Baaghi TV

Category: شوبز

  • فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے

    فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت:اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے

    فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت پر مشہور ہالی ووڈ اداکار ایلک بالڈون مشکل میں پھنس گئے۔

    باغی ٹی وی :”روئٹرز” کے مطابق گزشتہ ماہ 21 اکتوبر کو ہالی ووڈ اداکار الیک بالڈون نیو میکسیکو میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران حادثاتی طور پر ان سے فلموں میں استعمال ہونے والی گن سے گولی چل گئی جس کے نتیجے میں موقع پر موجود خاتون سنیماٹو گرافر 42 سالہ ہیلینا ہِچنس ہلاک اور ہدایت کار جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

    تاہم اب اداکار پر فلم کے کریو نے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی عملے کے ایک رکن نے ایلک بالڈون اور فلم ’رسٹ‘ کے پروڈویسرز کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے کا مقدمہ دائر کردیا۔


    امریکی شہر لاس اینجلس میں فلم کے چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے مقدمے میں پروڈیوسرز اور دیگر ملزمان پر حفاظتی اقدامات کے نفاذ میں ناکام رہنے اور گولیوں سے بھرے ریوالور کا رخ زندہ انسانوں کی طرف کرنے کی اجازت دینے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

    چیف الیکٹریشن سارجیو سیوتنو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلم سازی ایک شاندار فن ہے لیکن دوسروں کی تفریح کی خاطر کسی کو مرنا نہیں چاہیے، انتظامیہ کو کسی صورت سیٹ پر اصل گولیاں استعمال نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔

    سارجیو سیوتنو واقعے کے عینی شاہد ہیں اور سینے پر گولی لگنے کے بعد انہوں نے ہیلینا ہِچنس کو اٹھایا تھا انہوں نے کہا کہ وہ منظر ساری زندگی انہیں پریشان کرتا رہے گا مقدمے میں اداکار اور پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ اسلحے کی انچارج حنا گوتریز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیو ہالز کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے ریہرسل کے دوران اداکار الیک بالڈون کو پستول پکڑائی تھی۔

    یہ اس واقعے پر دائر کردہ پہلا مقدمہ ہے امریکی ریاست نیو میکسیکو میں پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس تاحال معاملے کی تحقیقات کررہی ہے اور کسی کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر نہیں کیا گیا ہے-

  • خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں     کنگنا رناوت

    خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھ رہی ہوں کنگنا رناوت

    بالی ووڈ متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک ماں اور بیوی کے طور پر دیکھتی ہیں۔

    باگی ٹی وی :"ہندوستان ٹائمز "کے مطابق حال ہی میں بھارتی اعزاز پدماشری حاصل کرنے والی اداکارہ کنگنا رنا وت نے بدھ کے روزعندیہ دیا ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی شخص آگیا ہے کنگنا رناوت نے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا کہ وہ یقینی طور پر شادی کرنا اور بچے پیدا کرنا چاہتی ہیں۔

    ٹائمز ناؤ کے ساتھ بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وہ خود کو اگلے 5 سال میں ایک بیوی اور ماں کے طور پر دیکھتی ہیں اور یقیناً ایک ایسے شخص کے طور پر جو نئے ہندوستان کے وژن میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہے انٹرویو کے دوران جب کنگنا سے ان کے لائف پارٹنر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا لوگ جلد ہی جان جائیں گے۔

    کنگنا رناوت کا یہ انٹرویو پدم شری ایوارڈ سے نوازے جانے کے چند دن بعد آیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر رام ناتھ کووند سے یہ باوقار ایوارڈ وصول کیا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں کنگنا رناوت کو پدماشری ایوارڈ دیا گیا ہے انہوں نے یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے کیریئر کی شروعات کی تھی، ایک سوال مجھے بہت پریشان کرتا تھا، میں خود سے پوچھتی تھی کچھ لوگوں کو دولت چاہئے، کچھ کو پرستار، کچھ لوگ شہرت کی تلاش میں ہیں اور کچھ کو صرف توجہ چاہئے۔ میں کیا چاہتی ہوں؟

    میں نے ہمیشہ ایک بچی کے طور پر جاناتھا کہ میں عزت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور یہی میرا خزانہ ہے اس تحفے کے لیے ہندوستان کا شکریہ۔

    واضح رہے کہ کنگنا رناوت اداکار ارجن رامپال اور دیویا دتا کے ساتھ فلم ’’دھاکڑ‘‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ فلم ’’تیجس‘‘ میں بھی کام کررہی ہیں جس میں وہ ایئر فورس پائلٹ کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ حال ہی میں، کنگنا کے پروڈکشن وینچر Tiku Weds Sheru، جس میں نوازالدین صدیقی نے اداکاری کی، فلم بندی شروع کی اس میں اداکار اونیت کور بھی ہیں اور اس کی ہدایت کاری سائی کبیر کریں گے۔ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس مانی کارنیکا فلمز کے تحت اس فلم کو پروڈیوس کر رہی ہے، جو ان کا پہلا ڈیجیٹل وینچر ہے۔

  • کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں،کرکٹ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں  بشریٰ انصاری کا بھارتیو‌ ں کو پیغام

    کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں،کرکٹ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں بشریٰ انصاری کا بھارتیو‌ ں کو پیغام

    پاکستان کی سینئیر اور لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ صرف کھیل ہے کوئی جنگ نہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی نا دکھانے پر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی شائقین اپنی ہی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جس کے بعد پاکستانی سینئیر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھارتی عوام کے لئے پیغام جاری کیا ہے-

    گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو پیغام دیا ’’ہیلو انڈیا براہ مہربانی پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤ نہ ڈالیں یہ صرف ایک گیم ہے کوئی جنگ نہیں۔

    انہوں نے مزید لکھا کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کوئی روبوٹ نہیں لہذا مہربانی کرکے انہیں اپنے ملک میں فراخدلی کے ساتھ خوش آمدید کہیں اور ان کا خیر مقدم کریں‘‘۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جب کہ سابق کپتان ویرات کوہلی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کھیلی جانے ہے جس کے لیے کے ایل راہول کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہےبھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اعلان کر رکھا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے۔

  • سلمان نےایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ  مشکل گھڑی میں ہمیشہ شاہ رخ کے ساتھ کھڑے ہیں

    سلمان نےایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا کہ وہ مشکل گھڑی میں ہمیشہ شاہ رخ کے ساتھ کھڑے ہیں

    بالی ووڈ کے سلطان نے بالی ووڈ کنگ خان سے دوستی کی ایک اور مثال قائم کرکے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی ایک اچھے اورمخلص دوست ہیں-

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد سلمان خان وہ پہلے شخص تھے جوانہیں کو تسلی دینے ان کے گھر پہنچے تھے سلمان خان کے اس قدم کو میڈیاپر بہت سراہا گیا اور اپنے اس عمل سے انہوں نے ثابت کیا کہ وہ شاہ رخ کی ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دونوں کی دوستی کے چرچے ایک مرتبہ پھر میڈیا کی زینت بنے سلمان خان نے شاہ رخ خان سے سچی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی فلم ’’ٹائیگر3‘‘کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی تھی۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

    یاد رہے کہ دراصل سلمان خان اور شاہ رخ خان ایک دوسرے کی فلموں ’’ٹائیگر3‘‘ اور ’’پٹھان‘‘ میں کیمیو یعنی مختصر کردار ادا کررہے ہیں آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ خان پہلے ہی اپنی تمام شوٹنگ کینسل کرچکے تھے اب جب کہ آریان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں تو شاہ رخ خان اس وقت صرف اور صرف اپنے بیٹے اور فیملی کو وقت دینا چاہتے ہیں-

    اس لیے انہوں نے فی الحال کوئی بھی کام نہ کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اسی سلسلے میں انہوں نے سلمان خان سے درخواست کی ہے کہ وہ اس ماہ کوئی شوٹنگ نہیں کرنا چاہتے بطور دوست سلمان خان نے شاہ رخ خان کی درخواست قبول کرتے ہوئے شوٹنگ کا سخت شیڈول ایک بار پھر دسمبر تک بڑھادیا ہے۔

    سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ آریان خان کو این سی بی نے منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور 26 دن تک جیل میں قید رہنے بعد آریان خان کو بومبے ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

    نہ صرف شاہ رخ خان کے مشکل وقت میں سلمان خان پیچھے رہے بلکہ کترینہ کیف کی خوشیوں میں بھی انہوں نے ایک مخلص اور سچے دوست ہونے کا ثبوت دیا یہاں تک کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں یہ بھی خبریں ہیں کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے-

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

  • سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کیلئے ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کر دی

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے کترینہ کیف کی شادی کے لیے فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ روک دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں زیرگردش ہیں یہ بھی خبریں ہیں کہ دیوالی کے موقع پر دونوں نے نامور ہدایت کار کبیر خان کے گھر پر منگنی کرلی ہے اور عنقریب شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    اداکارہ کترینہ کیف نے کترینہ "خان” بننے کا موقع گنوا دیا سلمان خان

    اب بھا رتی میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل دسمبر میں راجھستان میں شادی کریں گے جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھی فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی اور فلم کی شوٹنگ کترینہ کی شادی کے بعد جنوری میں دوبارہ سے شروع کی جائے گی۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ’روکا‘ کی رسم فلمساز کبیر خان کے گھر ادا بھارتی میڈیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر تھری‘ اور ’پٹھان‘ کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی ہے کیوں کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی جیل سے رہائی کے بعد شوٹنگ کے بجائے اپنا سارا وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے سلمان خان فلم ’پٹھان‘ جب کہ شاہ رخ خان ’ٹائیگر تھری‘ میں مختصر کردار اد کریں گے سلمان خان ان دنوں اپنی نئی فلم ’اینتھم‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو رواں ماہ سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    سلمان خان کے قریبی دوست کا کترینہ کیف کی جلد شادی کا عندیہ

    واضح رہے کہ ان کی ’روکا‘ کی رسم کی خبروں سے قبل گزشتہ ماہ اکتوبر کے آخر میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے تاہم ایسی خبروں کے فوری بعد کترینہ کیف نے ’بولی وڈ لائف‘ سے خصوصی بات کرتے ہوئے شادی کی خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا انہوں نے مختصرا بتایا تھا کہ وہ دسمبر 2021 میں شادی نہیں کرنی جا رہیں۔

    سلمان خان نے آریان خان کیس کا معاملہ حل ہونے تک شوٹنگ منسوخ کر دی

  • کویتی گلوکارہ نے بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی

    کویتی گلوکارہ نے بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی

    کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کویتی گلوکارہ شمس الاسلمی نے بل گیٹس کا ایک بیان ری ٹوئٹ کیا جس میں مائیکرو سافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ دنیا ممکنہ طور پر مستقبل میں چیچک کا سامنا کر سکتی ہے، لہٰذا تحقیق کے لیے فنڈز مختص کرنا ہوں گے۔


    شمس الاسلمی نے اس بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بل گیٹس کافی اسمارٹ (ذہین) شخص ہیں اور وہ موجودہ ڈیجیٹل دور کے چراغ ہیں، ان کی مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیاں اور معلومات مجھے متاثر کرتی ہیں، ان باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں۔

    گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا بل گیٹس میری پیشکش قبول کریں گے؟‘۔

    واضح رہے کہ بل گیٹس کے پاس 82 ارب ڈالر ہیں اور اپنی دولت کو اپنے ایک فلاحی ادارے کے ذریعے انسانوں کی فلاح کے لیے خرچ کر رہے ہیں جبکہ بِل گیٹس نے اپنی بے پناہ دولت کا ایک حصّہ سماجی کاموں کے لیے بھی مختص کیا ہے۔

    یاد رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے رواں ماہ مئی میں اپنی 27 سالہ شادی شدہ زندگی کو ختم کر دیا تھا ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے نزدیک اب ہم اب ایک دوسرے کے ساتھ رہتے ہوئے ترقی نہیں کر سکتے جوڑے کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا تھا کہ ‘بہت زیادہ سوچ بچار اور اپنے رشتے پر بہت زیادہ کام کرنے کے بعد ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’

    دونوں کی پہلی ملاقات 1980 کے اوآخر میں ہوئی تھی جب ملینڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں نوکری کا آغاز کیا تھا۔ ان کے اب تین بچے ہیں دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

    ان کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے اعلامیے میں لکھا گیا تھا کہ ‘گذشتہ 27 سالوں کے دوران ہم نے تین قابلِ فخر بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنائی ہے جو دنیا بھر میں کام کرتی ہے اور لوگوں کو صحت مند اور سود مند زندگی گزارنے میں مدد کر رہی ہے ’ہم اب بھی اس مشن پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اس فاؤنڈیشن کے لیے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، تاہم ہمارے نزدیک ہم بطور جوڑا اپنی زندگیوں کے اگلے مراحل میں ایک ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔‘

  • آریان خان کی حفاظت کیلئے "باڈی گارڈ” کی ویکنسی خالی

    آریان خان کی حفاظت کیلئے "باڈی گارڈ” کی ویکنسی خالی

    آریان خان کی حفاظت کیلئے "باڈی گارڈ” کی ویکنسی خالی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو باڈی گارڈ کی ضرورت ہے

    جیل سے رہائی کے بعد آریان خان گھر میں ہیں تا ہم انکے والد شاہ رخ خان پریشان ہیں ، اب شاہ رخ چاہتے ہیں کہ انکا بیٹا محفوظ رہے اور اس ضمن میں انہوں نے ایک سیکورٹی گارڈ، باڈی گارڈ کی تلاش شروع کر دی ہے جو ہمیشہ آریان کے ساتھ رہے اور انہیں پریشانیوں سے بچائے، وہ چاہتے ہیں کہ روی سنگھ جو شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ ہے اسی طرح کا باڈی گارڈ آریان خان کا بھی ہونا چاہئے، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ رخ خان کو فلموں کی شوٹنگ کے لئے بھارت چھوڑنا پڑے گا اور دیگر ممالک کے دورے کرنے ہوں گے،شاہ رخ اپنے باڈی گارڈ روی سنگھ کو ساتھ لے کر جائیں گے، لیکن آریان اکیلا رہ جائے گا، روی سنگھ نے مشکل وقت میں آریان خان کی مدد کی اور اب اسوقت باڈی گارڈ کا بھی کردار ادا کر رہا ہے تا ہم شاہ رخ خان کی بیرون ملک روانگی کے بعد آریان خان کو نئے باڈی گارڈ کی ضرورت ہو گی

    آریان خان کے خلاف منشیات کیس کی تحقیقات این سی بی کی نئی تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے، آریان کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے بھی جانا پڑے گا جبکہ عدالت میں بھی جانا ہو گا، ایسے میں شاہ رخ خان چاہتے ہیں کہ بھروسے والا اور قابل اعتماد باڈی گارڈ ہو،آریان خان گزشتہ پیشی پر این سی بی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور بیماری کا حوالہ دیا، این سی بی کے ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے کی برطرفی کے بعد کیس کی تحقیقات کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیمنے 23 سالہ آرین سے میڈیکل رپورٹ مانگی ہے

    نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں تاہم ان کی ضمانت منظور ہوگئی

    آریان خان منشیات کیس: شاہ رخ خان کو ملی خوشخبری

    شترو گھن سنہا آریان خان کی حمایت میں بول پڑے

    منشیات کیس میں آریان کی گرفتاری:متعدد شوبز شخصیات کے بچوں کا بھارت چھوڑنے کا فیصلہ

    منشیات کیس میں گرفتار آریان کو جیل میں مشکلات کا سامنا، شاہ رخ بھی صحت کے مسائل سے…

    شا ہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے پیچھے اصل حقیقت کیا ہے؟ مبشر لقمان کے تہلکہ خیز…

    آپ جانتے ہیں شاہ رخ کے بیٹے اور امیتابھ کی نواسی کے درمیان مضبوط رشتہ ہے؟

    آریان خان مخصوص سنٹر سے جیل کی عام بیرک میں منتقل

    شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو قیدی نمبر جاری

    آریان خان سے منشیات کی برآمدگی کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا

    آریان خان نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    بیٹے سے ملاقات شاہ رخ خان کو مہنگی پڑی،نارکوٹکس کنٹرول بیوروحکام گھر پہنچ گئے

    گوری خان بیٹے سے ملنے آرتھر روڈ جیل پہنچ گئیں

    بیٹا جیل میں، شاہ رخ خان کی زندگی کیسی گزر رہی تھی؟ آریان کے وکیل کے اہم انکشاف

    ضمانت ملنے کے باوجود آریان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے

    آریان خان کوتاوان کے لیے اغوا کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ،ماسٹر مائنڈ بی جے پی رہنما تھا

  • شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

    شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

    پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے قومی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

    باغی ٹی وی : عائشہ عمر نے چند روز قبل جب اسی فوٹوشوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں اس وقت بھی سوشل میڈیا پر بہت ہنگامہ مچا تھا تاہم اب گزشتہ روز اپنے اور شعیب ملک کے کچھ عرصہ قبل ایک میگزین کے لیے کرائے گئے بولڈ فوٹوشوٹ کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین میں ایک بار پھر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں کہ عائشہ اور شعیب ملک کے درمیان کیا چل رہا ہے۔

    اسی تجسس کے تحت ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے سوال پوچھ لیا ’’کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟

    عائشہ عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کی اور کہا ’’جی نہیں، بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں کی بہت عزت کرتی ہوں شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیرخواہ ہیں۔ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔

    خیال رہے کہ عائشہ عمر اکثراپنے لباس کے انتخاب اور جرات مندانہ شخصیت کے لیے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتی ہیں لیکن وہ اپنی پسند پر اتنا پراعتماد ہیں کہ وہ زیادہ تر مغربی اور جرات مندانہ لباس پہننا پسند کرتی ہیں۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا امیتابھ بچن کو مہنگا پڑ گیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا امیتابھ بچن کو مہنگا پڑ گیا

    پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کے لیے بڑھا چڑھا کے تعریفیں کرنے پر بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کو شکست اور مسلسل فتوحات کی بناء پر پاکستانی شائقین کرکٹ جوش و خروش میں ہیں جب کہ پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک کی تیز ترین ففٹی نے شائقین کرکٹ کے جوش میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    ایسے میں بھارت کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے 7 نومبر کو ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بھارت کی خراب کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم اور کھلاڑی کی تعریف کی۔


    امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے نتیجے سے ہٹ کر یاد رکھیں کہ اب تک ہم نے سب سے بڑا ٹوٹل کیا ہے امیتابھ نے بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ففٹی کا بھی حوالہ دیا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تیز ترین ففٹی بنائی ہے اور بھارتی ٹیم نے اپنے حریف کو صرف 6 اوورز میں ڈھیر کیا۔

    بھارتی اداکار کی اس ٹوئٹ کے بعد پاکستان کے آخری گروپ میچ میں سابق کپتان شعیب ملک نے امیتابھ کی خوش فہمی کو اچھی طرح سے دور کیا اور ایونٹ میں تیز ترین 18 گیندوں پر 54 رنز بناکر ایک نیا ریکارڈ بنادیا جبکہ شعیب ملک کی اس اننگ کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لیا۔


    ایک خاتون صارف نے لکھا کہ اب تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ کس کے پاس ہے؟شعیب ملک کا نام یاد رکھیں۔


    ایک صارف نے بھارتی اداکار کو ان کی ٹیم کی 10 وکٹوں سے شرمناک شکست یاد دلائی اور کہا کہ بھارت واحد ٹیم ہے جو 10 وکٹوں سے ہاری جب کہ انہوں نے ساتھ ہی اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے شعیب ملک کی ففٹی یاد دلائی اور کہا کہ آپ نے بہت جلدی بات کردی۔


    ایک صارف نے شعیب ملک حوالے سے کہا کہ داماد کے ہوتے ہوئے ایسے شیخی نہیں بگھاڑتے-


    https://twitter.com/Rabiyashams/status/1457637076107608064?s=20https://twitter.com/QJustcallme/status/1457520615984963587?s=20

  • بھارتی اداکارہ پر شوہر کا تشدد،زخمی حالت میں اسپتال منتقل،  شوہر گرفتار

    بھارتی اداکارہ پر شوہر کا تشدد،زخمی حالت میں اسپتال منتقل، شوہر گرفتار

    بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد اداکارہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل ، پولیس نے ان کے شوہر کو مبینہ تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شو ہر سیم بومبے نے ان پر تشدد کیا اداکارہ پونم اس وقت اسپتال میں داخل ہیں کیونکہ ان کا سر، آنکھیں اور چہرہ زخمی ہے جبکہ ان کے شوہر سیم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا سیم بومبے جن کا پورا نام سیم احمد بومبے ہے ان کا تعلق بھی بالی ووڈ انڈسٹری سے ہے وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔

    "ٹائمز آف انڈیا” کے مطابق اداکارہ اور سوشل میڈیا سنسیشن پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی کو ممبئی پولیس نے 7 نومبر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا جب اداکارہ نے شکایت کی کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔ پونم کو سیم کی طرف سے حملہ کے بعد ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

    ایک بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بتایا کہ ان کے شوہر سے تعلقات ہمیشہ ہی خراب رہےاور ایک ایسے شخص کے ساتھ تعلقات جاری رکھنا جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو ایک اچھا خیال نہیں ہے۔

    اس سے قبل، پونم نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ کس طرح وہ سیم بومبے کے ساتھ پچھلے تین سالوں سے بدسلوکی کے ساتھ تعلقات میں تھیں اور اس امید پر ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے کہ حالات بہتر ہوں گے۔

    واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب پونم پانڈے نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو گزشتہ برس 2020 میں بھی انہوں نے سیم کے خلاف انہیں ہراساں کرنے اور دھمکانے کے لیے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی اور کہا تھا کہ انہوں نے سیم سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اداکارہ پونم کے شکایت درج کروانے کے بعد ان کے شوہر کو گوا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اداکارہ پونم پانڈے اور سیم بومبے گزشتہ برس ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں شادی سے تین سال قبل سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔