Baaghi TV

Category: شوبز

  • بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنی فلم کے مشہور گانے پر پرفارمنس کی ویڈٰیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    بابر علی کی بیٹی کے ہمراہ اپنی فلم کے مشہور گانے پر پرفارمنس کی ویڈٰیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

    اداکار بابر علی کی جانب سے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ساتھ اپنے پرانے گانے پر بنائی گئی ویڈیو شئیر کی گئی ہے جو انٹرنیٹ پر خوب وائرل وہ رہی ہے-

    باغی ٹی وی : بابر علی نے بیٹی زینب علی کے ہمراہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی فلم ’جیوا‘ کے معروف گانے ’جانو سن ذرا‘ پر بنائی گئی ویڈیو کو شیئر کیا، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیاجا رہا ہے –

    ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بابر علی نے لکھا کہ ان کی پہلی فلم کے پہلے گانے ’جانو سن ذرا‘ پر وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پرفارمنس کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ’جانو سن ذرا‘ کو انہوں نے اداکارہ ریشم کے ساتھ فلمایا تھا اور انہیں پرانے گانے پر دوبارہ پرفارمنس کا مزہ آگیا۔

    بعد ازاں بابر علی نے بیٹی کے ہمراہ ’جانو سن ذرا‘ کی ویڈیو بنانے کی ریہرسل کی ویڈیو بھی شیئر کی اور اسے بھی مداحوں نے کافی سراہا۔

    واضح رہے کہ بابر علی نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’لبیک‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں نے مسلم سپہ سالار محمد بن قاسم کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد بابر علی ’بابر‘ ڈرامے میں مغل بادشاہ کے کردار میں دکھائی دیئے، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی وی پر متعدد ڈرامے کرنے کے بعد 1995 میں سید نور کی فلم ’جیوا‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔’جیوا‘ میں بابر علی کے ہمراہ ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کی اسی فلم کے گانے ’جانو سن ذرا‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

    بابر علی ان دنوں چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں اور حال ہی میں ریلیز ہونے والے ڈرامے ’عشق ہے‘ میں ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے امکان ہے کہ جلد ہی سید نور کی پنجابی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ میں دکھائی دیں گے مذکورہ فلم میں ان کے ہمراہ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی دکھائی دیں گی علاوہ ازیں بابر علی لولی وڈ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں بھی ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

  • فلم کی کہانی لکھوانے کے لئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں      ریما خان

    فلم کی کہانی لکھوانے کے لئے خلیل الرحمان قمر کا 4 سال سے انتظار کر رہی ہوں ریما خان

    اداکارہ و میزبان ریما خان کا کہنا ہے کہ خلیل الرحمان قمرکے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندارہیں فلم کی کہانی لکھوانے کے لیے 4 سال سے انتظارکررہی ہوں۔

    باغی تی وی : معروف مصنف اورہدایتکارخلیل الرحمان قمرکے ہمراہ ایک انٹرویومیں ریما نے کہا کہ لمبا دھاگا اورلمبی زبان ہمیشہ الجھ جاتی ہے اس لئے دھاگا لپیٹ کراورزبان سمیٹ کررکھنی چاہیے، خلیل الرحمان قمرکی زبان سمیٹ دی گئی توان کے قلم سے نکلنے والے خزانے اس اندازسے ہم تک نہیں پہنچیں گے جیسا ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

    ریما خان کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کیا ہے، خلیل الرحمان سے انہیں سیکھنے کا موقع ملا ہے، ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور سب سے بُری بات یہ ہے کہ پرفیکشنسٹ ہیں، جب تک مطمئن نہیں ہوتے اسے چھوڑتے نہیں-

    ریما نے کہا کہ خلیل الرحمان دل سے کام کرتے ہیں اس لئے کبھی کبھی ان کی زبان سے کوئی بات نکل جائے تو اسے نظر انداز کردینا چاہیے کیونکہ کوئی بھی کامل نہیں، یہ صفت صرف اللہ کی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمرسے میری لڑائیاں بھی ہوتی ہیں لیکن ہمارے درمیان ایک تعلق ہمیشہ رہتا ہے میں ان کے انداز کو سمجھ گئی ہوں یہ منہ کے بڑبولے ہیں لیکن ان کی بڑبڑاہت معیوب نہیں لگتی۔

    انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمرکے لہجے میں کڑواہٹ ہے لیکن یہ اپنے قلم سے ایماندارہیں خلیل الرحمان قمر سے 17 سال کا تعلق ہے میں ان کا 4 سال سے انتظار کررہی ہوں میں نے انہیں کہہ رکھا ہے کہ اپنی فلم کی کہانی ان ہی سے لکھواؤں گی-

  • فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    فحش فلمیں کیس میں شوہر کے بعد شلپا شیٹھی کےخلاف بھی گھیرا تنگ

    فحش فلمیں کیس میں شوہرکے بعد اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کندرا فحش فلمیں کیس میں راج کندرا کے خلاف تو ممبئی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں لیکن اب ایک بارپھرپولیس نے شلپا شیٹھی سے سوالات پوچھنے سمیت اداکارہ کے فون کا ریکارڈ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اسی سلسلے میں ممبئی پولیس اداکارہ کوکسی بھی وقت سوال جواب کے لیے طلب کرسکتی ہے۔

    اس سے قبل شلپا شیٹی سے ان کی جائیداد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی گئیں جس کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ جائیداد اور پیسہ ان کے پاس کہاں سے آیا ہے یا پھر شلپا بھی اس پورے کام میں ملوث رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نے کیس سے متعلق کہا تھا کہ موبائل ایپلیکیشن پر نشر کیا جانے والے مواد فحاشی کے زمرے میں نہیں آتا راج کندرا فحش فلموں کی پروڈکشن میں ملوث نہیں ولیس نے اب تک فحش فلموں کے معاملے میں 11 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ راج کندرا کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ سازش کا اہم کردار ہے اور پولیس کے پاس اس حوالے سے واضح ثبوت موجود ہیں ۔

    فحش فلموں کا الزام : شلپا شیٹھی نے خاموشی توڑ دی ، شوہر راج کندرا کے حق میں سامنے…

    خیال رہے کہ چند روز قبل شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا تھا راج کندرا پر الزام تھا کہ وہ فحش فلمیں پروڈیوس کرتے اور انھیں انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے پیش بھی کرتے ہیں۔

    شوہر راج کندرا کے بعد اہلیہ شلپا شیٹھی بھی پولیس کے ریڈار پرآ گئیں

  • بھارتی سینئیر اداکارہ انتقال کر گئیں

    بھارتی سینئیر اداکارہ انتقال کر گئیں

    بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جیانتی 76 سال کی عُمر میں انتقال کر گئیں اداکارہ کو سال 2005 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ساؤتھ انڈین زبان کی 500 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی سینئر اداکارہ جیانتی آج صبح انتقال کر گئیں-

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اداکارہ جیانتی اپنی بڑھتی عُمر کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھیں جو اُن کی موت کی وجہ بنیں اداکارہ جیانتی کی موت پر تامل فلم انڈسٹری کے اداکاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ انڈسٹری میں اداکارہ جیانتی کو ابھینیا شاراد کے نام سے جانا جاتا ہے، اُنہوں نے سال 1963ء میں بطورِ ڈانسر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا انہوں نے کناڈا انڈسٹری میں اداکاری کا آغاز کیا جیانتی نے متعدد تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا تھا انہوں نے چھ ملیشین فلموں اور چار ہندی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے     مہوش حیات

    مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے مہوش حیات

    پاکستانی اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں بلکہ مردوں کے دماغ میں ہے۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ میں مہوش حیات وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان کے خلاف بولتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’مسئلہ خواتین کے لباس میں نہیں ہے بلکہ ہمارے مردوں کی سوچ اور دماغ میں ہے۔

    مہوش حیات نے کہا کہ ’ہمیں جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے وہ مردوں کی ذہنی سوچ کو تبدیل کرنا ہے مغربی ممالک میں خواتین ہر طرح کا لباس زیب تن کرتی ہیں اور وہاں وہ محفوظ بھی ہیں میں مغربی ممالک میں خود کو محفوظ سمجھتی ہوں کیونکہ وہاں کوئی مرد گُھور گُھور کر نہیں دیکھتا۔

    مہوش حیات نے اپنی ایک فلم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھی اداکار نے فلم کے ایک سین میں برقع پہنا ہوا تھا اور ہم بازار میں تھے جہاں مرد ہمیں دیکھ رہے تھےاُس سین کے بعد واضح ہوا کہ حقیقت میں مسئلہ خواتین کے لباس کا نہیں ہے بلکہ مردوں کی سوچ کا ہے جو ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا خواتین پر جنسی تشدد سے متعلق کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، اگر عورت کپڑے کم پہنے گی تو اس کا اثر تو ہو گا اس سوال پر کہ کیا واقعی خواتین کے لباس کا چناؤ اُن پر جنسی تشدد کی وجہ ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس معاشرے میں رہتے ہیں۔

  • عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہو گئے

    پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی عالمی وبا کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ بھی آج کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے لیکن شکرہے کہ انہیں اففیکشن اتنا زیادہ نہیں تاہم انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو ان سے گزشتہ ہفتے سے رابطے میں رہے انہیں چاہیئے کہ وہ بھی کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

    اداکار کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صبا قمر، فریحہ الطاف، حرا مانی، اعجاز اسلم سمیت ان کے چاہنے والے جلد صحتیابی کی دعا کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ترکی سے شئیر کی گئی حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    ترکی سے شئیر کی گئی حریم شاہ کی نئی ویڈیو نے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ترکی کے ایک کیفے میں اپنی شیشہ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی : ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اپنی نئی نئ تصویریں اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جہان ان کی ویڈیوز اور تصویروں کوسراہا جاتا ہے وہیں کئی صارفین تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں-

    تاہم حریم شاہ نے اپنے آفیشل انستاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں 29سالہ حریم شاہ اپنے ہنی مون پر ترکی میں موجود ہیں ، سرخ لباس پر سفید اور سیاہ دھاری دار ڈیزائن کا سوٹ زیب تن کئے ہوئے خوبصورت نظر آرہی ہیں اور شیشہ پی رہی ہیں ۔

    حریم شاہ کی اس ویڈیو کو جہاں پسند کیا جا رہا ہے وہیں کچھ مداح ان کے شیشہ پینے پر خفا بھی ہیں اور عمل کو شرمناک قرار دے رہے ہیں ۔

    واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ دنوں اپنی شادی سندھ کے ایک وزیر سے ہونے کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا اور حریم شاہ کا نام سندھ کے ہر وزیر کے ساتھ لیا جانے لگا ، معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ خود چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کو بیان دینا پڑ گیا-

    انہوں نے اسلما آبد میں پریس کانفرنس کے بعد اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں، یہ سب ایسے ہی ہے ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اسی قسم کی کوئی بات ہوئی ہے۔

  • نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

    نامور کامیڈین جیدی کی آج سالگرہ منائی جا رہی ہے

    نامور کامیڈین اطہر شاہ خان عرف جیدی کے مداح آج ان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اطہر شاہ خان عرف جیدی 26 جولائی 1943 کو بھارتی شہر رامپور میں پیدا ہوئے تھے ۔ آپ 1947 میں خاندان کے ساتھ لاہور اور 1957 میں کراچی منتقل ہوئے۔

    ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کرنے کے بعد سیکنڈری تک پشاور میں زیر تعلیم رہے جبکہ کراچی کے اُردو سائنس کالج سے گریجویشن کیا اور بعد ازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز کیا۔

    اطہر شاہ خان جیدی کا شمار ٹیلی ویژن کے ابتدائی ڈرامہ نگاروں اور فن کاروں میں کیا جاتا ہے۔ اطہر شاہ شاعر بھی تھے اور اپنی مزاحیہ شاعری میں بھی ان کا تخلص جیدی تھا ڈرامہ سیریل انتظار فرمائیے میں جیدی کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا اور لوگ انہیں جیدی کے نام سے ہی پکارنے لگے-

    اطہر شاہ خان کی سپرہٹ ڈرامہ سیریلز میں انتظار فرمائیے، ہیلو ہیلو، جانے دو، برگر فیملی، آشیانہ، آپ جناب، جیدی اِن ٹربل، پرابلم ہائوس، ہائے جیدی، کیسے کیسے خواب، بااَدب با ملاحظہ ہوشیار اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    بطور لکھاری، جیدی کے نام سے کئی فلمیں جڑی ہیں، ان کی پہلی فلم بازی، سپر ہٹ ثابت ہوئی، جس میں فلمسٹار ندیم اور محمد علی پہلی بار آمنے سامنے آئے اور اس میں اداکارہ نشو کو بھی متعارف کرایا گیا۔ جبکہ ان کی دیگر فلموں میں گونج اٹھی شہنائی، ماں بنی دلہن، منجی کتھے ڈھاواں شامل ہیں۔

    ریڈیو پاکستان سے سفر کا آغاز کرنے والے اطہر علی شاہ عرف جیدی نے لگ بھگ بیس برسوں میں سات سو ڈرامے لکھے، 70 اور 80 کی دہائی میں پاکستان میں مزاح نگاری کی دنیا پر ان کا راج تھا۔ پی ٹی وی پر ان کے ڈرامے انتظار فرمائیے، با ادب باملاحظہ ہوشیار، لاکھوں میں تین، پہلے دیکھنے والوں کی زندگی اور پھر یادوں کا حصہ بن گئے۔

    سال 2001 میں اطہر شاہ خان جیدی کو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا، پاکستان ٹیلی ویژن نے جب اپنی سلور جوبلی منائی تو اطہر شاہ خان جیدی کو گولڈ میڈل عطا کیا۔

    اطہر شاہ گزشتہ سال 10 مئی کو 77 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

  • کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟

    کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے ؟

    بالی ووڈ کے معروف میزبان و ہدایتکار کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے –

    باغی ٹی وی :بھارت کی اسٹریمنگ سروس وُ÷وٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے شو ’بگ باسOTT‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر کرن جوہر کی تصویر آویزاں ہے۔


    یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے÷÷اسٹریمنگ سروس ووٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلمساز کرن جوہر رئیلٹی ٹیلی ویژن شو بگ باس کے آئندہ سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کی میزبانی کریں گے۔

    شو ’بگ باسOTT‘ کا بھارت کی اسٹریمنگ سروس ووٹ پر 8 اگست کو پریمیئر ہوگا۔

    خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار سلمان خان جو ایک دہائی سے بھارتی ٹی وی چینل پر اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں-

    رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ نہیں لی ہے بلکہ وہ صرف اسٹریمنگ سروس ووٹ پر شو کی کچھ اقساط کی میزبانی کریں گے اور اس کے بعداداکار سلمان خان باقاعدہ طور پر نئے سیزن کے ٹیلی ویژن ورژن کی میزبانی کریں گے۔

  • "میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے سےانکار کر دیا تھا    کبری خان کا انکشاف

    "میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے سےانکار کر دیا تھا کبری خان کا انکشاف

    پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس ہو تم‘ میں انہیں ‘ہانیہ ‘ کے کردار کی آفر ہوئی تھی-

    باغی ٹی وی : حال ہی میں کبریٰ خان نے اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ” میرے پاس تم ہو” میں کام کرنے کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا-

    احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ایک کردار ادا کرنے سے انکار کیا تھا جو کہ بعد میں حرا مانی کو آفر کیا گیا تھا؟ کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ جس دوران اُنہیں اس کردار کی آفر ہوئی اُس دوران انہوں نے اداکاری سے تھوڑا بریک لیا ہوا تھا، وہ اُس دوران کام نہیں کر رہی تھیں اور وہ کام کرنا بھی نہیں چاہ رہی تھیں اس لیے انہوں نے اس کردار سے انکار کر دیا تھا۔

    کبریٰ خان نے مزید کہا کہ ایک اور اہم وجہ یہ بھی تھی کہ انہیں اپنے اندر سے ہاں کی آواز ہی نہیں آئی تھی، اداکاروں کو جب کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو وہ اُس کردار کو نبھانا چاہتے ہیں مگر انہیں آفر ہونے والے کردار کے لیے اپنے اندر سے کسی قسم کا کوئی سگنل ہی نہیں ملا تھا کہ وہ اس کردار کو ادا کرنے کی حامی بھرتیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ عروہ حسین نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھی مذکورہ کردار کی آفر ہوئی تھی جس کے انہوں نے چند مناظر قلمبند کروائے بھی تھے لیکن اپنی فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے انہیں یہ کردار چھوڑنا پڑا جس کا انہیں زندگی بھر افسوس رہے گا-

    خیال رہے کہ مذکورہ ڈرامے میں’ہانیہ’ کا کردار معروف اداکارہ حرا مانی نے ادا کیا تھا-