیوں کا سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا آئیے دیکھتے ہیں اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات کون سی ہیں-

    نادیہ خان:

    رواں سال کے شروع میں ہی معروف اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے 2 جنوری 2021 کو فیصل ممتاز سے تیسری شادی کی تھی نادیہ خان کے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ (ر) پاک فضائیہ میں فائٹر پائلٹ رہے ہیں جبکہ پہلی 2 شادیوں سے ان کے 3 بچے ہیں، ان کی بیٹی کا نام علیزے بڑے بیٹے کا نام اذان اور چھوٹے کا نام کیان ہے –

    نادیہ خان نے شادی کی تصاویر شئیر کر دیں

    نادیہ خان ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں

    نادیہ خان تیسری بار دلہن بننے کے لئے تیار؟

    واضح رہے کہ نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کی تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے-

    ایمان سلیمان:

    نئی آنے والی فلم ’زندگی تماشا‘ سے جلد فلم ڈیبیو کرنے والی اور اپنے بے باک انداز و خواتین کی برابری سے متعلق آواز اٹھانے والی ماڈل اور اداکارہ ایمان سلیمان نے نیے سال کے شروع میں ہی 5 جنوری کو اچانک شادی کرکے سب کو حیران کردیا تھا 5 جنوری کو آرٹسٹ جمیل سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کرنے والی ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اپنی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لیے شادی کرتے ہیں اور کچھ لوگ شادی کرکے محبت کرتے ہیں ایسے ہی کچھ لوگ تنہائی ختم کرنے اور ساتھی کی چاہت میں شادی کرتے ہیں تاہم وہ حرام کو حلال کرنے کے لیے شادی کریں گی اور اب انہوں نے اچانک شادی کر کے سب کو حیران کردیا-

    اداکارہ و ماڈل ایمان سلیمان نے شادی کر لی

    بختاور بھٹو زرداری:

    سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری رواں برس 29 جنوری محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز میلاد النبیﷺ سے ہوا بلاول ہاوَس کراچی میں ہونے والی میلاد النبیﷺ میں ادی فریال تالپور اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے شرکت کی تھی –

    بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا کیسے ہوا آغاز؟

    بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہےمجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک باد ہو’۔

    اداکار راحیل بٹ:

    شادی کے گرد گھومتی کہانی پر مبنی رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئی گی بارات‘ کے اداکار راحیل بٹ نے 10 فروری 2021 کو شادی کی تھی راحیل بٹ نے بطور ویڈیو جوکی (وی جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا، تاہم بعد ازاں وہ ’آگ ٹی وی‘ میں ماڈلنگ و میزبانی بھی کرتے دکھائی دیےراحیل بٹ نے ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ کی کامیابی کے بعد اسی ڈرامے کی دیگر سیزن میں بھی کام کیا جن میں ’عینی کی آئے گی بارات‘ اور ’کس کی آئے گی بارات‘ سمیت دیگر سیریز شامل ہیںماڈلنگ و میزبانی میں شہرت حاصل کرنے کے بعد راحیل بٹ نے 2010 کے رومانٹک کامیڈی ڈراما ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔

    علیزے گبول:

    ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے 19 فروری کو خاموشی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں دوسری شادی کی تھی انہوں نے اپنے شوہر کی شناخت سامنے آنے پر اپنا انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہی پرائیویٹ کر دیا تھا علیزے گبول نے دبئی میں خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی اور انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان کی دوسری زندگی کا آغاز ہو گیا ہےانہوں نے پوسٹ میں اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں ان کا دولہا انہیں انگوٹھی پہنا رہا ہوتا ہے تاہم تصویر میں دولہا کے صرف ہاتھ نظر آ رہے تھے۔

    علیزے گبول نے پہلی شادی 2016 کے بعد کی تھی اور انہیں پہلے شوہر سے ایک بیٹی مرال بھی ہے علیزے گبول کو 2018 میں پہلے شوہر اسامہ کے ساتھ بیٹی کی سالگرہ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، دونوں کی 2017 میں ہی طلاق ہوچکی تھی مگر بیٹی کی وجہ سے ان کے درمیان اچھے تعلقات تھے۔

    قاسم علی مرید اور سعدیہ جبار:

    آنگن‘ اور ’پریم گلی‘ جیسے ڈراموں کی ہدایت کاری دینے والے قاسم علی مرید نے پروڈیوسر سعدیہ جبار سے 2 مارچ کو شادی کی تھی قاسم علی مرید کی طرح سعدیہ جبار بھی اپنا پروڈکشن ہائوس چلاتی ہیں، ساتھ ہی وہ شارٹ فلمیں بھی بناتی ہیں۔

    سوہائے علی ابڑو اور کرکٹر شہزار محمد:

    ’موٹر سائیکل گرل، رانگ نمبر اور جوانی پھر نہیں آنی‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے خاموشی سے 22 مارچ کو کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی تھی۔سوہائے علی ابڑو کے شوہر شہزار محمد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں اور وہ کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور مایا ناز کرکٹر حنیف محمد کے پوتے ہیں۔

    سوہائے علی ابڑو کو فلموں میں ان کی بولڈ پرفارمنس اور گانوں کی وجہ سے کافی شہرت حاصل ہے، ان کی پہلی فلم ’انجمن‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جو ماضی کی مقبول فلم کا ریمیک تھی سوہائے علی ابڑو نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا اور ان کا پہلا ڈراما ’من جلی‘ 2012 میں ریلیز ہوا۔

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر:

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کنول آفتاب اور ذوالقرنین 5 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر قریبی دوست ہونے کے ساتھ ہی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے مقبول ترین ٹک ٹاکرز بھی ہیں ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔

    کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے رخصتی سے قبل جلد نکاح کی وجہ بتا دی

    منشا پاشا اور جبران ناصر:

    معروف سماجی کارکن، سیاستدان اور قانون دان جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا نے 11 اپریل کو شادی کی تھی۔

    منشا پاشا اور جبران ناصر نے شادی کی تصاویر شئیر کردیں

    مریم نفیس:

    ’دیار دل’، ‘عشق بے نام’، ‘حیا کے دامن میں’، ‘کبھی بینڈ، کبھی باجا’، ‘یاریاں’، ‘محبت نہ کریو’، ‘جھوٹی’ اور ‘کچھ نہ کہو‘ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کرنے والی اداکارہ مریم نفیس 12 مئی اور 27 رمضان المبارک کو خاموشی رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

    اداکارہ مریم نفیس نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

    غنا علی:

    اداکارہ غنا علی نے 17 مئی کو کراچی میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی کی تھی غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

    غنا علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    اداکارہ جیا علی:

    ’دیوانے تیرے پیار کے، گھر کب آؤگے، لو میں گم، سایہ خدائے ذوالجلال، گوری دا نخرہ اور کشف‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ جیا علی 28 مئی کور ہانگ کانگ میں مقیم پاکستانی بزنس مین عمران ادریس کے ساتھ خاموشی سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں۔

    اداکارہ جیا علی نے ایک بڑے بزنس مین سے شادی کرلی

    بینش راجا:

    ‘دل بے خبر، یقین کا سفر، سنگ مرر اور نظر بد’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کرنے والی بینش راجا نے 10 اگست کو اپنے دیرینہ دوست سے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں خاموشی سے شادی کی تھی۔

    بینش راجا نے متعدد ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے سمیت چند گانوں میں بھی پرفارمنس کی اور وہ پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنے والے عاطف اسلم کے گانے زمین جاگتی ہے میں بھی دکھائی دی تھیں بینش راجا کو سب سے زیادہ مقبولیت 2016 کے رومانوی ڈرامے سنگ مر مر میں درخانے کا کردار ادا کرنے سے ملی لیکن اس کے بعد انہوں نے یقین کا سفر، دل بے خبر اور زرد زمانوں کا سفر میں بھی شاندار اداکاری کی۔

    اداکار عنایت خان:

    پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں زیادہ تر مختصر کردار ادا کرنے والے اداکار عنایت خان نے 30 اگست کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شادی کرلی عنایت خان نے ڈرامہ جی ٹی روڈ ، ریشم گلی کی حسنہ، فرض ، عشق ذات، دل لگی و دیگر ڈراموں میں کام کیا ہے۔

    منال خان اور احسن محسن اکرام :

    معروف اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 11 ستمبر کو شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔

    منال خان اور احسن محسن کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر:

    ماڈل نیہا راجپوت اور سابق گورنر پنجاب مقتول سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر نے 25 ستمبر کو شادی کی تھی شادی کی تقریب میں اہلخانہ، قریبی دوست اور رشتے دار شریک ہوئے تھے نیہا راجپوت نے 2016 میں اداکاری کا آغاز کیا، اس سے قبل وہ ماڈلنگ کرتی تھیں، ان کی پرورش یورپی ملک یوکرین میں ہوئی ہے، کیوں کہ ان کی والدہ کا تعلق وہیں سے ہے نیہا راجپوت کے والد کا تعلق لاہور سے ہے اور انہوں نے پاکستان منتقل ہونے کے بعد وہیں سے ماڈلنگ و اداکاری کا آغاز کیا –

    سلمان تاثیرکے بیٹے شہباز تاثیر کی معروف ماڈل سے دوسری شادی:حقیقت کھل کرسامنے آگئی

    جبکہ شہباز تاثیر سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے ہیں، جنہیں جنوری 2011 میں قتل کیا گیا تھا، والد کے قتل کے 7 ماہ بعد انہیں اگست 2011 میں لاہور کے علاقے گلبرگ سے اغوا کیا گیا تھا شہباز تاثیر تقریباً 5 سال تک مغویوں پاس افغانستان میں رہے تھے، جس کے بعد مارچ 2016 میں انہیں بازیاب کروایا گیا تھا شہباز تاثیر کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے فیشن ڈیزائنر ماہین غنی سے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    عثمان مختار:

    ڈراما سیریل ’’انا‘‘، ’’ثبات‘‘ اور فلم ’’جانان‘‘ میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار عثمان مختار نے 23 اکتوبر کو زنیرہ انعام سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا-

    لوگ ان کی بیوی زنیرہ انعام خان کو معروف اداکارہ کبریٰ خان سے مشابہت کی وجہ سے کبریٰ خان کی بہن قرار دیا تھا عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام خان نے یونیورسٹی آف ویسٹرن سڈنی سے انٹرنیشنل قانون اور انٹرنیشنل ریلیشنز میں ڈبل ماسٹرز کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ایسوسی ایٹ ریسرچ اینالسٹ ہیں۔

    اداکار عثمان مختار رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

    یوٹیوبر شاہ ویر جعفری:

    پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شاہ ویر جعفری نے 24 اکتوبر کو عائشہ بیگ سے شادی کی تھی۔

    یو ٹیوبر شاہ ویر جعفری رشتۂ ازدواج میں منسلک

    اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر:

    پاکستانی نژاد امریکی ہا لی وڈ اداکار فاران طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین 8 نومبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے فاران طاہر پاکستانی اداکار نعیم طاہر اور یاسمین طاہر کے بیٹے ہیں جو لاس انجیلیس میں پیدا ہوئے، فاران طاہر نے مشہور ہالی وڈ فلم اسٹار ٹریک، اسکیپ پلان اور آئرن مین میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں علاہ ازیں وہ اب تک 70 کے قریب تھیٹر کے کھیلوں میں اپنے ہنر کو پیش کرچکے ہیں۔ 1989 میں فاران طاہر نے امریکی ٹیلی وژن سے فنی کیرئیر کی ابتدا کی اور ڈراما سیریز ’مڈ نائٹ کالر‘ میں کام کیا۔ اس کے بعد سے دورِ حاضر تک 180 ڈراما سیریز میں کام کرچکے ہیں۔

    پاکستانی اداکارہ امریکی اداکار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک

    فاران طاہرنے 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن پر اپنی والدہ یاسمین طاہر کے ہمراہ ایک مختصر کردار بھی ادا کیا تھا، اسے ان کی اداکاری کی ابتدا کہا جاسکتا ہے، ان کے بھائی علی طاہر بھی اداکار ہیں جو ان دنوں ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی:

    نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کو عصر ملک سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا ملالہ یوسف زئی کے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر ایچ پی سی ہیں۔انہوں نےدو سال ‎@TheRealPCB جوائن کیا تھا۔وہ لمس کے گریجویٹ ہیں ۔پی سی بی میں آنے سے قبل عصر پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز میں بھی جنر ل منیجر ل آپریشنز رہ چکے ہیں۔

    ملالہ یوسف زئی کی کس معروف شخصیت سے شادی ہوئی؟نوجوان منظرعام پرآگیا

    ماڈل روبینہ خان:

    فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان نے 22 نومبر کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا روبینہ خان نے 2015 کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد میک اپ اور ملبوسات برانڈز سمیت جوتوں اور فٹنیس برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے روبینہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ماڈلنگ کے منصوبوں پر کام کیا اور ان کا شمار خوبصورت ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

    جنید صفدر:

    مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھےجبکہ رواں برس اگست میں مریم نواز کے بیٹے کا لندن میں نکاح ہوا تھا ان کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی-

    مشک کلیم:

    نامور اور سپر ماڈل مشک کلیم دیرینہ دوست اور فیشن انڈسٹری سے وابستہ نادر ضیا سے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں پاکستان کی سُپر ماڈل مشک کلیم نے کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور اب تک کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

    ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    ٹک ٹاکرز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن:

    معروف ٹک ٹاک اسٹارز ڈاکٹر مدیحہ خان اور ایم جے احسن نے 17 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

    مریم انصاری اور اویس خان:

    اداکارہ مریم انصاری اور سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان 23 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

    ہالی ووڈ شخصیات:

    پاکستانی نژاد اداکار رز احمد:

    پاکستانی نژاد ہا لی وڈ اداکار 38 سالہ رز احمد نے 14 جنوری 2021 کو انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے خاموشی سے بھارتی نژاد امریکی ناول نگار فاطمہ فرحین مرزا سے شادی کرلی فاطمہ فرحین اور رز احمد کی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی، جو محبت میں تبدیل ہوگئی فاطمہ فرحین مرزا 1991 میں بھارتی نژاد برطانوی و امریکی خاندان میں پیدا ہوئیں جب کہ رز احمد 1982 میں پاکستانی خاندان کے ہاں لندن میں پیدا ہوئے تھے۔

    رز احمد اب تک دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔

    آریانا گرانڈے:

    امریکی ریپر و گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کے 5 ماہ بعد 18 مئی کو خاموشی سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا آریانا گرانڈے نے منگیتر 25 سالہ ڈالٹن گومز سے اپنی رہائش گاہ پر انتہائی محدود مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی دنیا کی معروف ترین اور امیر گلوکاراؤں میں شمار ہونے والی آریانا گرانڈے نے کروڑ پتی صنعت کار ڈالٹن گومز سے محض 20 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب منعقد کی۔

    ڈالٹن گومز سے آریانا گرانڈے کے تعلقات 2020 کے آغاز میں استوار ہوئے تھے، اس سے قبل گلوکارہ کے تعلقات امریکی کامیڈین پیٹی ڈیوڈسن سے تھے، جن سے انہوں نے منگنی بھی کر رکھی تھی تاہم ان کی منگنی 2018 میں ختم ہوگئی تھی پیٹی ڈیوڈسن سے قبل آریانا گرانڈے کے تعلقات امریکی ریپر میک ملر سے تھے جو ستمبر 2018 میں حد سے زیادہ منشیات استعمال کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔

    پیرس ہلٹن:

    امریکی گلوکارہ، اداکارہ و کاروباری خاتون 40 سالہ پیرس ہلٹن نے منگنے کے 8 ماہ بعد 12 نومبر کو 40 سالہ کارٹر ریوم سے شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

    رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ شخصیات:

    با لی وڈ فلم ساز علی عباس ظفر:

    فلموں کے ہدایت کار 38 سالہ علی عباس ظفر نے سال کے آغاز میں 5 جنوری کو علیشیہ ظفر کے ساتھ شادی کی تھی ہدایت کار علی عباس ظفر نے کئی سپر ہٹ فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں جن میں ’میرے برادر کی دلہن‘، ’غنڈے‘، ’سلطان‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’بھارت‘ شامل ہیں۔

    معرف بالی وڈ مسلمان ہدایتکار نے شادی کر لی

    ورون دھون:

    با لی وڈ اداکار ورون دھون اور فیشن ڈیزائنر نتاشا دلال 25 جنوری 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے ان کی شادی کی تقریبات ساحلی علاقے علی باغ کے پرتعیش ریزورٹ میں ہوئی تھیں جہاں پر مرکزی تقریب کی جگہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرا کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    ورون دھون اور نتاشا دلال رشتہ ازدواج میں منسلک ،شادی کی تصاویر وائرل

    دیا مرزا:

    با لی وڈ اداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں دیا مرزا کی ویبھو ریکھی کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2014 میں ایک بزنس مین اور فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی تاہم دونوں نے 2019 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

    یمی گوتم:

    بھارتی اداکارہ یمی گوتم نے 5 جون کو خاموشی سے دیرینہ ساتھی فلم ساز ادیتیا دھار سے شادی کی تھی یمی گوتم اگرچہ چند با لی وڈ فلموں اور ڈراموں میں بھی کام کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پنجابی، تامل، کنڈا اور تیلگو سمیت دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےتاہم یمی گوتم کو زیادہ شہرت ان کے گوری رنگت کے اشتہاروں کی وجہ سے ملی-

    ماڈل و اداکارہ یمی گوتم نے شادی کر لی

    راج کمار راؤ اور پترا لیکھا:

    با لی وڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ پترا لیکھا پال 16 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل:

    بالی ووڈ کترینہ کیف اور شرمیلے ہیرو وکی کوشل کی شادی 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینز فورٹ میں ہوئی کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے-

    انکتا لوکھنڈے:

    آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ اور با لی وڈ اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے 15 دسمبر کو کاروباری شخص وکی جین سے شادی کی تھی۔

  • بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی بند نہیں کی تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے،نصیر الدین شاہ

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم مخالف مہم جاری رہنے کی صورت میں مودی سرکار پر برستے ہوئے بھارت میں خانہ جنگی کی دھمکی دے دی-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق نصیرالدین شاہ نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کوششیں فوری طور بند نہیں ہوئی تو مسلمان جوابی جنگ لڑیں گے اورملک میں خانہ جنگی شروع ہوجائے گی۔

    بھارت:پولیس نے پادری سمیت تین افراد گرفتارکرلیے: عیسائیوں پرقاتلانہ حملے،تشدد جاری

    نصیرالدین شاہ نے وائر سروس ان انڈیا کے ساتھ دھرم سنسد کے ارکان جنہوں نے 10 روز پہلے ہریدوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کا مطالبہ کیا تھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا میں حیران ہوں کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ کس کے بارے میں بات کررہے ہیں؟ ہم یہاں پیدا ہوئے، ہم یہیں سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہیں رہیں گے یہ خانہ جنگی کا باعث بن سکتا ہے۔

    انٹرویو لینے والے شخص کا نصیرالدین شاہ سے مرکزی سوال یہ تھا کہ نریندر مودی کے بھارت میں مسلم ہونا کیسا لگتا ہے؟ اس سوال کے جواب میں نصیرالدین شاہ نے کہا مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جارہا ہے انہیں دوسرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے اور یہ تقریباً ہر شعبے میں ہورہا ہے۔

    بھارت میں ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری،مدر ٹریسا چیریٹی کے لیے غیر…

    بھارتی اداکار نے کہا مسلمانوں میں ایک فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ ہمیں خوفزدہ کرنے کی کوششیں کررہے ہیں مجھے یہاں خوف محسوس نہیں ہوتا کیونکہ یہ میرا گھر ہے لیکن میں اپنے بچوں کے لیے فکر مند ہوں کہ ان کا کیا ہوگا۔

    مسلمانوں کی نسل کشی کے مطالبے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مکمل خاموشی پر نصیرالدین شاہ نے کہا ’’انہیں کوئی پرواہ نہیں‘‘کم از کم آپ ان پر منافق ہونے کا الزام نہیں لگاسکتے۔

    اداکار نے کہا کہ مغل ہندوستان کو اپنا وطن بنانے کے لیے آئے تھے مغلوں کے نام نہاد مظالم کو ہر وقت اجاگر کیا جاتا ہے، بھارتی بھول جاتے ہیں کہ مغل وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ملک میں لازوال یادگاریں چھوڑی ہیں، جنہوں نے رقص، موسیقی، مصوری، ادب کی روایت چھوڑی ہے۔ مغل یہاں کو اپنا وطن بنانے آئے تھے، آپ چاہیں تو انہیں مہاجر کہہ سکتے ہیں۔”

    تاہماس بیان کے برد سے اداکار کوانتہا پسند بھارتیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا ہے-

    سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لئے ہندو انتہاپسندوں کے نفرت انگیز اقدامات جاری ہیں ،انتہا پسند بھارتی حکومت نے مدر ٹریسا کی طرف سے قائم کردہ خیراتی ادارے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ ​​لائسنس کی تجدید کرنے سے انکار کر دیا ہے مدر ٹریسا مشنری آف چیریٹی کے تحت ہزاروں ورکرز(ننز) کام کر رہی ہیں جو لاوارث بچوں کے لیے گھر، اسکول، کلینک اور ہاسپیس جیسے منصوبوں کی نگرانی کرتی ہیں کرسمس کے دن، ہندوستان کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ غلط معلومات کی وجہ سے دوبارہ رجسٹریشن نہیں کی جا رہی –

    آئندہ حکومت بنی تو شراب کی بوتل 50 روپے میں دیں گے،سیاسی جماعت کا اعلان

    علاوہ ازیں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کیتھولک چرچ کے ایک پادری سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ان پر قبائلیوں کو عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے انہیں جھابوا ضلع کے ایک گاؤں سے گرفتار کیا گیا پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی جھابوا ضلع کے ایک تھانے میں درج ایک شکایت کی بنیاد پر کی گئی۔پولیس نے بتایا کہ ان تینوں پر مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 2021 کے تحت الزام عائد کیا گیا ہے جسے مذہب کی تبدیلی کے مخالف قانون کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    دریں اثنا جھابوا ضلع میں عیسائی مشنریوں نے الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش کے قبائلی اکثریتی علاقوں میں ان کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے اور ان پر مذہب تبدیل کرانے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

  • کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    کنسرٹ کے دوران لڑکوں کی آئمہ بیگ کے ساتھ بدتمیزی

    گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ میوزک کنسرٹ سننے کے لیے آنے والے مداح لڑکوں کی بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : آئمہ بیگ نے حال ہی میں پنجاب گروپ آف کالج (پی جی سی) کے میوزک ٹوئر کے دوران گوجرانوالہ میں گرلز اینڈ بوائز کالج میں پرفارمنس کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئیں گلوکارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گوجرانوالہ گرلز کالج میں کی گئی پرفارمنس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

    خاتون سے بدتمیزی،عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا

    جس میں گلوکارہ کی بوائز کالج میں پرفارمنس کے دوران ان سے لڑکوں کی جانب سے کی جانے والی بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی گلوکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب وہ اسٹیج پر پرفارمنس کر رہی تھیں تب انہوں نے ایک لڑکے کو بدتمیزی کرنے پر جھاڑ پلائی اور منتظمین کو کہا کہ مذکورہ لڑکے کو پیچھے ہٹایا جائے۔

    ویڈیو میں گلوکارہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ اگر ان کے ساتھ یوں ہی بدتمیزی جاری رہی تو وہ اسٹیج چھوڑ کر چلی جائیں گی ساتھ ہی آئمہ بیگ نے کنسرٹ سننے والوں کو کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے باقی سب بھی ان کی پرفارمنس دیکھنے سے محروم رہ جائیں گے، جس پر مداحوں نے ان سے معافی مانگی۔

    مداحوں کی جانب سے معافی مانگے جانے پر آئمہ بیگ نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے لیے ہی پرفارمنس کرنے آئی ہیں اور وہ انہیں پرفارمنس دکھا کر ہی جائیں گی۔

    سعودی عرب میں کنسرٹ، سلمان خان کے رقص پر حاضرین خوش:عربی جھومنے لگے

    آئمہ بیگ نے گرلز کالج میں ’ستم ہے خدایا، کیوں تونے پیار بنایا‘ اور ’مست ملنگ چہ کیتائی‘ سمیت دیگر گانوں پر پرفارمنس کی شائقین کی جانب سے ان کی پرفارمنس انداز و لباس کوکافی سراہا گیا-

    گزشتہ ہفتے عاطف اسلم کے اسلام آباد میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ میں بھی بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا کنسرٹ کے دوران خاتون کے ساتھ بدتمیزی کیے جانے کے بعد عاطف اسلم میوزک کنسرٹ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جہاں سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات عام ہو چکے ہیں وہیں اب میوزک کنسرٹس کے دوران شائقین کی جانب سے کبھی خواتین اور کبھی گلوکاروں کے ساتھ بد تمیزی کے واقعات بھی عام ہو چکے ہیں۔

    رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی فلمیں و ڈرامے

  • بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے بھاری معاوضہ مانگنے والے نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کو کارکردگی دکھانے کا چیلنج دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد معروف اور بڑے بھارتی فلم سازوں نے اداکاروں کی جانب سے کورونا کی وبا کے باوجود اپنے معاوضوں میں کروڑوں روپے کا اضافہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایسے رجحان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    حال ہی میں با لی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر، ریما کاگتی، زویا اختر، نکھک اڈوانی اور سمیر نیئر نے شوبز آؤٹ لیٹ ’فلم کمپینین‘ سے بات کرتے ہوئے اداکاروں کی جانب سے 100 فیصد تک معاوضہ بڑھانے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    بھارتی فلم سازوں کے مطابق حیران کن بات یہ ہے کہ بڑے اور سپر اسٹارز کی طرح نئے ہیرو اور ہیروئنز نے بھی اپنے معاوضے میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، جو پہلے15 کروڑ روپے لیتے تھے، اب وہ 30 کروڑ روپے لینے لگے ہیں۔

    انہوں نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُن نئے اداکاروں نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کیا جو اپنی گزشتہ فلم نہ چلنے یا ناکام ہونے کے حوالے سے خوب جانتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پرانے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ معاہدے سمجھ آتے ہیں کیونکہ اُن کی فلمیں باکس آفس پر راج کرتی ہیں مگر نئے فنکار جب بیس سے تیس کروڑ روپے معاوضے کی بات کریں تو یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔

    کرن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اداکار کو اتنا معاوضہ چاہیے تو وہ اپنی کارکردگی رپورٹ دکھائے اور خود کو باکس آفس پر کامیاب اداکار کے طور پر ثابت کرے، اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے اتنا زیادہ معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔

    دھرما پروڈکشن کی جانب سے اداکاروں کو مسترد نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کی بہتری کے لیے ہم کسی بھی فنکار کو انکار نہیں کرتے، جو بہت زیادہ غلط ہے، ہاں! مگر میں اپنے تکنیکی اسٹاف کو زیادہ پیسے دینے کا حامی رہا ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ہی فلم بہت خاص ہوتی ہے انہوں نے بغیر کسی پروڈکشن ہاؤس یا ہدایت کار کا نام لیے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کیوں کسی اداکار کو 15 کروڑ اور ایڈیٹر کو 55لاکھ روپے ادا کروں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، جھانوی کپور جیسے اداکار دیے جبکہ اب وہ سنجے کپور کی صاحبزادی شانایا کو بھی اپنی نئی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں موقع دے رہے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

    اس تقریب میں زویا اختر اور ریما کاگتی نے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار بجٹ کی کٹوتی کرنا پڑتی ہے،اس پریشانی کو اداکار نہیں سمجھتے اور وہ اپنے بھاری معاوضے کے مطالبے پر ہی اڑے رہتے ہیں۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    واضح رہے کہ بھارت میں عام طور پر نئے اداکار ایک سے 2 کروڑ روپے ایک فلم کا معاوضہ وصول کرتے ہیں، نئے اداکاروں میں سارہ علی خان، جھانوی کپور اور اننیا پانڈے جیسی اداکارائیں شامل ہیں درمیانہ تجربہ رکھنے والے اداکار 4 سے 6 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں اور ایسے اداکاروں میں عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور بھومی پڈنیکر جیسی اداکارائیں شامل ہیں۔

    اس کے بعد بڑے اسٹارز جن میں کرینہ کپور، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور سونم کپور جیسی اداکارائیں شامل ہیں، وہ 15 سے 25 کروڑ روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں بھارت کے سپر اسٹارز جن میں سلمان خان، شاہ رخ رخان، اکشے کمار اور عامر خان جیسے اداکار شامل ہیں وہ 100 کروڑ یا اس سے زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

  • سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    سنی لیون کا نیا گانا ان کے گلے کی ہڈی بن گیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کا نیا ریلیز ہونے والا گانا ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ ان کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گلوکارہ کنیکا کپور کے گانے میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا پر گزشتہ 6 روز سے بحث جاری ہےسوشل میڈیا پر بھارتی ’مدھوبن میں رادھیکا ناچے‘ گانے میں سنی لیون کی جانب سے حد سے تجاوز کرنے اور مقدس محبت کو لرزہ خیز عمل میں بدلنے پر شدید برہم ہیں۔

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    میڈیا کے مطابق سنی لیون کا تنازعہ کا شکار ہونے والا گانا 1960ء میں ہندی مذہبی گیت کا ایک نیا ورژن ہے سنی لیون کے گانے میں ہندو مذہب کے خداؤں میں سے ایک خدا ’رادھا‘ کو فحش انداز میں پیش کیا گیا ہے جس پر ہندو مذہب کے ماننے والے شدید غصے میں مبتلا ہیں۔


    ٹوئٹر پر ٹھاکور سنگھ نامی ایک صارف نے کہا کہ اس گانے میں ’رادھا‘ اور ’مدھوبن‘ کو جس جدید انداز میں پیش کیا گیا ہے اس کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، میوزک انڈسٹری آخر کب تک ہندو مذہب سے بار بار کھلواڑ کرتی رہے گی۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    امیت سنگھ نے گانے کو ’ہندوفوبک‘ کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنی لیون کو ہندوؤں کے خداؤں کی تضحیک اور بے عزتی کرنے پر زرا بھی پچھتاوا نہیں ہے، انہوں نے پیسوں کی خاطر بھگتی اور عبادت کے لیے گندی زبان استعمال کی، یہی وقت معلوم کرنے کا ہے کہ آخر یہ لوگ اپنی اصل میں کیا ہیں۔


    کیمچند شرما نے سنی لیون کی گرفتار کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کو ہندو مذہب کے جذبات مجروح کرنے اور خاص طور پر شری رادھا کرشنا کے ماننے والوں کی دل آزاری کرنے پر حراست میں لینا چاہیے۔


    آکاش نامی ٹوئٹر صارف تو اس تنازعہ میں سلو میاں کو بھی کھینچ لایا اور مطالبہ کیا کہ سلمان خان کو بھی گرفتار کر کے سخت سزا دینی چاہیے کیونکہ انہوں نے سنی کے گانے کی بگ باس میں تشہیر کی۔

    گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

    قبل ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر نروتم مشرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس گیت نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں اداکارہ سنی لیون، گلوکار کنیکا کپور، شارب اور کمپوزر ثاقب توشی کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین دن کے اندر اندر اس گانے کو واپس لیا جائے ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج…

    واضح رہے کہ گیت مدھوبن کی ریلیز کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اس گانے پر تنقیدوں کی بوچھاڑ ہوگئی تھی ہندو برادری کا موقف تھا کہ گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بےعزتی کی گئی ہے ہندوؤں کا کہنا ہے اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجارن تھی جسے گانے میں رقاصہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے عوام نے اداکارہ سنی لیون اور گلوکارہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

  • اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، ماہرہ خان

    پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ چاہتی تو لمبا عرصہ بیرون ملک رہنے کے باعث شارٹس اور ٹی شرٹ پہن سکتی تھی لیکن میں کافی دقیانوسی ہوں ۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دیئے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات کئے کہ کس طرح انہوں نے اپنی طلاق کے بعد بیٹے کی پرورش کی اور راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو کیسے دور کیا ۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ اپنے پہناوے کو لے کر میں بچپن سے ہی کافی دقیا نوسی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے، حالانکہ میں کئی عرصہ بیرون ملک رہ چکی ہوں، چاہوں تو شارٹس اور ٹی شرٹ پہن سکتی ہوں۔

    ماہرہ خان کی 37ویں سالگرہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    اداکارہ نے مداحوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ناظرین کو اچھا نہیں لگتا اگر میں کپڑوں میں سے ذرا سی بھی ٹانگ دکھا دوں، وہ اسے ناپسند کرتے ہیں میں ناظرین کی جانب سے آنے والی رائے سے آگاہ ہوتی ہوں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں ان کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جےکیا اور 2011 میں شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے لالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا ماہرہ خان نے یوں تو 2011 میں پہلا ڈرامہ ’نیت‘ کیا تھا، لیکن شہرت اور عروج ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے حاصل کیا، جس میں انہوں نے ’خرد‘ کا مرکزی کردار ادا کیا، جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا گیا 2015 میں فلم ’بن روئے‘ کی جب کہ 2016 میں فلم ’ہو من جہاں‘میں جلوہ گر ہوئیں۔

    عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟

    اس کے بعد 2017 میں ان کی بالی وڈ ڈبیو فلم ’رئیس‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ا،ہرہ خان نے کانز فیسٹیوال میں بھی جلوے دکھائے ماہرہ خان نے اپنی بہترین کارکردگی سے متعدد ایورڈز اپنے نام کیے جن میں لکس اسٹائل ایوارڈ، پاکستان میڈیا ایوارڈ، ہم ایوارڈ، ہم اسٹائل ایوارڈ اور دیگر شامل ہیں حال ہی میں ماہرہ دبئی مصالحہ ایوارڈز میں ایشیا کی با اثر خاتون کے اعزاز سے بھی نوازی گئیں ماہرہ خان نے اس سال کامیابی کی ایک اور سیڑھی پر قدم رکھا اور انہیں لوریل برانڈ کا خیر سگالی سفیر بھی منعقد کیا گیا۔

    ناسا کے انجینئر کی زندگی پر مبنی سینما تاریخ کی خوفناک ترین فلم

    رواں برس ماہرہ نے 8 ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈز فیسٹیول (بی آئی اے ایف) میں شرکت کی جہاں انہوں نے صرف اپنے خوبصورت انداز سے ہی سب کو متاثر نہیں کیا بلکہ انھیں 2 ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ماہرہ خان نہ صرف فلاحی کاموں میں آگے ہیں بلکہ انسٹا گرام پر بھی وہ مقبول ترین سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں ماہرہ خان کی ایک اور میگا فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ بھی ریلیز کیلئے تیار ہے۔

    راکھی ساونت کے شوہر رتیش کی پہلی بیوی منظرعام پر آگئی

  • بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلئے تیار

    بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلئے تیار

    بچوں میں جنسی ہراسانی سے متعلق آگاہی کیلئے پاکستان کی پہلی اینیمیٹڈ سیریز ’سُپرسوہنی‘ ریلیز کیلئے تیار ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف سماجی ادارے ’ سماج ‘ نے پاکستان میں جرمنی کے سفارت خانے کے تعاون سے اینیمیٹڈ سیریز تیار کی ہے ’سُپر سوہنی‘ کے نام سے بنائی گئی اس اینیمیٹڈ سیریز کا مقصد بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعات کے حوالے سے آگہی فراہم کرنا اور ان کی روک تھام ہے۔

    10 اقساط پر مبنی ’سُپر سوہنی‘ کی پہلی قسط جمعہ31 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی پاکستان میں جرمنی کے سفارت کار برنارڈ شلاگ ہیک نے ’سُپر سوہنی‘ کا ٹیزر بھی ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔


    رنارڈ شلاگ ہیک نے امید ظاہر کی ہے کہ ’سُپر سوہنی‘ کے ذریعے بچوں میں بیدار ہونے والا شعور انہیں ایسی صورت حال سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    انہوں نے لکھا کہ ہمارے پارٹنرز سماج جنسی ہراسانی جیسے سنگین مسئلے پر آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو سیریز شروع کر رہے ہیں۔ یہ کافی اہم پراجیکٹ ہے جس سے مجھے امید ہے کہ بچے اپنے آپ کو اس قسم کے واقعات سے محفوظ رکھنے کے لئے بہت کچھ سیکھ سکیں گے۔ مجھے اس پراجیکٹ کا شدت سے انتظار ہے-

    ’سُپر سوہنی‘ بنانے والی سماجی تنظیم ’سماج‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سحر مرزا کا کہنا ہے کہ اینیمیشن بچوں کی توجہ حاصل کرنے اور سکھانے کے لیے بہترین طریقہِ اظہار ہےبچوں کے ساتھ جنسی جرائم اکثرشرم اور بے عزتی کے خوف سے درج ہی نہیں ہوتے، سُپر سوہنی دیکھنے کے بعد بچوں کو ناصرف جنسی ہراسیت کی مختلف اقسام سے آگہی ملے گی بلکہ اس کے بعد وہ اپنے والدین یا نگرانوں سے اس مسئلے پر بلا خوف بات کر سکیں گے۔

    ’سُپر سوہنی‘ مصنف ابدال احمد جعفری کا کہنا تھا کہ اُمید ہے کہ یہ سیریز مستقبل میں بچوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعات کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہو گی۔

    گوگل کا معین اختر کی سالگرہ پر خراج تحسین

  • شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

    شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جو سلمان خان نے پاکستانی مداحوں کیلئے ٹھکرا دی

    بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے میگا ہٹ فلم چک دے انڈیا میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

    باغی ٹی وی : یہ بات کسی سے چھپی نہیں کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی 2007 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ پہلے سلمان خان کو آفر ہوئی تھی لیکن شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سلمان خان نے فلم میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔

    میرے شادی نہ کرنے کی وجہ ریکھا ہیں ،سلمان خان

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2007 میں دی انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے انکشاف کیا تھا کہ آدتیہ چوپڑا کی فلم کو مسترد کرنے کی وجہ یہ تھی کہ میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی مداحوں کے جذبات کو مجروح نہیں کر سکتا تھا۔

    سلمان خان نے کہا تھا کہ انہیں فلم میں کام نہ کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ فلم کے متعلق میرا فیصلہ غلط تھا۔

    سلمان خان کو سانپ نے کاٹ لیا

    سلمان خان نے فلم کو مسترد کرنے کی دو وجوہات بتائیں انہیں فلم کے کلائمیکس سے مسئلہ تھا فلم کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ اگر آپ پاکستان سے ہارتے ہیں تو آپ کو پاکستان سے جیتنا بھی ہے۔

    اس کے علاوہ دوسری وجہ فلم کا ٹائٹل تھا اداکار نے کہا کاش یہ لوگ ٹائٹل میں ’’انڈیا‘‘ شامل نہ کرتے مجھے لگا کہ اس سے پاکستان اور بنگلا دیش میں ہمارے مداحوں کو برا لگے گا۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    خیال رہے کہ بھارت کی میگا ہٹ فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ ہاکی کے کھیل پر مبنی فلم تھی جس میں شاہ رخ خان نے خواتین ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا تھا یہ فلم شاہ رخ خان کے کیر یئر کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

  • وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں

    کراچی : وہ شوبز شخصیات جو 2020 میں یہ دنیا چھوڑ گئیں ۔

    2021 کا آخری مہینہ دسمبر بھی اختتام پذیر ہے۔ وقت کتنی تیز رفتاری سے گزر رہا ہے، کل تک ہم 2021 کی آمد کا جشن منا رہے تھے اور اب اسے الودع کہنے کا وقت آگیا ہے۔ ہر برس کی طرح یہ سال بھی اپنے ساتھ بہت سی اچھی بری یادیں چھوڑ کر رخصت ہونے کو ہے، اور جاتے جاتے اپنے سنگ ایسے ایسے گوہرِ نایاب لیے جارہا ہے کہ جن کی چکاچوند سے دنیا منور تھی۔

    چٹھی نہ کوئی سندیس
    جانے وہ کون سا دیس
    جہاں تم چلے گئے

    کیا خوب لکھا ہے شاعر نے۔ واقعی اس برس بھی ہمارے کتنے عزیز اور چاہنے والے اُس دیس چلے گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔ آج ہم اس بلاگ میں شوبز سے وابستہ اُن پاکستانی اور عالمی شخصیات کا تذکرہ کریں گے جو 2021 میں ہم سے بچھڑ گئیں لیکن اپنے کاموں کی وجہ سے ہمیشہ چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

    سُن ونجلی دی مِٹھڑی تان وے، مَیں تاں ہو ہو گئی قُربان وے… پاکستانی فلم انڈسٹری کے رانجھا اداکار اعجاز درانی طویل علالت کے بعد یکم مارچ کو انتقال کرگئے۔

    اعجاز درانی نے اپنے فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان کی مقبول فلموں میں ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظالم، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے سمیت کئی دیگر شامل ہیں۔ رومانوی ہیرو اعجاز درانی نے ملکہ ترنم نورجہاں اور مقبول اداکارہ فردوس بیگم سے شادی کی۔ وہ 1935 میں جلال پور جٹّاں میں پیدا ہوئے۔

    پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھیں۔ وہ پاکستان کی پہلی خاتون تھیں جنہوں نے 26 نومبر 1964 کو معروف میزبان طارق عزیز کے ساتھ پاکستان ٹیلی وژن پر پہلی بار میزبانی کے فرائض سر انجام دیے تھے۔ کنول نصیر نے پی ٹی وی پر پہلی بار یہ اعلان کیا تھا کہ ’یہ پاکستان ٹیلی وژن ہے‘۔

    شہزوری، زیر زبر پیش، انکل عرفی، اَن کہی، تنہائیاں، دھوپ کنارے، دھند، آہٹ، کہر، پڑوسی، آنسو، بندش، آئینہ جیسے شہر آفاق ڈراموں کی مصنفہ معروف ڈرامہ نویس، مصنفہ اور مکالمہ نگار حسینہ معین 79 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے رواں برس 26 مارچ کو خالق حقیقی سے جاملیں۔

    مسکراہٹوں کو زندگی بخشنے والے، قہقہوں کو امر کرنے والے، دکھی دلوں کو پل بھر میں ہنسا دینے والے عمر شریف بھی رواں برس سب کو رلا گئے۔ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

    ’بکرا قسطوں پہ‘ اور ’بڈھا گھر پر ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کے خالق عمر شریف کے مقبول اسٹیج ڈراموں میں دلہن میں لے کر جاؤں گا، سلام کراچی، انداز اپنا اپنا، میری بھی تو عید کرا دے، نئی امی پرانا ابا، یہ ہے نیا تماشا، یہ ہے نیا زمانہ، یس سر عید نو سر عید، عید تیرے نام، صمد بونڈ 007، لاہور سے لندن، انگور کھٹے ہیں، پٹرول پمپ، لوٹ سیل، ہاف پلیٹ، عمر شریف اِن جنگل، چوہدری پلازہ وغیرہ شامل ہیں۔ عمر شریف 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے۔

    ڈیڑھ سال سے بیمار اور اسپتال میں زیر علاج پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر بھی رواں برس 13 نومبر کو اس دیارِ فانی سے کوچ کرگئے۔

  • منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    منشیات کے جھوٹے الزام پر بھارتی اداکارہ نے خودکشی کر لی

    ممبئی: بھارت کی مقامی انڈسٹری کی اداکارہ نے منشیات کے جھوٹے مقدمے میں گرفتاری کے خوف سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھوجپوری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی دوستوں کے ساتھ ہوٹل میں منعقد ہونے والی پارٹی میں شرکت کی بعد ازاں ان کے نمبر پر دو لوگوں نے نارکوکٹس کنٹرول بیورو کا افسر بن کر بات کی اور انہیں منشیات استعمال کرنے کے الزام میں پھنسا کر گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔

    گرل فرینڈ کی ٹویٹ نے بالی ووڈ کی معروف ماما بھانجا کی جوڑی میں دراڑ ڈال دی

    این بی سی کے افسر بن کر سامنے آنے والے دونوں افسران نے اداکارہ اور اُن کی تین دوستوں کی جان بخشی کے لیے چالیس لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد معاملہ 20 لاکھ روپے میں طے پایا رقم وقت پر نہ پہنچنے کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے اداکارہ کو فون کر کے گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کی دھمکیاں دیں، جن سے تنگ آکر 23 دسمبر کو پنکھے کے ساتھ لٹک کر خود کشی کر لی-

    پولیس حکام نے اداکارہ کی شناخت مخفی رکھی اور یہ بتایا کہ وہ ممبئی کے علاقے جوگ شواری میں قائم ایک فلیٹ میں کرایے پر رہائش پذیر تھیں، اسی مقام سے اُن کی لاش برآمد ہوئی ہےاداکارہ کی لاش ملنے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جب تحقیقات شروع کیں تو ساری کتھا کھل کر سامنے آئی، جس کے بعد تفتیشی افسر نے آنجہانی اداکارہ سے ہوٹل میں ملنے والے لوگوں سے بھی رابطہ کیا اور اُن کے بیانات قلم بند کیے۔

    رنویر سنگھ اور دیپیکا کی فلم 83 ریلیز ہوتے ہی چھا گئی

    ان میں ایک عظیم قاضی نامی نوجوان بھی تھا، جس کے ہاتھ اداکارہ نے آدھی رقم بھجوا دی تھی جس کے بعد این سی بی کے جعلی افسران نے تینوں کو بلیک میل کیا پولیس کے مطابق جعلی افسران کی دھمکیوں کے بعد اداکارہ ڈپریشن کی مریضہ بن گئی تھی اور وہ اس حوالے سے کافی پریشان تھی۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ امبولی تھانے میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 384، 388،389، 506 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے این سی بی کے جعلی افسران کو گرفتار کرلیا جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

    امتحانی پرچے میں سیف اورکرینہ کے بیٹے کا نام پوچھے جانے پرسکول کو شوکاز