Baaghi TV

Category: شوبز

  • کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے        بھارتی سکھ کمیونٹی کا مطالبہ

    کنگنا نفرت کی فیکٹری ،اسےجیل یا دماغی اسپتال بھجوایا جائے بھارتی سکھ کمیونٹی کا مطالبہ

    نئی دہلی: بھارت کی سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہیں ان کو جیل یا پھر دماغی امراض کے اسپتال بھجوایا جائے-

    باغی ٹی وی : یوں تو کنگنا رناوت کا بنیادی کام اداکاری کرنا ہے لیکن اکثر وہ اداکاری سے زیادہ دیگر معاملات پر اپنی رائے دیتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اب چاہے وہ حکومتی معاملات ہوں یا پاک بھارت معاملات۔ کنگنا ہر جگہ بیان دینا ضروری سمجھتی ہیں جس کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں تاہم اب بھی بھارتی کسانوں کے خلاف دیئے گئے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں-

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے سکھ برادری کے خلاف انسٹا گرام پر توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے لیے ہفتے کے روز اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے یہ شکایت مندر مارگ پولیس اسٹیشن کے سائبر سیل میں درج کروائی گئی ہے۔

    سکھ کمیونٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹ میں جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ کے طور پر پیش کیا۔ اس کے علاوہ سکھ کمیونٹی نے الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کنگنا نے سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رناوت کی پوسٹ جان بوجھ کر تیار کی گئی ہے اور سکھ برادری کے جذبات کو مجروح کرنے کے مجرمانہ ارادے سے شیئر کی گئی ہے۔ لہذا میں آپ کے دفتر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں اور اس کی ایف آئی آر درج کرنے کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب شرومنی اکال دل کے رہنما اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسا نے اداکارہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کنگنا کو یا تو جیل میں ڈالا جانا چاہئے یا پھر دماغی اسپتال میں بھیجنا چاہئے۔

    منجندر سنگھ سرسا نے بیان میں کہا کہ اداکارہ کنگنا رناوت کا بیان بہت ہی سستی ذہنیت کو اجاگر کرتا ہے اور اداکارہ کی جانب سے یہ کہنا کہ خالصتانی دہشت گردوں کی وجہ سے فارم کے تینوں قوانین کو منسوخ کیا گیا یہ کسانوں کی بے عزتی کرنے کے مترادف ہے کنگنا رناوت نفرت کی فیکٹری ہے۔

    ہم حکومت سے کنگنا کے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے نفرت انگیز بیان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کی سیکیورٹی اور پدماشری ایوارڈ کو بھی فوراً واپس لیا جائے۔ اور اسے یا تو جیل یا پھر دماغی اسپتال میں ڈالنا چاہئے۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے مودی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ خالصتانی دہشت گرد آج حکومت کا بازو مروڑ رہے ہیں۔ لیکن اس خاتون کو نہ بھولیے، اکلوتی خاتون وزیراعظم جس نے ان کو کچل دیا تھا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس نے کتنی تکلیفیں اٹھائیں لیکن اس نے انہیں مچھروں کی طرح مسل دیا تھا لیکن دیش کے ٹکڑے نہیں ہونے دئیے۔ اس کی موت کے دہائیوں بعد آج بھی یہ اس کے نام سے کانپتے ہیں۔

    اس سے قبل اداکارہ نے مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے پر اپنی رائے دیتے ہوئے مایوسی کا اظہار کیا تھا کنگنانے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ شیئر کی جس میں مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا گیا تھا ’’ ثابت ہوا، اسٹریٹ پاور واحد طاقت ہے جو اہمیت رکھتی ہے‘‘۔

    کنگنا نے اس صارف کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے متنازع زرعی قوانین سے متعلق حکومتی فیصلے کو افسوسناک، شرمناک اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا اور کہا پارلیمنٹ میں منتخب حکومت نہیں بلکہ سڑکوں پر لوگ قوانین بنانا شروع کردیں تو یہ بھی جہادی قوم ہے۔ ان تمام لوگوں کو مبارک جو ایسا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے ملک میں جاری کسانوں کے احتجاج کے آگے سر جھکاتے ہوئے زرعی اصلاحات کے نام پر منظور متنازع قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا ہےبھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کسانوں کو ان قوانین پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہے جس پر میں عوام سے معافی مانگتا ہوں، ہم نے پوری کوشش کی اور کسانوں کے اعتراضات کو دور کرنے کے لیے بھی تیار تھے تاہم کچھ کسان اس قانون کو قبول کرنے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ قوانین کی واپسی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا آئینی عمل اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گا لہذا کسانوں سے درخواست ہے کہ وہ احتجاج ختم کردیں اور اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں۔

  • قومی کرکٹر حارث روؤف کونسی پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پرجانا چاہتے ہیں؟

    قومی کرکٹر حارث روؤف کونسی پاکستانی اداکارہ کیساتھ ڈنر پرجانا چاہتے ہیں؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ مایا علی کے ساتھ ’ڈنر‘ پر جانا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بہترین کارکردگی سے شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والے حارث رؤف کے انٹرویو سے لیا گیا ایک مختصر سا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔

    وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے حارث رؤف کو پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں ماہرہ خان، ماورہ حسین اور مہوش حیات کے نام بتا کر پوچھا جاتا ہے کہ وہ ان میں سے کس کے ساتھ ڈنر پر جانا چاہیں گے؟

    حارث رؤف نے سوال سنتے ہی ان سب اداکاراؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان میں سے کسی کے سا تھ بھی ڈنر پر نہیں جانا چاہتے ہیں وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر پر جانا پسند کریں گے۔

    انہوں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’وہ کسی دوسرے ملک نہیں بلکہ پاکستان ہی میں مایا علی کے ساتھ ڈنر کرنا پسند کریں گے کیوں کہ پاکستان بہت اچھا ملک ہے ۔‘

  • امتیازی سلوک کیا ہےمعاشرے میں اس کا سب سے زیادہ شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ دیکھئے صوفیہ مرزا کی ویڈیو

    امتیازی سلوک کیا ہےمعاشرے میں اس کا سب سے زیادہ شکار کون لوگ ہوتے ہیں؟ دیکھئے صوفیہ مرزا کی ویڈیو

    اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ معاشرے میں لڑکیوں کا بھی حق ہے کہ انہیں لڑکوں کے برابر حقوق ملیں-

    باغی ٹی وی : اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اپنی بہن مریم مرزا کے ہمراہ شروع کئے گئے پروگرام "لیٹس ٹاک” میں معاشرے میں عورتوں اور مردوں کے درمیان "امتیازی سلوک” پر کھل کر بات کی-

    اداکارہ نے کہا کہ ویسے تو امتیازی سلوک تمام معاشرے میں ہر شعبے ،خاندانوں حتی کہ ہر جگہ موجود ہے تاہم اس کا سب سے زیادہ شکار لڑکیاں بنتی ہیں بیٹوں کو بیٹیوں پر تجیح دی جاتی ہےانہوں نے کہا عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ بیٹیوں کو گھر سے نہیں نکلنا چاہئے انہیں جاب نہیں کرنی چاہیئے پڑھ لکھ کر بچیوں کی شادی کر دینی چاہیئے صرف یہی سمجھا جاتا ہے کہ لڑکیاں شادی کے لئے پیدا ہوئی ہیں-

    مریم مرزا نے کہا کہ والدین کی سوچ ہوتی ہے بیٹیوں کو اچھا پڑھائیں تاکہ ان کا رشتہ اچھا ملے اب یہ سوچ تبدیل کرنی چاہئے آپ کی بیٹی آپ کو آگے لے کر جائے آپ کو سپورٹ بنے صرف ایک سے ہی یہ امید لگا لینا کہ سپورٹ بیٹا ہی بنے گا بیٹی کو اگلے گھر جانا ہے یہ بھی سوچنا ٹھیک ہے لیکن بچی کو پہلے اپنے پاؤں پر کھڑا کریں پڑھائیں طلاق کی شرح اس لئے زیادہ ہوتی ہے کہ بیچاریاں شوہروں پر انحصار کرتی ہیں اور بُرے لوگ ہیں تو وہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں-

    صوفیہ مرزا کے چاہنے والوں نے توحد ہی کردی

    اداکارہ صوفیہ مرزا نے کہا کہ جو اپنے شوہروں پر منحصر ہوتی ہیں وہ طلاق نہیں لیتیں ان کی تربیت اسی طرح کی جاتی ہے جب بیٹی کو رخصت کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ تم ڈولی پر جا رہی ہو تواب تمہاری میت ہی س گھر سے جانی چاہیئے یہ خیال بالکل غلط ہے اور یہ سب سے برا ” فرق” ہے جو بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان کیا جاتا ہے کہ بیٹے ہمارے گھر کے مالک ہیں وہ ان کی جائیداد ہے بیٹیاں آگے بیاہی جائیں گی یہ چیز ان مین فرق کرتی ہے اسے ختم ہو نا چاہیئے لڑکیاں آگے بڑھنا چاہتی ہین لیک اسے فیملی والوں کا دباؤ ہوتا ہے اسے آگے بڑھنے نہیں دیا جاتا-

    اور بیٹوں کا مائنڈ سیٹ بنا دیا جاتا ہے کہ یہ بتمیزی کرے تو کوئی نہیں اسے چھوڑو اگلی نئی مل جائے گی جبکہ بیٹی کے معاملے میں کہا جاتا ہے کہ نہیں اگر تم شادی کو ختم کرو گی یا اپنے والدین کے گھر واپس آؤ کی تو معاشرہ کیا کہے گا چار شادیوں کے حق پر آجاتے ہیں لیکن اس کے حقوق فرائض اور ہیں ان کا ایک الگ سے کانسیپٹ ہے-

  • سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کی سعودی اشتہاری فلم میں اداکاری،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ریاض: سعودی اشتہاری فلم میں سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی کی موجودگی نے صارفین کو تعجب میں مبتلا کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ‘ زون کی پروموشن کے لیے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال اسٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئےاس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

    پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔
    https://twitter.com/Turki_alalshikh/status/1461377737537560580?s=20
    یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ’’آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟‘‘


    پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے صارفین نے ویڈیو میں سابق امام کعبہ کی موجودگی کو عجیب قرار دیا ہے-


    جبکہ سعودی صحافی عباداللہ سالم نے کہا کہ شیخ عادل_الکلبانی ایک خوش مزاج، اعتدال پسند مذہبیت اور انتہا پسندی اور بندشوں سے دور عاجزی کی مثال ہیں اگر کوئی فلم ہے جس کے بارے میں بات کی گئی ہے: بیداری کیسے غائب ہوئی؟ اور شیخ الکلبانی فلم کے ہیرو ہوں گے۔

  • "صنف آہن” میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

    "صنف آہن” میں سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر جاری

    ہدایت کار ندیم بیگ کے آنے والے میگا کاسٹ تھرلر ڈرامے ’صنف آہن‘ میں پانچ پاکستانی اداکاراؤں کے کرداروں کے بعد اب سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے کردار کا ٹیزر بھی جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل سجل علی کے کردار کا ٹیزر 13 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں ایک عام لڑکی سے فوجی افسر بنتے دکھایا گیا تھا ان کے بعد کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر 15 نومبر کو جاری کیے گئے تھے، جن میں انہیں پاک فوج کا حصہ بنتے دکھایا گیا تھا 17 نومبرکو سائرہ یوسف اور رمشا خان کے کرداروں کے ٹیزر جاری کردیئے گئے، جن میں انہیں پاک میں شامل ہوکر روایات کو تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    تاہم اب’صنف آہن‘ میں یحالی تاشیا پاکستانی اداکاراؤں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سائرہ یوسف کے ہمراہ فوجی روپ میں دکھائی دیں گی۔

    یحالی تاشیا ’صنف آہن‘ میں سری لنکن فوجی کیڈٹ ’نتھمی پریرا‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو تربیت حاصل کرنے پاکستان آتی ہیں جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ پاکستان میں سخت ملٹری ٹریننگ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    "صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سری لنکن فوجی کیڈٹ دوران تربیت نہ صرف پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرتی ہیں بلکہ وہ اردو زبان بھی بولنا سیکھ جاتی ہیں ٹیزر میں وہ سجل علی کو بتاتی ہیں کہ ان کے ہمسفر سری لنکا میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

    ٹیزر میں سری لنکن اداکارہ کے یونیفارم پر نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان کا بیج بھی آویزاں دکھایا گیا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان پر دو ملکوں کی ذمہ داری ہے، اس وجہ سے وہ ہر کام احتیاط کے ساتھ سر انجام دیں۔

    صنف آہن میں تمام اداکاراؤں کے کرداروں کےٹیزر جارہ کر دیئے گئے ہیں تاحال ڈرامے کے مرد کرداروں کے ٹیزر جاری نہیں کیے گئے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مرد کرداروں کو ٹریلر میں دکھایا جائے گا۔

    ’صنف آہن‘ میں اداکارہ سجل علی کبریٰ خان اور یمنیٰ زیدی کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    ’صنف آہن‘ کی کہانی خواتین پر مبنی ہے اور ڈرامے کی مرکزی کہانی پانچ لڑکیوں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان ، سائرہ یوسف اور سری لنکن اداکارہ یحالی تاشیا کے فوجی افسر بننے کے گرد گھومتی ہے ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان مختار، میرب علی، عاصم اظہر، علی رحمٰن، عثمان پیرزادہ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں جب کہ اسے ہمایوں سعید کی اہلیہ ثمینہ سعید اور ثنا شاہنواز نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ ڈرامے کو بنانے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی تعاون کیا ہے۔

    ڈرامے کو جلد اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا، تاہم اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    ڈراما سیریل’صنف آہن‘ کا ٹیزر جاری

  • اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    اکشے کمار کی فلم میں مسلمانوں کو ولن دکھانے پر مہوش حیات برہم

    پاکستان کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیاز مہوش حیات نے اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’سوریا ونشی‘ میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ فلم "سوریا ونشی” میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر دکھا کر اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے تاہم روہت شیٹھی کا کہنا ہے کہ میری پچھلی فلموں میں ہندوؤں کو ولن دکھانے پر کبھی تنقید نہیں کی گئی۔


    انہوں نے کہا کہ فلم میں مسلمانوں کو ولن کے طور پر پیش کرنا کسی خاص ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

    اداکارہ مہوش حیات کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ بالی وڈ کی نئی فلم سوریا ونشی اسلاموفوبیا کو بڑھاوا دے رہی ہے، یہ رجحان ہالی وڈ میں بدل رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ سرحد کے اس پار بھی اس کی پیروی کی جائے گی، اگر فلم میں مثبت عکاسی نہیں کر سکتے تو کم از کم اس طرح انصاف تو کریں جس طرح آپ مسلمانوں کو دکھاتے ہیں۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا

    خیال رہے کہ روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی سوریا ونشی وہ پہلی فلم ہے جو بھارت میں کورونا لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد سینیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے اس فلم نے بھارت سمیت دیگر ممالک میں کافی بزنس کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے فلمسازوں اور اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ جیسے اداکاروں کو اپنی فلمیں ہٹ کروانے کا صرف ایک ہی فارمولا معلوم ہے کہ اپنی فلموں میں پاکستان اور مسلمانوں کو جس حد تک ہوسکے منفی کرداروں میں دکھانا اور انہیں دہشت گرد قرار دینا برسوں گزرنے کے باوجود بالی ووڈ اب بھی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف جنون سے باہر نہیں نکل سکا اگر نکلتا تو اسے نظر آتا کہ دراصل بھارت خود ایک ایسی پستی میں گرا ہوا ہے جس میں انسانوں کو جانور سمجھ کر انہیں پیروں تلے روندنے سے بھی گریز نہیں کیاجاتا-

    بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

  • شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    شیخ رشید نے دوران شو حریم شاہ کو جھاڑ پلا دی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیر داخلہ شیخ رشید کی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معروف میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا شو کی اگلی قسط میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ تابش ہاشمی کی مہمان ہیں حریم شاہ کے ساتھ دلچسپ گفتگو کا ایک مختصر حصہ ٹیزر میں دکھایا گیا جہاں حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں ٹک ٹاک اسٹار نے میزبان تابش ہاشمی کے کہنے پر شیخ رشید کو فون کیا تھا۔

    "صنف آہن” :رمشا خان اور سائرہ یوسف کے کرداروں کے ٹیزر جاری

    تابش ہاشمی ویڈیو میں حریم شاہ سے کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ آپ کو لگتا ہے کہ اگر آپ ابھی شیخ رشید کو فون کریں تو وہ اٹھالیں گے؟ تابش ہاشمی کی اس بات پر حریم شاہ نے کہا کوشش کرکے دیکھ لیتے ہیں۔

    اس کے بعد حریم شاہ شیخ رشید کو اپنے موبائل سے فون کرتی ہیں اور اپنا فون تابش ہاشمی کو دکھاتی ہیں جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔

    شعیب ملک کا ہانیہ عامر کے ساتھ فوٹو شوٹ وائرل

    وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں، لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کرسکتا مگر حریم شاہ اصرار کرتے ہوئے کہتی ہیں کیوں نہیں کرسکتے اور حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔

    شیخ رشید کےجھاڑ پلانے پر حریم شاہ، تابش ہاشمی اور شو میں موجود شائقین سب ہنس پڑتے ہیں شو میں حریم شاہ مزید کہتی ہیں کہ مجھے بہت ساری ایسی چیزیں معلوم ہیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی۔

    شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

  • بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

    بھارتی گلوکار نے اسلام کی خاطر میوزک کو خیر باد کہہ دیا

    معروف بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کے لیے شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے موسیقی اور شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان اپنے یوٹیوب چینل پر کرتے ہوئے کہا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لیے وہ موسیقی کو چھوڑ رہے ہیں۔

    سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

    گلوکار روحان ارشد نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر پُر اعتماد ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں میں اب سے میوزک ویڈیوز اور موسیقی سے وابستہ کوئی بھی چیز نہیں بناؤں گا مجھے اللہ پر بھروسہ ہے اور یقین ہے کہ موسیقی کی دنیا کو خیر باد کہنے کے بعد اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا اور حلال طریقے سے کامیابی دے گا۔

    سابق گلوکار روحان نے کہا کہ وہ صرف موسیقی کو خیرباد کہہ رہے ہیں لیکن یوٹیوب کو نہیں چھوڑ رہے اور یوٹیوب کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہیں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے پرستاروں سے مشورہ بھی مانگا کہ وہ یوٹیوب پر آگے کیا کریں اور مداحوں سے درخواست کی کہ میوزک بناتے وقت جو سپورٹ آپ نے مجھے کی ویسی ہی سپورٹ مجھے اب بھی کیجئے گا۔

    روحان ارشد کے اس فیصلے پر لوگ انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلانے کے ساتھ انہیں مستقبل میں نظم اور نعت پڑھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ روحان ارشد چند سال قبل اس وقت مشہور ہوئے تھے جب ان کا گانا ’’میاں بھائی‘‘ ریلیز ہوا تھا۔ اس ویڈیو پر اب تک 500 ملین سے زاید ویوز آچکے ہیں۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے…

  • اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

    معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بالی ووڈ اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے شوہرکے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی۔


    پریتی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کو ایک بہترین خبر کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں خبر یہ کہ میں اور جین گڈ انف نے جڑواں بچوں جے اور جیا کو خوش آمدید کہا ہے۔ بچوں کے نام جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف رکھا گیا ہے۔

    ادکارہ نے لکھا کہ وہ اور اُن کے شوہر اپنے خاندان بچوں کی آمد پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں۔ انہوں نے اس سفر میں ساتھ دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا کی شادی اپنے ایک امریکی دوست سے2016 میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل پریتی زنٹا کی سابق بوائے فرینڈ نیس واڈیا سے تشدد کے الزامات کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی انھوں نے واڈایا کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی تھی۔

    واضح رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔

    سرو گیسی کیا ہے ؟

    حالیہ عرصے میں سروگیسی یا کسی دوسرے کی کوکھ سے بچے کی پیدائش ہونا عام ہوتا جا رہا ہے۔ جب بیوی کسی وجہ سے خود بچے کو جنم نہ دے سکے تو میاں کے نطفے اور بیوی کے بیضے سے لیبارٹری میں جنین (بارور بیضہ) تیار کرکے اسے کسی صحت مند عورت کے رحم میں منتقل کردیا جاتا ہے جہاں یہ قدرتی عمل سے گزر کر ایک بچہ بننے کے بعد مقررہ وقت پر پیدا ہوجاتا ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے ’’سروگیسی‘‘ (surrogacy) کہا جاتا ہے۔ اس طرح بچے کو جنم دینے والی خاتون کو ’’سروگیٹ مدر‘‘ (surrogate mother) یا متبادل ماں کہا جاتا ہے۔ یہ عورت اگرچہ اس بچے کی حقیقی ماں نہیں ہوتی لیکن اس کے رحم میں جنین منتقل کردیا جاتا ہے جسے وہ نو مہینے اپنے رحم میں پالتی ہے اور جنم دیتی ہے۔

    سروگیسی دو طرح کی ہو سکتی ہے: جیسٹیشنل، جہاں سروگیٹ ماں کی کوکھ میں بیضہ (ایگ) اور نطفہ (سپرم) داخل کیے جاتے ہیں، اور روایتی، جہاں سروگیٹ ماں کا اپنا بیضہ استعمال ہوتا ہے۔

    سروگیسی خاص طور پر ان جوڑوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے جو قدرتی طور پر بچے پیدا نہیں کر سکتے۔ اس عمل کے ذریعے وہ گود لینے کے طویل اور مشکل عمل سے گزرے بغیر ’اپنے‘ بچوں کے والدین بن سکتے ہیں۔ زیادہ تر کیسز میں یہ تمام چیزیں آرام سے ہو جاتی ہیں۔ لیکن جیسے جیسے سروگیسی کی مقبولیت بڑھی ہے، اس کے ساتھ ہی سروگیٹس کے ساتھ برے سلوک اور اس سے پیدا ہونے والے اخلاقی مسائل کی کہانیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔اس کی وجوہات میں آئی وی ایف جیسی تکنیکوں میں ہونے والی پیش رفت، روایتی رویوں میں نرمی اور دیر سے بچے پیدا کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان شامل ہیں پچھلی دو دہائیوں میں عالمی سطح پر یہ رجحان بڑھا ہے۔

  • سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

    سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

    اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 65 سالہ اداکارہ سلمیٰ آغا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہفتے کے روز ممبئی کے مضافاتی علاقے ورسووا میں ایک کیمسٹ کی دوکان تک رکشے میں سفر کررہی تھیں جب ہی دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کا بیگ چھین لیا ان کے بیگ میں دو موبائل فونز، نقدی، چابیاں اور دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں واقعے کے فوراً بعد اداکارہ ورسووا پولیس اسٹیشن گئیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا لیکن اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی ایف آئی آر رجسٹر نہیں کی گئی۔

    آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کے 5 رشتہ دار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    رپورٹ کے مطابق سلمیٰ آغا نے بتایا کہ جب انہوں نے پولیس کو واقعے کے متعلق بتایا تو پولیس آفیسر نے انہیں کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے میں تین گھنٹے لگیں گے اور میرا کیس درج نہیں کیا گیا۔

    اداکارہ نے کہ انہوں نے آج ٹوئٹر کے ذریعے ممبئی پولیس کو واقعے کے بارے میں مطلع کیا اداکارہ نے بتایا کہ ان کے علاقے میں یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں۔

    بھارتی سیاستدان کا تامل اداکار کو مارنے پر انعام کا اعلان

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب پولیس سے ایف آئی درج کرنے میں تاخیر کے متعلق پوچھا گیا تو ورسووا پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ ہم واقعے کے روز ہی ایف آئی آر درج کرتے ہیں لیکن اداکارہ نے کہا کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور وہ بعد میں آئیں گی ہم نے ان سے دوبارہ رابطہ کیا لیکن وہ دوبارہ نہیں آئیں ہم اسی وقت ایف آئی آر درج کریں گے جب اداکارہ پولیس اسٹیشن آئیں گی۔

    بھارتی فلم”جے بھیم” نے مقبولیت اور ریکارڈ میں ہالی ووڈ فلم کو پیچھے چھوڑ دیا